Tumgik
zohaibaliak47 · 4 years
Text
Tumblr media
Worldwide Corona Statics. More than 664000 cases are reported.
0 notes
zohaibaliak47 · 4 years
Text
Tumblr media
#doitnow
0 notes
zohaibaliak47 · 4 years
Text
Tumblr media
یہ اسّی (٨٠) کی دہائی ہے ، معرکہ گرم ہے اور روسی گولے گر رہے ہیں ۔ ۔ عین اسی دوران افغانستان کے صوبہ پکتیا کی گردیز پہاڑی کے اوپر کالا چشمہ لگائے بے خوف و خطر افغانی قہوہ پیتے اس شخص کو آپ جانتے ہیں ؟ یہ پاکستانی خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی کا ایک طلسماتی اور گمنام کردار میجر یعسوب ڈوگر ہیں جو بعد میں برگیڈیر ریٹائرڈ ہوئے اور یہ افغان روس وار میں ایک خفیہ ایکشن ڈویژن کو کمان کر رہے تھے ۔ ۔
جنگوں کے بعد جب فتح کا جشن منایا جاتا ہے تو کیمروں کی چمک دمک اور روشنیوں میں لشکارے مارتے چہرے تو نظر آتے ہیں لیکن وہ گمنام لوگ ہمیشہ کے لیے بے نام رہتے ہیں جنہوں نے اپنے لہو سے فتح کا فیصلہ لکھا ہوتا ہے ۔
0 notes
zohaibaliak47 · 5 years
Text
کبھی کبھی ہماری بہت زیادہ چاہت دوسرے انسان کے لیئے گھٹن بن جاتی ہے ہم جب کسی کو خود سے بڑھ کر چاہنے لگتے ہیں ہر وقت اسی کو سوچتے رہتے ہیں اور ہر وقت اسی کو میسر ہوتے ہیں تو ہم اپنی وقعت کھو دیتے ہیں کیونکہ محبت کا مان رکھنا ہر انسان کے بس کی بات نہیں ہوتی اس لیئے کسی کو اتنی اہمیت بھی نہ دیں کہ اپنی کوئی اہمیت ہی نہ رہے ہمارا ہر وقت لوگوں کو میسر ہونا ہمیں خاص سے عام کر دیتا ہے۔
جب کسی کے لیے آپ کی ذات اور آپکی بات بے معنی ہو جائے تو راستہ بدل دینا ذھنی اذیت سے بچنے کا بہترین طریقہ ہوتا ہے۔
0 notes
zohaibaliak47 · 5 years
Text
World Of Dark Truth Is Better Than World of Bright Lie.
0 notes
zohaibaliak47 · 5 years
Text
Tumblr media
0 notes
zohaibaliak47 · 5 years
Text
ابو بکر الباقلانی رحمہ اللہ اپنے زمانے کے بڑے عالم تھے اس لیے عراق کے گورنر نے روم کے بادشاہ کی جانب سے مناظرے کے چیلنج کے جواب میں 371 ہجری میں آپ کو قسطنطینیہ روانہ کیا۔جب روم کے بادشاہ کو معلوم ہواکہ خلیفہ کی طرف سے مناظرے کے لیے بھیجے جانے والے عالم ابو بکر الباقلانی پہنچنے والےہیں تو اپنے آس پاس موجودلوگوں کو حکم دیا کہ ان کہ دروازے سے داخل ہونے سے پہلے دروازے کے بالائی حصے کو نیچے کیا جائے تا کہ وہ جھک کر اندر آنے پرمجبور ہواورایسا لگے کہ بادشاہ
کے سامنے جھک گئے۔جب امام دروازے پر پہنچے تو سمجھ گئے کہ کیوں ایسا کیا گیا ہے اس لیے منہ باہر کی طرف کر کے اور پشت بادشاہ کی طرف کر کے دروازے سے داخل ہوئے!بادشاہ سمجھ گیا کہ ذہانت اس عالم پر ختم ہے!!الباقلانی اندر آئے اور سلام کی بجائے صرف خیریت پوچھی کیونکہ کفار کو سلام جائز نہیں پھر بادشاہ کے پاس بیٹھے سب سے بڑے راھب سے مخاطب ہو کر کہا: کیا حال ہے بیوی بچے کیسے ہیں؟اس پر رومی بادشاہ لال پیلا ہو گیا اور کہا : کیا آپ کو معلوم نہیں کہ ہمارے راھب شادی نہیں کرتے تو ان کےبچے کہاں ہو ں گے؟؟!!امام ابوبکر نے کہا: اللہ اکبر! اپنے راھبوں کو شادی اور بچے پیدا کرنے سے پاک قرار دیتے ہو اوراپنے رب پر الزام لگا تے ہو کہ مریم سے شادی کی اور عیسی پیدا ہوئے؟؟!!بادشاہ نےغصے سے کہا: حضرتعائشہؓ کے بارے میں کیا کہتے ہو؟؟!!ابوبکر نے کہا: جس طرح یہودیوں نے مریم پرتہمت لگائی تھی اسی طرح منافقین اور روافض نے حضرتعائشہؓ پر تہمت لگا ئی مگر دونوں پاکدامن ہیں، فرق اتنا ہے کہحضرتعائشہؓ نے شادی کی مگر کوئی اولاد نہیں ہوئی اور مریم نے شادی نہیں کی مگر اولاد ہو گئی اس لیے باطل تہمت کا خطرہ کس کو زیادہ ہے مگر اللہ کے نزدیک دونوں پاکدامن ہیں!!!اس پر تو بادشاہ پاگل ہو گیا اور لال پیلا ہو کر کہا: تمہارے نبیؐ نے کوئی جنگ کی ہے؟ابو بکر: جی ہاں۔بادشاہ: کیا فرنٹ لائن میں لڑتےتھے؟ابو بکر: جی ہاں۔بادشاہ: فتح یاب ہو تے تھے؟ابو بکر: جی ہاں۔بادشاہ: کبھی شکست بھی کھائی؟ابو بکر: جی ہاں۔بادشاہ: یہ کیسے نبیؐ ہیں جو شکست کھاتے ہے؟ابو بکر: تمہارا معبود کیسا ہے جس کو پھانسی دی گئی؟؟؟!!!یہاں کافر بے بس ہو گیا کوئی جواب نہ دے سکا۔
1 note · View note