#HowtotypeUrduStyleNumbers
Explore tagged Tumblr posts
Text
Urdu Style Numbers: our Special Fonts are the Ultimate Solution
مائیکروسافٹ آفس میں اردو سٹائل نمبرز کا مسئلہ حل ہوگیا مسئلہ کیا ہے؟ مسئلہ یہ ہے کہ مائیکروسافٹ آفس میں جب ہم نمبرلگاتے ہیں تو ڈیفالٹ طریقے سے اردو نمبر نہیں لگتے۔ اس مرحلے پر اگرچہ کوئی دشواری پیدا نہیں ہوتی کیونکہ ہم Alt+Number-Keys کے طریقے سے اردو نمبرلگالیتے ہیں مگر مسئلہ تب پیدا ہوتا ہے جب ہم حواشی اور حوالہ جات لگاتے ہیں تو وہاں اردو ترقیم یا اردو سٹائل میں نمبرز لگانا ممکن ہی نہیں ہوتا۔ نیز جب ہم نکات یا پوائنٹس لکھتے ہیں تو اس کے نمبرز بھی اردو ترقیم کے ساتھ نہیں آتے۔ اردو ترقیم (اردو سٹائل میں نمبرلگانا) سے ہماری مراد نمبرز یا اعداد کو اردو طرز پر یعنی اس طرح ”۱۲۳۴۵۶۷۸۹۰“ لکھنا ہے۔ جب کہ انگریزی اسٹائل سے مراد نمبرز کو انگریزی طرز پر یعنی اس طرح ”1234567890“ لکھنا ہے۔ اردو لٹریچر کے لیے ظاہر ہے کہ اردو ترقیم ہی زیادہ بہتر سمجھی جاتی ہے۔ مگر عرصہ دراز سے مائیکروسافٹ آفس میں اردو ترقیم کی معیاری (ڈیفالٹ)سہولت شامل نہ ہونے کے باعث یہ روایت بری طرح متاثر ہو رہی تھی۔ جس کی وجہ سے حوالہ نمبر اور نکات کو بعض مشکلات کے باعث اردو ترقیم کے ساتھ لکھنا قریب قریب ناممکن ہوگیا تھا۔ کئی مواقع پر ہمیں اس طرح کے تاثرات سننے کو ملے کہ مائیکروسافٹ آفس میں اردو ترقیم اب ایک خواب ہے، لہذا اس پر وقت ضائع کرنے کی بجائے انگریزی سٹائل کو ترویج دی جائے۔ مکمل پوسٹ پڑھیں: Read the full article
#BAHISEENFonts#BAHISEENUrduFonts#HowtotypeUrduStyleNumbers#HowtowriteUrduStyleNumbers#MicrosoftOffice#MSOffice#MSWord#NumeralFonts#SpecialFonts#UltimateSolution#UrduNumbersFonts#UrduStyleNumbers#UrduStyleNumbersFont#UrduStyleNumbersinMSOffice#اردواعداد#اردوسٹائلنمبر#اردونمبر#مائیکروسافٹآفس
0 notes