Don't wanna be here? Send us removal request.
Text
سوچنے والوں کی دُنیا --- دُنیا والوں کی سوچ سے الگ ہوتی ہے - واصف علی واصف (رح)
2 notes
·
View notes
Text
مریضِ عشق پر رحمت خدا کی
مرض بڑھتا گیا جُوں جُوں دوا کی
مرزا غالب
1 note
·
View note
Photo

#khush #naseeb #rooh #rumi #quoteoftheday (at Sheikhupura) https://www.instagram.com/p/CYjvvgQsA9u/?utm_medium=tumblr
14 notes
·
View notes
Text

ہم سیاچن پر تھے تو بیگم کو Passcom کے ذریعے فون کرتے تھے۔
بیگم کہتی کبھی Love You ہی کہہ دیا کرو۔
میں نے کہا یہ بیچ والے ہمارے فون سنتے ہیں۔ دوسرے دن OC Signal کا فون آیا کہ سٙر ہم آپ کی باتیں نہیں سُنتے جو مرضی کہا کریں۔
یہ سیاچن کی سردی میں ہنسنے کا سبب بنا اور یہ بات بیگم کو بھی بتائی۔
بیگم نے کہا: خط لکھ دیا کرو۔
میں نے اپنے خط میں لِکھا کہ ہمارے خط سنسر ہوتے ہیں اِس لیے خط میں کوئی ایسی ویسی بات نہ لِکھنا۔
ﺗﯿﺴﺮﮮ ﺩﻥ سِگنل ﺁﻓﺲ ﮐﯽ ﻃﺮﻑ ﺳﮯ مُجھے ﺍﯾﮏ چِٹھی ملی ﺟﺲ ﻣﯿﮟ ﻟِﮑﮭﺎ ﺗﮭﺎ سٙر ﮨﻢ کسی کا ﺧﻂ ﻧﮩﯿﮟ ﮐﮭﻮلتے آپ ﮨﻢ ﭘﺮ یہ ﻏﻠﻂ ﺍِﻟﺰﺍﻡ نہ لگایا کریں۔
😀😀😀
تحریر: میجر محمد عارف (ریٹائرڈ)
#copied
25 notes
·
View notes
Text
کم ظرف ہوتا ہے وہ انسان جو تعلق ختم ہونے پر آپکے کردار پر وار کرے -
1 note
·
View note
Text
مولانا جامی۔۔۔۔
وہ نعت کہ جس کے شاعر پر نبی کریم ﷺ نے مدینہ منورہ میں داخلے پر پابندی لگوادی۔
تَنَم فَرسُودَہ جَاں پَارہ
زِھِجراں یا رَسُول اللہ ﷺ
حضرت مولانا جامی رحمت الله علیہ یہ نعت لکھنے کے بعد جب ایک مرتبہ ﺣﺞ کے لیے ﺗﺸﺮﯾﻒ ﻟﮯ ﮔﺌﮯ تو ان کا ﺍﺭﺍﺩﮦ یہ تھا ﮐﮧ روضہ اقدس کے پاس کھڑے ہوکراس نعت کو پڑھیں گے- ﭼﻨﺎﻧﭽﮧ ﺣﺞ ﺑﯿﺖ ﺍﻟﻠﮧ ﺷﺮﯾﻒ ﮐﮯ ﻟﺌﮯ ﺗﺸﺮﯾﻒ ﻟﮯ ﮔﺌﮯ ﺍﻭﺭ ﺣﺞ ﺳﮯ ﻓﺎﺭﻍ ﮨﻮ ﮐﺮﻣﺪﯾﻨﮧ ﻣﻨﻮﺭﮦ ﮐﯽ ﺣﺎﺿﺮﯼ ﮐﺎ ﺍﺭﺍﺩﮦ ﮐﯿﺎ تو ﺍﻣﯿﺮ ﻣﮑﮧ ﮐﻮ ﺧﻮﺍﺏ ﻣﯿﮟ نبی اکرم ﺻﻠﯽ ﺍﻟﻠﮧ ﻋﻠﯿﮧ ﻭﺁﻟﮧ ﻭسلم کی زیارت ہوئی آپ صلی اللہ علیہ وسلم ﻧﮯارشاد ﻓﺮﻣﺎﯾﺎ :، کہ اس کو یعنی ﺟﺎﻣﯽ ﮐﻮ ﻣﺪﯾﻨﮧ ﻃﯿﺒﮧ ﮐﯽ ﺟﺎﻧﺐ ﻧﮧ ﺁﻧﮯ ﺩیں. ﺍﻣﯿﺮ ﻣﮑﮧ ﻧﮯممانعت کردی-ﻣﻮﻻﻧﺎ ﺟﺎﻣﯽ عاشق رسول ﺻﻠﯽ ﺍﻟﻠﮧ ﻋﻠﯿﮧ ﻭﺁﻟﮧ ﻭسلم ﺗﮭﮯ- ﺍﻥ ﮐﮯ ﺩﻝ ﭘﺮﻋﺸﻖ ﻧﺒﯽ ﺻﻠﯽ ﺍﻟﻠﮧ ﻋﻠﯿﮧ ﻭﺁﻟﮧ ﻭسلم ﺍﺱ ﻗﺪﺭﻏﺎﻟﺐ ﺗﮭﺎ ﮐﮧ ﭼﮭﭗ ﮐﺮ ﻣﺪﯾﻨﮧ ﻃﯿﺒﮧ ﮐﯽ ﺟﺎﻧﺐ ﭼﻞ ﭘ��ﮮ- ﮐچھ ﺳﯿﺮﺕ ﻧﮕﺎﺭ ﻟﮑﮭﺘﮯ ﮨﯿﮟ کہ ﻗﺎﻓﻠﮯ ﻣﯿﮟ ﺍﯾﮏ ﺻﻨﺪﻭﻕ ﻣﯿﮟ ﺑﻨﺪ ﮨﻮ ﮔﺌﮯ- ﻟﯿﮑﻦ ﭘﮭﺮ ﺑﮭﯽ ﺍﻣﯿﺮ ﻣﮑﮧ ﻧﮯ ﺟﺎﻧﮯ ﻧﮧ ﺩﯾﺎ- ﺍﻭﺭ ﮐچھ ﻟﮑﮭﺘﮯ ﮨﯿﮟ کہ ﺑﮭﯿﮍﻭﮞ ﮐﮯ ﺭﯾﻮﮌ ﻣﯿﮟ ﺍﻥ ﮐﯽ ﮐﮭﺎﻝ ﺍﻭﮌﮪ ﮐﺮ ﭼﻠﺘﮯ ﭼﻠﺘﮯ ﻣﺪﯾﻨﮧ ﻃﯿﺒﮧ ﻣﯿﮟ ﺩﺍﺧﻞ ﮨﻮﻧﮯ ﻟﮕﮯ۔ ﭘﮭﺮ ﺑﮭﯽ ﻧﺒﯽ ﺻﻠﯽ ﺍﻟﻠﮧ ﻋﻠﯿﮧ ﻭﺁﻟﮧ ﻭسلم ﻧﮯ ﻧﮧ ﺁﻧﮯ ﺩﯾﺎ- ﺟﺐ ﺩﻭﺑﺎﺭﮦ ﺍﻣﯿﺮ ﻣﮑﮧ ﮐﻮ نبی ﺻﻠﯽ ﺍﻟﻠﮧ ﻋﻠﯿﮧ ﻭﺁﻟﮧ ﻭسلم ﮐﯽ ﺯﯾﺎﺭﺕ ﮨﻮﺋﯽ ﺍﻭﺭ ﻓﺮﻣﺎﯾﺎ ﺟﺎﻣﯽ ﮐﻮ ﻣﯿﺮﮮ ﺭﻭﺿﮧ ﭘﺮ ﻧﮧ ﺁﻧﮯ ﺩﯾﻨﺎ-
ﺟﺐ اس نے ﯾﮧ ﺣﮑﻢ ﺳﻨﺎ تو ﺍﺱ ﻧﮯ ﺍﭘﻨﮯ ﺁﺩﻣﯽ ﺩﻭﮌﺍﺋﮯ ﺟﻮ ﻣﻮﻻﻧﺎ ﺟﺎﻣﯽ ﮐﻮ ﻣﺪﯾﻨﮧ ﻣﻨﻮﺭﮦ ﮐﮯ ﺭﺍﺳﺘﮯ ﺳﮯ ﭘﮑﮍ ﮐﺮ ﻟﮯ ﺁﺋﮯ ﺍﻭﺭ ﺍﻣﯿﺮ ﻣﮑﮧ ﻧﮯ ﻣﻮﻻﻧﺎ ﺟﺎﻣﯽ ﻋﻠﯿﮧ ﺍﻟﺮﺣﻤﮧ ﮐﻮ ﺳﺨﺘﯽ ﺳﮯ ﺟﯿﻞ ﻣﯿﮟ ﺑﻨﺪ ﮐﺮ ﺩﯾﺎ-ﭼﻨﺎﻧﭽﮧ ﺗﯿﺴﺮﯼ ﻣﺮﺗﺒﮧ ﭘﮭﺮ امیر مکہ کو نبی اکرم ﺻﻠﯽ ﺍﻟﻠﮧ ﻋﻠﯿﮧ ﻭﺁﻟﮧ ﻭسلم ﮐﯽ ﺯﯾﺎﺭﺕ ﻧﺼﯿﺐ ﮨﻮﺋﯽ- ﺁﭖ صلی اللہ علیہ و سلم ﻧﮯ فرمایا…ﺟﺎﻣﯽ ﮐﻮﺋﯽ ﻣﺠﺮﻡ نہیں ﺑﻠﮑﮧ ﮨﻢ ﺍﺱ ﻟﺌﮯ ﺍﺳﮯ ﺍﭘﻨﮯ ﺭﻭضہ ﭘﺮ آنےﺳﮯ ﺭﻭﮐﺘﮯ ﮨﯿﮟ ﮐﮧ ﺍﺱ ﻧﮯ کچھ اﺷﻌﺎﺭ ﻟﮑﮭﮯ ﮨﯿﮟ… ﺟﻦ ﮐﻮ ﻭﮦ ﻣﯿﺮﯼ ﻗﺒﺮ ﭘﺮ ﮐﮭﮍﮮ ﮨﻮ ﮐﺮ ﭘﮍﮬﻨﺎ ﭼﺎﮨﺘﺎ ﮨﮯ ﺍﮔﺮ ﯾﮧ ﻣﺪﯾﻨﮧ ﻃﯿﺒﮧ ﭘﮩﻨﭻ ﮔ���ﺎ ﺍﻭﺭ ﻣﯿﺮﯼ ﻗﺒﺮ ﺍﻧﻮﺭ ﭘﺮ ﺣﺎﺿﺮ ﮨﻮ ﮐﺮ ﺍﺱ ﻧﮯ ﯾﮧ ﺍﺷﻌﺎﺭ ﭘﮍﮬﮯ ﺗﻮ ﻗﺒﺮ انور سے نکل کر مصافحہ کرنا پڑے گا…ﭼﻨﺎﻧﭽﮧ ﺍﻣﯿﺮ ﻣﮑﮧ ﻧﮯ ﺁﭖ ﺭﺣﻤﺘﮧ ﺍﻟﻠﮧ ﻋﻠﯿﮧ ﮐﻮ ﻗﯿﺪ ﺧﺎﻧﮯ ﺳﮯ ﻧﮑﺎﻻ ﺍﻭﺭ ﺑﮍﯼ ﻋﺰﺕ ﻭ ﺗﮑﺮﯾﻢ ﮐﮯ ﺳﺎتھ ﭘﯿﺶ ﺁﯾﺎ-
تَنَم فَرسُودَہ جَاں پَارہ
زِھِجراں یا رَسُول اللہ
میرا جسم ناکارہ اور ٹکڑے ٹکڑے ہوگیا ہے
آپ کی جدائی میں،اے اللہ کے پیارے نبی
دِلَم پَژ مُردَہ آوارَہ
زِعصیَاں یَارسُول اللہ
میرا دل بھٹک رہا اور دل کا پھول مُرجھا چکا ہے
گُناہوں کہ بوجھ سے،اے اللہ کے پیارے نبی
چُوں سُوۓ مَن گُزر آرِی
مَنِ مِسکیں زِ نَاداری
کبھی خواب میں اپنا جلوہ دکھا دیں
اس عاجِز مِسکین اور غریب نادار سائل کو
فِداۓ نقشِ نعلَینَت
کُنم جَاں یَا رسُول اللہ
تو میں پھر آپ کے(جوتےکے)نقشِ پَا پر فدا
ہو جاؤں گا،اے اللہ کے پیارے نبی
زِکردہ خویش حَیرانم
سِیاہ شد روز عِصیَانَم
میں نے جو کچھ کیا ہے بہت حیران ہوں
روزِحساب میرا اعمال نامہ گناہوں کی بہتات سے سیاہ ہوگا
پَشیمَانم پَشیمَانم
پشِیماں یَا رسُول اللہ
میں انتہائی پشیماں اور سخت شرمندہ ہوں
پشیمان ہی پشیمان ہوں،اے اللہ کے پیارے نبی
زِجَامِ حُبِّ تومَستَم
بَہ زَنجیرِ تو دِل بَستَم
آپ کی محبت میں،میں مَست ہوں
آپ کے عشق کی زنجیر سے میرا دل بندھا ہوا ہے
نمی گویم کہ مَن ھستم
سُخن دَاں یَا رسُول اللہ
میں عاجز اور مِسکین کوئی دعویٰ نہیں کرتا کہ میں
ایک بہت بڑا شاعرہوں،اے اللہ کے پیارے نبیؐ
چُوں بازُوۓ شفاعَت را
کُشائی بَر گُنَاہ گاراں
جب روزِ قیامت آپ اپنی شفاعت کا بازو
لمبا کرکے گناہ گاروں کے سر پر پھیلا دیں گے
مَکُن محرومِ جامی را
دَرا آں یَا رسُول اللہ
اُس روز اِس عاجز جامی کو محروم نہ رکھیے گا
اُس جان جوکھوں کی نازک گھڑی میں،اے اللہ کے پیارے نبی
ز مہجوری برآمد جان عالم
ترحم یا نبی اللہ ترحم
( آپ ﷺ کے ہجر میں دنیا کی جان لبوں پر آگئی رحم فرمائیے یارسول اللہ! رحم فرمائیے )
نہ آخر رحمۃ للعالمینی
ز محروماں چرا فارغ نشینی
کیا آپ ﷺ سارے عالم کے لئے رحمت نہیں ہیں؟پھر محروموں سے یہ کتمان/فراغت کیوں ہے؟)
بروں آور سر از برد یمانی
کہ روئے تست صبحِ زندگانی
یمنی چادر سرسے ہٹا کر اپنا جمال دکھائیے کیونکہ آپ ﷺ کا چہرہ ہی زندگانی کی صبح ہے(نبی اکرم ﷺ کا کفن یمنی چادروں پر مشتمل ہے)
شبِ اندوہ مارا روز گرداں
ز رویت روز ما فیروز گرداں
ہماری شب ِ غم کودن میں تبدیل کردیجئے،اپنے جلوہ نمائی سے زندگانی کو کامرانی عطافرمائیے
بہ تن در پوش عنبر بوئے جامہ
بہ سر بربند کافوری عمامہ
(ہماری چارہ سازی کے واسطے) معنبر لباس پہن لیجئے اور سراقدس پر کافوری عمامہ کو جگہ دیجئے
ادیم طائفی نعلین پا کن
شراک از شتۂ جانہائے ما کن
طائف کے ادیم کی بنی ہوئی نعلین پہن لیجئے، اس کے تسموں کی جگہ ہمارے رشتۂ جاں کو کام میں لائیے
فرود آویز از سر گیسوا�� را
فگن سایہ بہ پا سرو رواں را
سراقدس سے دونوں طرف معنبر گیسو لٹکا لیجئے اور اپنے مناسب قد کا سایہ اپنے قدموں پر ڈالئے، یعنی ہماری مدد کو چلے آئیے.
کاش ہمیں بھی ایسا عشق رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم عطا ہو آمین یا رب العالمین۔
0 notes
Text
کچھ اداسیاں کسی کے ساتھ بھی بانٹی نہیں جا سکتی
انہیں خود کے اندر رکھنے میں ہی سکون ہوتا ہے
59 notes
·
View notes
Photo

#beshak ❤️ Follow 👉 @urdupoetrypoint (at Lahore, Pakistan) https://www.instagram.com/p/CYf8xyfNv0c/?utm_medium=tumblr
18 notes
·
View notes
Photo

دیکھو فوج پھر آ گئی پاک فوج سے زیادہ بجٹ ہضم کرنے والی بیوروکریسی جن کا کام ملک کا انفراسٹرکچر بنانا ہے ملک میں سویلین کے مسائل حل کروانا ہے وہ سب خواب خرگوش کی نیند سوئے پڑے ہیں 73 سال سے ان کے بجٹ پر کوئی انگلی نہیں اٹھاتا لیکن پاک فوج کے بجٹ پر ہمیشہ سے بلاوجہ بحث ہوتی ہے۔آج بلوچستان کے نام نہاد لیڈر سیاستدان اور لاکھوں روپے تنخواہیں اور مراعات کے باوجود رشوت کھانے والی بیوکریسی کہاں گم ہو گئے ہیں ؟؟؟ مشکل وقت میں ہمیشہ پاک فوج نے ہی اس قوم کا ساتھ دیا ہے ۔ اگر سب کچھ فوج نے ہی کرنا ہے تو باقی ادراے بیوروکریسی یہ کیا کر رہے ہیں انفراسٹرکچر بنانا کس کا کام ہے ؟؟؟آ جا کر ہمیشہ اسی فوج کے بجٹ پر بکواس کرنے والے کہاں ہیں آج ؟؟؟ دیکھو پاکستان پر جب مشکل وقت آیا تو فوج آئی ہے سول ادارے گئے تیل لینے سیاستدان گئے ووٹ لینے بس اتنا ہی کہنا ہے کہ افواج پاکستان زندہ بادپاک فوج تیری عظمت ، جرات ، بہادری اور بے لوث محبت کو سلام پیش کرتی ہوں افواج پاکستان زندہ باد
2 notes
·
View notes
Text
Watch "Almighty Allah Blessed Pakistan With Huge Oil & Gas Reserves & Pak Turkey Iran Train For Prosperity" on YouTube
youtube
1 note
·
View note
Text
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
مسلمان کے مسلمان پر پانچ حق ہیں
سلام کا جواب دینا، مریض کی عیادت کرنا ، جنازے کے ساتھ چلنا، دعوت قبول کرنا، اور چھینک پر ( اس کے «الحمدلله» کے جواب میں ) «يرحمک الله» کہنا۔
(صحیح بخاری ، ١٢٤٠)
1 note
·
View note
Text
کوشش کیا کریں کہ روزانہ کم از کم ایک بار اپنے سے وابستہ تمام لوگوں کے لیئے ایک بار دعا ضرور کیا کریں
اللہ تعالیٰ ہمارے دلوں کو دعاؤں کی خوبصورت وابستگی عطا فرمائے، آمین۔
1 note
·
View note
Text
لگی جو چوٹ تو پہروں خیال آتا رہا
کہاں گئے میرا صدقہ اتارنے والے۔۔۔؟؟
1 note
·
View note