Tumgik
nzahra29 · 3 years
Text
پیسہ، حیثیت بدل سکتا ہے اوقات نہیں
انسان بدلتا نہیں بلکہ بدلتے حالات کے ساتھ اس کا اصلی چہرہ سامنے آجاتا ہے زمانہ تب بدلتا ہے جب انسان بدلتا ہے، اور انسان تب بدلتا ہے جب اسکا کردار بدلتا ہے۔ کردار سوچ بدلنے کا نتیجہ ہوتا ہے اور سوچ کا بدلاؤ زیادہ تر حالات سے تعلق رکھتا ہے۔ جب کم ظرف لوگوں کا پیٹ بھرتا ہے تو وہ بدل جاتے ہیں آسمان سر پر اٹھاتے ہیں۔ لوگ بھی خوش آمد کر کرکے ان کو سر پر بٹھاتے ہیں۔ لوگوں کی رائے بدل جاتی ہے یہاں پر، کوئی اس کو ذہین سمجھنے لگتا ہے تو کوئی خوش نصیب کوئی قسمت دار تو کوئی محنتی کا نام سونپ دیتے ہیں حیثیت سے زیادہ عزت ملنے پر وہ اکثر تمیز نام کی چیز بھول جاتا ہے اسکا سوچ بدل جاتا ہے اور احساس برتری کا شکار ہو جاتا ہے-
پیسے سے ہم اپنا گھر بار، رہن سہن، کھانا پینا غرض پوری زندگی بدل تو سکتے ہیں لیکن ہماری اوقات وہی رہتی ہے جو اصل میں ہوتی ہے ہماری اوقات پہ پیسے کا کوئی اثر نہیں ہوتا ہاں اگر انسان اعلیٰ ظرف ہے تو اچھا بدلاؤ ہوتا ہے وہ اپنی اوقات کبھی نہیں بھولتا اسی لیے کہتے ہیں:پیسہ، حیثیت بدل سکتا ہے اوقات نہیں
19 notes · View notes
nzahra29 · 3 years
Text
خوش رہنے کے کچھ قیمتی راز
خوش رہنا ہمارے کردار، اخلاق، مزاج اور عادتوں سے بہت جڑا ہے۔ دیکھئے! وہ کیا ویلیوز ہیں جو زندگی کو مطمئن اور خوشحال بناتی ہیں۔1  شکر کیجئے، آنکھیں ٹھنڈی ہوں گی، ناشکری کریں گے زندگی عذاب بن جائے گی۔2  ناراضگیوں سے بچیں کوئی اچھی چیز اچھی نہ لگے گی۔3  کم کھائیں جب بھوک لگے تب کھائیں، کم سوئیں، جب تھکیں تب سوئیں۔ صحت اچھی ہوگی۔ اور کم بولیں۔ خاموشی حکمت ہے۔ بولیں تو تول کے۔بعض مرتبہ چمنہ سے نکلے الفاظ ہمارے دشمن پیدا کر دیتے ہیں- 4 نظروں کو آزاد نہ چھوڑیں۔ جتنا چھوڑیں گے اتنی ہی خواہشیں اور حسرتیں بڑھیں گی۔ 5 جب کوئی چھوٹا بڑا فیصلہ کریں عدل سے کریں۔ 6 کسی سے تکلیف ملے تو سوچئے کہ تقدیر میں لکھی تھی۔ معاف کردیں اور سوچیں کہ زیادتی آپ کے ساتھ ہوئی ہے تو آپ زیادتی کرنے والے سے بہتر ہیں7  دوسروں کو ہرٹ نہ کیجئے۔ دوسروں کے جذبات، دل کا قیمتی چیزوں کی طرح احساس اور احتیاط کیجئے۔8 فرصت کو ہرگز ضائع نہ کریں۔ اسکو خوب استعمال میں لائیں۔ عافیت مانگیں اور اس پر شکرگزار ہوں۔9 دوسروں کو عزت دیں یہ واپس آپکے پاس آئے گی۔ حقداروں کو حق دیں۔ مہمان کی عزت کریں غیبت نہ کریں۔ 10 جب ممکن ہو طلوع ہوتے اور ڈھلتے سورج کا نظارہ دیکھئے۔ اللہ سے باتیں کریں۔ 11 نعمتیں گنیں۔ جو ملی ہیں ان میں سے کسی ایک سے محروم ہو جائیں یا یہ عذاب میں بدل جائے تو کیا ہوگا۔ مثلا اللہ نے اولاد دی وہ اسکے بجائے نافرمان ہوتی تو کیا ہوتا۔12  رشتوں کو جوڑنے میں خوشی ہے، رشتے مت کاٹیں، زیادتیاں نہ کریں خوش رہیں گے۔ 13 ایسے دوستوں سے زندگی خوبصورت ہے جو نصیحت کرکے آپکو سیدھے ٹریک پر رکھنے والے ہوں۔ 14 اپنے اخلاق اچھے رکھئے۔ برے اخلاق والے کے دوست نہیں ہوتے۔ 15 نیکیاں کرنا دل کو مطمئن کرتا ہے لیکن اخلاص نیت سے کریں ورنہ کوئی وزن نہیں ہوگا۔ اور گناہوں پر توبہ کیجئے ورنہ یہ بڑا مسئلہ بن جائیں گے۔ 16 لوگوں کے کام آنا زندگی کی اصل خوشی ہے۔ دینے والے، کام آنے والے بنیں۔ آپ خود کیلئے ڈھیروں خیرخواہ اور دوست اکٹھے کرلیں گے۔ لوگوں کے مسئلے حل کردیں، اپنے مسئلے چھوٹے ہو جائیں گے۔ خود کو دوسرے کی جگہ رکھ کر دیکھئے۔ 17 جس سے محبت کرتے ہیں اسکے ساتھ وقت گزاریئے۔ جس سے مسائل پیدا ہوتے ہیں کوشش کرکے فاصلہ رکھیں۔ 18 صبر کیجئے۔ خود کو کنٹرول کرلیں۔ بڑے بڑے شعلے بجھ جائیں گے دکھوں اور غصے کے۔ 19 دنیا اور خواہشات سے جتنا بے نیاز ہوں گے بڑے بڑے مسئلے چھوٹے سے رہ جائیں گے۔ 20 شہرت سے عزت زیادہ اچھی ہے کیونکہ شہرت کے صدمے اور احتیاطیں بہت بڑی ہیں۔ جو اپنی تعریف پر خوش ہوتے ہیں وہ عام لوگ ہوتے ہیں۔ خاص بننا ہے تو اللہ کی خوشنودی پر خوش ہوں۔21  جھوٹ نہ بولیں آپ پر اعتماد کیا جائے گا۔ حیا والی زندگی گزاریں آپکی عزت مال محفوظ ہوں گے۔22  اپنے ٹارگٹ کیلئے تھکنے سے مت گھبرائیں، کیونکہ جب اچھا نتیجہ نکلے گا تو سب اچھا لگے گا۔23  جتنی اللہ کی محبت دل میں زیادہ ہے۔ جتنا آپ رب کو پہچانیں گے زندگی خوبصورت ہو جائے گی۔24  موت کے ڈر کی بجائے موت کی تیاری پر زیادہ توجہ دیں۔ آخر مریں گے تو اللہ تعالی کا دیدار اور جنت نصیب ہوگی
13 notes · View notes
nzahra29 · 3 years
Text
غربت
ایک آدمی سے کسی نے پوچھا کہ آج کل اتنی غربت کیوں  ھے؟جواب۔۔۔۔۔۔ میرے خیال میں آج اتنی غربت نہیں جتنا شور ھے۔ ۔۔آجکل ہم جس کو غربت بولتے ہیں وہ در اصل خواہش پورا نہ ہونے کو بولتے ہیں۔۔ہم نے تو غربت کے وہ دن بھی دیکھے ہیں کہ  اسکول میں تختی پر (گاچی) کے پیسے نہیں ہوتے تھے تو (سواگہ) لگایا کرتے تھے۔۔(سلیٹ) پر سیاہی کے پیسے نہیں ہوتے تھے (سیل کا سکہ) استمعال کرتے تھے۔اسکول کے کپڑے جو لیتے تھے وہ صرف عید پر لیتے تھے۔ اگر کسی شادی بیاہ کے لیے کپڑے لیتے تھے تو اسکول کلر کے ہی لیتے تھے۔۔کپڑے اگر پھٹ جاتے تو سلائی کر کے بار بار پہنتے تھے۔۔جوتا بھی اگر پھٹ جاتا  تو بار بار سلائی کرواتے تھے۔۔اور جوتا سروس یا باٹا کا نہیں پلاسٹک کا ہوتا تھا۔۔گھر میں اگر مہمان آجاتا تو پڑوس کے ہر گھر سے کسی سے گھی، کسی سے مرچ ،کسی سے نمک مانگ کر لاتے تھے۔۔آج تو ماشاء اللّہ ہر گھر میں ایک ایک ماہ کا سامان پڑا ہوتا ھے۔۔ مہمان تو کیا پوری بارات کا سامان موجود ہوتا ھے۔ ۔آج تو اسکول کے بچوں کے ہفتے کے سات دنوں کے سات جوڑے استری کر کے گھر رکھے ہوتے ہیں۔ ۔روزانہ نیا جوڑا پہن کر جاتے ہیں۔آج اگر کسی کی شادی پہ جانا ہو تو مہندی، بارات اور ولیمے کے لیے الگ الگ کپڑے اور جوتے خریدے جاتے ہیں۔۔ہمارے دور میں ایک چلتا پھرتا انسان جس کا لباس تین سو تک اور بوٹ دو سو تک کا ہوتا تھا اور جیب خالی ہوتی تھی۔۔آج کا چلتا پھرتا نوجوان جو غربت کا رونا رو رہا ہوتا ھے اُسکی جیب میں تیس ہزار کا موبائل،کپڑے کم سے کم دو ہزار کے، جوتا کم سے کم تین ہزار کا،گلے میں سونے کی زنجیر ہاتھ پہ گھڑی۔۔غربت کے دن تو وہ تھے جب گھر میں بتّی جلانے کے لیے تیل نہیں ہوتا تھا، روئی کو سرسوں کے تیل میں ڈبو کر جلا لیتے...آج کے دور میں خواہشوں کی غربت ھے.. آج اگر کوئی کسی کی شادی میں شامل ہونے کے لیے تین جوڑے کپڑے یا عید کے لیے تین جوڑے کپڑے نہ سلا سکے وہ سمجھتا ھے میں غریب ہوں۔ *آج خواہشات کا پورا نہ ہونے کا نام غربت ھے.**ہم ناشکرے ہوگئے ہیں، اسی لئے برکتیں اُٹھ گئی ہیں ویسے یہ مضمون تو منقول ہے لیکن میں نے بہت سے پرانے لوگوں کے اس مضمون سے ملتے جلتے خیالات سنے ہیں اس بارے میں آپ کا کیا خیال ہے؟
فیس بک سے کاپی
12 notes · View notes
nzahra29 · 3 years
Text
انا اور محبت
انا تعلق توڑنے کے بہانے ڈھونڈتی ہے اور محبت تعلق نبھانے کے انا بھٹکنے کے بہانے دیتی ہے اور محبت راہ پر لانے کے انا تنہا کرواتی ہے اور پھر تنہا کر کے مارتی ہے!
 جبکہ محبت خلوت کو بھی جلوت بنانے کے ہنر سے آراستہ ہوتی ہے. اور تھامے رکھتی ہے
انا سزا دلواتی ہے محبت معاف کرتی ہے
 انا چھینوا لیتی ہے محبت بخش دیتی ہے انا کی عزت نفس نہیں ہوتی جبکہ محبت کی عزت نفس ہوتی ہے انا ترس و ہمدردی گوارہ کرتی ہے! 
محبت انا تو پامال کرواتی ہے مگر یہ ترس اور ہمدردی کو بطور ہتھیار استمعال نہیں کرتی. یہ کسی فقیر کو بھی دلواۓ تو اس پر ترس جان کر نہیں بلکہ اسکا حق جان کر مان و محبت سے اسکا حق ادا کرواتی ہے محبت عرش کا، عرش والے کا جذبہ و عطا ہے
انا عرش والے تک نہ پہنچ پانے کی راہ میں مزاحمت ہےانا خوف میں رہتی ہے اور محبت یقین میں انا ساۓ کے سراب میں پیچھے دوڑاتی ہے جبکہ محبت بذاتِ خود سایہ دیتی ہے انا حصول کی ہوس میں رہتی ہے جبکہ محبت قناعت کے کیف میں رہتی ہے انا کی نظر اسباب پر ہوتی ہے ۔۔ اور محبت کی مسبب الاسباب پر انا خود غرض ہوتی ہے اور محبت خدا غرض انا گھر توڑتی ہے اور محبت گھر جوڑتی ہے انا بظاہر خوشنما ہوتی ہے درحقیقت کریہہمحبت کی حقیقت پاکیزگی ہے انا، مسلمان میں بھی ہو سکتی ہےمحبت، بظاہر عیسائی، ہندو، کافر میں بھی ہو سکتی ہے انا منافق، مشرک، کافر ہوتی ہےمحبت مسلمان مومن، محبت اسلام ہوتی ہے انا دکھاوا ہوتی ہے ۔۔ محبت حقیقت ہوتی ہےمحبت محبت کو بچاتی ہے اور انا، انا کو رسوا کرواتی ہے انا بے صبر، جلد باز، ناشکری، بدگمان، اور کم ظرف ہوتی ہےمحبت با وفا، صابر، شکرگزار، اور نیک گمان ہوتی ہے انا میں ایمان نہیں ہوتا .. محبت ایمان ہوتی ہے انا زخم دیتی ہے ۔۔ محبت مرہم رکھتی ہے انا فریب دیتی ہے ۔۔ محبت یقین بنتی ہے انا چھوڑ دیتی ہے محبت ساتھ نبھاتی ہے انا خبط ہوتی ہے ۔۔ محبت ضبط ہوتی ہے انا خلاء ہوتی ۔۔ محبت ربط ہوتی ہے انا عریاں کرتی ہے ۔۔ محبت ڈھانپ لیتی ہے انا جبر ہوتی ہے ۔۔ محبت صبر ہوتی ہے انا وحشت ہوتی ہے محبت حلاوت ہوتی ہے انا ظالم ہوتی ہے ۔۔ محبت نور ہوتی ہے انا اذیت دیتی ہے ۔۔ محبت سکون دیتی ہے۔ انا ٹوہ میں رہتی ہے ۔۔ محبت کشف، محبت وجدان ہوتی ہے انا احسان فراموش ۔۔ محبت احسان کا حق ادا کرتی ہے انا حق چھیننے والی حق غصب کرنے والی ہے۔۔ محبت حق ادا کرنے والی انا ظالم ۔۔ محبت رحمان ہوتی ہے انا خائن ۔۔ محبت امین ہوتی ہے انا باطل ۔۔ محبت حق ہوتی ہے انا ''میں'' محبت ''تم'' ہے انا محبت تک لے جانا والا وہ راستہ ہے کہ جو واقعی محبت ہی کی تلاش میں ہے وہ انا کی اذیت کو جان لے گا اور محبت کی پناہ میں خود کو سونپنے کے لیئے محبت کا در کھٹکھٹا اٹھے گا۔۔ !انا محبت تک لے جانے والی سیڑھی ہےانا شیطان ہے ۔۔ اور محبت اللہ۔۔!انا خار ہے تو محبت وہ پھول ہے جو اس تک صرف اسکو پہنچنے دیتا ہے جو اس خار خار راستے کی اذیت سے بے نیاز اپنی نگاہ و دل و روح و جان فقط پھول کو منسوب کردے! االلہ پاک ہمیں اپنی خالص محبت عطا فرمایں اس میں اضافہ فرمایں، پل پل انا سے محفوظ اپنی محبت کی چادر میں اور محبت سے ڈھانپیں رکھیں اللہ ھمّ آمین !!
6 notes · View notes
nzahra29 · 3 years
Text
میڈیا کا چکر
شاگردوں نے استاد سے پوچها : سفسطہ / مغالطہ سے کیا مراد هے؟ استاد نے کہا: اس کے لیے ایک مثال پیش کرتا ہوں. دو مرد میرے پاس آتے ہیں. ایک صاف ستهرا اور دوسرا گندا. میں ان دونوں کو مشورہ دیتا ہوں کہ وہ غسل کرکے پاک و صاف ہو جائیں. اب آپ بتائیں کہ ان میں سے کون غسل کرے گا؟ شاگردوں نے کہا: گندا مرد. استاد نے کہا: نہیں بلکہ صاف آدمی ایسا کرے گا کیونکہ اسے نہانے کی عادت ہے جبکہ گندے کو صفائی کی قدر و قیمت معلوم ہی نہیں. اب بتائیں کہ کون نہائے گا؟ بچوں نے کہا: صاف آدمی. استاد نے کہا: نہیں بلکہ گندا نہائے گا کیونکہ اسے صفائی کی ضرورت ہے. پس اب بتائیں کہ کون نہائے گا؟ سب نے کہا: گندا. استاد نے کہا : نہیں بلکہ دونوں نہائیں گے کیونکہ صاف آدمی کو نہانے کی عادت ہے جبکہ گندے کو نہانے کی ضرورت ہے. اب بتائیں کہ کون نہائے گا؟ سب نے کہا :دونوں. استاد نے کہا: نہیں کوئی نہیں. کیونکہ گندے کو نہانے کی عادت نہیں جبکہ صاف کو نہانے کی حاجت نہیں. اب بتائیں کون نہائے گا؟ بولے : کوئی نہیں. پهر بولے: استاد آپ ہر بار الگ جواب دیتے ہیں اور ہر جواب درست معلوم ہوتا ہے. ہمیں درست بات کیسے معلوم ہو؟ استاد نے کہا: سفسطہ اور مغالطہ یہی تو ہے. بچّو! آج کل اہم یہ نہیں ہے کہ حقیقت کیا ہے؟ اہم یہ ہے کہ میڈیا کس چیز کو ثابت کرنا چاہتا ہے.! امید ہے میڈیا کے چکروں کی سمجھ آ گئی ہو گی.. اگر آپ کو سمجھ آ گئی ہے تو دوسروں کو بھی سمجھا دیں
7 notes · View notes
nzahra29 · 4 years
Text
آپ کے فرائض دوسروں کے حقوق اور دوسروں کے فرائض آپ کے حقوق۔لہذا اگر ہم سب اپنے اپنے فرائض پر توجہ دیں تو ہمیں اپنے حقوق کے لیے کسی سے گلہ شکوہ کرنے کی ضرورت ہی نہ پڑے
14 notes · View notes
nzahra29 · 4 years
Text
زندگی کی حقیقتوں سے بہت سنجیدہ اور رنجیدہ نہ ہوں
ایک بات تو طے ہے کہ آپ ان سے بھاگ نہیں سکتے
11 notes · View notes
nzahra29 · 4 years
Text
دوسروں کی زندگیوں میں بے جا مداخلت سے آپ کو کچھ نہیں ملنے والایقین مانیے آپ کی اپنی زندگی میں بہت کچھ ایسا ہے جو آپ کی توجہ کا محتاج ہے
8 notes · View notes
nzahra29 · 4 years
Photo
Tumblr media
اے صبا مصطفیٰ صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم سے کہہ دیناغم کے مارے سلام کہتے ہیں
یاد کرتے ہیں آپ کو شام و سحر دل ہمارے سلام کہتے ہیں
18 notes · View notes
nzahra29 · 4 years
Text
دلوں میں بغض اور کینہ
دعاوٗں اور توبہ کی قبولیت میں سب سے بڑی رکاوٹیں ہیں
28 notes · View notes
nzahra29 · 4 years
Text
ڈھونڈو گے تو دوسرے کے چراغ سے بھی روشنی مل ہی جائے گی
لیکن کتنی ہی بہتریں بات ہو کہ ہم سب اپنا اپنا ایک چراغ خود جلائیں جس کی روشنی دوسروں تک بھی پہنچے اور معاشرہ روشن ہوجائے
............. نسیم زہرہ ..............
19 notes · View notes
nzahra29 · 4 years
Text
شاید کہ اتر جائے تیرے دل میں میری بات
زندگی تلاش کا نام ہے
خود، خودی اور خدا کی تلاش
تلاش کرنے والے کو انٹر نیٹ پر ہر وہ شے مل جاتی ہے جس کی اسے تلاش ہو
خواہ وہ محفل میں بیٹھ کر تلاش کرے یا تنہائی میں
لیکن ذہن میں رہے براؤزنگ ہسٹری ڈیلیٹ کی جاسکتی ہے مگر کراماً کاتبین کا لکھا نہیں
ملتمسِ دعا: ڈاکٹر نسیم زہرہ
17 notes · View notes
nzahra29 · 4 years
Photo
Tumblr media
🌹 السَّـــــلاَمُ عَلَـــــيْكُمْ وَرَحْــمَــةُ اللهِ وَبَـرَكَــاتُــه 💐
14 notes · View notes
nzahra29 · 5 years
Text
(چار اشرفیاں (از: سیماآفتاب
پرانے زمانے کی بات ہےایک بادشاہ کا گزر ایک کھیت پرسے ہوا جہاں پر اس کی ملاقات ایک کسان سے ہوئی۔ کسان نے بقدرِ استطاعت بادشاہ کو کچھ کھانے پینے کو پیش کیا۔ بادشاہ کسان کی مہمان نوازی سے کافی متاثر ہوا اور اس سےباتیں کرنے لگا:۔ بادشاہ:۔ کتنے پیسے کما لیتے ہو۔ کسان:۔ عالی جاہ۔ چار اشرفیاں آمدن ہوجاتی ہے۔ بادشاہ:۔ خرچ کیسے کرتے ہو؟ کسان:۔جناب۔ ایک اشرفی خود پر خرچ کرتا ہوں، ایک اشرفی قرض دیتا ہوں، ایک اشرفی قرض کی واپسی میں دیتا ہوں اور ایک اشرفی کنویں میں پھینک دیتا ہوں۔ بادشاہ:۔ میں سمجھا نہیں۔ کسان:۔ عالی جاہ ۔ایک اشرفی اپنے اور اپنی بیوی پر خرچ کرتا ہوں،ایک اشرفی اپنی اولاد پر خرچ کرتا ہوں[قرض دیتا ہوں] تاکہ جب میں اور میری بیوی بوڑھے ہوجائیں تووہ ہماری خدمت کریں،ایک اشرفی اپنے والدین پر خرچ کرتا ہوں [قرض کی واپسی] کیونکہ انہوں نے مجھے پال پوس کر بڑا کیا،اور ایک اشرفی خیرات کرتا ہوں [کنویں میں پھینکتا ہوں] کیونکہ اس کا بدلہ اس دنیا میں نہیں چاہتا۔
24 notes · View notes
nzahra29 · 5 years
Text
‏برے مقصد کیلئے اگر محنت کامیاب بھی ہوجائے تو بھی ناکام ھے،اس کے برعکس اچھے مقصد کی محنت اگر ناکام بھی رھے تو بھی کامیاب ھےکامیابی کا حصول اتنا اہم نہیں جتنا مقصد کا انتخاب ھے۔
28 notes · View notes
nzahra29 · 5 years
Photo
Tumblr media
34 notes · View notes
nzahra29 · 5 years
Photo
Tumblr media
19 notes · View notes