m-rameez-m
m-rameez-m
Wajdan Ali
64 posts
Don't wanna be here? Send us removal request.
m-rameez-m · 3 months ago
Text
Tumblr media
17 notes · View notes
m-rameez-m · 5 years ago
Text
رقص کرنے کا ملا حکم جو دریاؤں میں
ہم نے خوش ہو کے بھنور باندھ لئے پاوُں میں
ان کو بھی ہے کسی بھیگے ہوئے منظر کی تلاش
بوند تک ہو نہ سکے جو کبھی صحراوُں میں
اے میرے ہمسفرو تم بھی تھکے ہارے ہو
دھوپ کی تم تو ملاوٹ نہ کرو چھاوُں میں
جو بھی آتا ہے بتاتا ہے نیا کوئی علاج
بٹ نہ جائے تیرا بیمار مسیحاوُں میں
حوصلہ کس میں ہے یوسف کی خریداری کا
اب تو مہنگائی کے چرچے ہیں زلیخاوُں میں
جس برہمن نے کہا ہے کہ یہ سال اچھا ہے
اس کو دفناوُ میرے ہاتھ کی ریکھاوُں میں
وہ خدا ہے کسی ٹوٹے ہوئے دل میں ہوگا
مسجدوں میں اسے ڈھونڈو نہ کلیساوُں میں
ہم کوآپس میں محبت نہیں کرنے دیتے
اک یہی عیب ہےاس شہر کے داناوُں میں
مجھ سے کرتے ہیں قتیل اس لئے کچھ لوگ حسد
کیوں میرے شعر ہیں مقبول حسیناوُں میں
قتیل شفائی
8 notes · View notes
m-rameez-m · 5 years ago
Photo
Tumblr media
گلاب آنکھیں، شراب آنکھیں یہی تو ہیں، لاجواب آنکھیں اِنہیں میں اُلفت، اِنہی میں نفرت ثواب آنکھیں، عذاب آنکھیں کبھی نظر میں بلا کی شوخی کبھی سراپا حجاب آنکھیں کبھی چُھپاتی ہیں راز دل کے کبھی ہیں دل کی کتاب آنکھیں کسی نے دیکھی تو جھیل جیسی کسی نے پائیں سراب آنکھیں وہ آئے تو لوگ مجھ سے بولے حضور! آنکھیں۔ جناب! آنکھیں۔ عجیب تھا، گفتگو کا عالم سوال کوئی، جواب آنکھیں یہ مست مست بے مثال آنکھیں مصوری کا کمال آنکھیں شراب رب نے حرم کردی مگرکیوں رکھیں حلال آنکھیں ہزاروں ان پہ قتل ہوئے ہیں خدا کے بندے، سنبھال آنکھیں
107 notes · View notes
m-rameez-m · 5 years ago
Text
میں چاہتا بھی یہی تھا وہ بے وفا نکلے اُسے سمجھنے کا کوئی تو سلسلہ نکلے
کتابِ ماضی کے اَوراق اُلٹ کے دیکھ ذرا نہ جانے  کون سا  صفحہ مُڑا ہوا  نکلے
میں تجھ سے مِلتا تو تفصیل میں نہیں جاتا میری طرف سے تیرے دل میں جانے کیا نکلے
جو دیکھنے میں بہت ہی قریب لگتا ہے اُسی کے بارے میں سوچو تو فاصلہ نکلے
تمام شہر کی آنکھوں میں سُرخ شعلے ہیں وسیمؔ گھر سے اب ایسے میں کوئی کیا نکلے - وسیم بریلوی
16 notes · View notes
m-rameez-m · 5 years ago
Text
کیا ضروری ہے کہ ہم فون پہ باتیں بھی کریں
کیا ضروری ہے کہ ہر لفظ مہکنے بھی لگے
کیا ضروری ہے کہ ہر زخم سے خوشبو آئے
کیا ضروری ہے وفادار رہیں ہم دونوں
کیا ضروری ہے دوا ساری اثر کر جائے
کیا ضروری ہے کہ ہر خواب ہم اچھا دیکھیں
کیا ضروری ہے کہ جو چاہیں وہی ہو جائے
کیا ضروری ہے کہ موسم ہو ہمارا ساتھی
کیا ضروری ہے سفر میں کہیں سایہ بھی ملے
کیا ضروری ہے تبسم یوں ہی موجود رہے
کیا ضروری ہے ہر اک راہ میں جگنو چمکیں
کیا ضروری ہے کہ اشکوں کو روانی بھی ملے
کیا ضروری ہے کہ ملنا ہی مقدر ٹھہرے
کیا ضروری ہے کہ ہر روز ملیں ہم دونوں
ہم جہاں گاؤں بسائیں وہاں اک جھیل بھی ہو
کیا ضروری ہے محبت تری تکمیل بھی ہو
14 notes · View notes
m-rameez-m · 5 years ago
Text
‏تیرے ارد گررد وہ شور تھا ، مری بات بیچ میں رہ گئی
نہ میں کہہ سکا نہ تو سن سکا ، مری بات بیچ میں رہ گئی
میرے دل کو درد سے بھر گیا ، مجھے بے یقین سا کرگیا
تیرا بات بات پہ ٹوکنا ، مری بات بیچ میں رہ گئی
‏عجب ایک چپ سی لگی مجھے ، اسی ایک پل کے حصار میں
ہوا جس گھڑی ترا سامنا ، مری بات بیچ میں رہ گئی
‏تری بے رخی کے حصار میں ، غم زندگی کے فشار میں
مرا سارا وقت نکل گیا ، مری بات بیچ میں رہ گئی
مجھے وہم تھا ترے سامنے ، نہیں کھل سکے گی زباں مری
سو حقیقتا بھی وہی ہوا ، مری بات بیچ میں رہ گئی
امجد اسلام امجد
13 notes · View notes
m-rameez-m · 5 years ago
Text
"میں روز اسکو سمجھاتا ہوں عشق فانی ہے۔
وہ پھر سے خواب محبت کے بونے لگتی ہے۔
ایسی لڑکی سے کون بحث کا خطرہ مولے؟
جو لاجواب ہو جائے تو رونے لگتی ہے۔"
14 notes · View notes
m-rameez-m · 5 years ago
Text
‏تم گئے ہو تو سر شام یہ عادت ٹھہری
بس کنارے پہ کھڑے ہاتھ ہلاتے رہنا
ایک مدت سے یہ معمول ہوا ھے اب تو
آپ ہی روٹھنا اور آپ مناتے رہنا
تم کو معلوم ھے فرحت کہ یہ پاگل پن ھے
دور جاتے ہوئے لوگوں کو بلاتے رہنا
16 notes · View notes
m-rameez-m · 5 years ago
Text
‏دلِ ناداں یقیں کر لے محبت اب نہیں ہوگی
قیامت آچکی ہم پر قیامت اب نہیں ہوگی
جسے اپنا بنایا تھا جو رگ رگ میں سمایا تھا
بہت بے درد نکلا وہ سو چاہت اب نہیں ہوگی
مرا بے سود ہے جینا جہانِ درد میں تنہا
مجھے سانسوں کی اے ہمدم ضرورت اب نہیں ہوگی
‏مجازی عشق میں کھو کر حقیقت بھول بیٹھا تھا
خدایا در گزر کرنا شکایت اب نہیں ہوگی
مذاہب کے تصادم نے خدا تقسیم کر ڈالا
کہیں مندر کہیں گرجا عبادت اب نہیں ہوگی
بیاں ایسے نہ کر ماجدؔ زمانے کی حقیقت کو
وگرنہ جان کی تجھ سے حفاظت اب نہیں ہوگی
ماجد جهانگیر مرزا
25 notes · View notes
m-rameez-m · 5 years ago
Text
ﺟﺐ ﮐﺎﻧﭻ ﺍﭨﮭﺎﻧﮯ ﭘﮍ ﺟﺎﺋﯿﮟ
ﺗﻢ ﮨﺎﺗﮫ ھﻤﺎﺭﺍ ۔۔۔۔۔ ﻟﮯ ﺟﺎﻧﺎ
ﺟﺐ ﺳﻤﺠﮭﻮ ﮐﮧ ﮐﻮﺋﯽ ﺳﺎﺗﮫ ﻧﮩﯿﮟ
ﺗﻢ ﺳﺎﺗﮫ ھمارا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ﻟﮯ ﺟﺎﻧﺎ
ﺟﺐ ﺩﯾﮑﮭﻮ ﮐﮧ ﺗﻢ ﺗﻨﮩﺎ ھو
ﺍﻭﺭ ﺭﺳﺘﮯ ﮨﯿﮟ ﺩﺷﻮﺍﺭ ﺑﮩﺖ
ﺗﺐ ھﻢ ﮐﻮ ﺍﭘﻨﺎ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ کہہ ﺩﯾﻨﺎ
ﺑﮯﺑﺎﮎ ﺳﮩﺎﺭﺍ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ﻟﮯ ﺟﺎﻧﺎ
ﺟﻮ ﺑﺎﺯﯼ ﺑﮭﯽ ﺗﻢ ﺟﯿﺘﻮ ﮔﮯ
ﺟﻮ ﻣﻨﺰﻝ ﺑﮭﯽ ﺗﻢ ﭘﺎﺅ ﮔﮯ
ھﻢ ﭘﺎﺱ ﺗ��ﮩﺎﺭﮮ ھﻮﮞ نہ ھﻮﮞ
ﺍﺣﺴﺎﺱ ھمارا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ﻟﮯ ﺟﺎﻧﺎ
ﺍﮔﺮ ﯾﺎﺩ ھﻤﺎﺭﯼ ﺁ ﺟﺎۓ
ﺗﻢ ﭘﺎﺱ ھﻤﺎﺭﮮ ﺁ ﺟﺎﻧﺎ
ﺑﺲ ﺍﮎ ﻣﺴﮑﺎﻥ ۔۔۔۔۔۔ ھﻤﯿﮟ ﺩﯾﻨﺎ
اور ﺟﺎﻥ ھﻤﺎﺭﯼ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ﻟﮯ ﺟﺎﻧﺎ ....!!!!
21 notes · View notes
m-rameez-m · 5 years ago
Text
Tumblr media
اوروں سے کہا تم نے اوروں سے سنا تمُ نے۔
کچھ ہم سے کہا ہوتا کچھ ہم سے سنا ہوتا
33 notes · View notes
m-rameez-m · 5 years ago
Text
Tumblr media
اوروں سے کہا تم نے اوروں سے سنا تمُ نے۔
کچھ ہم سے کہا ہوتا کچھ ہم سے سنا ہوتا
33 notes · View notes
m-rameez-m · 5 years ago
Text
‏جس جگہ تم نے خیر باد کہا
ایک عرصہ ہُوا وہیں ہُوں میں
35 notes · View notes
m-rameez-m · 5 years ago
Quote
You are never too advanced to revisit foundational material and find value in it.
Annwyn Avalon, Water Witchcraft: Magic and Lore from the Celtic Tradition (via libercoven)
263 notes · View notes
m-rameez-m · 5 years ago
Quote
…inside of me everything was storm and pain and madness.
Anaïs Nin, from Fire (via virginiewoolf)
805 notes · View notes
m-rameez-m · 5 years ago
Text
Tumblr media
33K notes · View notes
m-rameez-m · 6 years ago
Photo
Tumblr media
353 notes · View notes