Tumgik
#اداکارہ مہوش حیات
googlynewstv · 25 days
Text
کیا مہوش حیات کی 8سال بعد ڈراموں میں واپسی ہورہی ہے؟
پاکستان کی معوف اداکارہ مہوش حیات کی 8 سال بعد ڈراموں میں واپسی کی خبریں،مگر تصدیق نہیں کی۔ سوشل میڈیا پر خبریں زیرگردش ہیں کہ اداکارہ 2016ء کے بعد پہلی بار ڈراموں میں واپس آنے کو تیار ہیں اور اس بار اداکار احسن خان ان کے ہمراہ اداکاری کے جوہر دکھائیں گے۔ واضح رہے کہ ہ ٹیلی فلم ’اجازت‘ کے ذریعے مہوش حیات نے ٹی وی اسکرین پر واپسی کی۔ہمراہ معروف ڈیزائنر حسن شہریار یاسین (ایچ ایس وائے) نے اداکاری…
0 notes
cryptosecrets · 2 years
Text
پاکستانی فلموں میں خواتین کو کمزور دکھایا جاتا ہے، مہوش حیات
کراچی: پاکستان کی خوبرو اداکارہ مہوش حیات نے کہا ہے کہ پاکستانی فلموں میں خواتین کو مجبور اور کمزور دکھایا جاتا ہے۔ ’دی مرزا ملک شو‘ میں اداکارہ نے فواد خان کے ساتھ اپنے کام کے تجربات سمیت شوبز کیریئر کی مختلف پہلوؤں پر تبادلہ خیالات کیا ہے۔ ہالی وڈ کے پروجیکٹ ’مس مارول‘ کے تجربات کو گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ کا کہنا تھا کہ وہ ایک بہترین تجربہ تھا، ایک کراچی کی لڑکی کا ہالی وڈ تک جانا میرے لئے…
Tumblr media
View On WordPress
0 notes
marketingstrategy1 · 2 years
Text
مہوش حیات کو بولڈ وڈیو پر عوام کی طرف سے تنقید کا سامنا
مہوش حیات کو بولڈ وڈیو پر عوام کی طرف سے تنقید کا سامنا
مہوش حیات نے اس مختصر وڈیو میں ایک بولڈ لباس پہنا ہوا ہے جو ان کے مداحوں کو پسند نہیں آیا۔ فوٹو: فائل  لاہور: پاکستانی اداکارہ مہوش حیات کو انسٹاگرام پر ایک بولڈ ریل (مختصر وڈیو)  بنانے پر عوام کی طرف سے تنقید کا سامنا ہے۔ تمغہ امتیاز کی حامل باصلاحیت اداکار نے انسٹاگرام پر ایک ریل اپلوڈ کی ہے جس کے کیپشن میں انہوں نے لکھا کہ وہ پیزا لینے جارہی ہیں۔ مہوش حیات نے اس مختصر وڈیو میں ایک بولڈ لباس…
Tumblr media
View On WordPress
0 notes
mubashirnews · 2 years
Text
fifa world cup ’مہوش حیات کی ڈیوڈ بیکھم کے ساتھ ’سیلفی‘ وائرل
fifa world cup ’مہوش حیات کی ڈیوڈ بیکھم کے ساتھ ’سیلفی‘ وائرل
پاکستان شوبز انڈسٹری کےمعروف اداکار ہمایوں سعید ، اداکارہ سجل علی ،مہوش حیات سمیت کئی ستارے  فیفا ورلڈ کپ  میں شرکت کیلئے قطر پہنچے اور سوشل میڈیا پر فائنل دیکھتے ہوئے تصاویر بھی شیئر کیں۔ فیفا ورلڈ کپ میں قومی فٹ بال ٹیم تو نہیں تھی لیکن پاکستان میں یہ کھیل بڑی دلچسپی سے دیکھا اور کھیلا جاتا ہے جہاں دنیا بھر سے لاکھوں فٹبال شائقین نے ورلڈ کپ کیلئے قطر کا رُخ کیا وہیں پاکستان شوبز انڈسٹری کے…
Tumblr media
View On WordPress
0 notes
weaajkal · 3 years
Text
اداکارہ مہوش حیات نے شفقت محمود سے بڑا مطالبہ کردیا
اداکارہ مہوش حیات نے شفقت محمود سے بڑا مطالبہ کردیا #MehwishHayat #Actor #aajkalpk
لاہور: اداکارہ مہوش حیات نے وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود سے امتحانات منسوخ کرنے کی درخواست کردی ہے۔ اداکارہ مہوش حیات  نے اپنی ٹوئٹ میں وزیر تعلیم کو مینشن کرتے ہوئے کہا ہے کہ امتحانات کے لیے طلبہ کے ساتھ زبردستی کرنا غلط ہے۔ یہ ناصرف کرونا کی تیسری لہر میں خطرناک ثابت ہوگا بلکہ منتشر تعلیمی ماحول میں ناانصافی بھی ہوگی۔ انہوں نے وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود سے اپیل کی کہ باقی ممالک کی طرح پاکستان…
Tumblr media
View On WordPress
0 notes
45newshd · 5 years
Photo
Tumblr media
جاوید آفریدی اور اداکارہ مہوش حیات کو سول ایوارڈ کس بنیاد پردیا گیا؟ تشویش کا اظہار کر دیا گیا اسلام آباد (این این آئی)سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے کیبنٹ سیکرٹریٹ نے پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی اور اداکارہ مہوش حیات کو سول ایوارڈ دینے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ جمعرات کو سینیٹر طلحہ محمود کی زیر صدارت سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے کیبنٹ سیکرٹریٹ کا اجلاس ہوا جس میں بلوچستان میں کوٹے کے مطابق سرکاری ملازمتیں نہ دینے پر کمیٹی نے اظہار تشویش کیا۔
0 notes
urdu-poetry-lover · 4 years
Text
Tumblr media
دنیا کی نظر میں یہ ایک بے جوڑ شادی تھی۔ رنگ ونور کی دنیا کی اپسرااور ساحرہ نے اپنے آپ سے 30سال بڑے استاد سے شادی رچا لی تھی۔ و ہ شخص شکل وصورت سے بھی وحید مراد, محمد علی اور دلیپ کمار سے دور تک مشابہت نہیں رکھتاتھا۔ شوبز سے وابستہ افراد کو عموماََ روپے کا پجاری سمجھاجاتاہے, غازے کی تہیں چہروں پہ سجانے والیاں اپنا اور اہل خانہ کا مستقبل محفوظ بنانے کی غرض سے وڈیروں, جاگیرداروں اور صنعت کاروں سے خفیہ شادیاں رچالیاکرتی ہیں ۔ لیکن اس شادی میں ایسی کسی ’’بیمہ پالیسی ‘‘ کاخیال بھی نہیں رکھاگیاتھا۔
اس نے ریڈیو لاہور میں استاد کو گاتے سنا تو اسے ایسا محسوس ہواکہ جیسے سب کچھ تھم گیاہو۔ استاد کے سروں کا جادو اس پر چل گیاتھا۔ وہ بے خود ہوگئی ۔ اس کی روح اور دل ودماغ اس سے سوال کررہے تھے کیاکوئی ایسے بھی گاسکتاہے؟؟اس نے اسی لمحے فیصلہ کرلیاکہ وہ سب کچھ چھوڑ دے گی۔ لائم لائٹ، اسٹارڈم اور روپے پیسے کوٹھکرانا آسان نہیں ہوتالیکن اس نے سب کچھ چھوڑ کر استاد سے شادی کی اور گوشہ نشینی اختیار کرلی ۔ استاد اور معروف اداکارہ 26سال تک ایک ساتھ رہے اور پھر موت نے یہ رشتہ توڑ ڈالا۔
یہ فلم اور ڈرامے کی کہانی نہیں بلکہ اداکارہ عارفہ صدیقی اور استاد نذر حسین کی زندگی کا سچ ہے۔ عارفہ صدیقی جیسی باصلاحیت, خوبصورت اورمقبول فنکارہ کی زندگی میں یہ تبدیلی کیسے آئی ؟ میں یہ دعویٰ نہیں کرتاکہ اس Transformationکے روحانی اور نفسیاتی پہلوئوں سے مکمل آگاہی رکھتاہوں مگر میں نے عارفہ صدیقی کو قریب سے دیکھا ہے ۔ شاید وہ جوار بھاٹے عشق سمندر میں غرق ہونے کے اشارے تھے جو میں نے دیکھے تھے؟
یہ وہ زمانہ تھا جب مجھے صحافت سے وابستہ ہوئے ابھی دوتین سال ہی ہوئے تھے لیکن عارفہ اس وقت کی سپراسٹار تھی۔ مختلف ٹی وی ڈراموں میں عارفہ نے فردوس جمال, عابد علی اور قوی خان جیسے مستند ادا کاروں کے سامنے جاندار پرفارمنس سے اپنے آپ کو منوا لیاتھا۔ میرا جگری دوست ببوبرال اور برادرم سہیل احمد اس وقت تک اسٹارز نہیں بنے تھے مگر دونوں عارفہ کے بہت قریب تھے۔ ببوبرال تو عارفہ کے عشق میں بری طرح مبتلا تھا۔
میں نے کئی مرتبہ ببو برال سے کہا۔ ۔ لگتاہے یہ لو اسٹوری ون وے ہے۔ وہ فنکاروں کی فنکار جانی گئی, سبھی اس کے گن گاتے تھے, عارفہ چھوٹی عمر میں ایک برینڈ بن چکی تھی۔ مہوش حیات, صباقمر اور ماہرہ خان میں کوئی بھی ایسی نہیں جسے آج کی عارفہ صدیقی قرار دیا جاسکے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ عارفہ جتنی عمدہ اداکارہ تھی اتنی ہی اچھی گلوکارہ بھی تھی۔ عارفہ نے اپنے چند سال کے کیرئیر میں ٹی وی اور تھیٹر کے ساتھ ساتھ فلم کی بڑی اسکرین پر بھی کامیابیاں سمیٹیں اور پھر استا د نذر سے شادی کرکے اپنی چکاچوند زندگی سے کنارہ کشی اختیار کرلی۔
پاکستان ٹیلی وژن کی انتظامیہ نے 80کی دہائی کے آغاز میں مادام نورجہاں سے گانے کی درخواست کی تو ملکہ ترنم نے شرط عائد کردی کہ اگر ان کے لئے استاد نذر کمپوزیشن کریں گے تو وہ گائیں گی۔ اس پروگرام جس کانام ’’ترنم ‘‘ تھا اس کیلئے استاد نے نورجہاں سے جو غزلیں گوائیں انہیں شہکار قراردیا جاسکتاہے۔ رات پھیلی ہے تیرے سرمئی آنچل کی طرح، ہم ہیں نکہت ہیں نہ گل ہیں، نگاہ جور سہی دیکھئے تو کم سے کم, دل دھڑکنے کا سبب یاد آیا، بیگانہ وار ان سے ملاقات ہوتوہو، تلاش کرتے رہوجیسی غزلیں ترنم کے لئے ریکارڈ ہوئیں۔
مہدی حسن اور نورجہاں کی طرح لتا منگیشکر اور آشابھوسلے جیسی گلوکارائیں بھی استاد نذر کی کمپوزیشنز گانے کی خواہشمند رہیں مگر دونوں ملکوں کے مابین سیاسی, ثقافتی اور تجارتی تعلقات آڑے آتے رہے۔ استاد 82سال کی عمر میں پھیپھڑوں کے سرطان کے باعث اس دنیا سے رخصت ہوئے۔ ان کی موت کی خبر پولیس مقابلہ ’’فیم ‘‘ مفرور افسر اور اس اینکر پرسن کی اندھا دھند خبروں کے سامنے گم ہوگئی جس نے زینب کے بہیمانہ قتل سے بھی ’’ریٹنگ ‘‘بٹور نے کی کوشش کی۔ استاد نذر کی پھوہڑی پر بیٹھا عارفہ سے اظہار تعزیت کررہاتھا۔
وہ کالے کپڑے میں ملبوس تھی دکھ اور کرب تواس کے نقوش کا حصہ بن گئے تھے لیکن آنکھوں کے آنسو خشک نہیں ہوئے تھے۔ اس نے لمحہ بھر میں مجھے پہچان لیاحالانکہ داڑھی بڑھانے کے بعد میں اپنوں کی نظروں سے یوں اوجھل ہو جاتاہوں جیسے سندھ پولیس رائو انوارکو ڈھونڈ نہیں پارہی۔ عارفہ, استاد نذر کے رنگ میں رنگی گئی ہے۔ دونوں میڈیا سے بیزار رہے۔ اس نے مجھ سے پوچھا آپ لاہور میں ہو؟میں نے بتایاجیونیوز کے پروگرام ’’خبرناک ‘‘ کا Content Head ہوں اور روزنامہ جنگ میں کالم بھی لکھ رہاہوں۔
اس رات بہت دیر تک عارفہ کے پاس بیٹھا استاد کو یاد کرتارہا۔ فروری 1999میں بھارتی وزیراعظم واجپائی لاہور آئے تو دیوآنند, شتروگھن سنہا, سریندر کور، مہندر کپور اور نغمہ نگار جاوید اختر بھی ساتھ آئے۔ بھارتی فنکاروں کو میں نے جنگ فورم میں مدعوکیا توجاوید اختر نے عارفہ صدیقی کو بھی دعوت دینے کی فرمائش کردی۔ وہ فورم میں آئیں تو جاوید اختر نے مجھ سے کہاکہ اگر میںعارفہ اور استاد سے ایک میوزک البم کی ڈیل کروادوں تو یہ دونوں ملکوں کے مابین ٹریک ٹو ڈپلومیسی کی بابت ایک اہم قدم ہوگا۔ جاوید اختر نے اس کام کیلئے مجھے 5لاکھ روپے کی پیشکش بھی کی تھی لیکن یہ بیل منڈھے نہ چڑھی ۔ عارفہ نے جس وقت استاد سے شادی کی وہ اپنے کیرئیر کا بوم انجوائے کررہی تھی ۔ بالی وڈ جیسے بڑے پلیٹ فارم پر بھی اس کے لئے ریڈکارپٹ بچھائے گئے لیکن اس نے سب کچھ چھوڑ دیا۔ ۔ کیوں؟
مزاح نگار ڈاکٹر محمد یونس بٹ انسانی نفسیات سے گہری دلچسپی رکھتے ہیں۔ ان سے بات ہوئی تو انہوں نے عارفہ اور استاد کے رشتے کو عشق اورمحبت کے ساتھ ساتھIntellectual Compatibility کی ایک مثال بھی قرار دیا۔ انسانی دماغ خود انسان کے لئے ان گنت بھیدوںکامنبع ہے۔ Hypothalamus دماغ کا اہم حصہ ہے جس کے وسط میں واقع ایک دوسرے حصے کو Love center کانام دیاگیاہے۔ 6سے 10اور 8سے 10سال کی عمر تک انسان کا دماغ پسند ناپسند سمیت شخصیت کے بنیادی اوصاف وضع کرلیتاہے۔ اس عمر میں انسانی دماغ مختلف ٹکڑوں اور حصوں بخروں میں جوتصویریں بناتاہے وہی اسے عالم شباب میں پرکشش لگتی ہیں۔
اس کی مثال یوں بھی ہے کہ ریڈیو سنتے ہوئے صاف آواز اسی وقت سنائی دیتی ہے جب مطلوبہ فریکونسی میچ کرجائے۔ انسان کے دل کی دھڑکنیں اس وقت بے ترتیب ہوتی ہیں جب وہ اپنے لاشعور میں بنی اس تصویر سے مشابہت رکھتا کوئی چہرہ دیکھتاہے۔ عشق، محبت، روما ن اور فلرٹ جیسے احساسات لوسینٹرکے محتاج رہتے ہیں۔ بعض لوگوں کے نزدیک شکل وصورت سے زیادہ نظریات, خیالات، احساسات اور فنکارانہ جمالیات جیسے عناصر اہم ہوتے ہیں۔ یہ اپنی جسمانی ضروریات کواپنی روحانی کیفیات کے سامنے سرنڈر کردیتے ہیں۔ یہ لوگ ریلوکٹے نہیں بلکہ بہت زیادہ ذہین ہوتے ہیں۔
عارفہ اور استاد کے رشتے کو اگر سائنسی علم کا عنوان نہ دیاجاسکے تو اسے گوتم سدھارتھ اور سلطنت مگدھ کی داستان سے بھی سمجھنا چاہیے۔ بدھا جیسا عظیم تارک الدنیا سلطنت مگدھ کا شہزادہ تھا, ریاست کی خوبصورت عورت یشودراسے اس کابیٹا بھی تھا مگر ایک رات وہ اپنی خوشبودار خواب گاہ سے اٹھااور اس نے نروان لے لیا۔ گوتم بدھ نے کہاتھاکہ وجود کے تمام عناصر عارضی ہیں۔ ۔ ہرشے ناپائیدار ہے، وجود آتا ہے, ہوتااور چلاجاتاہے ۔ جن چیزوں اور لوگوں کی پائیداری پر ہم یقین رکھتے ہیں وہ عارضی واقعات کے سواکچھ بھی نہیں۔ ہماری خواہشات اور ضرورتیں ہی ان کی پائیداری کاسراب پیدا کرتی ہیں.
طاہر سرور میر
بشکریہ:- بزم جاوداں
کاپی
2 notes · View notes
jeeveypakistan · 5 years
Link
Does the actress receive the Tamgha e Imtiaz Award?
1 note · View note
htvpakistan · 2 years
Text
مہوش حیات کی مغربی میڈیا سے اپیل
مہوش حیات کی مغربی میڈیا سے اپیل
پاکستانی اداکارہ مہوش حیات نے ایمرجنسی بنیادوں پردنیا سے سیلاب متاثرین کی مدد کی درخواست کی مہوش حیات برطانوی رفاہی تنظیم پینی اپیل کی2019 سے پاکستان میں سفیر ہیں ۔ اس تنظیم کے پلیٹ فارم سے اداکارہ نے عالمی برداری کو پاکستان میں سیلاب متاثرین کے حوالے سے مدد کی اپیل کی مغربی میڈیا کو انٹرویو میں اداکارہ مہوش حیات نے کہا کہ پاکستان سیلاب کی تباہ کاریاں بدترین آفات میں سے ایک ہے ۔ پاکستان اس وقت…
Tumblr media
View On WordPress
0 notes
omega-news · 2 years
Text
پاکستانی اداکارہ مہوش حیات کی خوبصورتی کے چرچے بھارت میں بھی ہیں۔ مہوش حیات کے لباس و انداز کو پسند کیا جاتا ہے بالی ووڈ اداکارہ چترانگداسنگھ مہوش حیات سے مشابہت رکھتی ہیں اور وہ اپنے یہ بات فخر سمجھتی ہیں کہ لوگوں کو ان میں مہوش حیات کی جھلک نظر آتی ہے ۔ چترا نے بتایا کہ مہوش حیات کی وجہ سے میں بھی سوشل میڈیا پر بہت مشہور ہو گئی ہوں۔ مجھے انسٹاگرام پربہت سے لوگ ٹیگ کرکے کہتے ہیں کہ میں پاکستانی…
Tumblr media
View On WordPress
0 notes
weaajkal · 4 years
Photo
Tumblr media
کمرشل پر پابندی سے متعلق مہوش حیات کا جواب سامنے آگیا #MehwishHayat #Actor #aajkalpk لاہور: اداکارہ مہوش حیات نے اپنے نئے کمرشل پر پیمرا کی جانب سے پابندی پر انسٹاگرام پر جواب دیا ہے۔
0 notes
Text
مداح مہوش حیات کو’ ’ونڈر وومن“ میں دیکھنے کے خواہاں
مداح مہوش حیات کو’ ’ونڈر وومن“ میں دیکھنے کے خواہاں
کراچی (آواز نیوز)حال ہی میں اختتام پذیر ہونے والی ویب سیریز ’مس مارول‘ میں شاندار اداکاری دکھانے کے بعد مداحوں کو امید ہے کہ مہوش حیات کو اب ہولی وڈ سپر ہیرو وومن فلم ’ونڈر وومن‘ میں بھی کاسٹ کیا جائے گا۔ ’ونڈر وومن‘ بھی مارول اسٹوڈیو کی ہی فلم ہے، جس میں اسرائیلی نڑاد امریکی اداکارہ گال گدوت مرکزی کردار یعنی ’ونڈر وومن‘ ادا کرتی آئی ہیں۔ اب تک مذکورہ سیریز کی دو فلمیں سامنے آ چکی ہیں، جس میں…
Tumblr media
View On WordPress
0 notes
shoukatali · 2 years
Text
ماہرہ خان دیکھنے میں اچھی ہیں مگر اچھی اداکارہ نہیں، لیلیٰ زبیری
ماہرہ خان دیکھنے میں اچھی ہیں مگر اچھی اداکارہ نہیں، لیلیٰ زبیری
ماضی کی مقبول اداکارہ لیلیٰ زبیری نے کہا ہے کہ وہ یہ نہیں کہہ سکتی کہ ماہرہ خان اچھی اداکارہ ہیں، البتہ وہ دیکھنے میں اچھی لگتی ہیں۔ لیلیٰ زبیری نے حال ہی میں شیخ قاسم کو دیے گئے انٹرویو میں نہ صرف ماہرہ خان بلکہ مہوش حیات اور صبا قمر کے حوالے سے بھی کھل کر بات کی اور تین جون کو ریلیز ہونے والی اپنی رومانوی مزاحیہ فلم ’تھوڑی سی سیٹنگ، تھوڑا سا پیار‘ کے حوالے سے بھی باتیں کیں۔ انہوں نے کہا کہ ان…
Tumblr media
View On WordPress
0 notes
urdunewspedia · 3 years
Text
مہوش حیات لباس کی وجہ سے شدید تنقید کی زد میں آگئیں - اردو نیوز پیڈیا
مہوش حیات لباس کی وجہ سے شدید تنقید کی زد میں آگئیں – اردو نیوز پیڈیا
اردو نیوز پیڈیا آن لائین پاکستان شوبز انڈسٹری کی نامور اداکارہ مہوش حیات لباس کی وجہ سے شدید تنقید کی زد میں آگئیں۔ مہوش حیات نے فوٹو اینڈ ویڈیو شئیرنگ ایپ انسٹاگرام پر نئی تصاویر شئیر کی ہیں۔   View this post on Instagram   A post shared by Mehwish Hayat (@mehwishhayatofficial)   View this post on Instagram   A post shared by Mehwish Hayat (@mehwishhayatofficial) شئیر کی گئی تصاویر میں…
Tumblr media
View On WordPress
0 notes
breakpoints · 3 years
Text
حیات نے اسے پکڑنے کی کوشش کرنے والے آدمی کو شرمندہ کر دیا | ایکسپریس ٹریبیون
حیات نے اسے پکڑنے کی کوشش کرنے والے آدمی کو شرمندہ کر دیا | ایکسپریس ٹریبیون
اداکارہ مہوش حیات کو حال ہی میں ایک ملاقات اور مبارکباد کے سیشن کے دوران ایک ساتھی کی جانب سے غیر مطلوبہ رابطے سے بچایا گیا تھا۔ ایکٹ کو لایا گیا۔ پنجاب نہیں جاؤں گی۔ اسٹار کی توجہ اس وقت بنی جب سوشل میڈیا پر ایک وائرل ویڈیو ان تک پہنچی۔ حیات نے اپنے صدمے کا اظہار کیا اور اس شخص کو لائن کراس کرنے پر پکارا جبکہ اپنے ساتھی ریحان صدیقی کا شکریہ بھی ادا کیا اور لوگوں پر زور دیا کہ وہ “سچے حضرات” سے…
Tumblr media
View On WordPress
0 notes
news360updates · 3 years
Text
سال 2022ء نے مہوش حیات کو امید سے کردیا
سال 2022ء نے مہوش حیات کو امید سے کردیا
بہترین فنی صلاحیتوں سے اپنی شخصیت کو لوہا منوانے والی پاکستان کی معروف اداکارہ مہوش حیات نے نئے آنے والے سال سے بہترین اور اچھی امیدیں باندھ لی ہیں۔ تصویریں اور ویڈیوز اپ لوڈ کرنے والی مقبول ایپ انسٹا گرام پر اداکارہ مہوش حیات کی جانب سے ایک ویڈیو شیئر کی گئی ہے۔ یہ بھی پڑھیئے اسد عمر کا ملک بھر میں 15 کروڑ سے زائد ویکسی نیشن کا دعویٰ دیپک پروانی نے وزیراعظم سے تحریک سول نافرمانی کی اجازت مانگ…
Tumblr media
View On WordPress
1 note · View note