Don't wanna be here? Send us removal request.
Text
خصوصی نشست ابناے علیمیہ صوبہ مہاراشٹر
خصوصی نشست ابناے علیمیہ صوبہ مہاراشٹر شمالی مشرقی یوپی کی عظیم دینی دانش گاہ دارالعلوم علیمیہ جمدا شاہی بستی یوپی کے فارغین کی خصوصی نشست 23 مئی 2025ء کو جوگیشوری ممبئی میں بعد نماز مغرب منعقد ہوئی،جس میں ایک محتاط اندازے کے مطابق تقریباً مہاراشٹر کے مختلف علاقوں سے تشریف لائے ہوئے سوا دو سو سے زائد علیمی برادران نے حصہ لیا،جن کی حوصلہ افزائی کے لئے دارالعلوم علیمیہ کے سینئر اساتذۂ کرام ،ادارے کے…
0 notes
Text
صدرُ الشریعہ کا علمی و روحانی تسلسل: از ماضی تا مستقبل
صدرُ الشریعہ کا علمی و روحانی تسلسل: از ماضی تا مستقبل خطۂ ہند کی علمی و روحانی تاریخ میں چند ایسی قدسی صفات ہستیاں جلوہ گر ہوئیں، جن کے آثار و انوار زمان و مکان کی قید سے ماورا ہو کر آج تک فیض رساں ہیں۔ ان ہی درخشندہ ہستیوں میں ایک تابندہ نام حضرت صدرُ الشریعہ علامہ مفتی امجد علی اعظمی نور اللہ مرقدہ کا ہے، جن کی علمی و فقہی خدمات ایک ایسا تسلسل ہیں، جو وقت کے نشیب و فراز سے بے نیاز ہو کر آج بھی…
0 notes
Text
وہ چراغ جو اندھیروں میں روشنی بانٹتے ہیں (یومِ اساتذہ)
وہ چراغ جو اندھیروں میں روشنی بانٹتے ہیں (یومِ اساتذہ) استاد ایک ایسا مقدس، رفعت آمیز اور فکری بالیدگی سے لبریز منصب ہے جو محض علم کی منتقلی کا ذریعہ نہیں، بلکہ روح و دل کی آبیاری، اخلاقی تشکیل، اور تہذیبی ارتقاء کا ایک زندہ و جاوید پیکر ہے۔ استاد محض ایک فرد نہیں، بلکہ ایک انجمن، ایک کاروانِ نور، اور ایک تحریکِ شعور ہوتا ہے۔ اس کے لبوں سے نکلنے والے الفاظ فقط حروف کا مجموعہ نہیں، بلکہ فہم و…
1 note
·
View note
Text
قربانی کی حقیقت اور حضرت ابراہیم و حضرت اسماعیل علیہما السلام کی سنت
قربانی کی حقیقت اور حضرت ابراہیم و حضرت اسماعیل علیہما السلام کی سنت از؛ محمد اشفاق عالم الأمجدی العلیمیٓ بچباری آبادپور کٹیــــــــــــــہار (بہار) قربانی کا معنی قربانی کا لفظ “قرب” سے مشتق ہے، جس کے لغوی معنی ہیں: “نزدیکی” یا “قریب ہونا”۔ عربی زبان میں “قُرْب” اس حالت کو کہتے ہیں جس میں انسان کسی کے قریب ہو جائے۔ چوں کہ قربانی کے ذریعے بندہ اللّہ تعالیٰ کا قرب اور رضا حاصل کرنا چاہتا ہے، اسی…
0 notes
Text
صدر الشریعہ اور بہار شریعت کا آفاقی فیضان از:محمد اشفاق عالم الأمجدی العلیمیٓ
صدر الشریعہ اور بہار شریعت کا آفاقی فیضان از:محمد اشفاق عالم الأمجدی العلیمیٓ صدر الشریعہ اور بہار شریعت کا آفاقی فیضان حضور صدرُ الشریعہ، بدرُ الطریقہ، حکیمُ ابو العلاء، علامہ مفتی محمد امجد علی اعظمی نور اللہ مرقدہ علم و عرفان کے افق پر ایک ایسا تابندہ ستارہ ہیں، جس کی ضیاء افشانی ہر دور میں اہلِ علم و عمل کے دلوں کو منور کرتی رہے گی۔ آپ کا شمار ان اجلۂ خلفا میں ہوتا ہے جن پر امامِ اہلِ سنت،…
0 notes
Text
تنظیم آئینہ ہند: جامعہ امجدیہ کی علمی و فکری فضاء میں ایک درخشاں اضافہ
تنظیم آئینہ ہند: جامعہ امجدیہ کی علمی و فکری فضاء میں ایک درخشاں اضافہ جامعہ امجدیہ رضویہ، گھوسی برصغیر ک�� وہ معتبر علمی، دینی اور روحانی مرکز ہے جس کی عظمت کسی تعارف کی محتاج نہیں۔ صدیوں پر محیط دینی و فکری وراثت کی پاسبان یہ عظیم درسگاہ اپنے منفرد تعلیمی نظام، روحانی ماحول، اور بے مثال تربیتی نظام کی بدولت عالمی سطح پر ممتاز مقام رکھتی ہے۔ یہاں سے فارغ ہونے والے خوش بختوں کی دینی، تعلیمی اور…
0 notes
Text
شریعت وطریقت کا اختر تابندہ از علامہ کمال احمد علیمی نظامی
شریعت وطریقت کا اختر تابندہ از علامہ کمال احمد علیمی نظامی شریعت وطریقت کا اختر تابندہ* کمال احمد علیمی نظامی دارالعلوم علیمیہ جمدا شاہی بستی یوپی بریلی شریف کی سرزمین بڑی زرخیز ہے، یہاں کی سر زمین پرنہ جانے کتنے گلہائے علم وفضل کھلے ،یہاں کے افق علم پر نہ جانے کتنے آفتاب ماہتاب چمکے ،جنھوں نے اپنے علم وہنر سے ایک جہان کو فیض یاب کیا، جن شخصیات نے بریلی کو “بریلی شریف” بناکر اسے ایک شناخت عطا کی…
0 notes
Text
تیرا اجمیر ہی خواجہ میرا مکہ مدینہ ہے
تیرا اجمیر ہی خواجہ میرا مکہ مدینہ ہے از؛ محمد اشفاق عالم الأمجدیٓ العلیمیٓ جلسہ اسی لیے کرایا جاتا ہے کہ وہ قوم کی اصلاح کریں۔ صورتحال یہ کہ اب اہل اسٹیج کی اصلاح کریں ـــــــــــــ افسوس صد افسوس مذکورہ شعر اور محتاط رویہ: یہ ضروری ہے کہ کسی بھی شعر یا بیان کو سیاق و سباق کے ساتھ سمجھا جائے۔ “اجمیر کو مکہ مدینہ کہنا” جیسی تشبیہ کو عقیدت اور محبت کا اظہار سمجھا جاسکتا ہے، لیکن اس کی تاویل ایسی…
0 notes
Text
ممبر رسول کا تقدس اور حق گو علماء کی حمایت از: محمد اشفاق عالم الأمجدی العلیمیٓ
ممبر رسول کا تقدس اور حق گو علماء کی حمایت از: محمد اشفاق عالم الأمجدی العلیمیٓ بچباری آبادپور کٹیہـــــــــــــــــــار بہار ممبرِ رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی عظمت و حرمت کی حفاظت ہر مسلمان کا دینی و اخلاقی فریضہ ہے۔ یہ وہ مقام ہے جہاں سے حق و صداقت کی صدائیں بلند ہوتی ہے، جہاں سے امت مسلمہ کو دینِ مصطفی کا پیغام پہنچایا جاتا ہے۔ لیکن اس وقت چند افراد جو ممبرِ رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے تقدس کو…
0 notes
Text
بالٹی کے پانی میں پیشاب کا ایک قطرہ یا دیگر نجاست گر جانے سے پانی ناپاک ہوگا یا نہیں ؟
بالٹی کے پانی میں پیشاب کا ایک قطرہ یا دیگر نجاست گر جانے سے پانی ناپاک ہوگا یا نہیں ؟ کیا فر ماتے ہیں علماے دین کہ پانی کی بالٹی میں پیشاب یا دیگر نجاست غلیظہ کے دو چار قطرے گر جائیں پھر پانی کپڑوں پر لگ جاۓ تو کیا کپڑے ناپاک ہوجائیں گے ؟کیا ناپاک پانی بھی نجاست غلیظہ یا خفیفہ کے حکم میں آۓ گا جیسے نجاست غلیظہ کپڑوں میں لگ جاۓ وہ درھم کے برابر ہو تو دھونا واجب ہے کیا اسی طرح بالٹی والا ناپاک…
0 notes
Text
ڈھول تاشہ تعزیہ وغیرہ کی منت ماننا کیسا ہے ؟
ڈھول تاشہ تعزیہ وغیرہ کی منت ماننا کیسا ہے ؟ سوال۔ بہت سے جاہل منت مان لیتے ہیں کہ اگر میرا فلاں کام ہوگیا یا میرا بیٹا شفایاب ہوجاۓگا تو میں ایک لاکھ کا تعزیہ رکھونگا یا گھر پہ ناچ گانا کرواؤنگا ۔تو شفایاب ہونے پر انہیں کیا کرنا ہوگا ؟ الجواب بعون ملک الوھاب ۔ اس طرح کی منتیں اگر مانی تو اس کا پورا کرنا واجب نہیں ہے ۔ حدیث پاک میں ہے من نذر ان یطیع اللہ فلیطعہ، ومن نذر ان یعصیہ فلا یعصیہ ، (صحیح…
0 notes
Text
لڑکے کے عقیقے میں الگ الگ گاؤں میں بکرا ذبح کرنا کیسا ہے کیا اس سے عقیقہ ہوگا یا نہیں؟
لڑکے کے عقیقے میں الگ الگ گاؤں میں بکرا ذبح کرنا کیسا ہے کیا اس سے عقیقہ ہوگا یا نہیں؟ کیا فرماتے ہیں علماۓ دین مسئلہ ذیل میں کہ ایک شخص اپنے بیٹے کے عقیقے میں دوبکرے ذبح کرنا چاھتا ہے مگر وہ چاہتا ہے کہ ایک دن ایک بکرا ذبح کرے دو چند ایام کے بعد دوسرا ایک ذبح کرے تو کیا اس طرح دو الگ الگ دنوں میں ایک ہی بچے کا عقیقہ ہوسکتا ہے نیز وہ چاھتا ہے کہ ایک بکرا گاؤں میں ذبح کرے اور سنت کے مطابق اس کا…
0 notes
Text
طالب علم کا خرچہ کس پر واجب ہے ؟
طالب علم کا خرچہ کس پر واجب ہے ؟ سوال ۔بالغ لڑکا طالب علم ہے اس کا نفقہ کس پر واجب ہے اسکول کالج میں پڑھنے والے لڑکے نفقہ پانے کا حق رکھتے ہیں ؟ الجواب بعون الملک الوھاب ۔ بالغ لڑکا طالب علم ہے اس کا نفقہ والد پر لازم ہے اگر لڑکا فقیر ہو کالج یا دنیوی علوم حاصل کرے جس سے دین کو نقصان پہونچے ایسے لڑکے کو خرچہ دینا پاپ پر لازم نہیں ۔ حضور صدر الشریعہ علیہ الرحمہ فرماتے ہیں طالب علم کہ علم دین پڑھتا…
0 notes
Text
کھانا پکانے کے برتن اور دیگر سامان کا انتظام شوھر پر لازم ہے یا عورت پر ؟
کھانا پکانے کے برتن اور دیگر سامان کا انتظام شوھر پر لازم ہے یا عورت پر ؟ الجواب بعون الملک الوھاب کھانا پکانے کے برتن اور تمام تر اخراجات شوہر پر لازم و ضروری ہے عورت پر کچھ لازم و ضروری نہیں ہے۔ سواۓ بچوں کی پرورش کے ہر چیز کا ذمہ دار شوہر ہے اس لۓ کہ شوہر کو حاکم قرار دیا گیا ہے ارشاد باری تعالی ہے الرجال قوامون علی النساء ۔ ترجمہ مرد عورتوں پر نگہبان ہے حضور صدر الشریعہ فرماتے ہیں جس عورت سے…
0 notes
Text
عدت کسے کہتے ہیں اس کی کتنی قسمیں ہیں ؟
عدت کسے کہتے ہیں اس کی کتنی قسمیں ہیں مفصلا بیان فرمائیں ۔ الجواب بعون الملک الوھاب نکاح زائل ہونے کے بعد عورت کا نکاح سے ممنوع ہونا اور ایک زمانے تک انتظار کرنا عدت ہے ۔ ارشاد ربانی ہے ۔ والمطلقت یتربصن بأنفسھم ثلثۃ قروء ۔ (سورہ البقرہ آیت ٢٢٨) طلاق والیاں اپنے آپ کو تین حیض تک روکے رہیں آزاد عورت جس کو رخصتی کے بعد طلاق ہو جاۓ اس کی تین قسمیں ہیں مطلقہ حاملہ کی عدت وضع حمل ہے ایسی مطلقہ جس کو…
0 notes
Text
بچوں کی پرورش کا حق کس کو ہے ؟ از مفتی سلمان رضا واحدی امجدی
بچوں کی پرورش کا حق کس کو ہے سوال ۔بچہ کی پرورش کا حق کس کو ہے ماں کو یا باپ کو ؟پھر بچہ کی کس عمر تک پرورش کا حق ملتا ہے؟ الجواب۔ بعون الملک الوھاب ۔ شریعت مطہرہ کے مطابق چھوٹے بچوں کی پرورش کا حق ماں کو ہے اگر لڑکا ہے تو ماں کو سات سال تک پرورش کا حق ہے اور اگر لڑکی ہے تو نو سال تک اس کے بعد بچے باپ کے پاس رھیں گے اور بچہ جب تک ماں کی پرورش میں رھیگا تو اس کا خرچہ باپ کے ذریعے واجب ہوگا جبکہ…
0 notes
Text
روشن مستقبل کے لیے عادات کا بدلنا لازم ۔
روشن مستقبل کے لیے عادات کا بدلنا لازم ۔ مزمل حسین علیمی آسامی ��آپ کی عادات آپ کا مستقبل ہیں، عادات بدلیں گی تو مستقبل بدلے گا“ کسی دانش ور نےکہا تھا کہ”دنیا کا کوئی انسان اپنا مستقبل نہیں بدل سکتا لیکن اپنی عادات ضرور بدل سکتا ہے، ��ھر وہی عادات اس کا مستقبل بدل دیتی ہیں۔“ یقین مانیں آپ کا مستقبل آپ کی عادتوں پر منحصر ہے، اگر عادات اچھی ہیں تو مستقبل بھی ضرور اچھا ہوگا۔ اچھی عادتیں ایک روشن…
0 notes