abidhussain512
abidhussain512
Abid Hussain Abdi
322 posts
‏ﮨﺰﺍﺭﻭﮞ ﺣﺴﺮﺗﻮﮞ ﮐﮯ ﺑﻮﺟﮫ ﺗﻠﮯ ﯾﮧ ﺟﻮ ﺩﻝ ﺩﮬﮍﮐﺘﺎ ﮨﮯ ﮐﻤﺎﻝ ﮐﺮﺗﺎ ﮨﮯ.
Don't wanna be here? Send us removal request.
abidhussain512 · 7 years ago
Text
Tumblr media
‏‎‎‎‎‎‎‎مست مست بے مثال آنکھیں
مصوری کا کمال آنکھیں
شراب رب نے حرام کردی
مگرکیوں رکھیں حلال آنکھیں
ہزاروں ان پہ قتل ہوئے ہیں
خدا کے بندے، سنبھال آنکھیں
8 notes · View notes
abidhussain512 · 7 years ago
Text
نیند کا فائدہ یہ کم تو نہیں
میں ترے خواب دیکھ سکتا ہوں
___
14 notes · View notes
abidhussain512 · 7 years ago
Text
تاکید ہے کہ رازِ محبت عیاں نہ ہو
ممکن کہاں کہ آگ لگے اور دھواں نہ ہو
Tumblr media
28 notes · View notes
abidhussain512 · 7 years ago
Text
Tumblr media
شام فراق اب نہ پوچھ ، آئی اور آ کے ٹل گئی
دل تھا کہ پھر بہل گیا ، جاں تھی کہ پھر سنبھل گئی
1 note · View note
abidhussain512 · 7 years ago
Text
‏‎محبت کے حسیں جذبے سے وہ انکار کرتا ہے
وہ خود نفرت ہے اور نفرت کا کاروبار کرتا ہے
اسے گر موت پیاری ہے تو وہ مر کیوں نہیں جاتا
وہ سارے شہر کو جینے سے کیوں بےزار کرتا ہے
1 note · View note
abidhussain512 · 7 years ago
Text
‏‎وہ سرپھری ہوا تھی سنبھلنا پڑا مجھے
میں آخری چراغ تھا جلنا پڑا مجھے
کچھ دور تک تو جیسے کوئی میرے ساتھ تھا
پھر اپنے ساتھ آپ ہی چلنا پڑا مجھے
~امیر قزلباش
1 note · View note
abidhussain512 · 7 years ago
Photo
Tumblr media Tumblr media Tumblr media Tumblr media Tumblr media Tumblr media Tumblr media Tumblr media
119 notes · View notes
abidhussain512 · 7 years ago
Text
ہر غُنچہِ لب سے عشق کا اظہار ہے غلط
اس محبثِ صحیح کی تکرار ہے غلط
کہنا پڑا دُرست, کہ اِتنا رہے لحاظ
ہر چند وصلِ غیر کا انکار ہے غلط
کرتے ہیں مجھ سے دعویِٰ الفت وہ کیا کریں
کیونکر کہیں؟ مقولہِ اغیار ہے غلط
یہ گرم جوشیاں تیری گو دل سے ہوں ولے
تاثیرِ نالہ ہائے شرر بار ہے غلط
کرتے ہو مجھ سے راز کی باتیں تم اس طرح
گویا کہ قول محرمِ ِ اسرار ہے غلط
اُٹھ جا کہاں تلک کوئی باتیں اُٹھائے گا؟
ناصحہ تُو خود غلط تیری گُفتار غلط
سچ تو یہ ہے کہ اس بُت کافر کے دور میں
لف و گراف مومنِ دیندار ہے غلط
مومن خان مومن
0 notes
abidhussain512 · 7 years ago
Text
ہم نے مانا تم صحیح اور ہم غلط
ہم غلط، جی ہم غلط، بس ہم غلط
وہ کسی بھی حال میں راضی نہیں
ہم جُدا ہوں تب غلط، باہم غلط
گر غلط ہیں یہ مری مدہوشیاں
پھر تری زلفوں کے پیچ و خم غلط
مفتیوں کی خُلد میں جائز ہے مے
پر یہاں مے خوار، جام و جم غلط
پیار کے اظہار پر کہنے لگے!
"جی نہیں! یہ جھوٹ ہے! اِک دم غلط"
ہم غلط کرتے ہیں تو "بلکل غلط"
اُن کا کہلاتا ہے،"تھوڑا کم غلط"
حالِ دل سب کو سنانا چھوڑ دو
آؤ کرتے ہیں خودی سے غم غلط
میری اُلفت ہے فقط باتوں تلک؟
آپ کا مطلب ہے یعنی" ہم غلط"؟
میرا ہر اِک لفظ میرا دوست ہے
ہو نہیں سکتا کبھی راقم غلط!
فی زمانہ عاشقی بد حال ہے
ہجر جھوٹا، وصل کا عالم غلط
دِل جو افسردہ نہیں تو ، اے علیؔ!
شور و غوغا اور ترا ماتم غلطعلیؔ سرمد
1 note · View note
abidhussain512 · 7 years ago
Text
Tumblr media
اب کون منتظر ہے ہمارے لیے وہاں
شام آ گئی ہے لوٹ کے گھر جائیں ہم تو کیا
0 notes
abidhussain512 · 7 years ago
Text
قربتیں نہیں رکھیں فاصلہ نہیں رکھا
ایک بار بچھڑے تو رابطہ نہیں رکھا
اتنا تو سمجھتے تھے ہم بھی اس کی مجبوری
انتظار تھا لیکن در کھلا نہیں رکھا
ہم کو اپنے بارے میں خوش گمانیاں کیوں ہوں
ہم نے روبرو اپنے آئینہ نہیں رکھا
جب پتہ چلا اس میں صرف خون جلتا ہے
اس کے بعد سوچوں کا سلسلہ نہیں رکھا
ہر دفعہ وہی چہرے بارہا وہی باتیں
ان پرانی یادوں میں کچھ نیا نہیں رکھا
اپنے اپنے رستے پر سب نکل گئے اک دن
ساتھ چلنے والوں نے حوصلہ نہیں رکھا
جب ہوا کے رخ پر ہی کشتیوں کو بہنا تھا
تم نے بادبانوں کو کیوں کھلا نہیں رکھا
ہم کو اپنے بارے میں حرف حرف لکھنا تھا
داستان لمبی تھی حاشیہ نہیں رکھا
19 notes · View notes
abidhussain512 · 7 years ago
Text
کیوں ناراض ہوتے ہو میری نادان حرکتوں سے
اے دوست
کچھ دن کی زندگی ہے پھر چلے جایں گے تیری دنیا چھوڑ
کر
9 notes · View notes
abidhussain512 · 7 years ago
Text
تھکے ہارے پرندوں کو جو دیکھا تو خیال آیا
کوئی جو منتظر ہوتا تو ہم بھی گھر جاتے
اس تنہائی کا ہم پہ بڑا احسان ہے محسن
نہ دیتی یہ ساتھ اپنا, تو جانے ہم کدھر جاتے
محسن نقوی
41 notes · View notes
abidhussain512 · 7 years ago
Text
قتیل شفائی🌷🌷🌷
وہ دل ہی کیا ترے ملنے کی جو دعا نہ کرے
میں تجھ کو بھول کے زندہ رہوں خدا نہ کرے
🌷
رہے گا ساتھ ترا پیار زندگی بن کر
یہ اور بات مری زندگی وفا نہ کرے
🌷
یہ ٹھیک ہے نہیں مرتا کوئی جدائی میں
خدا کسی کو کسی سے مگر جدا نہ کرے
🌷
سنا ہے اس کو محبت دعائیں دیتی ہے
جو دل پہ چوٹ تو کھائے مگر گلہ نہ کرے
🌷
اگر وفا پہ بھروسہ رہے نہ دنیا کو
تو کوئی شخص محبت کا حوصلہ نہ کرے
🌷
بجھا دیا ہے نصیبوں نے میرے پیار کا چاند
کوئی دیا مری پلکوں پہ اب جلا نہ کرے
🌷
زمانہ دیکھ چکا ہے پرکھ چکا ہے اسے
قتیلؔ جان سے جائے پر التجا نہ کرے
🌷🌷🌷🌷🌷🌷🌷🌷🌷🌷🌷💞💞
17 notes · View notes
abidhussain512 · 7 years ago
Audio
تیرے خیال میں کچھ ایسے گم رہا برسوں میں اپنے آپ سے بھی مل نہیں سکا برسوں Tere khayal mein kuch aisay gum raha barson 
Main apne aap se bhi mil nahi saka barson 
  - کہیں وہ ذائقہ تحلیل ہی نہ ہو جائے میں اس سے مل کے کسی سے نہیں ملا برسوں Kaheen wo zaiqa tehleel hi na ho jaey 
Main us se mil k kisi se nahi mila barson - کہا تھا تم نے کہ تم لوٹ آو گے اک دن سو میں جہاں تھا، وہیں پر کھڑا رہا برسوں Kaha tha tum ne k tum laut aaoge ik din
So main jahan tha waheen par khara raha barson 
-
تیرے بغیر میری عمر رائیگاں گزری کوئی بھی کام ٹھیک سے نہیں ہوا برسوں Tere baghair meri umar raaigan guzri 
Koi bhi kaam theek se nahi huwa barson 
-   تمھارے ہاتھ کی دستک کی آس میں محسن میں اپنے گھر سے کہیں بھی نہیں گیا برسوں
Tumhare haath ki dastak ki aas mein
Main apne ghar se kaheen bhi nahi gaya barson
237 notes · View notes
abidhussain512 · 7 years ago
Text
ہم لوگ نہ تھے ایسے!
ہم لوگ نہ تھے ایسے
ہیں جیسے نظر آتے
اے وقت گواہی دے
ہم لوگ نہ تھے ایسے
یہ شہر نہ تھا ایسا
یہ روگ نہ تھے ایسے
دیوار نہ تھی رستے
زنداں نہ تھی بستی
آزار نہ تھے رشتے
خلجان نہ تھی ہستی
یوں موت نہ تھی سستی!
یہ آج جو صورت ہے
حالات نہ تھے ایسے
یوں غیر نہ تھے موسم
دن رات نہ تھے ایسے
تفریق نہ تھی ایسی
سنجوگ نہ تھے ایسے
اے وقت گواہی دے
ہم لوگ نہ تھے ایسے
امجد اسلام امجد
21 notes · View notes
abidhussain512 · 7 years ago
Text
عکس تھے آواز تھی لیکن کوئی چہرا نہ تھا
ناچتے گاتے قدم تھے اور کوئی پہرا نہ تھا
حادثوں کی مار سے ٹوٹے مگر زندہ رہے
زندگی جو زخم بھی تو نے دیا گہرا نہ تھا
خواب کی مانند گزریں کیسی کیسی صورتیں
دل کے ویرانے میں کوئی عکس بھی ٹھہرا نہ تھا
آگ کی بارش ہوئی منظر جھلس کر رہ گئے
شام کے سائے میں کوئی گونجتا لہرا نہ تھا
9 notes · View notes