Tumgik
#وفاقی وزارت مذہبی امور
hamios-blog · 3 years
Text
Mehmood Ayaz
بانی پاکستان کا حلف نامہ۔۔۔۔
14 اگست 1947ء کو پاکستان کا قیام عمل میں آیا۔
15 اگست 1947ء کو بانی پاکستان جناح صاحب پاکستان کے پہلے گورنر جنرل کی حیثیت سے حلف اٹھایا، سرعبدالرشید، چیف لاہور ہائی کورٹ نے ان سے حلف لیا۔
پاکستان کی آزادی اور خودمختاری درج ذیل حلف نامے کے تناظر میں 72 سال بعد بھی تاریخ میں سوالیہ نشان ہے۔ تاریخ بڑی تیزی سے اپنا سفر مکمل کر رہی ہے اور اس سوال کا جواب مستقبل کا مؤرخ ہی دےگا۔
حلف نامے کے الفاظ:
"میں محمد علی جناح، قانون کے مطابق قائم ہونے والے پاکستان کے دستور حکومت سے سچی عقیدت اور وفاداری کا عہد مصمم کرتا ہوں۔
اور عہد کرتا ہوں کہ میں پاکستان کے گورنر جنرل کی حیثیت سے شہنشاہ معظم جارج ششم اور ان کے ولی عہدوں اور جانشینوں کا وفادار رہوں گا."
("پاکستان کے سربراہان مملکت" محمد اسلم لودھی، صفحہ 80، طبع اوّل 2004ء، اُردو سائنس بورڈ لاہور)
Mehmood Ayaz
پاکستان کی پہلی اسلامی وفاقی کابینہ:
"جب پاکستان بنا تو قائد اعظم اور لیاقت علی خان کی حکومت نے جوگندر ناتھ منڈل ہندو کو آپ کی جدو جہد اور اخلاص کے سبب قانون اور انصاف کا وزیر مقرر کیا۔(واہ اسلامی قانون کا وزیر ایک ہندو)
ہندؤوں کے علاؤہ عیسائی بھی قائد اعظم کے ساتھ شامل تھے۔ کارنیلیس کو ملک کے معاشی اور مالیاتی منصوبہ بندی کا ذمہ دار بنایا گیا۔ اور پھر لاہور ہائی کورٹ بینچ کا چیف جسٹس بنایا اور پھر لیاقت علی خان نے آپ کو سیکرٹری قانون کا عہدہ دیا۔
چندو لال اور گبن متحدہ پاکستان کے ڈپٹی اسپیکر بنائے گئے تھے۔
وزارت خارجہ کی تشکیل کے لئے ذمے داری سموئیل مارٹن کو سونپی گئی۔
پاکستان کے پہلے وزیر خارجہ سر ظفر اللہ خان قادیانی تھے۔
وکٹر ٹرنر کو اقتصادی امور، ٹیکس اور انتظامی امور کا مشیر مقرر کیا گیا۔
فرینک ڈی سوزا پاکستان کے پہلے وزیر ریلوے تھے۔
پاکستان کی پہلی کابینہ میں کوئی مذہبی رہنما شامل نہیں تھا، بلکہ وزارت مذہبی امور ہی نہیں تھی۔
(تاریخ، 1858 - 1947، برائے جماعت ہشتم، صفحہ 133)
عجیب و غریب اسلامی ملک بنا تھا۔
3 notes · View notes
risingpakistan · 5 years
Text
ایف اے ٹی ایف : پاکستان کے لیے بلیک لسٹ کا خطرہ نہ ٹلنے کی وجوہات کیا ہیں؟
پاکستان کا دعویٰ ہے کہ اس نے گذشتہ ڈیڑھ سال کے دوران منی لانڈرنگ اور دہشت گردی کی مالی معاونت کے خلاف متعدد اقدامات کیے ہیں۔ تاہم اس کے باوجود کیا وجہ ہے کہ فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) نے پاکستان کو تنبیہ جاری کی ہے کہ فروری تک مزید اقدامات نہ کرنے کی صورت میں ملک کا نام بلیک لسٹ میں ڈالا جا سکتا ہے؟ پاکستان کی جانب سے دہشت گردی اور منی لانڈرنگ کے خلاف کام کرنے والے سابق سرکاری اہلکاروں کا کہنا ہے کہ گو پاکستان کو چند مزید اقدامات کی ضرورت ہے مگر ایف اے ٹی ایف کے عدم اطمینان کی سیاسی اور سفارتی وجوہات بھی ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ بلیک لسٹ سے بچنے کے لیے پاکستان کو امریکہ سے تعلقات بہتر بنانے ہوں گے اور سفارتی میدان میں زیادہ دوست بنانے ہوں گے۔ دہشت گردی سے نمٹنے والے قومی ادارے نیکٹا کے سابق سربراہ احسان غنی نے اردو نیوز سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ان کی رائے میں ایف اے ٹی ایف اور زیادہ تر بین الاقوامی ریگولیٹری اتھارٹیز میں سیاسی عنصر نمایاں ہوتا ہے۔ ’جب ہم کچھ اہداف حاصل کر لیتے ہیں تو گول پوسٹ بدل دی جاتی ہے اور پیمانہ تبدیل کر دیا جاتا ہے۔‘ انہوں نے کہا کہ پاکستانی حکام اور ایف اے ٹی ایف کے درمیان رابطے کا بحران بھی ہے کیونکہ یہ بات سمجھانے کی ضرورت ہے کہ پاکستان جیسے بڑے ملک میں کسی دور دراز علاقے میں اگر کوئی چندہ اکھٹا کر لیتا ہے تو بعض اوقات حکومت کو اس کا علم نہیں ہو پاتا اور اسے روکنا خاصا مشکل ہو جاتا ہے۔ یہ بات نہ ہم سمجھا پا رہے ہیں نا وہ سمجھنا چاہ رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ایف اے ٹی ایف کو شکایت تھی کہ دہشت گردی کی مالی معاونت روکنے کے سلسلے میں پاکستان میں وفاقی اور صوبائی حکومتوں میں رابطے کا فقدان ہے۔ ’اس شکایت کو دور کرنے کے لیے میں نے اپنے دور میں ایک ٹاسک فورس بنائی تھی تاکہ سب ادارے مل کر دہشت گردی کے لیے پیسوں کی ترسیل کا راستہ روکیں۔ اس ٹاسک فورس میں ایف آئی اے، آئی بی، وزارت مذہبی امور، صوبائی ادارے، مذہبی ادارے ، فنانشل مانیٹرنگ یونٹ اور ایف بی آر سب شامل تھے۔‘ ان کے مطابق ’ہر ماہ ان تمام اداروں کا اجلاس ہوتا تھا اور دہشت گردی کی معاونت کے اقدامات کا تذکرہ ہوتا تھا تاہم اس کے بعد میرا ارادہ تھا کہ ایک دفتر میں ان تمام اداروں کے نمائندے بیٹھا کریں جو کہ پورا نہ ہو سکا اور اب تک یہ اقدام مکمل نہیں ہوا۔
پولیس، استغاثہ اور عدلیہ میں صلاحیت کا فقدان نیکٹا کے سابق سربراہ نے تسلیم کیا کہ پاکستان میں مالیاتی امور کی تفتیش کی مکمل مہارت اور صلاحیت نہ پولیس کے پاس ہے، نہ استغاثہ کے پاس اور نہ ہی عدلیہ کے پاس۔ اس سلسلے میں مہارت میں وقت درکار ہے مگر ایف اے ٹی ایف کا مطالبہ ہوتا ہے کہ مالیاتی جرائم میں ملوث افراد نہ صرف پکڑے جائیں بلکہ ان پر مضبوط کیس چلائے جائیں اور پھر ان کو سزائیں بھی ملیں۔ سابق سیکرٹری خزانہ وقار مسعود جو کہ ایف اے ٹی ایف کے معاملات دیکھتے رہیں ہیں وہ احسان غنی سے متفق نظر آتے ہیں۔ اردو نیوز سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ صلاحیت کی کمی کا یہ عالم ہے کہ گذشتہ عرصے میں سٹیٹ بینک نے متعدد بینکوں کو تقریبا ایک ارب کے جرمانے اس لیے کیے کہ وہ مشکوک مالی ترسیلات کی صحیح رپورٹنگ کرنے میں ناکام رہے تھے۔ اسی طرح پولیس اور حتی کہ نیب کی تربیت بھی نہیں کہ وہ پیچیدہ مالی جرائم میں ملوث افراد کے خلاف ایسی تفتیش کر سکیں جو سزاؤں پر منتج ہوں۔
قانون سازی کے لیے سیاسی قیادت کا اتفاق درکار سابق سیکرٹری خزانہ کے مطابق ایف اے ٹی ایف کے ایکشن پلان پر مکمل عمل کے لیے کسٹم اتھارٹی، ہاؤسنگ سیکٹر اتھارٹی وغیرہ کی طرز پر کئی ادارے بنانے پڑیں گے جس کے لیے قانون سازی ضروری ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ سیاسی قیادت کو ملک کے لیے نئے عہدو پیمان کرنا ہوں گے تاکہ مل کر ایسی قانون سازی ہو سکے ورنہ اکیلی حکومت کے لیے یہ کام ممکن نہیں ہو گا۔ ان کے بقول ’جہاں جہاں بڑی رقوم کا لین دین ہوتا ہے، چاہے وہ سونے کا کاروبار ہو یا پراپرٹی کا اسے ریگولیٹ کرنا اب ضروری ہو گیا ہے تاکہ منی لانڈرنگ کا شک نہ رہے۔‘
امریکہ سے تعلقات بہتر کرنا ہوں گے وقار مسعود کا کہنا تھا کہ پاکستان کی کچھ مشکلات بین الاقوامی سیاست کا بھی نتیجہ ہیں۔ جس انداز میں چین سے تعلق رکھنے والے ایف اے ٹی ایف کے صدر نے باتیں کی ہیں وہ خوشگوار نہیں تھا۔ اس سوال کے جواب میں کہ پاکستان نے حالیہ دنوں میں امریکہ سے اتنی پینگیں بڑھائیں مگر اس کا کیا فائدہ ہوا؟ انہوں نے کہا کہ انڈیا جس انداز سے دنیا میں اثرو رسوخ بنا رہا ہے اس سے پاکستان کی مشکلات بڑھتی جا رہی ہیں۔ ایسے میں پاکستان کو بین الاقوامی سطح پر مزید دوست بنانے ہوں گے اور امریکہ سے تعلقات بھی بہتر کرنے ہوں گے۔
بلیک لسٹ کی نوبت شاید نہ آئے ماہر معیشت اور اسلام آباد کے تھنک ٹینک ایس ڈی پی آئی کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر عابد قیوم سلہری کا خیال ہے کہ پاکستان نے اپریل 2019 کے بعد بہت سے مثبت اقدامات اٹھائے مگر ایف اے ٹی ایف کے اجلاس میں جو رپورٹ پیش ہوئی وہ اس مدت سے قبل کی تھی۔ انہوں ��ے مزید کہا کہ ’بلیک لسٹ کا خطرہ نہیں ہے کیونکہ اس لسٹ میں وہ ممالک ڈالے جاتے ہیں جو بات مانتے ہی نہیں، جیسے شمالی کوریا اور ایران۔ تاہم پاکستان مکمل تعاون کر رہا ہے اور اپنی خامیوں کو تسلیم بھی کر رہا ہے۔ ہاں اگر امریکہ کے ساتھ تعلقات بہت خراب ہو گئے تو اور بات ہے۔‘ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان نے متعدد اقدامات اٹھائے ہیں اور اگر یہ سلسلہ جاری رہا تو دو فائدے ہوں گے۔ ایک تو یہ کہ پاکستان گرے لسٹ سے نکل جائے گا اور دوسرا یہ کہ معیشت بھی دستاویزی شکل اختیار کر لے گی۔
یاد رہے کہ فرانس کے شہر پیرس میں اپنے اجلاس کے بعد منی لانڈرنگ اور دہشت گردی کی معاونت کے خلاف کام کرنے والے بین الاقوامی ادارے ایف اے ٹی ایف نے کہا تھا کہ پاکستان مقررہ وقت تک اس کے ایکشن پلان پر عمل درآمد کرنے میں ناکام رہا ہے۔ اجلاس کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب میں ادارے کے صدر ژیانگ من لیو نے کہا کہ پاکستان کو جلد اور مؤثر اقدامات کرنا ہوں گے اور اگر فروری تک اس نے خاطر خواہ پیش رفت نہ کی تو ایف اے ٹی ایف مزید اقدامات پر غور کرے گا جس میں پاکستان کو بلیک لسٹ میں ڈالنا شامل ہے۔
وسیم عباسی 
بشکریہ اردو نیوز، اسلام آباد
1 note · View note
weaajkal · 3 years
Text
آج جمعہ کا دن یوم توبہ و استغفار کے طور پر منایا جائے گا
آج جمعہ کا دن یوم توبہ و استغفار کے طور پر منایا جائے گا #Friday #Ramadan #Muslim #aajkalpk
اسلام آباد: کرونا سے نجات کیلئے آج جمعہ کا دن ”یوم توبہ واستغفار“ کے طور پر منایا جائے گا۔ یوم توبہ واستغفار منانے کا مقصد دعا و استغفار کے ذریعے کرونا وبا سے نجات حاصل کرنا ہے۔’یوم توبہ و استغفار“ کے حوالے سے وزارت مذہبی امور نے صدر مملکت عارف علوی کی ہدایت پر نوٹیفکیشن جاری کیا تھا۔ وفاقی کابینہ نے تحریک لبیک پرپابندی کی سمری منظورکرلی صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے عوام سے اپیل کی ہے کہ کرونا سے…
Tumblr media
View On WordPress
0 notes
swstarone · 3 years
Text
سپریم کورٹ: ٹی ایل پی کیخلاف ریفرنس دائر کرنے کا اعلان - Pakistan
سپریم کورٹ: ٹی ایل پی کیخلاف ریفرنس دائر کرنے کا اعلان – Pakistan
وزیرداخلہ شیخ رشید احمد نے کہاہے کہ تحریک لبیک پرپابندی کا نوٹیفکیشن آج جاری ہوجائے گا ۔ تنظیم کی تحلیل کیلئے کابینہ کو الگ سمری ارسال کی جائے گی۔مذہبی تنظیم کیخلاف سپریم کورٹ میں ریفرنس بھی دائر کیاجائے گا ۔ وزارت داخلہ میں وزیرداخلہ شیخ رشید احمد نے وزیرمذہبی امور پیر نورالحق قادری کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی کابینہ نے تحریک لبیک پرپابندی لگانے کی منظوری دے دی ہے جس کا…
Tumblr media
View On WordPress
0 notes
urdunewspedia · 3 years
Text
ٹی ایل پی احتجاج: وفاقی وزارت داخلہ کا سخت کارروائی کا فیصلہ - اردو نیوز پیڈیا
ٹی ایل پی احتجاج: وفاقی وزارت داخلہ کا سخت کارروائی کا فیصلہ – اردو نیوز پیڈیا
اردو نیوز پیڈیا آن لائین  اسلام آباد: وفاقی حکومت نے تحریک لبیک کے احتجاج کے حوالے سے شرپسند عناصر اور نقص امن میں ملوث افراد کے ساتھ سختی سے نمٹنے کا فیصلہ کرلیا۔ وزارت داخلہ میں تحریک لبیک کے ملک گیر احتجاج کے حوالے سے اہم اجلاس ہوا جس میں وزیر داخلہ شیخ رشید، وزیر مذہبی امور نور الحق قادری اور قانون نافذ کرنےوالوں اداروں کے حکام نے شرکت کی۔ آئی جی پنجاب بھی ویڈیولنک کے ذریعے شریک ہوئے اور…
Tumblr media
View On WordPress
0 notes
apnibaattv · 4 years
Text
کابینہ نے پاکستان میں رویت ہلال کے فیصلوں پر عمل درآمد کے بل کی توثیق کردی
کابینہ نے پاکستان میں رویت ہلال کے فیصلوں پر عمل درآمد کے بل کی توثیق کردی
وزیراعظم عمران خان اسلام آباد میں وفاقی کابینہ کے اجلاس کی صدارت کر رہے ہیں۔ – PID / فائل وفاقی کابینہ نے بدھ کے روز ایک بل کی منظوری دے دی ہے جس میں مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے فیصلوں کو پورے پاکستان میں پابند کرنے کے متلاشی سمجھا گیا ہے ، جیو نیوز ذرائع نے حوالہ دیا۔ اشاعت میں کہا گیا ہے کہ وفاقی کابینہ نے وزارت مذہبی امور اور بین المقصد ہم آہنگی کے تین بلوں کو منظوری دے دی ہے۔ وفاقی کابینہ کے…
Tumblr media
View On WordPress
0 notes
dashtyus · 4 years
Photo
Tumblr media
مفتی منیب الرحمن کو فارغ اور مرکزی رویت ہلال کمیٹی تحلیل کرنے کافیصلہ اسلام آباد (این این آئی) حکومت نے رویت ہلال کمیٹی کی ازسرنوتشکیل اور بااختیار بنانے کا فیصلہ کرلیا،موجودہ چیئرمین اور ارکان کو بھی تبدیل کیا جائے گا۔نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی حکومت نے رویت ہلال کمیٹی کی ازسرنوتشکیل اور بااختیاربنانے کافیصلہ کرلیا ہے ، ذرائع کے مطابق رویت ہلال کمیٹی کوختم کر کے دوبارہ تشکیل دی جائے گی۔ذرائع کے مطابق موجودہ چیئرمین اور ارکان کو بھی تبدیل کیا جائے گا ، بعض موجودہ اورنئے مذہبی علما کو کمیٹی میں شامل کیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق رویت ہلال سے متعلق نئی قانون سازی وزارت مذہبی امور نے مکمل
0 notes
45newshd · 4 years
Photo
Tumblr media
اسلام آباد میں مندر کی تعمیر، نیا پنڈوراباکس کھل گیا اسلام آباد (این این آئی)وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں مندر کی تعمیر کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائرکر دی گئی ۔ درخواست میں وزیراعظم کے پرنسپل سیکرٹری، سیکرٹری وزارت مذہبی امور فریق بنایاگیا ۔چیئرمین سی ڈی اے، چیئرمین سی ڈی اے بورڈ اور چیئرمین یونین کونسل ایچ نائن کو بھی فریق بنایاگیا ۔ درخواست گزار نے کہاکہ اسلام آباد کے
0 notes
qaumisafeer · 4 years
Photo
Tumblr media
وزیر مذہبی امور نورالحق قادری کے خلاف نیب تحقیقات کا آغاز شروع اسلام آباد: قومی احتساب بیورو (نیب) نے وزیر مذہبی امور نور الحق قادری کے خلاف مبینہ طور پر وفاقی دارالحکومت میں وزارت کی ایک عمارت اپنے کاروباری شراکت دار کو کرایے پر دینے کے معاملے پر سامنے آنے والی شکایت کی تصدیق کا عمل شروع کردیا۔
0 notes
weaajkal · 3 years
Text
ٹی ایل پی احتجاج: وزارت داخلہ کا سخت کارروائی کا فیصلہ
ٹی ایل پی احتجاج: وزارت داخلہ کا سخت کارروائی کا فیصلہ @ShkhRasheed #Pakistan #Aajkalpk
اسلام آباد: حکومت نے ملک بھر میں بند راستے کھلوانے کے لیے تمام اقدامات اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے۔ وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کی زیر صدارت امن وامان کی صورتحال پر اجلاس ہوا جس میں وزیر مذہبی امور، چیف کمشنر ، آئی جی اسلام آباد شریک ہوئے جب کہ چیف سیکرٹری اور آئی جی پنجاب نے ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شرکت کی جب کہ اجلاس میں مذہبی جماعت کے احتجاج سے  پیداصورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں فیصلہ…
Tumblr media
View On WordPress
0 notes
swstarone · 4 years
Photo
Tumblr media
تمام وفاقی اور صوبائی حکومتیں ٹاسک فورس کے فیصلوں کو فاسٹ ٹریک کی بنیاد پر نافذ کریں: صدر عارف علوی صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ تمام وفاقی اور صوبائی حکومتیں ٹاسک فورس کے فیصلوں کو فاسٹ ٹریک کی بنیاد پر نافذ کریں تاکہ بڑھتی آبادی کو روکا جا سکے، وزیراعظم سے بڑھتی آبادی کی روک تھام کیلئے فنڈز بڑھانے کا کہوں گا، ماں اور بچوں کی صحت کی دیکھ بھال کے متعلق مضامین کو تعلیمی نصاب میں شامل کیا جائے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کو فیڈرل ٹاسک فورس برائے آبادی کے تیسرے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں ملک میں آبادی میں اضافہ کو روکنے کی حکمت عملی کیلئے مختلف تجاویز پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ کم بچوں کی پیدائش پر والدین کو مالی فائدہ دینے کی تجویز زیرغور ہے۔ آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان سمیت تمام صوبائی حکومتوں نے اجلاس کو خاندانی منصوبہ بندی کے بارے میں اٹھائے گئے اقدامات کے بارے میں آگاہ کیا۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ صوبے بڑھتی آبادی کی روک تھام کے لئے سنجید گی سے اقدامات کر رہے ہیں۔ اجلاس میں لوگوں کو تیزی سے بڑھتی آبادی کے اثرات کے بارے میں آگاہ کرنے کے لئے میڈیا اور علماءکرام کا تعاون حاصل کرنے پر اتفاق کیا گیا۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ عوامی آگاہی پیدا کرنے کے لئے پرنٹ، الیکٹرانک اور سوشل میڈیا کے ذریعہ خاندانی منصوبہ بندی اور تولیدی صحت سے متعلق قومی مہم چلائی جائے گی۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ وزارت مذہبی امور اور بین المذاہب ہم آہنگی اور اسلامی نظریاتی کونسل ایک ماہ میں علماءکرام کے آبادی میں اضافہ کی روک تھام کے سلسلہ میں علماءکرام کا تعاون حاصل کرنے کیلئے اجلاس بلائے گی جبکہ آبادی کو کنٹرول کرنے میں کامیاب ماڈلز کا مطالعہ بھی کیا جائے گا۔ اجلاس میں خاندانی منصوبہ بندی سے متعلق پروگراموں کے لئے فنڈز بڑھانے کی بھی سفارش کی گئی۔ اس موقع پر صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ وزیراعظم سے بڑھتی آبادی کی روک تھام کیلئے فنڈز بڑھانے کی درخواست کروں گا، ماں اور بچوں کی صحت کی دیکھ بھال کے متعلق مضامین کو تعلیمی نصاب میں شامل کریں۔ انہوں نے کہا کہ تمام وفاقی اور صوبائی حکومتیں ٹاسک فورس کے فیصلوں کو فاسٹ ٹریک کی بنیاد پر نافذ کریں تاکہ بڑھتی آبادی کو روکا جا سکے۔        خبرکا ذریعہ : ٹی آر ٹی نیوز
0 notes
urdunewspedia · 3 years
Text
رمضان میں SOPs کے ساتھ مساجد کھلی رہیں گی، نورالحق قادری - اردو نیوز پیڈیا
رمضان میں SOPs کے ساتھ مساجد کھلی رہیں گی، نورالحق قادری – اردو نیوز پیڈیا
اردو نیوز پیڈیا آن لائین  اسلام آباد: وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری نے کہا ہے کہ رمضان میں کورونا ایس او پیز کے ساتھ مساجد کھلی رہیں گی۔  وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری نے وزارت کے زیر اہتمام فیصل مسجد میں منعقدہ قومی حفظ و قرآت مقابلے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ رمضان میں کورونا ایس او پیز کے ساتھ مساجد کھلی رہیں گی۔ پیر نور الحق قادری کا کہنا تھا کہ رمضان المبارک…
Tumblr media
View On WordPress
0 notes
informationtv · 4 years
Text
حکومت اور مذہبی جماعت کےدرمیان مذاکرات کامیاب، دھرنا ختم کرنے کا اعلان
حکومت اور مذہبی جماعت کےدرمیان مذاکرات کامیاب، دھرنا ختم کرنے کا اعلان
Tumblr media
حکومت اور مذہبی جماعت کےدرمیان مذاکرات کامیاب ہوگئے جس کے بعد مظاہرین نے فیض آباد دھرنا ختم کرنے کا اعلان کردیا۔
ترجمان وزارت مذہبی امور کے مطابق وفاقی وزیرمذہبی امور نورالحق قادری کی قیادت میں حکومتی ٹیم نے فیض آباد میں جاری دھرنے کے شرکا سے مذاکرات کیے۔
وزیراعظم کی ہدایت پرنورالحق قادری نےمذہبی جماعت سےمذاکرات کیے۔ وزیرداخلہ، کمشنر اسلام آباد، مشیرداخلہ اور سیکرٹری داخلہ بھی مذاکراتی ٹیم…
View On WordPress
0 notes
shiitemedia · 5 years
Photo
Tumblr media
وزارتِ مذہبی امور نے ایران، عراق اور شام زیارات پالیسی پر کام شروع کردیا 26 July 2019 facebook.com/ShiiteMedia110 اسلام آباد: وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری کی زیر صدارت اجلاس ہوا اجلاس میں وزیر اعظم کے مشیر برائے اوورسیز پاکستانیز ذلفی بخاری، شیعہ علماء کونسل کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ عارف حسین واحدی، مجلس وحدت مسلمین کے سیکریٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری، علامہ امین شھیدی، علامہ محمد حسین اکبر اور ڈاکٹر غضنفر مہدی شریک ہوئے۔ اجلاس میں ایران عراق اور شام کی زیارات پالیسی مرتب کرنے کا فیصلہ کیا گیا جس کی منظوری حج 2019 کے بعد کابینہ سے لی جائے گی۔ اجلاس میں ایران اور عراق زیارات پالیسی کے خدوخال پر ایڈیشنل سیکرٹری وزارت مذہبی امور نے بریفنگ دی وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری نے کہا کہ اس سال ایران، عراق جانے والے زائرین کے لئے محرم سے قبل کابینہ سے منظوری لی جائے گی انکا کہنا تھا کہ شیعہ علمائے کرام کے ساتھ ملکر زیارات پالیسی مرتب کریں گے، جبکہ زائرین کو مکمل سہولیات اور سکیورٹی بھی فراہم کی جائے گی۔ وزیر مذہبی امور کا کہنا تھا کہ زائرین اب چار رستوں سے زیارات کے لیئے جا سکیں گے جن میں ہوائی، زمینی ( ٹرین اور بس) اور فیری سروس شامل ہیں، انکا مزید کہنا تھا کہ ہر سال لاکھوں زائرین ایران عراق اور شام جاتے ہیں جبکہ صرف محرم اور اربعین پہ ایک لاکھ کے لگ بھگ زائرین زیارات مقامات مقدسہ سے مشرف ہوتے ہیں۔ اجلاس میں شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ عارف حسین واحدی نے زائرین کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے فرمایا کہ خصوصا کوئٹہ اور تفتان میں زائرین کو جو مشکلات پیش آتی ہیں کہ سینکڑوں بسیں اور ہزاروں زائرین رکے رہتے ہیں اس دفعہ محرم سے پہلے ایسا نظم و ضبط قائم کیا جائے تاکہ ان مشکلات کا ازالہ کیا جا سکے انہوں نے وزیراعظم کے معاون خصوصی جناب سید ذوالفقار عباس بخاری (ذلفی بخاری) کا خصوصی شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ گذشتہ سال اربعین کے موقعے پہ جب سینکڑوں بسیں کوئٹہ میں پھنس گئیں اور کربلا پہنچنے کے لیئے وقت انتہائی کم رہ گیا اسوقت ہم نے انکے ساتھ رابطہ کیا تو انہوں نے ایک رات میں کئی سو بسیں روانہ کرائیں۔ انہوں نے زیارات پالیسی پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جو بھی پالیسی بنائی جائے اس میں یہ مدنظر رکھا جائے کہ اکثر زائرین غریب طبقات سے تعلق رکھتے ہیں اور مہنگی ہوٹلیں افورڈ نہیں کر سکتے۔ مزید گفتگو کرتے ہوئے علامہ عارف واحدی نے فرمایا کہ زائرین کی گاڑیاں دیگر صوبوں سے جب بلوچستان میں داخل ہوتی ہیں تو بلوچستان بارڈر پہ زائرین روک کر ان سے این او سی طلب کی جاتی ہے جو سراسر نا انصافی ہے چونکہ اپنے ہی ملک میں چلنے کے لیئے کسی این او سی کی ضرورت نہیں جبکہ اسی وجہ سے وہاں گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ جاتی ہیں سکیورٹی کا بھی کوئی مناسب انتظام نہیں ہوتا اسلیئے یہ خطرناک ہو سکتا ہے، کوئٹہ میں زائرین کی رہائش کے حوالے سے انہوں نے تجویز پیش کی کہ اسوقت زائرین کی رہائش کا کوئٹہ میں کوئی مناسب انتظام نہیں ہے صفائی کھانا پینا اور دیگر انتظامات کے حوالے سے بہت مشکلات پیش آتی ہیں اس لیئے حج کمپلیکس کوئٹہ میں زائرین کی رہائش کا انتظام کیا جائے چونکہ حج کے ایام کے علاوہ پورا سال یہ کمپلیکس خالی پڑا رہتا ہے اس تجویز سے سب نے اتفاق کیا۔ مرکزی سیکریٹری جنرل شیعہ علماء کونسل نے زائرین کے کانوائے کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے فرمایا کہ اسوقت زائرین کے لیئے ایک مہینے میں چار کانوائے چلائے جا رہے ہیں دو کوئٹہ سے جبکہ دو تفتان سے اور ہر کانوائے میں تیس بسیں ہوتی ہیں، ہمارا مطالبہ ہے کہ کانوائے کی تعداد بڑھا کر چھ کی جائے جبکہ ایک کانوائے میں بسوں کی تعداد بھی تیس سے بڑھائی جائے۔
0 notes
45newshd · 4 years
Photo
Tumblr media
حکومت کے نوٹیفکیشن سے اقلیتی کمیشن قیام سے قبل ہی متنازع ہوگیا، بڑا دعویٰ کر دیا گیا اسلام آباد (این این آئی)سابق چیئرمین سینیٹ وپیپلزپارٹی کے رہنما میاں رضا ربانی نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت کے نوٹیفکیشن سے قومی اقلیتی کمیشن قیام سے قبل ہی متنازع ہوگیا۔ ایک بیان میں پی پی رہنما رضا ربانی نے کہا کہ وزارت مذہبی امور کی جانب سے قومی کمیشن برائے اقلیت کے
0 notes
jehanbeen-blog · 5 years
Photo
Tumblr media
حجاج کرام کو 25 سے 58 ہزار روپے واپس دیئے جائیں گے، وزارت مذہبی امور حاجیوں کے لیے پہلی بار ای ویزہ کی سہولت دی جائے گی، وفاقی وزیر مذہبی امور (فوٹو: فائل) …
0 notes