Don't wanna be here? Send us removal request.
Text
Trending Urdu Novels
Sochny Ki Baat
ج کا دن بہت منحوس تھا، یہی کوئی صبح کے آٹھ بجے کاکا سیڑھیوں سے گر کر ناک زخمی کر بیٹھا، حالانکہ بتولاں بی بی نے کہا بھی
تھا کہ منجی (چارپائی) پر بستر رکھ کر سیڑھیوں نہ اتر، گر گیا تو ہڈی ترخ جاتے گی. شکر ہے کہ پیش گوئی حرف بہ حرف پوری نہیں ہوئی.
بات ناک زخمی ہونے پر ہی ٹل گئی. ویسے خربوزے جیسے گول چہرے پر گیند نما سوجی ہوئی سرخ ناک خوب پھب رہی تھی.
ثریا اور نازی نے تو خوب قہقہے لگاتے جس پر بتولاں بی بی نے آگ بگولہ ہوکر لعنتیں بھی خوب ہی ڈالیں اور اطلاع دی کہ دنیا میں ایسی سنگ
دل بہنیں اور کہیں نہیں پائی جاتیں.
A very beautiful short story on human nature.
By Samra Bukhari
In RomanticUrdu Novels https://www.afsanay.com/urdu-novels/romantic-urdu-novels/sochny-ki-baat-20
Aisi Orat
دروازے کی کنڈی بجی تو ببلو پر بے دھیانی میں ہاتھ رکھے لیٹی ہوئی ماہ بانو چونک اٹھی، اس قدر بھری دوپہر میں نجانے
کون آگیا تھا. وہ غنودگی کے زیر اثر بال سمیٹتی دروازے تک چلی آئی اور کنڈی گرا کر دروازہ کھولا. پھر وہ جھجھک کر پیچھے
ہٹ گئی.
نگاہوں میں ہوس اور ہونٹوں پر بھیگی بھیگی مسکراہٹ سجاتے مرید کھڑا تھا. دروازہ کھلتے اس نے بلا جھجھک چہرہ اندر گھسا
لیا. وہ اسے بےباکی سے تک رہا تھا.
“جج……جی……جی…..وہ گھبرا کر خود میں سمٹنے لگی”.
“ببلو؟” وہ مسکراہٹ مزید گہری ہوگئی.
“پیلے دانت نمایاں ہوگئے.” نگاہوں کی ہوس مزید چمکنے لگی.
“ببلو تو سو رہا ہے”. وہ آہستگی سے بولی.
“اٹھا کر لے جاؤں”.؟ وہ سرگوشی سے بولا.
ماہ بانو نے گھبرا کر سر اٹھایا. نجانے اس نے ببلو کے لئے ہی پوچھا تھا یا……
A story which shows us the true face of our society. And the double standards of our society for Man and Women.By Maha MalikIn Realistic Urdu Novels
https://www.afsanay.com/urdu-novels
Teri Yaad Khare Gulab Hay
سنیں! اوہ کار لاک کر رہا تھا. جب ایک آواز نے اچانک اسکو متوجہ کیا.اس نے مڑ کر پیچھے دیکھا.سفید چادر میں ملبوس ایک حواس باختہ سی لڑکی کھڑی تھی. “مجھے ایک فارم لا دیں”.اس نے مڑتے ہوے التجایه انداز میں کہاتھا.کوئی شناسا چہرہ ہوتا تو اول تووہ کبھی بھی اس سے مدد مانگنے کی حماقت نہ کرتا اور اگر کرتا بھی تو بڑی رکھائی سے اپنی مدد آپ کی تلقین کرتا.وہ مزاجاً ایسا ہی بےمروت اور بےلحاظ واقع ہوا تھا.ایک تیکھی سی نظر اس نے لڑکی پر ڈالی تھی. “آپ کے ساتھ کوئی نہیں ہے”.بڑے بےتاثر انداز میں اس نے پوچھاتھا. “نہیں میں اکیلی آئی ھوں”.
This story is based on a girl named saniyah and a boy named komail. They story begins when they meet in university, and becomes good friends and finally how they come close to each other.
Urdu Novel by Umaira Ahmad In Category Famous Urdu NovelsRead more https://www.afsanay.com/urdu-novels/romantic-urdu-novels/teri-yad-khare-gulab-hay-13
Chand Or Gehan
اس نے کھڑکی کے سامنے سے پردہ ہٹایا حال میں پارٹی کی تیاریاں ہو رہیں تھیں. چم چم کرتے فرش پر پالش ہو رہی تھی اور دوسرے ملازم بھر بھر کر پاؤڈر ڈال رہے تھے. جس سے یہ پتا چل رہا تھا کہ آج کی پارٹی اعلی پیمانے پر ہو رہی ہے اور اس میں ڈانس بھی ہوگا. اس لئے فرش کے
This is a story of a girl named mariyam and a boy named aagha abas how they meet and got married. and what happened afterwards.
Urdu Novel by Rifat Siraj In Category Famous Urdu Novels
Read more https://www.afsanay.com/category/romantic-urdu-novelsJannat Dozakhاور جس بندے نے دنیا میں سکھ ہی سکھ دیکھے ہوں گے اور ان نعمتوں پر خدا کا شکر بجا لیا ہوگا اسے خدا بالوں سے پکڑ کر دوزخ میں ایک غوطہ دے گا، پھر نکال کر پوچھے گا. “اے ابن آدم! بتا تو نے کبھی کوئی سکھ یا آرام پایا؟” “وہ کہے گا” اے پروردگار! کبھی نہیں…….ہمیشہ سے اسی پریشانی میں مبتلہ ہوں….” نعیمہ نے چھری میز پر رکھی اور ما تھے پر آیا پسینہ دوپٹے کے پلو سے پونچھنے لگی. گرمی سے دم نکلا جا رہا تھا. پلازا کی لغت تین گھنٹے سے غائب تھی. دوپہر کا ایک بج رہا تھا. مسجدوں میں جمعے کا خطبہ ہو رہا تھا. جن علاقوں میں لائٹ تھی وہاں کی ایک مسجد سے خطبہ پڑھتے مولوی کی آواز سنائی دے رہی تھی.This is a very good story of a women how she lead her life. a very good novel.Written by Maha Malik
In Romantic Urdu Novels
Read more https://www.afsanay.com/
0 notes
Text
Read Urdu Novel online
Pagal
اونچے اونچے درختوں کے درمیان گھری ہوئی ہسپتال کی عمارت پر ایک سکوت سا تاری تھا. چاندنی رات میں درختوں کے
لمبے ساتے اس سکوت کو اور بھی مہیب بناتے دے رہے تھے کبھی کبھی کسی پاگل کے زور زور سے ہسنے یا چیخنے کی
آواز ماحول کے اس سکوت کو توڑ ڈالتی اور وہاں زندگی کا احساس ہونے لگتا.
لیڈی ڈاکٹر سعیدہ اس تھیں. اس کرسی پر لیٹے کتاب سے نگاہیں ہٹائیں اور دیوار گیر کلاک کی طرف دیکھا جس کی ٹک ٹک سے
کمرے میں زندگی کا احساس ہو رہا تھا. کلاک پر چوٹی سوئی دو بجا رہی تھی. اور اٹھی اور آل اوور ایک طرف پھینکا کتاب کو سائیڈ
میں پر میز پر رکھا جگ سے پانی گلاس میں انڈیلا دو تین گھونٹ پینے کے گلاس واپس میز پر رکھا. تھکاوٹ چہرے سے ظاہر تھی.
This is the story of how East and West Pakistan to be broken , how it has affected the patriotic people.By Ehsaan BatalviIn Realistic Urdu Novels https://www.afsanay.com/urdu-novels/realistic-urdu-novels/pagal-12
Tahi Dast
جی باجی آپ نے بلایا مجھے”؟ وہ گیلے ہاتھ دوپٹے سے پونچھتی ہوئی اندر داخل ہوئی.
” جی میں نے ہی ملکہ مروہ امیر کو بلانے کی جسارت کی ہے. عارفہ اسکے چہرے کو دیکھتے ہوے طنز سے بولی.
“شکر ہے خیال آیا، میرے کمرے میں جھانکنے کا”. غصّے سے کہتے ہوے عارفہ نے بی�� سے ٹیک لگائی اور پاس ہی
اوندھا پڑا ڈائجسٹ اٹھا لیا جو مروہ کو آتے دیکھ کر غصّے سے پاس ہی پٹخ دیا تھا.
“سالن پکا کر آٹا گوندھ رہی تھی، ساتھ ہی بریانی کا مسالہ تیار کر لیا، اسی وجہ سے دیر ہوگئی.” وہ شرمندگی سے وضاحت
دینے لگی.
This is a story of two cousins who lives in the same house, but both are leading very different life from each other and have different fates.By Nazia JamalIn Realistic Urdu Novels https://www.afsanay.com/urdu-novels/realistic-urdu-novels/tahi-dast-6
Bisaat
صفدر گھر میں داخل ہوا تھا تو اسکے لبوں پر خوبصورت سی مسکراہٹ تھی. لاؤنج میں آیا تو بشریٰ اور بھابھی بیٹھی باتیں کر رہی تھیں.
“ارے آج تم جلدی آگتے”؟
وہ گڑبڑا گیا پھر خود پر قابو پایا.” ایک پارٹی سے ملنے گیا تھا. سوچا اب آفس کیا جاؤں تو سیدھا گھر ہی آگیا.” وہ صوفے پر بیٹھ گیا.
“چاۓ پیؤ گے”؟ بشریٰ نے پوچھا.
“نہیں موڈ نہیں ہے”.
A very beautiful realistic and romantic novel.By Iqbal BanoIn Romantic Urdu Novels
https://www.afsanay.com/urdu-novels/romantic-urdu-novels/bisaat-15
0 notes