thesachnewspk-blog
thesachnewspk-blog
Untitled
200 posts
Don't wanna be here? Send us removal request.
thesachnewspk-blog · 6 years ago
Text
گرمی کے موسم کو بھول جائیں، مزید کئی روز کیلئے بارشوں کی پیشن گوئی
گرمی کے موسم کو بھول جائیں، مزید کئی روز کیلئے بارشوں کی پیشن گوئی
بلوچستان، خیبرپختونخواہ، گلگلت بلتستان، کشمیر اور پنجاب کے کچھ علاقوں میں منگل سے جمعہ تک گرج چمک کے ساتھ بارشیں اور ژالہ باری کا امکان
لاہور (دی سچ نیوزاخبارتازہ ترین۔ 20 اپریل2019ء) گرمی کے موسم کو بھول جائیں، مزید کئی روز کیلئے بارشوں کی پیشن گوئی، بلوچستان، خیبرپختونخواہ، گلگلت بلتستان، کشمیر اور پنجاب کے کچھ علاقوں میں منگل سے جمعہ تک گرج چمک کے ساتھ بارشیں اور ژالہ باری کا امکان۔ تفصیلات کے…
View On WordPress
0 notes
thesachnewspk-blog · 6 years ago
Text
اسد عمر کے جانے کی خوشی سب سے زیادہ کسے ہوئی
اسد عمر کے جانے کی خوشی سب سے زیادہ کسے ہوئی
وزیر خزانہ کے جاتے ہی سٹاک مارکیٹ میں تیزی کیوں آ گئی
لاہور (دی سچ نیوزتازہ ترین اخبار۔ 21 اپریل 2019ء) موجودہ حکومت میں گزشتہ دنوں آئی تبدیلی کی لہر کا نشانہ تو کوئی درجن بھر وزرا بنے ہیں مگر ہر جگہ گفتگو صرف اسد عمر کے نام کی ہو رہی ہے۔عام آدمی ہو یا پھر میڈیا ٹاک یا پھر ماہرین ہر بندہ اسد عمر کے استعفے کو ڈسکس کرتا نظرآتا ہے اس کی وجہ شاید ان کی اہم وزارت ہو سکتی ہے یا پھر ا س وزارت سے منسلک…
View On WordPress
0 notes
thesachnewspk-blog · 6 years ago
Text
مسلم لیگ ن کو زیادہ ریلیف ملنے کی اصل وجہ سامنے آ گئ
مسلم لیگ ن کو زیادہ ریلیف ملنے کی اصل وجہ سامنے آ گئ
ماہر قانون نے مسلم لیگ ن کو ملنے والے ریلیف کی وجہ بتا دی
لاہور (دی سچ نیوز تازہ ترین اخبار۔ 13 اپریل 2019ء) : مسلم لیگ ن کو ریلیف ملنے کے پیچھے اصل وجہ بتاتے ہوئے ماہر قانون عارف چوہدری نے کہا کہ ملک میں جس طرح کی صورتحال پیدا ہو رہی ہے اس سے عوام کا سیاستدانوں اور عدالتوں سے اعتماد اُٹھتا جا رہا ہے جس کی وجہ یہ ہے کہ تمام سیاستدان الزام تراشیوں میں لگے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پوری د��یا میں…
View On WordPress
0 notes
thesachnewspk-blog · 6 years ago
Text
نوازشریف کو میڈیکل بورڈ کی سفارشات پرعلاج کے لیے بیرون ملک جانے کی اجازت دیدی جائے گی: ذرائع کا دعوی
نوازشریف کو میڈیکل بورڈ کی سفارشات پرعلاج کے لیے بیرون ملک جانے کی اجازت دیدی جائے گی: ذرائع کا دعوی
فریقین کے انکار کے باوجود حالات بتارہے ہیں کہ صورتحال مکمل پلٹی نہیں تو جزوی طور پر بدل رہی ہے. تجزیہ
لاہور(دی سچ نیوزاخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔04 فروری۔2019ء) سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کی میڈیکل رپورٹس اور ان کے ذاتی معالج اور پنجاب حکومت کے قائم کردہ میڈیکل بورڈ کی سفارشات پر انہیں جلد علاج کی غرض سے لندن جانے کی اجازت دیدی جائے گی. انتہائی معتبر ذرائع نے دعوی کیا ہے کہ ایک دوست…
View On WordPress
0 notes
thesachnewspk-blog · 6 years ago
Photo
Tumblr media
پی ٹی آئی کی مالی اخلاقی کرپشن کی فائل بن رہی ہے، رانا ثناء اللہ جلد پی ٹی آئی بھی ہماری جگہ احتجاج کرتی نظرآئے گی،مراد سعید اپنی چیخیں سنا رہا ہوگا،شیخ رشید ہرزہ سرائی کررہا ہوگا،شیخ رشید پی اے سی میں آیا تواس کی وگ اتار کر دنیا کواس کا چہرہ دکھاؤں گا۔کوٹ لکھپت جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو لاہور(دی سچ نیوز اخبارتازہ ترین۔31جنوری2019ء) پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنماء رانا ثناء اللہ نے کہا کہ پی ٹی آئی کی مالی اور اخلاقی کرپشن کی فائل بن رہی ہے، جلد پی ٹی آئی بھی ہمارے ساتھ یہاں احتجاج کرتی نظرآئے گی،مراد سعید اپنی چیخیں سنا رہا ہوگا، شیخ رشید ہرزہ سرائی کررہا ہوگا۔ انہوں نے آج کوٹ لکھپت جیل کے باہر سابق وزیراعظم نوازشریف سے ملاقات کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شہبازشریف سے کہا کہ اگر شیخ رشید پی آئی سی کے ممبر بنتے ہیں توانہیں بھی بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ایک سال کے اندر اندر پی ٹی آئی لوگوں کے یہاں کیمپ نظر آئیں گے۔آج جہاں میں کھڑا ہوکر یہ بات کہہ رہا ہوں ، یہاں جلد مراد سعید اپنی چیخیں سنا رہا ہوگا، شیخ رشید ہرزہ سرائی کررہا ہوگا۔ ان کی کرپشن کی ڈبل فائلیں بن رہی ہیں، ان کی فائلیں مالی کرپشن کی ہی نہیں بلکہ اخلاقی کرپشن کی بھی فائلیں بنائی جارہی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ میں شہبازشریف سے کہا کہ اگر شیخ رشید پی اے سی کا ممبر بنے گا تومجھے بھی ممبر بنایا جائے۔ پھر میں وہاں میڈیا کے سامنے اس کی وگ اتار کر دنیا کو اس کا اصل چہرہ دکھاؤں گا۔انہوں نے کہا کہ اتنی نااہل حکومت کہ پچھلے چھ مہینوں میں ایک بھی عوامی یا ترقیاتی منصوبے پر کام نہیں کیا گیا۔ چھ مہینے میں ایک چھوٹے سے چھوٹا ترقیاتی کام بھی نہیں ہورہا۔ رانا ثناءاللہ نے کہا کہ سانحہ ساہیوال میں حکومت ملوث ہے اور روایت ہے جب ظلم حد سے بڑھتا ہے تو مٹ جاتا ہے۔ یہ ریاست اور حکمرانوں کا ظلم اور زیادتی ہے۔ رانا ثناءاللہ نے کہا کہ یہ ظلم بھی اب ختم ہونے والا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیاست میں کوئی بار بار گالی دے تو دباﺅ کے باعث جواب دینا پڑتا ہے۔ ان لوگوں نے ہماری قیادت کو گالیاں دیں اور ہمیں چور ڈاکو کہا گیا۔ رانا ثنا اللہ نے مزید کہا کہ ہم نے کہا ملک اس سب کا متحمل نہیں ہوسکتا‘ نواز شریف کو بنیادی انسانی حقوق سے بھی محروم رکھا جارہا ہے۔
0 notes
thesachnewspk-blog · 6 years ago
Photo
Tumblr media
سانحہ ساہیوال ، کیا وزیراعظم متاثرین سے ملاقات کریں گے؟ بڑا دعویٰ اسلام آباد (نیوز ڈیسک) نجی ٹی وی دنیا نیوز نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان اتوار کو سانحہ ساہیوال میں جاں بحق افراد کے لواحقین سے ملاقات کریں گے۔ نجی ٹی وی نے دعویٰ کیا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان اتوار کو لاہور جائیں گے جہاں وہ پنجاب سے متعلق اعلیٰ سطح کے اجلاس کی صدارت کریں گے۔ اپنے دورے کے دوران وزیر اعظم وزیراعلیٰ سردار عثمان بزدار اور گورنر پنجاب چوہدری سرور سے ملاقاتیں کریں گے۔ ذرائع نے بتایا کہ وزیر اعظم اپنے دورہ لاہور کے دوران سانحہ ساہیوال کی متاثرہ فیملی سے بھی ملاقات کریں گے۔
0 notes
thesachnewspk-blog · 6 years ago
Photo
Tumblr media
نواز شریف کافوری علاج نہ کیا گیا تو انجائنا کا خطرہ ہے ،ذاتی معالج لاہور(ویب ڈیسک)سابق وزیراعظم نواز شریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان نے کہا ہے کہ نواز شریف کو انجائنا کا خطرہ لاحق ہوسکتا ہے۔نوازشریف کے بازومیں وقفے وقفے سے دردکی شکایت ہے۔ فوری علاج نہ کیا گیا توان کی صحت کوکوئی بھی خطرہ لاحق ہوسکتا ہے۔ روزنامہ جنگ کے ذرائع کے مطابق کوٹ لکھپت جیل حکام نے نوازشریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان کوملاقات کی اجازت نہیں دی۔ڈاکٹرعدنان نے کہا ہے کہ میں نے صبح سے شام تک کوٹ لکھپت جیل میں ملاقات کا انتظار کرتا رہا لیکن مجھے ملاقات کی اجازت نہیں دی گئی۔
0 notes
thesachnewspk-blog · 6 years ago
Photo
Tumblr media
”عمران خان کے والد میرے چچا تھے ،میں جانتا ہوں کہ وہ بہت دیانت دار افسر تھے لیکن ۔۔۔“حفیظ اللہ نیازی پہلی بار وزیراعظم کے والد پر لگنے والے الزامات پر بول پڑے اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستانی سیاست میں بد زبانی بہت بڑھ گئی ہے اور ایک دوسرے کے اہل خانہ کو بھی بے جا تنقید کا نشانہ بنا یا جا رہا ہے ،یہ ہی وجہ ہے کہ بعض حلقوں کی جانب سے وزیراعظم عمران خان کے والد اکرام اللہ نیازی پر بھی جھوٹے الزامات عائد کیے گئے ۔ان الزامات پر اب تجزیہ کار حفیظ اللہ نیازی نے بھی لب کشائی کی ہے۔ نجی نیوز چینل جیو نیوز کے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان کے والد پر کرپشن کے جھوٹے الزامات لگتے ہیں ،وہ میرے چچا ہیں اور میں انہیں جانتا ہوں ،وہ بہت دیانت دار افسر تھے ۔حفیظ اللہ نیازی نے بتا یا کہ اکرام اللہ نیازی نے پاکستان بننے سے پہلے اس وقت انجینئرنگ کی جب بہت کم لوگوں کو یہ اعزاز حاصل ہوتا تھا ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی سیاست میں اہل خانہ کا تذکرہ غلط رجحان سامنے لا یا اور ایک دوسرے کے خلاف جھوٹ بولا گیا ،جب آپ نے نواز شریف کے والد کو نہیں چھوڑا تو ظاہر ہے پھر اس طرح کے جھوٹ بھی ��امنے آنے تھے ۔حفیظ اللہ نیازی نے مزید کہا کہ یہ جھوٹوں کا مقابلہ ہے ،ان باتوں کا کوئی حل نہیں ،لوگوں کی فیملی تک پہنچنے پر تکلیف ہوتی ہے ۔ واضح رہے اس سے قبل دنیا نیوز کے پروگرام ”نقطہ نظر “ میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر صحافی او رتجزیہ کار مجیب الرحمان شامی نے بھی اکرام اللہ خان نیازی پر لگنے والے الزامات کو جھوٹا قرار دیا تھا ۔ان کا کہنا تھا کہ اکرام اللہ خان نیازی پر لگنے والے الزامات میں کوئی صداقت نہیں بلکہ طارق مسعود صاحب لاہور کینٹ سے اور ڈاکٹر فرید ملک صاحب ایف سی کالج سے تعلق رکھتے ہیں اور ان دونوں نے کہا کہ ہم خود شہادت دیتے ہیں کہ عمران خان کے والد محترم اچھے انجینئر اور اچھے انسان تھے۔ وہ ایکسیئن تھے اور انہوں نے نواب آف کالا باغ کے دور میں خود استعفی دیاتھاکیوں کہ میانوالی میں نیازی فیملی اور نواب فیملی ایک دوسرے کے مقابل تھے۔اس لئے اس بات میں کسی بھی قسم کی صداقت نہیں اور ان کے خلاف ایک بے بنیاد پروپیگنڈہ کیا جارہا ہے اوریہ سفید سے بڑھ کر سفید جھوٹ ہے۔ مجیب الرحمان شامی نے کہا تھا کہ عمران خان کے والد محترم اکرام اللہ خان ایک انتہائی فرض شناس، دیایندار اور محنتی انجینئر تھے وہ ڈاکٹر مبشر حسن کے ہم عصر تھے۔ سکالر شب پرلندن سے ایم ایس کی ڈگری حاصل کی۔ان کے حوالے سے یہ بات کہنا کہ وہ بددیانت یا چور تھے پرلے درجے کا جھوٹ ہے۔ایسا جھوٹ ہے جس پر نفرین بھیجنی چاہیئے۔اکرام اللہ خان نیازی کو جب یاد کیا جائے گا تو انہیں عزت و احترام کے ساتھ یاد کیا جائے گا۔
0 notes
thesachnewspk-blog · 7 years ago
Text
ملک کی وہ اہم ترین شاہراہ جسے کنٹینر لگا کر بند کر دیا گیا، بڑی خبر آ گئی
ملک کی وہ اہم ترین شاہراہ جسے کنٹینر لگا کر بند کر دیا گیا، بڑی خبر آ گئی
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) ملک بھر میں جاری احتجاج کے پیش نظر اسلام آباد ایکسپریس وے کو کنٹینر لگا کر ہر طرح کی ٹریفک کیلئے بند کر دیا گیا ہے۔ ایکسپریس وے کو بند کرنے کا انکشاف معروف صحافی طلعت حسین نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک ویڈیو جاری کرتے ہوئے کیا اور لکھا ”اسلام آباد ایکسپریس وے کو کنٹینر لگا کر بلاک کر دیا گیا۔ پاکستان کو شرمندگی کی اس نہج پر لانے والوں کو خصوصی تمغے ملنے چاہئیں۔“
View On WordPress
0 notes
thesachnewspk-blog · 7 years ago
Photo
Tumblr media
ائیرپورٹ پر کھڑے خالی جہاز سے آتی پراسرار آوازیں، سکیورٹی گارڈ نے اندر جاکر دیکھا تو واقعی ہوش اُڑگئے کیونکہ۔۔۔ میکسیکو سٹی(نیوز ڈیسک) مغربی دنیا میں اگرچہ لوگ بھوت پریت جیسی باتوں پر کم ہی یقین رکھتے ہیں مگر بعض اوقات کسی کے ساتھ کوئی ایسا واقعہ بھی پیش آ جاتا ہے کہ خود ساری دنیا کو اس کے بارے میں بتاتا پھرتا ہے۔ کچھ ایسا ہی پراسرار واقعہ میکسیکو سٹی کے مرکزی ائیرپورٹ پر کام کرنے والے ایک سکیورٹی اہلکار کے ساتھ پیش آیا ہے، اور اتفاق کی بات ہے کہ اس سارے واقعے کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر پوسٹ کی گئی ہے۔ یہ ویڈیو اس اہلکار نے خود ہی ریکارڈ کی، جس کے متعلق وہ بتاتا ہے کہ ”رات کے تین بج رہے تھے اور میں اپنی شفٹ ختم کرنے کی تیاری کر رہا تھا۔ اس دوران مجھے ایک خالی کھڑے طیارے کے اندر سے دھما چوکڑی کی آوازیں سنائی دینے لگیں۔ یہ حیران کن بات تھی کہ اس وقت طیارے میں کون ہو سکتا تھا۔ میں صورتحال جاننے کے لئے طیارے کے اندر گیا اور اپنی ٹارچ کی روشنی ادھر اُدھر ڈالنے لگا۔ جب میں کاک پٹ کی جانب بڑھا تو ٹارچ کی روشنی ایک کونے میں پڑی اور میں نے ایک تاریک سائے کو وہاں حرکت کرتے دیکھا۔ پہلے مجھے لگا شاید مجھے نظر کا دھوکہ ہوا ہے۔ میں مزید کچھ قدم آگے بڑھا اور تب یہ سایہ ایک بار پھر آگے کی جانب سرکتا ا��ر پھر پیچھے ہٹتا نظر آیا۔ یہ منظر اتنا خوفناک تھا کہ میں نے اپنی جان کے خوف سے وہاں سے دوڑ لگا دی۔ “ سکیورٹی اہلکار کا کہنا ہے کہ اسے بھوتوں چڑیلوں پر کبھی یقین نہیں رہا مگر یہ واقعہ تو خود اس کے ساتھ پیش آ گیا۔ اُس نے سوشل میڈیا پر یہ ویڈیو پوسٹ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ اگر ویڈیو ریکارڈنگ نہ ہوتی تو شاید وہ کسی کو بتا بھی نہیں پاتا کہ رات کے آخری پہرے خالی طیارے کے اندر اُس نے کیا دیکھا۔
0 notes
thesachnewspk-blog · 7 years ago
Photo
Tumblr media
’’وہ وقت جب کھلاڑیوں نے عمران خان کا نام ’’میٹر‘‘ رکھ دیا تھا ‘‘ جاوید میاں داد کی کتاب میں عمران خان کو پیسہ کمانے والی مشین قرار دینے کی وجہ کیا تھی ،حقیقت آپ بھی جانئے لاہور(ایس چودھری)پاکستان کے نامور کرکٹر جاوید میانداد اور وزیر اعظم عمران خان کے درمیان دوستانہ اور پیشہ وارانہ رقابت کی ایک تاریخ موجود ہے جس نے کرکٹ میں کئی تنازعات اور خوشگوار روایات کو بھی جنم دیا۔جاوید میاں داد اگرچہ اب ایک بار پھر وزیر اعظم عمران خان کے بہت قریب ہیں لیکن ماضی میں وہ ان سے شدید کدورت بھی رکھتے تھے ۔انہوں نے عمران خان پر کئی طرح کے الزامات عائد کئے اور کہا کہ انہیں کپتانی سے ہٹانے میں عمران خان کا ہاتھ تھا جبکہ ٹیم کو توڑنے اور تقسیم کرنے میں بھی عمران خان نے اپنے ذرائع کو استعمال کیا تھا ۔جاوید میاں داد نے تیرہ سال پہلے اپنی آپ بیتی ’’ Cutting Edge‘‘ میں جہاں بہت سی باتوں سے پردہ اٹھایا تھاوہاں انہوں نے ورلڈ کپ جیتنے کے بعد عمران خان کی شوکت خانم ہسپتال کے لئے چندہ مہم کو بھی نشانہ بنایا تھا ۔جاوید میا نداد نے لکھا کہ اس دور میں ٹیم کے بعض کھلاڑیوں نے عمران خان کا نام’’ میٹر‘‘ رکھ دیا تھا۔ان پر پیسہ اکٹھا کرنے کا جنون تھا اس لئے کرکٹرز تلخی اورہنسی مذاق میں بھی یہ کہتے تھے کہ عمران خان پیسہ دیکھ کر میٹرکی طرح چلتے ہیں ۔ وزیر اعظم بننے سے پہلے عمران خان کئی ماہ پہلے بھارت کے مقبول ترین ٹی وی پروگرام’’ آپ کی عدالت ‘‘میں رجت شرما کے پروگرام میں خاص طور پر میاں داد کی اسی کتاب کے حوالہ سے شدید تنقید کا نشانہ بنائے گئے تھے ۔اس پروگرام میں انہوں نے رجت شرما کے ’’میٹر ‘‘ والے سوال پر یہ کہا تھا کہ بعض لوگوں کو پیسے کا لالچ زیادہہوتا ہے اور کچھ کو کم ۔میں نے دوبارہ کرکٹ ایک نوبل کازکے لئے کھیلنا شروع کی تھی۔ ٹیم کے دو تین کھلاڑیوں کو لگا کہ میں ورلڈ کپ میں ملنے والے ٹیم کے پیسے کہیں ہسپتال میں نہ لگا دوں تو انہیں یہ مغالطہ ہی رہا حالانکہ میں تو ہسپتال بنانے کے لئے کرکٹ میں واپس آیا تھا جبکہ ورلڈ کپ جیتنے کے بعد ہسپتال کو جو پیسہ ملا ،وہ ہسپتال میں ہی لگایا ناکہ کھلاڑیوں کو ملنے والے پیسے کا استعمال کیاتھا ۔میری ترجیحات میں ستر کروڑ روپے ہسپتال کے لئے اکٹھے کرناشامل تھا اسلئے میں لوگوں سے فنڈز مانگتا تھا ۔
0 notes
thesachnewspk-blog · 7 years ago
Photo
Tumblr media
57 فیصد پاکستانیوں نے چیف جسٹس کی کارکردگی کو قابل تعریف قرار دیا ،گیلپ سروے اسلام آباد(نیوز ڈیسک)گیلپ اینڈ گیلانی پاکستان کے ایک حالیہ سروے کے مطابق 57 فیصد پاکستانیوں نے چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی گزشتہ ایک سال میں کارکردگی کو قابل تعریف (اچھی یا بہت اچھی ) قرار دیا ہے۔سروے میں ملک بھر سے شماریاتی طور پر منتخب خواتین و حضرات سے یہ سوال پوچھا گیا تھا کہ گزشتہ سال میاں ثاقب نثار کی مجمودی کارکردگی کے بارے میں آپ کی کیا رائے ہے؟ اس سوال کے جواب میں 32 فیصد جوابدہندگان کے مطابق گزشتہ سال میاں ثاقب نثار کی مجموعی کارکردگی بہت اچھی تھی 25 فیصد جوابدہندگان کے مطابق گزشتہ سال میاں ثاقب نثار کی مجموعی کارکردگی اچھی تھی گیارہ فیصد جوابدہندگان کے مطابق گزشتہ سال میاں ثاقب نثار کی مجموعی کارکردگی مناسب تھی چودہ فیصد جوابدہندگان کے مطابق گزشتہ سال میاں ثاقب نثار کی مجموعی کارکردگی خراب تھی جبکہ تیرا فیصد کے مطابق گزشتہ سال میاں ثاقب نثار کی مجموعی کارکردگی بہت خراب تھی تاہم پانچ فیصد افراد نے کسی رائے کا اظہار نہیں کیا۔گیلانی ریسرچ فاؤنڈیشن کا حالیہ سروے گیلپ انٹرنیشنل سے منسلک گیلپ اور گیلانی پاکستان کی مدد سے کیا گیا یہ سروے پاکستان کے چاروں صوبوں کی دیہی و شہری آبادی کے 1550 مرد وخواتین سے 27 اگست تا 3 ستمبر میں منعقد ہوا غلطی کے امکان کا تخمینہ شماریاتی طور پر تقریباً دو سے تین فیصد لگایا گیا ہے۔
0 notes
thesachnewspk-blog · 7 years ago
Text
”پاکستان میں ہنگامے کے بعد میں تفصیلات جاری کر رہا ہوں“ اسرائیلی طیارے کی خبر دینے والے صحافی نے تہلکہ خیز تفصیلات جاری کر دیں، نیا ہنگامہ برپا ہو گیا
”پاکستان میں ہنگامے کے بعد میں تفصیلات جاری کر رہا ہوں“ اسرائیلی طیارے کی خبر دینے والے صحافی نے تہلکہ خیز تفصیلات جاری کر دیں، نیا ہنگامہ برپا ہو گیا
تل ابیب(مانیٹرنگ ڈیسک) اسرائیلی صحافی ایوی شارف نے پاکستان میں اسرائیل کا طیارہ آنے کی خبر دی جس پر ایک ہنگامہ برپا ہو گیا۔ اب ایوی شارف نے اس حوالے سے نئی تہلکہ خیز تفصیلات جاری کر دی ہیں، جس سے ایک نئے قضیے نے جنم لے لیا ہے۔ ایوی شارف نے اپنے ٹوئٹر اکاﺅنٹ پر چار ٹویٹس پر مبنی نئی تفصیلات میں بتایا ہے کہ”میری گزشتہ پوسٹ نے پاکستان میں ایک ہنگامہ برپا کر دیا۔ یہاں میں اس معاملے کی تمام تفصیلات،…
View On WordPress
0 notes
thesachnewspk-blog · 7 years ago
Photo
Tumblr media
نیب آفس میں شہباز شریف کی اہل خانہ سے ملاقات، کیا گفتگو ہوئی اور شہباز شریف کو کھانے میں کیا پیش کیا گیا؟ اندرونی کہانی منظرعام پر آ گئی لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کی اہل خانہ سے نیب آفس میں ملاقات کرائی گئی جو ایک گھنٹے سے زائد جاری رہی۔ ملاقات کرنے والوں میں دونوں بیٹے، اہلیہ، بہو، نواسیاں اور بیٹی موجود تھے جبکہ انہیں عشائیے میں دال چاول، باربی کیو اور کھیر پیش کی گئی۔ نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کو اہل خانہ کیساتھ عام وزیٹر لاﺅنج کے بجائے علیحدہ کمرے میں ملوایا گیا جبکہ انہوں نے اہل خانہ کیساتھ رات کا کھانا بھی کھایا۔ ملاقات کرنے والوں میں حمزہ شہباز، سلمان شہباز، اہلیہ نصرت شہباز اور عباس شریف کے بیٹے بھی شامل تھے۔ ذرائع کے مطابق شہباز شریف کو اہل خانہ نے عشائیے میں دال چاول، باربی کیو اور کھیر پیش کی۔ شہبازشریف نے کھانے کے دو باکس زیرحراست دیگرافراد کیلئے بھی بھجوائے۔انہوں نے اپنے اہل خانہ سے گفتگو میں کہا کہ آپ سب کو گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے، کڑا اور کٹھن وقت ضرور ہے، لیکن مشرف دور سے زیادہ مشکل نہیں۔ذرائع کے مطابق شہباز شریف نے کہا کہ آپ کو فخرہونا چاہیے کہ مجھ پرکرپشن کا کوئی الزام ثابت نہیں کیا جاسکا، اختیارات سے تجاوز کے الزام میں بھی کوئی حقیقت نہیں ہے۔ واضح رہے کہ نیب لاہور نے 5 اکتوبر کو سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کو صاف پانی کیس میں طلب کیا تھا اور نیب دفتر آمد پر انہیں آشیانہ اقبال ہاؤسنگ کیس میں کرپشن کے الزام میں گرفتار کرلیا تھا۔آشیانہ اقبال ہاؤسنگ سکیم میں لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی (ایل ڈی اے) کے سابق ڈائریکٹر جنرل احد چیمہ اور سابق وزیراعظم نواز شریف کے قریبی ساتھی اور سابق پرنسپل سیکریٹری فواد حسن فواد پہلے ہی گرفتار کئے جاچکے ہیں اور نیب ذرائع نے دعویٰ کیا تھا کہ شہباز شریف کو فواد حسن فواد کے بیان کے بعد گرفتار کیا گیا۔
0 notes
thesachnewspk-blog · 7 years ago
Photo
Tumblr media
برطانیہ میں سابق فوجی سمیت 450 بے گھر افراد سڑکوں پر دم توڑ گئے ایک ہفتے میں14اموات بھی ہوئیں،تین لاشیں اتنی مسخ ہوچکی تھیں فارنزک ٹیسٹ کراناپڑے،برطانوی اخبار لندن (دی سچ نیوز اخبارتازہ ترین۔ 09 اکتوبر2018ء) برطانیہ میں پچھلے برس کم سے کم 450بے گھرافرادسڑکوں پردم توڑگئے۔ ایک ہفتے میں14اموات بھی ہوئیں،3کی لاشیں اتنی مسخ ہوچکی تھیں کہ فارنزک ٹیسٹ کراناپڑے۔۔برطانیہ میں اس سال سے بے گھرافرادکی موت کاڈیٹاسرکاری طورپرمرتب کیاجائیگا۔ برطانوی میڈیا کے مطابق سڑکوں پرہلاک بے گھر افرادمیں سابق فوجی،ماہرطبیعات اورموسیقاربھی شامل تھا۔ ایک ہفتے میں14اموات بھی ہوئیں،3کی لاشیں اتنی مسخ ہوچکی تھیں کہ فارنزک ٹیسٹ کراناپڑے۔بے گھرافرادکی اموات کاسبب حملہ،،بیماری،بھوک،خودکشی اورمنشیات کااستعمال تھا۔برطانوی میڈیا کے مطابق ہلاک ہونے والے بے گھرمردوں کی اوسط عمر49اورخواتین کی53تھی،سب سے کم عمر18برس کانوجوان تھا۔
0 notes
thesachnewspk-blog · 7 years ago
Text
مسجد کے حجرے میں بچیوں سے نازیبا حرکات کرنے والا گرفتار مولوی انوار الحق
مسجد کے حجرے میں بچیوں سے نازیبا حرکات کرنے والا گرفتار مولوی انوار الحق
مولوی انوار الحق مسجد کے حجرے میں بچیوں کے ساتھ نازیبا حرکات کی ویڈیوز بناتا، ملزم کا موبائل گم جانے سے ویڈیو وائرل ہو گئیں تھیں
فیصل آباد(دی سچ نیوز تازہ ترین اخبار۔ 09 اکتوبر 2018ء) :مسجد کے حجرے میں بچیوں کے ساتھ نازیبا حرکات کرتے ہوئے ویڈیو بنانے والا ملزم گرفتار ہو گیا۔ملزم انوارالحق کا تعلق ٹوبہ ٹیک سنگھ سے ہے۔تفصیلات کے مطابق چند روز قبل کچھ ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں تھی جن میں ایک…
View On WordPress
0 notes
thesachnewspk-blog · 7 years ago
Photo
Tumblr media
پاک فوج میں تقرریاں اور تبادلے،لیفٹننٹ جنرل عاصم منیر کو ڈی جی آئی ایس آئی تعینات کردیا گیا راولپنڈی (دی سچ نیوز تازہ ترین اخبار۔ 10 اکتوبر 2018ء) : پاک فوج میں تقرریاں اور تبادلے ہوئے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج میں تقرریاں اور تبادلے کر دئے گئے۔ لیفٹننٹ جنرل عاصم منیر کو ڈی جی آئی ایس آئی مقرر کر دیا گیا ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ((آئی ایس پی آر)) کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ لیفٹننٹ جنرل عبد العزیز کو ملٹری سیکرٹری مقرر کیا گیا۔ لیفٹننٹ جنرل شاہین مظہر کو کور کمانڈر پشاور،، لیفٹننٹ جنرل محمد عدنان کو وائس چیف آف جنرل سٹاف اور لیفٹننٹ جنرل اظہر صالح عباسی کو چیف آف لاجسٹک اسٹاف جی ایچ کیو مقرر کر دیا گیا جبکہ لیفٹننٹ جنرل ندیم ذکی منج کو کور کمانڈر منگلا اور لیفٹننٹ جنرل وسیم اشرف کو آئی جی آرمزتعینات کردیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ ڈی جی آئی ایس آئی نوید مختار سمیت پاک فوج کے 5 افسران یکم اکتوبر کو ریٹائر ہوئے۔ ریٹائر ہونے والے افسران میں ڈی جی آئی ایس آئی ، کورکمانڈر پشاور،،،کمانڈر آرمی اسٹریٹجک فورس، آئی جی ٹریننگ اور ملٹری سیکرٹری شامل تھے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پاک فوج کے ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل نوید مختارسمیت 5 سینئر ترین افسران یکم اکتوبر کو اپنی مدت ملازمت ختم ہونے پرریٹائرہوئے۔ ان افسران میں ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار، کورکمانڈر پشاورلیفٹیننٹ جنرل نذیر احمد بٹ، کمانڈر آرمی اسٹریٹجک فورس لیفٹیننٹ جنرل ہلال حسین، آئی جی ٹریننگ لیفٹیننٹ جنرل ہدایت الرحمان اورملٹری سیکرٹری لیفٹیننٹ جنرل غیور محمود شامل ہیں۔ قبل ازیں پاک فوج میں بڑے عہدوں پرترقیاں کی گئیں، پاک فوج میں 6 میجر جنرل کی لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پرترقی کردی گئی ۔ ترقی پانے والے ان چھ میجر جنرل میں میجر جنرل وسیم اشرف،میجر جنرل شاہین مظہر، میجر جنرل ندیم ذکی منج، میجر جنرل عاصم منیر،میجر جنرل عبدالعزیز اورمیجر جنرل عدنان شامل تھے۔ تاہم آج لیفٹننٹ جنرل عاصم منیر کو ڈی جی آئی ایس آئی،، لیفٹننٹ جنرل عبد العزیز کو ملٹری سیکرٹری، لیفٹننٹ جنرل شاہین مظہر کو کور کمانڈر پشاور اور لیفٹننٹ جنرل اظہر صالح عباسی کو چیف آف لاجسٹک مقرر کر دیا گیا ہے جبکہ لیفٹننٹ جنرل ندیم ذکی منج کو کور کمانڈر منگلا تعینات کردیا گیا ہے۔
0 notes