urduchronicle · 10 months ago
Text
بیرون ملک سے آنے والے دو مسافروں میں کورونا وائرس کی تصدیق
محکمہ سندھ نے سندھ میں نئے کورونا ویریئنٹ کے دو مشتبہ کیسز کی تصدیق کردی۔ بیرون ملک سے کراچی پہنچنے والے دو مسافروں کے چیک اپ سے ان کے نئے کورونا ویریئنٹ میں مبتلا ہونے کا پتا چلا۔ابھی یہ معلوم نہیں ہوسکا ہے کہ یہ دونوں کس ویریئنٹ کا شکار ہوئے ہیں۔ حکام نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ یہ دونوں نئے کیس نئے کورونا ویریئنٹ JN.1 کے ہوسکتے ہیں جو دنیا بھر میں تیزی سے پھیل رہا ہے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ جن دو…
Tumblr media
View On WordPress
0 notes
apnibaattv · 2 years ago
Text
تین سال بعد: COVID-19 کے ذریعہ زندگیوں کی تشکیل نو | کورونا وائرس وبائی خبریں۔
تین سال پہلے آج کے دن کورونا وائرس کی وبا پھیلی تھی۔ اعلان ایک وبائی بیماری، زندگی میں ایک بار ہونے والا واقعہ جس نے انسانیت کی حدود کا امتحان لیا۔ لاک ڈاؤن میں گھرے معاشرے، بے شمار تعداد میں لوگ ہسپتالوں میں داخل، سکول بند، نوکریاں ختم اور پیاروں کی موت اربوں لوگوں کی زندگیوں میں معمول بن گئی۔ اگرچہ بہت سے لوگ وبائی امراض کی وجہ سے ہونے والی ہولناکیوں کو بھولنا چاہتے ہیں، دوسرے اس کے جسمانی،…
Tumblr media
View On WordPress
1 note · View note
jhelumupdates · 26 days ago
Text
جہلم: پاکستان میں کورونا وائرس کی قسم مڈل ایسٹ ریسپاریٹری سنڈروم (مرس) کا پہلا کیس جہلم میں سامنے آ گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق مڈل ایسٹ ریسپریٹری سنڈروم کورونا وائرس سے متاثر پاکستانی گزشتہ ماہ سعودی عرب سے آیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ 4 ستمبر کو متاثرہ شخص دل کے علاج کے لیے جہلم کے نجی اسپتال میں داخل ہوا تھا، اس کے اگلے دن عالمی ادارہ صحت، سعودی حکام نے متاثرہ شخص کے مڈل ایسٹ ریسپائریٹری سنڈروم کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کی اطلاع دی۔ حکام کے مطابق متاثرہ شخص کو بے نظیر بھٹو اسپتال راولپنڈی کے آئی سی یو وارڈ میں منتقل کیا گیا ہے، مریض کے رابطے میں آنے والے 40 سے زائد افراد کے ٹیسٹ کیے گئے ہیں جو سب نیگیٹو آئے ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ متاثرہ شخص صحت یاب ہونے کے بعد کھاریاں میں اپنے گھر میں رہائش پذیر ہے۔ واضح رہے کہ مڈل ایسٹ ریسپائریٹری سنڈروم (مرس) کورونا وائرس کی ایک قسم ہے جو 2012ء میں سامنے آئی تھی، یہ بیماری اونٹوں سے انسانوں کو لگتی ہے۔ حکام کے مطابق مڈل ایسٹ ریسپریٹری وائرس کے سب سے زیادہ کیس 2204ء سعودی عرب سے رپورٹ ہوئے جہاں پر اب تک اس سے 862 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔
0 notes
apnabannu · 10 months ago
Text
کورونا وائرس کی JN-1 قسم کیا ہے جس کا ممکنہ پھیلاؤ پاکستان میں لوگوں کو شدید بیمار کر رہا ہے؟
http://dlvr.it/T0rtzs
0 notes
emergingpakistan · 1 year ago
Text
موبائل فون کی وہ ایپس جن سے آپ بہت کچھ سیکھ سکتے ہیں
Tumblr media
موسم خزاں شروع ہونے کو ہے۔ اس دوران بعض لوگ وقت گزاری کے لیے مختلف ویڈیو گیمز کا سہارا لیتے ہیں جبکہ کچھ تفریح کی غرض سے سوشل میڈیا پر توجہ دیتے ہیں۔ اگر آپ معلومات میں اضافے کے خواہاں ہیں تو کیوں نہیں ایسے موضوعات کا انتخاب کریں جو آپ کو جدید ٹیکنالوجی کے بارے میں معلومات فراہم کر دیں جس سے روزگار اور دفتری امور میں سہولت ہو۔ الشرق الاوسط میں اس سلسلے میں ایک مضمون شائع ہوا ہے۔
سمارٹ فون ایک استاد ذیل میں بعض ایسی ایپلی کیشنز کے بارے میں معلومات فراہم کی جا رہی ہیں جن سے آپ بہتر طور پر استفادہ کر سکتے ہیں۔
نئی زبان کی تعلیم ماضی قریب میں ایسی بے شمار سمارٹ فونز اپیلی کیشنز متعارف ہوئی ہیں جن کے ذریعے آپ مختلف زبانوں کی تعلیم بآسانی حاصل کر سکتے ہیں۔ ان ایپلی کیشنز کا استعمال کورونا وائرس کی وبا کے دوران بہت زیادہ ہو گیا تھا جب ’گھر سے کام‘ کرنے کی نوبت آئی تھی۔ یہ درست ہے کہ مختلف زبانوں کے ترجمہ کے لیے گوگل اور ایپل کی اپنی ایپلی کیشنز موجود ہیں جن سے استفادہ حاصل کیا جا سکتا ہے تاہم بعض لوگوں نے ورک فرام ہوم کے دوران دوسری زبانیں سیکھنے میں خصوصی دلچسپی لی۔ مختلف زبانوں کو سیکھنے کے لیے متعدد ایپلی کیشنز موجود ہیں جن میں کچھ فری اور معمولی رقم کے عوض بھی یہ سہولت فراہم کی جاتی ہے۔ ایسی ایپس میں ’ڈولینگو‘، بابل، میمیرائز وغیرہ شامل ہیں جہاں مختلف زبانوں کو سکھانے کے لیے شارٹ کورسسز کا اہتمام کیا گیا ہے۔ ڈولینگو اور میمرائز ایپس میں بعض کورسز مفت جبکہ کچھ ایڈوانس کورسز معمولی فیس کے عوض پیش کیے جاتے ہیں۔ مذکورہ کورسز انتہائی آسان فہم انداز میں سکھائے جاتے ہیں جن میں لوگوں کی دلچسپی کے پہلوؤں کو مدنظر رکھا جاتا ہے۔ دوسری جانب بابل اورروزیٹاسٹون ایپس میں ایڈوانس کورسز پیش کیے جاتے ہیں جو فیس کی ادائیگی سے مشروط ہیں تاہم ان کی سالانہ فیس بھی 100 ڈالر سے تجاوز نہیں کرتی۔
Tumblr media
عالمی ثقافت کو دریافت کریں اگر آپ کی مصروفیت کچھ ایسی ہے کہ آپ روزانہ کم از کم 45 منٹ پبلک ٹرانسپورٹ میں سفر کرتے ہیں تو اس دوران آپ بلومبرگ کنیکٹس اور گوگل آرٹس اینڈ کلچر ایپس کا استعمال کرتے ہوئے دنیا کے عجائب گھروں کا نظارہ اپنے سمارٹ فون پر روزمرہ کے سفر کے دوران کر سکتے ہیں۔ بلومبرگ کنیکٹس میں دنیا کے مختلف ممالک کے بارے میں 200 سے زیادہ فہرست موجود ہے جو ان ممالک کی ثقافت اور وہاں کے بارے میں اہم معلومات فراہم کرتی ہے ان میں مختصر ویڈیوز اور تصاویر موجود ہیں جنہیں ڈاؤن لوڈ کرنے کی بھی سہولت فراہم کی گئی ہے۔ گوگل آرٹس اینڈ کلچر ایپ میں دنیا کے مختلف ممالک کی تین ہزار سے زائد سیاحتی اور ثقافتی معلومات تصاویر اور ویڈیوز کی صورت میں پیش کی جاتی ہیں۔ اس کے علاوہ دنیا کے متعدد ممالک کے اہم شہروں اور سیاحتی مقامات کے بارے میں بھی مکمل معلومات فراہم کی گئی ہیں۔ اینڈرائیڈ اور آئی او ایس فونز پر’ٹی ای ڈی ٹاکس‘ ایپ پر جدید ٹیکنالوجی، سائنس، ثقافت اور دیگر موضوعات کے حوالے سے جدید ترین ریسرچ اور معلوماتی پروگرامز فراہم کیے گئے ہیں جو بالکل مفت ہیں انہیں آپ اپنے فون پر ڈاؤن لوڈ کرکے بعد میں بھی دیکھ سکتے ہیں۔
کمپیوٹر کی تعلیم ایپ سٹور پر متعدد ایسی ایپلیکیشنز موجود ہیں جن کے ذریعے آپ سمارٹ فون کی کوڈنگ اور ڈی کوڈنگ کے بارے میں اہم معلومات حاصل کر سکتے ہیں۔ ’سولو لرن‘ ایپ کے ذریعے کمپیوٹر لینگویج کے شارٹ کورسز مفت فراہم کیے گئے ہیں جبکہ ایڈوانس کورسز کے لیے آفرز بھی دی جاتی ہیں جن کی سالانہ فیس 70 ڈالر تک ہوتی ہے۔ ’خان اکیڈمی‘ جو کہ ایک مکمل غیر منافع بخش گروپ ہے کے ذریعے کمپیوٹر پروگرامنگ، کارٹون ڈیزائننگ اور دیگر موضوعات کے حوالے سے بھی کورسز موجود ہیں جن میں سے بیشتر یوٹیوب پر ہیں جبکہ بعض صرف ان کی ویب سائٹ پر ہی دستیاب ہیں۔
علمی مشقیں اگرآپ کسی بھی حوالے سے اپنی قابلیت کو جانچنا چاہتے ہیں تو اس حوالے سے ’نالج ٹرینر‘ کے عنوان سے ایپ موجود ہے جس میں مختلف موضوعات پر چھ ہزار سے زائد سوالات پیش کیے جاتے ہیں جن میں سے آپ اپنے مطلوبہ فیلڈ کا انتخاب کرتے ہوئے اس میں اپنی صلاحیت و قابلیت کی جانچ کر سکتے ہیں۔ ایڈوانس ورژن جس میں اشتہارات نہیں ہوتے اسے صرف چھ ڈالر سالانہ فیس کے ساتھ حاصل کیا جا سکتا ہے۔ نالج میں اضافے کے لیے بھی ’دماغی ورزش ‘ کے عنوان سے ایپ موجود ہیں جن کے ذریعے نہ صرف آپ اپنی معلومات میں اضافہ کر سکتے ہیں بلکہ کھیل کے ذریعے آپ بہت کچھ سیکھ بھی سکتے ہیں۔ ابتدائی ورژن مفت جبکہ ایڈوانس ورژن کی سالانہ فیس 40 ڈالر ہے۔
بشکریہ اردو نیوز  
0 notes
airnews-arngbad · 2 years ago
Text
آکاشوانی اورنگ آباد‘ علاقائی اُردو خبریں: بتاریخ: 11 اپریل 2023‘ وقت: صبح 09:00 تا 09:10
 Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad.
Date: 11 April-2023
Time: 09:00-09:10 am
آکاشوانی اورنگ آباد
علاقائی خبریں 
تاریخ:۱۱/اپریل  ۳۲۰۲ء؁
وقت: ۰۱:۹-۰۰:۹
***** ***** *****
::::: سرخیاں::::::
پیش ہے خاص خبروں کی سرخیاں:
٭ مارچ کے مہینے میں ہوئی غیر م��سمی بارش کی وجہ سے فصلوں کو ہوئے نقصان کی بھرپائی کے طور پر مہاراشٹر حکومت کی جانب سے 177 کروڑ 80 لاکھ روپئے جاری؛ وزیرِ اعلیٰ نے دی حالیہ بارش سے ہوئے نقصان کے پنچنامے مکمل کرنے کی ہدایت۔
٭ مہاراشٹر میں متاثرہ فصلوں کے پنچنامے دو سے تین دِنوں میں ہوں گے مکمل؛ ریاستی وزیرِ زراعت عبدالستار کا بیان‘ کہا مالی امداد کا اعلان وزیرِ اعلیٰ یا نائب وزیرِ اعلیٰ کریں گے۔
٭ راشٹروادی کانگریس پارٹی سمیت تین سیاسی جماعتوں کی قومی حیثیت کو انتخابی کمیشن نے کیا ختم؛ عام آدمی پارٹی کو دیا قومی سیاسی جماعت کا درجہ۔
اور۔۔ ٭ ملک میں کورونا وائرس کے بڑھتے معاملوں کے مدِنظر مرکزی وزارتِ صحت نے ریاستوں کو دی ہدایت؛ کہا جانچ‘ تشخیص‘ علاج‘ ٹیکہ اندازی اور احتیاطی تدابیر جیسے پانچ نکات پر ہو عمل۔
***** ***** *****
اب خبریں تفصیل سے:
مہاراشٹر میں مارچ مہینے میں ہوئی غیر موسمی بارش کی وجہ سے فصلوں کو پہنچے نقصان کی بھرپائی کے طورپر ریاستی حکومت نے متاثرہ ضلعوں میں 177 کروڑ 80 لاکھ 61 ہزار روپئے تقسیم کیے ہیں۔ وزیرِ اعلیٰ ایکناتھ شندے نے متاثرہ ضلعوں کو فوری امداد فراہم کرنے کے مقصد سے انتظامیہ کو اس بارے میں ہدایت جاری کی تھی۔ اس کے تحت کل یہ رقم تقسیم کرنے سے متعلق سرکاری حکمنامہ جاری کیا گیا۔
***** ***** *****
دوسری جانب وزیرِ اعلیٰ ایکناتھ شندے نے گذشتہ کچھ دِنوں میں ہوئی غیر موسمی بارش سے فصلوں کو پہنچے نقصان کے فوری پنچنامے کرنے اور اس کی رپورٹ کرنے کی ہدایت دی ہے۔ وزیرِ اعلیٰ کل ناسک میں نقصان زدہ فصلوں کے معائنے کے بعد بول رہے تھے۔ انھوں نے کہا کہ حکومت کسانوں کے ساتھ کھڑی ہے اور جلدہی اس بارے میں کابینہ میں فیصلہ لیا جائیگا۔
***** ***** *****
اس بیچ نائب وزیرِ اعلیٰ دیویندر پھڑنویس نے کہا ہے کہ ریاست میں حالیہ غیر موسمی بارش سے 7400 ہیکٹر رقبے پر کھڑی فصل کا نقصان ہوا ہے۔ پھڑنویس کل امراوتی میں اخباری نمائندوں سے مخاطب تھے۔ نائب وزیرِ اعلیٰ نے کہا کہ مہاراشٹر حکومت کسانوں کے ساتھ مضبوطی سے کھڑی ہے۔
***** ***** *****
دریں اثناء ریاستی وزیرِ زراعت عبدالستار نے کہا ہے کہ اگلے دو سے تین دِنوں میں فصلوں کے پنچنامے مکمل کرلیے جائیں گے اور ریاستی حکومت مالی امداد سے متعلق اعلان کردے گی۔ عبدالستار کل اکولہ میں اخباری نمائندوں سے بات کررہے تھے۔ انھوں نے کہا کہ حکومت اس بات کی پوری کوشش کریگی کہ نقصان اُٹھارہے کسان‘ نقصان بھرپائی سے محروم نہ رہیں۔ عبدالستار نے مزید کہا کہ نقصان بھرپائی کا اعلان وزیرِ اعلیٰ یا نائب وزیرِ اعلیٰ کریں گے۔
***** ***** *****
بھارتی انتخابی کمیشن نے کل ایک اہم فیصلے کے تحت راشٹروادی کانگریس پارٹی سمیت تین سیاسی جماعتوں کی قومی حیثیت کو ختم کردیا۔ انتخابی کمیشن نے NCP کے علاوہ ترنمول کانگریس اور بھارتی کمیونسٹ پارٹی کا قومی درجہ ختم کرنے سے متعلق حکمنامہ کل جاری کردیا۔ تاہم دلّی اور پنجاب میں برسرِ اقتدار عام آدمی پارٹی کو قومی سطح کی سیاسی جماعت کا درجہ دے دیا گیا۔ انتخابی کمیشن نے کل اس بارے میں مکتوب جاری کیا۔ اس کے علاوہ بھارت راشٹریہ سمیتی اور راشٹریہ لوک دَل جیسی سیاسی جماعتوں کا علاقائی پارٹیوں کا درجہ بھی ختم کردیا گیا۔ اس کے علاوہ انتخابی کمیشن نے ناگالینڈ ودھان سبھا انتخابات میں قابلِ ذکر کامیابی حاصل کرنے والی جماعت NCP اور میگھالیہ میں جیت حاصل کرنے والی ترنمول کانگریس پارٹی کو اُن ریاستوں کی ریاستی پارٹی قرار دیکر محدود کردیا ہے۔
***** ***** *****
آنے والے تعلیمی سال سے مہاراشٹر میں نئی تعلیمی پالیسی لاگو ہوجائیگی۔ اسکولی تعلیم کے وزیر دیپک کیسرکر نے یہ بات کہی۔ وہ کل پونے میں اظہارِ خیال کررہے تھے۔ کیسرکر نے کہا کہ جون سے شروع ہورہے تعلیمی سال سے نئی تعلیمی پالیسی کا نفاذ ہوگا۔ انھوں نے کہا کہ اب انجینئرنگ کی تعلیم بھی مراٹھی زبان میں حاصل کی جاسکے گی۔ کیسرکر نے اِسے مراٹھی ذریعہئ تعلیم سے اسکول مکمل کرنے والوں کیلئے راحت قرار دیا۔ انھوں نے مزید کہا کہ جلد ہی میڈیکل کی تعلیم بھی مراٹھی زبان میں حاصل کرنے کا متبادل دستیاب ہوگا۔ کیسرکر نے اِسے مہاراشٹر سمیت ملک بھر میں آرہے انقلاب سے تعبیر کیا۔
***** ***** *****
شیوسینا پارٹی کا صدر دفتر‘ شیوسینا بھون اور دیگر سبھی املاک وزیرِ اعلیٰ ایکناتھ شندے کو دے دئیے جانے کا مطالبہ کرنے والی عرضداشت سپریم کورٹ میں دائر کی گئی ہے۔ خانگی وکیل آشیش گری نے یہ درخواست دی ہے۔ اپنی درخواست میں ایڈوکیٹ گری نے کہا ہیکہ انتخابی کمیشن نے ایکناتھ شندے گروپ کو اصل شیوسینا کے طور پر منظوری دی ہے۔ لہٰذا شیوسینا کی سبھی املاک بھی وزیرِ اعلیٰ ایکناتھ شندے کی ملکیت میں دی جانی چاہیے۔ اپنی عرضی میں انھوں نے دعویٰ کیا کہ ماضی میں تقسیم کا شکار ہوئی سیاسی جماعتوں کی املاک بعد میں اصل پارٹی کو دی گئی ہے۔ 
دوسری جانب وزیرِ اعلیٰ ایکناتھ شندے شیوسینا گروپ کے ترجمان نریش مہسکے نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہیکہ اس عرضداشت سے ان کی پارٹی کا کوئی تعلق نہیں ہے۔
***** ***** *****
مرکزی وزارتِ صحت نے ملک بھر میں کور��نا وائرس کے بڑھتے معاملوں کو دیکھتے ہوئے ریاستوں اور مرکز کے زیرِ انتظام علاقوں کو چوکس رہنے کی ہدایت جاری کی ہے۔ وزارتِ صحت کی جانب سے جاری ہدایات میں کہا گیا ہے کہ سبھی اہل شہریان خصوصاً معمر افراد اور دیگر بیماریوں میں مبتلاء مریضوں میں ٹیکہ اندازی کی رفتار میں تیزی لائی جائے۔ اس کے علاوہ کووِڈ مینجمنٹ کے تحت جانچ‘ تشخیص‘ علاج‘ ٹیکہ اندازی اور کورونا سے بچاؤ کے طریقوں پر عمل آوری جیسے پانچ نکات پر زور دیا گیا ہے۔
وہیں کل نئی دلّی کے رام منوہر لوہیا اسپتال میں کورونا وائرس سے جڑے حالات کا جائزہ لینے کیلئے Mock Drill منعقد کی گئی تھی۔ مرکزی وزیرِ صحت من سکھ مانڈویہ نے اس Mock Drill کا مشاہدہ کیا۔ اس کے تحت اسپتالوں میں مریضوں کیلئے بیڈز‘ آکسیجن کی دستیابی اور دیگر سہولتوں کا جائزہ لیا جاتا ہے۔ 
دوسری جانب مملکتی وزیرِ صحت ڈاکٹر بھارتی پوار نے بھی کل ناسک کے سرکاری اسپتال میں کورونا وائرس سے نمٹنے کی تیاریوں کا جائزہ لیا۔ اس موقعے پر انھوں نے میڈیکل افسران کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ وہ ہنگامی حالات کا سامنا کرنے کیلئے تیار رہیں۔ کووِڈ اسپتالوں میں آج بھی یہ Mock Drill منعقد کی جائیگی۔
***** ***** *****
بینک آف مہاراشٹر میں سال 2009 میں ہوئی بدعنوانی کے معاملے میں ممبئی کی خصوصی ع��الت نے اُس وقت کے اسسٹن�� جنرل مینیجر ڈی آر دیشپانڈے سمیت دیگر سات ملزمین کو تین سال قید ِ با مشقت اور جرمانے کی سزا سنائی ہے۔ ان سبھی ملزمین نے مل کر جعلی دستاویزات کی بناء پر بینک کے قرض اور سود اس طرح کُل 5 کروڑ 40لاکھ روپؤں کا گھپلہ کیا تھا۔ اس معاملے میں CBI نے بینک آف مہاراشٹر کے جنرل مینیجر کی شکایت پر کیس درج کرتے ہوئے جانچ کی تھی۔ 
***** ***** *****
بیڑ ضلعے میں غیر موسمی بارش سے فصلوں کا نقصان جھیل رہے کسانوں کو فوری نقصان بھرپائی ادا کی جائیگی۔ یہ تیقن بیڑ کے نگراں وزیر اتل ساوے نے دیا ہے۔ ساوے کل ضلعے میں نقصان زدہ فصلوں کے معائنے کے بعد بول رہے تھے۔ انھوں نے کہا کہ کسانوں کو مدد فراہم کرنے کے مقصد سے بیڑ کی ضلع کلکٹر دیپا مدھول منڈے کو ضروری ہدایات دی جاچکی ہیں۔
***** ***** *****
مہاتما جیوتی با پھلے اور بھارتی دستور کے معمار ڈاکٹر بابا صاحب امبیڈکر کی جینتی کے موقعے پر ڈاکٹر بابا صاحب امبیڈکر مراٹھواڑہ یونیورسٹی میں مختلف تقریبات کا انعقاد کیا گیا ہے۔ اس کے تحت یونیورسٹی کی لائبریری میں لگاتار اٹھارہ گھنٹے مطالعہ کا دورانیہ مکمل کیا گیا۔ وہیں آج شام ساڑھے سات بجے یونیورسٹی کے آڈیٹوریم میں ناٹک منعقد کیے جائیں گے۔ اس کے بعد رات ساڑھے آٹھ بجے مہاتما پھلے کے نظریات پر اکشئے راؤت سیمینار سے خطاب کریں گے۔
***** ***** *****
سوشل میڈیا پر قابلِ اعتراض مواد پوسٹ کرنے کے معاملے میں پربھنی پولس نے 15  افراد کے خلاف کیس درج کیا ہے‘ جبکہ 28  افراد کے خلاف احتیاطی کاروائی کی گئی ہے۔ پولس سپرنٹنڈنٹ راگ سُدھا آر نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ سوشل میڈیا پر افواہیں یا قابلِ اعتراض مواد پوسٹ کرنے سے بچیں‘ ساتھ ہی فوٹو‘ ویڈیوز اور افواہیں پھیلانے والے میسیجز شیئر نہ کریں۔ 
***** ***** *****
انڈین پریمیر لیگ‘ IPL کے کل کھیلے گئے دلچسپ مقابلے میں لکھنؤ سوپر جائنٹس نے رائل چیلنجرز بنگلور کو ایک وِکٹ سے ہرادیا۔
کی ٹیم نے 214 رن بنائے۔ جواب میں نشانے کا پیچھا کرتے ہوئے لکھنؤ کی ٹیم نے 9 وکٹ کھوکر مطلوبہ نشانہ حاصل کرلیا۔
***** ***** *****
::::: سرخیاں::::::
آخرمیں اس بلیٹن کی خاص خبریں ایک بار پھر:
٭ مارچ کے مہینے میں ہوئی غیر موسمی بارش کی وجہ سے فصلوں کو ہوئے نقصان کی بھرپائی کے طور پر مہاراشٹر حکومت کی جانب سے 177 کروڑ 80 لاکھ روپئے جاری؛ وزیرِ اعلیٰ نے دی حالیہ بارش سے ہوئے نقصان کے پنچنامے مکمل کرنے کی ہدایت۔
٭ مہاراشٹر میں متاثرہ فصلوں کے پنچنامے دو سے تین دِنوں میں ہوں گے مکمل؛ ریاستی وزیرِ زراعت عبدالستار کا بیان‘ کہا مالی امداد کا اعلان وزیرِ اعلیٰ یا نائب وزیرِ اعلیٰ کریں گے۔
٭ راشٹروادی کانگریس پارٹی سمیت تین سیاسی جماعتوں کی قومی حیثیت کو انتخابی کمیشن نے کیا ختم؛ عام آدمی پارٹی کو دیا قومی سیاسی جماعت کا درجہ۔
اور۔۔ ٭ ملک میں کورونا وائرس کے بڑھتے معاملوں کے مدِنظر مرکزی وزارتِ صحت نے ریاستوں کو دی ہدایت؛ کہا جانچ‘ تشخیص‘ علاج‘ ٹیکہ اندازی اور احتیاطی تدابیر جیسے پانچ نکات پر ہو عمل۔
***** ***** *****
0 notes
risingpakistan · 2 years ago
Text
کیا موجودہ بحران سے نکلنے کی کوئی راہ ہے؟
Tumblr media
پاکستان نے ماضی میں بہت سی مشکلات کا سامنا کیا ہے جن میں 1968ء کی معاشی بدحالی، سیاسی نظام کی حقیقی یا انجینیئرڈ خرابی جس کا انجام بلآخر ہم نے 1958ء، 1977ء اور 1999ء میں مارشل لا کی صورت میں دیکھا، 1968ء میں عوامی مظاہروں کے بعد قومی سلامتی کے مسائل، 1970ء میں ملک میں خانہ جنگی، 1977ء میں ملک گیر احتجاج اور 2004ء سے 2017ء تک تقریباً پورے ملک میں ہی لڑی جانے والی دہشت گردی کے خلاف جنگ شامل ہیں۔ 1970ء کی دہائی کے آغاز میں جب ہمارا ملک تقسیم ہوا تب ہمیں سیاسی اور سیکیورٹی بحران کی صورت میں بڑا دھچکا لگا تھا۔ لیکن 1971ء میں سقوط ڈھاکا کے سانحے کے علاوہ ہم نے بحیثیت قوم بیشتر بحرانوں کا بہادری سے مقابلہ کیا۔ آج جو حالات ہم دیکھ رہے ہیں وہ معاشی، سیاسی اور سیکیورٹی بحرانوں کا امتزاج ہیں۔ ہم اس میں 2022ء میں شدید بارشوں اور سیلاب کی صورت میں اس ملک کو درپیش ماحولیاتی خطرات کو بھی شامل کر سکتے ہیں جس کے باعث پیدا ہونے ہونے والے چیلنجز کا مقابلہ ہم آج بھی بلوچستان، سندھ اور جنوبی پنجاب کے مختلف حصوں میں کر رہے ہیں۔
پوری دنیا ہی کورونا وائرس کے باعث آنے والے بحرانوں کے سنگین اثرات اور شدید معاشی عدم استحکام کا بھی سامنا کر رہی ہے جس کے اثرات پاکستان پر بھی مرتب ہورہے ہیں۔ پاکستان آج جن حالات کی لپیٹ میں ہے اسے کچھ لوگ پولی کرائیسس (بیک وقت متعدد بحران) کا نام بھی دیتے ہیں۔ جدید ریاستوں میں تمام اقسام کے بحرانوں سے نمٹنا سیاسی قیادت کی ذمہ داری ہوتی ہے۔ پاکستان کے لیے اس وقت تشویشناک عنصر یہ ہے کہ ہمارا سیاسی بحران دیگر تمام چیلنجز پر غالب ہے اور اس کے نتیجے میں اہم معاشی ا��ر سیکیورٹی مسائل کا حل تلاش کرنے میں دشواری پیش آرہی ہے۔ موجودہ سیاسی بحران کو، شدید سیاسی تقسیم اور پولارائزیشن کے طور پر بیان کیا جاسکتا ہے۔ ماضی میں پاکستان سیاسی تقسیم کی صورتحال کا سامنا کرچکا ہے جس کی مثال 1970ء کے عام انتخابات اور 1977ء کے انتخابات کے بعد کی صورتحال ہے لیکن موجودہ سیاسی بحران اس سے بھی زیادہ شدید اور گہرا محسوس ہوتا ہے۔ یہ تقسیم اب سیاسی محاذ تک محدود نہیں رہی بلکہ یہ اب عدلیہ اور دیگر حساس اداروں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے رہی ہے جبکہ سول بیوروکریسی کا شعبہ تو کافی عرصے قبل ہی سیاسی ہو چکا تھا۔
Tumblr media
کافی لوگ یہ سوال کرتے ہیں کہ ملکی سیاست میں اس قدر عدم استحکام کیوں ہے اور سیاسی قیادت اور دیگر طاقتور عناصر اس مسئلے کو حل کرنے کے لیے سنجیدہ اقد��مات کیوں نہیں لیتے؟ اس کا جواب اس مثال سے سمجھنا آسان ہو گا کہ جب کسی نشے کے عادی شخص کو نشے کی طلب ہوتی ہے اس وقت وہ جس کیفیت سے دوچار ہوتا ہے ویسا ہی آج ہمارے ملک کی سیاست میں ہو رہا ہے۔ جب نشے کے عادی شخص کو اس کی مطلوبہ چیز نہیں ملتی تب وہ غیرفعال اور تشدد پسند ہو جاتا ہے، حتیٰ کہ وہ خودکشی جیسا سخت اقدام تک اٹھانے کے لیے تیار ہوتا ہے۔ وہ اپنی حالت کی درست تشخیص ہی نہیں کرپاتے ہیں تو اسے بہتر کرنا تو دور کی بات ہے۔ وہ اپنی مطلوبہ چیز کے لیے کوششیں کرتے ہیں، بھیک مانگ سکتے ہیں، قرض لے سکتے ہیں حتیٰ کہ چوری بھی کر سکتے ہیں، لیکن وہ اپنا علاج کروانے کی حالت میں نہیں ہوتے۔ پاکستان کے زیادہ تر سیاست دانوں کو اسٹیبلشمنٹ کے ماتحت کام کرنے کی عادت ہو چکی ہے۔ اسے ہم مداخلت کا نام بھی دے سکتے ہیں۔ یہ ہم گزشتہ 70 سالوں سے دیکھتے آرہے ہیں اور اس کا اعتراف حال ہی میں اپنے عہدے سے ریٹائر ہونے والے جنرل قمر جاوید باجوہ نے بھی اپنی الوداعی تقریر میں کیا تھا۔
پاکستان میں سیاستدانوں کو آزادانہ فیصلے لینے کی عادت نہیں ہے۔ جب کبھی بھی انہوں نے ایسا کیا یا پھر ایسا کرنے کی کوشش بھی کی تو انہیں اس کی سنگین سزا دی گئی اور اسے دوسروں کے لیے مثال بنایا گیا۔ ملک کے صدر اور پھر وزیراعظم کا عہدہ سنبھالنے والے ذوالفقار علی بھٹو نے شاید اس آزادی کا بھرپور فائدہ اٹھایا کیونکہ جب انہوں نے حکومت سنبھالی تب فوج مشرقی پاکستان میں شکست کے باعث کمزور دور سے گزر رہی تھی۔ انہوں نے کئی اعلیٰ ترین فوجی افسران کو برطرف کیا اور بعد میں فوج اور فضائیہ کے سربراہوں کو بھی اپنے عہدوں سے برطرف کر دیا۔ وہ بہت قابل اور تجربہ کار تو تھے لیکن وہ پھر بھی آزاد نہیں تھے۔ اسی لیے انہیں اس کی بھاری قیمت ادا کرنی پڑی جو انہیں پھانسی کے تختے تک لے گئی۔ بےنظیر بھٹو نے سمجھوتے کی کوشش کی لیکن شاید ان کی یہ کوشش ناکافی تھی۔ نواز شریف نے بطور وزیراعظم اپنے اختیارات استعمال کرنے کی سب سے زیادہ کوشش کی لیکن انہیں برطرفی، قید، جلاوطنی اور آخر میں تاحیات نااہلی کا سامنا کرنا پڑا۔ جب عمران خان نے اقتدار سنبھالا تو ان کے دور حکومت میں زیادہ تر عرصے حالات اچھے رہے اور فوج اور حکومت ’ایک صفحے‘ پر تھے لیکن وزیراعلیٰ پنجاب کو عہدے پر برقرار رکھنے اور آئی ایس آئی سربراہ کے انتخاب میں اصرار کرنے پر انہیں بھی سزا کا سامنا کرنا پڑا۔
سیاستدان چاہے حکومت میں موجود ہوں یا حزبِ اختلاف میں وہ مداخلت کے عادی ہو چکے ہیں اور وہ ہمیشہ پالیسی ڈکٹیٹ کرنے اور ریاست کے تمام شعبہ جات میں ان پالیسیوں کے اطلاق میں مدد کے لیے اسٹیبلشمنٹ کی جانب دیکھتے ہیں۔ ہمارے منتخب سیاستدان کس حد تک اسٹیبلشمنٹ پر منحصر ہیں اس کی ایک مثال کے ذریعے بھرپور عکاسی کی جاسکتی ہے۔ عمران خان نے حال ہی میں اپنے مزاج کے برخلاف یہ اعتراف کیا ہے کہ ان کی حکومت پارلیمنٹ میں بل پاس کروانے، حتیٰ کہ سالانہ بجٹ منظور کرنے کے حوالے سے اراکین کی درکار تعداد کو یقینی بنانے کے لیے بھی ’ایجنسیوں‘ کا سہارا لیتی تھی۔ ایسا لگتا ہے کہ نومبر میں نئے فوجی سربراہ کے عہدہ سنبھالنے کے بعد فوج نے شاید اپنے غیر سیاسی رہنے کے وعدے کو سنجیدگی سے لینا شروع کر دیا ہے یا پھر سیاست میں اپنے عمل دخل کو کسی حد تک کم کر دیا ہے۔ موجودہ سیاسی بحران اسی وجہ سے اتنی شدت اختیار کر چکا ہے کیونکہ سیاستدانوں کو اب وہ مداخلت نظر نہیں آرہی اور وہ لاعلم ہیں کہ اسٹیبلشمنٹ کی سرپرستی کے بغیر سیاسی معاملات کیسے سنبھالے جاتے ہیں۔
عمران خان کی زیرِقیادت حزبِ اختلاف اور حکومت دونوں نے ہی موجودہ تعطل سے نمٹنے کے لیے کھلے عام اسٹیبلشمنٹ سے رابطہ کیا ہے۔ 2023ء میں پاکستان میں جمہوریت کے لیے سب سے بڑا سوال یہ ہے کہ سیاستدانوں کی سیاست میں کردار ادا کرنے کی درخواست کرنے اور ڈیفالٹ کی جانب جاتی معیشت کے باوجود کیا اسٹیبلشمنٹ اپنے غیرسیاسی رہنے کے بیانیے پر قائم رہتی ہے؟ اگر وہ قائم رہتی ہیں تو اگلے 2، 3 سالوں میں افراتفری، ہلچل، اور تشدد کی صورتحال شدت اختیار کر لے گی۔ ہمارا سیاسی طبقہ بغیر کسی سرپرستی کے آئینی دائرہ کار میں اپنے معاملات خود ہی طے کرنا سیکھ لے گا۔ تب تک ہمیں اپنے حکمرانوں کے اس ٹوٹتے نشے کو برداشت کرنا ہو گا۔
احمد بلال محبوب   یہ مضمون 4 مارچ 2023ء کو ڈان اخبار میں شائع ہوا۔
بشکریہ ڈان نیوز
0 notes
762175 · 2 years ago
Text
دنیا پر منڈرایا ماربرگ وائرس کا خطرہ، جسم سے پسینے کی طرح نکلنے لگتا ہے خون، "عالمی ادراہ صحت" نے بلائی ہنگامی میٹنگ - Siasat Daily
واشنگٹن: دنیا ابھی کورونا وائرس وبا کی تباہی سے نکل بھی نہیں پائی تھی کہ ایک اور خطرناک وائرس ماربرگ نے تشویش میں اضافہ کردیا ہے۔ اس ماربرگ وائرس کی وجہ سے افریقی ملک استوائی گنی میں اب تک کم از کم 9 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ ایبولا کی طرح اس انتہائی مہلک وائرس کی کوئی ویکسین دستیاب نہیں ہے۔ ایسے میں اسے روکنے کے لیے متاثرہ علاقوں میں لاک ڈاؤن کا اعلان کیا گیا ہے۔اس نئے وائرس نے عالمی ادارہ صحت…
Tumblr media
View On WordPress
0 notes
cryptoguys657 · 2 years ago
Text
دنیا پر منڈرایا ماربرگ وائرس کا خطرہ، جسم سے پسینے کی طرح نکلنے لگتا ہے خون، "عالمی ادراہ صحت" نے بلائی ہنگامی میٹنگ - Siasat Daily
واشنگٹن: دنیا ابھی کورونا وائرس وبا کی تباہی سے نکل بھی نہیں پائی تھی کہ ایک اور خطرناک وائرس ماربرگ نے تشویش میں اضافہ کردیا ہے۔ اس ماربرگ وائرس کی وجہ سے افریقی ملک استوائی گنی میں اب تک کم از کم 9 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ ایبولا کی طرح اس انتہائی مہلک وائرس کی کوئی ویکسین دستیاب نہیں ہے۔ ایسے میں اسے روکنے کے لیے متاثرہ علاقوں میں لاک ڈاؤن کا اعلان کیا گیا ہے۔اس نئے وائرس نے عالمی ادارہ صحت…
Tumblr media
View On WordPress
0 notes
cryptoking009 · 2 years ago
Text
دنیا پر منڈرایا ماربرگ وائرس کا خطرہ، جسم سے پسینے کی طرح نکلنے لگتا ہے خون، "عالمی ادراہ صحت" نے بلائی ہنگامی میٹنگ - Siasat Daily
واشنگٹن: دنیا ابھی کورونا وائرس وبا کی تباہی سے نکل بھی نہیں پائی تھی کہ ایک اور خطرناک وائرس ماربرگ نے تشویش میں اضافہ کردیا ہے۔ اس ماربرگ وائرس کی وجہ سے افریقی ملک استوائی گنی میں اب تک کم از کم 9 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ ایبولا کی طرح اس انتہائی مہلک وائرس کی کوئی ویکسین دستیاب نہیں ہے۔ ایسے میں اسے روکنے کے لیے متاثرہ علاقوں میں لاک ڈاؤن کا اعلان کیا گیا ہے۔اس نئے وائرس نے عالمی ادارہ صحت…
Tumblr media
View On WordPress
0 notes
urduchronicle · 10 months ago
Text
پاکستان میں ایک ہفتے میں 16 کورونا کیسز کی تصدیق
قومی ادارہ صحت (این آئی ایچ) نے پاکستان میں ایک مرتبہ پھر کورونا کیسز کی تصدیق کردی۔ این آئی ایچ کے مطابق گزشتہ ایک ہفتے میں کورونا کے ملک بھر میں 16 مثبت کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔ اس حوالے سے این آئی ایچ کا بتانا ہے کہ ملک بھر میں 3 ہزار 609 کورونا ٹیسٹ 24 سے 30 دسمبر تک کیے گئے۔ واضح رہے کہ عالمی ادارۂ صحت کے مطابق 41 ممالک میں کورونا کے نئے ویرینٹ جے این ون کے کئی کیسز سامنے آچکے ہیں۔
Tumblr media
View On WordPress
0 notes
cryptosecrets · 2 years ago
Text
دنیا پر منڈرایا ماربرگ وائرس کا خطرہ، جسم سے پسینے کی طرح نکلنے لگتا ہے خون، "عالمی ادراہ صحت" نے بلائی ہنگامی میٹنگ - Siasat Daily
واشنگٹن: دنیا ابھی کورونا وائرس وبا کی تباہی سے نکل بھی نہیں پائی تھی کہ ایک اور خطرناک وائرس ماربرگ نے تشویش میں اضافہ کردیا ہے۔ اس ماربرگ وائرس کی وجہ سے افریقی ملک استوائی گنی میں اب تک کم از کم 9 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ ایبولا کی طرح اس انتہائی مہلک وائرس کی کوئی ویکسین دستیاب نہیں ہے۔ ایسے میں اسے روکنے کے لیے متاثرہ علاقوں میں لاک ڈاؤن کا اعلان کیا گیا ہے۔اس نئے وائرس نے عالمی ادارہ صحت…
Tumblr media
View On WordPress
0 notes
gamekai · 2 years ago
Text
دنیا پر منڈرایا ماربرگ وائرس کا خطرہ، جسم سے پسینے کی طرح نکلنے لگتا ہے خون، "عالمی ادراہ صحت" نے بلائی ہنگامی میٹنگ - Siasat Daily
واشنگٹن: دنیا ابھی کورونا وائرس وبا کی تباہی سے نکل بھی نہیں پائی تھی کہ ایک اور خطرناک وائرس ماربرگ نے تشویش میں اضافہ کردیا ہے۔ اس ماربرگ وائرس کی وجہ سے افریقی ملک استوائی گنی میں اب تک کم از کم 9 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ ایبولا کی طرح اس انتہائی مہلک وائرس کی کوئی ویکسین دستیاب نہیں ہے۔ ایسے میں اسے روکنے کے لیے متاثرہ علاقوں میں لاک ڈاؤن کا اعلان کیا گیا ہے۔اس نئے وائرس نے عالمی ادارہ صحت…
Tumblr media
View On WordPress
0 notes
marketingstrategy1 · 2 years ago
Text
پرائیویسی کیسے رکھی جاتی ہے؟
شاہین آفریدی عوام سے اپنی شادی کی تصاویر وائرل نہ کرنے کی درخواست کرتے رہے۔ (فوٹو: فائل) یہ ان دنوں کی بات ہے جب دنیا بھر میں بالعموم اور بھارت میں بالخصوص کورونا وائرس عروج پر تھا۔ انہی دنوں تبلیغی جماعت کے امیر مولانا سعد کاندھلوی مقدمہ درج ہونے کی وجہ سے اس وقت دنیا بھر کے میڈیا کی شہ سرخیوں میں آئے۔ بعد ازاں اس مقدمے میں تعزیرات ہند دفعہ 304 کا اضافہ کیا گیا، جس کا مطلب تھا کہ جرم ثابت ہونے…
Tumblr media
View On WordPress
0 notes
toptopic4u · 2 years ago
Text
کورونا وائرس؛ 24 گھنٹوں کے دوران 9 افراد متاثر، 9 کی حالت تشویشناک
ملک میں مثبت کیسز کی شرح 0.24 فیصد ریکارڈ ہوئی (فوٹو: ٹوئٹر)  اسلام آباد: ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے متاثر 9 نئے مریض رپورٹ ہوئے جبکہ دیگر 9 متاثرین کی حالت تشویشناک ہے۔ قومی ادارہ صحت کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے دوران 3 ہزار 726 ٹیسٹ کیے گئے، جن میں سے 9 افراد کے نتائج مثبت آئے۔ جس کے نتیجے میں ملک میں مثبت کیسز کی شرح 0.24 فیصد ریکارڈ ہوئی۔ مزید…
Tumblr media
View On WordPress
0 notes
airnews-arngbad · 2 years ago
Text
آکاشوانی اورنگ آباد‘ علاقائی اُردو خبریں: بتاریخ: 03 اپریل 2023‘ وقت: صبح 09:00 تا 09:10
 ::::: سرخیاں::::::
چند اہم خبروں کی سرخیاں سماعت کیجیے:
٭ مجاہدِ آزادی وِنایک دامودر ساورکر کے کارناموں کے ضمن میں عوامی بیداری پیدا کرنے کیلئے بھارتیہ جنتا پارٹی - شیوسینا کی ساورکر گورو یاترا کا آغاز۔
٭ ملک صدر راج کی جانب گامزن ہے: سابق وزیرِ اعلیٰ اُدّھو ٹھاکرے کی چھترپتی سنبھاجی نگر میں ایک جلسہئ عام میں تنقید۔
٭ ملک میں جب تک نفرت کی سیاست ختم نہیں ہوتی تب تک فسادات ہوتے رہیں گے: سینئر سماجی ورکر تشار گاندھی کا خیال۔
٭ کراڑ پو��ہ فساد کے ضمن میں 28 مجرمین اب تک حراست میں۔
٭ چھترپتی سنبھاجی نگر میں ایک کووِڈ متاثرہ خاتون فوت۔
٭ سابق کرکٹ کھلاڑی سلیم دُرّانی اور مراٹھواڑہ کے مشہور پلاسٹک سرجن ڈاکٹر اویناش ییڑیکر چل بسے۔
اور۔۔ ٭  آئی پی ایل کرکٹ مقابلے راجستھان رایلس اور رائل چیلنجرس بنگلورو کامیاب۔
***** ***** *****
اب خبریں تفصیل سے:
مجاہدِ آزادی ونایک دامودر ساورکر کے کارناموں کے ضمن میں عوامی بیداری پیدا کرنے کیلئے بھارتیہ جنتا پارٹی- شیوسینا کی ساورکر گورو یاترا کا کل سے آغاز ہوا۔ تھانے میں وزیرِ اعلیٰ ایکناتھ شندے اس یاترامیں شامل ہوئے۔ انھوں نے ساورکر کی تصویر کو پھول پہناکر خراجِ عقیدت پیش کیا۔ اس موقع پر بھارتیہ جنتا پارٹی کے سینئر رہنماء وِنئے سہستر بدّھے‘ رکنِ اسمبلی نرنجن ڈاؤکھرے سمیت کئی معزز شخصیتیں موجود تھیں۔ بھارتیہ جنتا پارٹی‘ اسی طرح شیوسینا ورکرس کثیر تعداد میں اس یاترامیں شامل ہوئے۔ یہ گورو یاترا ساورکر سے محبت‘ عقیدت‘ حب الوطنی ظاہر کرنے والی یاترا ہے۔ وزیرِ اعلیٰ نے یہ بات کہی ہے۔ ممبئی میں کل دادر میں ساورکر ایوان سے مجاہد ِ آزادی ساورکر گورو یاترا کا آغاز ہوا۔ ممبئی میں بھارتیہ جنتا پارٹی کے صدر اشیش شیلار‘ مقامی رکنِ اسمبلی سدا سرونکر سمیت کثیر تعداد میں بھارتیہ جنتا پارٹی اور شیوسیناکے ورکرس اس یاترا میں شامل ہوئے۔ 
چھترپتی سنبھاجی نگر میں سمرتھ نگر علاقے میں ساورکر کے مجسّمے کو خراجِ عقیدت پیش کرکے یاترا کی شروعات ہوئی۔ مرکزی مملکتی وزیرِ مالیات ڈاکٹر بھاگوت کراڑ‘ سرپرست وزیر سندیپان بھومرے‘ امدادِ باہمی وزیر اتل ساوے‘ رکنِ اسمبلی سنجے شرساٹھ، رکنِ اسمبلی پردیپ جیسوال‘ رکنِ اسمبلی ہری بھاؤ باگڑے سمیت کئی معزز شخصیتیں اس موقع پر موجود تھیں۔ یہ یاترا مراٹھواڑہ کے تمام شہروں میں جائیگی۔
***** ***** *****
ہمارا ملک صدر راج کی جانب گامزن ہے۔ ایسی تنقید سابق وزیرِ اعلیٰ اُدّھو ٹھاکرے نے کی ہے۔ وہ کل چھترپتی سنبھاجی نگر میں مہاوِکاس آگھاڑی کے جلسہئ عام سے مخاطب تھے۔ حزبِ مخالف کے رہنماؤں پر کارروائی کرکے آواز کو دبانے کی کوشش کی جارہی ہے۔ یہ بات اُدّھو ٹھاکرے نے کہی۔ بھارتیہ جنتا پارٹی نے شیوسینا کو چھوڑ کر مہا وِکاس آگھاڑی کی حکومت گرائی، اس کا حوالہ دیتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ملک میں دیگر ریاستوں میں بھارتیہ جنتا پارٹی نے اسی طرح سے حکومتیں گرائی اور اقتدار حاصل کیا۔ اس جلسہ میں حزبِ محالف پارٹی رہنماء اجیت پوار، امبا داس دانوے‘ راشٹروادی کانگریس پارٹی کے ریاستی صدر جینت پاٹل‘ سابق وزیرِ اعلیٰ اشوک چوہان‘ انیل پرب سمیت کئی معزز شخصیتیں موجود تھیں۔ مراٹھواڑہ مکتی سنگرام کے امرت مہوتسو سال کو بڑے پیمانے پر منانے کیلئے ریاستی حکومت ردّ عمل نہیں کررہی ہے۔ یہ حکومت مراٹھواڑہ کے عوام کی توہین کررہی ہے۔ ایسی تنقید اجیت پوار نے عائد کی ہے۔ ساورکر کے ضمن میں عزت ہے تاہم انھیں اب تک بھارت رتن کیوں نہیں دیا گیا۔ ایسا سوال پوار نے کیا۔ 
مہاوِکاس فرنٹ حکومت نے کورونا کے بحران میں جس طرح سے ریاست کو نکالا‘ ان دو سال کو تاریخ میں درج کرنا چاہیے۔ ایسا خیال کانگریس رہنماء باڑا صاحب تھورات نے ظاہر کیا۔ راہل گاندھی نے حکومت سے سوال پوچھا اس لیے ان پر کارروائی کی گئی۔ ایسا الزام انھوں نے عائد کیا۔ مہا وِکاس آگھاڑی کے مقامی عہدیدار‘ اسی طرح شہری کثیر تعداد میں اس اجلاس میں موجود تھے۔
***** ***** *****
ریاست میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ پر قابو پانے کیلئے منعقد کی گئی عوامی صحت شعبے کی میٹنگ میں کل جائزہ لیا گیا۔ اس میٹنگ میں ضلعی سطح پر اسپتالوں کی تیاری‘ ادویات کا ذخیرہ‘ اسی طرح دیگر سہولتوں کا جائزہ لیا گیا اور ضروری ہدایتیں دی گئیں۔ کووِڈ کی تیاری کے ضمن میں 10  اور 11  اپریل کو ماک ڈِرِل لی جائیگی‘ اسی طرح ہر ضلع میں کنٹرول یونٹ شروع کیا جائیگا۔ ایسی ہدایت شعبہئ صحت کے سیکریٹریوں نے اس میٹنگ میں دی۔ 
***** ***** *****
ملک میں جب تک نفرت کی سیاست ختم نہیں ہوتی تب تک فسادات ہونے کے معاملے پیش آتے رہیں گے۔ ایسا خیال سینئر سماجی ورکر تشار گاندھی نے ظاہر کیا ہے۔ چھترپتی سنبھاجی نگرمیں کل ”شہر میں تناؤ اور شہری کے طور پر ہماری ذمہ داری“ اس عنوان پر ریاستی سطح کی میٹنگ ہوئی۔ اس موقع پر گاندھی مخاطب تھے۔
***** ***** *****
چھترپتی سنبھاجی نگر میں رام نومی کے دِن کراڑ پورہ میں ہوئے فسادات کے ضمن میں 28 مجرمین کو اب تک حراست میں لیا گیا ہے۔ پولس کمشنر ڈاکٹر نکھل گپتا نے کل صحافتی کانفرنس میں اس کی اطلاع دی۔ سائبر سیل کی مدد سے CCTV فوٹیج کے ذریعے سے فساد میں حملہ آور کی شناخت کرکے حراست میں لیا جائیگا۔ اب تک 50 سے زیادہ افراد کی شناخت ہوگئی ہے‘ اس میں سے 28  افراد کو حراست میں لیا گیا ہے‘ چند افراد فرار ہے۔ یہ بات پولس کمشنر نے کہی ہے۔
***** ***** *****
چھترپتی سنبھاجی نگر میں کل ایک کووِڈ متاثرہ خاتون فوت ہوگئی۔ عثمان پورہ پیر بازار کی اس رہائشی خاتون کا ایک نجی اسپتال میں علاج جاری تھا۔ اسی بیچ کل شہر میں 7 نئے مریضوں کی تصدیق ہوئی۔ اس کی وجہ سے کورونا سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 47 ہوگئی ہے۔ شہری گھر سے باہر جاتے وقت احتیاط برتیں‘ ماسک کا استعمال کریں‘ سینیٹائزر کا استعمال کریں‘ ایسی اپیل میونسپل کارپوریشن نے کی ہے۔
***** ***** *****
سابق کرکٹ کھلاڑی سلیم دُرّانی کا کل گجرات کے جام نگر میں انتقال ہوگیا۔ وہ 88برس کے تھے۔ دُرّانی نے بھارت کیلئے 29 کرکٹ ٹسٹ میچ کھیلے۔ 1969 میں ریلیز ہوئی ایک معصوم‘ اسی طرح 1973 میں ریلیز ہوئی چرتر ان ہندی فلموں میں انھوں نے کام کیا تھا۔ دُرّانی کے انتقال پر وزیرِ اعظم نریندر مودی نے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔
***** ***** *****
مراٹھواڑہ شکشن پرسارک منڈل کے خزانچی ڈاکٹر اویناش ییڑیکر کل قلبی حملے کے باعث چل بسے۔ وہ 67 برس کے تھے۔ مراٹھواڑہ کے مشہور پلاسٹک سرجن کے طور پر وہ پہچانے جاتے تھے۔ ڈاکٹر بابا صاحب امبیڈکر مراٹھواڑہ یونیورسٹی کے مینجمنٹ کونسل کے گورنر کے منتخب کردہ رُکن کے طور پر انھوں نے کام کیا۔ ان کے جسدِ خاکی پر آج چھترپتی سنبھاجی نگر میں آخری رسومات ادا کی جائیں گی۔
***** ***** *****
انڈین پریمیر لیگ IPL کرکٹ مقابلے میں کل راجستھان رایلس نے سن رائزرس حیدرآباد کو 72 رنز سے شکست دی۔ راجستھان رایلس نے پہلے بلّے بازی کرتے ہوئے 5 وِکٹس کے نقصان پر 203 رنز بنائے۔ اس ہدف کا پیچھا کرتے ہوئے سن رائزر حیدرآباد کی ٹیم مقررہ اوورس میں 8 وِکٹس کے نقصان پر 131 رنز بناسکی۔ 
دیگر ایک میچ میں رایل چیلنجرس بنگلورو ٹیم نے ممبئی انڈینس کو 8 وِکٹس سے شکست دے دی۔ پہلے بلّے بازی کرتے ہوئے ممبئی کی ٹیم نے 172 رنز کا نشانہ دیا۔ اس ہدف کو بنگلورو کی ٹیم نے سولہویں اوور میں حاصل کرلیا۔
***** ***** *****
چھترپتی سنبھاجی نگر میں ریلوے اسٹیشن کے پِٹ لائن کے کام کا کل عملی طور پر آغاز ہوا۔ چھ ماہ میں سولہ ڈبوں کی پِٹ لائن تیار کی جائیگی۔ اس کی اطلاع ریلوے محکمے نے دی۔ گذشتہ سال 30  اکتوبر کو ریلوے وزیر اشونی ویشنو کے ہاتھوں پِٹ لائن کے کام کی بھومی پوجن تقریب عمل میں آئی تھی۔
***** ***** *****
لاتور کے ضلع کلکٹر پرتھوی راج بی پی کو ممبئی ہائیکورٹ کی اورنگ آباد بینچ میں حاضر رہنے کا حکم دیا ہے۔ کلّاری میں سرکاری اراضی پر ناجائز قبضہ جات کے ضمن میں داخل عرضداشت کے تحت بینچ نے یہ حکم صادر کیا ہے۔ کلّاری میں زلزلے کی بازآبادکاری کے بعد سرکاری اراضی سے ناجائز قبضہ جات ہٹانے کے ضمن میں رہائشی سدھیر ساگر نے عرضداشت داخل کی تھی۔ سرکاری اراضی کی فکر کرنے کا کام ضلع کلکٹر کا ہے‘ اس لیے عدالت نے ضلع کلکٹر کو نوٹس روانہ کرکے حلف نامہ داخل کرنے کیلئے کہا ہے۔ 
***** ***** *****
::::: سرخیاں::::::
آخرمیں چند اہم خبروں کی سرخیاں دوبارہ سماعت کیجیے:
٭ مجاہدِ آزادی وِنایک دامودر ساورکر کے کارناموں کے ضمن میں عوامی بیداری پیدا کرنے کیلئے بھارتیہ جنتا پارٹی - شیوسینا کی ساورکر گورو یاترا کا آغاز۔
٭ ملک صدر راج کی جانب گامزن ہے: سابق وزیرِ اعلیٰ اُدّھو ٹھاکرے کی چھترپتی سنبھاجی نگر میں ایک جلسہئ عام میں تنقید۔
٭ ملک میں جب تک نفرت کی سیاست ختم نہیں ہوتی تب تک فسادات ہوتے رہیں گے: سینئر سماجی ورکر تشار گاندھی کا خیال۔
٭ کراڑ پورہ فسادات کے ضمن میں 28 مجرمین اب تک حراست میں۔
٭ چھترپتی سنبھاجی نگر میں ایک کووِڈ متاثرہ خاتون فوت۔
٭ سابق کرکٹ کھلاڑی سلیم دُرّانی اور مراٹھواڑہ کے مشہور پلاسٹک سرجن ڈاکٹر اویناش ییڑیکر چل بسے۔
اور۔۔ ٭  آئی پی ایل کرکٹ مقابلے راجستھان رایلس اور رائل چیلنجرس بنگلورو کامیاب۔
***** ***** *****
0 notes