Tumgik
#حماد اظہر
googlynewstv · 5 days
Text
حماد اظہر کی پی ٹی آئی جلسہ گاہ میں موجودگی پرپولیس متحرک
رہنما پی ٹی آئی حماد اظہر کی جلسہ گاہ میں موجودگی پر پولیس انکی گرفتاری کے لیےمتحرک ہوگئی، ان پرنومئی کےمقدمات ہیں۔ پی ٹی آئی کے لاہور جلسےمیں رہنماحماد اظہر موجود ہیں اورانہوں نےخطاب بھی کیا ہے۔حماد اظہر نومئی کے مقدمات میں اشتہاری ملزم ہیں۔ ذرائع کےمطابق پولیس اہل کاروں کوحماد اظہرکی گرفتاری کا ٹاسک دیا گیاہےجس پر پولیس ان کی گرفتاری کےلیےمتحرک ہوگئی ہے۔ واضح رہےکہ پنجاب حکومت نے9 مئی…
0 notes
urduchronicle · 8 months
Text
حماد اظہر الیکشن سے دستبردار، سپریم کورٹ سے اپیل واپس لے لی
پی ٹی آئی رہنما حماد اظہر الیکشن سے دستبردار ہو گئے،کاغذات نامزدگی مسترد کئے جانے کے خلاف سپریم کورٹ سے اپیل واپس لے لی۔ سپریم کورٹ میں سابق وفاقی وزیر حماد اظہر کے کاغذات نامزدگی کیس کی سماعت ہوئی۔ معاون وکیل نے عدالت کو آگاہ کیا کہ حماد اظہر اپیل کی پیروی نہیں کرنا چاہتے۔ جسٹس منصور علی شاہ نے کہا کہ ہائیکورٹ نے اپنے فیصلے میں 62 ون ایف کا حوالہ کیوں دیا ہے؟سپریم کورٹ کا فیصلہ واضح ہے کہ آرٹیکل…
Tumblr media
View On WordPress
0 notes
pakistantime · 1 year
Text
عمران خان کے گھبرانے کا وقت
Tumblr media
جو صورتحال نظر آ رہی ہے اُس کے مطابق اگر عمران خان مائنس اور تحریک انصاف مکمل طور پر قابو میں آ گئی تو انتخابات اکتوبر میں ہو سکتے ہیں ورنہ ممکنہ طور پر الیکشن آگے جا سکتے ہیں۔ آئندہ الیکشن کون جیتتا ہے یہ اتنا اہم نہیں لیکن اصل توجہ اس نکتہ پر ہو گی کہ عمران خان انتخابات سے ہر حال میں باہر ہوں اور عمران خان کی حمایت یافتہ تحریک انصاف انتخابات جیتنے کے قابل نہ ہو۔ عمران خان اور اُن کے چند ایک ساتھیوں کو شاید ابھی تک ادراک نہیں کہ 9 مئی کو کیا ہوا، کتنا خطرناک ہوا اور یہ پاک فوج پر کتنا بڑا حملہ تھا، جسے تحریک انصاف تو بھلانا چاہے گی لیکن فوج اُسے کبھی نہیں بھلا سکتی۔ دو روز قبل تحریک انصاف کے رہنما حماد اظہر نے سوشل میڈیا پر جاری اپنے ایک بیان میں کہا کہ تحریک انصاف نے مذاکراتی ٹیم پی ڈی ایم حکومت کے ساتھ بات چیت کیلئے نہیں بنائی بلکہ اس کا مقصد اصل قوتوں یعنی فوج سے مذاکرات کرنا ہے۔ مجھے حیرانی ہوئی کہ ان حالات میں اور 9 مئی کے واقعات کے بعد بھی تحریک انصاف یہ امید لگائے ہوئے ہے کہ فوج عمران خان یا اُن کی مذاکراتی ٹیم سے بات کر سکتی ہے۔ تحریک انصاف کو 9 مئی سے پہلے بھی فوج سے مذاکرات کا رستہ نہیں مل رہا تھا اب تو ایسا قطعی ممکن نظر نہیں آتا۔ 
Tumblr media
عمران خان تو پہلے ہی قابل اعتبار نہیں رہے تھے، اب تو وہ ناقابل قبول ہو چکے ہیں۔ خان صاحب کہتے ہیں کہ وہ پہلے سے زیادہ مقبول ہو گئے ہیں۔ ہو سکتا ہے ایسا ہی ہو لیکن وہ یہ سمجھنے سے قاصر ہیں کہ اُس مقبولیت کا کیا فائدہ جو مقتدر حلقوں کو قبول ہی نہ ہو۔ سب جانتے ہیں کہ عمران خان اور تحریک انصاف سے مذاکرات کا مطلب 9 مئی کے واقعات کو شہ دینے کے برابر ہو گا۔ کیا پاکستان دوبارہ 9 مئی کا دہرایا جانا برداشت کر سکتا ہے۔؟ جو کچھ 9 مئی کو ہوا اگر وہ کامیاب ہو جاتا تو اس ملک میں خانہ جنگی ہو جاتی۔ اسی لئے ریاست کی طر ف سے یہ پیغام واضح ہے کہ نہ تو 9 مئی کے واقعات میں شامل افراد اور منصوبہ سازوں وغیرہ کو چھوڑا جائے گا اور نہ ہی عمران خان کی سیاست کواوپن فیلڈ دیا جا ئے گا۔ اسی وجہ سے تحریک انصاف کو شدید توڑ پھوڑ کا سامنا ہے۔ اس صورت حال سے عمران خان یقیناً پریشان ہوں گے۔ یہ خبریں بھی سامنے آ رہی ہیں کہ اُن کو شاید اس بات کا بھی پچھتاوا ہے کہ اُنہوں نےاپنی حکومت کے خاتمے کے بعد فوج مخالف بیانیہ کیوں بنایا۔ 
یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ عمران خان کے فوج مخالف بیانیہ کے پیچھے تحریک انصاف کے پانچ رہنمائوں کا کافی ہاتھ تھا اور وہ پانچوں گزشتہ ماہ تحریک انصاف کو خیر باد کہہ چکے ہیں۔ ہو سکتا ہے ایسا ہی ہو لیکن جتنا میں عمران خان کو جانتا ہوں وہ اب بھی فوج مخالف بیانیہ سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔ کبھی خاموشی اختیار کر سکتے ہیں، کبھی نام لئے بغیر بات کریں گے لیکن اُن کے قریب سے قریب ترین بھی کوئی فرد یہ گارنٹی نہیں دے سکتا کہ عمران خان اب فوج مخالف کوئی بات نہیں کریں گے۔ کیا وہ فوج مخالف اپنے بیانیے پر شرمندہ ہیں؟ ایسا بھی اُنہوں نے اب تک کسی انٹرویو میں نہیں کہا۔ وہ عمران خان جو کسی بھی لمحہ کوئی خطرناک سے خطرناک بات کر سکتا ہے اُسے کیا ریاست دوبارہ وزیراعظم بننے دے گی؟ مجھے تو ایسا ہوتا ممکن نظر نہیں آتا اور یہی رائے اکثر تجزیہ کاروں کی ہے بلکہ تحریک انصاف کے رہنما بھی ایسا ہی سوچ رہے ہیں۔ عمران خان کو بھی یقین ہے کہ وہ مائنس ون فارمولے کا شکار ہو جائیں گے۔ ایسے میں عمران خان انتخابی سیاست سے خود پیچھے ہٹ کر تحریک انصاف کو بچانےکی ایک کوشش کر سکتے ہیں لیکن شاید یہ بھی ممکن نہ ہو۔ لگتا ہے کہ عمران خان کے گھبرانے کا وقت آ پہنچا ہے۔
انصار عباسی  بشکریہ روزنامہ جنگ
0 notes
gamekai · 2 years
Text
’اسحاق ڈار نے 2013-2018 کے درمیان کیسے تباہی پھیلائی؟‘
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حماد اظہر نے سابق ن لیگ دور حکومت میں اسحاق ڈار کی وجہ پیدا ہونے والے معاشی مسائل کا احاطہ کیا ہے۔ اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اور سابق وفاقی وزیر حماد اظہر نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر سابق ن لیگ دور حکومت میں اسحاق ڈار کی وجہ پیدا ہونے والے معاشی مسائل کا احاطہ کیا ہے اور کہا ہے کہ اسحاق ڈار نے 2013-2018 کے درمیان کیسے تباہی…
Tumblr media
View On WordPress
0 notes
cryptoguys657 · 2 years
Text
شاہ محمود قریشی کل گرفتاری دیں گے، فواد چوہدری
(فوٹو: انٹرنیٹ)  لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کل ہی گرفتاری دیں گے۔ لاہور میں حماد اظہر کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ جیل بھرو تحریک کا آغاز کل سے ہوجائے گا، جس کے بعد سیکڑوں کارکن گرفتاریاں دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ شاہ محمود قریشی بھی کل ہی رضاکارانہ طور پر گرفتاری پ��ش کریں گے۔ انہوں نے کہا…
Tumblr media
View On WordPress
0 notes
marketingstrategy1 · 2 years
Text
عمران خان کی گرفتاری کا خدشہ، حفاظت کیلیے کارکنان زمان پارک پہنچ گئے
پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے آج رات 2 بجے عمران خان کی گرفتاری کے خدشہ کا اظہار کیا گیا—فائل فوٹو  لاہور: عمران خان کی گرفتاری کے خدشات کے پیش نظر زمان پارک کے باہر پی ٹی آئی کے کارکنان کی بڑی تعداد حفاظت کیلیے جمع ہوگئی۔ لاہور میں زمان پارک میں عمران خان کی رہائش گاہ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئے کے رہنما حماد اظہر نے کہا کہ عمران خان کی گرفتاری کیلئے ماحول بنایا جا رہا…
Tumblr media
View On WordPress
0 notes
mubashirnews · 2 years
Text
#PTI پی ٹی آئی کا گورنر ہاؤس کے باہر احتجاج کا اعلان
#PTI پی ٹی آئی کا گورنر ہاؤس کے باہر احتجاج کا اعلان
لاہور: رہنما پی ٹی آئی حماد اظہر نے پنجاب اسمبلی میں مبینہ ہارس ٹریڈنگ کے خلاف کل گورنر ہاؤس کے سامنے احتجاج کا اعلان کردیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق لاہور میں فواد چوہدری کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حماد اظہر نے کہا کہ زرداری راج کے پیسے اب پنجاب کے ایم پی ایز پر لگ رہے ہیں، ہمارے ایم پی ایز کو ٹیلی فون کالز آرہی ہیں، انہیں خریدنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ اب عوام باشعور…
Tumblr media
View On WordPress
0 notes
moazdijkot · 2 years
Text
معاشی مسائل صرف نمائندہ حکومت ہی حل کرسکتی ہے، حماد اظہر
معاشی مسائل صرف نمائندہ حکومت ہی حل کرسکتی ہے، حماد اظہر
لاہور : پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حماد اظہر نے کہا ہے کہ ملکی خزانے میں تاجروں کے ایکسپورٹ کے لئے ڈالر نہیں، انڈسٹریز بھی بند ہوگئی ہیں، معاشی مسائل صرف نمائندہ حکومت ہی حل کرسکتی ہے۔ یہ بات انہوں نے لاہور میں عمران خان کی زیر صدارت ملکی معیشت کے حوالے سے ہونے والے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے بتایا کہ آج ملکی معیشت پر عمران خان نے اجلاس طلب کیا تھا، جس میں معاشی ماہرین…
Tumblr media
View On WordPress
0 notes
googlynewstv · 1 month
Text
عمران خان کے منصوبہ ساز فیض کی گرفتاری کے بعد پی ٹی آئی بکھرنے لگی
سابق ڈی جی آئی ایس آئی کے گرفت میں آنے کے بعد تحریک انصاف میں ٹوٹ پھوٹ کا سلسلہ تیز ہو گیا ہے۔ جہاں ایک طرف پی ٹی آئی کے خیبر پختونخوا کے صوبائی وزیر سی اینڈ ڈبلیو شکیل خان اپنی وزارت سے مستعفی ہو گئے ہیں وہیں دوسری جانب پنجاب میں بھی پاکستان تحریک انصاف کے تنظیمی عہدیدار اپنے عہدوں سے استعفےٰ دینے کا اعلان کر رہے ہیں۔ پی ٹی آئی پنجاب کے صدر حماد اظہر نے ایکس پر اپنے عہدے سے مستعفی ہونے کا…
0 notes
urduchronicle · 8 months
Text
کور کمانڈر ہاؤس حملہ کیس، اسلم اقبال، حماد اظہر، مراد سعید، اعظم سواتی سمیت 10 ملزموں کی جائیدادیں قرق کرنے کا حکم
9 مئی کور کمانڈر ہاوس پر حملہ اور جلاو گھیراو کیس میں انسداد دہشتگردی عدالت لاہور نے مفرور ملزموں کی جائیدادیں قرق کرنے کا حکم دیا ہے۔ انسداد دہشت گردی کی عدالت  کےایڈمن جج  جج محمد نوید اقبال نے فیصلہ سنایا۔ تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ کیس میں مطلوب ملزم میاں اسلم اقبال ،حماد اظہر،مراد سعید،اعظم سواتی،حافط فرحت ،علی امین گنڈا پور  سمیت 10 ملزم روپوش پوچکے ہیں۔ عدالت نے ملزموں کی جائیدادیں…
Tumblr media
View On WordPress
0 notes
omega-news · 2 years
Text
۔حکومت ایک ووٹ پر کھڑی ہے، ملزموں پر مشتمل کابینہ بنا دی گئی. حماد ا‌ظہر
۔حکومت ایک ووٹ پر کھڑی ہے، ملزموں پر مشتمل کابینہ بنا دی گئی. حماد ا‌ظہر
تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اور سابق وفاقی وزیر حماد اظہر نے کہا ہے کہ غربت میں اضافہ ہوا، یہ جھوٹ بولا جارہا ہے، ورلڈ بینک کی اپنی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں کورونا کے دوران بھی غربت کم ہوئی تھی۔حکومت ایک ووٹ پر کھڑی ہے، ملزموں پر مشتمل کابینہ بنا دی گئی ہے۔ انہوں نے میڈیا سے گفتگو میں کہا مفتاح اسماعیل نے بتایا جی ڈی پی گروتھ بہت کم ہے۔ مفتاح اسماعیل نمبروں کے گورکھ دھندے سے نکل کرمعیشت سنبھالیں…
View On WordPress
0 notes
gamekai · 2 years
Text
عمران خان کی گرفتاری کا خدشہ، حفاظت کیلیے کارکنان زمان پارک پہنچ گئے
پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے آج رات 2 بجے عمران خان کی گرفتاری کے خدشہ کا اظہار کیا گیا—فائل فوٹو  لاہور: عمران خان کی گرفتاری کے خدشات کے پیش نظر زمان پارک کے باہر پی ٹی آئی کے کارکنان کی بڑی تعداد حفاظت کیلیے جمع ہوگئی۔ لاہور میں زمان پارک میں عمران خان کی رہائش گاہ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئے کے رہنما حماد اظہر نے کہا کہ عمران خان کی گرفتاری کیلئے ماحول بنایا جا رہا…
Tumblr media
View On WordPress
0 notes
marketingstrategy1 · 2 years
Text
پی ٹی آئی کا آج گورنر ہاؤس پنجاب کے باہر بھرپور احتجاج کا اعلان
پی ٹی آئی کا آج گورنر ہاؤس پنجاب کے باہر بھرپور احتجاج کا اعلان
 لاہور: پاکستان تحریک انصاف نے پنجاب کی صورت حال کے پیش نظر آج گورنر ہاؤس پنجاب کے باہر احتجاج کا اعلان کیا ہے۔ الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے رہنما حماد اظہر نے کہا کہ عمران خان 5 بجے قوم اور گورنر ہاؤس کے باہر جمع ہونے والے کارکنان سے خطاب کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ تحریک عدم اعتماد کے لیے ہمارے اراکین کو پانچ پانچ کروڑ روپے میں خریدنے کی کوشش کی گئی مگر انہوں نے صاف…
Tumblr media
View On WordPress
0 notes
arp-news · 3 years
Text
ش لیگ کو الیکشن میں شکست نظر آرہی ہے، حماد اظہر
ش لیگ کو الیکشن میں شکست نظر آرہی ہے، حماد اظہر
وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر نے کہا ہے کہ ش لیگ کو الیکشن میں شکست نظر آرہی ہے۔ اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کے راولپنڈی میں ورکرز سے خطاب پر ردِعمل دیتے ہوئے حماد اظہر نے کہا کہ ش لیگ نے الیکشن سے 2 سال قبل ہی دھاندلی کا رونا شروع کردیا۔ انہوں نے کہا کہ انہیں دھاندلی کا اتنا خوف ہے کہ یہ تو الیکٹرانک ووٹنگ مشین (ای وی ایم) کی مخالفت کیوں کرتے ہیں؟ اس سے قبل اپنے خطاب میں اپوزیشن لیڈر نے 2023 میں…
Tumblr media
View On WordPress
0 notes
mubashirnews · 2 years
Text
#PTi "ضروری نہیں ہماری اور (ق) لیگ سوچ میں یکسانیت ہو"
#PTi “ضروری نہیں ہماری اور (ق) لیگ سوچ میں یکسانیت ہو”
لاہور: پی ٹی آئی رہنما حماد اظہر کا کہنا ہے کہ ضروری نہیں ہماری اور (ق) لیگ کی سوچ اور نظریہ ایک جیسا ہو،ہماری سوچ میں یکسانیت ہوتی تو قاف لیگ پی ٹی آئی میں ضم نہ ہوجاتی۔ تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں حماد اظہر نے کہا کہ آج عمران خان نے سینٹرل پنجاب کی ٹیم کومدعوکیا تھا، ملاقات میں فیصلہ کیا گیا کہ لاہور میں تنظیم سازی کا دائرہ کار گلی محلوں تک پھیلایا…
Tumblr media
View On WordPress
0 notes
arp-newz · 3 years
Text
ش لیگ کو الیکشن میں شکست نظر آرہی ہے، حماد اظہر
ش لیگ کو الیکشن میں شکست نظر آرہی ہے، حماد اظہر
وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر نے کہا ہے کہ ش لیگ کو الیکشن میں شکست نظر آرہی ہے۔ اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کے راولپنڈی میں ورکرز سے خطاب پر ردِعمل دیتے ہوئے حماد اظہر نے کہا کہ ش لیگ نے الیکشن سے 2 سال قبل ہی دھاندلی کا رونا شروع کردیا۔ انہوں نے کہا کہ انہیں دھاندلی کا اتنا خوف ہے کہ یہ تو الیکٹرانک ووٹنگ مشین (ای وی ایم) کی مخالفت کیوں کرتے ہیں؟ اس سے قبل اپنے خطاب میں اپوزیشن لیڈر نے 2023 میں…
Tumblr media
View On WordPress
0 notes