Tumgik
#قومی اسپورٹس
urduintl · 6 months
Text
0 notes
urduchronicle · 1 year
Text
سپین کا ورلڈ کپ فاتح سکواڈ قومی ٹیم کا بائیکاٹ ختم کرنے پر راضی
اسپین کا ورلڈ کپ جیتنے والا اسکواڈ بدھ کو قومی ٹیم کا بائیکاٹ ختم کرنے پر راضی ہوگیا جب ملک کی فٹ بال فیڈریشن نے کہا کہ وہ اس کے ڈھانچے میں “فوری اور گہری تبدیلیاں” کرے گا۔ یہ فیصلہ صبح 5 بجے (0300 GMT) ویلینسیا سے ایک گھنٹے کے فاصلے پر اولیوا کے ایک ہوٹل میں سات گھنٹے سے زیادہ کی میٹنگوں کے بعد کیا گیا، جس میں کھلاڑی، RFEF حکام، نیشنل اسپورٹس کونسل (CSD) اور خواتین کی کھلاڑیوں کی یونین FUTPRO…
Tumblr media
View On WordPress
0 notes
risingpakistan · 1 year
Text
عمران خان حاضر ہوں
Tumblr media
کراچی میں اس روز شہید ملت روڈ سے کشمیر روڈ تک تمام راستے سیل کر دیئے گئے تھے تمام اخبار نویسوں کو اسپورٹس کمپلیکس میں جانے کی اجازت نہیں تھی پھر بھی بی بی سی سے وابستہ اقبال جعفری مرحوم نے کوئی ’ٹاکرہ‘ لگایا اور صبح سویرے ہی اندر پہنچ گئے۔ وہاں ایک ’فوجی عدالت‘ میں سابق وزیراعظم محترمہ بےنظیر بھٹو شہید کو بطور گواہ لے کر آنا تھا جہاں کمیونسٹ لیڈر جام ساقی اور ان کے ساتھیوں پر ’بغاوت‘ کا مقدمہ چل رہا تھا۔ شاید ہی پاکستان کی سیاسی تاریخ میں کسی مقدمہ میں اتنے سیاسی رہنما بطور گواہ پیش ہوئے ہوں خان عبدالولی خان سے لے کر غوث بخش بزنجو تک۔ ’خبر‘ کی اصل اہمیت نظر بندی کے بعد پہلی بار بےنظیر بھٹو کا کسی عدالت میں پیش ہونا تھا۔ ذوالفقار علی بھٹو کو پھانسی ہو چکی تھی، میں نیا نیا اس شعبہ میں آیا تھا اور اس مقدمہ کو پہلے روز سے کور کر رہا تھا، مگر دوبار فوجی عدالتوں میں چلنے والے مقدمات کو دیکھ چکا تھا۔ ایک بار خود گواہ کے طور پر بلایا گیا، پی پی پی کے سیاسی کارکن ایاز سموں کے کیس میں کیونکہ اس کی گرفتاری کی تاریخ پر اور میری دی ہوئی خبر میں فرق تھا۔ 
مگر وہ کورٹ کراچی سینٹرل جیل کے پہلے فلور پر تھی جبکہ یہ عدالت اس کمپلیکس میں تھی جس کو ڈپٹی مارشل لا کے ہیڈ کوارٹر میں تبدیل کر دیا گیا تھا۔ بہرحال سخت ترین سیکورٹی میں ان کو پیش کیا گیا اور بی بی سی ریڈیو سے ان کے اور عدالت کے درمیان مختصر مکالمہ سنایا گیا�� جعفری صاحب بھی کمال کے صحافی تھے ’خبر‘ کیا ہوتی ہے اور کیسے نکالی جاتی ہے، نئے آنے والے اور بہت سے ’سینئر صحافیوں‘ کو بھی سیکھنے کی ضرورت ہے۔ بےنظیر نے طویل بیان ریکارڈ کرایا اور جام ساقی اور دیگر کامریڈ کا دفاع کیا ’بغاوت‘ کے مقدمہ کو مسترد کیا اور مارشل لا کو ملک کیلئے نقصان دہ قرار دیا۔ انہیں خود کئی بار سویلین کورٹ اور انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کیا گیا کراچی اور سکھر جیل کا بھی تجربہ رہا۔ سابق وزیراعظم نواز شریف پر 12 اکتوبر 1999 کو سابق صدر اور آرمی چیف جنرل پرویز مشرف کے جہاز کے اغوا کا مقدمہ کراچی ہی کی ایک خصوصی عدالت میں چلایا گیا ملزمان کو ، جن میں شہباز شریف، سعید مہدی (پرنسپل سیکرٹری) اور کئی دیگر رہنما شامل تھے، APC میں لانڈھی جیل سے لایا جاتا۔
Tumblr media
جسٹس (ر) رحمت حسین جعفری جج تھے۔ راقم نے یہ مقدمہ بھی تفصیل سے کور کیا۔ اس سے پہلے 1998 میں کراچی میں گورنر راج لگا تو فوجی عدالتیں بھی قائم ہوئیں اور گو کہ کچھ ماہ بعد سپریم کورٹ نے گورنر راج کو ہی غیر آئینی قرار دے دیا، عدالتیں بھی ختم کر دی گئیں مگر اس دوران غالباً دو ڈکیتی کے ملزمان کو سزائے موت ہو گئی جس میں ایک بنگالی کا مقدمہ انتہائی متنازع تھا۔ اہم بات یہ تھی کہ صحافیوں کو سماعت دیکھنے کی اجازت تھی۔ ہمیں صبح سویرے ملیر کینٹ جانا پڑتا تھا۔ کمرہ انتہائی مختصر سا تھا جس میں بمشکل 10 سے 12 لوگ آ سکتے تھے لہٰذا جو پہلے پہنچ گیا اس کو جگہ مل گئی۔ ویسے تو ہماری تاریخ میں راولپنڈی سازش کیس سے اگرتلہ سازش، حیدرآباد ٹرائل میں نیشنل عوامی پارٹی کیس تک، فیض احمد فیض سے لے کر مولانا مودودی اور شیخ مجیب الرحمان سے ذوالفقار علی بھٹو تک کسی کو اسپیشل کورٹ تو کسی کو ملٹری کورٹ اور کسی کو نام نہاد سویلین عدالتوں سے سزائے موت تک سنائی گئی اور بھٹو کا تو ’جوڈیشل مرڈر‘ تک ہوا مگر اس بار شاید کچھ مختلف ہونے جا رہا ہے اور اگر ایسا ہوتا ہے تو ہم شاید جمہوریت کو مزید کمزور یا شاید مفلوج کر دیں۔
پاکستان کی پارلیمنٹ اگر جمہوری سیٹ اپ میں ایک معزول وزیراعظم کا ٹرائل ملٹری کورٹ میں کرنے کے حق میں فیصلہ کر دے تو مستقبل میں سپریم کورٹ کے فیصلوں کی طرح ایک نظیر قائم ہو جائے گی۔ ابھی تو خود آرمی ایکٹ نافذ کرنے والوں نے یہ فیصلہ نہیں کیا کہ 9 مئی کے قابل ِمذمت واقعات کی سازش اور بغاوت کا مقدمہ سابق وزیراعظم عمران خان پر قائم کیا جائے یا نہیں اور ہو تو کس عدالت میں چلایا جائے مگر قومی اسمبلی نے اس کی اجازت دے دی ہے۔ اگر خان صاحب پر مقدمہ ’ملٹری کورٹ‘ میں چلتا ہے تو یہ ہماری سیاسی تاریخ میں پہلی بار ہو گا کہ کسی سابق وزیراعظم کو ’ملٹری کورٹ‘ کا سامنا بطور ملزم کرنا پڑے وہ بھی ’بغاوت اور سازش‘ میں جس کی سزا عمر قید یا موت بھی ہو سکتی ہے۔ اس وقت تک 9 مئی کے واقعات میں لاہور میں واقع کور کمانڈر ہائوس یا جناح ہائوس، GHQ راولپنڈی، ریڈیو پاکستان پشاور پر حملے اور شہدا کے مجسموں کی بے حرمتی پر 70 سے زائد افراد کا کیسز سویلین عدالتوں سے ملٹری کورٹس منتقل ہو چکے ہیں، جن میں بہرحال تحریک انصاف کا کوئی مرکزی لیڈر شامل نہیں مگر پاکستان تحریک انصاف کے اراکین اسمبلی اور سرکردہ کارکنوں کے ساتھ اس وقت وہی ہو رہا ہے جو 22 اگست 2016 کے بعد متحدہ قومی موومنٹ کے ساتھ ہوا۔ 
وہ دن ہے اور آج کا دن ایک ’تلوار‘ہے جو لٹکا دی گئی ہے۔ ہم شاید آگے بڑھنے کو تیار ہی نہیں۔ اس شہر قائد کی سیاست تو برسہا برس سے ’فارم ہائوس‘ یا مخصوص بنگلوں سے کی جا رہی ہے کبھی کوئی ملزم بن کر حاضر ہوتا ہے تو کبھی گواہ ،’معافی‘ ہو گئی تو آپ مشیر بھی بن سکتے ہیں اور وزیر بھی۔ یہاں تو وزیر اعلیٰ بغیر اکثریت بنے ہیں ہم ایک میئر کے الیکشن کا رونا رو رہے ہیں۔ مجھے تو ان 30 یوسی چیئرمین کی فکر ہے کیونکہ ابھی ’عشق کہ امتحاں اور بھی ہیں۔‘‘ اس پس منظر میں پاکستان کا سیاسی منظر نامہ خود ان سیاست دانوں، دانشوروں، ادیبوں، شاعروں اور سول سوسائٹی کو دعوت فکر دیتا ہے کہ کیا اس ملک میں کبھی جمہوری کلچر فروغ پا بھی سکے گا جہاں کالعدم تنظیموں کو، انتہا پسندوں کو اسپیس دی جا رہی ہے، بات چیت ہو رہی ہے اور یہ عمل خود ہمارے سابق وزیر اعظم نے شروع کیا۔ 
وہ بھی اپنے مخالف سیاست دانوں سے بات کرنا پسند نہیں کرتے تھے علی وزیر، ادریس بٹ اور نہ جانے کتنے سیاسی لوگوں کی غیر قانونی حراست کا دفاع کرتے تھے آج خود ان کی پارٹی کے لوگوں پر مشکل وقت ہے وہ خود سو سے زائد مقدمات کا سامنا کر رہے ہیں۔ بدقسمتی سے آج کے حکمران بھی اسی ڈگر پر ہیں۔ اگر جمہوریت میں بھی اظہار رائے پر پابندی ہو، سیاسی کارکن اور صحافی غائب ہوں۔ کسی جماعت یا لیڈر پر غیر علانیہ پابندی ہو، الیکشن میں بھی مثبت نتائج کا انتظار ہو، ورنہ انتخابات ملتوی کرنے کی باتیں ہورہی ہوں۔ اب اگر اس میں ملٹری کورٹس کا بھی اضافہ ہو جائے اور وہ بھی سابق وزیراعظم پر جس کو ’جمہوری پارلیمنٹ‘ کی بھی حمایت حاصل ہو تو پھر کون سا بہترین انتقام اور کون سا بہترین نظام۔
مظہر عباس
بشکریہ روزنامہ جنگ
0 notes
gamekai · 2 years
Text
محمد حفیظ نے کراچی یونیورسٹی میں داخلہ لے لیا
  کراچی:  قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان محمد حفیظ کا جامعہ کراچی میں داخلہ ہوگیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق محمد حفیظ نے جمعہ کے روزصدر شعبہ ہیلتھ فزیکل ایجوکیشن اینڈ اسپورٹس سائنسز جامعہ کراچی پروفیسرڈاکٹر باسط انصاری کے ہمراہ وائس چانسلرجامعہ کراچی پروفیسر ڈاکٹر خالد محمودعراقی سے ملاقات کی اور انہیں بتایا کہ وہ بھی اس سال سے جامعہ کراچی کے طالبعلم ہیں کیونکہ ان کا شعبہ ہیلتھ فزیکل ایجوکیشن…
Tumblr media
View On WordPress
0 notes
airnews-arngbad · 2 years
Text
آکاشوانی اورنگ آباد‘ علاقائی اُردو خبریں-بتاریخ: 05 جنوری 2023‘ وقت: صبح 09:00-09:10
 Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad.
Date: 05 January-2023
Time: 09:00-09:10 am
آکاشوانی اورنگ آباد
علاقائی خبریں
تاریخ: ۵؍جنوری  ۲۰۲۳ء؁
وقت: ۱۰:۹-۰۰:۹
***** ***** *****
::::: سرخیاں::::::
پیش ہے خاص خبروں کی سرخیاں:
٭ اورنگ آباد میں آج سے ایڈوانٹیج مہاراشٹر ایکسپو کا آغاز۔
٭ زراعت کی مختلف اسکیموں کیلئے اِسرو کی ٹیکنالوجی منفعت بخش ہے: ڈائریکٹر اِسرو ایس سومناتھ۔
٭ بجلی کمپنیوں کی نجکاری زیرِ غور نہیں؛ حکومت کی وضاحت؛ ملازمین کی معلّنہ ہڑتال ختم۔
٭ سائی ریزارٹ معاملے میں سابق وزیر انیل پرب کی املاک ای ڈی نے ضبط کرلی۔
٭ عثمان آباد ضلع میں اسپورٹس اتھاریٹی آف انڈیا کے مراکز کے قیام کا مطالبہ۔
اور۔۔٭ شمال سے خنک ہوائیں داخل ہونے سے ریاست میں درجۂ حرارت میں مزید کمی کا امکان۔
***** ***** *****
اب خبریں تفصیل سے:
اورنگ آباد میں آج سے ایڈوانٹیج مہاراشٹر ایکسپو کا آغاز ہورہا ہے۔ شیندرا کے آرِک سٹی میں آئندہ 8 تاریخ تک چلنے والی اس نمائش کا افتتاح وزیرِ اعظم نریندر مودی کے ہاتھوں بذریعۂ ٹیلی کمیونیکیشن کیا جائیگا۔ مراٹھواڑہ اور اورنگ آباد سمیت آرِک کی صنعتی نکتۂ نظر سے عالمی سطح پر تشہیر کیلئے ریاستی حکومت کے محکمۂ صنعت اور مہاراشٹر اسوسی ایشن آف اسمال اسکیل انڈسٹریز اینڈ ایگریکلچر ’’ماسیا‘‘ کے اشتراک سے یہ نمائش منعقد کی گئی ہے۔ اس ایکسپو میں قومی اور بین الاقوامی صنعتکار حصہ لے رہے ہیں۔
***** ***** *****
مرکزی کابینہ نے قومی گرین ہائیڈروجن مہم کو منظوری دے دی ہے۔ مرکزی کابینہ کے اجلاس کے بعد اطلاعات و نشریات کے وزیر انوراگ ٹھاکر نے کل نئی دہلی میں اخباری نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے یہ اطلاع دی۔ اس مہم کیلئے 19 ہزار 744 کروڑ روپئے کا فنڈ کابینہ نے منظور کیا ۔ سرکاری ذرائع ابلاغ میں بہتری لانے کیلئے ’’براڈ کاسٹنگ انفراسٹرکچر اینڈ نیٹ ورک ڈیولپمنٹ اسکیم‘‘ (BIND) کو بھی کابینی اجلاس میں منظور کیا گیا۔ اس منصوبے کے تحت ذرائع ابلاغ کو نشریات‘ انفراسٹرکچر اور خبروں کے مواد کو بہتر بنانے کیلئے مالی اعانت کی جائیگی۔ اس کیلئے کابینہ نے 2025 تک 2 ہزار 539 کروڑ روپئے مختص کیے ہیں۔
***** ***** *****
اِسرو کے ڈائریکٹر ایس سومناتھ نے کہا ہے کہ انڈین اسپیس ریسرچ آرگنائزیشن (اِسرو) کی تیار کردہ ٹیکنالوجی فصلوں کے انتظامی اُمور اور معاوضے سمیت دیگر اسکیموں میں منفعت بخش ثابت ہوگی۔ ناگپور میںسنت تکڑوجی مہاراج یونیورسٹی میں جاری 108 ویں انڈین سائنس کانگریس میں شرکت کیلئے آنے والے ایس سومناتھ نے اخباری نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے یہ اطلاع دی۔ انھوں نے بتایا کہ خلاء میں موجود 80 فیصد سیٹیلائٹ ناکارہ ہیں۔ اس بات کو نوٹ کرنا ضروری ہے۔
انڈین سائنس کانگریس کی سربراہ ڈاکٹر وجئے لکشمی سکسینہ نے کہا ہے کہ آج کے بچے کل کی ینگ سائنٹفک بریگیڈ ہیں اور قومی سائنس کانگریس اُن کے ہنر و صلاحیتوں کو فروغ دینے کی کوشش کر رہی ہے۔ انڈین سائنس کانگریس میں چائلڈ سائنٹسٹ کانفرنس کی افتتاحی تقریب سے وہ خطاب کررہی تھیں۔ 10 تا 17 برس کی عمر کے کمسن سائنس دانوں نے اس موقع پر مختلف تجربات پیش کیے۔ اس کانفرنس میں کل دوسرے دِن قلبی عارضے اور ذیابطیس کے موضوع پر نئی تحقیقات کے موضوع پر سمینار منعقد ہوا۔ سکسینہ نے کہا کہ اس نئی تحقیق کے باعث نئے طرزِ زندگی میں چند خطرناک نکات سامنے آئے ہیں اور مریض انھیں دیکھتے ہوئے اپنی حفاظت کریں۔
***** ***** *****
ریاستی بجلی ملازمین‘ افسران اور انجینئروں کی سنگھرش سمیتی کی جانب سے معلّنہ ہڑتال کل واپس لے لی گئی۔ نائب وزیرِ اعلیٰ و وزیرِ توانائی دیویندر پھڑنویس نے ریاست کی 32 تنظیموں کے نمائندوں کے ساتھ ملاقات کی۔ اس موقع پر وزیرِ موصوف نے وضاحت کی کہ بجلی کمپنیوں کی نجکاری کا کوئی بھی منصوبہ حکومت کے زیرِ غور نہیں ‘ بلکہ اس کے برخلاف ان کمپنیوں میں 50 ہزار کروڑ روپئے کی اضافی سرمایہ کاری کی جائیگی۔ بجلی ملازمین اور افسران کی ایکشن کمیٹی کے عہدیدار سنجے ٹھاکر نے حکومت کی جانب سے دئیے گئے اس تیقن کے بعد ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کیا۔
***** ***** *****
ریاستی حکومت کے مراٹھی شعبے کی جانب سے ممبئی میں عالمی سمّیلن منعقد کیا گیا۔ وزیرِ اعلیٰ ایکناتھ شندے کے ہاتھوں اس سہ روزہ سمّیلن کا افتتاح ہوا۔ اس موقع پر وزیرِ اعلیٰ نے کہا کہ ممبئی کی مراٹھی شناخت کو زوال پذیر ہونے نہیں دیا جائیگا اور مراٹھی کی تشہیر و ترویج کی غرض سے عالمی سطح پر موجود مراٹھی زبان کے چاہنے والوں کیلئے یہ سمّیلن منعقد کیا گیا ہے۔
***** ***** *****
ریاستی اسمبلی میں حزبِ اختلاف کے قائد اجیت پوار نے وضاحت کی ہے کہ چھترپتی سنبھاجی مہاراج سے متعلق انھوں نے کوئی بھی متنازعہ بیان نہیں دیا۔ کل ممبئی میں ایک اطلاعی کانفرنس میں انھوں نے کہا کہ سنبھاجی مہاراج سوراج کے محافظ تھے‘ انھیں دھرم ویر کا لقب دینے کی ضرورت نہیں ہے اور صرف اس بیان پر ریاست بھر میں ایجی ٹیشن شروع کردیا گیا۔ پوار نے کہا کہ وہ آج بھی اپنے اس بیان پر قائم ہیں۔
***** ***** *****
راشٹروادی کانگریس کے رہنماء دھننجے منڈے کی گاڑی کو منگل کی شب حادثہ پیش آیا۔ جس میں منڈے کی پسلیوں پر چوٹ آئی۔ سماجی رابطے پر منڈے نے بتایا کہ ڈرائیور سے گاڑی بے قابو ہوجانے کی وجہ سے یہ حادثہ پیش آیا۔ علاج کیلئے انھیں بریج کینڈی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
***** ***** *****
قومی کرکٹ کھلاڑی رشبھ پنت کو کل ممبئی کے کوکیلا بین اسپتال میں داخل کیا گیا۔ گذشتہ ماہ کی 30 تاریخ کو دہلی- دہرہ دوران شاہراہ پر حادثے میں زخمی ہونے کے بعد سے وہ دہرہ دون کے اسپتال میں زیرِ علاج تھے۔ اس سلسلے میں جاری خبروں میں بتایا گیا ہے کہ پنت کی صحت فی الحال بہتر ہے اور ممبئی میں اُن کے گھٹنوں پر عملِ جراحی متوقع ہے۔
***** ***** *****
انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ ED نے غیر محسوب دولت کو جائز کروانے کے معاملے میں ٹھاکرے گروپ کے رہنماء اور سابق وزیر انیل پرب کی 10کروڑ 20لاکھ روپئے کی املاک عبوری طور پر ضبط کرلی ہے۔ وزارتِ ماحولیات کی جانب سے انیل پرب‘ سائی ریزارٹ‘ سی شنکھ ریزارٹ اور دیگر کے خلاف داپولی کے مجسٹریٹ کے روبرو پیش کردہ فردِ جرم کی بنیاد پر یہ کارروائی کی گئی۔
***** ***** *****
شولا پور ضلع کے بارشی تعلقے کے پانگری میں پٹاخوں کے کارخانے کے مالک یوسف منیار کو عدالت نے 4 دِن پولس کسٹڈی میں رکھنے کا حکم جاری کیا ہے۔ اتوار کو منیار کے پٹاخوں کے کارخانے میں آتشزدگی کے باعث چار خواتین زخمی اور دو افراد جاں بحق ہوئے تھے۔
***** ***** *****
م��کزی وزیرِ داخلہ اجئے کمار مشرا نے کہا ہے کہ عثمان آباد کا نام تبدیل کرکے دھارا شیو رکھنے کی مرکزی حکومت عنقریب توثیق کردے گی۔ وہ کل عثمان آباد میں ایک صحافتی کانفرنس سے خطاب کررہے تھے۔ اس موقع پر ضلع کی اسپورٹس تنظیم کی جانب سے ضلع میں اسپورٹس اتھاریٹی آف انڈیا کے مراکز قائم کرنے کا مطالبہ بھی وزیرِ موصوف سے کیا گیا۔
***** ***** *****
شمالی ہند سے خنک ہوائیں داخل ہونے سے ریاست میں درجۂ حرارت میں کمی ہوئی ہے۔ آئندہ چند دِنوں میں سردی میں مزید اضافے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ کل اورنگ آباد میں کم از کم درجۂ حرارت 11.8 ڈگری سیلسیئس ریکارڈ کیا گیا۔
***** ***** *****
سری لنکا کے خلاف جاری ٹی ٹوئنٹی بین الاقوامی میچوں کی سیریز کا دوسرا میچ آج پونا میں کھیلا جائیگا۔ یہ میچ شام سات بجے شروع ہوگا۔ پرسوں ممبئی میں کھیلا گیا افتتاحی میچ جیت کر بھارت نے ایک صفر کی برتری حاصل کررکھی ہے۔ اس میچ میں بھارت کے ہونہار تیز گیند باز عمران ملِک نے 155 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے گیند پھینک کر نیا ریکارڈ قائم کیا ہے۔ اس ریکارڈ کے بعد وہ بھارت کے تیز ترین گیند باز بن گئے ہیں۔
***** ***** *****
::::: سرخیاں::::::
آخرمیں اس بلیٹن کی خاص خبریں ایک بار پھر:
٭ اورنگ آباد میں آج سے ایڈوانٹیج مہاراشٹر ایکسپو کا آغاز۔
٭ زراعت کی مختلف اسکیموں کیلئے اِسرو کی ٹیکنالوجی منفعت بخش ہے: ڈائریکٹر اِسرو ایس سومناتھ۔
٭ بجلی کمپنیوں کی نجکاری زیرِ غور نہیں؛ حکومت کی وضاحت؛ ملازمین کی معلّنہ ہڑتال ختم۔
٭ سائی ریزارٹ معاملے میں سابق وزیر انیل پرب کی املاک ای ڈی نے ضبط کرلی۔
٭ عثمان آباد ضلع میں اسپورٹس اتھاریٹی آف انڈیا کے مراکز کے قیام کا مطالبہ۔
اور۔۔٭ شمال سے خنک ہوائیں داخل ہونے سے ریاست میں درجۂ حرارت میں مزید کمی کا امکان۔
***** ***** *****
0 notes
qaumiakhbar · 5 years
Photo
Tumblr media
bid on 3 pak players ’’دی ہنڈریڈ ‘‘لیگ، 3 پاکستانی کھلاڑیوں کی بولی لگ سکی #Google, #Karachi, #Pakistan, #QaumiAkhbar, #Ticker, #اردونیوز, #دیہنڈریڈ, #قومیاخبار, #کراچی
1 note · View note
omega-news · 2 years
Text
کامن ویلتھ گیمزمیں شاندار کارکردگی دکھانے والے قومی ہیروز کی وطن واپسی شروع
کامن ویلتھ گیمزمیں شاندار کارکردگی دکھانے والے قومی ہیروز کی وطن واپسی شروع
برطانیہ میں ہونے والے کامن ویلتھ گیمز میں شاندار کارکردگی دکھانے والے قومی ہیروز کی وطن واپسی کا سلسلہ شروع ہو گیا۔ سلور میڈلسٹس زمان انور، محمد شریف طاہر اور برانز میڈلسٹ اسد علی پاکستان پہنچ گئے، ڈی جی پاکستان اسپورٹس بورڈ کرنل ریٹائرڈ محمد آصف زمان نے اسلام آباد ائیرپورٹ پر کھلاڑیوں کا استقبال کیا اور کامن ویلتھ میڈلسٹ کو پھولوں کے ہار پہنائے اور گلدستے پیش کیے۔ ڈی جی پاکستان اسپورٹس بورڈ نے…
Tumblr media
View On WordPress
0 notes
urduintl · 7 months
Text
اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق کامن ویلتھ گیمز گولڈ میڈلسٹ نوح دستگیر بٹ نے نیشنل پاور لفٹنگ چیمپئن شپ میں 2 نئے ریکارڈز بنا ڈالے.
لاہور میں ہونے والی نیشنل پاور لفٹنگ چیمپئن شپ میں نوح دستگیر بٹ نے اسکواٹ میں 330 کلو گرام اور بینچ پریس میں 208 کلو وزن اٹھا کر اپنے ہی قومی ریکارڈ توڑ دیے۔ نوح دستگیر بٹ کا کہنا ہے کہ میڈلز جیتنے والے ایتھلیٹس کو ٹریننگ کی سہولت فراہم کی جائے،کامن ویلتھ گیمز میں جیتنے والوں کی سرپرستی کی جاتی تو اولمپکس میں میڈل جیتنا مشکل نہیں تھا۔
0 notes
risingpakistan · 5 years
Text
پی ٹی وی کے 55 سال : پاکستان کے شاندار اداروں میں سرفہرست
پی ٹی وی ایک ریاستی ادارہ ہے جو ایکٹ آف پارلیمنٹ کے تحت وجود میں آیا۔ پی ٹی وی کی کہانی چار دہائیوں سے بھی زیادہ عرصے پر محیط ہے۔ پی ٹی وی نے 30 سال سے زائد عرصے تک ایوب خان، یحییٰ خان، ضیا ء الحق اور پرویز مشرف کے آمرانہ دور اور باقی عرصہ نام نہاد جمہوری دور کے تابع گ��را۔ پاکستان ٹیلی ویژن ، پاکستان کے ان شاندار اداروں میں سرفہرست ہے جنہوں نے قیام پاکستان کے بعد جنم لیا۔ یعنی یہ وہ ادارہ ہے جو نوآبادیاتی میراث نہیں رکھتا ، اس کو نئی قوم نے اپنے شاندار آغاز کے بعد جنم دیا…لیکن آمرانہ اور حاکمانہ مفادات کے ذریعے اس کے چہرے کومسخ کر دیا گیا۔
پی ٹی وی ایک ایسا قومی ادارہ ہے جسے پاکستان میں ٹیلی ویژن کی ’’ماں‘‘کہا جاتا ہے۔ آج ملک میں جتنے بھی نجی ٹی وی چینلز چل رہے ہیں، ان کے لیے ابتدائی افرادی قوت، تیکنیکی صلاحیت اور پیشہ وارانہ رہنمائی پاکستان ٹیلی ویژن کے پروفیشنلز نے ہی فراہم کی ہے اور اس وقت بھی اکثر نجی چینلز کا انتظام و انصرام چلانے میں بھی پی ٹی وی کے پرانے اور تجربہ کار لوگ معاونت کر رہے ہیں۔ یہ ادارہ جو 1964 میں ریڈیو پاکستان کے ایک گوشے (کینٹین کو پہلا ٹی وی اسٹوڈیو بنایا گیا) سے شروع ہوا، اب یہ ادارہ پھیل کر ایک سلطنت بن چکا ہے۔ کھرب ہا روپے کے عمارتی اثاثے، ارب ہا روپے کے تیکنیکی آثاثے اورکثیر تعداد میں پیشہ وارانہ مہارت کی حامل افرادی قوت نے اس ادارے کو ملک بھر میں ایک منفرد حیثیت کا حامل بنا دیا۔
پی ٹی وی کے پہلے ایم ڈی موسیٰ احمد کا تعلق پولیس سروس سے تھا۔ پی ٹی وی کے اندر سے صرف پانچ ڈائریکٹرز کو ایم ڈی بنایا گیا، ان میں اسلم اظہر، آغا ناصر، اختر وقار عظیم ، اشرف عظیم اور مصطفی کمال قاضی شامل ہیں۔ تیرہ ایم ڈی بیوروکریسی سے لیے گئے ،ان میں موسیٰ احمد ، روائیداد خان، سید منیر حسین، مسعود بنی نور، اجلال حیدر زیدی، ضیاء نثار احمد، انور زاہد، حمید قریشی، احمد حسن شیخ، شاہد رفیع، احسان الحق خلجی اعجاز رحیم اور احمد نواز سکھیرا ہیں۔ جب کچھ ایم ڈیز کا تعلق نہ تو بیورکریسی اور نہ ہی پی ٹی وی سے تھا۔ ان میں ہارون بخاری، فرہاد زیدی، ڈاکٹر شاہد مسعود، ارشد خان، یوسف بیگ مرزا اور عطا الحق قاسمی شامل ہیں۔
پی ٹی وی کی پہلی دہائی ہنی مون کا گولڈن پیریڈ تھا۔ دوسری دہائی میں پروفیشنل ازم اور ٹیکنالوجی متعارف ہوئی، تیسری دہائی میں گلیمر اور اشتہارات کی رہی۔ چوتھی دہائی میں اس کی مناپلی ختم ہوئی اور مسابقت کا دور آیا جو اب بھی ہے۔آج کے دور میں بھی پی ٹی وی پاکستان کا سب سے بڑا نشریاتی نیٹ ورک ہے۔ اس کے پاس سب سے بہتر تیکنیکی سہولتیں ہونے کے ساتھ ساتھ تجربہ کار، تربیت یافتہ پروفیشنلز کا گروپ موجود ہے۔ یہ ادارہ اب بھی ایک متحرک نیٹ ورک ہونے کی وجہ سے ملک کے سماجی، ثقافتی، تعلیمی اور سیاسی رویوں پر اثر انداز ہونے کی بھر پور صلاحیت رکھتا ہے۔ یہ سب کام تب ہی ہو سکتے ہیں جب حکومتی سطح پر پی ٹی وی کی اس صلاحیت کا ادراک ہو اور اسے ایک حکومتی کی بجائے قومی ادارے کے طور پر چلانا چاہیں ۔
پی ٹی وی ہی وہ ادارہ ہے جو میری پہچان بنا ،جس نے مجھے قومی افق پر متعارف کرایا، صحافی بننے کا ڈھب سکھایا، حکمرانوں کی قربت اور ان کے رویوں کو سمجھنے کا شعور دیا۔ پاکستان ٹیلی ویژن سے میری وابستگی تین دہائیوں سے بھی زیادہ رہی ہے۔ میں نے پی ٹی وی کا وہ دور بھی دیکھا جب پی ٹی وی کا سگنل قومی نشریاتی رابطے پر نہ تھا ۔ لاہور ، کراچی، کوئٹہ، پشاور اور راولپنڈی/اسلام آباد کی نشریات صرف ان ہی علاقوں تک محدود تھیں۔ ماضی میں پی ٹی وی کی شہرت اور اہمیت ہوتی تھی ، اب ویسی نہیں رہی۔ نجی چینلز آنے کے باعث صورتحال خاصی تبدیل ہو گئی ہے۔ لیکن اس کے باوجود پی ٹی وی اپنی اہمیت برقرا�� رکھے ہوئے ہے۔
اس میں کوئی شک نہیں یہ ادارہ مالی مشکلات کا شکار ہے لیکن محنت کی جائے تو اس پر باآسانی قابو پایا جاسکتا ہے۔ پی ٹی وی کی صورت حال تو یہاں تک پہنچ گئی ہے کہ ریٹائرڈ افراد کو پنشن کے حصول میں بھی دقت کا سامنا ہے۔ پی ٹی وی اسپورٹس کو “کماو پوت” کا ٹائٹل دیا جاتا ہے۔ ایک اندازے کے مطابق پی ٹی وی کو ٹی وی لائسنس فیس کی مد سے سالانہ ارب ہا روپے حاصل ہوتے ہیں جب کہ کمرشل اشتہارات سے بھی اچھی خاصی سالانہ آمدنی ہوتی ہے اس کے باوجود پی ٹی وی کا خسارے میں جانا نہ صرف قابل توجہ ہی نہیں بلکہ قابل تحقیق بھی ہے۔پی ٹی وی جیسے ادارے میں ابتداء سے قائم ٹیلی ویژن ٹریننگ اکیڈیمی کو بھی غیر موثر کر دیا گیا ہے۔ اس وقت پورے ملک میں سرکاری سطح پر کوئی ٹیلی ویژن اکیڈیمی نہیں مجبوراً ہر چینل محدود وسائل اور حالات کی بناء پر جزو وقتی تربیت کا اہتمام کرتا ہے اسی بناء پر اکثر ٹی وی چینلز میں معیاری پروگرامنگ اور صحافتی اخلاقیات کے عمل میں کمی کا احساس ہوتا ہے۔ وقت کا تقاضہ ہے کہ حکومت اس امر کا بھی نوٹس لے کہ ٹیلی ویژن اکیڈیمی جیسے اہم شعبے کو غیر متحرک کیوں کیا گیا ۔
سرور منیر راؤ
بشکریہ ایکسپریس نیوز
2 notes · View notes
gamekai · 2 years
Text
ایم ایس سی اسپورٹس سائسز کرنے والے قومی کرکٹر کون؟
خواہش ہے کہ لوگ مجھے دوسرا بابراعظم کے بجائے میرے نام سے پکاریں، کرکٹر (فوٹو: ٹوئٹر)  لاہور: پاکستان کے ڈومیسٹک کرکٹ سیزن میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا اعزاز حاصل کرنے والے طیب طاہر کا کہنا ہے کہ بابراعظم میرے فیورٹ کرکٹر ہیں لیکن اپنی الگ پہنچان بنانا چاہتا ہوں۔ سرائے عاالمگیر سے قومی ٹیم تک کا سفر طے کرنے والے طیب طاہر ایسے کرکٹر ہیں جنہوں نے ایم ایس سی اسپورٹس سائنسز کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے،…
Tumblr media
View On WordPress
0 notes
qaumiakhbar · 4 years
Photo
Tumblr media
خاتون کا کپتان قومی کرکٹ ٹیم بابراعظم پرجنسی زیادتی کا الزام
0 notes
classyfoxdestiny · 3 years
Text
وزیراعلیٰ سندھ – تازہ ترین خبریں – دی نیشن #ٹاپسٹوریز
New Post has been published on https://mediaboxup.com/%d9%88%d8%b2%db%8c%d8%b1%d8%a7%d8%b9%d9%84%db%8c%d9%b0-%d8%b3%d9%86%d8%af%da%be-%d8%aa%d8%a7%d8%b2%db%81-%d8%aa%d8%b1%db%8c%d9%86-%d8%ae%d8%a8%d8%b1%db%8c%da%ba-%d8%af%db%8c-%d9%86/
وزیراعلیٰ سندھ – تازہ ترین خبریں – دی نیشن
کراچی – سید مراد علی شاہ نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری نے عمران خان کی حکومت کے بارے میں رائے عامہ جاننے کے لیے 27 فروری کو کراچی سے لانگ مارچ کا آغاز کیا، انہوں نے مزید کہا کہ اب یہ پاکستانیوں کا متفقہ مطالبہ بن چکا ہے کہ وزیراعظم کو جلد از جلد برطرف کیا جائے۔ . “میں نے اپنے پورے سیاسی کیرئیر میں کسی بھی لانگ مارچ کے ذریعے اتنی بڑی عوامی تحریک نہیں دیکھی جتنی پاکستان پیپلز پارٹی نے شروع کی تھی۔ [PPP] چیئرمین،” وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا۔ شاہ اپنے دورہ کراچی کے دوران میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے، اس دوران انہوں نے لیاری، شیرشاہ اور ہاکس بے کے علاقوں میں سڑکوں، سٹارم واٹر ڈرین اور اسپورٹس کمپلیکس کے ترقیاتی کاموں کا معائنہ کیا۔ ان کے ہمراہ ایڈمنسٹریٹر مرتضیٰ وہاب، سیکرٹری لوکل گورنمنٹ نجم شاہ اور دیگر بھی موجود تھے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ لانگ مارچ 27 فروری کو کراچی سے شروع ہوا اور سندھ میں تین دن تک سفر کیا، گزشتہ تین روز سے پنجاب میں رواں دواں ہے۔ “لیکن میں حیران ہوں کہ سندھ اور پنجاب میں لاکھوں لوگ اس کو وصول کرنے کے لیے جمع ہوئے۔ [PPP] چیئرمین، “انہوں نے کہا، انہوں نے مزید کہا کہ انہوں نے کبھی ایسا لانگ مارچ نہیں دیکھا جس میں لاکھوں لوگ اکٹھے ہوئے ہوں۔ انہوں نے کہا کہ ملک کے عوام پہلے ہی مہنگائی، بیڈ گورننس اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی حکومت کی ناقص پالیسیوں کی وجہ سے پریشان ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ’’جب (پی پی پی) چیئرمین نے اپنا لانگ مارچ شروع کیا تو وہ غریب عوام کی آواز بن گئے، کیونکہ وہ ان کے لانگ مارچ میں شامل ہوتے رہے‘‘، انہوں نے مزید کہا کہ اب ملک کے عوام نے متفقہ طور پر وزیراعظم کو ہٹانے کا فیصلہ کیا ہے۔ غیر موثر ثابت ہوا. شاہ نے کہا کہ لانگ مارچ کرنے والے اسلام آباد پہنچے، جہاں پی پی پی کے چیئرمین نے فیصلہ کن اور تاریخی جلسہ عام سے خطاب کیا۔ وزیر اعظم کے خلاف پیش کی جانے والی تحریک عدم اعتماد کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے اراکین قومی اسمبلی اگر آئندہ انتخابات میں واپس آنا چاہتے ہیں تو اس اقدام کی حمایت کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے نہ صرف ملک میں غربت میں اضافہ کیا ہے بلکہ عوام کو ان کی قوت خرید، چوکور کھانے اور بولنے کی آزادی سے بھی محروم کر دیا ہے اور سب سے بڑھ کر انہوں نے ملک کو تنہا کر دیا ہے۔ خارجہ پالیسی کی ایسی ناکامی کا مزید متحمل نہیں ہو سکتا۔ شہر کے صبح کے دورے کے بارے میں بات کرتے ہوئے، وزیراعلیٰ نے کہا کہ ڈسٹرکٹ سینٹرل، ڈسٹرکٹ ویسٹ، ڈسٹرکٹ ساؤتھ لیاری اور کیماڑی میں ترقیاتی کام شروع کیے گئے ہیں۔ “میں ذاتی طور پر ان کا معائنہ کرنا چاہتا تھا تاکہ ان کے کام کے معیار اور رفتار کا پتہ لگایا جا سکے۔” انہوں نے اپنے دورے کا آغاز مچھلی چوک سے کیا، جہاں ہاکس بے روڈ بن رہی ہے، پھر وہ لیاری گئے، جہاں ڈسٹرکٹ ویسٹ کے شیرشاہ تک مختلف سڑکیں زیر تعمیر ہیں، اور آخر میں انہوں نے ککری گراؤنڈ کا دورہ کیا، جہاں ایک بہت بڑا سپورٹس کمپلیکس بنایا جا رہا ہے۔
Source link
0 notes
omega-news · 3 years
Text
کامیاب جوان اسپورٹس ڈرائیو نے کرکٹ کا نیا ٹیلنٹ تلاش کر لیا. عمران خان
کامیاب جوان اسپورٹس ڈرائیو نے کرکٹ کا نیا ٹیلنٹ تلاش کر لیا. عمران خان
وزیر اعظم عمران خان نے کہا کامیاب نوجوان پروگرام میں ٹیلنٹ ہنٹ کا کردار قابل ستائش ہے، کامیاب جوان اسپورٹس ڈرائیو نے کرکٹ کا نیا ٹیلنٹ تلاش کر لیا ہے۔ وزیراعظم عمران خان سے سربراہ کامیاب جوان پروگرام عثمان ڈار اور سی ای او لاہور قلندرز عاطف رانا نے ملاقات کی جس میں قومی کرکٹر شاہین شاہ آفریدی، سیالکوٹ میں ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کے ذریعے سامنے آنے والے نوجوان فاسٹ بولر محمد زاہد اور عاقب جاوید بھی شریک…
Tumblr media
View On WordPress
0 notes
urdunewspedia · 3 years
Text
قومی ٹیم کو پاور ہٹنگ کوچ کی ضرورت ہے، وسیم اکرم - اردو نیوز پیڈیا
قومی ٹیم کو پاور ہٹنگ کوچ کی ضرورت ہے، وسیم اکرم – اردو نیوز پیڈیا
اردو نیوز پیڈیا آن لائین  کراچی: قومی ٹیم کے سابق ٹیسٹ کپتان وسیم اکرم نے زور دیا ہے کہ پاکستانی ٹیم کو پاور ہٹنگ (جارحانہ بلے بازی والے) کوچ کی ضرورت ہے۔ کراچی میں این بی پی اسپورٹس کمپلیکس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق کپتان کا کہنا تھا کہ دنیا بھر میں پاور ہٹنگکا تصور بڑھ رہا ہے، پاکستانی کرکٹ ٹیم کو بھی پاور ہٹنگ کوچ کی ضرورت ہے، جس کے لیے امریکا اور انگلینڈ کے کوچز موزوں ہوسکتے…
Tumblr media
View On WordPress
0 notes
takbeernews · 3 years
Text
قومی جوڈو چمپئن شپ اور خواتین قومی جوڈو چمپئن شپ شروع
قومی جوڈو چمپئن شپ اور خواتین قومی جوڈو چمپئن شپ شروع
کراچی: 27 ویں قومی جوڈو چمپئن شپ اور 10ویں خواتین قومی جوڈو چمپئن شپ شروع ہوگئی ہے۔ پاکستان اسپورٹس بورڈ کے تعاون سے 27ویں قومی جوڈو چمپئن شپ اور 10ویں خواتین قومی جوڈو چمپئن شپ آج سے  شروع ہوگی جس میں پاکستان آرمی اپنے اعزاز کا دفاع کرے گی۔ گذشتہ روز پاکستان جوڈو فیڈریشن کے چیئرمین کرنل ریٹائرڈ شجاعت علی رانا نے بتایا کہ چیمپئن شپ کے تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔ شجاعت علی رانا کا کہنا تھا…
Tumblr media
View On WordPress
0 notes
gamekai · 2 years
Text
پی سی بی اور پرستاروں کا سخت ردعمل، آسٹریلوی میڈیا نے بابر اعظم کیخلاف جھوٹی ٹویٹ ڈیلیٹ کردی
پاکستان کرکٹ بورڈ اور کرکٹ شائقین نے قومی کپتان بابر اعظم کے خلاف منفی پروپیگنڈے پر مبنی خبروں پر سخت ردعمل کا اظہار کیا جس کے آسٹریلوی میڈیا نے وہ ٹویٹ ڈیلیٹ کردی۔ اے آر وائی نیوز کے مطابق سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم کی ایک لڑکی سے فون پر بات چیت کی ویڈیو کو بنیاد بناتے ہوئے آسٹریلین براڈ کاسٹر فوکس اسپورٹس نے اس پر نامناسب خبر دی جس پر پی سی بی فوری…
View On WordPress
0 notes