Tumgik
#قومی کرکٹ ٹیم
googlynewstv · 3 months
Text
 قومی کرکٹ ٹیم نے ٹی20ورلڈ کپ 2026کیلئےکوالیفائی کرلیا
قومی کرکٹ ٹیم نے ٹی20ورلڈ کپ 2026کیلئےکوالیفائی کرلیا۔آئی سی سی نے بھی تصدیق کردی۔  پاکستان نےبہتر رینکنگ کی بنیاد پر  کوالیفائی کیا۔ورلڈکپ 2026 کے لئے ٹوٹل 12 ٹیموں نے براہ راست کوالیفائی کیا ہے۔ ترجمان کے مطابق ورلڈکپ 2026 میں میزبان سری لنکا اور بھارت کے علاوہ افغانستان نےبھی کوالیفائی کیا،آسٹریلیا،ساؤتھ افریقا،بنگلہ دیش، انگلینڈ،ویسٹ انڈیز،امریکا،آئرلینڈ اور نیوزی لینڈ بھی شامل،ٹی ٹوئنٹی…
Tumblr media
View On WordPress
0 notes
urduchronicle · 8 months
Text
مکی آرتھر، گرانٹ بریڈ برن اور اینڈریو پٹک اپنے عہدوں سے مستعفی
مکی آرتھر، گرانٹ بریڈ برن اور اینڈریو پٹک اپنے اپنے عہدوں سے مستعفی ہو گئے۔ مکی آرتھر، گرانٹ بریڈ برن اور اینڈریو پٹک جنہیں نومبر 2023 میں اپنے رول میں تبدیلی کے بعد لاہور کی نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں فرائض سونپے گئے تھے انہوں نے اپنے اپنے عہدوں سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ اپریل 2023 میں مکی آرتھر کو پاکستان مینز کرکٹ ٹیم کا ڈائریکٹر مقرر کیا گیا تھا جبکہ گرانٹ بریڈ برن کو گزشتہ سال کے شروع میں پاکستان کی…
Tumblr media
View On WordPress
0 notes
emergingpakistan · 1 year
Text
عمران خان کا سیاسی مستقبل کیا ہو گا؟
Tumblr media
پاکستان کے سابق وزیراعظم عمران خان کو بدعنوانی کے ایک مقدمے میں تین سال کے لیے جیل بھیج دیا گیا جس سے ان کے سیاسی کیریئر کو ایک نیا دھچکا لگا ہے۔ برطانوی خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق پاکستان میں حزب اختلاف کے اہم رہنما عمران خان کو اس سال کے آخر میں متوقع قومی انتخابات سے قبل اپنے سیاسی کیریئر کو بچانے کے لیے ایک طویل قانونی جنگ کا سامنا ہے۔ اس قانونی جنگ کے بارے میں کئی اہم سوالات ہیں جن کا جواب عمران خان کے سیاسی مستقبل کا فیصلہ کر سکتا ہے۔
کیا عمران خان کا سیاسی کیریئر ختم ہو چکا؟ قانون کے مطابق اس طرح کی سزا کے بعد کوئی شخص کسی بھی عوامی عہدے کے لیے نااہل ہو جاتا ہے۔ نااہلی کی مدت کا فیصلہ الیکشن کمیشن آف پاکستان کرے گا۔ قانونی طور پر اس نااہلی کی مدت سزا کی تاریخ سے شروع ہونے والے زیادہ سے زیادہ پانچ سال ہو سکتے ہیں لیکن سپریم کورٹ اس صورت میں تاحیات پابندی عائد کر سکتی ہے اگر وہ یہ فیصلہ دے کہ وہ بے ایمانی کے مرتکب ہوئے اور اس لیے وہ سرکاری عہدے کے لیے ’صادق ‘ اور ’امین‘ کی آئینی شرط پورا نہیں کرتے۔ اس طرح کا فیصلہ 2018 میں تین مرتبہ وزیر اعظم رہنے والے نواز شریف کے خلاف دیا گیا تھا۔ دونوں صورتوں میں عمران خان کو نومبر میں ہونے والے اگلے عام انتخابات سے باہر ہونے کا سامنا ہے۔ عمران خان کا الزام ہے کہ ان کی برطرفی اور ان کے اور ان کی پارٹی کے خلاف کریک ڈاؤن میں عسکری عہدیداروں کا ہاتھ ہے۔ تاہم پاکستان کی فوج اس سے انکار کرتی ہے۔ پاکستان کی سیاسی تاریخ میں ایسے رہنماؤں کی مثالیں موجود ہیں جو جیل گئے اور رہائی کے بعد زیادہ مقبول ہوئے۔ نواز شریف اور ان کے بھائی موجودہ وزیر اعظم شہباز شریف دونوں نے اقتدار میں واپس آنے سے پہلے بدعنوانی کے الزامات میں جیل میں وقت گزارا۔ سابق صدر آصف علی زرداری بھی جیل جا چکے ہیں۔ 
Tumblr media
عمران خان کے لیے قانونی راستے کیا ہیں؟ عمران خان کے وکیل ان کی سزا کو اعلیٰ عدالتوں میں چیلنج کریں گے اور سپریم کورٹ تک ان کے لیے اپیل کے دو مراحل باقی ہیں۔ سزا معطل ہونے کی صورت میں انہیں کچھ ریلیف مل سکتا ہے۔ اگر ان سزا معطل کر دی جاتی ہے تو عمران خان اب بھی اگلے انتخابات میں حصہ لینے کے اہل ہو سکتے ہیں۔ عمران خان کو مجرم ٹھہرانے کے فیصلے کو بار ایسوسی ایشنز کی جانب سے تنقید کا نشانہ بنایا گیا ہے جن کا کہنا ہے کہ فیصلہ جلد بازی میں دیا گیا اور انہیں اپنے گواہ پیش کرنے کی اجازت نہیں دی گئی۔ لیکن سزا سنانے والی عدالت نے کہا ہے کہ عمران خان کی قانونی ٹیم نے جو گواہ پیش کیے ان کا اس مقدمے سے کوئی تعلق نہیں۔ بار بار طلب کیے جانے کے باوجود کئی ماہ تک عدالت میں پیش ہونے سے عمران خان کے انکار کے بعد عدالت نے مقدمے کی سماعت تیز کر دی تھی۔ تاہم توشہ خانہ کیس ان پر بنائے گئے 150 سے زیادہ مقدمات میں سے صرف ایک ہے۔ ڈیڑھ سو سے زیادہ مقدمات میں دو بڑے مقدمات شامل ہیں جن میں اچھی خاصی پیش رفت ہو چکی ہے انہیں زمین کے معاملے میں دھوکہ دہی اور مئی میں ان کی گرفتاری کے بعد فوجی تنصیبات پر حملوں کے لیے اکسانے کے الزامات کا سامنا ہے۔ امکان یہی ہے کہ انہیں ایک عدالت سے دوسری عدالت میں لے جایا جائے گا کیوں کہ وہ تین سال قید کی سزا کاٹ رہے ہیں۔
عمران خان کی پارٹی کا کیا ہو گا؟ عمران خان کے جیل جانے کے بعد ان کی جماعت پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی قیادت اب سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کر رہے ہیں۔ نو مئی کے تشدد اور اس کے نتیجے میں ہونے والے کریک ڈاؤن کے بعد کئی اہم رہنماؤں کے جانے سے پارٹی پہلے ہی شدید مشکلات کا شکار ہے اور بعض رہنما اور سینکڑوں کارکن تاحال گرفتار ہیں۔ اگرچہ پاکستان تحریک انصاف مقبول ہے لیکن سروے کے مطابق یہ زیادہ تر عمران خان کی ذات کے بدولت ہے۔ شاہ محمود قریشی کے پاس اس طرح کے ذاتی فالوورز نہیں ہیں اور تجزیہ کاروں کے مطابق وہ کرکٹ کے ہیرو کی طرح تنظیمی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرنے سے قاصر ہوں گے۔ ٹیلی ویژن پر دکھائے جانے پر پابندی کے بعد بھی عمران خان نے اپنے حامیوں کے ساتھ مختلف سوشل میڈیا فورمز جیسے ٹک ٹاک ، انسٹاگرام، ایکس اور خاص طور پر یوٹیوب تقریبا روزانہ یوٹیوب تقاریر کے ذریعے رابطہ رکھا تھا لیکن اب وہ ایسا نہیں کر سکیں گے۔ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اگر انتخابات میں ان کی پارٹی کو کامیابی ملی تو وہ دوبارہ اقتدار میں آ سکتے ہیں۔
روئٹرز
بشکریہ انڈپینڈنٹ اردو
3 notes · View notes
airnews-arngbad · 2 months
Text
Regional Urdu Text Bulletin, Chhatrapati Sambhajinagar
Date : 29 July 2024
Time : 09.00 to 09.10 AM
آکاشوانی چھتر پتی سنبھا جی نگر
علاقائی خبریں
تاریخ  :  ۲۹ ؍جولائی  ۲۰۲۴؁ ء
وقت  :  صبح  ۹.۰۰   سے  ۹.۱۰   بجے 
پہلے خاص خبروں کی سر خیاں  ... 
٭ ہر ملک اپنی تہذیب و ثقافت پر فخر محسوس کر کے ہی آگے بڑھ سکتا ہے  ‘  وزیر اعظم نریندر مودی کا 
من کی بات پروگرام سے خطاب 
٭ یومِ آزادی کو گھرگھر ترنگا لہرا نے کی وزیر اعظم کی اپیل
٭ پیرس اولمپِک میں نشانہ بازی میں بھارت کو کانسے کا تمغہ  ‘  تمغہ جیتنے والی منو بھاکر ملک کی پہلی نشا نہ باز 
اور
٭ بھارت کی سری لنکا کےخلافT-20 ؍ کرکٹ سیریز میں فاتحانہ پیش رفت  ‘  ایشیائی کپ ٹور نا منٹ میں
خواتین ٹیم رنر اپ 
اب خبریں تفصیل سے...
وزیر اعظم نے من کی بات پروگرام سے ملک کی عوام سے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ ہر ملک اپنی تہذیب و ثقا فت پر فخر محسوس کر تا ہے ۔ بھارت میں بھی تہذیب و ثقا فت کو بہت اہمیت دی جا تی ہے ۔ انھوں نے پبلک آرٹ آف انڈیا اِس اسکیم کا ذکر بھی کیا ۔ عوامی فنون کو عام کرنے کے لیے فنکاروں کو ایک پلیٹ فارم مہیا کر وانے کے لیے یہ پلیٹ فارم ہے ۔ انھوں نے کہا کہ آئندہ  15؍ اگست کے موقع پر ہر گھر ترنگا مہم میں حصہ لیں  اور  اِس کے ساتھ فوٹو کھچوا کر ویب سائٹ پر اپلوڈ کر یں۔
 ہر گھر ترنگا مہم کی اہمیت بتلا تے ہوئے انھوں نے کہا کہ ...
’’  جب کالو نی  یا  سو سائٹی کے ایک ایک گھر پر ترنگا لہرا تا ہے تو دیکھتے ہی دیکھتے دوسرے گھروں پر بھی ترنگا دکھنے لگتا ہے ۔ 
یعنی ہر گھر ترنگا ابھیان ترنگے کی شان میں ایک یونیک فیسٹول بن چکا ہے ‘‘
یوم آزادی کے موقعے پر ہونے والے خطاب کے لیے ہر سال کی طرح اس بار بھی عوام  مائے جی او وی  یا  نمو ایپ پر وزٹ کر نے کی اپیل انھوں نے کی ۔ دنیا بھر میں فی الحال پیرس اولمپک کی دھوم ہے ۔ اولمپک کی وجہ سے اپنے کھلاڑیوں کو عالمی پلیٹ فارم پر ترنگا لہرانے کے لیے موقع فراہم  ہوتا ہے ۔ اِس لیے ملکی عوام اپنے کھلاڑیوں  کی حوصلہ افزائی کریں ۔ وزیر اعظم نے کھا دی ہینڈ لوم صنعت کو بڑ ھا وا دینے کی اپیل کی ۔ اِس موقع پر انھوں نے مہا راشٹر کے پیٹھن  اور  وِدربھ کی ہینڈ بلاک پرنٹ کی صنعت کا ذکر کیا ۔
***** ***** ***** 
بی جے پی کی حکو مت والی ریاستوں کے وزراء اعلیٰ  و  نائب وزراء اعلیٰ کے دہلی میں ہوئی 2؍ روزہ کانفرنس کا کل اختتام ہوا ۔ اِس میں وزیر اعظم نے کہا کہ مرکزی حکو مت  اور  ریاستی حکو مت ایک ساتھ عوامی فلاح کی کوشش کر یںگے ۔ تب ہی قومی فلاح کو پا سکتے ہیں ۔ تر قی یافتہ بھارت کے تصور میں وراثت کی تر قی کے ساتھ ساتھ وراثت کی تخلیق بھی اہم ہے ۔ اِس کانفرنس میں  13؍ وزراء اعلیٰ  و  15؍  نائب وزراء اعلیٰ نے شر کت کی ۔
***** ***** ***** 
  قانون ساز کونسل کے منتخب اراکین کی حلف بر داری تقریب گزشتہ روز قانون ساز کونسل کے مرکزی ہال میں منعقد ہوئی جس میں قانون ساز کونسل کی ڈپٹی اسپیکر نیلم گورہے نے نو منتخب اراکین سے حلف لیا ۔ پنکجا منڈے  ‘  ساد بھائو کھوت  ‘ پری نئے پھوکے  ‘  یو گیش ٹیڑیکر  ‘  امِت گور کھے  ‘  بھائو نا گئو لی  ‘  کُر پال تو ما نے  ’  پر گیا سا تو  ‘ راجیش وِٹیکر  ‘  شیواجی رائو گر جے  اور  ملند ناروے کرنے حلف لیا ۔
***** ***** ***** 
مرکزی وزیر خزا نہ نِر ملا سیتا رمن کے ذریعہ حال ہی میں پیش کیے گئے بجٹ کو سابق وزیر مملکت برائے خزا نہ ڈاکٹر بھاگوت کراڈ نے عوام کے لیے راحت بخش قرار دیا  وہ  کل جالنہ میں صحافتی کانفرنس سے مخاطب تھے ۔ انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم مودی نے تر قی یافتہ بھارت کا تصور پیش کیا  اور   140؍ کروڑ  عوام کی فلاح و بہبود کے لیے حکو مت کو شش کر رہی ہے ۔ اِس بجٹ میں پال گھر ضلع کے توسیعی بند رگاہ منصوبے کے لیے  75؍ ہزار  کروڑ  روپئے جبکہ مراٹھواڑہ  اور  وِدربھ کے آبپاشی منصوبے کے لیے  600؍ کروڑ  روپئے منظور ہوئے ہیں ۔
***** ***** ***** 
پیرس اولمپک میں نشا نہ بازی میں  10؍ میٹر ایئر پستول زمرہ میں بھارت کی منو بھا کر نے کانسے کا تمغہ حاصل کر کے تاریخ رقم کی ہے ۔ یہ نشانہ بازی میں تمغہ جیتنے والی پہلی بھارتی خاتون قرار پائی ۔ اِس مرتبہ اولمپک میں تمغہ جیتنے والی خاتون کا اعزاز بھی انھوں نے حاصل کیا ۔ صدر جمہوریہ دروپدی مُر مو  اور  وزیر اعظم نریندر مودی نے منو بھا کر کی ستائش کی ۔ وزیر اعظم نے کہا کہ اولمپک میں نشا نہ بازی کے سنگل زمرہ میں تمغہ جیتنے والی پہلی خاتون قرار پا نے پر بہت اہم کامیابی ہے ۔ مرکزی وزیر کھیل منسکھ مانڈویہ وزیر داخلہ امِت شاہ نے بھی منو بھا کر کی ستائش کی ہے ۔ وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے   اور  نائب وزیر اعلیٰ اجیت پوار نے مہاراشٹر کی اولمپک تنظیم کی جانب سے منو بھا کر کی ستائش کی ۔
***** ***** ***** 
دریں اثناء اِس ٹور نا منٹ میں کل خواتین کے  10؍ میٹر ایئر رائفل میں بھارت کی رمیتا جِندال آخری رائونڈ میں داخل ہوئی ۔ انھوں نے  631؍ عشاریہ 5؍ فیصد پوائنٹ حاصل کر کے پانچویں پو زیشن حاصل کی ۔ بھارتی وقت کے مطا بق آج دو پہر ایک بجے آخری رائونڈ ہو گا ۔
کشتی رانی کھلاڑی بلراج پنور نے سیمی فائنل میں جگہ بنالی ہے ۔
بیڈ منٹن میں خواتین سنگل میں پی وی سندھو نے شروعاتی مقابلہ میں اپنے مد مقابل کھلاڑی  کو 21 - 6 , 21 -  9 ؍  سے شکست دی جبکہ مردوں کے سنگل زمرہ میں ایچ ایس پر نائے نے بھی فاتحانہ شروعات کی ۔
***** ***** ***** 
ٹیبل ٹینس میں خواتین کے سنگل زمرہ میں شری جا اکو لا  اور  مینکا بترا  اگلے رائونڈ میں داخل ہوئیں ۔ مر دوں کے سنگل زمرہ میںبھارت کے شرتھ کمل کو سلوانیہ کے کھلاڑی سے شکست ہوئی ۔ مُکے بازی میں خواتین کے  50؍ کلو وزنی زمرہ میں بھارت کی نکہت زرین نے کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی ہے  اور  آئندہ ایک اگست کو اُن کا مقابلہ چین کی ویو  سے ہو گا ۔
***** ***** ***** ***** ***** ***** 
یہ خبریں آکاشوانی چھتر پتی سنبھا جی نگر سے نشر کی جا رہی ہیں
***** ***** ***** ***** ***** ***** 
مردوں کے کر کٹ میں کل پلّے  کے لیے میں ہوئے دوسرےT- 20 ؍ مقابلے میں بھارت نے شری لنکا کو ڈک ورتھ لو ئس قانون کے مطابق  7؍ وکٹوں سے شکست دی ۔ سری لنکا نے پہلے بلّے بازی کر تے ہوئے مقررہ اوورس میں 9؍ وکٹ پر  161؍ رن بنائے ۔ روی بشنوئی نے  3؍ وکٹ لیے ۔ بارش کی رکاوٹ کی وجہ سے بھارت کو ڈک ور تھ لو ئس قانون کے مطا بق  8؍ اووروں میں  78؍ رنوں کا ہدف دیا گیا ۔ بھارتی ٹیم نے 6 ؍ اوور  اور  3؍ گیندوں میں 81؍ رن اسکور کیے ۔  3؍ مقابلوں کی سیریز کا تیسرا مقابلہ کل کھیلا جائے گا ۔
***** ***** ***** 
خواتین کے T-20 ؍ ایشیا ٹور نا منٹ مقابلے میں بھارت کو رنر اپ پر اکتفا کر نا پڑا ۔کل سر ی لنکا کے دامبو لا میں ہوئے آخری مقابلے میں میز بان سری لنکا ٹیم نے بھارت کو 8؍ وکٹوں سے شکست دی ۔ بھارتی خواتین نے پلے بلّے بازی کر تے  ہوئے مقررہ  اوورس میں 6؍ وکٹ پر  165؍ رن بنئاے ۔ سری لنکا کی خواتین نے یہ ہدفت  19؍ ویں  اوور میں حاصل کیا ۔
***** ***** *****
اننا صاحب پاٹل معاشی پسماندہ تر قی بورڈ کی جانب سے خواہش مند نو جوانوں کو مالی مدد فراہم کی جا رہی ہے  اور  انھیں  کاروباری بنا یا جا رہا ہے ۔ کار پوریشن  اور  حکو مت مراٹھا سماج کی ہمہ جہت تر قی کے لیے پُر عزم ہیں ۔ اِن خیا لات کا اظہار بورڈ کے صدر  نریندر پاٹل نے کیا ۔ چھتر پتی سنبھا جی نگر ضلع کے کنڑ میں مستدین کے ایک پروگرام سے وہ مخاطب تھے ۔ انھوں نے کہا کہ بورڈ کی جانب سے ایک لاکھ مراٹھا کو کاروباری بنا نے کا عزم ہے ۔ جس کے لیے یہ پروگرام رکھا گیا ہے ۔ مراٹھا سماج کی ہمہ جہت ترقی کے لیے حکو مت نے  سارتھی کے ذریعہ مختلف اسکیمیں چلائی ہے ۔
***** ***** *****
دھا را شیو ضلعے میں  ’’  وزیر اعلیٰ میری لاڈ لی بہن  ‘‘  اسکیم کے لیے  17؍ ہزار  اہل در خواست دہندگان کو تعلقہ کمیٹی نےمنظوری دی ہے ۔ جبکہ ضلعے میں 4؍ لاکھ سے زائد خواتین کو اِس اسکیم سے مستفید کرنے کی ضلع انتظامیہ نے منصوبہ بندی کی ہے ۔ اِس ا سکیم کے لیے اب تک دیہی  اور  شہری حدود سے ایک لاکھ  79؍ ہزار  995؍ خواتین کی در خواستیں موصول ہو چکی ہیں ۔ ضلع انتظامیہ نے زیادہ سے زیادہ خواتین سے اسکیم کا فائدہ اٹھا نے کی اپیل کی ہے ۔
***** ***** *****
آ شاڑھی واری کی تقریبات ختم ہونے کے بعد شیو گائوں کی جانب جانے والی سنت گجا نن مہاراج کی پالکی کل بیڑ شہر میں داخل ہوئی ۔ رم جھم بارش کے دوران عقیدتمندوں نے زو ردار نعروں کے ساتھ پالکی کااستقبال کیا ۔ اِس موقع پر سینکڑوں عقیدتمند پالکی کے درشن کے لیے موجود تھے ۔ آج یہ پالکی آگے کے سفر پر روانہ ہو گی ۔
***** ***** *****
ہنگولی ضلعے کے کلمنوری تعلقے کے موضع سُکڑی ویر میں بر قی جھٹکے سے ایک نوجوان کسان سمیت  2؍ مویشیوں کی موت ہو گئی ۔ کل صبح کھیت میں کام ختم ہونے کے بعد کسان سُبھاش کھندارے بیل کی جوری واپس کرنے کےلیے جام گو ہان کی جانب جا رہا تھا ۔ سُکڑی ویر تا جام گو ہان راستے پر جنگلی چرند و پرند کے نقصانات سے بچنے کے لیے کچھ کسانوں نے کھیتوں کو تار فینسگ کرکے اِس میں بر قی رو چھوڑ دی ہے ۔ اِن ہی تاروں کی زد میں آ کر کسان سُبھاش کھندارے  اور  2؍ جانور وں کی ہلاکت ہوئی ۔
***** ***** *****
ناندیڑ ضلعے میں عوامی مقامات سمیت مختلف بازاروں سے سر قہ ہونے والے  32؍ لاکھ  89؍ ہزار  205؍ روپئے کے موبائک فون پولس نے ضبط کرلیے ۔ گمشدہ مو بائل فونز کا سُراغ لگانے کے لیے انتظامیہ نے سائبر سیل ‘  مقامی کرائم برانچ  اور  ضلعے کے تمام پولس اسٹیشنوں کے ملازمین پر مشتمل دستے تیار کر کے خصوصی جانچ مہم چلائی تھی ۔ 
***** ***** *****
آخر میں اہم خبروں کی سر خیاں ایک مرتبہ پھر سن لیجیے  ...
٭ ہر ملک اپنی تہذیب و ثقافت پر فخر محسوس کر کے ہی آگے بڑھ سکتا ہے  ‘  وزیر اعظم نریندر مودی کا 
من کی بات پروگرام سے خطاب 
٭ یومِ آزادی کو گھرگھر ترنگا لہرا نے کی وزیر اعظم کی اپیل
٭ پیرس اولمپِک میں نشانہ بازی میں بھارت کو کانسے کا تمغہ  ‘  تمغہ جیتنے والی منو بھاکر ملک کی پہلی نشا نہ باز 
اور
٭ بھارت کی سری لنکا کےخلافT-20 ؍ کرکٹ سیریز میں فاتحانہ پیش رفت  ‘  ایشیائی کپ ٹور نا منٹ میں
خواتین ٹیم رنر اپ 
علاقائی خبریں ختم ہوئیں
آپ یہ خبر نامہ ہمارے یو ٹیوب چینل AIR چھتر پتی سنبھا جی نگر پر دوبارہ کسی بھی وقت سن سکتے ہیں۔
٭٭٭
0 notes
urduintl · 6 months
Text
0 notes
globalknock · 8 months
Text
سابق معروف کرکٹر خالد لطیف بھی انتخابی میدان میں آگئے - ایکسپریس اردو
خالد لطیف ملیر سے سندھ اسمبلی کے امیدوار ہوں گے۔فوٹو: اسکرین گریب   کراچی: قومی کرکٹ ٹیم کے سابق اوپنر اور جارح مزاج بلے باز خالد لطیف بھی 8 فروری کو ہونے والے عام انتخابات میں کراچی سے سندھ اسمبلی کی نشست پر الیکشن لڑیں گے اور ان کے لیے تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) نے ٹکٹ جاری کردیا ہے۔ ٹی ایل پی نے کراچی سے قومی اسمبلی اور صوبائی اسمبلی کے حلقوں اور اقلیتوں کے لیے  مخصوص نشستوں پر اپنے…
Tumblr media
View On WordPress
0 notes
cnnbbcurdu · 1 year
Text
ورلڈکپ؛ عمر اکمل کی ٹیم میں شمولیت کے حوالے سے آفریدی کا بیان سامنے آگیا
انہیں فٹنس پر کام کرنے کی بہت ضرورت ہے، سابق کپتان (فوٹو: ایکسپریس ویب) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور چیف سلیکٹر شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ بھارت میں شیڈول ورلڈکپ 2023 میں مجھے عمر اکمل کی جگہ نہیں نظر آتی۔ مقامی ٹی وی چینل کو دیئے گئے انٹرویو میں سابق کپتان شاہد آفریدی نے مڈل آرڈر بیٹر عمر اکمل سے متعلق پوچھے گئے سوال پر کہا کہ وہ میرے پسندیدہ کھلاڑیوں میں رہا ہے لیکن اُس نے اپنی فٹنس پر…
Tumblr media
View On WordPress
0 notes
aspireblogging · 1 year
Text
نظرانداز کیا گیا، پاکستان کیخلاف یو اے ای سے کھیلنا چاہتا ہوں، عثمان خان
  کراچی:  پاکستان سپر لیگ (  پی ایس  ایل ) کی تاریخ میں تیزترین سنچری اسکور کرنے والےعثمان خان متحدہ عرب امارات  کی قومی ٹیم کا حصہ بن کر پاکستان کے خلاف کھیلنے کی خواہش رکھتے ہیں۔
28 سالہ اوپننگ  بیٹسمین کا آبائی وطن پاکستان ہے مگر وہ ڈھائی سال سے متحدہ عرب امارات میں مقیم ہیں۔ عثمان خان نے ملتان سلطانز کی طرف سے کھیلتے ہوئے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف  36 گیندوں پر سنچری اسکور  کرکے توجہ حاصل کی تھی۔
عثمان خان کی اس شاندار اننگز کے  بعد یہ تبصر ے کیے جانے لگے تھے  کہ انہیں پاکستانی کرکٹ ٹیم  میں شامل کیا جاسکتا ہے  تاہم  عثمان خان کا کہنا ہے  کہ ان کا خواب یو اے ای کی نمائندگی کرنا ہے۔
عثمان خان   نے ’’ دی نیشنل ‘‘  سے گفتگو کرتے ہوئے کہا’’ میرا خواب پاکستان کے لیے نہیں بلکہ یو اے ای کے لیے کھیلنا ہے، اور میں اس خواب کو حقیقت میں بدلنے کے لیے سخت محنت کررہا ہوں۔ میں یو اے ای کی نمائندگی کرتے ہوئے پاکستان کے خلاف اپنا  ٹیلنٹ دکھانا چاہتا ہوں، اور اس کے لیے وقت کا انتظار کررہا ہوں۔‘‘
عثمان خان کی یو اے ای کی  قومی ٹیم میں شمولیت کا انحصار آئی سی سی کی کسی ملک کی نمائند گی سے پہلے وہاں تین سالہ رہائش کی  شرط پر منحصر ہے۔ پی ایس ایل اور بنگلہ دیش پریمیئر لیگ کھیلنے والے  عثمان خان  رواں سال کے اواخر میں یہ شرط  پوری کرپائیں گے۔
پاکستان کے علاوہ کسی ملک  کی نمائندگی کرنے کے حوالے سے عثمان خان کا کہنا  تھا کہ پاکستان میں رہتے ہوئے مجھے کھیلنے کا موقع نہیں دیا  جارہا تھا۔ مجھے احساس ہوگیا تھا کہ وہاں مجھے  نظرانداز کیا جارہا ہے، چنانچہ میں نے یو اے ای کی جانب سے کھیلنے کو ہدف بنایا اور یہاں چلا آیا۔
عـثمان خان نے کہا کہ میں نے یہاں اپنی صلاحیتیں نکھارنے پر بہت محنت کی ہے اور کررہا ہوں تاکہ  یو اے ای کی قومی ٹیم میں شامل ہونے کا موقع مل سکے۔
(function(d, s, id){ var js, fjs = d.getElementsByTagName(s)[0]; if (d.getElementById(id)) {return;} js = d.createElement(s); js.id = id; js.src = "//connect.facebook.net/en_US/sdk.js#xfbml=1&version=v2.3&appId=770767426360150"; fjs.parentNode.insertBefore(js, fjs); }(document, 'script', 'facebook-jssdk')); (function(d, s, id) { var js, fjs = d.getElementsByTagName(s)[0]; if (d.getElementById(id)) return; js = d.createElement(s); js.id = id; js.src = "//connect.facebook.net/en_GB/sdk.js#xfbml=1&version=v2.7"; fjs.parentNode.insertBefore(js, fjs); }(document, 'script', 'facebook-jssdk')); #نظرانداز #کیا #گیا #پاکستان #کیخلاف #یو #اے #ای #سے #کھیلنا #چاہتا #ہوں #عثمان #خان
from Aspire Blogging https://ift.tt/UkHKB3p via https://ift.tt/ocK2u0q
0 notes
Text
پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کے کوچ کراچی پہنچ گئے
مارک کولز ماضی میں بھی ویمن کرکٹ ٹیم کے لیے ذمہ داریاں انجام دے چکے ہیں:فوٹو:فائل   کراچی: پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مارک کولز کراچی پہنچ گئے۔ ماضی میں بھی قومی ویمن ٹیم کے لیے ذمہ داریاں  ادا کرنے والے  مارک کولز کا تعلق نیوزی لینڈ سے  ہے۔ مارک کولز نے کہا کہ ایشین کرکٹ کونسل کے تحت 23 برس سے کم عمر ویمن کرکٹرز کے لیے  12 سے 21 جون تک ہانگ کانگ میں  کھیلے جانے والا پہلا ایمرجنگ ایشیا کپ …
Tumblr media
View On WordPress
0 notes
risingpakistan · 1 year
Text
کیا پاکستان کو واقعی چڑیا گھر کی ضرورت ہے؟
Tumblr media
اب تو ہم اس قابل بھی نہیں رہے کہ نام سوچ سمجھ کے رکھیں اور رکھ بھی لیں تو پھر اس نام کی لاج رکھنا ہی سیکھ لیں۔ لاکھوں کروڑوں لوگوں کی طرح میں بھی دو نور جہاؤں کو جانتا ہوں۔ ایک وہ جس نے براستہ قلبِ جہانگیر مغل سلطنت کو مٹھی میں دبائے رکھا۔ دوسری وہ جو موسیقی کی قلم رو پر راج کرتے ہوئے ملکہِ ترنم کہلائی۔ ایک کو بادشاہِ وقت نے ہتھیلی کا چھالا بنا کے رکھا اور دوسری کو عوام نے سر آنکھوں پر بٹھائے رکھا۔ اس تاریخی نام کا قرض مشعلِ جہالت کے علمبرداروں نے یوں اتارا کہ پہلے تو تنزانیہ سے دو دو برس کے چار ہاتھیوں کو ان کی ماؤں سے جدا کر کے یا قتل کر کے پابہ زنجیر خرید کے کراچی پہنچایا گیا۔ پھر ان کے نام رکھے گئے سونو، ملکہ، مدھوبالا اور نور جہاں۔ اصلی نور جہاں کے ہوتے اگر کسی ہتھنی کا نام ملکہ کے نام پر رکھنے کے بارے میں کوئی سوچتا بھی تو ایسے شخص کو اسی ہتھنی کے پاؤں تلے رکھ دیا جاتا۔ چلیں جی کوئی بات نہیں، عام آدمی کے من و رنجن کے لیے ان ہاتھی بچوں کے بھاری بھرکم نام رکھ لیے گئے۔ مگر پھر اناڑی بابوؤں اور خانہ ساز مہاوتوں نے ان ہاتھیوں کے ساتھ وہ کیا جو لٹیروں نے شاہدرہ باغ میں نورجہاں کی قبر کے ساتھ بھی نہیں کیا ہو گا۔
چاروں کے ساتھ کیسا سلوک ہوا، فرداً فرداً بتانے کا موقع نہیں۔ بس موت و زندگی کی کش مکش میں مبتلا نور جہاں کی سرکاری تیمارداری کے معیار سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ اس ریاست کی گورنننس انتظامی لوکیمیا کے کس مرحلے سے گذر رہی ہے۔ کراچی زو میں مقید نورجہاں پچھلے چار ماہ سے ناقابلِ برداشت اعصابی کھچاؤ اور اندرونی زخموں کے رسنے کے سبب لمحہ بہ لمحہ مر رہی ہے۔ شوق کے مارے یہ ہاتھی لے تو آئے مگر ان کی معیاری خوراک، کھلی فضا اور بیماری کی صورت میں مقامی سطح پر خوراک و علاج معالجے کا کوئی نظام نہ بنا پائے۔  چنانچہ جانوروں کی فلاح و بہبود سے متعلق عالمی تنظیم ’فور پا‘ کی ایک طبی ٹیم نے ہفتہ بھر نور جہاں کا تفصیلی معائنہ کیا، جتنا آپریشن ممکن تھا کیا گیا۔ نورجہاں کے لیے ہائی پریشر واٹر تھراپی تجویز کی گئی مگر زو میں اتنا پانی ہی نہیں کہ تھراپی ہو سکے۔ اس کے لیے ابلے چاولوں میں دوائیں ملا کے دینے کی ہدایت کی گئی مگر زو میں پکانے کی کوئی مستقل سہولت ہی نہیں۔ نورجہاں کے لیے ضروری دواؤں کا کچھ زخیرہ تو طبی ٹیم اپنے ساتھ لائی مگر ٹیم کے جانے کے بعد زو انتظامیہ کے بقول ان دواؤں کو خریدنے کا بجٹ نہیں۔
Tumblr media
ٹیم نے جاتے جاتے نصیحت کی کہ اگلے تین ہفتے تک نور جہاں کو مسلسل دیکھ بھال کی ضرورت ہے ورنہ یہ مر سکتی ہے۔ سرکاری رویہ یہ ہے کہ مر بھی گئی تو کیا ہوا اور کوئی ہتھنی پکڑ لائیں گے۔ اسلام آباد زو میں پابہ زنجیر ہاتھی کاون خوش قسمت تھا کہ بین الاقوامی سطح پر شور مچانے کے سبب بچ نکلا اور زندہ سلامت پرائے خرچے پر نومبر 2020 میں کمبوڈیا کی کھلی پناہ گاہ میں پہنچا دیا گیا۔ مگر نور جہاں تو اس قابل بھی نہیں کہ اسے بین الاقوامی طبی ٹیم کے مشورے کی روشنی میں زو کی گھٹن سے نکال کے چند کلومیٹر پرے سفاری پارک کی نسبتاً کھلی فضا میں منتقل کیا جا سکے۔ نور جہاں کا حال دیکھ دیکھ کے اس کی ساتھی ہتھنی مدھوبالا ویسی ہی اعصابی کیفیت سے گذر رہی ہے جس کیفیت سے اصلی مدھو بالا آخری دنوں میں گذر رہی تھی۔ نور جہاں اور مدھوبالا کو نارمل حالات میں کم از کم 20 برس اور جینا چاہیے۔ مگر وہ جن لال بھجکڑوں کی اذیتی قید میں ہیں ان کے ہوتے اگلے 20 دن بھی 20 برس کے برابر ہیں۔
چڑیا گھر کے انتظامی ذمہ دار بلدیہ کراچی کے ناظم سے جب نور جہاں کی کیفیت کے بارے میں پوچھا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ گھبرانا نہیں ہے۔ ہم طبی ٹیم کے مشوروں کی روشنی میں اس کی پوری دیکھ بھال کر رہے ہیں۔ آخر جب ٹیم نور جہاں کی سرجری کر رہی تھی تو اسے کھڑا رکھنے کے لیے جو کرین استعمال کی گئی وہ بھی تو بلدیہ کراچی نے ہی فراہم کی تھی۔ یہ بلدیہ کراچی کے ناظم کا کوئی انفرادی رویہ نہیں بلکہ قومی رویہ ہے۔ گھبرانا نہیں ہے۔ ملکی معاشی حالت گھمبیر ضرور ہے مگر قابو میں ہے۔ انشااللہ اسحاق ڈار کی کوششوں کے باوجود ہم جلد بحران سے نکل آئیں گے۔ گھبرانا نہیں ہے۔ ملکی دفاع محفوظ ہاتھوں میں ہے۔ دہشت گردی اچانک یوں بڑھ گئی ہے کیونکہ دہشت گرد ہماری موثر حکمتِ عملی سے بوکھلا گئے ہیں۔ گھبرانا نہیں ہے۔ اسلام آباد پولیس نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم کو فول پروف سیکورٹی دے گی۔ گھبرانا نہیں ہے۔ بلوچستان کے حالات تیزی سے معمول پر آ رہے ہیں۔
اور انھی ارسطووں اور افلاطونوں کے دفتر سے چند ہفتے بعد یہ بیان بھی متوقع ہے کہ ’ہم نے تو نور جہاں کو بچانے کی ہر ممکن کوشش کی۔ مگر پریشانی کی کوئی بات نہیں۔ اس کی دیکھ بھال کے دوران ہونے والی غفلتوں کی چھان بین کے لیے ایک کمیٹی قائم کر دی گئی ہے۔ کمیٹی کی سفارشات پر پورا پورا عمل کیا جائے گا۔‘ سفید ہاتھی پالنے کی ماہر ریاست اگر ایک اصلی ہاتھی تک نہ سنبھال پائے تو آپ کا کیا خیال ہے؟ آپ کو سنبھال لے گی؟ ویسے یونہی ایک بات ذہن میں آئی کیا پاکستان کو واقعی الگ سے کسی چڑیا گھر کی ضرورت ہے؟
وسعت اللہ خان
بشکریہ بی بی سی اردو
0 notes
googlynewstv · 3 months
Text
قومی کرکٹ ٹیم  کیلئے نئی حکمت عملی تیار
پاکستان کرکٹ بورڈ نے ورلڈکپ میں ہار کے بعد قومی کرکٹ ٹیم  کیلئے نئی حکمت عملی تیار کرلی۔ قومی ٹیم کی ٹی 20ورلڈکپ میں ناقص کارکردگی کے بعد کرکٹ بو رڈ نے اہم فیصلے کر لئے۔پاکستان کی نمائندگی کرنے کیلئے فرسٹ کلاس اور ڈومیسٹک وائٹ بال ٹورنامنٹ کھیلنا ضروری قرار دیدیا۔  پی سی بی ذرائع کے مطابق آئندہ پی ایس ایل کے پرفارمرز کو فوری قومی ٹیم میں شامل نہ کرنے پر بھی اتفاق کیاگیا۔ واضح رہے کہ قومی کرکٹ ٹیم…
Tumblr media
View On WordPress
0 notes
urduchronicle · 8 months
Text
فٹنس مسائل کے شکار نسیم شاہ، شاداب خان، حسنین اور احسان اللہ انٹرنیشنل ٹی 20 لیگ کھیلنے کے خواہاں
قومی کرکٹ ٹیم کے ارکان مسلسل انجری کا شکار ہیں اور ٹیم انٹرنیشنل میچز میں مسلسل شکست کھا رہی ہے لیکن انجری اور انٹرنیشنل میچز میں شکست کے باوجود کھلاڑیوں کو لیگز کھیلنے کی فکر ستارہی ہے۔ ذرائع کے مطابق فٹنس مسائل سے دوچار نسیم شاہ ، شاداب خان ، محمد حسنین اور احسان اللہ نے بھی لیگز کھیلنے کے لیے بورڈ کو درخواستیں دی ہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ بورڈ مینجنٹ نے ان چاروں کھلاڑیوں کی این او سی کے لیے دی…
Tumblr media
View On WordPress
0 notes
emergingpakistan · 10 months
Text
کرکٹ کو ’سیاست‘ کی نظر لگ گئی
Tumblr media
آسڑیلیا نے ایک بار پھر ثابت کیا کہ کیوں وہ برسہا برس سے کرکٹ کا بے تاج بادشاہ ہے اور چھٹی بار ورلڈکپ چیمپئن بنا۔ وہاں کھلاڑی نہیں ٹیم کی اہمیت ہے کوئی بھی کھلاڑی کسی بھی وقت ٹیم کو فتح دلاسکتا ہے۔ ایک سسٹم ہے جو ہر چند سال بعد چیمپئن ٹیم تیار کر دیتا ہے ورنہ تو ’آن پیپر‘ بھارت کی ٹیم ہر شعبہ میں بہترین تھی اور فائنل سے پہلے کے تمام میچز جیتی تھی۔ بہر کیف بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے نصیب میں نہ تھا کہ وہ ’مودی اسٹیڈیم‘ میں ایک لاکھ چالیس ہزار پُرجوش تماشائیوں کی موجودگی میں بھارت کے کپتان کو ورلڈکپ کی ٹرافی دے کر اپنی انتہاپسندانہ اور جنونی سیاست کو آگے بڑھاتے۔ مگر آخر ہم کیوں خوش تھے اور آسڑیلیا کی جیت سے زیادہ بھارت کی ہار پر جشن منارہے تھے، یہ بھی جنون کی ایک شکل ہے اور اسکا ایک سیاسی پس منظر بھی ہے۔ عین ممکن تھا کہ اگر بھارت کی جگہ فائنل میں ہمیں شکست ہوئی ہوتی تو بھارت میں اسی طرح کا جشن ہوتا جیسا کہ 1999ء میں ہوا تھا جب آسڑیلیا کے ہاتھوں ہمیں شکست ہوئی تھی۔ آج سے چند ماہ پہلے پاکستان میں ’ایشیا کپ‘ ہوا تھا مگر بھارت نے پاکستان میں کھیلنے سے انکار کر دیا جس کی کوئی معقول وجہ ماسوائے تنگ نظر سیاست کے کچھ نہ تھی۔ اس کے برخلاف حکومت پاکستان نے اپنی ٹیم کو بھارت جانے کی اجازت دی اور وہاں کے لوگوں نے بھی کئی جگہ ہماری ٹیم کو ویلکم کیا۔ 
ایسا ہی کچھ ہمارے یہاں بھی ہوتا ہے جب بھی بھارتی ٹیم یہاں آئی تو عوام نے ان کے کھلاڑیوں کو ہاتھوں ہاتھ لیا۔ دونوں طرف کے عوام کے اسی جنون کو دیکھ کر اسے سیاست کی بھینٹ چڑھا دیا گیا ورنہ اگر دونوں ملکوں کے درمیان کرکٹ کے روابط قائم ہوتے، ٹیسٹ، ون ڈے اور ٹی-20 سیریز ہورہی ہوتیں تو دونوں طرف کی ’سیاسی آلودگی‘ بھی کم ہو جاتی۔ اب چونکہ یہ خبر کئی سال پہلے میں نے ہی ایک بین الاقوامی نیوز ایجنسی کے نمائندے کو بریک کی تھی تو آج بھی یاد ہے کہ جب سابق وزیراعظم نوازشریف نے بھارتی انتہاپسند گروپ شیوسینا کی دھمکیوں کے باوجود پاکستان کی ٹیم کو بھارت جانے کیلئے گرین سگنل دیا تو بھارت کے وزیر اعظم اٹل بہاری واجپائی نے اس کا خیرمقدم کرتے ہوئے تاریخی جملہ کہا ’’کرکٹ کو سیاست کی نذر نہ کریں دونوں کو الگ رکھیں‘۔ ٹیم گئی تو وہاں کے عوام نے شاندار استقبال کیا۔ عمران خان وزیراعظم بنے تو انہوں نے بھارت کے اپنے زمانے کے مایہ ناز کرکٹر، سنیل گواسکر، کپل دیو، سدھو سمیت کئی کرکٹرز کو حلف برداری کی تقریب میں شرکت کی دعوت دی گواسکر اور کپل مصروفیت کی بنا پر نہ آئے پوری بھارتی ٹیم نے دستخط شدہ بیٹ بھیجا اور سدھو نے شرکت کی جس کا خمیازہ اسے بی جے پی کے ہاتھوں بھگتنا پڑا۔
Tumblr media
ایک وقت تھا جب ’کرکٹ ڈپلومیسی‘ کے ذریعے دونوں ملک تعلقات بہتر کرنے کی کوشش کرتے تھے مگر پھر سیاسی معاملات نے لوگوں کے درمیان تعلقات بھی ختم کروا دیئے اور اب ہم بس ایک دوسرے کی شکست پر خوش ہوتے ہیں۔ پاکستانی کرکٹ کے زوال کے کئی اسباب ہیں مگر ان میں سے ایک مسلسل ’سیاسی مداخلت‘ ہے۔ جس تیزی سے ہمارے یہاں وزرائے اعظم تبدیل ہوتے ہیں اسی تیزی سے کرکٹ بورڈ کے چیئرمین۔ ہر وزیراعظم اپنی پسند کا چیئرمین لاتا ہے اور وہ اپنی ٹیم نیا کپتان، نیا کوچ ’نتائج‘ ہمارے سامنے ہیں۔ تصور کریں پچھلے چار یا پانچ ورلڈکپ میں ہم کبھی فائنل تک نہیں پہنچ پارہے مگر کوئی احتساب نہیں۔ یہی حال رہا تو ہماری کرکٹ کا حال بھی قومی کھیل ہاکی جیسا نہ ہو جائے۔ ہماری کرکٹ کے زوال میں یہ عنصر بھی نمایاں رہا کہ کئی نامور کرکٹرز اور نوجوان کھلاڑی ’تنگ نظر‘ سیاست کی نذر ہو گئے۔ اگر کرکٹ کو بچانا ہے تو بے جا مداخلت ختم کرنا ہو گی، سیاست کو تو ہم جمہوری نہ کر سکے کم از کم کرکٹ بورڈ کو تو جمہوری کر دیں۔ کیوں کوئی صدر یا وزیراعظم کرکٹ بورڈ کا پیٹرن انچیف ہو۔ 
بورڈ کو اپنا چیئرمین خود منتخب کرنے دیں، گورننگ باڈی بھی منتخب ہو۔ ’کپتان‘ سے توقع تھی کیونکہ وہ اکثر آسڑیلین ماڈل کا ذکر کرتے تھے مگر وزیراعظم بنے تو یہاں بھی یوٹرن لے لیا ورنہ وہ خود کہتے تھے کہ صدر یا وزیراعظم کو پیٹرن نہیں ہونا چاہئے۔ ہمارے یہاں ٹیلنٹ کی کمی نہیں مگر ٹیم پر نظر ڈالیں تو لگتا ہے ملک میں ٹیلنٹ ہے ہی نہیں۔ آج تک ہم سعید انور اور عامر سہیل کے بعد اوپنرز کی جوڑی نہ تلاش کر پائے۔ ایک سال پہلے تک اسی بائولنگ اٹیک کو دنیا کا بہترین اٹیک کہا جارہا تھا مگر ہمارے ان ’نامور بولرز‘ نے ریکارڈ قائم کیا تو سب سے زیادہ رنز دینے کا۔ کسی نے 10 اوورز میں 100 رنز دیئے تو کسی نے 90۔ اسپنرز تو لگتا ہے ختم ہی ہو گئے ہیں جو ایک تھا وہ باہر بٹھا دیا گیا، ابرار۔ جب ہماری سیاست کا لیول یہ ہو جائے کہ نوازشریف اور آصف علی زرداری کے درمیان اختلافات میں معاملہ نجم سیٹھی اور ذکا اشرف کا ہو تو نہ کرکٹ بچے گی نہ سیاست۔ حکومتوں کی طرح کرکٹ میں بھی تسلسل چاہئے جو بھی چیئرمین منتخب ہو اسے مدت ملازمت پوری کرنی چاہئے۔
ایسا نہیں کہ ٹیم ورلڈ چیمپئن نہیں رہی آج بھی ہم دنیا کی بہترین ٹیموں میں سے ایک ہیں اگر کمی ہے تو ’تسلسل‘ کی۔ جب بھی ٹیم متحد نظر آتی ہے تو اچانک ایک دو خراب پرفارمنس پر تبدیل کر دی جاتی ہے اور تسلسل ٹوٹ جاتا ہے۔ اب ہم ایک اور خطرناک کھیل کھیلنے جارہے ہیں جس پر نظر رکھنے کی ضرورت ہے اور وہ ہے PSL کا مستقبل۔ نجم سیٹھی کو یہ کریڈٹ جاتا ہے کہ انہوں نے نہ صرف اس لیگ کو پاکستان میں متعارف کرایا بلکہ بین الاقوامی کرکٹ کو پاکستان میں واپس بھی لائے۔ اب ذکا اشرف صاحب کے دور میں یہ خبریں کہ اسے اس سال ملک میں عام انتخابات کی وجہ سے اور سیکورٹی کے نام پر واپس دبئی لے جایا جارہا ہے ، باعث تشویش ہے۔ اگر ایسا ہوتا ہے تو دراصل ہم خود ہی دنیا کو پیغام دیں گے کہ پاکستان محفوظ ملک نہیں۔ رمیز راجہ جب کرکٹ بورڈ کے چیئرمین بنے تو انہوں نے بھی بین الاقوامی ٹیموں کو پاکستان لانے میں اہم کردار ادا کیا۔ اگر بات الیکشن کی ہے تو PSL کو ایک ماہ آگے لے جائیں فروری کے بجائے مارچ میں۔ خدارا اس کو ’جلاوطن‘ نہ کریں ورنہ واپس لانا مشکل ہو گا۔
مظہر عباس
بشکریہ روزنامہ جنگ
0 notes
osarothomprince · 2 years
Text
شاہین آفریدی بھارت کے ہاردک پانڈیا کی طرح آل راؤنڈر بن سکتے ہیں، عامر
ان میں بڑی ہٹس لگانے کی صلاحیت موجود ہے، سابق فاسٹ بولر (فوٹو: ایکسپریس ویب) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر محمد عامر نے رواں سال بھارت میں شیڈول ون ڈے ورلڈکپ 2023 میں پیسر شاہین آفریدی کی بطور آل راؤنڈرز بننے کی صلاحیت پر یقین کا اظہار کیا ہے۔ دوحا میں جاری لیجنڈز لیگ…شاہین آفریدی بھارت کے ہاردک پانڈیا کی طرح آل راؤنڈر بن سکتے ہیں، عامر
Tumblr media
View On WordPress
0 notes
globalknock · 9 months
Text
بابراعظم کی ٹیسٹ کرکٹ میں ناکامیوں کا سلسلہ دراز ہونے لگا - ایکسپریس اردو
کیرئیر میں پہلی بار بابراعظم سال میں ایک بھی نصف سنچری بنانے میں ناکام رہے (فوٹو: فائل) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان بابراعظم کی قسمت کا ستارہ میلبرن ٹیسٹ میں نہ چمک سکا۔ میلبرن کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے جارہے ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز کھیل کے اختتام تک پاکستان نے 6 وکٹوں کے نقصان پر 194 رنز بنالیے ہیں، آسٹریلوی ٹیم 318 رنز بناکر آؤٹ ہوئی تھی۔ قومی ٹیم کو آسٹریلیا کی برتری ختم کرنے کیلئے مزید 124 رنز…
Tumblr media
View On WordPress
0 notes
cryptosecrets · 2 years
Text
جیمز اینڈرسن نے پیٹ کمنز کو پیچھے چھوڑ دیا -
دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹیسٹ کی نئی رینکنگ جاری کردی۔ آئی سی سی نے ٹیسٹ پلیئرز کی نئی رینکنگ جاری کی ہے جس کے مطابق انگلش فاسٹ بولر جیمز اینڈرسن نے آسٹریلوی بولر پیٹ کمنز کو پیچھے چھوڑتے ہوئے پہلی پوزیشن پر قبضہ جما لیا ہے۔ بولرز رینکنگ میں بھارت کے روی چندر ایشون ایک درجہ ترقی کے بعد دوسرے جبکہ پیٹ کمنز تیسرے نمبر پر چلے گئے ہیں، قومی ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین آفریدی چھٹے نمبر…
Tumblr media
View On WordPress
0 notes