Tumgik
#منکی پاکس
urduchronicle · 5 months
Text
پاکستان میں منکی پاکس کا پہلا مریض انتقال کر گیا
پمز اسپتال اسلام آباد میں زیر علاج 40 سالہ مریض منکی پاکس سے انتقال کر گیا۔ وزارت صحت کے مطابق جاں بحق مریض منکی پاکس اور ایچ آئی وی کے امراض میں مبتلا تھا، منکی پاکس میں مبتلا شخص سعودی عرب سے پاکستان واپس آیا تھا۔ حکام کا کہنا تھا کہ جاں بحق ہونے والا شخص گزشتہ ڈیڑھ ماہ سے زیرعلاج تھا، پمز اسپتال میں منکی پاکس کے مریض کا انتقال اتوار کے روز ہوا۔
Tumblr media
View On WordPress
0 notes
globalknock · 2 years
Text
دنیا بھر میں منکی پاکس کے کیسز کی تعداد 700 تک پہنچ گئی
دنیا بھر میں منکی پاکس کے کیسز کی تعداد 700 تک پہنچ گئی
امریکہ : (وییب ڈیسک) امریکی ادارے سینٹرز فار ڈیزیز کنٹرول اینڈ پریوینشن کے مطابق اب تک دنیا بھر میں منکی پاکس کے 700 کیسزسامنے آچکے ہیں۔ امریکی ادارے سی ڈی سی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا ہے کہ اب تک امریکہ میں منکی پاکس کے 21 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ دنیا بھر میں کیسز کی مجموعی تعداد 700 ہو گئی ہے۔ امریکی محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ ملک میں منکی پاکس کا کوئی بھی کیس جان لیوا ثابت نہیں ہوا۔ تمام مریض صحت…
Tumblr media
View On WordPress
0 notes
akksofficial · 2 years
Text
منکی پاکس کے وبا میں تبدیل ہونے کے امکانات نہیں، عالمی ادارہ صحت
منکی پاکس کے وبا میں تبدیل ہونے کے امکانات نہیں، عالمی ادارہ صحت
نیویارک(عکس آن لائن)عالمی ادارہ صحت نے واضح کیا ہے کہ اگرچہ اب بھی منکی پاکس سے متعلق بہت ساری معلومات دستیاب نہیں ہے، تاہم اس بات کے کوئی امکانات نہیں کہ مذکورہ بیماری وبا میں تبدیل ہوگی۔میڈیارپورٹس کے مطابق ڈبلیو ایچ او کی منکی پاکس پر نظر رکھنے والی اعلی سائنسدان نے کہا کہ مذکورہ بیماری کے وبا بننے کے امکانات نہیں ہیں۔عالمی ادارہ صحت کی منکی پاکس ایکسپرٹ ڈاکٹر روسامند لیوس نے ایک تقریب میں کہا…
Tumblr media
View On WordPress
0 notes
paknewsasia · 2 years
Text
عالمی سطح پر منکی پاکس کے کیسز کی تعداد ہزار سے متجاوز
عالمی سطح پر منکی پاکس کے کیسز کی تعداد ہزار سے متجاوز
عالمی سطح پر منکی پاکس سے متاثر ہونے والے افراد کی تعداد ہزار سے تجاوز کرگئی ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکا کے سینٹرز فار ڈیزیز کنٹرول اینڈ پریونٹیشن (سی ڈی سی) کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق اب تک 29 ممالک میں منکی پاکس کے 1029 کیسز کی تصدیق ہوچکی ہے۔ اس میں نسبتاً برطانیہ میں سب سے زیادہ کیسز سامنے آئے ہیں جن کی تعداد 302 ہے۔ واضح رہے، منکی پاکس کے  کیسز بالترتیب پرتگال میں…
View On WordPress
0 notes
omega-news · 2 years
Text
چین میں منکی پاکس کا پہلا کیس رپورٹ، محکمہ صحت کی سخت ہدایات جاری
چین میں منکی پاکس کا پہلا کیس رپورٹ، محکمہ صحت کی سخت ہدایات جاری
چین میں منکی پاکس کا پہلا کیس رپورٹ ہونے کے بعد محکمہ صحت کے اعلیٰ عہدیدار نے عوام کو خبردار کیا ہے کہ وہ غیر ملکی شہریوں سے جسمانی تعلق رکھنے سے گریز کریں۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق محکمہ صحت کے عہدیدارکا کہنا ہے کہ چین میں ایک ایسے شخص میں انفیکشن پایا گیا جو حال ہی میں بیرون ملک سے سفر کرکے آیا تھا، جس کے بعد انہیں قرنطینہ کر دیا گیا ہے۔ چین کے مرکز برائے امراض کے ماہر وبائیات…
View On WordPress
0 notes
maqsoodyamani · 2 years
Text
منکی پاکس: امریکہ نے ہیلتھ ایمرجنسی کا اعلان کر دیا
منکی پاکس: امریکہ نے ہیلتھ ایمرجنسی کا اعلان کر دیا
منکی پاکس: امریکہ نے ہیلتھ ایمرجنسی کا اعلان کر دیا واشنگٹن،5 اگست ( آئی این ایس انڈیا ) امریکی حکومت کے اس اقدام سے اس بیماری سے لڑنے کے لیے مزید وفاقی فنڈنگ اور اقدامات کا بند و بست ہو سکے گا۔ عالمی ادارہ صحت نے پہلے اسی طرح کا اعلان کیا تھا اور اب امریکی انتظامیہ نے بھی اسے ایمرجنسی قرار دے دیا ہے۔امریکہ میں صحت اور انسانی خدمات کے وزیر زیویئر بیسرا نے اعلان کیا کہ حکومت نے منکی پاکس کے…
Tumblr media
View On WordPress
0 notes
Text
دنیا بھر میں منکی پاکس تیزی سے پھیلنے لگا پاکستان بھی خطرے میں ؟
دنیا بھر میں منکی پاکس تیزی سے پھیلنے لگا پاکستان بھی خطرے میں ؟
لاہور (آواز نیوز) عالمی ادارہ صحت کی جانب سے منکی پوکس کو عالمی ایمرجنسی قرار دینے کے بعد وزیر صحت کے حکم پر ملک کے داخلی راستوں پر سخت نگرانی شروع کردی گئی۔ ترجمان وزارت صحت کے مطابق وفاقی وزیرصحت عبدالقادر پٹیل نے این سی او سی کو ہدایت جاری کی ہے کہ کووڈ کے ساتھ ساتھ منکی پوکس کی مانیٹرنگ کو بھی یقینی بنایا جائے تاہم پاکستان میں ابھی تک منکی پوکس کا کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا ہے۔ ترجمان کے…
Tumblr media
View On WordPress
0 notes
airnews-arngbad · 2 years
Text
Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad Date : 02 June 2022 Time : 09.00 to 09.10 AM آکاشوانی اَورنگ آ باد علاقائی خبریں تاریخ  :  ۲   ؍  جون  ۲۰۲۲؁ ء وقت  :  صبح  ۹.۰۰   سے  ۹.۱۰   بجے
پہلے خاص خبروں کی سر خیاں...
٭ امداد باہمی تنظیموں کو گورنمنٹ  ای  مارکیٹ پلس  پورٹل سے خریداری کرنے کی
مرکزی کا بینہ نے دی منظوری
٭ مہاراشٹر اسٹیٹ ٹرانسپورٹ کارپوریشن نے شروع کی بجلی سے چلنے والی بسیں
٭ رکشہ ڈرائیوروں کے لیے کارپوریشن قائم کیا جائے گا ‘ وزیر حمل و نقل کا اعلان
٭ ریاست میں کَل مزیدایک ہزار81؍ کورونا مریض پائے گئے
اور
٭ بیڑ نگر پالیکا کے چیف آفیسر  ڈاکٹر  اُتکرش گُٹّے  سمیت  4؍ ملازمین بد نظمی  اور  بد دیانتی کی
پاداش میں معطل
اب خبریں تفصیل سے...
ٌٌ مرکزی کا بینہ نے گورنمنٹ  ای  مارکیٹ پلس  یعنی
GeM
نامی پورٹل سے ملک بھر کی امداد باہمی تنظیموں کو ضرورت کے مطابق خریداری کرنے کی منظوری دیدی ہے ۔مرکزی وزیر برائے اطلاعات و نشر یات انوراگ سنگھ ٹھا کُر نے کابینی اجلاس کے بعد صحافیوں کو یہ اطلاع دی ۔ اُنھوں نے بتا یا کہ حکو مت کے اِس فیصلے کے باعث امداد باہمی تنظیموں کو کُھلے  اور  شفاف طریقے سے مناسب قیمتیں حاصل ہوں گی ۔ وزیر موصوف نے بتا یا کہ 8؍ لاکھ 54؍ ہزار سے زیادہ امداد باہمی تنظیمیں  اور  اُن کے 27؍ کروڑ سے زیادہ ممبران کو اِس کا فائدہو گا۔
***** ***** *****
مختلف مطالبات کی تکمیل کے لیے ہفتہ بھر سےآندو لن کرنے والی ریاست بھر کی نر سوںکے مطالبات پر
15؍ جولائی تک غور وخوض کرکے عمل در آمد کیا جا ئےگا ۔ایسا تحریری تیقن ملنے کے بعد نر سوںنے کَل اپنا بے مدت آندو لن ختم کر دیا ہے۔ نرسوں کی ریاستی تنظیم نے یہ اطلاع دی ۔
***** ***** *****
مہاراشٹر اسٹیٹ ٹرانسپورٹ کارپوریشن  ایس  ٹی  بسوں کے قافلے میں اب بجلی سے چل��ے والی بسیں بھی شامل کر لی گئی ہیں ۔ نائب وزیر اعلیٰ اجیت پوار نےکَل پونا کے سوار گیٹ بس اسٹینڈ سے  شِوائی نامی بجلی سے چلنے والی بس خد مات کا آغاز کیا  ۔اِس موقعے پر الیکٹرک چارجنگ سینٹر کا بھی افتتاح عمل میں آ یا ۔وزیر اعلیٰ اُدھو ٹھا کرے نے  اِس تقریب میںآن لائن شر کت کی تھی ۔اپنے خطاب میں وزیر اعلیٰ نے کہا کہ بس خد مات کوآلود گی نہ کرنے والی خد مات کیسے بنا یا جا سکتا ہے حکو مت اِس بات پر غور کر رہی ہے ۔ اُنھوں نے کہا کہ ایس ٹی کارپوریشن میں بہتری لانے کے لیے نئے خیالات روبہ عمل لائے جا رہے ہیں ۔
اپنی تقریر میں نائب وزیر اعلیٰ اجیت پوار نے کہا کہ اسٹیٹ ٹرانسپورٹ کارپوریشن میں ضرورت کے مطابق  تبدیلیاں کی گئی ہیں ۔ اُنھوں نے کہا کہ ایس ٹی بس مسافروں کو محفوظ اور معیاری خدمات فراہم کرنے کی کوشش جاری ہے ۔ اُنھوں نے بتا یا کہ عنقریب تمام ایس ٹی ڈِپو میں الیکٹرک چارجنگ سینٹر قائم کیے جا ئیں گے ۔
خیال رہے کہ  شِوائی  بسوں میں ACکی سہولت بھی ہے یہ بسیں صوتی آلودگی  اور  فضائی آلود گی بھی نہیں کر تی ۔ اِن بسوں میں موبائل چارجنگ کی سہو لت ‘ اینڈ رائڈ ٹی وی  ‘  کیمرہ  اور  وائی فائی کی بھی سہولت دستیاب کر وائی گئی ہے ۔
اِس موقعے پر اپنی تقریر میں وزیر ِ حمل و نقل انیل پرب نے کہا کہ کورونا وائرس کی آفت کے دوران رکشہ ڈرائیوروں کو بہت سی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ۔ حکو مت یہ بات جانتی ہے۔ اِس موقعے پر وزیر موصوف نے رکشہ ڈرائیوروں کے لیے کارپوریشن قائم کرنے کا اعلان کیا ۔***** ***** *****
وزیر صحت راجیش ٹو پے نے کہا ہے کہ مہاراشٹر  یا  بھارت میں منکی پاکس سے متاثرہ ایک بھی مریض نہیں ہے  لہذا منکی پاکس سے خوف زدہ ہونے کی کوئی وجہ نہیں ہے ۔وہ کَل ممبئی میں صحافیوں سے مخاطب تھے ۔ وزیر موصوف نے بتا یا کہ احتیا ط کے لیے  تمام ہوائی اڈوں پربیرون ملک سے آنے والے مسافروں کی طبی جانچ کی جا رہی ہے ۔
***** ***** *****
سائبر جرائم کی روک تھام کے مقصد سے جامعہ منصوبہ بندی کی جائے ۔وزیر داخلہ دلیپ وڑسے پاٹل نے یہ ہدایت دی ہے ۔اِس خصوص میں کَل ممبئی میں منعقدہ اجلاس میں وہ مخاطب تھے ۔ اُنھوں نے بتا یا کہ سائبر جرام کے خاتمے کے لیے ریاستی پولس فورس کو ضروری آلات فراہم کیے گئے ہیں ۔ وزیر موصوف نے اِس شعبے میں خالی عہدے پُر کرنے کی بھی ہدایت دی ہے۔ اِس کے علا وہ اُنھوں نے سائبر جرائم سے متعلق شکایات درج کروانے کے لیے شروع کی گئی ہیلپ لائن  کی  تشہیر  اور  مذکورہ جرائم کی روک تھام کے لیے حکو مت کی جانب سے کیے گئے اقدامات سے متعلق عوامی آگہی میں اضافہ کرنے کی بھی ہدایت دی ۔
***** ***** ***** ***** ***** *****
یہ خبریں آکاشوانی اورنگ آ باد سے نشر کی جا رہی ہیں
***** ***** ***** ***** ***** *****
ریاست میں کَل مزید ایک ہزار81؍ افراد کورونا وائرس سے متاثر پائے گئے ۔ اِس کے ساتھ ہی ریاست میں اب تک پائے گئے کورونا متاثرین کی تعداد بڑھ کر78؍  لاکھ88؍ ہزار167؍ ہو گئی ہے ۔ ریاست میں کَل ایک بھی کورونا مریض کی وفات نہیں ہوئی ۔
دوسری جانب  524؍ کورونا متاثرین علاج کے بعد کَل شفا یاب ہو گئے ۔ اِس طرح ریاست میں اب تک
77؍ لاکھ36؍ ہزار275؍ کورونا متاثرین علاج کے بعد صحت یاب ہو چکے ہیں ۔ فی الحال ریاست بھر میں 4؍ہزار
32؍ کورونا مریض زیر علاج ہیں ۔
***** ***** *****
بیڑ نگر پالیکا میں بد نظمی  اور  تر قیاتی کاموں میں بد دیانتی کرنے کی پاداش میں نگر پالیکا کے چیف آفیسر ڈاکٹر اُتکرش گُٹّے  سمیت  دیگر 2؍ اِنجینئرس اور  2؍ ملازمین کو معطل کر دیا گیا  ۔ خیال رہے کہ مالی اجلاس کے دوران مملکتی وزیر پراجکت تنپورے  نے رکن اسمبلی  وِنائک میٹے کی توجہ دلائو نوٹِس  کے بعد مذکورہ افسران کے خلاف کار وائی کرنے کا تیقن دیا تھا ۔ چیف آفیسر  گُٹّے  اور  دیگر 4؍ ملازمین نے ایوان میں توجہ دلائونوٹِس زیر دوراں ہونے کے با وجود  اِس سلسلے میں خاطر خواہ تفصیلات فراہم نہیں کی ۔ اِس کے علا وہ اعلیٰ افسران کے احکا مات کی بھی خلاف ورزی کی  جس کے بعد اِن ملازمین کے خَلاف آئندہ احکامات تک معطلی کی کار وائی کی گئی ہے ۔
***** ***** *****
ناندیڑ کی سوامی رامانند تیرھ مراٹھواڑہ یو نیور سٹی کا24؍ واں جلسہ ٔ  تقسیم ِ اسناد کَل منعقد کیا گیا تھا ۔  اِس میں گورنر اور یونیور سٹی کے چانسلر بھگت سنگھ کوشیاری نے آن لائن شر کت کی تھی ۔ اعلیٰ  اور  تکنیکی تعلیم کے وزیر  اُدئے سامنت  تقریب کے مہمانِ خصوصی تھے ۔ اِس تقریب میں مختلف فیکلٹیز میںشاندارکامیابی حاصل کرنے والے کُل52؍ طلباء کو گولڈ میڈل سے نوازا گیا ۔ اِس موقعے پر اپنے خطاب میں گورنر نے طلباء کو اچھا انسان بننے کی تلقین کی ۔
***** ***** *****
خلیجی ممالک جانے کے لیے  اورنگ آباد سےفضائی خد مات شروع کرنے کے موضوع پر کَل اورنگ آ باد ایئر پورٹ اتھاریٹی  اور  عمرہ ٹور آپریٹرس کا ایک اجلاس اورنگ آباد طیرانگاہ پر منعقد کیاگیا تھا ۔ اِس موقعے پر اورنگ آباد ٹوریزم ڈیولپمنٹ فائونڈیشن  کے صدر جسونت سنگھ راجپوت نے کہا کہ تمام عمرہ ٹور آپریٹرس سے مسافروں کی معلو مات حاصل کی جا رہی ہے ۔ یہ تفصیلات فضائی کمپنیوں کے سامنے پیش کی جا ئے گی ۔
***** ***** *****
جالنہ ضلعے میں گھن سائونگی تعلقے کے پارڈ گائوں میں اوّل درجے کا جانوروں کا دواخانہ شروع کرنے کی منظوری دیدی گئی ہے ۔ وزیر صحت راجیش ٹو پے نے ٹوئیٹ پیغام کے ذریعے یہ اطلاع دی ۔ خیال رہے کہ مراٹھواڑے کی سب سے بڑی مویشی منڈی پارڈ گائوں میں ہے اِسی لیے بیو پاریوں نے گائوں میں جانوروں کا دواخانہ شروع کرنے مطالبہ کیا تھا ۔
***** ***** *****
ناندیڑ ریلوے ڈویژن میں پٹریوں کی مرمت کا کام جاری ہے جس کی وجہ سے  اورنگ آباد-    حیدر آ باد ایکسپریس  ٹرین29؍  جون تک  سوموار  ‘  بدھ  اور  سنیچر کے روز 2؍ گھنٹے 40؍ منٹ تاخیر سے چلے گی ۔ اِسی طرح  ناندیڑ-  میداچل مسافر گاڑی  بھی اپنے طئے شدہ وقت سے  ایک گھنٹہ چالیس منٹ تاخیر سے چلے گی ۔یعنی  یہ گاڑی اب  صبح6؍ بج کر35؍ منٹ پر روانہ ہو گی ۔ جنوب وسطی ریلوے نے یہ اطلاع دی ہے ۔
***** ***** *****
ہنگولی ضلعے میں کل متواتر تیسرے دِن بھی مانسون سے قبل بارش ہوئی ۔ ہنگولی شہر میں دو پہر ساڑھے تین بجے کے آس پاس طوفانی ہوائوں کے ساتھ بارش ہوئی ۔
***** ***** ****
محکمہ موسمیات نے آئندہ 2؍ دنوں میں کو کن  ‘  وسطی مہاراشٹر  اور  مراٹھواڑہ ےکے کچھ علاقوں میں بارش ہونے کا امکان ظاہر کیا ہے ۔ کو کن  اور  وسطی مہاراشٹر کے کچھ علاقوں میں بادلوں کی گھن گرج  اور  بجلی کی گرج چمک کے ساتھ طوفانی ہوائیں چلنے کا بھی امکا ن ہے ۔
***** ***** *****
آخر میں اہم خبروں کی سر خیاں ایک مرتبہ پھر سن لیجیے...
٭ امداد باہمی تنظیموں کو گورنمنٹ  ای  مارکیٹ پلس  پورٹل سے خریداری کرنے کی
مرکزی کا بینہ نے دی منظوری
٭ مہاراشٹر اسٹیٹ ٹرانسپورٹ کارپوریشن نے شروع کی بجلی سے چلنے والی بسیں
٭ رکشہ ڈرائیوروں کے لیے کارپوریشن قائم کیا جائے گا ‘ وزیر حمل و نقل کا اعلان
٭ ریاست میں کَل مزیدایک ہزار81؍ کورونا مریض پائے گئے
اور
٭ بیڑ نگر پالیکا کے چیف آفیسر  ڈاکٹر  اُتکرش گُٹّے  سمیت  4؍ ملازمین بد نظمی  اور  بد دیانتی کی
پاداش میں معطل
علاقائی خبریں ختم ہوئی
٭٭٭٭٭
0 notes
shoukatali · 2 years
Text
منکی پاکس کا خطرہ ، ملک بھر کے اسپتالوں میں ہائی الرٹ جاری
منکی پاکس کا خطرہ ، ملک بھر کے اسپتالوں میں ہائی الرٹ جاری
کورونا کے بعد نئے وائرس نے دنیا بھر میں خطرے کی گھنٹی بجادی ہے جس کے کیسز اب تک 11 ممالک میں سامنے آچکے ہیں۔  پاکستان پر بھی اس بیماری  کے منڈلاتے خطرے کے پیش نظر قومی ادارہ صحت نے منکی پاکس سےمتعلق الرٹ جاری کر دیا ہے۔ ادارہ قومی صحت نے وفاقی اور صوبائی حکام صحت کو منکی پاکس کے  مشتبہ کیسز سے متعلق ہائی الرٹ کر دیا ہے جس کے پیش نظر ملک کے تمام داخلی راستوں اور ائیرپورٹس پر مسافروں کی نگرانی…
Tumblr media
View On WordPress
0 notes
urduchronicle · 7 months
Text
کانگو وائرس سمیت دیگر وبائی امراض، ایئرلائنز کا حفاظتی تدابیر پر عمل سے گریز
کانگووائرسمیت عالمی وباؤں سے نمٹنے کے لیے بین الاقوامی فلائٹ آپریشن کی حامل ائیرلائنز کاعدم تعاون،طیاروں پرجراثم کش ادویات کےاسپرے اوربین الاقوامی پروازسے پاکستان پہنچنے والے جہازوں کے مسافروں کے کوائف کی فراہمی سے بھی ائیرلائنزانتظامیہ گریزاں ہیں۔ ذرائع کے مطابق کانگووائرس سمیت دیگروباوں منکی پاکس،نیپاوائرس کے معاملے ائیرلائنز کے عدم تعاون کا انکشاف ہواہے،خصوصا بین الاقوامی روٹس کی پاکستانی…
Tumblr media
View On WordPress
0 notes
munsifurdu · 2 years
Text
تلنگانہ میں منکی پاکس کے پہلے مشتبہ کیس کے نمونے نیشنل انسٹیٹیوٹ آف وائرولوجی کو روانہ
منکی پاکس کی مشتبہ علامات کے حامل شخص کے نمونوں کو پونے کے نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف وائرولوجی (این آئی وی) بھیج دیا گیا ہے۔ #MunsifUrdu
حیدرآباد: منکی پاکس کی مشتبہ علامات کے حامل شخص کے نمونوں کو پونے کے نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف وائرولوجی (این آئی وی) بھیج دیا گیا ہے۔ 40سالہ مریض کے پانچ قسم کے نمونے حاصل کیے گئے جو فی الحال حیدرآباد کے فیور ہاسپٹل میں الگ تھلگ وارڈ میں ہے۔ ان نمونوں میں لعاب دہن، خون، قارورہ، جلد پر موجود چھالے شامل ہیں۔ فیور ہاسپٹل کے سپرنٹنڈنٹ‘ ڈاکٹر کے شنکر کے مطابق نتیجہ منگل کی شام تک آنے کی توقع ہے۔ انہوں نے…
Tumblr media
View On WordPress
0 notes