Tumgik
alhaqnews12 · 15 days
Text
راولپنڈی: جنرل ہیڈ کوارٹر (جی ایچ کیو) میں یوم دفاع و شہدا کی پُروقار تقریب میں وزیراعظم شہباز شریف نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی، آرمی چیف نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قوم اور بالخصوص نوجوان ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں، دہشت گردی کے خاتمے تک قربانیوں کا سلسلہ جاری رہے گا، عزم استحکام کوئی نیا آپریشن نہیں اور نہ ہی آبادی کی نقل مکانی ہوگی۔
ExpressNews #ArmyChief #AsimMunir #DefenceDay #AzmEIstehkam #PakArmy #LatestNews #pakistan
Tumblr media
View On WordPress
0 notes
alhaqnews12 · 1 month
Text
استحکام پاکستان پارٹی کے رہنما محمود مولوی نے کہا کہ ہے کہ قوم کیلئے خوشخبری، بجلی کی قیمتوں میں 30 فیصد تک کمی کا اعلان جلد ہونیوالا ہے۔
پاکستان تحریک انصاف کے سابق رکن قومی اسمبلی اور  وزیراعظم عمران  خان کے سابق مشیر برائے بحری امور  محمود مولوی نے ایک بیان میں کہا کہ حکومت بجلی کی قیمتوں میں کمی کیلئے اقدامات کررہی ہے، جلد خوشخبری ملے گی۔ قوم کو جلد بجلی کی قیمتوں میں کمی کی خوشخبری ملے گی، وزیر اعظم محمود مولوی نے کہا کہ بجلی بلوں میں کمی سے ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہوگا ساتھ ہی عوام اور تاجروں کے مسائل میں کمی آئے…
Tumblr media
View On WordPress
0 notes
alhaqnews12 · 2 months
Text
جماعت اسلامی کا پلان بی سامنے آ گیا رکاوٹوں اور گرفتاریوں کے بعد جماعت اسلامی کا تین مقامات پر دھرنے دینے کا فیصلہزیروپوائنٹ اسلام آباد دھرنا دیا جائے گا، امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن قیادت کریں گے۔ نائب امیر لیاقت بلوچ، میاں محمد اسلم، صوبائی اور اسلام آباد کی قیادت شریک ہوگیمری روڈ راولپنڈی پر دھرنا دیا جائے گا، مرکزی سیکرٹری جنرل امیرالعظیم قیادت کریں گے۔ مرکزی نائب امیر ڈاکٹر اسامہ رضی، صوبائی اور ضلعی قیادت لیڈ کرے گی تیسرا دھرنا 26 نمبر چونگی پر ہو گا، مرکزی نائب امیر ڈاکٹر عطاءالرحمن ، امیر جماعت اسلامی خیبرپختونخوا پروفیسر محمد ابراہیم خان اور صوبائی قیادت لیڈ کریں گی امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن کی ہدایت پر جہاں رکاوٹ ہوگی، وہیں دھرنا ہوگا، اب جماعت اسلامی کا ایک نہیں کئی دھرنے ہوں گے۔ مطالبات کی منظوری تک دھرنے جاری رہیں گےمرکزی سیکرٹری اطلاعات قیصر شریف کا بیان‎#دھرناہونےدو_ورنہ ‎#اب_فیصلہ_دھرنےمیں_ہوگا
Tumblr media
View On WordPress
0 notes
alhaqnews12 · 8 months
Text
الیکشن 2024: ملک کے مختلف حصوں سے نتائج آنے کا سلسلہ جاری، پی پی سندھ اسمبلی کی 3 نشستوں پر کامیابپاکستان پیپلزپارٹی نے سندھ اسمبلی کی چوتھی نشست جیت لی۔سندھ کی صوبائی اسمبلی کے حلقے پی ایس 61 حیدرآباد 2 میں غیر حتمی غیر سرکاری نتیجے میں پاکستان پیپلز پارٹی کے شرجیل میمن بھی کامیاب ہوگئے۔غیر حتمی غیر سرکاری نتیجے کے مطابق پی ایس 61 حیدرآباد 2 کے تمام135 پولنگ اسٹیشنز کے نتائج میں پیپلز پارٹی کے شرجیل میمن63638 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے۔جے یو آئی ایف کے سعید احمد تالپور 11719 ووٹ لےکر دوسرے نمبر پر رہے۔پی ایس 60سندھ کی صوبائی اسمبلی کے حلقے پی ایس 60 حیدرآباد 1 میں غیر حتمی غیر سرکاری نتیجے میں پاکستان پیپلز پارٹی کے جام خان شورو کامیاب ہوگئے۔غیر حتمی غیر سرکاری نتیجے کے مطابق پی ایس 60 حیدرآباد 1 کے تمام 105 پولنگ اسٹیشنز کے نتائج میں پیپلز پارٹی کے جام خان شورو 35352 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے۔گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کے ایاز لطیف پلیجو 6735 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔پی ایس 27 سندھ کی صوبائی اسمبلی کے حلقے پی ایس 27 خیر پور میں غیر حتمی غیر سرکاری نتیجے میں پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار ہالار وسان کامیاب ہوگئے۔غیر حتمی غیر سرکاری نتیجے کے مطابق پی ایس 27 خیر پور 2 کے تمام 145 پولنگ اسٹیشنز  کے نتائج میں پاکستان پیپلز پارٹی کے ہالار وسان 93421 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے ہیں۔جے یو آئی ایف کے محمد شریف بررو 14897 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔پی ایس 77سندھ کی صوبائی اسمبلی کے حلقے پی ایس 77 جامشورو میں غیر حتمی غیر سرکاری نتیجے میں پی پی کے رہنما اور سابق وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کامیاب ہوگئے۔ غیر حتمی غیر سرکاری نتیجے کے مطابق پی پی کے مراد علی شاہ 66100 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے جبکہ جی ڈی اے کے روشن علی برڑو 6150 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر ہیں۔
Tumblr media
View On WordPress
0 notes
alhaqnews12 · 8 months
Text
تجزیہ کاروں نے بلدیاتی انتخابات کی طرح 8 فروری کو ہونے والے عام انتخابات میں بھی جماعت اسلامی کو عوامی سطح پر کراچی کی سب سے مقبول جماعت قرار دیا ہے۔الیکشن 2024 کے حوالے سے جیو نیوز کی خصوصی ٹرانسمیشن میں پاکستان کے نامور صحافی، تجزیہ کاروں اور اینکر پرسنز حامد میر، شاہزیب خانزادہ، شہزاد اقبال، سہیل ورائچ اور ارشاد بھٹی نے جماعت اسلامی اور حافظ نعیم الرحمان کی حالیہ کارکردگی اور سیاسی سرگرمیوں کو سراہا ہے۔خصوصی الیکشن ٹرانسمیشن میں گفتگو کرتے ہوئے حامد میر کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی کا دعویٰ ہے کہ پلس کنسلٹنٹ کے حالیہ سروے میں جماعت اسلامی بہت سے حلقوں میں اوپر جا رہی ہے جس کی ایک وجہ حالیہ بارش اور سوشل میڈیا پر ان کے حق میں چلنے والی مہم ہے۔جیو نیوز کے پروگرام آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ کے میزبان شاہزیب خانزادہ کا کہنا تھا کہ بلدیاتی انتخابات اور بلدیاتی انتخابات کے بعد ہونے والے سروے کے مطابق کراچی کی عوام کی اولین ترجیح جماعت اسلامی اور حافظ نعیم الرحمان کو منتخب کرنا تھا نہ کہ پی ٹی ائی یا کسی اور سیاسی جماعت کو جبکہ 2018 کے الیکشن میں پی ٹی ائی نے کراچی سے بہت سیٹیں نکالی تھیں۔سینئر تجزیہ کار اور کالم نگار مظہر عباس نے کہا کہ کراچی میں ہونے والی حالیہ بارش کا فائدہ جماعت اسلامی کو ہوگا اور جماعت اسلامی نے دو تین سال پہلے اپنی حکمت عملی تبدیل کر کے کراچی پر مرکوز کی ہے۔مظہر عباس کا مزید کہنا تھا کہ اس وجہ سے جماعت اسلامی کی سیاست پر بہت سے سوالات بھی اٹھے تھے، جماعت اسلامی سے اور بھی بہت سے نامور لوگ الیکشن لڑ رہے ہیں لیکن جماعت اسلامی کی پوری سیاست اس وقت حافظ نعیم الرحمان کے گرد گھوم رہی ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ حافظ نعیم الرحمان کراچی سے قومی اسمبلی کی دو نشستوں پر الیکشن لڑ  رہے ہیں، ایک نارتھ ناظم آباد جو ان کا اپنا حلقہ ہے جبکہ دوسرا اونگی ٹاؤن کا حلقہ ہے اور حافظ نعیم الرحمان کے مطابق ان کی جماعت نے بہاریوں کے ایشوز کو بہت زیادہ اجاگر کیا ہے اسی لیے وہ چاہتے ہیں کہ اورنگی ٹاؤن سے زیادہ ووٹ حاصل کریں۔تجزیہ کار ارشاد بھٹی کا کہنا تھا دھونس اور دھاندلی سے حافظ نعیم الرحمان کو میئر کراچی بننے سے روکا گیا اور مرتضیٰ وہاب کو اقلیت میں ہونے کے باوجود میئر منتخب کروا دیا گیا، الیکشن کمیشن اسلام اباد کے الیکشن نہ کروا سکا اور نہ ہی سندھ کے بلدیاتی انتخابات میں دھاندلی کو روک سکا۔سینئر تجزیہ کار سہیل ورائچ کا گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ جماعت اسلامی نے اپنے تجربات سے اپنی حکمت عملی تبدیل کی ہے، پہلے جماعت اسلامی کی مہم میں نہ تو امیر کا نام ہوتا تھا نہ ہی اس کی تصویر ہوتی تھی، انہوں نے تبدیلی یہ کی ہے کہ بجائے مرکزی لیڈر شپ کے مقامی رہنماؤں اور امیدواروں کو اپنی انتخابی مہم میں اجاگر کیا، اسی لیے آپ کو گوادر میں ہدایت الرحمان یا پھر کراچی میں حافظ نعیم الرحمان کے نام اور تصویریں نظر ائیں گی، ان کی حکمت عملی میں بڑی تبدیلی یہی ہے کہ جو ’سن آف سوائل‘ ہے اسے سامنے لایا جائے۔سہیل وڑائچ کا مزید کہنا تھا کہ جہاں بھی جماعت اسلامی کا کوئی امیدوار کھڑا ہوگا اس کی عوام میں ساکھ بہت اچھی ہوگی کیونکہ لوگ اسے مقامی طور پر جانتے ہوں گے۔
جماعت اسلامی کراچی کی سب سے مقبول جماعت بن کر سامنے آئی ہے: تجزیہ کار
Tumblr media
View On WordPress
0 notes
alhaqnews12 · 11 months
Text
Israel's attack on a Gaza hospital has caused severe shock. Thousands of people had taken shelter around the hospital thinking it was a safe place, but they could not be safe from Israeli brutality, more than 500 innocent people were martyred in one day.The world is silent on the war crimes of the occupying Zionist state, but the Western governments are supporting this cruelty. Where are the Muslim rulers, where are their governments and armies? Why are they not doing anything except rhetoric?
Tumblr media
View On WordPress
0 notes
alhaqnews12 · 1 year
Text
کراچی: کاروباری ہفتے کے پہلے روز ڈالر کی قیمت مزید کم ہو گئی۔کاروبار کے آغاز پرانٹر بینک میں ڈالر 85 پیسے سستا ہو کر 296 روپے کا ہو گیا۔گزشتہ کاروباری ہفتے کے اختتام پر انٹر بینک میں ڈالر 296 روپے 85 پیسے پر بند ہوا تھا۔دوسری طرف سعودی عرب کی گولڈ مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ سعودی خبررساں ادارے کے مطابق سعودی عرب کی گولڈ مارکیٹ میں گزشتہ روز سونے کے نرخوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ،24 قیراط1گرام سونے کی قیمت 231.98 ریال، 22 قیراط ایک گرام 212.65 اور 18 قیراط 173.99 ریال رہی جبکہ 21قیراط1گرام سونا 202.98 ریال میں فروخت کیا جاتا رہا۔گولڈ مارکیٹ میں 21قیراط آٹھ گرام کی گنی 1,948.63 ریال، 22 قیراط ایک گرام کی گنی 2,041.43 ریال جبکہ 24 قیراط ایک گرام گنی 2,227.01 ریال اور1 کلوگرام سونا 233,604.13 ریال میں دستیاب رہا۔
Tumblr media
View On WordPress
0 notes
alhaqnews12 · 1 year
Text
جماعت اسلامی سے تعلق رکھنے سینیٹر مشتاق احمد خان نے اگلے ماہ بھی بجلی کے بلوں میں دگنا اضافے کی پیش گوئی کردی۔ جیو نیوز کے پروگرام ’کیپیٹل ٹاک‘ میں گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر مشتاق خان کا کہنا تھاکہ عوام ستمبر کے  بلوں کےلیے بھی تیار ہوجائیں، ستمبرکے بل میں فی یونٹ 90 روپے کا ہوجائے گا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ حکومت کے 15ماہ میں 500 ارب روپےکی بجلی چوری ہوئی۔عوام تیار ہوجائیں، ستمبرکے بل میں فی یونٹ 90 روپے کا ہوجائے گا: سینیٹر مشتاق خاندوسری جانب بجلی کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف عوامی احتجاج شدت اختیار کرتا جا رہا ہے اور ملک کے کونے کونے میں لوگ سراپا احتجاج ہیں۔آج بھی ملک کے مختلف شہروں میں احتجاجی مظاہرے ہوئے اور بل جلائے گئے، سڑکیں بند کی گئیں اور کہیں کہیں کاروبار بھی بند ہوا۔راولپنڈی میں سیکروں افراد نے آئیسکو کے دفتر کا گھیراؤ کیا، حیدرآباد میں شٹر ڈاؤن ہڑتال رہی اور بازار بند رہے۔مالاکنڈ کے بٹ خیلہ بازار میں مظاہرین نے قومی شاہراہ احتجاجاً بند کردی، شبقدر اور صوابی میں بھی احتجاجی مظاہرہ ہوا جبکہ مانسہرہ میں تاجروں کی ہڑتال کے باعث کاروبار مکمل طور پر بند رہا۔
Tumblr media
View On WordPress
0 notes
alhaqnews12 · 1 year
Text
عید سے پہلے سے دبئی میں موجود مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف آئندہ چند روز میں سعودی عرب جائیں گے۔شریف خاندان کے ذرائع نے بتایا ہےکہ نواز شریف سعودی عرب میں تقریباً ایک ہفتہ قیام کریں گے، سعودی عرب میں نواز شریف کی اہم شخصیات سے ملاقاتیں طے ہیں۔ ذرائع کے مطابق نواز شریف سعودی عرب میں قیام کے دوران عمرہ بھی ادا کریں گے، سعودی عرب کے دورے میں مریم نواز بھی نواز شریف کے ہمراہ ہوں گی۔نواز شریف کی دبئی میں اہم سیاسی ملاقاتیں جاری، پی پی قیادت سے ایک اور ملاقات ہوگیملکی معاشی نظام کی بہتری کے لیے صلاح مشورے، نواز شریف نے دبئی میں اپنا قیام بڑھادیادبئی: نواز شریف کی پاکستانی معیشت کی بہتری کیلئے غیر ملکی وفود سے ملاقاتذرائع کا کہنا ہےکہ  سعودی عرب میں نواز شریف کی متعدد خصوصی ملاقاتیں شیڈول ہیں، ملاقاتوں میں پاکستان میں سرمایہ کاری پر گفتگو  کی جائے گی، غیر ملکی سرمایہ کاروں کے کئی وفود نواز شریف سے ملاقات کریں گے۔ذرائع کا یہ بھی کہنا ہےکہ  ملکی معیشت کی بہتری کے لیے سعودی عرب اور امارات سے سرمایہ کاری آنے کی توقع ہے۔خیال رہےکہ سابق وزیراعظم نواز شریف گزشتہ کئی روز سے دبئی میں قیام پزیر ہیں اور انہوں نے فیملی کے افراد کے ساتھ عید بھی دبئی میں ہی منائی، مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز بھی دبئی میں اپنے والدکے ساتھ موجود ہیں۔نواز شریف کی دبئی میں اہم سیاسی ملاقاتیں جاری ہیں، ذرائع کے مطابق نوازشریف پیپلزپارٹی کی قیادت سے بھی ایک اور ملاقات کریں گے۔ذرائع کا کہنا ہےکہ ملاقاتوں میں پاکستان کے معاشی نظام کی بہتری کے لیے صلاح مشورے ہو رہے ہیں۔
Tumblr media
View On WordPress
0 notes
alhaqnews12 · 1 year
Text
سوچا تھا تیری سادگی پہ لکھوں ایک غزلافسوس تیرے معیار کے الفاظ نہ مل سکےرہایش گاہ امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق صاحب کے گھر کا ایک منظرملک کے سب سے بڑے نظریاتی پارٹی کے سب سے بڑے سربراہ سب سے بڑے فلاحی تنظیم الخدمت فاؤنڈیشن کے سرپرست اعلی جو ملک میں 1000 سے زیادہ فری ھسپتال رکھتے ہیںجو ملک کے مختلف علاقوں میں تقریبا 20000 ایمبولنس فری سروس دیتے ہیںجن کے زیر پرستی پاکستان کے مختلف شھروں میں تقریبا 150 آغوش سنٹرز میں تقریبا 1 لاکھ یتیم بچوں کی کفالت ہوتی ہےجو الفلاح سکالر سب کے نام پر ہر سال ہزاروں طالب علموں کو سکالر شپ پر ماھانہ 25000 دیتے ہیںجب بھی پاکستان پر کوئی زلزلہ سیلاب آتا ہے تو اربوں روپے یہ لوگ اپنے غریب عوام پر لگاتے ہیں اور آخر وقت تک ان کے خدمت میں لگے رہتے ہیںاس کے علاؤہ ان لوگوں کے پاکستانی قوم پر بہت احسانات ہیںاس شخص کے گھر میں بجلی لوڈ شیڈنگ کے دوران روشنی کے لیے 50 بیٹری اور ڈی سی بلب کا سھارا واقعی اس جماعت کی صداقت اور دیانت کا ایک واضح مثال ہےپی ٹی آئی کے بعد میرا دوسرا آپشن اور میرے اگلے ووٹ کا صحیح حقدار صرف یہی لوگ اور جماعت ہےایک پی ٹی آئی ورکر کا اعتراض
Tumblr media
View On WordPress
0 notes
alhaqnews12 · 1 year
Text
searchوقوف عرفہ، حجاج آج میدان عرفات میں جمع ہوکر خطبہ حج سنیں گےاہم خبریں JUNE 27, 2023وقوف عرفہ، حجاج آج میدان عرفات میں جمع ہوکر خطبہ حج سنیں گےمنیٰ(مدراراحمد/نیوز مناسک حج کے دوران منیٰ کی عارضی خیمہ بستی میں8ذوالحجہ کا پورا دن قیام کے دوران پانچوں وقت کی نمازیں ادا کر کے دنیا بھر کے25 لاکھ سے زائد حجاج کرام لبیک اللھم لبیک کی صدائیں بلند کرتے حج کے رکن اعظم وقوف عرفہ کیلئے آج 9 ذوالحجہ کو نماز فجرکی ادائیگی کے بعد میدان عرفات روانہ ہوں گے جہاں وہ مسجد نمرہ سے حج کا خصوصی خطبہ سنیں گے اور ظہرو عصر کی نمازیں قصر کرکے ایک ساتھ ادا کرینگے۔دن بھر ذکراذکارکریں گے اور اپنی و امت مسلمہ کی بخشش کیلئے خصوصی دعائیں کریں گے۔ سورج غروب ہوتے ہی حاجی مزدلفہ چلے جائیں گے جہاں مغرب اور عشا کی نمازیں یکجا کرکے قصر پڑھیں گےرات کھلے آسمان تلے گزاریں گے۔ یہاں سے ہی شیطانوں کو مارنے کیلئے کنکریاں جمع کریں گے،10 ذوالحجہ کو صبح نماز فجر کی ادائیگی کے بعد واپس منی چلے جائیں گے جہاں سے رمی (شیطان کو کنکریاں مارنے) کیلئے جمرات جائیں گے۔قربانی کے بعد حاجی احرام اتار دیں گے اور خانہ کعبہ جا کرطواف زیارۃ کریں گے اور واپس منی جا کر ایام تشریق گزاریں گے۔
Tumblr media
View On WordPress
0 notes
alhaqnews12 · 1 year
Text
اسلام آباد: عالمی بینک نے پاکستان کے لیے 20 کروڑ ڈالر مالی معاونت کی منظوری دے دی۔ورلڈ بینک کے مطابق یہ رقم سیلاب متاثرین کی بحالی و تعمیرنو کے لیے منظور کی گئی ہے جو خیبرپختونخوا کے سیلاب متاثرین پر خرچ کی جائے گی۔عالمی بینک کا کہنا ہے خیبرپختونخوا کے دیہی علاقوں کی تعمیر و ترقی کے لیے فنڈز منظور کیے گئے، رقم سے خیبرپختونخوا کے 55 لاکھ سیلاب متاثرین کو فائدہ ہوگا۔ورلڈ بینک کے مطابق پاکستان میں اگست 2022 کے سیلاب کے اثرات اور پالیسی بے یقینی نے پیداوار متاثر کی ہے ۔سات جون کو جاری عالمی بینک کی رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ پاکستان میں اگست 2022 کے سیلاب کے اثرات اور پالیسی بے یقینی نے پیداوار متاثر کی ہے، درآمدی خوراک، توانائی اور خام مال کی ادائیگی کےلیے زرمبادلہ کی قلت رہی جب کہ صنعتی پیداوار مارچ 2023 تک 25 فیصد کم رہی ہے۔واضح رہے کہ اس سے قبل اسلامی ترقیاتی بینک نے سیلاب سے متاثرہ پاکستانی علاقوں میں تعمیر نو اور بحالی کے لیے چار ارب 20 کروڑ ڈالر دینے کا اعلان کیا تھا۔
Tumblr media
View On WordPress
0 notes
alhaqnews12 · 1 year
Text
اسلام آباد : امریکی کمپنی شیل پٹرولیم نے پاکستان سے جانے کا فیصلہ کرتے ہوئے شیئر فروخت کرنے کا اعلان کردیا۔تفصیلات کے مطابق امریکی کمپنی شیل پٹرولیم نے پاکستان سے جانے کا فیصلہ کر لیا اور اپنے شیئر فروخت کرنے کا اعلان کردیا۔اسٹاک اعلامیے میں کہا گیا کہ امریکی کمپنی شیل پیٹرولیم کے شیل پاکستان میں شیئرز ہیں، کمپنی کے شیئر فروخت ٹارگٹ سیلز کے عمل سے مشروط ہوگی۔اعلامیے میں کہنا ہے کہ امریکی کمپنی شیل کےشیئر فروخت کا اطلاق ریگولیٹری منظوریوں کےبعد ہوگا تاہم شیئر فروخت کے عمل سے شیل پاکستان کے بزنس پر اثرنہیں ہو گا۔شیل پاکستان لمیٹڈ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی 14 جون 2023 کو ہونے والی بورڈ میٹنگ میں اپنے شیئر ہولڈنگ کو فروخت کرنے کے ارادے سے مطلع کیا تھا۔خیال رہے 4 مئی کو شیل پاکستان لمیٹڈ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے مالی سال 2023 کی پہلی سہہ ماہی کے نتائج کا اعلان کیا تھا۔جس میں بتایا گیا تھا کہ کمپنی نے سہہ ماہی کے دوران 4762 ملین روپے کا بعد از ٹیکس کا نقصان اٹھایا تھا جبکہ گذشتہ برس اسی عرصے میں کمپنی کو 2076 ملین کا بعد از ٹیکس منافع ہوا تھا۔کمپنی کا کہنا تھا کہ اسی عرصے میں روپے کی قدر میں کمی ، مہنگائی میں اضافے اور مائیکرواکنامک میں غیر یقینی صورتحال دیکھی گئی، مسلسل اقتصادی چیلنجوں کے نتیجے میں اس شعبے میں بھی سرگرمیوں کی رفتار سست رہنے کے ساتھ طلب میں کمی اور کمپنی کے لیے سیکیورٹی کی فراہمی کو بھی خطرات لاحق ہوئے۔علاوہ ازیں اسی عرصے میں کمپنی کا مالیاتی شعبہ اور منافع بھی متاثر ہوا تاہم شیل پاکستان اپنی مارکیٹ شیئر برقرار رکھنے میں کامیاب رہا۔
امریکی کمپنی شیل پٹرولیم کا پاکستان سے جانے کا فیصلہ
Tumblr media
View On WordPress
0 notes
alhaqnews12 · 1 year
Text
کل میئر کراچی کا الیکشن ہے لیکن آج کے دن تک بھی منتخب چیئرمینز کے اغوا کا سلسلہ جاری ہے۔ نصف صدی گزر گئی لیکن اغوا اور زورزبردستی کی عادت نہیں گئی، مولانا جان محمد عباسی کے اغوا سے جو سلسلہ شروع ہوا تھا، آج تک ختم نہیں ہوا۔مینڈیٹ پر ڈاکہ ڈالنا، منتخب نمائندوں کو اغوا کرکے تحویل میں رکھنا، میڈیا رپورٹس کے مطابق سندھ پولیس کمانڈوز کا پہرہ مسلط کرنا شرمناک اور آئین و جمہوریت کی نفی ہے۔جماعت اسلامی کے پاس 9 لاکھ عوامی ووٹ اور 193 بمقابلہ 173 چیئرمین، دونوں اعتبار سے واضح اکثریت حاصل ہے، پیپلزپارٹی کراچی پر قبضہ نہ کرے،لوگوں کو آزاد مرضی سے فیصلہ کرنے دیا جائے۔ سراج الحق
#حافظ_نعیم_ہوگامیئرکراچی
Tumblr media
View On WordPress
0 notes
alhaqnews12 · 1 year
Text
‏کل میئر کراچی کا الیکشن ہے لیکن آج کے دن تک بھی منتخب چیئرمینز کے اغوا کا سلسلہ جاری ہے۔ نصف صدی گزر گئی لیکن اغوا اور زورزبردستی کی عادت نہیں گئی، مولانا جان محمد عباسی کے اغوا سے جو سلسلہ شروع ہوا تھا، آج تک ختم نہیں ہوا۔مینڈیٹ پر ڈاکہ ڈالنا، منتخب نمائندوں کو اغوا کرکے تحویل میں رکھنا، میڈیا رپورٹس کے مطابق سندھ پولیس کمانڈوز کا پہرہ مسلط کرنا شرمناک اور آئین و جمہوریت کی نفی ہے۔جماعت اسلامی کے پاس 9 لاکھ عوامی ووٹ اور 193 بمقابلہ 173 چیئرمین، دونوں اعتبار سے واضح اکثریت حاصل ہے، پیپلزپارٹی کراچی پر قبضہ نہ کرے،لوگوں کو آزاد مرضی سے فیصلہ کرنے دیا جائے
سراج الحق امیرجماعت اسلامی پاکستان
Tumblr media
View On WordPress
0 notes
alhaqnews12 · 1 year
Text
وفاقی حکومت کی جانب سے اگلے مالی سال کے لیے 14460 ارب روپے کا بجٹ پیش کیا گیا ہے جب کہ ریونیو کا ہدف 9200 ارب روپے رکھا گیا ہے۔
وفاقی حکومت کی جانب سے قومی اسمبلی میں پیش کئے جانے والے اگلے مالی سال کی بجٹ دستاویز کے مطابق نئے مالی سال میں ملک کے ذمے واجب الادہ قرضوں پر سود کی ادائیگی کے لیے 7303 ارب روپے رکھنے کی تجویز دی گئی ہے۔ اگلے مالی سال میں دفاع کے اخراجات کے لیے 1804 ارب مختص کرنے کی تجویز، گذشتہ سال یہ رقم 1510 ارب تھی۔مکمل تفصیلات وفاقی حکومت کے نئے مالی سال کی بجٹ دستاویز کےمطابق اگلے مالی سال میں دفاع کے…
Tumblr media
View On WordPress
0 notes
alhaqnews12 · 1 year
Text
PTI کراچی کے صدر اکرم چیمہ جو گرفتار منتخب اراکین کی رہائی اور مئیر کے الیکشن کے حوالے سے فعال کردار ادا کررہے تھے، انہیں پیپلز پارٹی کی حکومت نے فسطائیت کا مظاہرہ کرتے ہوئے شارع فیصل سے گرفتار کرکے لاپتہ کردیاہے۔ پی پی اسی فاشزم کے ذریعے اپنا مئیر بنا کر کراچی پر قبضہ کرناچاہتی ہے ۔لیکن انشااللہ ان کا خواب کبھی پورا نہیں ہوگا۔ الیکشن کمیشن کیا ایسا ہی الیکشن کراناچاہتاہے؟اکرم چیمہ، عابد جیلانی اورتمام منتخب ارکان کو فوری طورپر رہاکیاجائے۔
حافظ نعیم الرحمان امیر جماعت اسلامی کراچی
View On WordPress
0 notes