Tumgik
#کمسن
urduchronicle · 10 months
Text
تشدد کی شکار رضوانہ صحتیاب، چائلڈ پروٹیکشن بیورو میں مقیم، سکول داخل کرا دیا گیا
اسلام آباد میں ایک سول جج کے گھر میں تشدد کے بعد صحت یاب ہونے والی کمسن ملازمہ رضوانہ کو اب چائلڈ پروٹیکشن بیورو لاہور میں رکھا گیا ہے۔ چائلڈ پروٹیکشن بیورو کی چیئرپرسن سارہ احمد نے بتایا کہ رضوانہ کا اسکول اور بیکنگ کلاسز میں داخلہ کروا دیا گیا ہے۔ اُنہوں نے بتایا کہ ڈاکٹر، ماہرِ نفسیات اور ٹیچر رضوانہ کی دیکھ بھال کے لیے مقرر کیے گئے ہیں۔ سارہ احمد نے بتایا کہ رضوانہ کو بیورو میں مقیم بچیوں سے…
Tumblr media
View On WordPress
0 notes
urdu-poetry-lover · 1 year
Text
دیر تک بیٹھے ہوئے دونوں نے بارش دیکھی
وہ دکھاتی تھی مجھے بجلی کے تاروں پہ لٹکتی ہوئی بوندیں
جو تعاقب میں تھیں اِک دوسرے کے
اور اِک دوسرے کو چھوتے ہی تاروں سے ٹپک جاتی تھیں
مجھ کو یہ فکر کہ بجلی کا کرنٹ
چھو گیا ننگی کسی تار سے تو آگ کے لگ جانے کا باعث ہو گا
اس نے کاغذ کی کئی کشتیاں پانی پر اُتاریں
اور یہ کہہ کے بہادیں کہ سمندر میں ملیں گے
مجھ کو یہ فکر کہ اس بار بھی سیلاب کا پانی
کود کے اُترے گا کہسار سے جب
توڑ کے لے جائے گا یہ کچے کنارے
اوک میں بھر کے وہ برسات کا پانی
اَدھ بھری جھیلوں کو ترساتی رہی
وہ بہت چھوٹی تھی، کمسن تھی، وہ معصوم بہت تھی
آبشاروں کے ترنم پہ قدم رکھتی تھی اور گونجتی تھی
اور میں عمر کے افکار میں گم
تجربے ہمراہ لئے
ساتھ ہی ساتھ میں بہتا ہوا، چلتا ہوا، بہتا گیا
گلزار
1 note · View note
googlynewstv · 26 days
Text
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے ”بیک ٹو سکول“ کمپئن لانچ کردی
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے پنجاب بھر میں ”بیک ٹو سکول“ کمپئن لانچ کردی۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کی گورنمنٹ کنیئرڈ گرلز ہائی سکول ایمپرس روڈ میں  کمسن بچی کی انرولمنٹ رجسٹریشن کمپین کا باقاعدہ آغاز کیا۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے سمارٹ کلاس روم پراجیکٹ کا افتتاح،طالبات سے پودے لگواکر شجرکاری کا آغاز کیا۔ وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے کمسن بچی کو گود میں اٹھا کر پیار کیا۔ وزیر اعلیٰ مریم…
0 notes
airnews-arngbad · 27 days
Text
 Regional Urdu Text Bulletin, Chatrapati Sambhajinagar
Date: 28 August-2024
Time: 09:00-09:10 am
آکاشوانی چھترپتی سمبھاجی نگر
علاقائی خبریں
تاریخ:  ۲۸؍ اگست  ۲۰۲۴ء؁
وقت: ۱۰:۹-۰۰:۹
***** ***** *****
::::: سرخیاں::::::
                پیش ہے خاص خبروں کی سرخیاں:
                ٭             بچوں کو صنفی مساوات کی تعلیم دینا اور حساس بنانا ضروری، بدلا پور کے جنسی زیادتی معاملے میں ممبئی عد الت ِ عالیہ کا مشاہدہ۔
                ٭             ناگپور کے آل انڈیا انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسزکے وائرس ریسرچ اینڈ ڈائیگنوسٹک لیبارٹری کومنکی پاکس جانچ لیبارٹری کے طور پر منظوری۔
                ٭             آشا رضاکاروں اور گروپ پروموٹرز کو امداد فراہمی کے فیصلے کونافذ کرنے کیلئے سرکا ری حکمنامہ جاری۔
اور۔۔۔٭     قومی سطح کے اساتذہ ایوارڈ کا اعلان؛ ریاست کے دو معلّمین بھی ایوارڈ یافتگان میں شامل۔
***** ***** *****
                اب خبریں تفصیل سے:
                ممبئی عدالت ِ عالیہ نے کہا ہے کہ بچوں کو صنفی مساوات کی تعلیم د ینااور حساس بنانا ضروری ہے۔ بدلاپور میں اسکولی ��البات پر زیادتی کے معاملے میں خود عدالت کی جانب سے د اخل کردہ عرضی پر کل عدالت ِ عالیہ میں سماعت ہوئی۔عدالت نے کہا کہ ایسے واقعات رونما ہونے کے بعد ہم متاثرہ لڑکیوں کے بارے میں بات کرتے ہیں‘ تاہم ایسے معاملات میں بچوں کی ذہنیت کو بدلنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے لڑکیوں کی نہیں بلکہ لڑکوں کی ذہن سازی کرنے اور انھیں کیا صحیح ہے اور کیا غلط ہےاس کی جانکاری دینے کی تلقین کی۔ عدالت نے کہا کہ لڑکیوں اور خواتین کی عزت و احتر ام سے ایسے واقعات کو ٹالا جا سکتا ہے ۔. جسٹس ریوتی موہیتے اور جسٹس پرتھوی راج چوہان کی بنچ نے ایسے معاملات کی روک تھام کیلئےکیا اقدامات کیے جا سکتے ہیں‘ اس کی سفارشات کرنے کیلئے ایک کمیٹی تشکیل کرنے کیلئے چند نام تجویز کرنے کا مشورہ دیتے ہوئے اس کمیٹی کی معرفت بچوں کو صنفی مساوات سے متعلق آگاہ کرنے کی ترغیب بھی دی۔
                عدالت نے کچھ خبروں میں متعلقہ اسکول کا نام آنے پر بھی برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ان معاملات میں میڈیا کو POCSO قانون کی معلومات لیکر حساس انداز میں کی خبرنگاری کرنے کی ضرورت پر زور دیاہے، ساتھ ہی ریاست میں POCSO قا نون کی تمام دفعات پر سختی سے عمل کیے جانے کی امید ظاہر کی ۔
***** ***** *****
                 رتناگیری میں پیش آئے جنسی زیادتی کے معاملے کے ملزم کو فوری تلاش کرکے سخت کارروائی کرنے کے احکامات ضلعے کے رابطہ وزیر ادئے سامنت نے دیئے ہیں۔ سامنت نے کل متاثرہ اور اس کے افرادِ خانہ سے ملاقات کرکے ان کی مزاج پُرسی کی۔ بعد ازاں انھوں نے اس معاملے میں پولس کی جانب سے کچھ لوگوں کو حراست میں لیکر معاملے کی تحقیقات شروع کیے جانے کی اطلاع بھی دی۔
***** ***** *****
                 خواتین اور کمسن بچیوں کیخلاف تشدد کے واقعات تکلیف دہ اور افسوسناک ہیں اور اس کا ارتکاب کرنے والوں کو سرِعام سزا دی جانی چاہیے۔ بی جے پی رہنما اوررکنِ کونسل پنکجا منڈے نے یہ ردعمل ظاہر کیا ہے ۔ کل لاتور ضلعے کے دیونی تعلقے کے وَلانڈی میں رکنِ اسمبلی سمبھاجی پاٹل نیلنگیکر کی جن سمان پیدل یاترا کے دوران منڈےذرائع ابلاغ سے مخاطب تھیں۔
                دریں اثناء خواتین پر مظالم کے واقعات کی مذمت میں چھترپتی سمبھاجی نگر میںضلع وکیل تنظیم کی جانب سے آج احتجاجی جلوس نکالا جائے گا۔
***** ***** *****
                آل انڈیا انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز، AIIMS کےناگپور میں واقع وائرولوجیکل ریسرچ اینڈ ڈائیگنوسٹک لیبارٹری کو منکی پاکس جانچ لیبارٹری کی منظوری دی گئی ہے۔ اس منظوری کے بعد ناگپور کا ایمس سینٹر اب مہاراشٹر میں منکی پاکس کے مشتبہ مریضوں کی جانچ کیلئے ایک منظورشدہ مرکز کے طور پر کام کرے گا۔ ملک بھر میں منکی پاکس کے مشتبہ معاملات کی جانچ کیلئے تسلیم شدہ 35 لیبارٹریز میں، ناگپور کی یہ لیبارٹری ریاست میں منکی پاکس مرض کی روک تھام میں اہم ثابت ہوگی۔
***** ***** *****
                 آشا کارکنان اور گروپ پروموٹرز کی خدمات کی انجام دہی کے دوران حادثاتی موت کی صورت میں 10 لاکھ روپئے اور مستقل معذوری کی صورت میں پانچ لاکھ روپے امداد کے فیصلے کو نافذ کرنے کی منظوری دے دی گئی ہے۔ اس سلسلے میں ریاستی حکومت نے ایک حکم نامہ جاری کیا۔ یکم اپریل 2024 سے یہ فیصلہ نافذ العمل ہو گا، اور اس کیلئے سالانہ ایک کروڑ پانچ لاکھ روپے کا فنڈ منظور کیا گیا ہے۔ساتھ ہی اس مد کیلئے درکار فنڈز آئندہ اجلاس میں سپلیمنٹری مطالبات کے ذریعے فراہم کرانے کی منظوری دی گئی۔
***** ***** *****
                سندھو درگ ضلعے کے راجکوٹ میں چھترپتی شیواجی مہاراج کا مجسّمہ گرنے کے اسباب کا پتہ لگانےاور مجسّمے کی دوبارہ تنصیب کیلئے بحریہ کا ایک دستہ  روانہ کیا گیا ہے۔ کل ایک صحافتی بیان کے ذریعے بحریہ نے یہ اطلاع دی۔ اس سلسلے میں ریاستی حکومت اور ماہرین کے تعاون سے کام جاری ہونے کی وضاحت بھی بحریہ کی جانب سے کی گئی ہے۔
                دریں اثناء اسکولی تعلیم کے وزیر دیپک کیسرکر نے وضاحت کی ہے کہ یہ مجسمہ گرنا ایک حادثہ تھا اور اسی جگہ 100 فٹ بلند مجسمہ نصب کرنے کی درخواست وزیراعلیٰ ایکناتھ شندے سے کی جائیگی۔کیسرکر گزشتہ روز راجکوٹ میں متعلقہ مقام کا معائنہ کرنے کے بعد اظہار خیال کررہے تھے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر اس مقام پر ایک جگہ مرکز بناکر سندھو درگ تک آمد و رفت کےذرائع فراہم کیے جائیں تو یہ یادگار سیاحوں کیلئے توجہ ترجیحی مقام بن سکتی ہے۔ انھوںنے یقین دلایا کہ مجسّمے کاگرنا ایک حادثہ ہے اور سبھی کو اس حادثے کو اسی نظریے سے دیکھنا چاہئے، انھوں نے حکومت کی جانب سے اس حادثہ کی تحقیقات کرنے کی وضاحت بھی کی۔
***** ***** *****
                نیپال میں پیش آئے بس حادثے میں زخمی ہونے والے سات افراد کو بذریعہ طیارہ ممبئی لایا گیا ہے اور انہیں علاج کیلئے بامبے اسپتال میںشریک کیا گیا ہے۔ نائب وزیر اعلیٰ دیویندر پھڑنویس نے کل دوپہر اسپتال پہنچ کر زخمیوں کی عیادت کی۔
***** ***** *****
                ناندیڑ کے رکنِ پارلیمان وسنت راؤ چوہان کی آخری رسومات کل ناندیڑ ضلعے کے نائیگاؤں میں پورے سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا کردی گئیں۔ دیہی ترقیات اور ناندیڑضلع کے رابطہ وزیر گریش مہاجن نے ریاستی حکومت کی جانب سے آنجہانی چوہان کے جسدِ خاکی پر گلہائے عقیدت نچھاورکرکے انھیں خراج عقیدت پیش کیا۔ اس موقع پر ضلع انتظامیہ کے افسران و ملازمین سمیت عام شہری بڑی تعداد میں موجود تھے۔ پولس دستے کی جانب سےآنجہانی چوہان کو ہوا میں تین راؤنڈ فائر کرکے آخری سلامی دی گئی۔ چوہان‘ کاپرسوں دورا نِ علاج حیدرآباد کے ایک اسپتال میں انتقال ہوا تھا۔
***** ***** *****
                مرکزی وزارت تعلیم کی طرف سے دیئے جانے والے قومی اساتذہ ایوارڈز کا کل اعلان کردیا گیا۔ اعزاز یافتگان میں ریاست کے دو اساتذہ بھی شامل ہیں۔ کولہاپورکے سَو، سَ، مَ لوہیا ہائی اسکول اور جونیئر کالج کے آرٹ ٹیچر ساگر بگاڑے اور گڈچرولی ضلع کے ایٹا پلی تعلقہ میں آدیواسی اکثریتی علاقے جاجاونڈی کے ضلع پریشد ثانوی و اعلیٰ ثانوی اسکول کے معلم منتیّا بیڑکے کویہ ایوارڈ دئیے جائیں گے۔ صدرِ جمہوریہ دروپدی مُرمو کے ہاتھوں نئی دہلی میں آئندہ پانچ ستمبر کو یوم اساتذہ کے موقع پر یہ ایوارڈ تقسیم کیے جائیں گے۔
***** ***** *****
یہ خبریں آکاشوانی چھترپتی سمبھاجی نگر سے نشر کی جارہی ہیں۔
***** ***** *****
                وزیرِ اعلیٰ ایکناتھ شندے نے تیقن دیا ہے کہ لاڈلی بہن کی طرح محفوظ بہن کی ذمہ دار ی بھی حکومت کی ہی ہے اور حکومت کسی بھی مجرم کو نہیں چھوڑے گی۔  کل تھانہ میں رُکنِ اسمبلی پرتاپ سرنائیک کے سنسکرتی یوا پرتشٹھان دہی ہنڈی کے موقع پر وہ مخاطب تھے۔ انھوں نے کہا کہ ہماری حکومت ہمیشہ سے ہی گووندا کے ساتھ کھڑی ہے اور گووندا کیلئے جو کچھ بھی ممکن ہوسکتا ہے کیا جائےگا۔
                دریں اثنا‘ دہی ہنڈی کا تہوار کل ریاست بھر میںمنایا گیا۔ ممبئی شہر اور مضافات میں گووندا دستوں نے بلند و بالا انسانی مینار بنائے، جنھیں دیکھنے کیلئے شائقین کی بھیڑ اُمڈ پڑی تھی۔
                چھترپتی سمبھاجی نگر کے گلمنڈی‘ کیناٹ پیلس، ٹی وی سینٹر، گجانن مہاراج مندر چوک او ر نرالا بازار جیسے مقامات پر بھی دہی ہنڈی کی تقا ریب منعقد ہوئیں۔
***** ***** *****
                چھترپتی سمبھاجی نگر کے دیوگیری کالج کے پرنسپل اشوک تیجنکر نے کہا ہے کہ موسمِ برسات میں ہر شخص ایک پود ا لگائے اور اس کی حفاظت کرے تو زمین اورماحولیات کا توازن برقرار رہے گا۔ دیوگری کالج کے قومی خدمت اسکیم محکمہ کی جانب سے ایک پیڑ ماں کے نام مہم کے تحت کل پانچ سو پودے لگائے گئے۔
***** ***** *****
                وسنت ر ائو چوہان مہاراشٹر اوپن یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر سنجیو سونونے نے کہا ہے کہ گلوبل وارمنگ سے ماحولیات کا توازن بگڑ گیا ہے اور شجرکاری سے ہی ماحولیاتی توازن بہتر ہوگا۔ یونیورسٹی کے گودلیے ہوئے گھن شیت گائوں میں اَشومیدھ سماجی تنظیم کی جانب سے 51 کلو کے بیج سے 20 ہزار سیڈ بال تیار کیے گئے ہیں اور یہ سیڈ بال طلبہ و عوام کے توسط سے یہاں کے جنگلات میں ڈالے گئے۔
***** ***** *****
                بیڑ ضلعے کے مانجر سمبا بس اسٹاپ سے گذشتہ تین دِنوں سے بس نہ آنے کی وجہ سے طلبہ نے پرنسپل اور اساتذہ کو ساتھ لیکر بس اسٹاپ پر احتجاج کیا۔ بس نہ آنے کی وجہ سے طلبہ کو اسکول و کالج جانے میں دشواری ہورہی ہے اور طلبہ کا تعلیمی نقصان ہورہا ہے۔ اس احتجاج کے فور ی بعد ایس ٹی کارپوریشن انتظامیہ کی جانب سے مذکورہ بس اسٹاپ کیلئے ایک بس فراہم کی گئی۔
***** ***** *****
::::: سرخیاں::::::
                آخرمیں اس بلیٹن کی خاص خبریں ایک بار پھر:
                ٭             بچوں کو صنفی مساوات کی تعلیم دینا اور حساس بنانا ضروری، بدلا پور کے جنسی زیادتی معاملے میں ممبئی عد الت ِ عالیہ کا مشاہدہ۔
                ٭             ناگپور کے آل انڈیا انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسزکے وائرس ریسرچ اینڈ ڈائیگنوسٹک لیبارٹری کومنکی پاکس جانچ لیبارٹری کے طور پر منظوری۔
                ٭             آشا رضاکاروں اور گروپ پروموٹرز کو امداد فراہمی کے فیصلے کونافذ کرنے کیلئے سرکا ری حکمنامہ جاری۔
اور۔۔۔٭     قومی سطح کے اساتذہ ایوارڈ کا اعلان؛ ریاست کے دو معلّمین بھی ایوارڈ یافتگان میں شامل۔
***** ***** *****
0 notes
apnabannu · 2 months
Text
برطانیہ میں کمسن بچیوں کا قتل: پُرتشدد مظاہروں میں اسلام اور پناہ گزینوں کے خلاف نعرے، 80 سے زیادہ افراد گرفتار
http://dlvr.it/TBSyPH
0 notes
emergingpakistan · 9 months
Text
جہنمی جیل کے کمسن قیدی
Tumblr media
سات اکتوبر سے قبل اسرائیلی جیلوں میں لگ بھگ ساڑھے سات ہزار فلسطینی قید تھے۔ اب ان کی تعداد بارہ ہزار سے تجاوز کر گئی ہے ان میں چھ سو قیدی وہ ہیں جو قانون کی نظر میں نابالغ ہیں ( بارہ تا سترہ سال) ہر سال اوسطاً اس عمر کے سات سو سے ایک ہزار بچے گرفتار ہوتے ہیں۔ انھیں بالغوں کی طرح تحفظِ امن ِ عامہ کے قانون کے تحت کم ازکم پچھتر دن تک بنا فردِ جرم عائد کیے انتظامی حراست میں رکھا جا سکتا ہے اور یہ میعاد عدالت کی رضامندی سے بڑھ بھی سکتی ہے۔ جولائی میں اقوامِ متحدہ کی انسانی حقوق سے متعلق شایع رپورٹ کے مطابق انیس سو سڑسٹھ سے اب تک مقبوضہ علاقوں کے لگ بھگ ایک ملین فلسطینی گرفتاری اور قید کے تجربے سے گزر چکے ہیں۔ ہر پانچ میں سے ایک فلسطینی باشندہ اب تک جاری کردہ سولہ سو فوجی حکم ناموں میں سے کسی ایک کی زد میں آ کے قید و بند کا مزہ چکھ چکا ہے۔ یہ فوجی قوانین مقبوضہ فلسطینیوں کی ر��زمرہ زندگی کے ہر پہلو پر اثرانداز ہوتے ہیں۔ امریکا میں ہر دو سو میں سے ایک باشندہ کسی نہ کسی عمر میں جیل کا منہ دیکھ چکا ہے مگر فلسطین میں ہر پانچ میں سے ایک شہری اس تجربے سے گزر چکا ہے۔
فوجی حکم نامہ ایک سو ایک جو اگست انیس سو سڑسٹھ سے مقبوضہ علاقوں پر نافذ ہے۔ اس کے تحت کسی بھی قسم کی سیاسی سرگرمی، سیاسی لٹریچر کی اشاعت و تقسیم، فلسطینی جھنڈے و دیگر علامات کا برسرِ عام احتجاجی استعمال، کسی بھی ایسی تنظیم کے حق میں مظاہرہ جسے فوجی قوانین کے تحت غیر قانونی یا دہشت گرد ( یعنی حماس و اسلامک جہاد ، پاپولر فرنٹ آف فلسطین وغیرہ) قرار دیا جا چکا ہو قابلِ تعزیر جرم ہے۔ انیس سو ستر سے مقبوضہ علاقوں میں فوجی عدالتیں کام کر رہی ہیں۔ چونکہ زیادہ تر مندرجہ بالا ’’ جرائم ’’ بغاوت یا دہشت گردی کی حدود میں آتے ہیں۔ اس لیے بیشتر مقدمات فوجی عدالتوں میں چلائے جاتے ہیں۔ نوے فیصد قیدیوں کا تعلق مقبوضہ غربِ اردن سے ہے۔ اسرائیل دنیا کا واحد ملک ہے جہاں بچوں پر بھی فوجی عدالت میں مقدمہ چلایا جا سکتا ہے۔ نافذ فوجی قوانین کے تحت سرکاری و عسکری املاک کو نقصان پہنچانے پر بیس برس تک قید کی سزا بھی ہو سکتی ہے۔ اس قانون کے دائرے میں وہ نوعمر بھی آتے ہیں جو اسرائیلی فوجی گاڑیوں پر پتھراؤ کریں۔ انھیں براہ راست گولی بھی ماری جا سکتی ہے اور قاتل کو نقصِ امن بحال کرنے کے قانون کے تحت طاقت کے جائز یا ضروری استعمال کی آڑ میں مقدمے اور سزا ��ے استثنٰی حاصل ہے۔
Tumblr media
مقبوضہ علاقے میں ایک اور اسرائیل میں انیس جیلیں ہیں جہاں فلسطینیوں کو رکھا جاتا ہے حالانکہ چوتھے جنیوا کنونشن کے تحت کسی مقبوضہ علاقے کے قیدیوں کو کسی اور جگہ منتقل نہیں کیا جا سکتا۔ برطانوی نوآبادیاتی دور سے فلسطین میں انتظامی حراست کا جو قانون نافذ ہے۔ اس کے تحت ثبوت کو خفیہ رکھ کے غیر معینہ مدت تک حراست میں رکھا جا سکتا ہے اور زیادہ تر فلسطینیوں پر یہی کالا قانون لاگو ہوتا ہے۔ گرفتاری پہلے ہوتی ہے ثبوت بعد میں اکھٹے کیے جاتے ہیں۔ سن دو ہزار سے اب تک بارہ ہزار سے زائد فلسطینی بچے مقدمات اور قید و بند بھگت چکے ہیں۔ فوجی حکم نامے سترہ سو چھبیس کے تحت بچوں کو ابتدا میں پندرہ روز کے ریمانڈ پر رکھا جاتا ہے۔ بعد ازاں عدالت چالیس بار دس دس دن مزید بڑھا سکتی ہے۔ گویا کسی بھی بچے کو چار سو پندرہ دن تک بلا مقدمہ چلائے حراست میں رکھا جا سکتا ہے۔ بچوں کو جو سزا سنائی جاتی ہے وہ گرفتاری کے وقت عمر کے اعتبار سے نہیں بلکہ فیصلے کے دن ان کی عمر کا تعین کر کے دی جاتی ہے۔ اس قانون کے سبب سولہ برس سے اوپر کے بچوں کو وہی سزا دی جا سکتی ہے جو کسی بالغ ملزم پر لاگو ہوتی ہے۔
قیدی بھلے بڑا ہو یا بچہ۔ اس سے جن دستاویزات پر دستخط کروائے جاتے ہیں وہ نہ پڑھ سکتا ہے نہ سمجھ سکتا ہے کیونکہ یہ عبرانی زبان میں ہوتی ہیں۔ ایسے بچوں کی تعداد پچپن فیصد ہے جن سے عبرانی دستاویزات (فردِ جرم ) پر دستخط کروائے جاتے ہیں۔ حالانکہ عربی اسرائیل کی دوسری بڑی سرکاری زبان ہے۔ فلسطین میں انسانی حقوق سے متعلق اقوامِ متحدہ کی جولائی رپورٹ کے مطابق انسٹھ فیصد بچوں کی گرفتاریاں رات گئے یا علی الصبح ہوتی ہیں۔ بیالیس فیصد بچے گرفتاری کے وقت طاقت کے استعمال سے زخمی ہو جاتے ہیں۔ چھیاسی فیصد بچوں یا ان کے اہل ِ خانہ کو گرفتاری کے وقت وجوہات نہیں بتائی جاتیں۔ ستانوے فیصد بچوں کے گرفتاری کے وقت ہاتھ باندھ دیے جاتے ہیں۔ نواسی فیصد بچوں کی آنکھوں پر پٹی باندھی جاتی ہے۔ پچھتر فیصد بچوں کو جسمانی تشدد کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔ اٹھاون فیصد بچوں کو گرفتاری کے بعد گالیوں اور ذلت کی شکل میں نفسیاتی اذیت سہنا پڑتی ہے۔ چون فیصد بچوں کو گرفتاری کے بعد بند فوجی گاڑیوں کے فرش پر بٹھا کے گھر سے نظربندی مرکز تک لایا جاتا ہے۔ 
اسی فیصد بچوں کی نظربندی مراکز میں کپڑے اتروا کے تلاشی ہوتی ہے۔ بیالیس فیصد بچوں کو ان کی ضرورت سے آدھا کھانا اور پانی فراہم کیا جاتا ہے۔ اکتیس فیصد بچوں کو بیت الخلا کی بلارکاوٹ سہولت سے محروم رکھا جاتا ہے۔ چھیاسٹھ فیصد بچوں کو ان کے قانونی حقوق سے آگاہ نہیں کیا جاتا۔ ستانوے فیصد بچوں سے پوچھ گچھ اور تفتیش ان کے خاندان کے کسی بھی رکن کی موجودگی کے بغیر ہوتی ہے۔ چھتیس فیصد گرفتار بچوں کو اقبالِ جرم کے لیے دھمکیوں اور جبری ہتھکنڈوں سے خوفزدہ کیا جاتا ہے۔ پچیس فیصد بچوں کو اس طرح بٹھا کے یا کھڑا کر کے سزا دی جاتی ہے کہ ان کے جسم پر براہ راست منفی اثر ہو۔ تئیس فیصد بچوں کو قیدِ تنہائی میں رکھ کے تفتیش ہوتی ہے۔ ساٹھ فیصد بچوں کو ایک دن سے لے کے اڑتالیس دن تک قیدِ تنہائی میں رکھا جا سکتا ہے۔ اٹھاون فیصد بچوں کا ان کے اہلِ خانہ سے کسی بھی طرح کا رابطہ نہیں کروایا جاتا۔ اڑسٹھ فیصد بچوں کو صحت کی بنیادی سہولتوں سے محروم رکھا جاتا ہے۔ ان تمام حرکتوں سے اس ریاست کے بنیادی ظرف کا اندازہ ہو سکتا ہے جسے اپنے جمہوری نظام اور فوج کے مہذب ہونے پر فخر ہے۔
وسعت اللہ خان  
بشکریہ ایکسپریس نیوز
0 notes
globalknock · 10 months
Text
معصوم بچے کے ہاتھو ں نریندر مودی کی تذلیل ویڈیو وائرل
(24 نیوز )کہتے ہیں بچے من کے سچے ہوتے ہیں اور اس بات کی عملی مثال بھی سامنے آ گئی ہے،گجرات  اور مقبوضہ کشمیر میں مسلمانوں کے خون سے رنگولی کھیلنے والے ہٹلر مودی  سے معصوم بچے بھی اب ہاتھ ملانا نہیں چاہتے ۔ کمسن بچے نے ٹی وی کیمروں کے سامنے ہٹلر  مودی  سے ہاتھ ملانے سے انکار کر دیا، بچے نے پیسوں کا گفٹ دینے کے لئے وزیراعظم نریندر مودی کا بڑھا ہوا ہاتھ نطر انداز کر دیا اور جب مودی نے کھسیاہٹ مٹانے…
Tumblr media
View On WordPress
0 notes
urdunewsfunplannetblog · 11 months
Text
’’پاپا‘‘ نہ کہنے پرشقی القلب باپ کے ہاتھوں کمسن بیٹے کا قتل
—فوٹو:ایکسپریس نیوز کراچی:   سکھن انویسٹی گیشن پولیس نے کمسن بچے کی تشدد زدہ لاش ملنے کا معمہ حل کرتے ہوئے مقتول کے سگے باپ کو گرفتار کرلیا، شقی القلب ملزم نے بیٹے کو پاپا نہ کہنے پر قتل کر کے لاش پھینکی تھی۔  تفصیلات کے مطابق مقتول بچے کو اس کی والدہ نے اپنی سہیلی کو گود دیا تھا جس کے یہاں کوئی اولاد نہیں تھی، شاطر ملزم نے سعود آباد تھانے میں بیٹے کی گمشدگی کا مقدمہ بھی درج کرایا تھا۔ اس حوالے…
Tumblr media
View On WordPress
0 notes
risingpakistan · 1 year
Text
انسانی جان کی قیمت، دس کلو آٹا
Tumblr media
ذرا تصور کریں کہ ایک شخص دن بھر محنت مزدوری کرنے کی بجائے آٹے کے حصول کے لئے طویل قطار میں لگا رہے، اہلکاروں کی ڈانٹ اور لاٹھی چارج بھی سہتا رہے، لیکن باری آنے پر اسے کہا جائے کہ آٹا ختم ہو گیا تو اس کے دل پر کیا گزری ہو گی؟ وہ کس طرح اپنے بچوں سے منہ چھپا کر گھر میں داخل ہوا ہو گا؟ اس نے کس طرح اپنے معصوم بچوں کے سوالات کا سامنا کیا ہو گا؟ ذرا سوچئے تو سہی ایک بزرگ اپنے گھر والوں کو یہ امید دلا کر نکلتا ہے کہ وہ آج ان کے لیے آٹا لے کر آئے گا لیکن شام کو آٹے کے بجائے اس بزرگ کی لاش گھر آئے۔ کراچی کی فیکٹری تصور کریں جہاں سینکڑوں لوگ مفت راشن کے حصول کیلئے جمع ہوئے لیکن وہاں آٹے کی بوریوں کے بجائے لوگوں کی لاشیں بکھری ہوئی نظر آئیں، ہر دن افسوسناک اور شرمناک کہانیاں لئے طلوع ہوتا ہے اور وحشت ناک حقائق لیے غروب ہوتا ہے۔ اس وقت پورے ملک میں راشن کے نام پر قتل و غارت گری کا سلسلہ جاری ہے۔ اپریل 2023 ء میں پاکستان کے مختلف شہروں میں مفت اشیا ء لینے کے لئے بھگدڑ مچنے سے 15 افراد جاں بحق اور 24 زخمی ہو چکے ہیں۔ کراچی میں زکوٰۃ کی تقسیم کے دوران 3 بچوں سمیت 12 افراد جاں بحق اور 5 زخمی ہو گئے۔ خیبر پختونخوا کے شہر چارسدہ میں رمضان المبارک کے پہلے دن مفت آٹا لینے کیلئے جمع ہونے والے لوگوں میں بھگدڑ مچنے سے ایک شخص جاں بحق اور آٹھ زخمی ہو گئے۔ 
میرپورخاص میں ایک جاں بحق، سکرنڈ ٹاؤن، شہید بینظیر آباد میں ایک کمسن بچی سمیت تین خواتین زخمی ہو گئیں۔ وہاڑی اور مظفر گڑھ میں مفت آٹا نہ ملنے سے ایک معمر شخص جاں بحق اور آٹھ افراد زخمی ہو گئے۔ جو واقعات رپورٹ نہیں ہو سکے وہ اس کے علاوہ ہیں۔ مفت آٹے کے نام پر انسانیت کی تذلیل کی جارہی ہے۔اعلیٰ حکومتی عہدیداروں سے مقامی انتظامیہ تک نااہلی کے نئے ریکارڈ قائم ہو رہے ہیں۔ جو حکومت دس کلو آٹا ڈھنگ سے نہ دے سکے وہ ملک خاک چلائے گی؟ کیا انسانی جان اتنی ارزاں ہو گئی ہے کہ دس کلو آٹے کی خاطر اسے قربان کر دیا جائے؟ اپنی تقریروں کے دوران مائیک گرا کر، بازو لہرا لہرا کر خلافت راشدہ کی مثالیں دینے والے ہمارے وزیراعظم کو کوئی جا کر بتلائے کہ اسلامی ریاست میں دریائے فرات کے کنارے کتا بھی مر جاتا تو اس کا ذمہ دار حکمراں ٹھہرتا تھا یہاں تو ان گنت لاشیں آپ کے سامنے موجود ہیں۔ ہے کوئی ان کی خبر لینے والا؟ ہے کوئی ان کے لواحقین کے آنسو پونچھنے والا؟ پہلے زمانوں میں بے حس لوگوں کے خون سفید ہوتے تھے لیکن آج نااہل حکمرانوں کے سائے تلے، سفید آٹے کے حصول کی خاطر میری دھرتی، معصوم شہریوں کے خون سے رنگین ہو چکی ہے۔رجیم چینج آپریشن کے بعد اس ملک پر بدبختی کے سائے کچھ ایسے پھیلے ہیں کہ یہاں کوئی کام بھی ڈھنگ سے نہیں ہو رہا۔
Tumblr media
بیرون ملک امداد مانگنے جاتے ہیں تو ٹکا سا جواب ملتا ہے، دوست ممالک کا دروازہ کھٹکھٹاتے ہیں تو وہ منہ پھیر لیتے ہیں، نااہلی کا یہ عالم کہ مہنگائی کا جن، بوتل سے باہر ہے اور بند ہونے کا نام نہیں لے رہا، بدانتظامی کی یہ کیفیت کہ راشن کے حصول میں لوگ اپنی جان دے رہے ہیں، اور ڈھٹائی کا یہ عالم ہے کہ آج بھی اپنے اقتدار کو دوام بخشنے کے لئے ملک کے تمام موقر اداروں کی توقیر خاک میں ملائی جارہی ہے۔ پورا ملک اس وقت راشن کے مصنوعی بحران کا شکار ہے۔حکومت کی جانب سے تو دعویٰ کیا گیا تھا کہ اس مرتبہ گندم کے ذخائر اطمینان بخش ہیں۔ 220 روپے فی من گندم خریدی گئی، حکومت کی اسٹاک کی ہوئی گندم کون سے ’’چوہے‘‘کھا گئے، ذرائع کے مطابق گزشتہ تین سال میں 30 ارب روپے کی گندم سندھ کے سرکاری گوداموں سے غائب ہوچکی ہے۔ اور وہاں کی حکمراں جماعت جمہوریت کی چیمپئن ہونے کی دعوے دار ہے۔ حکمرانوں کی ترجیحات کا یہ عالم ہے کہ ضروری ادویات، طبی سامان اور خوردنی تیل سمیت صحت، اشیائے خورونوش سے بھرے ہوئے سینکڑوں کنٹینر کراچی پورٹ پر کھڑے ہیں لیکن انہیں کلیئر نہیں کیا جا رہا۔
مگر ایک مخصوص تعداد میں لگژری گاڑیوں کی امپورٹ کی اجازت دے دی گئی ہے، بجلی کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ہو چکا ہے، سنگین معاشی حالات اور بے روزگاری کے باعث ایک طرف خودکشیوں کی تعداد میں خوفناک حد تک اضافہ ہو چکا ہے تو دوسری طرف چوری اور ڈکیتی کی وارداتیں بڑھ چکی ہیں۔ گزشتہ ایک سال میں لاکھوں نوجوان ملک چھوڑ چکے ہیں۔ اس وقت ملک ایک ہمہ جہت بحران کا شکار ہے۔ سیاسی حکومت کمزور اور انتظامیہ کمزور تر ہے۔ حکمرانوں کی انا کے بت بہت مضبوط ہیں۔ ضد اور ہٹ دھرمی، پاگل پن کی حد تک بڑھ چکی ہے۔ لیکن وفاقی حکومت اور پنجاب کی نگران حکومت کی ساری توجہ عمران خان پر مختلف مقدمات قائم کرنے میں صرف ہو رہی ہے۔ حکمران طبقہ یہ نہ بھولے کہ ملک میں الیکشن جلد ہوں یا دیر سے، سپریم کورٹ آف پاکستان میں بنچ بنتے رہیں یا ٹوٹتے رہیں، تحریک انصاف کے چیئرمین پر مقدمات کی ڈبل سنچری بن جائے،عمران خان کے ساتھیوں پر ملک کے چاروں صوبے میں مقدمات درج کر لئے جائیں، لیکن موجودہ حکمرانوں کو دس کلو آٹے کی خاطر جانیں قربان کرنے والے لوگوں کے خون ناحق کا حساب دینا ہو گا۔ بروز حشر ان غریب لوگوں کے ہاتھ ہوں گے اور موجودہ حکمرانوں کا گریبان ہو گا۔ وہ پوچھیں گے ہمیں کس جرم میں مار دیا گیا؟ تو حکمرانوں کے پاس کیا جواب ہو گا؟
پیر فاروق بہاو الحق شاہ
بشکریہ روزنامہ جنگ
0 notes
cryptosecrets · 2 years
Text
عنبرپیٹ واقعہ کے خلاف کانگریس پارٹی کی انسانی حقوق کمیشن سے نمائندگی - Siasat Daily
متاثرہ خاندان کو 30 لاکھ روپئے معاوضہ کا مطالبہ، انسانی حقوق کمیشن میں عدم تقررات کی شکایتحیدرآباد۔/22فروری، ( سیاست نیوز) کانگریس پارٹی نے حیدرآباد کے عنبرپیٹ علاقہ میں آوارہ کتوں کے حملے میں کمسن لڑکے کی موت کے واقعہ پر انسانی حقوق کمیشن سے نمائندگی کی ہے۔ ورکنگ پریسیڈنٹ مہیش کمار گوڑ کی قیادت میں سابق وزیر پشپا لیلا، سینئر قائد فیروز خاں اور دوسروں نے انسانی حقوق کمیشن سے نمائندگی کرتے ہوئے…
Tumblr media
View On WordPress
0 notes
urduchronicle · 10 months
Text
گھریلو ملازمہ تشدد کیس: سول جج کی اہلیہ سومیہ عاصم فرد جرم کے لیے عدالت طلب
سول جج کی اہلیہ کے گھر میں کام کرنے والی بچی پر تشدد کے کیس میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے ملزمہ سومیہ عاصم کو فردِ جرم کی کارروائی شروع کرنے کے لیے عدالت طلب کر لیا۔ ملزمہ سومیہ عاصم عدالت میں پیش نہیں ہوئیں جبکہ ان کے معاون وکیل عدالت میں پیش ہوئے۔پراسیکیوٹر اور تفتیشی افسر بھی ریکارڈ سمیت عدالت میں پیش ہوئے۔ تفتیشی افسر نے کہا کہ چالان رپورٹ عدالت میں جمع کرا دی ہے جو فائل میں موجود…
Tumblr media
View On WordPress
0 notes
cryptoguys657 · 2 years
Text
چیتنیہ پوری میں آوارہ کتو ں کے حملہ کا ایک اور واقعہ - Siasat Daily
کمسن بچہ شدید زخمی ، شہر کے دیگر علاقوں میں بھی آوارہ کتوں کے جھنڈ سے عوام پریشان حالحیدرآباد ۔ 22فبروری ( سیاست نیوز) شہر میں آورہ کتوں کے حملہ کا ایک اور واقعہ پیش آیا ۔ چیتنیہ پوری پولیس حدود میں ایک کمسن بچہ آوارہ کتوں کے حملہ میں شدید زخمی ہوگیا ۔ عنبرپیٹ میں کمسن بچے کی ہلاکت کا واقعہ ابھی تازہ ہی تھا کہ اس واقعہ سے شہریوں میں خوف و دہشت پیدا ہوگئی اور شہریوں نے سابق واقعات کی یاد تازہ کرتے…
Tumblr media
View On WordPress
0 notes
cryptoking009 · 2 years
Text
عنبرپیٹ واقعہ کے خلاف کانگریس پارٹی کی انسانی حقوق کمیشن سے نمائندگی - Siasat Daily
متاثرہ خاندان کو 30 لاکھ روپئے معاوضہ کا مطالبہ، انسانی حقوق کمیشن میں عدم تقررات کی شکایتحیدرآباد۔/22فروری، ( سیاست نیوز) کانگریس پارٹی نے حیدرآباد کے عنبرپیٹ علاقہ میں آوارہ کتوں کے حملے میں کمسن لڑکے کی موت کے واقعہ پر انسانی حقوق کمیشن سے نمائندگی کی ہے۔ ورکنگ پریسیڈنٹ مہیش کمار گوڑ کی قیادت میں سابق وزیر پشپا لیلا، سینئر قائد فیروز خاں اور دوسروں نے انسانی حقوق کمیشن سے نمائندگی کرتے ہوئے…
Tumblr media
View On WordPress
0 notes
airnews-arngbad · 1 year
Text
آکاشوانی اورنگ آباد‘ علاقائی اُردو خبریں: بتاریخ: 13 مئی 2023‘ وقت: صبح 09:00 تا 09:10
 ::::: سرخیاں::::::
پیش ہے خاص خبروں کی سرخیاں:
٭ ریاستی حکومت کی مہم ”شاسن آپلیا داری“ کا آج وزیرِ اعلیٰ کے ہاتھوں افتتاح۔
٭ CBSE کے جماعت دہم اور بارہویں کے نتائج کا اعلان؛ لڑکیوں کی کامیابی کا تناسب لڑکوں سے زیادہ۔
٭ 16  ارکانِ اسمبلی کی نااہلی کا فیصلہ جلد نہ کیے جانے کی صورت میں عدالت سے رجوع کرنے کا سابق وزیرِ اعلیٰ اُدّھو ٹھاکرے کا انتباہ۔ 
٭ تھیلیسیمیا کے علاج کیلئے مرکزی حکومت کی جانب سے 10لاکھ روپئے کی امداد۔ 
٭ گذشتہ 9 برس میں ملک نے اقتصادی شعبے میں قابلِ ذکر ترقی کی۔ مرکزی مملکتی وزیرِ مالیات ڈاکٹر بھاگوت کراڑ کا دعویٰ۔ 
اور۔۔ ٭ IPL کرکٹ ٹورنامنٹ میں ممبئی انڈینس کی گجرات ٹائٹنس کے خلاف 27 رنوں سے فتح۔
***** ***** *****
اب خبریں تفصیل سے:
ریاستی سطح کی مہم ”شاسن آپلیا داری“ یعنی حکومت آپ کے دروازے پر کا آج ساتارا ضلعے کے دولت نگر میں وزیرِ اعلیٰ ایکناتھ شندے کے ہاتھوں افتتاح عمل میں آئیگا۔ اس مہم کا مقصد عوام کے کام مقامی سطح پر ہی ممکن بنانے اور مختلف اسکیموں سے استفادے کے مواقع فراہم کرنا ہے۔ مہم پر مؤثر عمل آوری کیلئے وزیرِ اعلیٰ سیکریٹریٹ میں عوامی بہبود دفتر شروع کیا گیا ہے، جس کی معرفت ضروری رابطے کیے جاسکتے ہیں۔ ضلعی سطح پر کلکٹرز اس مہم کے سربراہ ہوں گے اور وہ ضلع اور تعلقوں کی سطح پر عوامی بہبود دفتر شروع کریں گے۔ اس مہم کے ذریعے ہر ضلع میں کم از کم 75 ہزار افراد کو مختلف سرکاری اسکیموں کا فائدہ پہنچایا جائیگا۔ اس خصوص میں ضلع اور تعلقہ سطح پر دو روزہ پروگرام منعقد کیے جائیں گے۔
***** ***** *****
مرکزی ثانوی تعلیمی بورڈ CBSE کے تحت منعقدہ جماعت دہم اور بارہویں امتحانات کے نتائج کا اعلان کردیا گیا ہے۔ جماعت دہم کے طلباء کی کامیابی کا فیصد 93 اعشاریہ ایک- دو ہے جو گذشتہ برس کی بہ نسبت ایک اعشاریہ دو آٹھ فیصد کم ہے۔ مجموعی نتائج میں طالبات کی کامیابی کا تناسب 94 اعشاریہ تین چار فیصد ہے، جبکہ 92  اعشاریہ دو سات فیصد لڑکے کامیاب ہوئے۔
بارہویں کے نتائج 72 اعشاریہ تین- تین فیصد رہے، یہ نتائج گذشتہ برس کی بہ نسبت 5 اعشاریہ تین آٹھ فیصد کم ہیں۔ بارہویں جماعت میں امتحان دینے والی کل طالبات کی 90  اعشاریہ چھ آٹھ فیصد طالبات کامیاب ہوئیں‘ جبکہ لڑکوں میں یہ تناسب 84  اعشاریہ چھ سات فیصد رہا۔ تریوندرم ڈویژن کا نتیجہ سب سے بہتر 99.91 فیصد رہا۔ CBSE کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ اس برس میرٹ لسٹ جاری نہیں کی گئی۔
***** ***** *****
ریاستی ثانوی اور اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کے جماعت دہم اور بارہویں کے نتائج کی تیاری کا عمل جنگی پیمانے پر جاری ہے اور کم و بیش 90 فیصد کام مکمل ہوچکا ہے۔ بارہویں کا نتیجہ تین یا چار جون کو ظاہر کیا جاسکتا ہے، جبکہ دہم کا نتیجہ 10 جون تک جاری کیے جانے کیلئے بورڈ کی جانب سے منصوبہ بندی کی جارہی ہے۔ کووِڈ کے بعد اس برس پہلی بار حسب ِ سابق امتحانات منعقد کیے گئے تھے‘ نقل کو روکنے کیلئے اس بار دورانِ امتحانات ناندیڑ پیٹرن اختیار کیا گیا تھا، جس کے باعث بڑے پیمانے پر شفاف امتحانات ممکن ہوسکے۔
***** ***** *****
ریاستی کمیشن برائے خواتین کی سربراہ روپالی چاکنکر نے کہا ہے کہ ریاست میں کمسن لڑکیوں کی شادی روکنے میں کمیشن کو بڑی کامیابی ملی ہے۔ اپنے ایک ویڈیو پیغام میں انھوں نے بتایا کہ 10مئی کو لاتور ضلع کے ہیر گاؤں، سانگلی ضلع کے بیڑ کی، شولاپور ضلع کے کلارواڑی اور واشم میں کل ہونے والی اجتماعی شادیوں میں چار کمسن لڑکیوں کی شادی روکنے میں کامیابی ہوئی۔ انھوں نے عوام سے اپیل کی ہے کہ ذمہ دار شہری بن کر اپنے اطراف ہونے والی کمسن لڑکیوں کی شادی سے متعلق کمیشن کو آگاہ کریں۔
***** ***** *****
سابق وزیرِ اُدّھو ٹھاکرے نے اسمبلی اسپیکر سے کہا ہے کہ 16 ارکانِ اسمبلی کی نااہلی سے متعلق فوری فیصلہ کریں ورنہ وہ اس ضمن میں عدالت سے رجوع کریں گے۔ کل ممبئی میں اخباری نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے بتایا کہ اس خصوص میں وہ اسمبلی اسپیکر کو ایک خط لکھیں گے۔ اُدّھو ٹھاکرے نے اس بات کا اعادہ کیا کہ انھوں نے اخلاقی بنیادوں پر ہی استعفیٰ دیا تھا۔
دریں اثناء کانگریس کے ریاستی صدر نانا پٹولے نے کہا ہے کہ ان کے استعفے کے بعد راشٹروادی کانگریس پارٹی نے ہمارا اسپیکر بننے نہیں دیا۔ اس سلسلے میں قائد ِ حزبِ اختلاف اجیت پوار کی جانب سے دئیے گئے بیان پر وہ ردّ عمل دے رہے تھے۔ اجیت پوار نے کہا تھا کہ پٹولے کو اسپیکر کا عہدہ نہیں چھوڑنا چاہیے تھا۔ اس پر نانا پٹولے نے کہا کہ اجیت پوار اس بات کی وضاحت کریں کہ جھرواڑ نے اپنے اختیارات کا استعمال کرکے ارکانِ اسمبلی کو نااہل کیوں نہیں کیا۔ 
***** ***** *****
قانون ساز کونسل میں گورنر کے نامزد کردہ 12   ارکانِ اسمبلی کے معاملے پر عدالت ِ عظمیٰ میں آئندہ 4 جولائی کو سماعت ہوگی۔ سابقہ مہاوِکاس آگھاڑی حکومت کی جانب سے ارسال کردہ 12 ارکان کی نامزدگی کے تعلق سے اُس وقت کے گورنر بھگت سنگھ کوشیاری نے کوئی فیصلہ نہیں کیا تھا۔ اقتدار کی تبدیلی کے بعد وزیرِ اعلیٰ ایکناتھ شندے نے نئی فہرست ارسال کردی تھی‘ تاہم عدالت ِ عظمیٰ میں ایک درخواست داخل کی گئی ہے جس میں مطالبہ کیا گیا ہے  سابق حکومت کی فہرست ہی برقرار رکھی جائے۔
***** ***** *****
ممبئی کے سابق پولس کمشنر پرم بیر سنگھ پر عائد تمام الزامات واپس لے لیے گئے ہیں۔ اسی طرح 2021 میں جاری کردہ ان کی معطلی کے احکامات بھی واپس لے لیے گئے۔ سابق وزیرِ داخلہ انیل دیشمکھ پر پرم بیر سنگھ نے 100کروڑ روپئے کی وصولی کا الزام لگایا تھا، جس کے بعد الزامات عائد کرکے سنگھ کو معطل کیا گیا تھا۔ اس کیخلاف انھوں نے اپیل کی تھی۔
***** ***** *****
انسدادِ منشیات شعبے این سی بی کے سابق افسر سمیر وانکھیڑے کے خلاف سی بی آئی نے بدعنوانی کا مقدمہ درج کرلیا ہے۔ کل سی بی آئی نے وانکھیڑے کی ممبئی میں واقع رہائش گاہ پر چھاپہ مارا۔ اطلاع کے مطابق بدعنوانی کا یہ مقدمہ آرین خان ڈرگس معاملے میں درج کیا گیا ہے۔ اس معاملے میں 25 کروڑ روپئے کا مطالبہ کیا گیا تھا اور 50لاکھ روپئے وصول کیے گئے۔ ذرائع کے مطابق سی بی آئی نے 5  افراد کیخلاف مقدمہ درج کیا اور سمیر وانکھیڑے سے تعلق رکھنے والے 29مقامات پر چھاپہ ماری کی۔
***** ***** *****
تھیلیسیمیا کے عارضے کے علاج کیلئے مرکزی حکومت کی جانب سے مریضوں کو 10 لاکھ روپئے کی مدد دی جائیگی۔ یہ اطلاع مرکزی وزیرِ مملکت برائے صحت ِ عامہ ڈاکٹر بھارتی پوار نے دی۔ اس خصوص میں مرتب کردہ فہرست کے تحت اسپتالوں میں ریاست کے کوکیلا بین دھیرو بھائی امبانی اسپتال اور ممبئی عظمیٰ میونسپل کارپوریشن کے اسپتال سمیت ملک بھر کے 10معروف اسپتال شامل ہیں۔ اس مہم کے تحت 2017 سے تھیلیسیمیاء خدماتِ اطفال مہم چلائی جارہی ہے۔ حال ہی میں مارچ 2023 میں اس مہم کا دوسرا مرحلہ شروع کیا گیا۔
***** ***** *****
مرکزی وزیرِ مملکت برائے مالیات ڈاکٹر بھاگوت کراڑ نے کہا ہے کہ مرکزی حکومت نے گذشتہ 9برسوں میں ملک میں اقتصادی میدان میں قابلِ ذکر بہتری کی ہے۔ وہ کل ممبئی میں منعقدہ ایک پروگرام میں بذریعہئ ٹیلی کانفرنسنگ خطاب کررہے تھے۔ انھوں نے کہا کہ مرکزی حکومت کی اس خصوص میں چلائی گئی مختلف اسکیمو ں کا راست فائدہ پسماندہ عوام تک پہنچا ہے اور راست طور پر عوام کے کھاتے میں پیسے جمع کرانے کی اسکیم بھی کارگر ثابت ہوئی۔
***** ***** *****
بھارت رتن ڈاکٹر بابا صاحب امبیڈکر سوادھار یوجنا کے تحت 60 کروڑ روپئے حکومت کی جانب سے کل تقسیم کیے گئے۔ درجِ فہرست ذاتوں اور نوبودھ طلبہ کے آدھار سے منسلک بینک کھاتوں میں یہ رقم عنقریب جمع ہوجائیگی۔
***** ***** *****
پربھنی ضلع کے سون پیٹھ تعلقے میں سیفٹی ٹینک صاف کرنے کے دوران دَم گھٹنے سے ہلاک ہونے والے پانچ مزدوروں کے اہلِ خانہ کو ریاستی حکومت کی جانب سے 10-10 لاکھ روپئے دینے کا حکم وزیرِ اعلیٰ ایکناتھ شندے نے دیا ہے۔ اس حادثے پر وزیرِ اعلیٰ نے شدید رنج و غم کا اظہار کیا۔ پرسوں شب ماروتی راٹھوڑ کے کھیت میں موجود سیپٹک ٹینک صاف کرتے وقت زہریلی گی کے باعث پانچ مزدور دَم گھٹنے سے ہلاک ہوگئے تھے۔
انڈین پریمیر لیگ کرکٹ ٹورنامنٹ میں کل ممبئی انڈینس کی ٹیم نے گجرات ٹائٹنس کو 27 رن سے شکست دے دی۔ ممبئی کی ٹیم نے پہلے بلّے بازی کرتے ہوئے مقررہ اووروں میں پانچ وِکٹ کے نقصان پر 218 رن اسکور کیے۔ سوریہ کمار یادو نے 49 گیندوں پر غیر مفتوح 103 رن بنائے۔ جواب میں گجرات کی ٹیم 20 ویں اوور میں 191 رن ہی بناسکی۔
***** ***** *****
::::: سرخیاں::::::
آخرمیں اس بلیٹن کی خاص خبریں ایک بار پھر:
٭ ریاستی حکومت کی مہم ”شاسن آپلیا داری“ کا آج وزیرِ اعلیٰ کے ہاتھوں افتتاح۔
٭ CBSE کے جماعت دہم اور بارہویں کے نتائج کا اعلان؛ لڑکیوں کی کامیابی کا تناسب لڑکوں سے زیادہ۔
٭ 16  ارکانِ اسمبلی کی نااہلی کا فیصلہ جلد نہ کیے جانے کی صورت میں عدالت سے رجوع کرنے کا سابق وزیرِ اعلیٰ اُدّھو ٹھاکرے کا انتباہ۔ 
٭ تھیلیسیمیا کے علاج کیلئے مرکزی حکومت کی جانب سے 10لاکھ روپئے کی امداد۔ 
٭ گذشتہ 9 برس میں ملک نے اقتصادی شعبے میں قابلِ ذکر ترقی کی۔ مرکزی مملکتی وزیرِ مالیات ڈاکٹر بھاگوت کراڑ کا دعویٰ۔ 
اور۔۔ ٭ IPL کرکٹ ٹورنامنٹ میں ممبئی انڈینس کی گجرات ٹائٹنس کے خلاف 27 رنوں سے فتح۔
***** ***** *****
0 notes
apnabannu · 6 months
Text
فیصل آباد میں معلم مدرسہ کی کمسن بچے کو ریپ کرنے کی کوشش: پولیس ملزم کی رہائی کے بعد متحرک کیوں ہوئی؟
http://dlvr.it/T50c27
0 notes
gamekai · 2 years
Text
چیتنیہ پوری میں آوارہ کتو ں کے حملہ کا ایک اور واقعہ - Siasat Daily
کمسن بچہ شدید زخمی ، شہر کے دیگر علاقوں میں بھی آوارہ کتوں کے جھنڈ سے عوام پریشان حالحیدرآباد ۔ 22فبروری ( سیاست نیوز) شہر میں آورہ کتوں کے حملہ کا ایک اور واقعہ پیش آیا ۔ چیتنیہ پوری پولیس حدود میں ایک کمسن بچہ آوارہ کتوں کے حملہ میں شدید زخمی ہوگیا ۔ عنبرپیٹ میں کمسن بچے کی ہلاکت کا واقعہ ابھی تازہ ہی تھا کہ اس واقعہ سے شہریوں میں خوف و دہشت پیدا ہوگئی اور شہریوں نے سابق واقعات کی یاد تازہ کرتے…
Tumblr media
View On WordPress
0 notes