Tumgik
#پورٹل
urduchronicle · 11 months
Text
سکھ یاترا بکنگ پورٹل کا افتتاح، یاتریوں کو وی آئی پی کا درجہ حاصل ہوگا
وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے”سکھ یاترابکنگ پورٹل”کا افتتاح کر دیا۔”سکھ یاترابکنگ پورٹل”کے ذریعے دنیا بھر سے سکھ یاتری آن لائن ہوٹل بکنگ کی سہولت حاصل کر سکیں گے۔ سکھ یاترابکنگ پورٹل کے ذریعے آمدورفت کے لئے گاڑی کا انتخاب بھی کیا جا سکے گا، سکیورٹی سروسز ہائر کرنا ممکن ہو گا،ٹورز کے دوران سکھ یاتریوں کو وی آئی پی کا درجہ حاصل ہو گا۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ سکھ یاتریوں کی بھرپو رمہمان نوازی کی جائے…
Tumblr media
View On WordPress
0 notes
Text
بہ تسلیمات نظامت اعلیٰ تعلقات عامہ پنجاب
لاہور، فون نمبر:99201390
ڈاکٹر محمد عمران اسلم/پی آر او ٹو سی ایم
ہینڈ آؤٹ نمبر 1020
وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف کی زیر صدارت کابینہ اجلاس، اہم فیصلے، 7354 کالج ٹیچنگ انٹرنز کی بھرتی کی منظوری
وزیر اعلیٰ مریم نوا ز نے ورکنگ ویمن ہاسٹلز کے چارجز بڑھانے سے روک دیا،پنجاب بھر میں ہاؤسنگ کی جامع یکساں پالیسی طلب کر لی
صوبائی کابینہ کا رحیم یار خان اور کچہ کے علاقے میں ڈیوٹی کرنے والے پولیس اہلکاروں کو خراج تحسین، خصوصی الاؤنس کی منظوری
حالیہ سیلاب سے جانی نقصان سے بچاؤ پر منسٹر ایریگیشن کاظم پیرزادہ اورمحکمہ انہار کو شاباش، انڈومنٹ فنڈفار رائٹر ویلفیئر کیلئے 50 کروڑ کے اجراء کی منظوری
بصارت سے محروم خصوصی افراد کے لئے ماہانہ پیکیج پلان طلب،بورڈ آف ریونیو کو پانچ سالہ جامع ہاؤسنگ پالیسی کابینہ کو پیش کرنے کا حکم
لاہور24 ستمبر:……وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا 16واں اجلاس منعقد ہوا جس میں پنجاب بھر میں 7354 کالج ٹیچنگ انٹرنز کی بھرتی کی منظوری دی گئی۔ وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے پنجاب بھر میں ہاؤسنگ کی جامع یکساں پالیسی طلب کر لی۔ کابینہ نے رحیم یار خان اور کچہ کے علاقے میں ڈیوٹی کرنے والے پولیس اہلکاروں کو خراج تحسین پیش کیا۔ کابینہ نے کچے کے علاقے میں ڈیوٹی کرنے والے پولیس اہلکاروں کے لئے خصوصی الاؤنس کی منظوری دے دی۔وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے پنجاب بھر میں ورکنگ ویمن کے ہاسٹلز چارجز بڑھانے سے روک دیا۔اجلاس میں حالیہ سیلاب سے جانی نقصان نہ ہونے پر منسٹر ایریگیشن کاظم پیرزادہ اورمحکمہ انہار کو شاباش دی گئی اور محکمہ اطلاعات و ثقافت کے زیر اہتمام انڈومنٹ فنڈفار رائٹر ویلفیئر کے لئے 50 کروڑ روپے کے اجراء کی منظوری دی گئی۔ کابینہ اجلاس میں پنجاب میں ایم ڈی کیٹ امتحانات کے پر امن انعقاد کو سراہا گیا۔اجلاس میں بتایا گیا کہ پنجاب کے علاوہ دیگر صوبوں میں ایم ڈی کیٹ کے انعقادپر متنازعہ سوالات اٹھائے جارہے ہیں۔ وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے بصارت سے محروم خصوصی افراد کے لئے ماہانہ پیکیج پلان طلب کر لیا۔کابینہ نے پنجاب ایمپاور منٹ آف پرسن ود ڈس ایبلٹیز ایکٹ کے تحت معذور افراد کے لئے خصوصی عدالت کی منظوری دی۔ تحصیلدار او رنائب تحصیلدار کو سب رجسٹرار کے اختیارات تفویض کرنے کی مشروط منظوری دی گئی۔ وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے بورڈ آف ریونیو کو پانچ سالہ جامع ہاؤسنگ پالیسی کابینہ کو پیش کرنے کا حکم دیا۔ کابینہ نے وویمن ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے چارجز بڑھانے کے لئے ورکنگ وویمن ہاسٹلزپالیسی مسترد کر دی۔ اجلاس میں حکومت پنجاب اور یونائیٹڈ نیشنل آفس فار پراجیکٹ سروسز (UNOPS)کے مابین ایم او یو سائن کرنے کی منظوری دی گئی۔ لاہور نالج پارک (نوازشریف لمیٹڈ سٹی)بیدیاں روڈکو پنجاب سنٹرل بزنس ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے دائرہ کار میں شامل کرنے کی منظوری دی گئی۔ کابینہ نے گوجرانوالہ ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ممبر اور واسا گوجرانوالہ کے وائس چیئرمین کی نامزدگی کی منظوری دی۔ قانونی طورپر منظورشدہ اتھارٹی کی اراضی کا ٹرانسفر کرنے والے افراد کو سب رجسٹرار کے اختیارات تفویض کرنے کی منظوری دی گئی۔ اجلاس میں سرکاری اراضی کاہاؤسنگ سکیمز کے ساتھ تبادلہ پالیسی میں ترمیم اور سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن کے ٹرشری کیئر ہاسپٹلز کی اپ گریڈیشن و تعمیر و بحالی کے لئے فنڈز کے ازسرنو اجرا کی منظوری دی گئی۔ کابینہ نے سیدہ سارا دختر سید میاں ابوبکر کا خیل کے علاج معالجے کے لئے مالی امداد کی درخواست کی منظوری دی۔ مسلم فیملی لاز آرڈیننس 1961ء کے تحت اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ کو چیئرمین مصالحتی کونسل کے طورپر کام کرنے کے نوٹیفکیشن میں ترمیم کی منظوری دی گئی۔اجلاس میں بتایا گیا کہ سرکاری کالجز میں کالج ٹیچنگ انٹرنز (CTIs) کی شفاف بھرتی کے لئے سنٹرل پورٹل قائم کیا جائے گا۔ پنجاب انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ سیس ایکٹ 2015ء میں ترمیم کی منظوری دی گئی۔ اضلاع میں سی ای او ہیلتھ اور ایجوکیشن کو چھٹی اور پنشن کے اختیارات سونپنے کی بھی منظوری دی گئی۔ کابینہ نے گورنمنٹ اینا لسٹ اینڈ پروانشل ڈرگ انسپکٹر کی تعیناتی،الیکشن کمیشن سالانہ رپورٹ 2023 اورقائمقام محتسب پنجاب کی تعیناتی کی منظوری دی گئی۔ صوبائی وزراء، چیف سیکرٹری، آئی جی پولیس، سیکرٹریز اور دیگر حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔
٭٭٭٭
0 notes
airnews-arngbad · 2 months
Text
 Regional Urdu Text Bulletin, Chhatrapati Sambhajinagar
Date : 09 August 2024
Time : 09.00 to 09.10 AM
آکاشوانی چھتر پتی سنبھا جی نگر
علاقائی خبریں
تاریخ  :  ۹ ؍  اگست  ۲۰۲۴؁ ء
وقت  :  صبح  ۹.۰۰   سے  ۹.۱۰   بجے 
پہلے خاص خبروں کی سر خیاں  ... 
٭ ملک بھر میں آج سے شروع ہو رہی ہے ہر گھر ترنگا مہم  ‘  شہر یان  13؍  سے  15؍ اگست کے دوران اپنے
گھروں پر ترنگا پھہرائیں  انتظامیہ کی اپیل 
٭ وقف تر میمی بل  مشترکہ پارلیمانی کمیٹی کو بھیجا جائے  ‘  لوک سبھا کی سفارش
٭ نائب وزیر اعلیٰ دیویندر پھڑ نویس نے لیا دھاراشیو ضلعے کے تر قیاتی منصوبوں کا جائزہ  ‘  آب رسانی سمیت دیگر سبھی کام طئے شدہ مدت میں پورے کرنے کی ہدایت 
٭ وزیر اعلیٰ میری لاڈ لی بہن اسکیم کی قسط  17؍ اگست کو ادا کی جائے گی 
اور
٭ پیرس اولمپک میں نیزہ باز نیرج چوپرانے جیتا چاندی کا تمغہ  ‘  ہاکی ٹیم نے حاصل کیا کانسے کا تمغہ
اب خبریں تفصیل سے...
ملک بھر میں آج سے ہر گھر ترنگا مہم کا آغاز ہو رہا ہے ۔ جذبہ حب الوطنی کو فروغ دینے کے مقصد سے یہ مہم شروع کی جا رہی ہے ۔ یہ مہم آئندہ 15؍ اگست تک جاری رہے گی ۔ اِس دوران  ترنگا  ریلی  ‘  ترنگا  یاترا  ‘  ترنگا میرا تھان  ‘  ترنگا کانسرٹ  ’  ترنگا کینوس ’  ترنگا عہد  ‘  ترنگا سیلفی   اور  ترنگا ٹری بیوٹ جیسی سر گر میاں انجام دی جا ئیں گی ۔ 
مرکزی وزیر برائے ثقا فتی امور  گجیندر سنگھ شیکھا وت نے شہر یان سے آئندہ  13؍  سے 15؍ تاریخ کے دوران اپنے گھروں پر قومی پر چم پھہرانے کی اپیل کی ہے ۔وہ کل نئی دِلّی میں صحافیوں سے اظہار خیال کررہے تھے ۔ ساتھ ہی وزیر موصوف نے شہر یان سے یہ بھی اپیل کی کہ وہ قومی پر چم کے ساتھ اپنی سیلفی بنا کر ہر گھر ترنگا ویب سائٹ پر اپلوڈ کریں ۔ 
***** ***** ***** 
ریاست میں ہر گھر ترنگا مہم کا آغاز آج ممبئی کے اگست کرانتی میدان پر کیا جائے گا ۔ اِس موقعے پر وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے  ‘  نائب وزیر اعلیٰ دیویندر پھڑ نویس  نیز  اجیت پوار بھی موجود رہیں گے ۔ اِس تقریب میں شہداء کو خراج تحسین پیش کر کے  ترنگا ریلی نکالی جا ئے گی ۔ وزیر اعلیٰ نے شہر یان سے اِس میں شامل ہو کر اپنے گھروں پر ترنگا پھہرانے کی اپیل کی ہے ۔
***** ***** ***** 
چھتر پتی سنبھا جی نگر ضلع کلکٹر دلیپ سوامی نے بھی شہر یان سے ہر گھر ترنگا مہم میں جوش و جذبے سے شامل ہونے کی اپیل کی ہے ۔
وہ کل ضلع کلکٹر دفتر میں منعقدہ جائزہ میٹنگ کے بعد اظہار خیال کررہے تھے ۔
اِسی طرح  بیڑ  اور  لاتور میں بھی آج صبح ترنگا ریلی نکالی جائے گی ۔ ضلع انتظامیہ نے شہر یان سے اِس ریلی میں شامل ہونے کی اپیل کی ہے ۔
***** ***** ***** 
  لوک سبھا نے وقف تر میمی بل مشتر کہ پارلیمانی کمیٹی کو بھیج دیا ہے ۔ پارلیمانی امور کے وزیر  کِرن ریجی جو نے یہ بل کل لوک سبھا میں پیش کیا تھا ۔ اِس موقعے پر انھوں نے کہا کہ اِس بل میں چھپانے جیسا کچھ بھی نہیں ہے ۔ وزیر موصوف نے کہا کہ حکو مت اِس مجوزہ قانون پر غور کرنے کے لیے تیارہے ۔ 
جناب کِرن  ریج جو نے کہا کہ محروم  اور  غریب مسلمانوں کو انصاف دلا نا ہی اِس بل کا مقصد ہے ۔ انھوں نے بتا یا کہ وقف بورڈ سے متعلق تقریباً  12؍ ہزار معاملات التواء میں پڑے ہیں ۔ انھوں نے بتا یا کہ گزشتہ ایک سال کے دوران تجا وزات کی تقریباً  200؍ سے زیادہ شکایات موصول ہوئی ہیں ۔ 
***** ***** ***** 
وزیر اعلیٰ میری لاڈ لی بہن یو جنا کے تحت مراٹھواڑے سے اب تک  26؍ لاکھ  24؍ ہزار  461؍ در خواستیں موصول ہوچکی ہیں ۔ علاقائی کمشنر دلیپ گاوڈے نے  یہ بات بتائی ۔ وہ کل چھتر پتی سنبھا جی نگر میں صحافیوں سے مخاطب تھے ۔ انھوں نے بتا یا کہ موصولہ در خواستوں میں سے  24؍ لاکھ  395؍ در خواستیں منظور کی جا چکی ہیں ۔ جناب گائو ڈے نے بتا یا کہ مستحق خواتین کا تنا سب 94؍ فیصد ہے ۔ 
***** ***** ***** 
وزیر زراعت دھننجئے منڈے نے کاشتکاروں کو کھیتی باڑی کا ساز و سامان جلد ازجلد مہیا کرنے کی ہدایت دی ہے ۔ وہ کل شعبہ زراعت کے جائزہ اجلاس میں اظہار خیال کر رہے تھے ۔انھوں نے کہا کہ ریاست میں تخم ریزی کا کام  99 ؍فیصد مکمل ہو چکا ہے ۔ لہذا حکو مت کی مختلف اسکیمات کےتحت  ڈی  بی  ٹی  پورٹل  پر اندراج کر واچکے کاشتکاروں کو جلد ازجلد زرعی ساز و سامان مہیا کیا جائے ۔
***** ***** ***** 
نائب وزیر اعلیٰ دیویندر پھڑ نویس نے کل دھاراشیو ضلعے کے ترقیا منصوبوں کا جائزہ لیا ۔ اِس خصوص میں کل ممبئی میں منعقدہ میٹنگ میں انھوں نے  کرشنا مراٹھواڑہ آب رسانی منصوبہ  ‘  نمن تیر نا  آب پاشی پروجیکٹ  ‘ کوڈ گائوں صنعتی علاقہ کے ذریعے قائم کیے جا رہے ٹیکسٹائل پروجیکٹ  ‘  تلجا بھوا نی مندر کےڈیولپمنٹ کا  خاکہ   اور  سرکاری میڈیکل کالج  نیز  ہسپتال کے لیے در کار اراضی  وغیرہ موضوعات پر تبادلہ خیال کیا ۔ اِس موقعے پر جناب پھڑ نویس نے سبھی تر قیاتی کام طئے شدہ وقت میں مکمل کرنے کی بھی ہدایت دی ۔
***** ***** ***** ***** ***** ***** 
یہ خبریں آکاشوانی چھتر پتی سنبھا جی نگر سے نشر کی جا رہی ہیں
***** ***** ***** ***** ***** ***** 
پرس اولمپک میں نیزہ باز نیرج چوپرا نے چاندی کا تمغہ حاصل کیاہے ۔ انھوں نے  89؍ اعشاریہ 45؍ میٹر  دور  نیزہ پھینک کر اب تک کا اپنا سب سے بڑا کار نامہ انجام دیا ۔  ٹریک  اور  فیلڈ ایتھیلیٹ میں متواتر دوسری مرتبہ تمغہ جیتنے والے وہ پہلے بھارتی کھلاڑی بن گئے ہیں ۔
ہاکی میں بھارت کے مردوں کی ٹیم نے بھی متواتر دوسرے اولمپک میں کانسے کا تمغہ حاصل کیا ہے ۔کل کھیلے گئے مقابلے میں بھارت کی ٹیم نے اسپین کی ٹیم کو  1 - 2 ؍ سے شکست دی ۔ اِس سے پہلے  سال  1968؁ء  اور  1972؁ء  کے اولمپک میں بھارت کی ہاکی ٹیم نے کانسے کا تمغہ جیتا تھا ۔ 
اِس مرتبہ پیرس اولمپک میں بھارت نے اب تک  4؍ کانسے کے  اور  ایک  چاندی کا اِس طرح  5؍ تمغے حاصل کیے ہیں ۔ 
***** ***** ***** 
تحقیق کے شعبہ میںدیے جانے والے قو می سائنس ایوارڈ کے لیے  ایوت محل کےموکُٹ بن سے تعلق رکھنے والے
 Dr. Vivek Polshetwar کا انتخاب کیا گیا ہے ۔ اُنھیں علم کیمیا کے  ’’  شانتی سوروپ بھٹنا گر ایوارڈ  ‘‘  سے سر فراز کیا جائے گا ۔ یہ ایوارڈ  آئندہ  23؍ تاریخ کے روز  نئی دِلّی میں صدر جمہوریہ کے ہاتھوں عطا کیا جائے گا ۔ آپ کو بتا دیں کہ  ٹا ٹا  اِنسٹی ٹیوٹ آف فنڈا مینٹل ریسرچ میں بطور پروفیسر خدمات انجام دے رہے  ڈاکٹر پول شیٹ وار نے  فضا میںموجود کاربن کوالگ کر کے اُسے فائدہ مند مادے میں تبدیل کرنے کی تحقیق کی ہے ۔ فضائی آلود گی میں کمی لانے کی سمت یہ ایک بڑا  اہم قدم ہے ۔
***** ***** ***** 
لاتور شعبہ سماجی بہبود کے اسسٹنٹ کمشنر شیو کانت چی کُر تے نے اطلاع دی ہے کہ مرکزی حکو مت کے اسٹینڈ اپ انڈیا منصوبے کے تحت درج فہرست ذاتوں  اور  نو بودھ سماج کے نئے صنعت کاروں کے لیے مار جن منی نامی اسکیم شروع کی گئی ہے ۔ انھوں نے خواہش مند صنعت کاروں سے لاتو ر شعبہ سماجی بہبود کے اسسٹنٹ کمشنر دفتر سے رابطہ کرنے کی اپیل کی ہے۔
***** ***** ***** 
بیڑ کے رکن اسمبلی سندیپ شر ساگر نے کہا ہے کہ سر کاری اسکیمات پر عمل آوری کرنے میں شعبہ محصول لا پر وائی کر رہا ہے ۔ انھوں نےمتعلقین کو ہدایت دی ہے کہ وہ تمام مستحقین کوجلد از جلد فائدہ پہنچا نےکے لیے اقدام کریں ۔ اِس خصوص میں جناب سندیپ شر ساگر نے ڈویژنل کمشنر  ‘  ضلع کلکٹر   اور  ذیلی شعبہ جات کے افسران کو مکتوبات اِر سال کیے ہیں۔
***** ***** *****
دھاراشیو ضلعے میں  10؍ آیوشمان صحت مراکز  اور  ابتدائی طبی مراکز کو  قومی سطح پر کوالیٹی اشورنس یعنی معیاری خدمات کی ضمانت کا اعزاز حاصل ہوا ہے ۔ ضلع صحت افسر  ڈاکٹر  ایس  ایس  ہِر داس نے یہ اطلاع دی ۔ انھوں نے بتا یا کہ قومی صحت مہم کے تحت  24؍ جون سے  17؍ جو لائی   2024؁ء کے دوران مذکورہ درجہ بندی کی گئی تھی ۔ دھارا شیو ضلع صحت افسر نے بتا یا کہ مذکورہ مراکز کو آئندہ  3؍ برسوں تک فی مرکز  3 - 3؍ لاکھ روپئے دیے جا ئیںگے ۔
***** ***** *****
بانگلہ دیش میں سیاسی بد امنی کو دیکھتے ہوئے مہاراشٹر کے تاجروں نے پیاز کی بر آمد روک دینے کا فیصلہ کیا ہے ۔ بر آمد کنندگان کی تنظیم نے یہ اطلاع دی ہے ۔ بتا یا گیا ہے کہ وہاں کے سیاسی حالات ٹھیک ہونے پر بر آمد  دوبارہ شروع کی جائے گی ۔ خیا ل رہے کہ چھترپتی سنبھا جی نگر  ‘  ناسک  ‘  شولا پور  اور  پونا سے  بانگلہ دیش کے لیے پیاز بر آمد کی جا تی تھی ۔
***** ***** *****
پر بھنی میںکل راشٹر وادی کانگریس پارٹی کے عہدیداران کی میٹنگ منعقد کی گئی تھی ۔ اِس موقعے پر وزیر اعلیٰ میر ی لاڈلی بہن اسکیم کا جائزہ لیاگیا ۔ رکن اسمبلی راجیش وِٹیکر اور  سابق  میئر پر تاپ دیشمکھ بھی اِس میٹنگ میںموجود تھے ۔
***** ***** *****
آخر میں اہم خبروں کی سر خیاں ایک مرتبہ پھر سن لیجیے  ...
٭ ملک بھر میں آج سے شروع ہو رہی ہے ہر گھر ترنگا مہم  ‘  شہر یان  13؍  سے  15؍ اگست کے دوران اپنے 
گھروں پر ترنگا پھہرائیں  انتظامیہ کی اپیل 
٭ وقف تر میمی بل  مشترکہ پارلیمانی کمیٹی کو بھیجا جائے  ‘  لوک سبھا کی سفارش
٭ نائب وزیر اعلیٰ دیویندر پھڑ نویس نے لیا دھاراشیو ضلعے کے تر قیاتی منصوبوں کا جائزہ  ‘  آب رسانی سمیت دیگر سبھی کام طئے شدہ مدت میں پورے کرنے کی ہدایت 
٭ وزیر اعلیٰ میری لاڈ لی بہن اسکیم کی قسط  17؍ اگست کو ادا کی جائے گی 
اور
٭ پیرس اولمپک میں نیزہ باز نیرج چوپرانے جیتا چاندی کا تمغہ  ‘  ہاکی ٹیم نے حاصل کیا کانسے کا تمغہ
علاقائی خبریں ختم ہوئیں
آپ یہ خبر نامہ ہمارے یو ٹیوب چینل AIR چھتر پتی سنبھا جی نگر پر دوبارہ کسی بھی وقت سن سکتے ہیں۔
٭٭٭
0 notes
emergingkarachi · 8 months
Text
کراچی کی زاہد نہاری ’دنیا کے 100 مشہور ترین ریسٹورنٹس‘ میں شامل
Tumblr media
اگر آپ کراچی کے رہنے والے ہیں تو صابری، زاہد، جاوید اور وحید نہاری سمیت مشہور نہاری سے واقف ہوں گے، لیکن بہترین ذائقے اور مقبولیت کی بنا پر ’زاہد نہاری‘ نے سب کو پیچھے چھوڑ دیا ہے اور دنیا کی 100 سب سے مشہور ریستوران میں شمار ہو گئی ہے۔ یہ انکشاف معروف آن لائن فوڈ پورٹل کی جانب سے شئیر کی گئی فہرست میں ہوا جہاں حال ہی میں دنیا کے 100 سب سے مشہور ریستوران’ کی فہرست جاری کی گئی جس میں کراچی زاہد نہاری نے بھی جگہ بنا لی۔ اس فہرست میں ’زاہد نہاری‘ کا نام 89 ویں نمبر آیا ہے اور اس فہرست میں یہ پاکستان سے واحد ریستوران ہے۔ اس کے برعکس بھارت کے 5 ریستوران نے فہرست میں جگہ بنائی ہے۔ زاہد نہاری کا نام کراچی کے ان مقبول ریستوران میں شمار ہوتا ہے جہاں لوگ ان کی نہاری کے مزیدار ذائقے، رنگ، خوشبو کے گرویدہ ہیں، صرف کراچی ہی نہیں بلکہ ملک کے دیگر شہر سے آئے لوگ بھی یہاں کا رخ لازمی کرتے ہیں۔ اس کے مشہور ہونے کی ایک خاص وجہ گرماگرم، مزے دار اور ذائقے دار نہاری ہے، زاہد نہاری کی شہر بھر میں مختلف شاخیں واقع ہیں اور یہاں ہوم ڈیلیوری اور پارسل لے جانے کی خدمات بھی دستیاب ہیں۔ کراچی کی زاہد نہاری کو سیاستدان بھی پسند کرتے دکھائی دیتے ہیں، سابق وزیر مفتاح اسماعیل نے وزیر خزانہ کے عہدے سے استعفیٰ دینے کے بعد کہا تھا کہ وہ پاکستان واپس جانے کے بعد کراچی میں زاہد نہاری، جاوید نہاری، الکباب، غفار اور میرٹھ کباب میں کھابے کھائیں گے۔
بشکریہ ڈان نیوز
0 notes
urdunewskanpur · 1 year
Text
Tumblr media
سائبر کرائم روکنے کیلئے پورٹل قائم ، ہیلپ لائن نمبر جاری ایک روزہ ورکشاپ سے ایڈیشنل ایس پی مغربی ڈاکٹر اکھلیش نرائن سنگھ کا خطاب
0 notes
employeesportal777 · 1 year
Text
https://employeesportal.info/ehsaas-punjab-gov-pk/
8171 Ehsaas Punjab Gov Pk Online احساس پنجاب پورٹل https://employeesportal.info/ehsaas-punjab-gov-pk/
#EhsaasProgram #Ehsaas #BISP #punjabi
0 notes
nurulquran · 2 years
Text
┅•✪🌴 *نورالقرآن رمضان پروگرام 2023* 🌴 ┅•✪
📢 *يَا بَاغِيَ الْخَيْرِ أَقْبِلْ*
*السلام عليكم و رحمة الله و بركاته*
💐 عزیز طالباتِ علم
الحمد لله رب العالمين اللہ نے ہمیں ایک اور سال کی مہلت دی کہ ہم رمضان کی بابرکت ساعتوں سے مسفید ہونے کے منتظر ہیں۔
امتِ محمدﷺ پر اللہ سبحانه وتعالى کا فضلِ عظیم
آئیے نبیﷺ کی سنت کو زندہ کرتے ہوئے دورۀ قرآن کے ذریعے اللہ کے پیغام کو اسی طرح اپنے دلوں پر لیں جیسے صحابہ کرام رضی اللہ عنہم اجمعین نے اس کو سمجھا۔
*نورالقرآن انٹرنیشنل کی جانب سے دورۂ قرآن 2023 ( براہِ راست پاکستان کراچی) کی دعوت*
*┄┅•✪❂✵▩▩▩✵❂✪•┅┄*
*1️⃣ تیارئ رمضان 2023* *زاد الخير*
🗓 *پیر 13 تا 16 مارچ* ( 4 روزہ مختصر کورس)
*2️⃣ استقبالِ رمضان پروگرام*
🗓 *جمعہ 17 مارچ*
*3️⃣ دورۃ القرآن 2023*
🗓 *پیر 20 مارچ تا بدھ 19 اپریل*
(ہفتے کے سات دن)
⏰ *2 تا 4:30 شام پاکستان*
*2:30 تا 5 شام انڈیا*
*12 تا 2:30 شام مکہ*
*10 بجے صبح تا 12:30 شام اوسلو*
*9 تا 11:30 صبح یو-کے*
*5 تا 7:30 شام یو-ایس-اے*
💠 *رجسٹریشن جاری ہے* 💠
تفصیلات کے لیے کلک کریں👇
*رمضان پورٹل* :
https://nurulquran.com/ramadan
*┄┅•✪❂✵▩▩▩✵❂✪•┅┄*
*کسی بھی میڈیم سے آن لائن رابطہ کے لیے*
*Zoom*
(صرف رجسٹرڈ سٹوڈنٹس کے لیے)
*Youtube Live* : https://www.youtube.com/nurulqurantv
*Facebook* : https://www.facebook.com/mynurulquran
*Mixlr* : http://mixlr.com/nqlive/
✨ *آئیے قرآن کے نور سے اپنی زندگیوں کو منور کریں* ✨
*جزاكم الله خيرا كثيرا* 🌸
✪🌴 *ٹیم نورالقرآن*🌴✪
Tumblr media Tumblr media
0 notes
irtibaat · 2 years
Text
پاکستان کی پہلی ڈیجی��ل مردم شماری ایک بڑی کامیابی ثابت ہورہی ہے۔
پاکستان بیورو آف سٹیٹسٹکس (PBS) نے 20 فروری 2023 کو خصوصی طور پر تیار کردہ پورٹل کے ذریعے خود کار گنتی کرنے کے آپشن کے ساتھ 7ویں ہاؤسنگ اور پاپولیشن مردم شماری کا عمل شروع کیا۔ صرف چند دنوں میں 4 ملین سے زیادہ لوگوں کے پورٹل پر آنے کے ساتھ عوام کی طرف سے زبردست ردعمل ملا ہے۔ یہ جنوبی ایشیا میں اپنی نوعیت کی پہلی ڈیجیٹل مردم شماری ہے۔ خود کار گنتی کا اختیار 3 مارچ 2023 تک جاری رہے گا، جبکہ فیلڈ…
Tumblr media
View On WordPress
0 notes
urduchronicle · 11 months
Text
خیبرپختونخوا میں ایم ڈی کیٹ کے بعد پبلک سروس کمیشن میں بھی نقل کا انکشاف
ایم ڈی کیٹ کے بعد خیبر پختونخوا پبلک سروس کمیشن میں بھی جدید طریقے سے نقل کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔ خیبر پختون خوا پبلک سروس کمیشن نے دوبارہ امتحان کے لیے پبلک نوٹس جاری کر دیا۔ پبلک سروس کمیشن کا کہنا ہے کہ محکمہٌ آبپاشی اور سی این ڈبلیو میں ایس ڈی او کی بھرتی کے لیے 24 جون کو ٹیسٹ منعقد ہوا، وزیرِ اعظم پورٹل پر نقل سے متعلق شکایت پیشگی موصول ہوئی تھیں، ٹیسٹ کے دوران 18 امیدواروں کو نقل کرتے پکڑا…
Tumblr media
View On WordPress
0 notes
762175 · 2 years
Text
ساحل آن لائن اُردو اور کنڑا کے نئے ویب سائٹ کا کام جاری؛ ساحل آن لائن کا نیا انگریزی ویب پورٹل بن کر تیار
بھٹکل 19 فروری (ایس او نیوز) ساحل آن لائن کا اُردو اور کنڑا  ویب پورٹل  نئے طریقہ سے ڈیزائن کیا جارہا ہے  اور کام تیز رفتاری کے ساتھ جاری ہے۔  ویب  پورٹل کا کام جاری ہونے کی وجہ سے  گذشتہ ایک ماہ سے ساحل آن لائن  ویب پورٹل کا سرور،  بار بار ڈاون ہورہا ہے، جس سے قارئین کو نیوز پڑھنے میں دشواریاں پیش آرہی ہیں۔ ادارہ اس کے لئے تمام قارئین سے معذرت خواہ ہے۔ ساحل آن لائن انگریزی ویب پورٹل کا کام…
Tumblr media
View On WordPress
0 notes
cryptoking009 · 2 years
Text
دہلی وقف بورڈ نے بی جے پی کیساتھ مل کر مسلمانوں کو دھوکہ دیا؟ - Siasat Daily
نئی دہلی: دہلی وقف بورڈ کی 123 املاک اب اس کے ہاتھ سے پھسلتی ہوئی معلوم پڑ رہی ہیں۔ دہلی میں سب سے بیش قیمتی اربوں اور کھربوں روپے کی ملکیت پر دہلی وقف بورڈ کی لاپروائی کے سبب خطرات کے بادل منڈلا رہے ہیں۔ بلکہ کچھ ایسی خبریں بھی سامنے آ رہی ہیں جس میں بتایا جا رہا ہے کہ 123 ملکیتیں وقف کے ہاتھ سے نکل کر اب وزارت برائے شہری ترقی کے ہاتھ میں چلی گئی ہیں۔ہندی نیوز پورٹل ’نیوز 18‘ پر شائع ایک خبر…
Tumblr media
View On WordPress
0 notes
airnews-arngbad · 1 year
Text
آکاشوانی اورنگ آباد‘ علاقائی اُردو خبریں: بتاریخ: 18 مئی 2023‘ وقت: صبح 09:00 تا 09:10
::::: سرخیاں::::::
پیش ہے خاص خبروں کی سرخیاں:
٭ مرکزی کابینہ کی جانب سے کیمیائی کھادوں پر سبسیڈی کیلئے ایک لاکھ آٹھ ہزار کروڑ روپئے کی منظوری؛ آئندہ خریف ہنگام میں کھادوں کی قیمت میں کوئی اضافہ نہیں۔
٭ جل یُکت شیوار اسکیم کے کاموں کو تیز کرنے کا وزیرِ اعلیٰ ایکناتھ شندے کا حکم۔
٭ جنین کی تشخیص کیلئے ہونے والی ہرقسم کی جانچ پر پابندی عائد کی جائے: قانون ساز کونسل کی چیئرپرسن نیلم گورہے کی ہدایت۔
٭ مہاتما گاندھی قومی دیہی روزگار ضمانتی اسکیم کے تحت پیاز ذخیرہ مراکز کی تعمیر کیلئے فنڈ مہیا کرنے کا وزیر سندیپان بھومرے کا اعلان۔
اور۔۔ ٭ IPL کرکٹ ٹورنامنٹ میں دہلی کیپیٹلس کی پنجاب کنگس کے خلاف 14 رَنوں سے فتح۔
***** ***** *****
اب خبریں تفصیل سے:
آئندہ خریف ہنگام کیلئے کیمیائی کھادوں پر سبسیڈی کی غرض سے مرکزی کابینہ نے ایک لاکھ آٹھ ہزار کروڑ روپئے کے مصارف کو منظوری دے دی ہے۔ اس طرح اب آنے والے خریف ہنگام میں کھادوں کی قیمت میں کوئی اضافہ نہیں ہوگا۔ یہ اطلاع مرکزی وزیرِ کھاد و کیمیائی اشیاء من سُکھ مانڈویہ نے کل مرکزی کابینی اجلاس کے بعد اخباری نمائندوں کو دی۔ انھوں نے بتایا کہ اجلاس میں 2023 کے خریف سیزن میں فصلوں کیلئے درکار غذائی اجزاء کے مطابق مراعات کی شرح میں ترمیم کی تجاویز کو بھی منظور کیا گیا۔ اس کے تحت حکومت کی جانب سے فاسفیٹک اور پوٹاشک کھادوں کیلئے 38ہزار کروڑ روپئے سبسیڈی دی جائیگی۔
اطلاعاتی ٹکنالوجی کے شعبے میں ہارڈویئر تیار کرنے سے متعلق ترغیبی اسکیم کے دوسرے مرحلے کو بھی مرکزی کابینہ نے منظوری دی۔ الیکٹرانکس اور اطلاعاتی ٹکنالوجی کے وزیر اشونی ویشنو نے یہ اطلاع دی۔ اس کیلئے 17ہزار کروڑ روپئے جاری کیے گئے ہیں۔ اس اسکیم کی مدت چھ برس ہوگی۔
***** ***** *****
بھارتیہ جنتا پارٹی کے صدر جے پی نڈا نے کہا ہے کہ مرکزی حکومت کی مختلف اسکیموں کی بدولت قومی معیشت مستحکم ہورہی ہے‘ نیز زرعی اور انفراسٹرکچر سہولتوں کے میدان میں بھی ترقی ہورہی ہے۔ کل ممبئی میں ایک پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ سابقہ حکومت جو اسکیمیں اور منصوبے شروع نہیں کرسکی انھیں شروع کرنے کیلئے شندے- پھڑنویس حکومت کوشاں ہے۔ جے پی نڈا دو روزہ مہاراشٹر دورے پر کل ممبئی پہنچے۔ وہ آج پونے میں پارٹی کے ریاستی مجلس ِ عاملہ کے اجلاس میں شرکت کریں گے۔
***** ***** *****
ریاست کے ارکانِ اسمبلی کو وزارت کا لالچ دیکر جعلسازی کرنے والے ایک شخص کو کل ناگپور پولس نے گجرات کے موربی شہر سے حراست میں لے لیا۔ نیرج راٹھوڑ نامی اس شخص نے بی جے پی کے رکنِ اسمبلی وِکاس کمبھارے کو فون کیا اور خود کو بی جے پی صدر جے پی نڈا کا قریبی رفیق ظاہر کرکے وزارت دلانے کیلئے رقم کا مطالبہ کیا تھا۔ کمبھارے کی جانب سے ناگپور پولس میں کی گئی شکایت کی بنیاد پر نیرج سنگھ راٹھوڑ کو گرفتار کیا گیا۔ پولس نے بتایا کہ اس جعلساز نے مزید کن ارکانِ اسمبلی کو فون کرکے پھنسانے کی کوشش کی تھی اس کی تحقیقات کی جارہی ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ قبل ازیں ناگالینڈ اور گوا کے متعدد ارکانِ اسمبلی کو اسی طرح پھنسایا جاچکا ہے۔
***** ***** *****
ٹیلی کام سروس فراہم کرنے والی کمپنی ٹی ایس پی کی جانب سے ممبئی میں جاری کردہ 30 ہزار سے زائد غیر مستند موبائل کا محکمہئ ٹیلی کام نے پتہ لگایا ہے۔ مرکزِ اطلاعات صارفین یعنی کنزیومر انفارمیشن سینٹر سے جانچ میں پتہ چلا ہے کہ 62 گروپوں میں ایک ہی تصویر کا استعمال کرکے مختلف ناموں سے موبائل نمبر حاصل کیے گئے۔ مرکزی وزیرِ مواصلات اشونی ویشنو کی جانب سے سنچار ساتھی پورٹل کے افتتاح کے بعد ممبئی ٹیلی کام محکمے کے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ایچ ایس جاکھڑ کی جانب سے دی گئی معلومات کے بعد یہ بات سامنے آئی۔
***** ***** *****
نئی اور قابلِ تجدید توانائی کی مرکزی وزارت کے سیکریٹری بھوپیندر سنگھ بھلّا نے کہا ہے کہ ہوائی آلودگی اور ماحولیاتی تبدیلی کے منفی نتائج کے اثرات کو کم کرنے کیلئے ہوائی توانائی ایک بہترین متبادل ہے۔ G-20 کے تحت اینرجی ٹرانزیشن ورکنگ گروپ کا اجلاس کل ممبئی میں اختتام پذیر ہوا۔ اس سے قبل اجلاس میں ہوائی توانائی کے عنوان سے منعقدہ سیمینار سے بھلّا خطاب کررہے تھے۔ انھوں نے کہا کہ ہوائی توانائی کے استعمال کے باعث روزگار کے مواقع بھی پیدا ہوں گے۔
***** ***** *****
وزیرِ اعلیٰ ایکناتھ شندے نے حکم دیا ہے کہ بارش کی ہربوند کو زمین میں جذب کرنے کیلئے جل یُکت شیوار منصوبے کے کاموں کو تیز کیا جائے۔ کل ریاست کے تمام ضلع کلکٹرز، بقائے آب اور محکمہئ جنگلات کے افسران سے وہ بذریعہئ ٹیلی کانفرنسنگ خطاب کررہے تھے۔ جل یُکت شیوار اسکیم کے دوسرے مرحلے‘ وزیرِ اعظم زرعی آبپاشی اسکیم اور دیگر اسکیموں سے متعلق کاموں کا وزیرِ اعلیٰ نے جائزہ لیا۔
***** ***** *****
پلاسٹر آف پیرس سے بنائے گئے مجسّموں میں سے آلودگی پیدا کرنے والے اجزاء کو کم کرنے اور اس کیلئے متبادل فراہم کرنے کیلئے چیف سیکریٹری کی زیرقیادت ایک کمیٹی قائم کی گئی ہے۔ کل ممبئی میں وزیرِ اعلیٰ کی زیرِ صدارت ممبئی کے گنپتی کے مجسمہ سازوں اور عوامی گنیش منڈلوں کے نمائندوں کے اجلاس میں یہ اعلان کیا گیا۔
***** ***** *****
قانون ساز کونسل کی ڈپٹی چیئرپرسن ڈاکٹر نیلم گورہے نے جنین کی تشخیص کی تمام اقسام پر پابندی عائد کرنے کا حکم دیا ہے۔ پونا ضلع کے نیرا میں جنین کی تشخیص اور اس کے بعد اسقاطِ حمل کے واقعے کے انکشاف کے بعد انھوں نے یہ اعلان کیا۔ انھوں نے کہا کہ اس طرح کے واقعات کو روکنے کیلئے ضلع انتظامیہ تمام متعلقہ سرکاری محکموں کے افسران پر مشتمل اسکواڈ تیار کرے‘ سونوگرافی مراکز میں جانچ سے قبل فارم ایف پُر کرنے کے امر کو یقینی بنائیں‘ اسقاطِ حمل قانون کی مؤثر عمل آوری کیلئے ایک کمیٹی قائم کی جائے، اس کے علاوہ اس طرح کی شکایات کی ابتدائی جانچ کرکے اس کی رپورٹ ہر تین ماہ میں جاری کی جائے۔
***** ***** *****
وزیرِ اعلیٰ ایکناتھ شندے نے حکم دیا ہے کہ 55 سال سے زائد عمر کے ٹریفک پولس اہلکاروں کو سڑکوں پر ڈیوٹی انجام دینے کیلئے تعینات نہ کیا جائے۔ وزیرِ اعلیٰ نے ممبئی پولس کمشنر ویویک پھنساڑکر کو ہدایت کی کہ دوپہر کی تیز دھوپ میں فرائض کی انجام دہی کرنے والے پولس اہلکاروں کی سہولت کیلئے فوری طور پر شیڈ اور پینے کے پانی کا انتظام کیا جائے۔ ضرورت پڑنے پر اس کام کیلئے وزیرِ اعلیٰ امدادی فنڈ سے اضافی فنڈ جاری کیا جائیگا۔
***** ***** *****
مہاتماگاندھی قومی روزگار ضمانتی اسکیم کے تحت پیاز ذخیرہ مراکز کی تعمیر کیلئے ایک لاکھ 60 ہزار 367 روپئے کی امداد دی جائیگی۔ روزگار ضمانتی اسکیم کے وزیرِ سندیپان بھومرے نے یہ اطلاع دی۔ اس میں سے غیر فنی کاموں کیلئے 96 ہزار 220 اور فنی کاموں کیلئے 64 ہزار 147 روپئے اور مزدوری اخراجات کیلئے 60 ہزار روپئے دئیے جائیں گے۔
***** ***** *****
اورنگ آباد ضلع میں گرام پنچایت کی خالی نشستوں کیلئے آج رائے دہی عمل میں آرہی ہے۔ ضلع کے نو تعلقوں میں 46 گرام پنچایتوں کی 50 خالی نشستوں کیلئے یہ انتخابات ہورہے ہیں۔ اس کیلئے صبح ساڑھے سات بجے سے شام ساڑھے پانچ بجے تک ووٹ ڈالے جائیں گے۔ حقِ رائے دہی کے استعمال کیلئے ورکرز اور ملازمت پیشہ افراد کو کام سے تین گھنٹوں کی چھٹی دینے کا حکم لیبر ڈپٹی کمشنر نے دیا ہے۔
***** ***** *****
ہنگولی کے ضلع کلکٹر جتندر پاپڑکر نے ہدایت کی ہے کہ فی الحال زیرِ استعمال دس روپئے کا سکہ قبول کرنے سے انکار نہ کیا جائے۔ انھوں نے انتباہ دیا کہ یہ سکہ قبول کرنے سے انکار کی صورت میں مقدمہ درج کرکے پولس کارروائی کی جائیگی۔
***** ***** *****
اورنگ آباد کی ڈاکٹر بابا صاحب امبیڈکر مراٹھواڑہ یونیورسٹی کے پوسٹ گریجویشن کورسیز کے امتحانات 31 مئی اور پروفیشنل کورسیز کے امتحانات 6 جون سے شروع ہوں گے۔ ان 32 کورسیز کیلئے 78 مراکز پر طلباء امتحان دیں گے۔ یہ اطلاع ڈائریکٹر اگزامنیشن ڈاکٹر بھارتی گولی نے دی۔
***** ***** *****
انڈین پریمیر لیگ کرکٹ ٹورنامنٹ میں کل دھرم شالہ میں کھیلے گئے میچ میں دہلی کیپیٹلس کی ٹیم نے پنجاب کنگز کو 14 رنوں سے شکست دے دی۔ دہلی نے پہلے بلّے بازی کرتے ہوئے دو وِکٹ کے نقصان پر 213 رَن بنائے۔ جواب میں پنجاب کی ٹیم مقررہ 20 اوور میں 198 رن ہی بناسکی۔
***** ***** *****
::::: سرخیاں::::::
آخرمیں اس بلیٹن کی خاص خبریں ایک بار پھر:
٭ مرکزی کابینہ کی جانب سے کیمیائی کھادوں پر سبسیڈی کیلئے ایک لاکھ آٹھ ہزار کروڑ روپئے کی منظوری؛ آئندہ خریف ہنگام میں کھادوں کی قیمت میں کوئی اضافہ نہیں۔
٭ جل یُکت شیوار اسکیم کے کاموں کو تیز کرنے کا وزیرِ اعلیٰ ایکناتھ شندے کا حکم۔
٭ جنین کی تشخیص کیلئے ہونے والی ہرقسم کی جانچ پر پابندی عائد کی جائے: قانون ساز کونسل کی ڈپٹی چیئرپرسن نیلم گورہے کی ہدایت۔
٭ مہاتما گاندھی قومی دیہی روزگار ضمانتی اسکیم کے تحت پیاز ذخیرہ مراکز کی تعمیر کیلئے فنڈ مہیا کرنے کا وزیر سندیپان بھومرے کا اعلان۔
اور۔۔ ٭ IPL کرکٹ ٹورنامنٹ میں دہلی کیپیٹلس کی پنجاب کنگس کے خلاف 14 رَنوں سے فتح۔
***** ***** *****
0 notes
gamekai · 2 years
Text
گھریلو عملے کی انشورنس کے حوالے سے وضاحت -
ریاض: سعودی حکام نے گھریلو عملے کی انشورنس کے حوالے سے کہا ہے کہ انشورنس کا پروگرام تجرباتی ہے اور اسے کروانا لازمی نہیں۔ اردو نیوز کے مطابق سعودی عرب میں گھریلو عملے کی سہولتوں کے لیے قائم سرکاری پورٹل مساند کی انتظامیہ نے کہا ہے کہ گھریلو عملے کے ملازمت کے معاہدوں کا انشورنس پرو��رام فی الحال تجرباتی ہے، لازمی نہیں۔ مساند کا کہنا ہے کہ تجرباتی انشورنس پروگرام 22 جنوری 2023 کے بعد ہونے والے…
Tumblr media
View On WordPress
0 notes
cryptosecrets · 2 years
Text
ایئرپورٹ پر مسافروں کیلئے مفت سہولت کا اعلان
کراچی : بین الاقوامی سطح کے اسلام آباد ائرپورٹ پر وائی فائی اور مسافروں کے سامان کی ترسیل سے متعلق سی اے اے کی وضاحت سامنے آگئی۔ اس حوالے سے ترجمان سول ایویشن اتھارٹی کا کہنا ہے کہ اسلام اباد ایئرپورٹ میں بلا معاوضہ وائی فائی کی سہولت پسینجر ٹرمینل بلڈنگ کے تمام حصوں میں بلا تعطل دستیاب ہوتی ہے۔ ترجمان نے کہا ہے کہ رجسٹرڈ سمز والے مسافر آن لائن پورٹل کے ذریعے خود بخود رجسٹرڈ ہو جاتے ہیں، تاہم غیر…
Tumblr media
View On WordPress
0 notes
employeesportal777 · 1 year
Text
8171 Registration (ویب پورٹل) Online New Update https://employeesportal.info/8171-registration-%d9%88%db%8c%d8%a8-%d9%be%d9%88%d8%b1%d9%b9%d9%84/
#EhsaasProgram #Ehsaas #BISP
0 notes
mubashirnews · 2 years
Text
بلاول بھٹو نے سندھ میں کرپشن کے ��اتمے کیلیے عوام سے مدد مانگ لی
بلاول بھٹو نے سندھ میں کرپشن کے خاتمے کیلیے عوام سے مدد مانگ لی
اسلام آباد: وزیر خارجہ اور چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے سندھ میں کرپشن کے خاتمے کے لیے عوام سے مدد کی اپیل کر دی۔ بلاول بھٹو زرداری نے کرپشن کی شکایات کے لیے آن لائن پورٹل کا لنک عوام کے لیے ٹوئٹ کر کے شیئر کرتے ہوئے لکھا: ’کرپشن کے خاتمے کے لیے شکایات اینٹی کرپشن کے آن لائن پورٹل پر درج کرائیں۔‘ Help #GOS #Sindh fight corruption, please use our newly announced corruption complaints…
Tumblr media
View On WordPress
0 notes