Tumgik
ijazmilansblog · 2 years
Text
مغربی دنیا نے عجیب دہری پالیسیاں اپنائی ہوئی ہیں، ترکی الفیصل
  سعودی عرب کے سابق انٹیلیجنس چیف شہزادہ ترکی الفیصل نے کہا ہے کہ مغربی دنیا نے عجیب دہری پالیسیاں اپنائی ہوئی ہیں۔ 
عرب میڈیا کے مطابق ان کا کہنا تھا کہ پوری مغربی دنیا نے روس کے خلاف تمام تر پابندیاں عائد کیں، لیکن 50 برسوں میں اسرائیل پر مغرب نے ایک پابندی تک نہیں لگائی۔ 
پیرس میں فرانسیسی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے شہزادہ ترکی الفیصل نے مغربی ممالک کی اس دہری پالیسیوں پر کڑی نکتہ چینی کی۔ 
ان کا کہنا تھا کہ اسرائیل کے ساتھ تعلقات کےلیے سعودی عرب نے واضح شرائط رکھی ہیں۔ اسرائیل کے ساتھ تعلقات کا قیام خود مختار فلسطینی ریاست سے مشروط ہے۔ فلسطینی ریاست جس کا دارالحکومت بیت المقدس ہو اور فلسطینی پناہ گزینوں کی واپسی ہو۔
شہزادہ ترکی الفیصل نے کہا یہ شرائط مرحوم شاہ عبداللّٰہ بن عبدالعزیز کے پیش کردہ امن منصوبے کا حصہ ہیں۔ 
انہوں نے کہا میڈیا میں سعودی اسرائیل تعلقات کے قیام پر شائع رپورٹس صرف صحافتی باتیں ہیں۔
from Blogger https://ift.tt/K7UPg9x via IFTTT
1 note · View note
ijazmilansblog · 2 years
Text
یورپ بھر میں اب ایک ہی یورپین ڈیجیٹل شناخت چلے گی
  یورپ بھر میں اب ایک ہی یورپین ڈیجیٹل شناخت چلے گی، جس کے ذریع یورپی شہری اپنے شناختی کارڈ کا استعمال کرتے ہوئے اپنے یا کسی بھی دوسرے یورپین ممبر ملک میں تمام ڈیجیٹل سہولتوں تک رسائی حاصل کر سکیں گے۔
اس بات کا فیصلہ یورپی پارلیمنٹ کی کمیٹی برائے انڈسٹری، ریسرچ اینڈ انرجی کے اجلاس میں اس حوالے سے پیش کردہ نئی تجاویز میں کیا گیا۔ ان تجاویز کو جلد ہی پارلیمنٹ کے پلینری سیشن میں پیش کیا جائے گا۔
اس تجویز کے تحت یورپین ڈیجیٹل شناخت ( eID) کے ذریعے شہری صرف اپنے قومی شناختی کارڈ کا استعمال کریں گے۔
اسی الیکٹرانک شناختی کارڈ کے اندر ان کا ڈرائیونگ لائسنس اور برتھ سرٹیفکیٹ بھی ہوگا۔ جبکہ اسی شناختی کارڈ کے ذریعے وہ یورپ بھر میں ہوٹل کی بکنگ اور کار کرائے پر حاصل کر سکیں گے۔
اس کے علاوہ اسی یورپین ڈیجیٹل شناخت کے ذریعے وہ دیگر عوامی خدمات تک بھی رسائی حاصل کریں گے جس میں برتھ اور میڈیکل سرٹیفکیٹ کے حصول کی درخواست کرنا، پتہ کی تبدیلی کی اطلاع دینا، بینک اکاؤنٹ کھولنا، ٹیکس ریٹرن فائل کرنا، اپنے یا کسی دوسرے یورپین ملک میں یونیورسٹی کیلئے درخواست دینا اور ایک ایسا طبی نسخہ جو یورپ بھر میں کسی بھی جگہ استعمال کیا جا سکتا ہو، شامل ہیں۔
کمیٹی ممبران کے مطابق کوویڈ-19 کے بعد بہت سی پرائیویٹ اور پبلک سروسز آن لائن ہو چکی ہیں۔ جس کیلئے محفوظ اور قابل اعتماد آن لائن شناخت بے حد اہم ہے۔
کمیٹی کے اجلاس میں مزید تجویز کیا گیا ہے کہ 2030 تک یورپی یونین کی 80 فیصد آبادی کے پاس اس شناختی کارڈ کے ذریعے متعلقہ سہولتوں تک رسائی ہونی چاہیے۔
from Blogger https://ift.tt/H816Frq via IFTTT
1 note · View note
ijazmilansblog · 2 years
Text
عمران خان کو جیل نہیں رانا ثناء سے ڈر لگتا ہے، فواد چوہدری
  لاہور(آن لائن) تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے آج  15  مارچ کو اپنے ایک بیان میں کہاہے کہ عمران خان کو جیل نہیں رانا ثناءاللہ سے ڈرلگتاہے،رانا ثناء اللہ کا ورانٹ گرفتاری پڑا ہے اس پرشورکیوں نہیں؟ عمران خان کی گرفتاری کے وارنٹ فوری ختم کیے جائیں۔
لاہور ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ عمران خان کی جان کو خطرہ ہے ، ہم اپنے قائد کووزیرداخلہ رانا ثناء اللہ کے حوالے نہیں کریں گے، عمران خان ان کے ہاتھوں محفوظ نہیں۔ 
from Blogger https://ift.tt/zC1kVdm via IFTTT
1 note · View note
ijazmilansblog · 2 years
Text
جاپانی ولی عہد کے لازمی پہلے دورہ سعودی عرب کی دلچسپ روایت
   پاکستان میں سعودی عرب کے پریس اتاشی نائف العتیبی نے اپنے ایک ٹویٹ  میں انکشاف کیا ہےکہ جاپان کے ولی عہد کا سعودی عرب کے لیے پہلا غیر ملکی دورہ دونوں ممالک کے تعلقات میں روایت بن گیا ہے۔
 انہوں نے اس حوالے سے ایک دلچسپ واقعہ بیان کیا ہےکہ 1952ء میں برطانوی ملکہ الزبتھ کی تاج پوشی پر سعودی بادشاہ شاہ عبدالعزیز نے نمائندگی کے لیے اپنے بیٹے شہزادہ فہد بن العزیز کو لندن روانہ کیا اس وقت ان کی عمر 30؍ سال تھی۔ 
بعد ازاں وہ سعودی عرب کے بادشاہ بنے۔ ملکہ الزبتھ کی تقریب تاج پوشی میں شہزادہ فہد نے محسوس کیا کہ ان کی نشست کے عقب میں بیٹھا شخص اس وقت کا ولی عہد جاپان ہے۔ 
شہزادہ فہد نے اخلاقی رواداری کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی نشست جاپانی ولی عہد کو دے دی اور خود عقب میں بیٹھ گئے اور بلند اخلاق کی اعلی ٰمثال قائم کی۔
 اس وقت کے شاہ جاپان نے فرمان جاری کیا کہ جو کوئی بھی آئندہ جاپان کا ولی عہد ہوگا وہ اپنا پہلا غیر ملکی دورہ لازمی سعودی عرب کا کرے گا، یہ روایت لازمی چلی آرہی ہے۔
from Blogger https://ift.tt/vsLIKMR via IFTTT
1 note · View note
ijazmilansblog · 2 years
Text
یورپی یونین نے یوکرین جنگ کے خاتمے تک لاکھوں یوکرینی شہریوں کو یورپ میں قیام کی اجازت دے دی
 یورپین یونین نے کہا ہے کہ روس یوکرین جنگ کے خاتمے تک یوکرین کے 40لاکھ سے زائد یوکرینی شہری یورپ میں قیام کر سکتے ہیں۔ 
یہ بات یورپین یونین نے جنگ کے باعث یوکرینی شہریوں کو اپنے ہاں عارضی پناہ دینے کا ایک سال مکمل ہونے کے بعد اس سال کی اجازت دینے کے حوالے سے نئے ’عارضی پناہ کے ڈائریکٹیو‘ کے اجراء کے موقع پر کہی۔
اس نئے ڈائریکٹیو کے تحت یوکرینی شہریوں کا نہ صرف یورپ میں قیام قانونی ہوگا بلکہ وہ یہاں کام بھی کر سکیں گے۔
from Blogger https://ift.tt/f3B4wK1 via IFTTT
1 note · View note
ijazmilansblog · 2 years
Text
اس ہفتے روس کے یوکرین پر81 میزائل، 8 ڈرون حملے، 5 شہری ہلاک
   روس کی جانب سے یوکرین پرآج 81 میزائل اور 8 ڈرون حملےکیے گئے ہیں، روس نے 10 ریجنز پر میزائل حملے کیے ہیں۔
یوکرینی فوج کا کہنا ہے کہ روس نے آج صبح یوکرین پر 81 میزائل داغے جن میں سے 34 میزائل مار گرائے گئے۔
یوکرینی فوج کے مطابق روس نے آج صبح 8 ڈرون حملے بھی کیے ہیں، روسی حملوں کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک، 2 زخمی ہو گئے۔
لیوو ریجن میں روسی میزائل حملے میں 4 افراد جبکہ دنیپرو ریجن میں 1 شخص ہلاک ہوا ہے۔
زاپوریزازیا جوہری پلانٹ کی بجلی معطل
روسی حملے کے بعد زاپوریزازیا جوہری پلانٹ کی بجلی معطل ہو گئی۔
آپریٹرز کا کہنا ہے کہ زاپوریزازیا جوہری پلانٹ ڈیزل پر چلایا جا رہا ہے، روسی راکٹ حملوں کے بعد زاپوریزازیا جوہری پلانٹ کا یوکرینی پاور سسٹم سے مواصلاتی رابطہ منقطع ہو گیا ہے۔
یوکرینی وزیرِ اعظم کی مذمت
روسی میزائل حملے کے بعد یوکرینی شہر خار کیف کے شہریوں کو پانی اور بجلی کی فراہمی منقطع ہو گئی ہے۔
یوکرینی وزیرِ اعظم کی جانب سے تازہ روسی حملوں کی مذمت کی گئی ہے۔
from Blogger https://ift.tt/scbLNWX via IFTTT
1 note · View note
ijazmilansblog · 2 years
Text
مصر کا غیر ملکی سرمایہ کاروں کو شہریت دینے کا اعلان
  مصر نے ڈھائی لاکھ ڈالر کی ناقابل واپسی سرمایہ کاری کرنے والے غیر ملکیوں کو شہریت دینے کا اعلان کیا ہے۔
سرکاری اخبار الاحرام کے مطابق وزیراعظم مصطفیٰ مدبعولی نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ درخواست گزاروں کو 4 شرائط پر مصر کی شہریت دیں گے۔
مصری حکومت کی اعلان کردہ 4 شرائط درج ذیل ہیں۔
مصر میں 3 لاکھ ڈالر کی جائیداد خریدیں، ساڑھے 3 لاکھ ڈالر کی سرمایہ کاری کریں، مصر کے کسی بینک اکاؤنٹ میں 5 لاکھ ڈالر جمع کروائیں یا سرکاری خزانے کے غیر ملکی ریونیو میں ناقابل واپسی ڈھائی لاکھ ڈالر کی رقم جمع کروائیں۔
مصر کی طرف سے غیر ملکی سرمایہ کاروں کو راغب کرنے کیلئے یہ نئے اقدامات ہیں۔
واضح رہے کہ مصر میں اس وقت ڈالر کی شدید قلت ہے اور وہ بدترین مہنگائی سے نبرد آزما ہے۔
2018 میں پارلیمنٹ نے ایک قانون منظور کیا تھا جس کے تحت غیر ملکی افراد 4 لاکھ ڈالر یا 70 لاکھ مصری پاؤنڈ جمع کروانے کے عوض مصر کی شہریت کیلئے اہل قرار دیے گئے۔
لیکن اب وزیراعظم نے شرط رکھی ہے کہ ڈپازٹ صرف ڈالر میں ہونا چاہیے کیونکہ ملک میں ڈالر کا بحران جاری ہے۔
قاہرہ کے زر مبادلہ ذخائر 34.35 ارب ڈالر ہیں جس میں سے 28 ارب ڈالر امیر خلیجی ممالک کی طرف سے ڈپازٹ کروائے گئے ہیں۔
یہ خلیجی ممالک مصر کے کئی سرکاری اثاثے خریدنا چاہتے تھے لیکن وہ معاملات اس لیے طے نہیں پائے کیونکہ کرنسی مستقل روبہ زوال ہے۔
ایک سال میں مصری پاؤنڈ کی قدر آدھی رہ گئی ہے، مہنگائی کی شرح 26.5 ہوچکی ہے۔
پچھلے سال کے آخری ایام میں آئی ایم ایف نے 3 ارب ڈالر کا قرضہ منظور کیا تھا جو 46 مہینوں میں دیا جانا تھا۔
from Blogger https://ift.tt/aFgf2uS via IFTTT
1 note · View note
ijazmilansblog · 2 years
Text
امریکی سپریم کورٹ کا تاریخی فیصلہ ، خواتین کو حاصل ابارشن کا حق ختم
 امریکہ کی سپریم کورٹ کا تاریخی فیصلہ، ابارشن کو حاصل آئینی تحفظ ختم 
امریکی سپیریم کورٹ نے تاریخی فیصلے میں آج ابارشن کو نصف صدی سے حاصل آئینی تحفظ ختم کر دیا ہے۔ اس کے بعد اب ریاستیں خود  قانون سازی کرتے ہوئے ابارشن سے متعلق قوانین کو مزید سخت بنا سکتی ہیں یا اس پر مکمل پابندی بھی لگا سکتی ہیں۔
سپریم کورٹ کے نو رکنی بنچ کے چھے ججوں نے فیصلے کے حق میں رائے دی۔ ان ججوں کو قدامت پسند تصور کیا جاتا ہے۔
اکثریتی فیصلے میں سپریم کورٹ کے انیس سو تہتر کے مقدمے ’رو بمقابلہ ویڈ‘ اور اس کے بعد نوے کی دہائی میں ہونے والے مقدمے ’پلینڈ پیرنٹ ہڈ بمقابلہ کیسی‘ کے فیصلوں کو پلٹ دیا ہے۔ ان فیصلوں کے ذریعے ابارشن کو آئینی طور پر محفوظ حق قراد دیا گیا تھا لیکن یہ فیصلے ہمیشہ متنازعہ رہے۔  عدالت نے آج کے فیصلے میں کہا کہ امریکی آئین ابارشن سے متعلق کچھ نہیں کہتا اور یہ حق دینا آئین کی درست تشریح نہیں تھی۔
ابارشن کے حق کے حامی اسے تولیدی صحت اور خواتین کے حقوق پر وار قرار دے رہے ہیں۔ جبکہ ابارشن مخالفی�� کے لیے یہ ایک بڑی جیت ہے۔
مئی کے اوائل میں سپریم کورٹ کے ججوں کی رائے کا ایک مسودہ لیک ’پولیٹیکو‘ نامی نیوز ویب سائٹ کو حاصل ہوا تھا جس  
سے پتہ چلا تھا کہ سپریم کورٹ ایسا فیصلہ دے سکتی ہے۔
اس فیصلے کی حمایت اور مخالفت میں لوگ سپریم کورٹ کے باہر جمع ہیں۔اور اس کے رد عمل میں ملک گیر مظاہروں کا خدشہ ہے
from Blogger https://ift.tt/a10SZcm via IFTTT
1 note · View note
ijazmilansblog · 2 years
Text
قطر میں ہونے والے ورلڈ کپ 2022 کے لیئے تمام 32 ٹیموں کا فیصلہ ہو گیا
 ورلڈکپ 2022 کیلئے تمام 32 ٹیموں کا فیصلہ ہوگیا
فٹبال کے عالمی میلے فیفا ورلڈکپ 2022 کے لیے تمام 32 ٹیموں کا فیصلہ ہوگیا۔ 
رواں برس قطر میں شیڈول اس ایونٹ کے لیے کوالیفائی کرنے والی آخری ٹیم کوسٹاریکا ہے۔
کوسٹاریکا نے انٹرکونٹی نینٹل پلے آف مقابلے میں نیوزی لینڈ کو 0-1 سے شکست دی۔ 
اس فتح کے ساتھ اس نے فیفا ورلڈکپ 2022 کے لیے 
کوالیفائی کیا اور گروپ ای میں جگہ بنائی
گروپ میں اس کا مقابلہ دو سابقہ چیمپئن ٹیموں جرمنی اور اسپین سے ہوگا جبکہ ایک میچ جاپان سے ہوگا۔ 
واضح رہے کہ یہ مجموعی طور پر کوسٹاریکا کی ورلڈکپ میں چھٹی جبکہ مسلسل تیسری انٹری ہے۔ 
اس سے قبل اس نے 1990 (اٹلی)، 2002 (جاپان اور جنوبی کوریا)، 2006 (جرمنی)، 2014 (برازیل) اور 2018 (روس) ورلڈکپ کے لیے کوالیفائی کیا تھا۔ 
from Blogger https://ift.tt/5EXZ92x via IFTTT
1 note · View note
ijazmilansblog · 3 years
Text
سعودی سائنسدان خاتون کا کارنامہ
 سعودی سائنسدان خاتون کا اعزاز
 جسم میں کینسر کا پتہ لگانے والی حیرت انگیز چِپ تیار کر لی، دانا السلیمان کو چِپ کی ایجاد پر عالمی ایوارڈ سے نوازا گیا، خصوصی چِپ کوجسم پر لگایا جاتا ہے، اس میں موجود سینسر جسم کے اندر کینسر کا فوری پتہ لگا لیتے ہیں،دانا سعودی عرب کی یونیورسٹی میں پروفیسر ہیں
from Blogger https://ift.tt/3qBmP0q via IFTTT
3 notes · View notes
ijazmilansblog · 3 years
Video
youtube
(via اگر کوئی عورت دن یا رات میں کسی بھی وقت اکیلی بے خوف گھومتی پھرتی ہے تو جان لیں کہ وہ امارات میں ہے۔ محمد بن راشد المکتوم)
1 note · View note
ijazmilansblog · 3 years
Text
اگر کوئی عورت دن یا رات میں کسی بھی وقت اکیلی بے خوف گھومتی پھرتی ہے تو جان لیں کہ وہ امارات میں ہے۔ محمد بن راشد المکتوم
 اگر کوئی عورت دن یا رات کے کسی بھی گھنٹے میں بلاخوف وخطر کسی جگہ اکیلی گھومتی پھرتی ہے تو جان لیں کہ وہ امارات میں ہے، محمد بن راشد المکتوم
کراچی(این این آئی)متحدہ عرب امارات(یو اے ای)رات کو پیدل چلنے والوں کے لیے دنیا کا محفوظ ترین ملک قراردیدیاگیاہے۔عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق گیلپ گلوبل لااینڈ آرڈر(امن وامان)2021 کے سروے کی رپورٹ میں یو اے ای کا محفوظ ترین ممالک میں 95 فیصد اسکور رہا۔سروے کے مطابق ناروے 93 فیصد اسکور کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہا ہے۔العربیہ اردو کے مطابق یواے ای کے نائب صدر شیخ محمد بن راشد آل
مکتوم نے اس حوالے سے اپنی ٹوئٹ میں کہا ہے کہ اگر کوئی عورت دن یا رات کے کسی بھی گھنٹے میں بلاخوف وخطر کسی جگہ اکیلی گھومتی پھرتی ہے تو جان لیں کہ وہ امارات میں ہے۔
from Blogger https://ift.tt/32rRSm1 via IFTTT
1 note · View note
ijazmilansblog · 3 years
Video
youtube
(via سی پیک گوادر سے کراچی منتقل کرنے کی اطلاعات۔ جاپانی اخبار نکی ایشیا۔)
1 note · View note
ijazmilansblog · 3 years
Text
سی پیک گوادر سے کراچی منتقل کرنے کی اطلاعات۔ جاپانی اخبار نکی ایشیا۔
 پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ کوگوادر سے کراچی منتقل کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا، ٹوکیو کے اخبار کا تہلکہ خیز انکشاف
کراچی (این این آئی) پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ(سی پیک)کوگوادر سے کراچی منتقل کرنے کا فیصلہ کر لیا گیاہے۔ یہ فیصلہ بلوچستان میں جاری انسرجنسی اور امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر میں کیاگیا۔اس فیصلے کو پاکستان اور چین نے حتمی شکل دیتے ہوئے سی پیک کے مرکزکوگوادر سے کراچی کو منتقل کرنے کا فیصلہ کیاہے۔اس سلسلے میں کراچی بندرگاہ کو ترقی دینے پر اتفاق کیاگیا۔
وزیراعظم عمران خان نے چین کی کراچی بندرگاہ کی 3.5 بلین ڈالرکے منصوبے کو گیم چینجر قرار دیاہے۔یہ انکشاف ٹوکیو سے شائع ہونے والے اخبار نکی ایشیا نے کیا۔ اس اسٹوری کا عنوان سی پیک گوادر سے کراچی منتقل تھا۔ نکی ایشیادنیا کا سب سے بڑا مالیاتی اخبار ہے۔اخبار کے مطابق دونوں ممالک نے کراچی کوسٹل کمپرینسی ڈویلپمنٹ زون منصوبے کے لیے مفاہمتی کی یادداشت پر دستخط کیے ہیں۔ پاکستان کی جانب سے شیئر کی گئی تفصیلات کی بنیاد پر، چین 3.5 بلین ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا۔ جس کی علیحدہ تصدیق چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کی ہے۔ جس میں کراچی بندرگاہ میں نئی برتھ کی تعمیر، نئی ماہی گیری بندرگاہ اور مغربی بیک واٹر پر 640 ہیکٹر تجارتی زون کی تشکیل شامل ہیں۔ کراچی پورٹ ٹرسٹ کی دلدل اس منصوبے میں بندرگاہ کو قریبی جزیروں سے ملانے کے لیے ایک پل بنانے کا بھی منصوبہ زیرِغور ہے۔چائنہ پاکستان اکنامک کوریڈور(سی پیک)کے مرکزگوادر میں بجلی کے حالیہ بحران نے سی پیک منصوبہ کا بھانڈا پھوڑ دیا۔ منصوبے پر کئی سوال اٹھ کھڑے ہوئے۔ دوسری جانب گوادر پورٹ سے متعلق یہ انکشاف ہوا ہے کہ پاکستان گوادر بندرگاہ کو صرف ٹرانزٹ پورٹ کے طور پر استعمال کرسکتا ہے۔کیوں کہ گوادر کو انٹرنیشنل سی پورٹ کے معیار پر لانے میں مزید کئی سال درکار ہوں گے۔
اس وقت گوادر میں کوئی انڈسٹریل کمپلیکس یا تجارتی علاقہ نہیں ہے۔ سی پیک کوگوادر سے کراچی منتقل کرنے کا فیصلہ دراصل بلوچستان میں جاری انسرجنسی کو قراردیا جارہا ہے۔گوادر چینی سرمایہ کاری کے لیے ایک مشکل علاقہ ثابت ہوا ہے۔گزشتہ ماہ اگست میں اس علاقے میں چینی انجنیئرز کو لے جانے والی گاڑی کو نشانہ بنایاگیا۔ اس سے
قبل ماضی میں بھی گوادر میں چینی انجینئرز کونشانہ بنایاجاچکاہے۔ اس کے علاوہ کراچی میں قائم چینی قونصل اور اسٹاک ایکسچینچ پر بھی حملہ کیاگیا۔ بلوچستان کے علاقے چاغی میں سیندک کے منصوبے میں کام کرنے والے چینی حکام کے قافلے کو بھی بلوچ عسکریت پسندوں نے نشانہ بنایا۔ دوسری جانب سعودی عرب نے 10 ارب ڈالر کی مجوزہ آئل ریفائنری کوگوادر سے کراچی منتقل کرنے کا فیصلہ کیاہے۔
from Blogger https://ift.tt/3mY93ly via IFTTT
1 note · View note
ijazmilansblog · 3 years
Video
youtube
(via ٹی آئی آر تجارتی معاہدے کے تحت پاکستان سے تجارتی اشیئا لے کر پہلا ٹرک استنبول پہنچ گیا )
1 note · View note
ijazmilansblog · 3 years
Text
آئرش مصنفہ نے اسرائیل کو اپنی کتاب کے ترجمے سے روک دیا
 آئرش مصنفہ نے اسرائیل کو اپنی کتاب کے ترجمے سے روک دیا
آئرلینڈ کی معروف ناول نگار سیلی رُونی نے اپنے نئے ناول کے ترجمے اور اشاعت کی اسرائیلی پبلشر کو اجازت نہیں دی۔ خاتون ناول نگار نے اس کی وجہ اسرائیل کے نسلی برتری کے نظام اور فلسطینیوں سے امتیازی سلوک کو قرار دیا ہے۔
30 سالہ آئرش مصنفہ اور اسکرین رائٹر سیلی رُونی انگریزی زبان کی مقبول ناول نگاروں میں شمار کی جاتی ہیں۔ ان کے تین ناول اب تک شائع ہو چکے ہیں۔ ان میں سے پہلا ناول سن 2017 میں چھپا تھا اور اس کا نام 'دوستوں سے مکالمت‘ (کنورسیشن وِد فرینڈز) تھا۔ دوسرا ناول سن 2018 میں 'عام افراد‘ (نارمل پیپل) کے عنوان سے شائع ہوا۔
تیسرا ناول رواں برس ستمبر میں شائع ہوا ہے، اس کا نام 'خوبصورت دنیا، تم کہاں ہو‘ (بیوٹیفُل ورلڈ، ویئر آر یُو) ہے۔ پہلے دونوں ناولوں کی طرح سیلی رُونی کے تیسرے ناول کو بھی قارئین نے خاصا پسند کیا ہے۔
آئرلینڈ کی خاتون ناول نگار کا کہنا ہے کہ انہیں احساس ہے کہ ہر کوئی ان کے اس فیصلے کے ساتھ اتفاق نہیں کرے گا لیکن موجودہ حالات میں وہ اسرائیلی اشاعتی ادارے کی جانب سے ایک نیا کنٹریکٹ قبول کرنے کے لیے تیار نہیں ہیں کیونکہ اس کمپنی نے نسلی تفریق کی اسرائیلی پالیسی سے کھل کر دوری اختیار نہیں کی اور فلسطینی قوم کے ان حقوق کی حمایت بھی نہیں کی جو اقوام متحدہ سے بھی تسلیم شدہ ہیں۔
from Blogger https://ift.tt/3AL2h7u via IFTTT
0 notes
ijazmilansblog · 3 years
Text
ٹی آئی آر تجارتی معاہدے کے تحت پاکستان سے تجارتی اشیئا لے کر پہلا ٹرک استنبول پہنچ گیا
 ٹی آئی آر معاہدے کے تحت پاکستان سے اشیاء لیجانے والا پہلا ٹرک ترکی پہنچ گیا
اسلام آباد (آن لائن) مشیر تجارت عبدالرازاق داؤد نے کہا ہے کہ مجھے یہ اعلان کرتے ہوئے بہت خوشی ہو رہی ہے کہ ٹی آئی آر معاہدے کے تحت پاکستان سے اشیاء لیجانے والا پہلا این ایل سی کا ٹرک ایران کے راستے ترکی پہنچ گیا مشیر تجارت کا کہنا ہے کہ این ایل سی ٹرک 28 ستمبر کو کراچی سے روانہ ہوا
اور 7 اکتوبر کو 5300 کلومیٹر کا فاصلہ طے کرتے ہوئے استنبول پہنچا یہ وزارت تجارت کی علاقائی رابطہ پالیسی کے تحت رابطے کے نئے دور کا آغاز ہے مشیر تجارت کا مذید کہنا تھا کہ میں برآمد کنندگان سے گزارش کروں گا کہ اس سہولت کو استعمال کرنے سے لاگت اور وقت کی بھی بچت ہوگی
from Blogger https://ift.tt/3DGFwDK via IFTTT
0 notes