Tumgik
#عالیہ
googlynewstv · 3 months
Text
عالیہ بھٹ پھر ڈیپ فیک ٹیکنالوجی کاشکار
بھارتی اداکارہ عالیہ بھٹ پھر ڈیپ فیک ٹیکنالوجی کا شکار ہوگئیں۔  اداکار کی  پوسٹ ہوئی اور دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی اور اس پر ملین ویوز آگئے۔ پہلی ویڈیو بھی انسٹاگرام اکاؤنٹ سے وائرل ہوئی تھی جس میں عالیہ کا چہرہ تبدیل کیا گیا تھا۔ اداکارہ کے مداحوں نے جعلی ویڈیوز پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ مصنوعی ذہانت بہت خطرناک رخ اختیار کررہی ہے۔
Tumblr media
View On WordPress
0 notes
urdu-e24bollywood · 2 years
Text
عالیہ، شردھا، اروشی کے ساتھ ستاروں کی کرسمس
عالیہ، شردھا، اروشی کے ساتھ ستاروں کی کرسمس
کرسمس کا جشن: 12 ماہ 2022 کا ٹپ بہت قریب ہوسکتا ہے۔ وہیں اس 12 ماہ کی کرسمس کے آخری دن یعنی 25 دسمبر کو دنیا بھر میں ہر طرف جوش و خروش کا عالم تھا۔ یہی نہیں بالی ووڈ ستاروں نے بھی کرسمس اپنے انداز میں منایا۔ ان میں کترینہ کیف، عالیہ بھٹ اور انوشکا شرما کے ساتھ کئی ستارے شامل ہیں۔ تو آئیے دیکھتے ہیں کہ آپ کے پسندیدہ مشہور شخصیات نے کرسمس کا جشن کیسے منایا۔ عالیہ بھٹ کرسمس کا جشن عالیہ بھٹ نے…
Tumblr media
View On WordPress
0 notes
urduchronicle · 8 months
Text
عالیہ حمزہ کو مزید 14 دن کے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا گیا
انسداد دہشت گردی عدالت نے تحریک انصاف کی سابق رکن قومی اسمبلی عالیہ حمزہ کا پولیس اسٹیشن کو آگ لگانے کے مقدمے میں جسمانی دینے کی استدعا مسترد کر دی اور عالیہ حمزہ کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔ پولیس نے عالیہ حمزہ کو نئے مقدمے میں ��رفتار کرنے کے بعد عدالت میں پیش کیا اور شادمان پولیس اسٹیشن کو جلانے کے مقدمے میں جسمانی ریمانڈ دینے کی استدعا کی۔عدالت نے  عالیہ حمزہ کا   جسمانی ریمانڈ کی استدعا…
Tumblr media
View On WordPress
0 notes
bazmeur · 1 year
Text
ہندوستان کے بانکے ۔۔۔  عبدالحلیم شررؔ
ہندوستان کے بانکے عبدالحلیم شررؔ ڈاؤن لوڈ کریں پی ڈی ایف فائلورڈ فائلٹیکسٹ فائلای پب فائلکنڈل فائل مکمل کتاب پڑھیں ….. ہندوستان کے بانکے عبدالحلیم شرر   تحقیق: چودھری محمد نعیم جمع و ترتیب: تصنیف حیدر، اعجاز عبید اپنے مضمون ’’پابند ادب انفرادیت:  دہلی اور لکھنؤ میں وضع داری کی مختصر تاریخ‘‘ (مطبوعہ ’اردو ادب‘ کتاب ��۵۲) میں لکھنؤ کے بانکوں کے ذکر میں میں نے لکھا تھا کہ بانکوں کے بارے میں…
Tumblr media
View On WordPress
0 notes
qadri11 · 1 year
Text
0 notes
emergingpakistan · 2 years
Text
عمران خان کی نا اہلی
پاکستانی جمہوریت کا المیہ یہ رہا کہ اس کے مقدر میں ہمیشہ کم نصیبی ہی آئی۔ پروڈا اور ایبڈو جیسے کالے قوانین ماضی میں جمہوریت کے ماتھے پر کلنک کا ٹیکہ ثابت ہوئے۔ آج کے زمانے میں نیب وہی کچھ کر رہا ہے جو ماضی میں ایبڈو کے ذریعے کیا جاتا تھا۔ ہماری جمہوریت کے دامن میں نااہلیاں ہیں، پھانسیاں ہیں اور جلاوطنیاں ہیں۔ سزائیں اور کال کوٹھڑیاں ہیں، ہماری جمہوریت کا دامن محترمہ بے نظیر بھٹو کے دن دہاڑے قتل کے خون سے رنگین ہے اور میاں نواز شریف کی بار بار سزا کا داغ بھی اس کی پیشانی پر نمایاں ہے۔ جمہوریت کے قبرستان میں عمران خان کی نااہلی کی صورت میں ایک تازہ قبر کھودی گئی ہے۔ اب معلوم نہیں اس میں کیا کچھ دفن ہو گا۔ جمہوری روایات مدت ہوئی دم توڑ چکیں، شخصی احترام کی باتیں تو قصۂ پارینہ بن گئیں، اب اس دور میں اور کیا کچھ دفن ہونا ہے؟ یہ تو وقت ہی بتائے گا۔ ماضی میں بھٹو کی پھانسی پر عوامی اتحاد نے مٹھائیاں بانٹی تھیں، نواز شریف کی تاحیات نااہلی پر تحریک انصاف نے جشن منایا تھا، اسی طرح عمران خان کی نااہلی پر پی ڈی ایم کی اتحادی پارٹیاں شاداں و فرحاں نظر آ رہی ہیں۔
ہمارے سیاسی جماعتوں کے قائدین یہ کب سمجھیں گے کہ ہمارے نظام انصاف نے کبھی جمہوریت کی شان میں اضافہ نہیں کیا۔ اب پھر اسی عطار کے لونڈے سے دوا لینے کے لیے پر تولے جا رہے ہیں۔ کوئی تو صاحبِ دانش ہو، جو اس کلاس کو یہ بتائے کہ ان کے سیاسی مسائل کا حل عدالتوں کے پاس نہیں بلکہ عوام کے ووٹ کی طاقت میں ہے۔ آخر کب تک انصاف کی راہداریوں میں سیاستدان بے لباس ہوتے رہیں گے۔ سیاسی جماعتوں کو کب ہوش آئے گا کہ وہ اپنے باہمی تنازعات کے حل کیلئے گیٹ نمبر 4 کی طرف یا عدالتوں کی طرف دیکھنے کی بجائے عوام سے رجوع کریں کیوں کہ جمہوریت میں طاقت کا سرچشمہ تو عوام ہیں۔ پاکستان الیکشن کمیشن نے گزشتہ جمعہ کے روز سابق وزیر اعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کو توشہ خانہ ریفرنس کیس میں متفقہ فیصلے کے ذریعے نااہل قرار دیتے ہوئے قومی اسمبلی میں ان کی وہ نشست خالی قرار دے دی جس سے وہ پہلے سے ہی مستعفی ہو چکے تھے۔
وہ حالیہ ضمنی انتخاب میں جیتی ہوئی چھ نشستوں سے بھی ہاتھ دھو بیٹھے جن پر ابھی انہوں نے حلف ہی نہیں اٹھایا۔ اب یہ بحث اپنی جگہ پر موجود ہے کہ آیا الیکشن کمیشن کسی کو نااہل قرار دینے کا مجاز ہے یا نہیں، دوسری طرف الیکشن کمیشن کے فیصلے کی روشنی میں عمران خان کے خلاف فوجداری مقدمہ چلائے جانے کا بھی امکان ہے۔ آرٹیکل 63/1-P کے تحت نااہلی موجودہ اسمبلی کی دستوری میعاد پوری ہونے تک رہے گی جب کہ فوجداری مقدمہ چلنے کی صورت میں الیکشن ایکٹ 2017ء کے سیکشن 174 کی رو سے کرپٹ پریکٹسز کے مرتکب شخص کو تین سال قید اور ایک لاکھ تک جرمانہ یا دونوں سزائیں ہو سکتی ہیں۔ ان قانونی نکات کے باوجود یہ حقیقت فراموش نہیں کرنی چاہیے کہ اس طرح کے احکامات سے نہ تو سیاسی جماعت ختم کی جا سکتی ہے نہ ہی کسی سیاسی شخصیت کا کیریئر ختم کیا جا سکتا ہے۔
عدالت نے ذوالفقار علی بھٹو کو پھانسی دی لیکن انکی پارٹی آج بھی زندہ ہے۔ میاں نواز شریف جلاوطن ہوئے، پھر نااہل ہوئے، ایک مرتبہ پھر جلاوطنی اختیار کی، لیکن اس کے باوجود مسلم لیگ نون اپنی جگہ پر قائم ہے، یہ الگ بات ہے کہ میاں شہباز شریف کے بعض عوام دشمن اقدامات کی بدولت عوام میں مسلم لیگ نون کی مقبولیت کو شدید دھچکا پہنچا ہے۔ اسی طرح اگر کوئی سمجھتا ہے کہ عمران خان کو نااہل کر کے وہ ان کی سیاست ختم کر دے گا تو یہ سوچ درست نہیں۔ نااہلی کے فیصلے کے باوجود عمران خان آج ملک کا مقبول ترین لیڈر ہے، جس کو پاکستان کے چاروں صوبوں میں یکساں مقبولیت حاصل ہے۔ اس نوعیت کے متنازع فیصلے کبھی عوام میں مقبول نہیں ہو سکے۔ اگر ان فیصلوں کی کوئی وقعت ہوتی تو ’’عاصمہ جہانگیر کانفرنس‘‘ میں سپریم کورٹ کے سینئر ترین جج، جسٹس قاضی فائز عیسٰی یہ نہ کہتے کہ عدالتوں کے ذریعے نواز شریف کو غلط سزا دلوائی گئی۔جسٹس عیسٰی کا عدالتی سیاسی فیصلوں پر کھلا تبصرہ یہ بتا رہا ہے کہ عدالت، عظمیٰ ہو یا عالیہ، اب ان فیصلوں کا مزید بوجھ اٹھانے سے قاصر دکھائی دے رہی ہے۔
پاکستان کی عدالتوں میں اب یہ بات کھلے عام کہی جانے لگی ہے کہ عدلیہ کے ماضی میں کیے گئے فیصلوں سے ملک میں جمہوریت عدم استحکام کا شکار ہوئی۔اس لئے سیاستدانوں کو ماضی کی غلطیوں سے سبق سیکھتے ہوئے ایک نئے جمہوری اور آئینی میثاق پر اتفاق کرنا ہو گا۔ تب ہی پارلیمنٹ کا وقار بحال ہو گا۔ اگر سیاستدان یہ سمجھتے ہیں کہ ان کے جھگڑے کوئی اور ادارہ نمٹاے گا تو انہیں یہ بھی تسلیم کر لینا چاہیے کہ اس سے جمہوریت کا ادارہ روز بروز طبعی موت کی طرف بڑھتا جائے گا۔ ملکی تاریخ گواہ ہے کہ اس نوعیت کی متنازع مداخلت سے نہ تو ملک کی جمہوریت کو استحکام نصیب ہوا اور نہ ہی آئندہ ممکن ہے۔ ایسے غیر جمہوری اقدامات سے نہ بھٹو کو سیاست کے میدان سے نکالا جا سکا، نہ نواز شریف کا کردار ختم کیا جا سکا اور نہ ہی عمران خان کو بے دخل کیا جا سکتا ہے۔ تمام سیاسی جماعتوں کو آئندہ کا سیاسی منظر نامہ تشکیل دینے کیلئے مل بیٹھنا ہو گا۔
اگرچہ سیاسی میدان سے کوئی اچھی خبر نہیں ملی تاہم اس خبر نے پوری قوم کو سرشار کر دیا کہ پاکستان کو ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے نکال دیا گیا ہے۔ایف اے ٹی ایف کے شکنجے سے نکلنے کیلئے چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے قائدانہ کردار ادا کیا۔ مسلم لیگ نون کے آخری دور میں جب پاکستان کو ایف اے ٹی ایف نے اپنے شکنجے میں لیا تھا تب اس کی کوئی سمت واضح نہ تھی۔ چیف آف آرمی اسٹاف نے نہ صرف تمام اداروں کو منظم کیا بلکہ ایف اے ٹی ایف کی طرف سے دیئے گئے اہداف کو مقررہ مدت سے پہلے ہی مکمل کر لیا۔ اس خوشخبری پر آرمی چیف مبارکباد کے مستحق ہیں اور ساتھ ہی پاکستان کی حکومت اور دفتر خارجہ بھی تحسین کا حقدار ہے جن کی محنتیں رنگ لائیں اور پاکستان عالمی برادری میں سرخرو ہوا۔
پیر فاروق بہاو الحق شاہ
بشکریہ روزنامہ جنگ
1 note · View note
airnews-arngbad · 26 days
Text
 Regional Urdu Text Bulletin, Chatrapati Sambhajinagar
Date: 28 August-2024
Time: 09:00-09:10 am
آکاشوانی چھترپتی سمبھاجی نگر
علاقائی خبریں
تاریخ:  ۲۸؍ اگست  ۲۰۲۴ء؁
وقت: ۱۰:۹-۰۰:۹
***** ***** *****
::::: سرخیاں::::::
                پیش ہے خاص خبروں کی سرخیاں:
                ٭             بچوں کو صنفی مساوات کی تعلیم دینا اور حساس بنانا ضروری، بدلا پور کے جنسی زیادتی معاملے میں ممبئی عد الت ِ عالیہ کا مشاہدہ۔
                ٭             ناگپور کے آل انڈیا انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسزکے وائرس ریسرچ اینڈ ڈائیگنوسٹک لیبارٹری کومنکی پاکس جانچ لیبارٹری کے طور پر منظوری۔
                ٭             آشا رضاکاروں اور گروپ پروموٹرز کو امداد فراہمی کے فیصلے کونافذ کرنے کیلئے سرکا ری حکمنامہ جاری۔
اور۔۔۔٭     قومی سطح کے اساتذہ ایوارڈ کا اعلان؛ ریاست کے دو معلّمین بھی ایوارڈ یافتگان میں شامل۔
***** ***** *****
                اب خبریں تفصیل سے:
                ممبئی عدالت ِ عالیہ نے کہا ہے کہ بچوں کو صنفی مساوات کی تعلیم د ینااور حساس بنانا ضروری ہے۔ بدلاپور میں اسکولی طالبات پر زیادتی کے معاملے میں خود عدالت کی جانب سے د اخل کردہ عرضی پر کل عدالت ِ عالیہ میں سماعت ہوئی۔عدالت نے کہا کہ ایسے واقعات رونما ہونے کے بعد ہم متاثرہ لڑکیوں کے بارے میں بات کرتے ہیں‘ تاہم ایسے معاملات میں بچوں کی ذہنیت کو بدلنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے لڑکیوں کی نہیں بلکہ لڑکوں کی ذہن سازی کرنے اور انھیں کیا صحیح ہے اور کیا غلط ہےاس کی جانکاری دینے کی تلقین کی۔ عدالت نے کہا کہ لڑکیوں اور خواتین کی عزت و احتر ام سے ایسے واقعات کو ٹالا جا سکتا ہے ۔. جسٹس ریوتی موہیتے اور جسٹس پرتھ��ی راج چوہان کی بنچ نے ایسے معاملات کی روک تھام کیلئےکیا اقدامات کیے جا سکتے ہیں‘ اس ک�� سفارشات کرنے کیلئے ایک کمیٹی تشکیل کرنے کیلئے چند نام تجویز کرنے کا مشورہ دیتے ہوئے اس کمیٹی کی معرفت بچوں کو صنفی مساوات سے متعلق آگاہ کرنے کی ترغیب بھی دی۔
                عدالت نے کچھ خبروں میں متعلقہ اسکول کا نام آنے پر بھی برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ان معاملات میں میڈیا کو POCSO قانون کی معلومات لیکر حساس انداز میں کی خبرنگاری کرنے کی ضرورت پر زور دیاہے، ساتھ ہی ریاست میں POCSO قا نون کی تمام دفعات پر سختی سے عمل کیے جانے کی امید ظاہر کی ۔
***** ***** *****
                 رتناگیری میں پیش آئے جنسی زیادتی کے معاملے کے ملزم کو فوری تلاش کرکے سخت کارروائی کرنے کے احکامات ضلعے کے رابطہ وزیر ادئے سامنت نے دیئے ہیں۔ سامنت نے کل متاثرہ اور اس کے افرادِ خانہ سے ملاقات کرکے ان کی مزاج پُرسی کی۔ بعد ازاں انھوں نے اس معاملے میں پولس کی جانب سے کچھ لوگوں کو حراست میں لیکر معاملے کی تحقیقات شروع کیے جانے کی اطلاع بھی دی۔
***** ***** *****
                 خواتین اور کمسن بچیوں کیخلاف تشدد کے واقعات تکلیف دہ اور افسوسناک ہیں اور اس کا ارتکاب کرنے والوں کو سرِعام سزا دی جانی چاہیے۔ بی جے پی رہنما اوررکنِ کونسل پنکجا منڈے نے یہ ردعمل ظاہر کیا ہے ۔ کل لاتور ضلعے کے دیونی تعلقے کے وَلانڈی میں رکنِ اسمبلی سمبھاجی پاٹل نیلنگیکر کی جن سمان پیدل یاترا کے دوران منڈےذرائع ابلاغ سے مخاطب تھیں۔
                دریں اثناء خواتین پر مظالم کے واقعات کی مذمت میں چھترپتی سمبھاجی نگر میںضلع وکیل تنظیم کی جانب سے آج احتجاجی جلوس نکالا جائے گا۔
***** ***** *****
                آل انڈیا انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز، AIIMS کےناگپور میں واقع وائرولوجیکل ریسرچ اینڈ ڈائیگنوسٹک لیبارٹری کو منکی پاکس جانچ لیبارٹری کی منظوری دی گئی ہے۔ اس منظوری کے بعد ناگپور کا ایمس سینٹر اب مہاراشٹر میں منکی پاکس کے مشتبہ مریضوں کی جانچ کیلئے ایک منظورشدہ مرکز کے طور پر کام کرے گا۔ ملک بھر میں منکی پاکس کے مشتبہ معاملات کی جانچ کیلئے تسلیم شدہ 35 لیبارٹریز میں، ناگپور کی یہ لیبارٹری ریاست میں منکی پاکس مرض کی روک تھام میں اہم ثابت ہوگی۔
***** ***** *****
                 آشا کارکنان اور گروپ پروموٹرز کی خدمات کی انجام دہی کے دوران حادثاتی موت کی صورت میں 10 لاکھ روپئے اور مستقل معذوری کی صورت میں پانچ لاکھ روپے امداد کے فیصلے کو نافذ کرنے کی منظوری دے دی گئی ہے۔ اس سلسلے میں ریاستی حکومت نے ایک حکم نامہ جاری کیا۔ یکم اپریل 2024 سے یہ فیصلہ نافذ العمل ہو گا، اور اس کیلئے سالانہ ایک کروڑ پانچ لاکھ روپے کا فنڈ منظور کیا گیا ہے۔ساتھ ہی اس مد کیلئے درکار فنڈز آئندہ اجلاس میں سپلیمنٹری مطالبات کے ذریعے فراہم کرانے کی منظوری دی گئی۔
***** ***** *****
                سندھو درگ ضلعے کے راجکوٹ میں چھترپتی شیواجی مہاراج کا مجسّمہ گرنے کے اسباب کا پتہ لگانےاور مجسّمے کی دوبارہ تنصیب کیلئے بحریہ کا ایک دستہ  روانہ کیا گیا ہے۔ کل ایک صحافتی بیان کے ذریعے بحریہ نے یہ اطلاع دی۔ اس سلسلے میں ریاستی حکومت اور ماہرین کے تعاون سے کام جاری ہونے کی وضاحت بھی بحریہ کی جانب سے کی گئی ہے۔
                دریں اثناء اسکولی تعلیم کے وزیر دیپک کیسرکر نے وضاحت کی ہے کہ یہ مجسمہ گرنا ایک حادثہ تھا اور اسی جگہ 100 فٹ بلند مجسمہ نصب کرنے کی درخواست وزیراعلیٰ ایکناتھ شندے سے کی جائیگی۔کیسرکر گزشتہ روز راجکوٹ میں متعلقہ مقام کا معائنہ کرنے کے بعد اظہار خیال کررہے تھے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر اس مقام پر ایک جگہ مرکز بناکر سندھو درگ تک آمد و رفت کےذرائع فراہم کیے جائیں تو یہ یادگار سیاحوں کیلئے توجہ ترجیحی مقام بن سکتی ہے۔ انھوںنے یقین دلایا کہ مجسّمے کاگرنا ایک حادثہ ہے اور سبھی کو اس حادثے کو اسی نظریے سے دیکھنا چاہئے، انھوں نے حکومت کی جانب سے اس حادثہ کی تحقیقات کرنے کی وضاحت بھی کی۔
***** ***** *****
                نیپال میں پیش آئے بس حادثے میں زخمی ہونے والے سات افراد کو بذریعہ طیارہ ممبئی لایا گیا ہے اور انہیں علاج کیلئے بامبے اسپتال میںشریک کیا گیا ہے۔ نائب وزیر اعلیٰ دیویندر پھڑنویس نے کل دوپہر اسپتال پہنچ کر زخمیوں کی عیادت کی۔
***** ***** *****
                ناندیڑ کے رکنِ پارلیمان وسنت راؤ چوہان کی آخری رسومات کل ناندیڑ ضلعے کے نائیگاؤں میں پورے سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا کردی گئیں۔ دیہی ترقیات اور ناندیڑضلع کے رابطہ وزیر گریش مہاجن نے ریاستی حکومت کی جانب سے آنجہانی چوہان کے جسدِ خاکی پر گلہائے عقیدت نچھاورکرکے انھیں خراج عقیدت پیش کیا۔ اس موقع پر ضلع انتظامیہ کے افسران و ملازمین سمیت عام شہری بڑی تعداد میں موجود تھے۔ پولس دستے کی جانب سےآنجہانی چوہان کو ہوا میں تین راؤنڈ فائر کرکے آخری سلامی دی گئی۔ چوہان‘ کاپرسوں دورا نِ علاج حیدرآباد کے ایک اسپتال میں انتقال ہوا تھا۔
***** ***** *****
                مرکزی وزارت تعلیم کی طرف سے دیئے جانے والے قومی اساتذہ ایوارڈز کا کل اعلان کردیا گیا۔ اعزاز یافتگان میں ریاست کے دو اساتذہ بھی شامل ہیں۔ کولہاپورکے سَو، سَ، مَ لوہیا ہائی اسکول اور جونیئر کالج کے آرٹ ٹیچر ساگر بگاڑے اور گڈچرولی ضلع کے ایٹا پلی تعلقہ میں آدیواسی اکثریتی علاقے جاجاونڈی کے ضلع پریشد ثانوی و اعلیٰ ثانوی اسکول کے معلم منتیّا بیڑکے کویہ ایوارڈ دئیے جائیں گے۔ صدرِ جمہوریہ دروپدی مُرمو کے ہاتھوں نئی دہلی میں آئندہ پانچ ستمبر کو یوم اساتذہ کے موقع پر یہ ایوارڈ تقسیم کیے جائیں گے۔
***** ***** *****
یہ خبریں آکاشوانی چھترپتی سمبھاجی نگر سے نشر کی جارہی ہیں۔
***** ***** *****
                وزیرِ اعلیٰ ایکناتھ شندے نے تیقن دیا ہے کہ لاڈلی بہن کی طرح محفوظ بہن کی ذمہ دار ی بھی حکومت کی ہی ہے اور حکومت کسی بھی مجرم کو نہیں چھوڑے گی۔  کل تھانہ میں رُکنِ اسمبلی پرتاپ سرنائیک کے سنسکرتی یوا پرتشٹھان دہی ہنڈی کے موقع پر وہ مخاطب تھے۔ انھوں نے کہا کہ ہماری حکومت ہمیشہ سے ہی گووندا کے ساتھ کھڑی ہے اور گووندا کیلئے جو کچھ بھی ممکن ہوسکتا ہے کیا جائےگا۔
                دریں اثنا‘ دہی ہنڈی کا تہوار کل ریاست بھر میںمنایا گیا۔ ممبئی شہر اور مضافات میں گووندا دستوں نے بلند و بالا انسانی مینار بنائے، جنھیں دیکھنے کیلئے شائقین کی بھیڑ اُمڈ پڑی تھی۔
                چھترپتی سمبھاجی نگر کے گلمنڈی‘ کیناٹ پیلس، ٹی وی سینٹر، گجانن مہاراج مندر چوک او ر نرالا بازار جیسے مقامات پر بھی دہی ہنڈی کی تقا ریب منعقد ہوئیں۔
***** ***** *****
                چھترپتی سمبھاجی نگر کے دیوگیری کالج کے پرنسپل اشوک تیجنکر نے کہا ہے کہ موسمِ برسات میں ہر شخص ایک پود ا لگائے اور اس کی حفاظت کرے تو زمین اورماحولیات کا توازن برقرار رہے گا۔ دیوگری کالج کے قومی خدمت اسکیم محکمہ کی جانب سے ایک پیڑ ماں کے نام مہم کے تحت کل پانچ سو پودے لگائے گئے۔
***** ***** *****
                وسنت ر ائو چوہان مہاراشٹر اوپن یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر سنجیو سونونے نے کہا ہے کہ گلوبل وارمنگ سے ماحولیات کا توازن بگڑ گیا ہے اور شجرکاری سے ہی ماحولیاتی توازن بہتر ہوگا۔ یونیورسٹی کے گودلیے ہوئے گھن شیت گائوں میں اَشومیدھ سماجی تنظیم کی جانب سے 51 کلو کے بیج سے 20 ہزار سیڈ بال تیار کیے گئے ہیں اور یہ سیڈ بال طلبہ و عوام کے توسط سے یہاں کے جنگلات میں ڈالے گئے۔
***** ***** *****
                بیڑ ضلعے کے مانجر سمبا بس اسٹاپ سے گذشتہ تین دِنوں سے بس نہ آنے کی وجہ سے طلبہ نے پرنسپل اور اساتذہ کو ساتھ لیکر بس اسٹاپ پر احتجاج کیا۔ بس نہ آنے کی وجہ سے طلبہ کو اسکول و کالج جانے میں دشواری ہورہی ہے اور طلبہ کا تعلیمی نقصان ہورہا ہے۔ اس احتجاج کے فور ی بعد ایس ٹی کارپوریشن انتظامیہ کی جانب سے مذکورہ بس اسٹاپ کیلئے ایک بس فراہم کی گئی۔
***** ***** *****
::::: سرخیاں::::::
                آخرمیں اس بلیٹن کی خاص خبریں ایک بار پھر:
                ٭             بچوں کو صنفی مساوات کی تعلیم دینا اور حساس بنانا ضروری، بدلا پور کے جنسی زیادتی معاملے میں ممبئی عد الت ِ عالیہ کا مشاہدہ۔
                ٭             ناگپور کے آل انڈیا انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسزکے وائرس ریسرچ اینڈ ڈائیگنوسٹک لیبارٹری کومنکی پاکس جانچ لیبارٹری کے طور پر منظوری۔
                ٭             آشا رضاکاروں اور گروپ پروموٹرز کو امداد فراہمی کے فیصلے کونافذ کرنے کیلئے سرکا ری حکمنامہ جاری۔
اور۔۔۔٭     قومی سطح کے اساتذہ ایوارڈ کا اعلان؛ ریاست کے دو معلّمین بھی ایوارڈ یافتگان میں شامل۔
***** ***** *****
0 notes
hassanriyazzsblog · 2 months
Text
🌹🌹 𝗧𝗛𝗘 𝗠𝗘𝗧𝗛𝗢𝗗 𝗢𝗙 𝗔𝗩𝗢𝗜𝗗𝗔𝗡𝗖𝗘:
♦️ *_"A journey towards excellence"_* ♦️
✨ *Set your standard in the realm of*
*love !*
*(اپنا مقام پیدا کر...)*
؏ *تم جو نہ اٹھے تو کروٹ نہ لے گی سحر.....*
🔹 *100 PRINCIPLES FOR PURPOSEFUL*
*LIVING* 🔹
8️⃣9️⃣ *of* 1️⃣0️⃣0️⃣
*(اردو اور انگریزی)*
💠 𝗧𝗛𝗘 𝗠𝗘𝗧𝗛𝗢𝗗 𝗢𝗙 𝗔𝗩𝗢𝗜𝗗𝗔𝗡𝗖𝗘:
𝗧𝗵𝗲 𝗤𝘂𝗿𝗮𝗻 𝗰𝗼𝗺𝗺𝗮𝗻𝗱𝘀 𝘆𝗼𝘂 𝘁𝗼 𝘁𝘂𝗿𝗻 𝗮𝘄𝗮𝘆 𝗳𝗿𝗼𝗺 𝘁𝗵𝗲 𝗶𝗴𝗻𝗼𝗿𝗮𝗻𝘁 𝗮𝗻𝗱 𝘁𝗵𝗲 𝗳𝗼𝗼𝗹𝗶𝘀𝗵.
(Al Quran 7:199)
● 𝗧𝗵𝗶𝘀 𝗶𝘀 𝗮 𝘃𝗲𝗿𝘆 𝗶𝗺𝗽𝗼𝗿𝘁𝗮𝗻𝘁 𝗽𝗿𝗶𝗻𝗰𝗶𝗽𝗹𝗲 𝗳𝗼𝗿 𝗹𝗶𝘃𝗶𝗻𝗴 𝗮 𝘀𝘂𝗰𝗰𝗲𝘀𝘀𝗳𝘂𝗹 𝗹𝗶𝗳𝗲 𝗶𝗻 𝘁𝗼𝗱𝗮𝘆’𝘀 𝘄𝗼𝗿𝗹𝗱.
● 𝗜𝗻 𝘁𝗵𝗲 𝘄𝗼𝗿𝗹𝗱 𝗼𝗳 𝗽𝗹𝗮𝗻𝘁𝘀, 𝘁𝗵𝗲𝗿𝗲 𝗮𝗿𝗲 𝘁𝗵𝗼𝗿𝗻𝘀 𝘄𝗶𝘁𝗵 𝗳𝗹𝗼𝘄𝗲𝗿𝘀, 𝘄𝗵𝗶𝗹𝗲 𝗶𝗻 𝘁𝗵𝗲 𝗵𝘂𝗺𝗮𝗻 𝘄𝗼𝗿𝗹𝗱, 𝘁𝗵𝗲𝗿𝗲 𝗮𝗿𝗲 𝗺𝗮𝗻𝘆 𝗶𝗴𝗻𝗼𝗿𝗮𝗻𝘁 𝗽𝗲𝗼𝗽𝗹𝗲 𝗮𝗺𝗼𝗻𝗴 𝘁𝗵𝗲 𝗲𝗻𝗹𝗶𝗴𝗵𝘁𝗲𝗻𝗲𝗱.
● 𝗝𝘂𝘀𝘁 𝗮𝘀 𝗶𝗻 𝘁𝗵𝗲 𝘄𝗼𝗿𝗹𝗱 𝗼𝗳 𝗽𝗹𝗮𝗻𝘁𝘀, 𝗮 𝗺𝗮𝗻 𝘁𝗮𝗸𝗲𝘀 𝗳𝗹𝗼𝘄𝗲𝗿𝘀 𝘄𝗶𝘁𝗵𝗼𝘂𝘁 𝗯𝗲𝗶𝗻𝗴 𝗲𝗻𝘁𝗮𝗻𝗴𝗹𝗲𝗱 𝘄𝗶𝘁𝗵 𝘁𝗵𝗼𝗿𝗻𝘀.
● 𝗦𝗶𝗺𝗶𝗹𝗮𝗿𝗹𝘆, 𝗶𝗻 𝘁𝗵𝗲 𝗵𝘂𝗺𝗮𝗻 𝘄𝗼𝗿𝗹𝗱, 𝗼𝗻𝗲 𝗵𝗮𝘀 𝘁𝗼 𝗰𝗼𝗻𝘁𝗶𝗻𝘂𝗲 𝗼𝗻𝗲’𝘀 𝗹𝗶𝗳𝗲’𝘀 𝗷𝗼𝘂𝗿𝗻𝗲𝘆 𝘄𝗶𝘁𝗵𝗼𝘂𝘁 𝗯𝗲𝗰𝗼𝗺𝗶𝗻𝗴 𝗲𝗻𝘁𝗮𝗻𝗴𝗹𝗲𝗱 𝘄𝗶𝘁𝗵 𝘁𝗵𝗲 𝗶𝗴𝗻𝗼𝗿𝗮𝗻𝘁.
● 𝗢𝗻𝗲 𝗰𝗮𝗻𝗻𝗼𝘁 𝘀𝘂𝗰𝗰𝗲𝗲𝗱 𝗯𝘆 𝗶𝗻𝘃𝗼𝗹𝘃𝗶𝗻𝗴 𝗼𝗻𝗲𝘀𝗲𝗹𝗳 𝘄𝗶𝘁𝗵 𝘁𝗵𝗲 𝗶𝗴𝗻𝗼𝗿𝗮𝗻𝘁.
● 𝗧𝗵𝗲𝗿𝗲𝗳𝗼𝗿𝗲, 𝘁𝗵𝗲 𝗯𝗲𝘀𝘁 𝘄𝗶𝘀𝗱𝗼𝗺 𝗶𝘀 𝘁𝗼 𝗮𝘃𝗼𝗶𝗱 𝗮𝗻 𝗶𝗴𝗻𝗼𝗿𝗮𝗻𝘁 𝗽𝗲𝗿𝘀𝗼𝗻 𝗮𝗻𝗱 𝗺𝗼𝘃𝗲 𝗼𝗻.
● 𝗡𝗼 𝗼𝗻𝗲 𝗰𝗮𝗻 𝗲𝗿𝗮𝘀𝗲 𝘁𝗵𝗲 𝗲𝘅𝗶𝘀𝘁𝗲𝗻𝗰𝗲 𝗼𝗳 𝘁𝗵𝗲 𝗶𝗴𝗻𝗼𝗿𝗮𝗻𝘁 𝗳𝗿𝗼𝗺 𝘁𝗵𝗲 𝘄𝗼𝗿𝗹𝗱.
● 𝗛𝗼𝘄𝗲𝘃𝗲𝗿, 𝗶𝘁 𝗶𝘀 𝗮𝗹𝘄𝗮𝘆𝘀 𝗽𝗼𝘀𝘀𝗶𝗯𝗹𝗲 𝗳𝗼𝗿 𝗲𝘃𝗲𝗿𝘆𝗼𝗻𝗲 𝘁𝗼 𝗰𝗼𝗻𝘁𝗶𝗻𝘂𝗲 𝘁𝗼 𝗯𝘂𝗶𝗹𝗱 𝘁𝗵𝗲𝗶𝗿 𝗹𝗶𝘃𝗲𝘀 𝗯𝘆 𝗸𝗲𝗲𝗽𝗶𝗻𝗴 𝗮𝘄𝗮𝘆 𝗳𝗿𝗼𝗺 𝘁𝗵𝗲 𝗶𝗴𝗻𝗼𝗿𝗮𝗻𝘁.
● 𝗧𝗵𝗲 𝗮𝘃𝗼𝗶𝗱𝗮𝗻𝗰𝗲 𝗼𝗳 𝘁𝗵𝗲 𝗶𝗴𝗻𝗼𝗿𝗮𝗻𝘁 𝗽𝘂𝘁𝘀 𝗼𝘂𝘁 𝘁𝗵𝗲 𝗳𝗶𝗿𝗲, 𝗿𝗮𝘁𝗵𝗲𝗿 𝘁𝗵𝗮𝗻 𝗸𝗶𝗻𝗱𝗹𝗲 𝗶𝘁.
🌹🌹 _*And Our ( Apni ) Journey*_
*_Continues_ ...* *________________________________________*
*؏* *منزل سے آگے بڑھ کر منزل تلاش کر*
*مل جائے تجھکو دریا تو سمندر تلاش کر*
💠 بچنے کا طریقہ:
قرآن آپ کو جاہلوں اور احمقوں سے کنارہ کشی کا حکم دیتا ہے۔
(قرآن 7:199)
● آج کی دنیا میں کامیاب زندگی گزارنے کے لیے یہ ایک بہت اہم اصول ہے۔
● پودوں کی دنیا میں پھولوں کے ساتھ کانٹے بھی ہوتے ہیں جب کہ انسانی دنیا میں روشن خیالوں میں بہت سے جاہل بھی ہوتے ہیں۔
● جس طرح پودوں کی دنیا میں آدمی کانٹوں میں الجھے بغیر پھول لے لیتا ہے۔
● اسی طرح انسانی دنیا میں جاہلوں سے الجھے بغیر اپنی زندگی کا سفر جاری رکھنا ہے۔
● کوئی بھی جاہلوں کے ساتھ رہ کر کامیاب نہیں ہو سکتا۔
● اس لیے بہترین حکمت یہ ہے کہ جاہل سے بچ کر آگے بڑھیں۔
● جاہلوں کے وجود کو دنیا سے کوئی نہیں مٹا سکتا۔
● تاہم، یہ ہمیشہ ممکن ہے کہ ہر شخص جاہلوں سے دور رہ کر اپنی زندگی کی تعمیر جاری رکھے۔
● جاہل کا اجتناب آگ کو بھڑکانے کے بجائے بجھا دیتا ہے۔
〰️〰️〰️〰️〰️〰️〰️〰️〰️
*بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم*
💠 ○ خُذِ الْعَفْوَ وَاْمُرْ بِالْعُرْفِ وَاَعْرِضْ عَنِ الْجٰهِلِيْنَ ○
🔸( اے نبی ! نرمی و درگزر کا طریقہ اختیار کرو ، معروف کی تلقین کیے جاؤ اور جاہلوں سے نہ الجھو)
● مطلب یہ ہے کہ ممکن حد تک لوگوں کے ساتھ نرمی کرو۔
● معاشرت ، باہم میل جول میں لوگوں سے اخلاق عالیہ کا بدرجہ کمال توقع نہ کرو۔
● اور ایسے اخلاق بھی ان پر مسلط نہ کرو جو ان پر شاق گزریں اور ان کے لیے ان کا مظاہرہ ممکن نہ ہو۔
● ان کے اندر جو غلطیاں پائی جاتی ہوں۔
● ان میں جو کمزوریاں اور جو نقائص پائے جاتے ہوں ان کے بارے میں عفو و درگذر سے کام لو۔
● لیکن یہ عفو و درگذر کی پالیسی ذاتی اور شخصی معاملات کے اندر ہے۔
● شرعی فرائض و واجبات میں عفو و درگذر کی پالیسی اختیار نہیں کی جاسکتی۔
● کیونکہ اسلامی عقائد میں سے کوئی عقیدہ ایسا نہیں ہے جس سے چشم پوشی کی جاسکتی ہو۔
● اور اسلامی شریعت میں کوئی قانون ایسا نہیں ہے جس سے چھوٹ دی جاسکتی ہو۔
● ہاں لوگ لین دین کے معاملات میں ایک دوسرے کے ساتھ میل و جول اور معاشرت میں نرمی اور تسامح کرسکتے ہیں۔
● باہم معاشرت میں نرمی سے لوگوں کی زندگی بہت ہی اچھے اسلوب میں گزر سکتی ہے ، خصوصاً بڑے لوگوں کی جانب سے چھوٹ لوگوں کی غلطیوں سے چشم پوشی کرنا ، انسانی کمزوریوں سے درگزر کرنا اور ان پر رحم کرنا اور ان کے ساتھ دریا دلی کا رویہ اختیار کرنا ، ان کے فرائض میں شامل ہے اور ان کے شایان شان تصور ہوتا ہے۔
● رسول اللہ ﷺ ایک عظیم شخصیت ہونے کے ساتھ ساتھ معلم ، مر بھی ور مصلح بھی ہیں۔
● اس لیے ان اوصاف حمیدہ کی رعایت کرنا ان کے شایان شان ہی نہیں ان کے فرائض میں سے ہے۔
● حضور ﷺ اپنے ذاتی معاملات کبھی بھی کسی شخص پر طیش پر نہیں آئے ، لیکن اگر معاملہ دین کا ہوتا تو آپ کا چہرہ سرخ ہوجاتا۔
● یہی حکم ان تمام افراد کے لیے ہے جو دعوت دین کا کام کرتے ہیں ، ان کے لیے بھی وہی حکم ہے جو حضور ﷺ کے لیے ۔
● اس لیے انسانی نفوس کو راہ ہدایت پر لانے کے لیے ان کے ساتھ وسعت قلبی کا سلوک ہونا چاہئے۔
● ان کے ساتھ اچھا رویہ خوش اخلاقی اور نرمی کا برتاؤ ہونا چاہیے مگر شرط یہ ہے کہ دین کے معاملے میں کوئی نرمی نہیں کی جاسکتی ، نہ اللہ کے دین میں افراط وتفریط سے کام لیا جاسکتا۔
● وامر بالعرف۔ " معروف کی تلقین کر "۔ معروف سے مراد وہ کام ہے جو اچھا ہو ، جس کی بھلائی میں کوئی شبہ نہ ہو ، اور اس میں کسی کا اختلاف اور جھگڑا نہ ہو اور جس میں تمام سلیم الفطرت اور درست فکر و نظر رکھنے والے لوگوں کا اختلاف نہ ہو۔
● جب نفس انسانی ان معروف امور کا عادی بن جائے تو پھر اس کی قیادت اور راہنمائی آسان ہوجاتی ہے اور وہ بغیر کسی مشقت کے اچھے کاموں کی طرف آگے بڑھتا ہے۔
● حققت یہ ہے کہ جب آغاز ہی میں نفس انسانی کو مشقت ، مشکلات اور شدت اور سختی سے دوچار کردیا جائے تو اس اچانک سخت صورت حالات سے نفس انسانی بدک جاتا ہے اور اس کی اصلاح کے تمام راستے بند ہوجاتے ہیں۔
● نفس انسانی کی اصلاح کے لیے ضروری ہے کہ آغاز کار میں اسے آسان کام دئیے جائیں جو معروف اور مشہور ہوں تاکہ وہ خود مشکل کاموں کی طرف بڑھنے کا حوصلہ کرے اور بڑی سہولت سے وہ کام کر گزرے۔
���� و اعرض عن الجاھلین۔ " اور جاہلوں سے نہ الجھو "۔
● جہالت رشد و ہدایت کے مقابلے میں ہے ، جہالت علم کے بالمقابل بھی ہے ، گمراہی اور بےعلمی گویا ہمسائے ہیں۔
● اعراض کس طرح کریں ، یعنی جاہلوں کو اپنے حال پر چھوڑ دیں۔
● نیز جو باتیں وہ کرتے اور جو برے اعمال وہ کرتے ہیں ان کو اہمیت نہ دیں اور اگر ایسے حالات سامنے آجائیں تو شریفانہ انداز اختیار کرکے گزر جائیں۔
● ان کے ساتھ بحث و تکرار نہ کریں جس کا نتیجہ ماسوائے کشیدگی کے اور کچھ نہیں ہوتا اور جس میں محض وقت اور قوت ضائع ہوتی ہے۔
● بعض اوقات سکون اور اعراض کی وجہ سے ان کا نفسیاتی علاج بھی ہوجاتا ہے۔
● یوں ان کے سرکش نفوس کی اصلاح ہوجاتی ہے اور یہ اصلاح بدکلامی اور بحث و مناظرے کے مقابلے میں زیادہ موثر ہوتی ہے۔
● جس کے نتیجے میں عناد اور نفرت پیدا ہوتی ہے۔
● مزید یہ کہ الجھاؤ کے نتیجے میں مخاطبین کی اصلاح ہوگی یا نہ ہوگی یہ بات مشکوک ہے البتہ الجھنے والا داعی بہرحال ان لوگوں سے دور ہوجاتا ہے جن میں اصلاح احوال اور قبولیت حق کا مادہ ہوتا ہے۔
● اور جب داعی لغو اور بدکلام لوگوں سے اعراض کردے۔ تو وہ پروقار نظر آتا ہے اور لوگ دیکھتے ہیں کہ داعی کے مخالف لوگ جہالت میں مبتلا ہیں ، احمقانہ کام کرتے ہیں تو اس وجہ سے وہ عوام الناس کی نظروں میں گر جاتے ہیں۔
● ہر صاحب دعوت کو چاہئے کہ وہ اللہ کی ان ہدایات پر اچھی طرح غور و فکر کرے کیونکہ رب العالمین انسانی نفسیات کی داخلیات سے بھی اچھی طرح واقف ہے اسی لیے اس نے یہ ہدایات دی ہیں۔
🍂 *اللہ سبحانہ وتعالی ہم سب کو نیک اعمال کرنے کی توفیق عطا فرمائیں* ۔۔۔
*آمین ثمہ آمین*
🌹🌹 *اور اپنا سفر جاری ہے....*
0 notes
mindroastermir2 · 3 months
Text
Barkat E Durood O Salam برکات درود و سلام اور آنحضرت ﷺ کا ارفع مقام
Barkat E Durood O Salam برکات درود و سلام اور آنحضرت ﷺ کا ارفع مقام عبد المنان صاحب شاہد مولوی فاضل ۔ مربی سلسلہ عالیہ احمدیہ حال محلہ رنگپورہ گجرات
0 notes
apnabannu · 3 months
Text
ججز کی تعیناتی میں سینیارٹی کا تنازع: لاہور ہائیکورٹ کی پہلی خاتون چیف جسٹس عالیہ نیلم کون ہیں؟
http://dlvr.it/T97fft
0 notes
googlynewstv · 2 months
Text
الیکشن ٹربیونلز کی تشکیل پر جسٹس عالیہ نیلم ڈٹ گئیں
الیکشن ٹربیونلز کی تشکیل کے معاملے پر چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس مس عالیہ نیلم ڈٹ گئیں۔ٹربیونلز کو تبدیل کرنے سے صاف انکار کردیا۔ چیف جسٹس مس عالیہ نیلم نے چیف الیکشن کمشنر کو جواب دیا کہ ٹربیونلز کام کررہے ہیں تبدیل نہیں کرسکتے۔ چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ جسٹس مس عالیہ نیلم نے کہا کہ 8ججز میں سے کسی کو تبدیل نہیں کر سکتے۔چیف جسٹس مس عالیہ نیلم ساتھی ججز کے ساتھ کھڑی ہو گئی۔حتمی فیصلہ سپریم کورٹ…
0 notes
urdu-e24bollywood · 2 years
Text
حقیقت کا جائزہ: عالیہ بھٹ نے راہا کو دودھ پلایا! ویب پر تصویر
حقیقت کا جائزہ: عالیہ بھٹ نے راہا کو دودھ پلایا! ویب پر تصویر
عالیہ بھٹ کی وائرل تصویر: عالیہ بھٹ نوجوانوں کے لیے ایک بہترین تحریک ہے۔ ماں بننے کے بعد بھی اداکارہ اپنی نجی {اور پیشہ ورانہ} زندگی کو بہت مناسب طریقے سے متوازن کر رہی ہیں۔ وہیں، عالیہ کی ایک تصویر ویب کی دنیا میں زیادہ سے زیادہ وائرل ہو رہی ہے، جس میں اداکارہ ساڑھی پہنے شیر خوار خاتون کو دودھ پلاتی نظر آ رہی ہیں۔ اس تصویر کو دیکھ کر فالوورز بھی حیران رہ گئے تھے کہ تصویر میں نظر آنے والی لڑکی…
Tumblr media
View On WordPress
0 notes
urduchronicle · 8 months
Text
تھانہ شادمان جلانے کے کیس میں عالیہ حمزہ سے جیل میں تفتیش کی اجازت
نو مئی کو تھانہ شادمان نذر آتش کرنے کے مقدمہ  میں انسداد دہشتگردی عدالت لاہور نے پولیس کو پی ٹی آئی رہنما عالیہ حمزہ  سے جیل میں تفتیش کی اجازت دے دی۔ انسداد دھشتگردی عدالت کے ایڈمن جج محمد نوید اقبال نے سماعت کی۔ تفتیشی افسر نے عالیہ حمزہ سے سے تفتیش کیلئے عدالت میں درخواست دائر کی،تفتیشی افسر کا موقف ہے کہ ملزمہ عالیہ حمزہ کوٹ لکھپت جیل میں قید ہے،ملزمہ عالیہ حمزہ جو مئی کو تھانہ شادمان  جلانے …
Tumblr media
View On WordPress
0 notes
meta-bloggerz · 3 months
Text
جسٹس عالیہ نیلم لاہور ہائیکورٹ کی پہلی خاتون چیف جسٹس،جوڈیشل کمیشن نے متفقہ منظوری دیدی
لاہور،اسلام آباد(کورٹ رپورٹر،دنیا نیوز) چیف جسٹس پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی زیر سربراہی جوڈیشل کمیشن نے متفقہ طورپر جسٹس عالیہ نیلم کو لاہور ہائیکورٹ کی پہلی خاتون چیف جسٹس نامزد کردیا۔  جبکہ چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ کیلئے جسٹس شفیع محمد صدیقی کی منظوری دے دی۔ جوڈیشل کمیشن کے اجلاس میں سپریم کورٹ کے ججز، وزرائے قانون ، ممبر پاکستان و پنجاب بار کونسل سمیت بارہ ممبران نے شرکت کی ، چیف جسٹس…
0 notes
nuktaguidance · 3 months
Text
Dars Nizami Darja6 درجہ سادسہ
Dars Nizami Darja6 درجہ سادسہ درس نظامی اسلامی تعلیمی اداروں اور مدارس میں پڑھایا جانے والا تعلیمی نصاب ہے۔ جس کہ کل آٹھ درجے ہیں۔ اس ایپلی کیشن میں درس نظامی کے چھٹے سال یعنی درجہ سادسہ یا درجہ عالیہ سال دوم کی تمام کتب اور ان کی شروحات دی گئی ہیں۔ جنہیں آپ اس ایپ میں پڑھ بھی سکتے ہیں اور اپنے موبائل میں ڈاون لوڈ بھی کر سکتے ہیں۔ ایپ انسٹالیشن ایپ انسٹال کرنے کے لیے  یہاں کلک کریں اس ایپلیکیشن…
Tumblr media
View On WordPress
0 notes
airnews-arngbad · 1 month
Text
Regional Urdu Text Bulletin, Chatrapati Sambhajinagar
Date: 23 August-2024
Time: 09:00-09:10 am
آکاشوانی چھترپتی سمبھاجی نگر
علاقائی خبریں
تاریخ:  ۲۳؍ اگست  ۲۰۲۴ء؁
وقت: ۱۰:۹-۰۰:۹
***** ***** *****
::::: سرخیاں::::::
                پیش ہے خاص خبروں کی سرخیاں:
                ٭             ملک بھر میں آج پہلا قومی خلائی دن منایا جائے گا، نئی ​​دہلی میںصدر جمہوریہ کی موجودگی میں مرکزی تقریب کا انعقاد۔
                ٭             اقا متی ڈاکٹروں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے وزیراعلیٰ کے تیقن کے بعد مارڈ تنظیم کی جانب سے ہڑتال ختم کرنے کا فیصلہ۔
                ٭             بدلاپور جنسی زیادتی معاملے میں ٹال مٹول پر ممبئی عدالت ِ عالیہ نےکی پولس انتظامیہ کی سرزنش ، متعلقہ اسکول کے خلاف کارروائی کرنے کی حکومت کی یقین دہانی۔
                ٭               اسکولی طلباء کے حفاظتی اقدامات پر موثرعمل آوری کیلئے نئے اقدامات کے نفاذ کے حوالے سے سرکاری حکمنامہ جاری۔
اور۔۔۔٭     ریاستی پبلک سروس کمیشن کا گزیٹیڈ سول  سروسز  جوائنٹ  پریلمس امتحان ملتوی کرنے کا فیصلہ۔
***** ***** *****
                اب خبریں تفصیل سے:
                پہلا قومی خلائی دن آج ملک بھر میں منایا جارہا ہے۔ اس موقع پر نئی دہلی کے بھارت منڈپم میں ہونے والے ایک خصوصی پروگرام کا صدر ِ جمہوریہ دَرَوپدی مُرموافتتاح کریں گی۔ اس کے ساتھ ہی ملک بھر میں ایک ہزار سے زائد پروگرام منعقد کیے گئے ہیں۔ خلائی محکمے کے وزیرِ مملکت ڈاکٹر جتندر سنگھ نے یہ جانکاری دی۔ گزشتہ سال 23  اگست کو چندریان تین مشن کے تحت وکرم لینڈر چاند کی سطح پر بحفاظت اُترنے کی کامیابی کی یاد میں اس دن کو خلائی دن کے طور پر منانے کا فیصلہ مرکزی حکومت نے کیا ہے۔
***** ***** *****
                قومی سطح کے سائنس ایوارڈز کل صدر جمہوریہ کے ہاتھوں تقسیم کیے گئے۔ بایو کیمسٹ کے ماہر ڈاکٹر گووندراجن پدمنابھن کو پہلا سائنس رتن ایوارڈ، 10 افراد کو سائنس شری ایوارڈ، 11 کو یوتھ سائنس ایوارڈ، اور خلائی شعبہ میں کام کرنے والے چندریان تین مشن کے دستے کو،سائنس ٹیم ایوارڈ سے نوازا گیا۔ پونہ کےانڈین انسٹیٹیوٹ آف سائنس ایجوکیشن اینڈ ریسرچ کے پرنسپل جینت اُدگاؤنکرکو حیاتیات کیلئے، جبکہ ممبئی کے ڈاکٹر بھابھا ایٹامک ریسرچ سینٹرکےڈاکٹر آویش کمار تیاگی کو جوہری توانائی کے شعبے میں ان کی خدمات کیلئےسائ��س شری ایوارڈ سے نوازا گیا۔
                اسی طرح اکولہ کے معروف سائنسداں ڈاکٹر پرشانت منگلے کو تحقیق کے میدان میں تعاون کیلئے، جبکہ ایوت محل کے ڈاکٹر یشونت گوٹے کو زرعی سائنس کے شعبے میں خصوصی خدمات کیلئے قومی سائنس اعزاز سے نوازا گیا۔
***** ***** *****
                کولکتہ میں ایک خاتون ڈاکٹر کے ساتھ جنسی زیادتی اور قتل کے معاملے کی کل سپریم کورٹ میں سماعت ہوئی۔ مرکزی تفتیشی محکمہ - سی بی آئی نے اس معاملے میں اب تک کی گئی تحقیقات کی معلومات عدالت کے سامنے پیش کیں۔ اس معاملے کی اگلی سنوائی آئندہ  5 ستمبر کو ہوگی۔
                دریں اثنا، عدالت نے اس واقعے کے خلاف ہڑتال کرنے والے ڈاکٹرس سے کام پر واپس آنے کی اپیل کی تھی، جس کے بعد دہلی کے آل انڈیا انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز - ایمس اور رام منوہر لوہیا اسپتال کے رہائشی ڈاکٹرس نے اپنی ہڑتال واپس لے لی ہے۔
***** ***** *****
                اقامتی ڈاکٹرس کے مختلف مطالبات کے سلسلے میں،مارڈ اور ممبئی میونسپل کارپوریشن کے میڈیکل کالجس کی تنظیم بی ایم سی مارڈ، نے کل وزیرِ اعلیٰ ایکناتھ شندے کے ہمراہ منعقدہ میٹنگ کے بعد اپنی ہڑتال ختم کردی۔ اس موقعے پر وزیر اعلیٰ نے ریاست کے سبھی سرکاری میڈیکل کالجس اور اسپتالوں میں رہائشی ڈاکٹرس کے حفاظتی انتظامات کا باریک بینی سے جائزہ لینے کیلئے پولس افسران کے تقررات کرنے ‘ اقامتی ڈاکٹرس کی رہائش کیلئے ہاسٹل میں سہولیات اور مستقل تعلیمی وظیفے کی فراہمی کیلئے منظم منصوبہ بندی کرنے کی ہدایات دیں ۔
***** ***** *****
                تھانے ضلعے کے بدلاپور میں دو اسکولی طالبات کے ساتھ جنسی زیادتی کے معاملے میں مقدمہ درج کرنے میں تاخیر کرنے پرممبئی عدالت ِ عالیہ نے پولس انتظامیہ کو پھٹکار لگائی ہے۔ گزشتہ روز عدالت میں اس معاملے کی سماعت ہوئی۔ اس دوران ریاستی حکومت نے عد الت کو بتایا کہ اس جرم کی پردہ پوشی کرنے والے متعلقہ اسکول کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ عدالت نے ریاستی حکومت کو اس سلسلے میں تفصیلی حلف نامہ داخل کرنے کی ہدایت دی ہے۔  اس معاملے کی اگلی سماعت آئندہ 27 اگست کو ہوگی۔
***** ***** *****
                اس دوران اس معاملے میں مہا وکاس اگھاڑی نےکل 24   اگست کو مہاراشٹر بند کا اعلان کیا ہے۔ سابق وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے نے وضاحت کی ہے کہ اس بند کے پس ِ پشت کوئی سیاسی مقصد نہیں ہے، بلکہ خواتین کے تحفظ کے مسئلے پر اس بند کی اپیل کی گئی ہے۔
                دریں اثنا‘ کانگریس کے ریاستی صدر نانا پٹولے نے بند کے دو ر ان کسی بھی ناخوشگوار واقعے کو روکنے کیلئے ریاستی حکومت کو خصوصی احتیاط برتنے کا مشورہ دیا ہے۔ انھوں نے اس معاملے میں حکومت پرسیاست کرنے کا الزام بھی عائد کیا۔ پٹولے گزشتہ روز نندوربار میں خطاب کر رہے تھے۔
***** ***** *****
                 اسکولی طلباء کیلئے حفاظتی اقدامات پر موثر عمل آوری کیلئے کچھ نئے اقدامات کے نفاذسے متعلق سرکاری حکمنامہ کل محکمہ تعلیم نے جاری کیا ۔ اس حکمنامے میںاسکول اور اسکول کے احاطے میں سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب، غیر تدریسی عملے کے تقررات میں احتیاط برتنے، سکھی ساوتری کمیٹی کی تشکیل کے حوالے سے ہدایات دی گئی ہیں۔ اسکول میں طلباء کے ساتھ کوئی نامناسب معاملہ پیش آنے کےبعد اندرونِ 24 گھنٹے محکمہ تعلیم کو اس سے مطلع کرنے‘ بصورت دیگر متعلقہ شخص یا ادارے کے خلاف کارروائی کرنے کی ہد ایت اس حکمنامے میں دی گئی ہے۔
***** ***** *****
یہ خبریں آکاشوانی چھترپتی سمبھاجی نگر سے نشر کی جارہی ہیں۔
***** ***** *****
                آئندہ 25 اگست اتوار کو ہونے والے مہاراشٹر گزیٹیڈ عوامی خدمات کے پریلم امتحانات ملتوی کر دیے گئے ہیں۔ ریاستی پبلک سروس کمیشن کے کل منعقدہ ایک اجلاس میں یہ فیصلہ لیا گیا۔ اس امتحان کی اگلی تاریخ کا اعلان جلد کرنے کی اطلاع متعلقہ خبر میں دی گئی ہے۔اسی دن یعنی 25 اگست کو IBPS کلرک بھرتی امتحان کے پیشِ نظر مذکورہ پری لمنری امتحان ملتوی کیا گیا ہے۔
***** ***** *****
                 وزیرِ اعلیٰ میری لاڈلی بہن اسکیم کے وعدے کی تکمیل اور اسکیم کے مستفیدین کے اعزاز میں کل کولہاپور میںایک تقریب منعقد ہوئی۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ سمیت نائب وزرائے اعلیٰ دیویندر پھڑنویس، اجیت پوار، رکن پارلیمان دھیریہ شیل مانے اور دیگر کابینی وزراموجود تھے۔
***** ***** *****
                 برہمن سماج کیلئے پرشورام مالیاتی ترقیاتی کارپوریشن قائم کرنے کے مطالبے پر جالنہ شہر کے گاندھی چمن چوک پر بھوک ہڑتال کرنے والے دیپک رن نورے نے کل آٹھویں دن اپنی بھوک ہڑتال ختم کردی۔ انہوں نے بتایا کہ آئندہ 3 ستمبر کو ممبئی میں کابینہ کا اجلاس منعقد ہوگا جس میں برہمن سماج کے اہم مطالبات پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
***** ***** *****
                دھاراشیو ضلعے میں وزیرِ اعلیٰ تربیت ِنوجواں اسکیم کے تحت تین ہزار 214 نوجوان‘ تربیت کیلئے مختلف اداروں سے رجوع ہوچکے ہیں۔ ضلعے میں زیرِ تربیت امیدو ارو ں کےلئے سرکاری دفاتر میں پانچ ہزار 564 اور نجی اداروں میں 457 ‘ اس طرح مجموعی طور پر چھ ہزار 22 جائیدا دیں فر اہم کی گئی ہیں۔
***** ***** *****
                 جالنہ ضلعے میں کل دو مختلف حادثات میں تین افرادکی موت ہوگئی۔ سمردّھی شاہراہ پر واقع پانگری علاقے میں ایک تیز رفتار پِک اَپ گاڑ ی مخالف سمت سے آنے والی گاڑی سے ٹکرانے کی وجہ سے پیش آئے حادثے میں پِک اَپ گاڑی کے ڈرائیور کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔ اسی طرح بھوکردن۔ اَنوا رو ڈ پر واقع واڑی علاقے میں کل صبح پیش آئے دیگر ایک حادثے میں دو افراد کی موت واقع ہوئی، جبکہ ایک زخمی کو علاج کیلئے چھترپتی سمبھاجی نگر میں منتقل کرنے کی اطلاع پولس ذرائع نے دی ہے۔
***** ***** *****
                لاتور تعلیمی دفتر کے تحت آنے والے طلبہ کو تعلیمی فو ائد سے متعلق تمام اسکیمات کا فائدہ بہم پہنچانے کی اپیل تعلیمی افسر ترپتی اندھارے نے کی ہے۔ اس ضمن میں منعقدہ جائزاتی اجلاس سے وہ مخاطب تھیں۔ اس اجلاس میں اُلہاس نو بھارت خو اند گی پروگرام کے فروغ ‘ تعلیمی وظائف‘ راجیو گاندھی طلبہ حادثاتی امدادی اسکیم‘ چھترپتی را جا رام مہاراج سارتھی اسکالر شپ جیسی اسکیمات کے فوائد طلبہ کو پہنچانے پر زور دیا گیا۔
***** ***** *****
                عالمی سطح پر متعدد ممالک میں ’’منکی پاکس‘‘ وائرس کا پھیلائو ہورہا ہے۔ اس کے پیشِ نظر چھترپتی سمبھاجی نگر ضلع کے شعبۂ صحت کی جانب سے اس متعدی وائرس سے متعلق سروے مہم شروع کی گئی ہے۔ سروے مہم کے دو ران اس بیماری کی علامتیں اور رو ک تھام سے متعلق عو ام میں بیداری پھیلانے کی اطلاع ضلع طبّی افسر ڈاکٹر ابھئے دھانورکر نے دی ہے۔
***** ***** *****
                خواتین پر تشدد کیخلاف بیڑ میں کل مختلف تنظیموںکی جانب سے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ ضلع کلکٹر دفتر کے روبرو کیے گئے اس احتجاج میں اسٹوڈنٹس فیڈریشن آف انڈیا (SFI)‘ ڈیموکریٹک یوتھ فیڈریشن آف انڈیا او ر دیگر ہم خیال تنظیموں کے کارکنان نے شرکت کی۔
***** ***** *****
::::: سرخیاں::::::
                آخرمیں اس بلیٹن کی خاص خبریں ایک بار پھر:
                ٭             ملک بھر میں آج پہلا قومی خلائی دن منایا جائے گا، نئی ​​دہلی میںصدر جمہوریہ کی موجودگی میں مرکزی تقریب کا انعقاد۔
                ٭             اقا متی ڈاکٹروں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے وزیراعلیٰ کے تیقن کے بعد مارڈ تنظیم کی جانب سے ہڑتال ختم کرنے کا فیصلہ۔
                ٭             بدلاپور جنسی زیادتی معاملے میں ٹال مٹول پر ممبئی عدالت ِ عالیہ نےکی پولس انتظامیہ کی سرزنش ، متعلقہ اسکول کے خلاف کارروائی کرنے کی حکومت کی یقین دہانی۔
                ٭               اسکولی طلباء کے حفاظتی اقدامات پر موثرعمل آوری کیلئے نئے اقدامات کے نفاذ کے حوالے سے سرکاری حکمنامہ جاری۔
اور۔۔۔٭     ریاستی پبلک سروس کمیشن کا گزیٹیڈ سول  سروسز  جوائنٹ  پریلمس امتحان ملتوی کرنے کا فیصلہ۔
***** ***** *****
0 notes