Tumgik
#موسلادھار
airnews-arngbad · 19 days
Text
 Regional Urdu Text Bulletin, Chatrapati Sambhajinagar
Date: 02 September-2024
Time: 09:00-09:10 am
آکاشوانی چھترپتی سمبھاجی نگر
علاقائی خبریں
تاریخ:  ۲/ ستمبر  ۴۲۰۲ء؁
وقت: ۰۱:۹-۰۰:۹
***** ***** *****
::::: سرخیاں::::::
    پیش ہے خاص خبروں کی سرخیاں:
    ٭    مراٹھواڑہ سمیت ریاست کے بیشتر مقامات پر بارش کا زور جاری؛ جائیکواڑی پشتے کی آبی سطح 87 فیصد کے پار؛ پانی کا اخراج شروع۔
    ٭    مراٹھواڑہ کے تمام اضلاع کیلئے آج یلو الرٹ؛ ناندیڑ، بیڑ، ہنگولی اضلاع کے ساحلی علاقوں کے ساکنان کو محتاط رہنے کی ہدایت۔
    ٭    صدرِ جمہوریہ دَرَوپدی مُرمو آج سے تین دِنوں کے مہاراشٹر دورے پر۔
    ٭    قانون و انصاف محکمہ میں خواتین کی حصہ داری مضبوط نظامِ عدل کی علامت: نائب وزیرِ اعلیٰ دیویندر پھڑنویس کا بیان۔
اور۔۔۔٭    پیرس پیرالمپک مقابلوں میں بھارتی کھلاڑیوں کو اب تک سات تمغے حاصل؛ خواتین بیڈمنٹن مقابلے میں آج سونے کا تمغہ حاصل کرنے کا موقع۔
***** ***** *****
    اب خبریں تفصیل سے:
     مراٹھواڑہ اور ودربھ سمیت ریاست کے کئی علاقوں میں موسلادھار بارش جاری ہے۔ چھترپتی سمبھاجی نگر شہر سمیت ضلع میں کل زوردار بارش ہوئی۔ شہری علاقے میں کل رات سے بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ ضلعے کا جائیکواڑی آبی پشتے کی سطح 87 فیصد تک جاپہنچی ہے اور ڈیم کے کیچمنٹ ایئریا میں بارش جاری ہونے کی وجہ سے اس میں اضافہ کا امکان ہے۔ جس کی وجہ سے جائیکواڑی سے گوداوری ندی میں پانی چھوڑا جارہا ہے۔محکمہئ آبپاشی نے ندی کے کنارے واقع گاؤں کے ساکنان کو احتیاط برتنے کی اپیل کی ہے۔ ویجاپور اور گنگاپور کیلئے ناندور-مدھمیشور نہر سے پانی چھوڑا جارہا ہے۔
    پربھنی ضلعے میں موسلادھار بارش کی وجہ سے ندی نالے بہہ رہے ہیں۔ مُودرَل باندھ کے دو دروازے کھولے گئے ہیں۔ زیرو پھاٹہ- پورناکے درمیان ماٹے گاؤں پُل پر سے پانی بہنے سے ناندیڑ-پربھنی راستہ بند کیا گیا ہے، جبکہ مَلا سوننا‘ دَیٹھنا کے پُل پر پانی آنے سے آٹھ گاؤں سے رابطہ ٹوٹ چکا ہے۔ دَیٹھنا گاؤں میں بارش کی وجہ سے مکانات منہدم ہوگئے، جبکہ جنتور تعلقے کے ندی نالے اُبل کر بہہ رہے ہیں اور کھیتوں میں پانی جمع ہونے کی اطلاع ہمارے نامہ نگار نے دی ہے۔ گنگاکھیڑ تعلقہ کا ماسوڑی آبی منصوبہ مکمل بھرچکا ہے۔
    سب ڈویژنل افسر جیوراج ڈاپکر نے عوام سے احتیاط برتنے کی اپیل کی ہے۔
    ہنگولی ضلعے میں کل مسلسل دوسرے دِن بھر زوردار بارش ہونے سے نظامِ زندگی مفلوج ہوکر رہ گیا ہے۔ طوفانی ہواؤں سمیت بارش ہونے سے کیادُھو ندی سمیت دیگر ندی نالوں میں طغیانی آئی ہوئی ہے اور مکانات میں پانی دَر آیا ہے۔خصوصی طورپر ہنگولی شہر کے کئی تجارتی علاقوں میں پانی دَر آنے سے بڑے پیمانے پر مالی نقصانات ہوئے ہیں۔
    ضلعے کے سِدّھیشور آبی پشتے کے 14 دروازے کھول کر 27 ہزار گھن فٹ فی سیکنڈ کی رفتار سے پورنا ندی میں پانی چھوڑا جارہا ہے‘ جس کے باعث ندی میں سیلابی صورتحال پیدا ہوچکی ہے۔ ندی کے قریب واقع آبادیوں کو چوکنا رہنے کی ہدایت دی گئی ہے۔
    بیڑ شہر سمیت ضلع بھر میں کل دِن بھر بارش جاری رہی، جس کی وجہ سے ندی نالے بہنے لگے۔ بیڑ شہر اور کھیتوں کو پانی فراہم کرنے والے بندوسرا آبی منصوبہ مکمل بھرچکا ہے۔ کل اُس مقام پر کسانوں اور مقامی افراد کی موجودگی میں رُکنِ اسمبلی سندیپ شرساگر کے ہاتھوں پانی کی پوجا کی گئی۔ ضلعے کے 143 درمیانی اور 36 چھوٹے آبی منصوبے مکمل بھرچکے ہیں اور پانی کی سطح 21 فیصد سے اوپر جاچکی ہے۔
    بِندوسرا منصوبہ سے پانی چھوڑا جارہا ہے اور ندی کے کنارے آباد ساکنان کو احتیاط برتنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ پرلی- بیڑ راستہ پر واقع پانگری کا متبادل پُل زیرِ آب آچکا ہے، جس کی وجہ سے انتظامیہ نے متبادل راستے کا استعمال کرنے کی ہدایت جاری کی ہے۔
    ضلعے میں بارش کا زور بڑھ چکا ہے۔ ہنگامی صورتحال میں فوری مدد کیلئے ضلع انتظامیہ سے محتاط رہنے کی اپیل رکنِ پارلیمانی بجرنگ سونونے نے کی ہے۔ انھوں نے کہا کہ بارش میں کسان اپنے جانوروں کا خصوصی خیال رکھیں اور فصل نقصان ہونے پر متعلقہ کسان فوری اپنے نقصانات کی اطلاع بیمہ کمپنی کو دیں۔ ضلع کے رابطہ وزیر دھننجئے منڈے نے ندی کے کنارے رہنے والے ساکنان سے احتیاط برتنے کی اپیل کی ہے۔
    ناندیڑ ضلعے میں بھی موسلادھار بارش جاری ہے۔ ضلعے کی گوداوری‘ مانجرا‘ پین گنگا‘ آسنا‘ لینڈی‘ سیتا ندیوں میں سیلاب آیا ہوا ہے۔ ضلع میں بچاؤ کام کیلئے مقامی دستوں سمیت قومی ڈیزاسٹر مینجمنٹ کے دو دستے تعینات کیے گئے ہیں۔ موسلادھار بارش کی وجہ سے فصلوں کا کافی نقصان ہوا ہے‘ کئی مکانات منہدم ہوگئے ہیں جبکہ بارہ جانوروں کے ہلاک ہونے کی اطلاع ہے۔
    ضلع کلکٹر ابھیجیت راؤت نے عوام سے ضرورت پڑنے پر ہی گھر سے باہر نکلنے کی اپیل کی ہے۔ انھوں نے کہا کہ بارش رُکتے ہی نقصانات کے پنچنامے کیے جائیں گے۔
    جالنہ شہر سمیت ضلع بھر میں زوردار بارش جاری ہے۔ منٹھا تعلقے کے پاٹودہ‘ ساونگی، پیوا، ترتونڈی‘ ماڑتونڈی، دیوٹھانہ گاؤں میں سیلاب کی صورتحال ہے۔ پانگری خُورد گاؤں کا پاجھر تالاب مکمل بھرجانے سے عوام کو محفوظ مقام پر منتقل کیا گیا ہے۔ گھن ساونگی تعلقے کے تیرتھ پوری، رامَس گاؤں‘ شیوتہ، بانے گاؤں، سوندل گاؤں‘ منگرول مقامات پر زوردار بارش ہوئی، جس کی وجہ سے ندی نالوں میں طغیانی آگئی ہے۔
    دھاراشیو ضلعے میں کل دِن بھر بارش جاری تھی، جس کی وجہ سے سویابین فصل کا نقصان ہونے کی اطلاع ملی ہے۔
    ضلع کے 40 آبی منصوبے لبالب بھر چکے ہیں لیکن عمرگہ، لوہارا تعلقوں کا ایک بھی منصوبہ نہیں بھرا ہے۔ لاتور شہر سمیت ضلع میں بارش کا زور بڑھ گیا ہے۔ ضلع انتظامیہ نے عوام سے احتیاط برتنے کی اپیل کی ہے۔
    آئندہ دو دِنوں میں ریاست کے اکثر و بیشتر مقامات پر بارش ہونے کا امکان ہے۔ مراٹھواڑہ کے تمام اضلاع میں آج یلو الرٹ جاری کیا گیا ہے۔
***** ***** *****
    صدرِ جمہوریہ دَرَوپدی مُرمو آج سے مہاراشٹر کے تین دِنوں کے دورہ پر آرہی ہیں۔ آج کولہاپور کے وارنا نگر میں وارنا خواتین کوآپریٹیو گروپ کے گولڈن جبلی پروگرام میں موجود رہیں گی۔ کل پونا کے سِمبایوسِس بین الاقوامی یونیورسٹی کی اکیسویں تقسیمِ اسناد پروگرام میں شرکت کریں گی، جبکہ چار تاریخ کو لاتور ضلعے کے اودگیر میں بدھ وِہار کا افتتاح کریں گی۔ اُودگیر میں مہاراشٹر حکومت کی ”شاسن آپلیا داری“ اور وزیرِ اعلیٰ میری لاڈلی بہن اسکیم کے مستفیدین کے پروگرام سے خطاب کریں گی۔
***** ***** *****
    نائب وزیرِ اعلیٰ دیویندر پھڑنویس نے کہا کہ قانون و انصاف محکموں میں خواتین کا اضافہ خوش آئند ہے اور یہ ایک مضبوط عدلیہ کی علامت بھی ہے۔ چھترپتی سمبھاجی نگر کے مہاراشٹر نیشنل لاء یونیورسٹی کے گرلز ہاسٹل کے افتتاح کے موقعے پر وہ مخاطب تھے۔
    پھڑنویس نے اس موقع پر کہا کہ سرمایہ کار ہمارے ملک میں آنے کیلئے بے تاب ہیں کیونکہ اس یقین کے ساتھ کہ اچھے نظامِ انصاف کی وجہ سے سرمایہ کاری کا عمل قانونی طور پر ہوگا جس کے نتیجے میں ہم دنیا کی بہترین معیشت بننے کی طرف بڑھ رہے ہیں۔
***** ***** *****
    پیرس پیرالمپک مقابلوں میں بھارتی کھلاڑیوں کا زور قائم ہے۔ نشاد کمار نے لانگ جمپ میں چاندی کا تمغہ حاصل کیا‘ جبکہ خواتین کی دوسو میٹر کے مقابلے میں پریتی پال نے کانسے کا تمغہ جیتا۔ ان تمغوں کی وجہ سے بھارت کے تمغوں کی تعداد سات ہوچکی ہے۔
    آج خواتین کے بیڈمنٹن مقابلوں میں تلسی مَتی مُروگُسین سونے کے تمغے کیلئے جبکہ منیشا رام داس کانسے کے تمغے کیلئے کھی��یں گے۔
***** ***** *****
    کوکن کے سندھودُرگ ضلع کے مالون کے راجکوٹ کے چھترپتی شیواجی مہاراج کا مجسمہ گرنے کے خلاف مہاوِکاس آگھاڑی نے کل ممبئی میں احتجاج کیا۔ شیوسینا اُدّھو باڑا صاحب ٹھاکرے گروپ کے صدر اُدّھو ٹھاکرے، راشٹروادی کانگریس شرد چندر پوار گروپ کے صدر رکنِ پارلیمان شرد پوار، کانگریس کے ریاستی صدر نانا پٹولے سمیت مہا وِکاس آگھاڑی کے دیگر قائدین نے شہید چوک پر جمع ہوکر حکومت کے خلاف نعرے بازی کی۔
    ناندیڑ میں بھی قانون ساز کونسل کے قائد ِ حزبِ اختلاف امباداس دانوے کی سربراہی میں احتجاج کیا گیا۔
***** ***** *****
    وزیرِ اعلیٰ ایکناتھ شندے نے تنقیدکی ہے کہ مخالفین کے قدموں کے نیچے سے زمین کھسک گئی ہے اور انھیں اپنی شکست نظر آرہی ہے۔ وہ کل ممبئی میں نامہ نگاروں سے مخاطب تھے۔ چھترپتی سمبھاجی نگر میں نائب وزیرِ اعلیٰ دیویندر پھڑنویس نے کہا کہ مہاوِکاس آگھاڑی کا احتجاج مکمل طور پر سیاسی ہے۔
    دریں اثناء مہا وِکاس آگھاڑی کے احتجاج کے جواب میں بی جے پی نے بھی ریاست کے کئی مقامات پر احتجاج کیا۔
***** ***** *****
    بیل پولا آج منایا جارہا ہے۔ اس دِن کسان کی محنت میں ساتھ دینے والے بیلوں کا شکریہ ادا کیا جاتا ہے۔ آج دیہی علاقوں میں کئی جگہوں پر بیلوں کو سجایا جاتا ہے اور انکی پوجا کی جاتی ہے۔
***** ***** *****
     دھاراشیو کے پرانڈا کے بی جے پی کے ودھان پریشد کے سابق رُکن سجیت سنگھ ٹھاکر کو دولت ِ مشترکہ پارلیمانی بورڈ کے ذریعہ بہترین مقرر کے ایوارڈ کیلئے منتخب کیا گیا ہے، جبکہ مراٹھواڑہ گریجویٹ حلقے کے رُکنِ اسمبلی ستیش چوہان کو بہترین پارلیمنٹرین کے طور پر منتخب کیا گیا ہے۔ کل ممبئی میں صدرِ جمہوریہ کے ہاتھوں یہ انعامات دئیے جائیں گے۔
***** ***** *****
    ریاست سمیت ملک بھر میں بارش کی وجہ سے کئی ٹرینیں منسوخ جبکہ کئی ٹرینوں کے روٹ تبدیل کیے گئے ہیں۔ کل لِنگم پلّی سے ممبئی جانے والی دیوگری ایکسپریس منسوخ کی گئی، جس کی وجہ سے آج ممبئی سے لنگم پلّی آنے والی ٹرین بھی منسوخ کردی گئی۔ اس کے ساتھ آج ممبئی- سکندرآباد دیوگری ایکسپریس‘ ناندیڑ- سمبل پور ایکسپریس‘ تروپتی- عادل آباد کرشنا ایکسپریس‘ کاکی ناڑا- سائی نگر شرڈی ایکسپریس جبکہ کل تین تاریخ کو عادل آباد- تروپتی کرشنا ایکسپریس‘ شرڈی- کاکی ناڑا ایکسپریس منسوخ کی گئی ہے۔ آج نرساپور سے چلنے والی نرساپور- نگرسول اس ٹرین کے کھمم تا قاضی پیٹ کے تمام اسٹاپ منسوخ کیے گئے ہیں اور یہ ٹرین وجئے واڑہ سے گنٹور- پاگی ڈی پلّی راستے سے سکندرآباد جائے گی۔
***** ***** *****
::::: سرخیاں::::::
    آخرمیں اس بلیٹن کی خاص خبریں ایک بار پھر:
    ٭    مراٹھواڑہ سمیت ریاست کے بیشتر مقامات پر بارش کا زور جاری؛ جائیکواڑی پشتے کی آبی سطح 87 فیصد کے پار؛ پانی کا اخراج شروع۔
    ٭    مراٹھواڑہ کے تمام اضلاع کیلئے آج یلو الرٹ؛ ناندیڑ، بیڑ، ہنگولی اضلاع کے ساحلی علاقوں کے ساکنان کو محتاط رہنے کی ہدایت۔
    ٭    صدرِ جمہوریہ دَرَوپدی مُرمو آج سے تین دِنوں کے مہاراشٹر دورے پر۔
    ٭    قانون و انصاف محکمہ میں خواتین کی حصہ داری مضبوط نظامِ عدل کی علامت: نائب وزیرِ اعلیٰ دیویندر پھڑنویس کا بیان۔
اور۔۔۔٭    پیرس پیرالمپک مقابلوں میں بھارتی کھلاڑیوں کو اب تک سات تمغے حاصل؛ خواتین بیڈمنٹن مقابلے میں آج سونے کا تمغہ حاصل کرنے کا موقع۔
***** ***** *****
0 notes
googlynewstv · 1 month
Text
طوفانی بارشوں میں آسمانی بجلی گرنے کا انتباہ جاری
محکمہ موسمیات نے شدید طوفانی بارشوں کے دوران آسمانی بجلی گرنے کا انتباہ جاری کر دیا۔ محکمہ موسمیات نے آسمانی بجلی سے متاثرہ علاقوں کی نشاندہی کر دی،موسمیاتی شدت میں کئی علاقے حساس قرار قرار دے دیئے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق شدید طوفانی موسلادھار بارشوں کے دوران تھرپارکر، عمر کوٹ، چولستان. تھل، مالاکنڈ ڈویژن، چترال اور خیبرپختونخوا کے قبائلی علاقوں میں آسمانی بجلی گرنے کا خطرہ ہے۔ نئی تحقیقات کے…
0 notes
dpr-lahore-division · 2 months
Text
لاہور۔ایر پورٹ ایریا میں 350ملی میٹر بارش ریکارڈ۔44سال کا ریکارڈ ٹوٹ گیا۔
لاہور میں کوئی رین ایمرجنسی نافذ نہیں کی گئی۔ترجمان کمشنر لاہور
شہریوں سے غیر ضروری سفر کرنے سے احتراز کرنے کی اپیل کی گئی ہے۔ترجمان کمشنر لاہور
*کمشنر لاہور زید بن مقصود کا واسا ہیڈ آفس اور شہر کا دورہ/نکاسی آب آپریشن کا جائزہ*
کمشنر لاہور زید بن مقصود کی انتہائی زیادہ بارش کے بعد شہریوں سے اپیل جاری
والدین بچوں کو کھلے جمع بارشی پانی میں نہ نہانے دیں۔کوئی بجلی کی تار خدا نخواستہ پانی میں گر سکتی ہے۔کمشنر لاہور
شہری بغیر ضرورت کے سفر سے احتراز کریں۔شدید بارش کی نکاسی کیلئے آپریشن جاری ہیں۔کمشنر لاہور
ٹریفک پولیس کو جمع بارشی پانی چوکوں سے ٹریفک روانی کو قائم کرنے کیلئے ہدایات جاری کردی ہیں۔کمشنر لاہور
شہری بجلی کے کھمبوں پولز سے دور رہیں۔۔کمشنر لاہور
لیسکو کو متحرک کردیا ہے۔ان کی ٹیمیں گلیوں اور چوکوں میں چیکنگ کررہی ہیں۔کمشنر لاہور
*کمشنر لاہور کو ایم ڈی واسا نے نکاسی آب آپریشن کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔*
لاہور کے بیشتر علاقوں میں موسلادھار بارش ہوئی ہے۔ابھی بھی جاری ہے۔۔۔کمشنر لاہور زید بن مقصود
۔واسا ٹیمیں فیلڈ میں پوری استعداد سے کام کررہی ہیں۔۔کمشنر لاہور زید بن مقصود
نکاسی آب کیلئے تمام علاقوں پر یکساں فوکس ہے۔۔کمشنر لاہور زیدبن مقصود
تمام انتظامیہ فیلڈ میں موجود ہے۔نکاسی آب کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں۔کمشنر لاہور
تمام سورنگ پوائنٹس،جمع بارشی پانی نکاسی کیلئے ضروری مشیینری مکمل صلاحیت سے کام کررہی ہے۔کمشنر لاہور زید بن مقصود
واسا کی ایمرجنسی ریسپانس کیمپس اور فیلڈ سٹاف نکاسی آب کیلئے شہر میں متحرک ہے۔کمشنر لاہور
فیلڈ میں کام کرنے والی مشینری کے جنریٹرز کو مکمل نکاسی آب ہونے تک مکمل فعال رکھا جائیگا۔
سورنگ پوائنٹس و نشیبی پر مکمل فوکس ہے۔افسران فیلڈ میں مانیٹرنگ کررہے ہیں۔کمشنر لاہورزید بن مقصود
0 notes
jidariaat · 2 months
Text
علامہ ناصر الدین البانی کی خدمات کے نتائج
علامہ ناصر الدین البانی کی خدمات کے نتائج محمد فہیم الدین بجنوری 21 ذی الحجہ 1445ھ 28 جون 2024ء رائے عامہ کو متأثر کرنے والی شخصیات عبقری صلاحیتوں سے لیس ہوتی ہیں، روایتی دین یعنی صحابہ و تابعین سے متوارث جادۂ حق کو چیلنج کرنے والی آراء کی پشت پناہی محیر العقول استدلال کے ذریعے ہوا کرتی ہے۔ ائمۂ اربعہ سے خروج کرنے والوں کے لٹریچر میں قرآن و سنت موسلادھار بارش کی طرح برستے ہیں۔ اسلام کے معروف…
0 notes
urduintl · 7 months
Text
اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک )تفصیلات کے مطابق لاہور قلندرز اور پشاور زلمی کے درمیان پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن9 کا میچ آج راولپنڈی میں مسلسل بارش اور گیلے آؤٹ فیلڈ کے باعث منسوخ کر دیا گیا۔
جڑواں شہروں راولپنڈی اور اسلام آباد میں موسلا دھار بارش کے بعد اسٹیڈیم میں کور لگائے گئے تھے اس سے پہلےبارش تھوڑی دیر رکنے کے بعد انہیں ہٹا دیا گیا تھا کیونکہ عملہ گراونڈ کو خشک کرنے کا کام کر رہا تھا۔
میچ ختم ہونے کا مقامی وقت شام 4:47 بجے تھا لیکن امپائرز نے فیصلہ کیا کہ اس وقت سے پہلے کارروائی شروع کرنا ممکن نہیں ہے۔
ابتدائی طور پر ہوٹل سے روانگی میں تاخیر کے بعد دونوں ٹیمیں بھی اسٹیڈیم پہنچی تھیں۔
واضح رہے کہ بارش کھیل کو خراب کرسکتی ہے کیونکہ راولپنڈی آج ڈبل ہیڈر کے لیے تیار ہے پشاور زلمی بمقابلہ لاہور قلندرز کے علاوہ اسلام آباد یونائیٹڈ بمقابلہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز بھی پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔
گزشتہ روز بھی راولپنڈی اور اسلام آباد میں موسلادھار بارش ہوئی۔
بین الاقوامی میچوں یا پی ایس ایل کی مصروفیات کی بات ہو تو پنڈی اسٹیڈیم ہمیشہ شائیقین سے بھرا ہوتا ہے یہاں ہجوم کی موجودگی اس موقع کو ہمیشہ تہوار اور پنڈال میں یاد رکھنے کے قابل بناتی ہے اسٹیڈیم میں 9 میچوں کے لیے لگ بھگ دس ہزار عارضی کرسیاں لگائی گئی ہیں جن کی میزبانی اسٹیڈیم اگلے دس دنوں میں کرے گا۔
پی ایس ایل کی تاریخ میں پنڈی میں بنائے گئے دو سب سے زیادہ سکور ملتان سلطانز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف 262 اور کوئٹہ نے ملتان کے خلاف اسی میچ میں 253 رنز بنائے ۔
0 notes
discoverislam · 8 months
Text
وسعت رزق
Tumblr media
اس دور میں معاشرے کا تقریباً ہر فرد ہی رزق کی تنگی سے پریشان ہے اور اس کی ساری تگ و دو حصول رزق کے لیے رہ گئی ہے۔ ہم سب رزق میں وسعت اور برکت کی خواہش تو رکھتے ہیں، مگر قرآن و حدیث کی روشنی میں رزق کی وسعت کے اسباب سے ناواقف ہیں۔ صرف دنیاوی جدوجہد، محنت اور کوشش پر انحصار کر لیتے ہیں۔ لہذا قرآن و حدیث کی روشنی میں رزق کی وسعت اور برکت کے چند اسباب تحریر کیے جارہے ہیں تاکہ ہمیں وسعت رزق کے لیے اسلام کے راہ نما اصولوں سے آگاہی مل سکے۔ اگر ہم دنیاوی جدوجہد کے ساتھ، اِن اسباب کو بھی اختیار کر لیں، تو ﷲ تعالیٰ ہمارے رزق میں کشادگی اور برکت عطا فرمائے گا، ان شاء ﷲ، جو ہر شخص کی خواہش ہے۔
استغفار و توبہ  ﷲ تعالیٰ قرآن کریم میں حضرت نوح علیہ السلام کے متعلق فرماتا ہے کہ انہوں نے اپنی قوم سے کہا، مفہوم: ’’پس میں نے کہا: اپنے پروردگار سے گناہوں کی معافی طلب کرو۔ بے شک! وہ بڑا بخشنے والا ہے۔ آسمان سے تم پر موسلادھار بارش برسائے گا، اور تمہارے مالوں اور اولاد میں اضافہ کرے گا، اور تمہارے لیے باغ اور نہریں بنائے گا۔‘‘ (سورۂ نوح) مفسرین لکھتے ہیں کہ سورۂ نوح کی ان آیات اور سورۂ ہود کی آیات میں اس بات کی دلیل ہے کہ گناہوں کی معافی مانگنے سے رزق میں وسعت اور برکت ہوتی ہے۔ رسول ﷲ ﷺ نے فرمایا، مفہوم: ’’جس نے کثرت سے ﷲ تعالیٰ سے اپنے گناہوں کی معافی طلب کی، ﷲ تعالیٰ اس کو ہر غم سے نجات دیں گے، ہر مشکل سے نکال دیں گے اور اس کو وہاں سے رزق مہیا فرمائیں گے جہاں سے اس کا وہم و گمان بھی نہ ہو گا۔‘‘ (مسند احمد، ابوداؤد، نسائی، ابن ماجہ، مسند حاکم)
Tumblr media
تقوی  ﷲ تعالیٰ قرآن کریم میں فرماتا ہے، مفہوم : ’’اور جو کوئی ﷲ تعالیٰ سے ڈرتا ہے وہ اس کے لیے (ہر مشکل سے) نکلنے کی راہ بنا دیتا ہے اور اس کو وہاں سے روزی دیتا ہے جہاں سے اس کو گمان بھی نہیں ہوتا۔‘‘ (سورۂ الطلاق)
ﷲ تعالی پر کامل توکل  توکل (بھروسا) کے معنی امام غزالیؒ نے یوں لکھے ہیں: ’’توکل یہ ہے کہ دل کا اعتماد صرف اسی پر ہو جس پر توکل کرنے کا دعویٰ کیا گیا ہو۔‘‘ (احیاء العلوم) ﷲ تعالیٰ قرآن کریم میں ارشاد فرماتا ہے، مفہوم : ’’اور جو کوئی ﷲ تعالیٰ پر بھروسا رکھے، وہ اس کو کافی ہے۔‘‘ (سورۂ الطلاق) رسول ﷲ ﷺ نے فرمایا، مفہوم : ’’اگر تم ﷲ تعالیٰ پر اسی طرح بھروسا کرو جیسا کہ اس پر بھروسا کرنے کا حق ہے تو تمہیں اس طرح رزق دیا جائے جس طرح پرندوں کو رزق دیا جاتا ہے۔ وہ صبح خالی پیٹ نکلتے ہیں اور شام کو پیٹ بھر کر واپس پلٹتے ہیں۔‘‘ (مسند احمد، ترمذی، ابن ماجہ) یاد رکھیں! حصولِ رزق کے لیے کوشش اور محنت کرنا توکل کے خلاف نہیں ہے، جیسا کہ مذکورہ حدیث سے معلوم ہوتا ہے کہ پرندوں کو بھی حصول رزق کے لیے گھونسلے سے نکلنا پڑتا ہے۔
عبادت  اس سے مراد یہ نہیں ہے کہ ہم دن رات مسجد میں بیٹھے رہیں اور حصول رزق کے لیے کوئی کوشش نہ کریں بلکہ ﷲ تعالیٰ کے احکامات کو بجا لاتے ہوئے زندگی گزاریں۔ رسول ﷲ ﷺ نے ارشاد فرمایا، مفہوم: ’’بے شک! ﷲ تعالیٰ نے ارشاد فرمایا: اے آدم کے بیٹے! میری عبادت کے لیے اپنے آپ کو فارغ کر، میں تیرے سینے کو تونگری سے بھر دوں گا، اور لوگوں سے تجھے بے نیاز کردوں گا۔‘‘ (ترمذی، ابن ماجہ، مسند احمد)
حج اور عمرے  رسول ﷲ ﷺ نے ارشاد فرمایا، مفہوم: ’’پے در پے حج اور عمرے کیا کرو۔ بے شک! یہ دونوں (حج اور عمرہ) فقر (یعنی غریبی اور گناہوں) کو اس طرح دور کر دیتے ہیں جس طرح بھٹی لوہے کے میل کچیل کو دور کر دیتی ہے۔‘‘ ( ترمذی، نسائی)
صلۂ رحمی  رسول ﷲ ﷺ نے ارشاد فرمایا، مفہوم: ’’جو شخص اپنے رزق میں کشادگی چاہے، اسے چاہیے کہ وہ صلۂ رحمی کرے۔‘‘ (بخاری) صلۂ رحمی سے رزق میں وسعت اور کشادگی ہوتی ہے۔ اس موضوع سے متعلق حدیث کی تقریباً ہر مشہور و معروف کتاب میں مختلف الفاظ کے ساتھ نبی اکرم ﷺ کے ارشادات موجود ہیں۔
انفاق فی سبیل ﷲ  ﷲ تعالیٰ قرآن کریم میں فرماتا ہے، مفہوم: ’’اور تم لوگ (ﷲ کی راہ میں) جو خرچ کرو، وہ اس کا بدلہ دے گا، اور وہ بہترین رزق دینے والا ہے۔‘‘ (سورۂ سبا) احادیث کی روشنی میں علمائے کرام نے فرمایا ہے کہ ﷲ کی راہ میں خرچ کرنے کا بدلہ دنیا اور آخرت دونوں جہان میں ملے گا۔ دنیا میں بدلہ مختلف شکلوں میں ملے گا، جس میں ایک شکل رزق کی کشادگی ہے۔ رسول ﷲ ﷺ نے ارشاد فرمایا، مفہوم: ’’ﷲ تعالیٰ نے ارشاد فرمایا: اے آدم کی اولاد! تو خرچ کر، میں تجھ پر خرچ کروں گا۔‘‘ (مسلم) عزیز بھائیو! جس طرح حصولِ رزق کے لیے ہم اپنی ملازمت، کاروبار اور تعلیم و تعلم میں جدوجہد اور کوشش کرتے ہیں، جان و مال اور وقت کی قربانیاں دیتے ہیں۔ اسی طرح قرآن و حدیث کی روشنی میں ذکر کیے گئے اِن اسباب کو بھی اختیار کر لیں تو ﷲ تبارک و تعالیٰ ہماری روزی میں وسعت اور برکت عطا فرمائے گا، ان شاء ﷲ۔
ﷲ تعالیٰ ہمیں اخروی زندگی کو سامنے رکھ کر یہ دنیاوی فانی زندگی گزارنے والا بنائے۔ آمین
ڈاکٹر محمد نجیب قاسمی  
0 notes
urduchronicle · 1 year
Text
خیبرپختونخوا میں آج سے 27 اگست تک بارشوں کی پیشگوئی، لینڈ سلائیڈنگ، اربن فلڈنگ کا الرٹ جاری
خیبرپختونخوا میں مون سون بارشوں کا نیا سلسلہ آج رات سے شروع ہوگا، پشاور سمیت صوبے کے بیشتر اضلاع میں موسلادھار بارشوں کا امکان ، بالائی علاقوں لینڈ سلائیڈنگ اور ندی نالوںمیں طغیانی کا خدشہ، پی ڈی ایم اے الرٹ جاری کردیا محکمہ موسمیات کے مطابق پشاور سمیت صوبے کے بیشتر اضلا ع میں گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارشوں کا امکان ہے، بارشوں کے باعث صوبے کے بالائی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ اور ندی نالوں میں…
Tumblr media
View On WordPress
0 notes
cnnbbcurdu · 1 year
Text
لاہور میں صبح 4بجے سے مسلسل بارش، پوش و نشیبی علاقے ڈوب گئے
فوٹو : اسکرین گریب  لاہور: صبح چار بجے سے جاری موسلادھار بارش سے لاہور شہر پانی میں ڈوب گیا، شہر کی اہم شاہراہوں پر پانی جمع ہوگیا۔ بارش کے پانی سے نمٹنے کے حکومتی دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے۔ گلبرگ، ماڈل ٹاؤن، گارڈن ٹاؤن، لبرٹی، مال روڈ، جیل روڈ، فیروز پور روڈ، ڈیفنس، والٹن رود اور ایئر پورٹ روڈ سمیت پورے لاہور میں کئی کئی فٹ پانی کھڑا ہوگیا۔ بارش کے بعد شہر کے پوش و نشیبی علاقوں میں نکاسی آب کے…
Tumblr media
View On WordPress
0 notes
apnabannu · 2 years
Text
محکمہ موسمیات کی موسلادھار بارش کی پیشگوئی
http://dlvr.it/SkDfVT
0 notes
gamekai · 2 years
Text
روئے زمین کا سب سے پاکیزہ حصہ سر سبز و شاداب ہو گیا Greenery after rain in Mecca
ریاض: روئے زمین کا سب سے پاکیزہ حصہ مکہ مکرمہ سر سبز اور شاداب ہو گیا ہے۔ عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ دسمبر میں والی موسلادھار بارش کے باعث مکہ مکرمہ کے پہاڑ، وادیاں اور گھاٹیاں سرسبز اور شاداب ہو گئی ہیں۔ مکہ کے پہاڑوں اور صحرائی علاقے میں حد نگاہ ہریالی نظر آ رہی ہے، مسلسل بارش کے باعث مکہ مکرمہ کے پہاڑ اور وادیاں خوب صورتی کا منظر پیش کرنے لگی ہیں۔ رپورٹس کے مطابق سعودی عرب میں صحرا کے…
Tumblr media
View On WordPress
0 notes
airnews-arngbad · 2 months
Text
Regional Urdu Text Bulletin, Chhatrapati Sambhajinagar
Date: 26 July-2024
Time: 09:00-09:10 am
آکاشوانی چھترپتی سمبھاجی نگر
علاقائی خبریں
تاریخ:  ۲۶؍ جولائی  ۲۰۲۴ء؁
وقت: ۱۰:۹-۰۰:۹
***** ***** *****
::::: سرخیاں::::::
                پیش ہے خاص خبروں کی سرخیاں:
                ٭             پیاز کے ذخیرےکیلئے چھترپتی سمبھاجی نگر سمیت ناسک اور شولاپور میں جوہری توانائی پرمبنی پیاز کے مہابینک منصوبے قائم کیے جائیں گے۔
                ٭                دودھ اور دودھ کی مصنوعات میں ملاوٹ کی روک تھام کیلئے علیحدہ قانون وضع کرنے کا وزیر اعلیٰ کا اعلان۔
                ٭             ریاست کے بیشتر حصوں میں بارش سے نظام زندگی مفلوج؛ سرکاری مشنریوں کو تال میل کے ساتھ حالات سے نمٹنے کی ہد ایات۔
اور۔۔۔٭     پیرس اولمپک مقابلوں میںبھارت کی خواتین اور مرد تیر انداز کوارٹر فائنل میں داخل، اولمپک مقابلوں کا آج باقاعدہ افتتاح۔
***** ***** *****
                اب خبریں تفصیل سے:
                 وزیرِ اعلیٰ ایکناتھ شندے نے ریاست کے چھترپتی سمبھاجی نگر سمیت ناسک اور شولاپور میں فوری طور پر پیاز کے مہا بینک پروجیکٹ شروع کرنے کی ہدایت دی ہے۔ ریاست میں پیاز کے نقصان کی رو ک تھام اور پیاز کا ذخیرہ کرنے کیلئےجوہری توانائی پر چلنے والا پیاز بینک پروجیکٹ شروع کیا جا رہا ہے ۔ کل اس خصوص میں منعقدہ جائزاتی اجلاس میں وزیر اعلیٰ نےیہ ہدایات دیں۔ ان بینکوں کے قیام کیلئے صنعتی ترقیاتی کارپوریشن، شعبۂ مارکیٹنگ اور ریاستی شاہراہ ترقیات کارپوریشن کی دستیاب جگہوں کا استعمال کرنے کی ہد ایات بھی وزیرِ اعلیٰ نے دیں۔
***** ***** *****
                وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے نے دودھ اور دودھ سے تیار ہونے والی اشیا‘ میں ملاوٹ کی روک تھام کیلئےریاستی حکومت کی جانب سے ایک علیحدہ سخت قانون بنانے کا اعلان کیا ہے۔ کل‘ اس سلسلے میں منعقدہ میٹنگ کے بعد وزیرِ اعلیٰ نے یہ جانکاری دی۔ نیا قانون‘ موجودہ ریاستی قانون ‘مہاراشٹر پروہیبیشن آف ڈینجرس ایکٹیویٹیز،( (MPDA سے بھی زیادہ سخت ہوگا۔ وزیر اعلیٰ نے مزید کہا کہ خوراک میں ملاوٹ کرنے والوں کے خلاف غیر ضمانتی مقدمہ درج کرنے کےسلسلے میں بھی مرکزی حکومت سے سفارش کی جائیگی۔
                دریں اثنا، وزیر اعلیٰ نے سابق فوجیوں کی فلاح و بہبود کیلئے ایک کارپوریشن قائم کرنے کے احکامات بھی دیئے ہیں۔ اسی طرح ریاست کے سبھی سرکاری دفاتر میں اہل امیدواروں کو انٹرن شپ کے مواقع فراہم کرنے کی ہد ایت بھی  وزیر اعلیٰ نے دی ہے۔ اس اسکیم کے تحت گڈچرولی ضلع کی سونالی گیڈام کو ریاست میں پہلی تقرری دی گئی ہے۔
***** ***** *****
                 ریاست کے مختلف حصوں میں گزشتہ روز ہوئی موسلادھار بارش سے معمولاتِ زندگی درہم برہم ہوگئے۔ پونے میںاس بارش کا سب سے زیادہ اثر رہا۔ کھڑک واسلہ ڈیم سے مُٹھا ندی میں پانی چھوڑنے کے سبب شہر کی کئی بستیوں میں پانی داخل ہو گیا۔ سنہہ گڑھ روڈ پر واقع ایکتا نگر میں نیشنل ڈیزاسٹر رِسپانس دستے اور فوج کے جوانوں نے شہریوں کو محفوظ مقام پر منتقل کیا۔ جبکہ پونے ضلعے میں کل کی بارش کے سبب مختلف حادثات میں چار افراد کی موت اور 12 افراد زخمی ہوگئے۔
                ممبئی، پنویل، پال گھر، کلیان ۔ڈومبیولی، رائے گڑھ، رتناگیری اور ستارااضلاع میں بھی کل شدید بارش ہوئی۔ ممبئی کے کئی نشیبی علاقوں میں پانی بھر جانے کی وجہ سے راستوں سمیت ٹرینوں کی آمدورفت پر اثر پڑا۔ تھانے ضلع کی الہاس ندی خطرے کے نشان کو عبور کر چکی ہے اور بیشتر راستوں پر ٹریفک کی آمد و رفت بند کر دی گئی ہے۔ رائے گڑھ ضلع کی ساوتری اور امبا ندیوں نے بھی خطرے کا نشان پار کرلیا ہے۔
                کولہاپور ضلعے کے رادھا نگری آبی پشتے سے پانی کا اخراج کیے جانے سے پنچ گنگا ندی نے خطرے کے نشان کو عبور کر لیا ہے۔ ندی کے اطرا ف کے دیہاتوں کے ساکنان کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا ہے۔
                دھاراشیو ضلع میں اب تک اوسطاً 395 ملی میٹر بارش کا اندراج کیا گیا ہے اور یہ بارش خریف کی فصلوں کیلئے مفید ہونے سمیت ضلع میں آبی سطح کو بڑھانے میں مددگار ثابت ہونے کی توقع کی جارہی ہے۔
                لاتور ضلعے میں اب تک تقریباً 432 ملی میٹر بارش درج کی گئی ہے۔ ضلع کے کئی ندیوں اورنالوںمیں طغیانی آنے کی وجہ سے ضلع کے مانجرا، ماکنی، نمن تیرنا آبی پشتوں میں پانی کی مسلسل آمد جاری ہے۔ ضلع میں کئی مقامات پر پل زیرِ آب آگئے ہیں‘ جس کے سبب متعلقہ راستے ٹریفک کیلئے بند ہوگئے ہیں۔
                ناندیڑ ضلعے کا وشنو پوری آبی منصوبہ 83 فیصد بھر چکا ہے۔ ناندیڑ کے ضلع کلکٹر ابھیجیت رائوت نےبتایا کہ ڈیم کے دروازے کسی بھی وقت کھولےجاسکتے ہیں، لہٰذا ساحلی علاقوں پر آباددیہاتوں کو چوکنا رہنے کی ہد ایات جاری کی گئی ہیں۔
***** ***** *****
                 محکمہ موسمیات نے آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ریاست کے چاروں ڈویژنوں میں بیشتر مقامات پر بارش ہونے کی پیش گوئی کی ہے۔ اس دوران کوکن اور وسطی مہاراشٹر کے مختلف مقامات پر موسلادھار بارش ہونے کا امکان ہے۔
***** ***** *****
                 ریاست میں سیلابی صورتحال سے متاثرہ علاقوں میں جنگی پیمانے پر راحت رسانی کے کام کیے جارہے ہیں۔ لہٰذ ا وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے نے شہریوں سے ضرو رت کے مطابق ہی گھرو ں سے باہر نکلنے کی اپیل کی ہے۔ وزیر اعلیٰ نے قومی اور ریاستی انسدادِ آفاتِ سماوی دستوں، فوج، بحریہ، پولس، آتش فرو دستے سمیت شعبۂ صحت کے ذمہ دارا ن کو آپسی تال میل کے ذریعے ضرورت کے مطابق شہریوں کا تعاون کرنے کی ہدایات دی ہیں۔
***** ***** *****
                قانون ساز اسمبلی میں قائدِ حزب اختلاف وجے وڑیٹیوار نے کہا ہے کہ ریاست میں طوفانی بارشوں کی وجہ سے کسان طبقہ ایک بار پھر مشکلات سے دوچار ہوا ہے۔ لہٰذا نقصان سے متاثرہ کسانوں کو خاطر خواہ امداد فراہم کر نے کا انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے۔
***** ***** *****
                ریاست کے مختلف حصوں میں جار ی شدید بارش کے پیش نظر آج معلّنہ دسویں اور بارہویں کے سپلیمنٹری امتحانات کے پرچے ملتوی کر دیے گئے ہیں۔ آج،دہم جماعت کا سائنس اور ٹیکنالوجی حصہ دوم، مضمون کا پرچہ آئندہ 31 جولائی بروز بدھ صبح گیارہ بجے سے دوپہرایک بجے کے درمیان منعقد ہوگا۔ جبکہ بارہویں جماعت کے کامرس آرگنائزیشن اینڈ مینجمنٹ، علمِ اغذیات سمیت ایم سی وی سی حصہ دوم کا پرچہ آئندہ9 اگست برو زِ جمعہ کو صبح گیارہ تا دوپہر دو بجے کے درمیان لیا جائےگا۔ ان پرچہ جات کے علاوہ سپلیمنٹری امتحانات کے نظام الاوقات میں دیگر کوئی تبدیلی نہ کرنے کی اطلاع تعلیمی بورڈ کی جانب سے دی گئی ہے۔
***** ***** *****
                آج کارگل جنگ میں فتح کا 25 واں یومِ تاسیس منایا جا رہا ہے۔ اس مناسبت سے وزیر اعظم نریندر مودی کارگل جنگ کی یادگار پر شہیدوں کے اعزاز میں گلہائے عقیدت نچھاور کریں گے۔ ساتھ ہی وزیراعظم ٹیلی کانفرنسنگ سسٹم کے ذریعے شِنکون لا نامی زیرِ زمین منصوبے کا سنگ بنیاد بھی رکھیں گے۔ جبکہ کارگل فتح دِن کے موقع پر آج ستارا میں وزیر اعلیٰ کی موجودگی میں ایک پروگرام کا انعقاد کیا گیا ہے۔
***** ***** *****
یہ خبریں آکاشوانی چھترپتی سمبھاجی نگر سے نشر کی جارہی ہیں۔
***** ***** *****
                پیرس اولمپک کھیلوں میں بھارت نےشاندار کارکرد گی سے حصولِ تمغہ جات مہم کا آغاز کیا ہے۔ تیر اندا زی میں بھارتی خواتین اور مرد کھلاڑیوںنے کوارٹر فائنل میں اپنی جگہ بنالی ہے۔ تیر اند از ترون دیپ رائے اورپروین جادھوسمیت دیپیکا کماری‘ اَنکیتا بھگت‘ بھجن کور اور بی دھیرج نے سنگل رینکنگ ر ائونڈ میں حصہ لیا۔
                ٹورنامنٹ کے باقی مرحلے 28  جولائی تا 4  اگست کے درمیان ہوں گے۔ جبکہ پیرس اولمپک کھیلوں کی افتتاحی تقریب ا ٓج بھارتی وقت کے مطابق رات گیارہ بجے شرو ع ہوگی۔ بیڈمنٹن کھلاڑی پی وی سندھو اور ٹیبل ٹینس کھلاڑی شرتھ کمل کو بھارت کے پرچم بردار ہونے کا اعزاز دیا گیا ہے۔
                ٹوکیو اولمپکس میں ایک گولڈ میڈل سمیت سات تمغے جیتنے والے 117 کھلاڑیوں پر مشتمل بھارتی دستہ پیرس میں داخل ہوچکا ہے۔ ایتھلیٹکس میں سب سے زیادہ 29، نشانے بازی میں 21، بیڈمنٹن 7 اور تیر اندازی اور کشتی زمرے میں فی کس چھ کھلاڑی شرکت کررہے ہیں۔ ان میں، سبھی کی نظریں  اسٹیپل چیس میں بیڑ کے اویناش سابڑے، تیر اندازی میں پروین جادھو، بیڈمنٹن میں چراغ شیٹی، نشانے بازی میں سوپنیل کُسڑے اور ہائی جمپ میں سرویش کشارے پر ٹکی ہوئی ہیں، ۔ ٹوکیو اولمپکس میں شاندارکارکردگی کے بعد اویناش سابڑے سے تمغے کی بہت زیادہ امیدیں وابستہ ہوئی ہیں۔
***** ***** *****
                34ویں ریاستی جونیئر تائیکواندو ٹورنامنٹ کا آج سے بیڑ میں آغاز ہورہا ہے۔ ریاست بھر سے تقریباً ساڑھے چار سو کھلاڑی اس ٹورنامنٹ میں شرکت کیلئے بیڑ پہنچ چکے ہیں۔ 27جولائی تک یہ مقابلے جا ری رہیں گے۔ اس ٹورنامنٹ میں کل شام پُومسے زمرے کے مقابلے ہونے کی اطلاع ہمارے نامہ نگار نے دی ہے۔
***** ***** *****
                پربھنی پولس محکمے کے موٹر شعبے کی جانب سے ’’شی وَین‘‘ تیار کی گئی ہے۔ اس جدید گاڑی میں خواتین پولس ملازمین کیلئے درکا ر ضروری سہولیات فراہم کی گئی ہیں۔ پولس سپرنٹنڈنٹ رو یندر سنگھ پردیشی نے کل اس وَین کا افتتاح کرتے ہوئے بتایاکہ یہ وَین بندوبست پر تعینات خواتین پولس ملازمین کیلئے تیار کی گئی ہے۔
***** ***** *****
                چھترپتی سمبھاجی نگر کے زرعی سائنس مرکز میں ’’آم ؛بہتر زرعی طریقہ‘‘کے موضوع پر کل ایک ر وزہ تربیتی کیمپ منعقد ہوا۔ پربھنی کی وسنت رائو نائیک مراٹھواڑہ زرعی یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر اِندر مَنی کے ہاتھوں پروگرام کا افتتاح عمل میں آیا۔ اس کیمپ میں سو سے زائد کسانوں نے شرکت کی۔
***** ***** *****
                وسطی ر یلوے کے دَونڈ ریلوے اسٹیشن پر درستی کے کاموں کے پیشِ نظر آئندہ اتوار سے کچھ ریلوے گاڑیوں کی خدمات آئندہ چند دِنوں تک منسوخ کردی گئی ہیں۔ ان میں ناندیڑ۔ پنویل۔ ناندیڑ‘ پونے۔ نظام آباد۔ پونے‘ او ر نظام آباد۔ پنڈھر پور گاڑیاں شامل ہیں۔ جنوب وسطی ریلوے کے ناندیڑ زون دفتر نے مسافروں سے اس منسوخی کو نوٹ کرنے کی اپیل کی ہے۔
***** ***** *****
::::: سرخیاں::::::
                آخرمیں اس بلیٹن کی خاص خبریں ایک بار پھر:
                ٭             پیاز کے ذخیرےکیلئے چھترپتی سمبھاجی نگر سمیت ناسک اور شولاپور میں جوہری توانائی پرمبنی پیاز کے مہابینک منصوبے قائم کیے جائیں گے۔
                ٭                دودھ اور دودھ کی مصنوعات میں ملاوٹ کی روک تھام کیلئے علیحدہ قانون وضع کرنے کا وزیر اعلیٰ کا اعلان۔
                ٭             ریاست کے بیشتر حصوں میں بارش سے نظام زندگی مفلوج؛ سرکاری مشنریوں کو تال میل کے ساتھ حالات سے نمٹنے کی ہد ایات۔
اور۔۔۔٭     پیرس اولمپک مقابلوں میںبھارت کی خواتین اور مرد تیر انداز کوارٹر فائنل میں داخل، اولمپک مقابلوں کا آج باقاعدہ افتتاح۔
***** ***** *****
0 notes
googlynewstv · 2 months
Text
بلوچستان میں بارشوں نے تباہی مچا دی، 12افراد جاں بحق
بلوچستان کے مختلف علاقوں میں مسلسل چوتھے روز بھی بارشوں کا سلسلہ جاری ہے، مختلف علاقوں میں موسلادھار بارش کے باعث سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی ہے، جبکہ صوبے کو ملک کے دیگر حصوں سے ملانے والے شاہراہوں اور سڑکوں پر ٹریفک معطل ہے۔ گزشتہ 3 دنوں کے دوران بلوچستان میں جاری بارشوں کے باعث مختلف واقعات میں اب تک 12 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔ نئی گج، بولان، لہری اور مولا سمیت اہم دریاؤں میں اونچے درجے کا…
0 notes
dpr-lahore-division · 2 months
Text
Tumblr media
01.08.2024 Comlhroff
NT1
لاہور۔ایر پورٹ ایریا میں 350ملی میٹر بارش ریکارڈ۔44سال کا ریکارڈ ٹوٹ گیا۔
*کمشنر لاہور زید بن مقصود کا واسا ہیڈ آفس اور شہر کا دورہ/نکاسی آب آپریشن کا جائزہ*
کمشنر لاہور زید بن مقصود کی انتہائی زیادہ بارش کے بعد شہریوں سے اپیل جاری
والدین بچوں کو کھلے جمع بارشی پانی میں نہ نہانے دیں۔کوئی بجلی کی تار خدا نخواستہ پانی میں گر سکتی ہے۔کمشنر لاہور
شہری بغیر ضرورت کے سفر سے احتراز کریں۔شدید بارش کی نکاسی کیلئے آپریشن جاری ہیں۔کمشنر لاہور
ٹریفک پولیس کو جمع بارشی پانی چوکوں سے ٹریفک روانی کو قائم کرنے کیلئے ہدایات جاری کردی ہیں۔کمشنر لاہور
شہری بجلی کے کھمبوں پولز سے دور رہیں۔۔کمشنر لاہور
لیسکو کو متحرک کردیا ہے۔ان کی ٹیمیں گلیوں اور چوکوں میں چیکنگ کررہی ہیں۔کمشنر لاہور
*کمشنر لاہور کو ایم ڈی واسا نے نکاسی آب آپریشن کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔*
لاہور کے بیشتر علاقوں میں موسلادھار بارش ہوئی ہے۔ابھی بھی جاری ہے۔۔۔کمشنر لاہور زید بن مقصود
۔واسا ٹیمیں فیلڈ میں پوری استعداد سے کام کررہی ہیں۔۔کمشنر لاہور زید بن مقصود
نکاسی آب کیلئے تمام علاقوں پر یکساں فوکس ہے۔۔کمشنر لاہور زیدبن مقصود
تمام انتظامیہ فیلڈ میں موجود ہے۔نکاسی آب کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں۔کمشنر لاہور
تمام سورنگ پوائنٹس،جمع بارشی پانی نکاسی کیلئے ضروری مشیینری مکمل صلاحیت سے کام کررہی ہے۔کمشنر لاہور زید بن مقصود
واسا کی ایمرجنسی ریسپانس کیمپس اور فیلڈ سٹاف نکاسی آب کیلئے شہر میں متحرک ہے۔کمشنر لاہور
فیلڈ میں کام کرنے والی مشینری کے جنریٹرز کو مکمل نکاسی آب ہونے تک مکمل فعال رکھا جائیگا۔
سورنگ پوائنٹس و نشیبی پر مکمل فوکس ہے۔افسران فیلڈ میں مانیٹرنگ کررہے ہیں۔کمشنر لاہورزید بن مقصود
0 notes
mubashirnews · 2 years
Text
مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں موسلا دھار بارش  
موسلادھار بارش کے دوران زائرین بیت اللہ کا طواف کرتے رہے:فوٹو:اسکرین گریب مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں موسلا دھار بارش سے جل تھل ایک ہوگیا۔ عرب میڈیا کے مطابق مکہ مکرمہ، مدینہ منورہ اور دیگرعلاقوں میں موسلا دھاربارش سے موسم سرد ہوگیا۔ سڑکوں پر پانی جمع ہونے سے ٹریفک کی روانی بھی متاثر ہوئی۔ مسجد الحرام اور مسجد نبویؐ میں باران رحمت کے دوران روح پرور مناظر دیکھنے میں آئے اور زائرین بارش کے…
Tumblr media
View On WordPress
0 notes
urduchronicle · 1 year
Text
طوفانی بارش نے موہن جو دڑو کے آثار کو مزید تباہی سے دوچار کردیا، انتظامیہ چھٹی پر، پانی نکالا نہ جا سکا
لاڑکانہ میں گزشتہ رات ہونے والی موسلادھار بارش نے قدیم تہذیب موہن جو دڑو کے آثارمیں  مزید  تباہی مچادی۔ موسلادھار بارش کے باعث قدیم تہذیب موہن جو دڑو کے مختلف آثار، اسٹوپا۔،ڈی کے ایریا، منیر ایریا، گریٹ باتھ، وی ایس ایریا سمیت دیگر تاریخی مقامات پر کیئے فٹ بارش کا پانی جمع ہوگیا۔ بارش کے باعث نکاسی آب نہ ہونے پر  تاریخی مقامات کو سخت نقصان پہنچا، بارش کے باعث قدیم تہذیب کے شہر کی دیواروں میں…
Tumblr media
View On WordPress
0 notes
apnibaattv · 2 years
Text
محکمہ موسمیات نے بلوچستان اور سندھ کے بعض علاقوں میں موسلادھار بارش کی پیشگوئی کردی
محکمہ موسمیات نے بلوچستان اور سندھ کے بعض علاقوں میں موسلادھار بارش کی پیشگوئی کردی
5 جولائی 2022 کو کوئٹہ کے مضافات میں مون سون کی شدید بارشوں کے باعث تباہ شدہ مکان کا ملبہ ہٹا رہے ہیں۔ — اے ایف پی کراچی: حالیہ مون سون بارشوں نے تباہی مچا دی اور گزشتہ چند ہفتوں کے دوران ملک میں بڑے پیمانے پر تباہی مچا دی، پاکستان کے محکمہ موسمیات (پی ایم ڈی) نے جمعرات کو خبردار کیا ہے کہ بلوچستان اور سندھ کے کچھ حصوں میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید بارشوں کا امکان ہے۔ اپنی یومیہ موسم کی پیشن…
Tumblr media
View On WordPress
0 notes