pukaarme-blog
pukaarme-blog
Untitled
974 posts
Don't wanna be here? Send us removal request.
pukaarme-blog · 6 years ago
Photo
Tumblr media
Food security in Pakistan Students of FAST University Lahore. Chaudry Muhammad Bilal M. Hamza Shakeel Haseeb Rashid Huzaifa Sohail Food insecurity has become one of the major national problems in Pakistan.
0 notes
pukaarme-blog · 6 years ago
Photo
Tumblr media
شادی اسکینڈل: ‘پاکستان کو اپنی ویزہ پالیسی پر نظر ثانی کرنی چاہیے۔ پاکستان میں چین کے ڈپٹی چیف آف مشن لی جیان زاو نے کہا ہے کہ پاکستان کو اپنی ویزہ پالیسی پر نظر ثانی کرنی چاہیے کیونکہ پاکستانی حکومت کی ویزا آن آرائیول پالیسی کا چند میرج بیوروز غلط استعمال کر رہے ہیں۔
0 notes
pukaarme-blog · 6 years ago
Photo
Tumblr media
وفاقی کابینہ نے ٹیکس ایمنسٹی اسکیم کی منظوری دے دی۔ وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس کے دوران ٹیکس ایمنسٹی اسکیم پر بریفنگ دی گئی اور کابینہ نے اتفاق رائے سے اس کی منظوری دے دی۔
0 notes
pukaarme-blog · 6 years ago
Text
امریکا نے پاکستان پر کوئی ویزا پاپندیاں نہیں لگائیں: وزیر خارجہ
امریکا نے پاکستان پر کوئی ویزا پاپندیاں نہیں لگائیں: وزیر خارجہ
قائمہ کمیٹی برائے خارجہ کے اجلاس میں شاہ محمود قریشی نے بتایا کہ امریکا کی طرف سےکوئی ویزا پاپندیاں نہیں لگائی گئیں، امریکی سفارتحانے نے پریس ریلیز بھی جاری کی ہے، امریکا نےغیر قانونی طور پر مقیم پاکستانی پکڑے جن کو وہ واپس بھیجنا چاہتا ہے اور اس سلسے میں 70 سے زیادہ پاکستانیوں کو ڈی پورٹ کیاجارہا ہے جو کل پاکستانی خصوصی پرواز سے آرہے ہیں۔
وزیر خارجہ نے کہا کہ امریکا چاہتا ہے کہ ان 70…
View On WordPress
0 notes
pukaarme-blog · 6 years ago
Text
آصف زرداری کیخلاف جعلی اکاؤنٹس سے متعلق کیسز کی تفصیلات ہائیکورٹ میں جمع
آصف زرداری کیخلاف جعلی اکاؤنٹس سے متعلق کیسز کی تفصیلات ہائیکورٹ میں جمع
قومی احتساب بیورو (نیب) نے سابق صدر آصف علی زرداری کے خلاف جعلی بینک اکاؤنٹس کیس سے متعلق تمام نیب انکوائریز کی تفصیلات ہائیکورٹ میں جمع کرادیں۔ 
ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل نیب سردار مظفر عباسی نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں جعلی بینک اکاؤنٹس کیس سے متعلق سابق صدر آصف زرداری کے خلاف نیب انکوائریز اور انویسٹی گیشنز کی رپورٹ جمع کرائی۔
عدالت نے 29 اپریل کو آصف زرداری کی درخواست پر تمام کیسز کی تفصیلات طلب کی…
View On WordPress
0 notes
pukaarme-blog · 6 years ago
Text
قبائلی علاقوں کی نشستیں بڑھانے سے متعلق بل قومی اسمبلی میں اتفاق رائے سے منظور
قبائلی علاقوں کی نشستیں بڑھانے سے متعلق بل قومی اسمبلی میں اتفاق رائے سے منظور
قومی و صوبائی اسمبلیوں میں قبائلی علاقوں کی نشستیں بڑھانے سے متعلق 26 ویں آئینی ترمیم متفقہ طور پر منظور کر لی گئی۔
اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی سربراہی میں ہونے والے اجلاس میں 26 ویں آئینی ترمیم کا بل قومی اسمبلی میں پیش کیا گیا۔
قومی اسمبلی اجلاس میں 26 ویں آئینی ترمیم کی شق وار منظوری لی گئی اور کسی بھی رکن اسمبلی نے ترمیم کی مخالفت نہیں کی۔
حکومت اور اپوزیشن اراکین کی جانب سے متفقہ طور پر…
View On WordPress
0 notes
pukaarme-blog · 6 years ago
Text
کوئٹہ میں پولیس موبائل کے قریب دھماکا، 4 اہلکار شہید
کوئٹہ میں پولیس موبائل کے قریب دھماکا، 4 اہلکار شہید
کوئٹہ کے علاقے سیٹلائٹ ٹاؤن میں موٹرسائیکل پر نصب بم دھماکے کے نتیجے میں 4 پولیس اہلکار شہید اور 11 افراد زخمی ہوگئے۔
 کوئٹہ کے علاقے منی مارکیٹ میں پولیس موبائل کے قریب دھماکا ہوا۔
دھماکے کے نتیجے میں 4 پولیس اہلکار شہید جبکہ 2 پولیس اہلکاروں سمیت 11 افراد زخمی ہوئے جن میں سے دو ہی حالت تشویش ناک ہے۔
ڈی آئی جی عبدالرزاق چیمہ نے تصدیق کی ہے کہ منی مارکیٹ دھماکے میں پولیس کے 4 اہلکار شہید ہوئے ہیں۔
View On WordPress
0 notes
pukaarme-blog · 7 years ago
Text
وزیراعظم آج کرتارپور راہداری کا سنگ بنیاد رکھیں گے
وزیراعظم آج کرتارپور راہداری کا سنگ بنیاد رکھیں گے
اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان آج کرتار پور کوریڈور کا سنگ بنیاد رکھیں گے، بھارت کی معروف شخصیت نوجوت سنگھ سدھوتقریب میں شریک ہوں گے۔
سنگ بنیاد کی تقریب میں سابق بھارتی کرکٹر نوجوت سدھو سمیت بھارت کا سرکاری وفد بھی شرکت کرے گا۔ تقریب میں شرکت کے لیے بھارتی وفد واہگہ بارڈر کے راستے پاکستان پہنچا ہے۔
بھارت کی نمائندگی وزیرخوراک ہرسمرت کور،وزیرتعمیرات ہردیپ سنگھ کریں گے ، پاکستان نے بھارتی وزیر…
View On WordPress
0 notes
pukaarme-blog · 7 years ago
Photo
Tumblr media
برسبین: پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں آسٹریلیا نے بھارت کو 4 رنزسے ہرا دیا برسبین: بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلا گیا پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ 4 رنز کی برتری سے کینگروز نے جیت لیا۔ بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی میچز پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ برسبین میں کھیلا گیا۔ بھارتی سورماؤں نے میچ کا ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔ میزبان ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 17 اوورز میں چار وکٹوں کے نقصان پر مجموعی اسکور کو 158 رنز تک پہنچایا کہ اسی دوران بارش شروع ہوگئی جس کی وجہ سے میچ روک دیا گیا۔ ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت بھارت کے لیے 174 رنز کا ٹارگٹ مقرر کیا گیا ۔ بھارتی بلے بازوں نے اننگ کے آغاز میں جارحانہ انداز اپنایا لیکن 17 اوورز میں 7 وکٹیں گنوا کر 169 رنز بناسکی اور جیت 4 رنز کے فرق سے آسٹریلیا کے حصے میں آئی۔ پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ جیتنے کے بعد کینگروز نے 3 میچز کی سیریز میں 0-1کی برتری حاصل کرلی ہے ۔ دونوں ��یموں کے درمیان اگلامیچ جمعہ کو میلبرن میں کھیلا جائے گا۔ بھارت کی جانب سے شیکر دھاون 76 رنز بناکر نمایا رہے جب کہ روہت شرما 7، لوکیش راہل 13، کپتان ویرات کوہلی 4 اور رشبا پانت 20، کارتھک 30 اور پانڈیا 2 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ آسٹریلیا کی نمائندگی کرتے ہوئے ایڈم زمپا اور مارکس اسٹونس نے 2،2 ، جیسن برنڈروف، بلی اسٹینلیک اور اینڈریو ٹائی نے ایک ایک کھلاڑی کا شکار کیا۔ پہلی اننگ میں آسٹریلیا کے گلین میکسویل 46 رنز کے ساتھ سرفہرست رہے جب کہ کرس لین 37، مارکس اسٹونس 33 اور کپتان ایرون فنچ 27 رنز کے ساتھ نمایاں رہے تھے۔ بھارت کی جانب سے کلدیپ یادیو نے 2 جب کہ جسپریت بومرا اور خلیل احمد نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
0 notes
pukaarme-blog · 7 years ago
Photo
Tumblr media
مقبوضہ کشمیر: بھارتی فوج نے حریت رہنما میر حفیظ کو شہیدکردیا سری نگر: مقبوضہ کشمیر میں غاصب بھارتی فوجیوں نے آزادی کے لیے جدوجہد کرنے والے حریت رہنما میرحفیظ کو گولیاں مارکر شہید کردیا۔ کشمیر میڈیا سروس کی رپورٹس کے مطابق بدھ کے روز جموں کشمیر کے ضلع اسلام آباد حریت رہنما میر حفیظ کے گھر میں گھس کر وحشی بھارتی فوج کے اہلکاروں نے فائرنگ کی جس کی زد میں آکر میر اور ان کی بیگم شدید زخمی ہوگئیں۔ بھارتی فوج کی فائرنگ سے زخمی ہونے والے میاں بیوی کو اسلام آباد ڈسٹرکٹ اسپتال پہنچایا گیا جہاں ڈاکٹر نے میر حفیظ کی شہادت کی تصدیق کردی جب کہ ان کی بیوی کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔ شہید میر حفیظ کو مقبوضہ وادی میں قابض بھارتی فورسز نے دو سال تک غیر قانونی طور پر گرفتار کرکے جیل میں ڈال دیا تھا  ۔ ان کو  گزشتہ ماہ قید خانے سے رہا کیا گیا تھا۔ تحریک حریت کے چئیرمین محمد اشرف نے اپنے حالیہ بیان میں کہا کہ میر حفیظ کو بھارتی قید سے رہا ہونے کے بعد سے انجان نمبروں سے دھمکی آمیز فون کالز موصول ہورہی تھیں�� رواں سال فروری سے اب تک مقبوضہ وادی میں آزادی کی جدوجہد میں برسرپیکار چار معروف حریت رہنماؤں کو بھارتی خفیہ ایجنسی کے اہلکار مختلف اوقات میں شہید کرچکے ہیں۔  شہید کیے گئے دو رہنماؤں کا تعلق تحریک حریت ایک کا تعلق مسلم لیگ اور 2 کا تحریک وحدت اسلامی سے تھا۔ دوسری جانب حریت قیادت ںے بھارت کے تسلط کے خلاف جدوجہد کرنے والی تنظیم تحریک حریت جموں کشمیر کے سینئر رہنما میر حفیظ اللہ کے قتل کی شدید مذمت کرتے ہوئے کل مقبوضہ وادی میں مکمل ہڑتال کا اعلان کیا ہے۔ پاکستان کی جانب سے بھی بھارتی فوج کی بربریت اور معصوم نہتے کشمیریوں کے قتل عام پر شدید احتجاج کرتے ہوئے میرحفیظ کی شہادت کی مذمت کی گئی ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا کہ پاکستان کشمیری رہنماءحفیظ اللہ میر کے وحشیانہ قتل کی مذمت کرتا ہے۔ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کی مذمت کرتے ہیں۔ ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ بھارتی قابض افواج کے ہاتھوں 3 کشمیریوں کوبھی شہیدکیا گیا ہے اور حال ہی میں بھارتی فورسز کی فائرنگ سے 3 لڑکیوں سمیت 8 افرادزخمی ہوئے۔ ڈاکٹر محمد فیصل کا کہنا تھا کہ اوآئی سی کی طرف سے کشمیریوں کی مکمل حمایت کوسراہتے ہیں اور پاکستان اقوام متحدہ کی طرف سے تحقیقات کی سفارش پرجلد عملدرآمد پرزور دیتا ہے۔
0 notes
pukaarme-blog · 7 years ago
Photo
Tumblr media
پاکستان اور ملائیشیا کے درمیان ویزوں کے جزوی خاتمے کامعاہدہ طے پاگیا کوالالمپور: وزیر اعظم عمران خان نے ملائیشیا کے صدر سے ملاقات میں مہاتیرمحمد کو پاکستان آنے کی دعوت دی جس کو انھوں نے قبول کرلیا۔ اہم ملاقات میں پاکستان اور ملائیشیا کے درمیان ویزوں کے جزوی خاتمے کامعاہدہ بھی طے پاگیا ہے۔ گزشتہ شب وزیر اعظم عمران خان وفاقی وزرا کے ہمراہ کوالالمپور پہنچے تو ایئرپورٹ پر ملائیشیا کے نائب وزیرخارجہ اوروزیراعظم آفس ملائیشیا کے نائب وزیر نے ان کا استقبال کیا۔ عمران خان کاملائیشین وزیراعظم کے دفتر پہنچنے پر میزبان ملک کے صدر مہاتیرمحمد نےاستقبال کیا۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان ہونے والی اہم ملاقات میں دوطرفہ تعلقات،علاقائی اور بین الاقوامی امورپرتبادلہ ��یال کیا گیا جبکہ عمران خان نے نے انتخابات میں کامیابی پرمہاتیرمحمدکومبارکباد دی۔ وزیراعظم عمران خان کےدورہ ملائیشیا اور صدر مہاتیر محمد کے درمیان ہونے والی ملاقات کا مشترکہ اعلامیہ جاری کردیا گیا جس کے مطابق وزرائےاعظم کے درمیان ہونے والی ملاقات میں دوطرفہ،علاقائی،بین الاقوامی امورپرتبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات کے دوران وزیراعظم عمران خان نے انتخابات میں کامیابی پرمہاتیرمحمد کو مبارکباد دی ۔ دونوں ممالک کے نمائندگان نے دوطرفہ تعلقات میں اضافے کے لیے ہرسطح پر روابط بڑھانےکی ضرورت پرزور دیا جب کہ آئندہ سال اسلام آباد میں پاکستان، ملائیشیا پہلی مشترکہ مشاورت کے انعقاد پربھی اتفاق کیا گیا۔ وزرائے اعظم نے گفتگو کے دوران دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی تعاون، تجارت اورسرمایہ کی ضرور پرزوردیا اور میزبان مہاتیرمحمد نے توانائی بحران پرقابو پانے کے لیے پاکستان سے تعاون کےعزم کا اعادہ کیا جس پر عمران خان نے ایل این جی، پن بجلی اورقابل تجدید توانائی میں ملائیشین تعاون کا خیرمقدم کیا۔ وزیر اعظم عمران خان نے پاکستان کی ملائیشین کمپنیوں کو خصوصی اقتصادی زون میں سرمایہ کاری کی دعوت دی جب کہ دونوں ممالک نے دفاعی تعاون کےلیے مفاہمت کی یادداشت کا اعادہ بھی کیا۔ وزرائے اعظم کے درمیان ہونے والی اہم ملاقات میں تعلیم،سیاحت،عوامی روابط،سماجی واقتصادی ترقی کےشعبوں میں دونوں جانب سے تعاون کی یقین دہانی کرائی گئی جب کہ حلال مصنوعات کےشعبےمیں ایک دوسرے کےتجربات سے سیکھنے پراتفاق کیا گیا۔ پاکستانی وفد نے کرپشن کے خاتمے کے لیے ملائیشیا کے تجربات سے استفادہ کرنے کا اظہار کیا۔ مشترکہ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے مسلم امہ کے مضبوط اتحاد اور مسلم امہ کودرپیش مسائل کے حل کےلیے مشترکہ کوششوں پر اتفاق کیا۔ دونوں جانب سے کہا گیا کہ دہشت گردی کو کسی مذہب سے منسلک نہیں کیا جاسکتا۔ ملائیشیا کے حکام نے دہشت گردی کےخاتمے کے لیے پاکستان کی کوششوں کوسراہا۔ وزیر اعظم عمران خان نے مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے ہم منصب مہاتیرمحمد کوآگاہ کیا۔ گفتگو کے دوران مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے کے لیے اوآئی سی کا کرداربھی زیرغورآیا ۔ مشترکہ اعلامیہ کے مطابق دونوں ممالک کےدرمیان ویزوں کے جزوی خاتمے کا معاہدہ بھی طے پاگیا جس سے دوطرفہ تعلقات میں بہتری آئے گی۔ وزیراعظم عمران خان نے ملائیشین وزیراعظم ڈاکٹرمہاتیرمحمدکودورہ پاکستان کی دعوت دی جس کو انھوں نے قبول کرلیا۔ ملاقات کے بعد پاکستان اور ملائیشیا کے وزرائےاعظم نے مشترکہ پریس کانفرنس کی جس میں میزبان ملک کے وزیر اعظم مہاتیرمحمد نے کہا کہ عمران خان پہلےغیرملکی رہنماءہیں جن کا میں خیرمقدم کررہا ہوں۔ مہاتیر محمد کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک میں مختلف شعبوں میں تعاون کےفروغ پربات چیت جاری رہے گی ۔ انھوں نے کہا کہ ہمارے درمیان خزانہ،نجکاری،سیاحت،خوراک کے شعبوں میں تعاون پراتفاق ہوا۔ ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کی دعوت پر23 مارچ کو پاکستان کا دورہ کروں گا۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ملائیشیا نے ڈاکٹرمہاتیرمحمد قیادت میں تیزی سےترقی کی ہم اقتصادی ترقی کے لیے مہاتیر محمد کے تجربات سےاستفادہ کریں گے۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ ہم دونوں کو بدعنوانی کیخلاف عوام نے ووٹ دیئے ہیں ہم سیاحت کے شعبے میں بھی ملائیشیا کے تجربات سے استفادہ چاہتے ہیں ۔ ان کا کہنا تھا کہ 23مارچ کویوم پاکستان کی تقریب میں مہاتیر محمد کو شرکت کی دعوت دی ہے۔
0 notes
pukaarme-blog · 7 years ago
Photo
Tumblr media
امریکی مڈٹرم انتخابات : 55 مسلم امریکن امیدوار کامیاب امریکی کانگریس اور کاؤنسلز سمیت مختلف عہدوں پر مڈٹرم انتخابات میں 55 مسلم امریکن امیدوارکامیاب ہوگئے ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق کامیاب امیدواروں میں سے 11کا تعلق کیلیفورنیا سے ہے ۔ڈیموکریٹک پارٹی سے تعلق رکھنے والے پاکستانی امریکن حسن جلیسی مسلسل دوسری بار میری لینڈ کی ریاستی اسمبلی کے رکن منتخب کرلیے گئے ہیں ۔ مڈٹرم الیکشن میں کیلی فورنیاکے بےایریاسے 5 مسلم امریکن خواتین لوکل آفس کی رکن بننے میں بھی کامیاب ہوگئی ہیں۔منی سوٹاسےالہان عمر اور مشی گن سے رشیدہ طلیب کانگریس کی رکن بننےوالی پہلی مسلم خواتین ہیں۔ ڈیموکریٹ پارٹی سےتعلق رکھنےوالی 36 برس کی الہان کاآبائی تعلق صومالیہ سےہے۔دوسری مسلم خاتون رشیدہ طلیب ہیں جن کافلسطین سےہے۔ اس وقت کانگریس میں کیتھ ایلیسن سمیت دومسلم مردرکن ہیں۔ صبینہ ظفر ٹیکنالوجی ایگزیکٹوہیں جو سین رامن سٹی کونسل کی رکن منتخب ہوئی ہیں اور فرح خان بھی کیلیفورنیاہی سے کونسل کی رکن بننےمیں کامیاب ہوئی ہیں۔ عائشہ وہاب بزنس انفارمیشن ٹیکنالوجی کنسٹنٹ ہیں جو ہےوارڈ سٹی کونسل کی رکن بنی ہیں جبکہ میمونہ افضل برٹااسپیشل ایجوکیشن ٹیچرہیں جو فرینکلین مک کنلےاسکول بورڈکی رکن منتخب کرلی گئی ہیں،شیرل سدات مالیکیولربائیولوجسٹ ہیں جو ویسٹ کاؤنٹی ویسٹ واٹرڈسٹرکٹ بورڈکی رکن بنی ہیں۔اٹارنی جاویدالٰہی سانتاکلاراکاؤنٹی میں مونٹی سیرینو سٹی کونسل کی رکن منتخب کی گئی ہیں۔ منگل کوہونے والے مڈٹرم الیکشن سے پہلے لوکل کونسلز،پینلز اوربورڈ میں صرف ایک مسلم خاتون عزیزاکبری رکن بن سکی تھیںجوالمائدہ کاؤنٹی واٹرڈسٹرک بورڈکی ڈائریکٹر تھیں۔
0 notes
pukaarme-blog · 7 years ago
Photo
Tumblr media
کرن جوہر نے ‘کچھ کچھ ہوتا ہے کے سیکوئل کی تردید کردی کرن جوہر کی ہدایتکاری میں بننے والی شاہ رخ خان، کاجول اور رانی مکھرجی اسٹارر فلم کچھ کچھ ہوتا ہے کا سیکوئل بننے کی خبریں جھوٹی اور بے بنیاد ثابت ہو ئیں ۔ بھارتی فلم انڈسٹری کے نامور ہدایتکار و اداکار کرن جوہر نےاپنی بلاک بسٹر فلم ‘کچھ کچھ ہوتا ہے کا سیکوئل بنانے کی تردید کرتے ہوئے سماجی روابط کی سائٹ ٹیوٹر پر لکھا ہے نو ۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کافی عرصے سے قیاس آرائیاں جاری تھیں کہ 1998 میں ریلیز بالی وڈ کی سپر ہٹ لو ٹرائی اینگل فلم ‘کچھ کچھ ہوتا ہے کا سیکوئل بنایا جارہا ہے تاہم فلمساز اور ڈائریکٹر کرن جوہر نے ان خبروں کی تردید اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر کردی ہے ۔ قیاس آرائیوں س بھر پور رپورٹس میں یہ دعویٰ کیا گیاتھا کہ کرن جوہر ‘کچھ کچھ ہوتا ہے کا سیکوئل بنانے جارہے ہیں اور جلد ہی اس کا اعلان کریں گے جس میں ٹائیگر شروف، عالیہ بھٹ اور دیشا پٹانی کو فلم میں شامل کرنے پر غور کر رہے ہیں۔
0 notes
pukaarme-blog · 7 years ago
Photo
Tumblr media
بھارت مسلسل سیزفائر معاہدے کی خلاف ورزی کر رہا ہے، شاہ محمودقریشی ملتان: وزیرخارجہ شاہ ممحود قریشی کا کہنا ہے کہ بھارت مسلسل سیزفائر معاہدے کی خلاف ورزی کر رہا ہے۔ وزیر خارخہ شاہ محمود قریشی کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ایل او سی پر فائرنگ کی مذمت کرتے ہیں اور بھارت نہتے شہریوں پر فائرنگ کر رہا ہے۔ بھارت سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کررہا ہے۔ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ بھارت میں الیکشن کے باعث ایسا ماحول پیدا کیا جا رہا ہے اور بھارت کشمیر سے توجہ ہٹانے کے لیے ایل او سی پر فائرنگ کرتا ہے۔ مقبوضہ کشمیر کی قیادت کو پابند سلاسل کیا گیا ہے۔ انکا کہنا تھا کہ پاکستان افغانستان میں امن کا خواہاں ہے اور چوہدری سرور والی بات میرے علم میں نہیں ہے۔ نیب آزاد ادارہ  ہے، اس پر اثر انداز نہیں ہوسکتے ہیں اور جب گفتگو سنی ہی نہیں تو معاملے پر کیا بات کروں۔ وزیر خارخہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ ایک دوسرے کے ساتھ چل رہے ہیں اور چلتے رہیں گے اور جنوبی پنجاب صوبہ بنانے میں ہماری غیر مشروط مدد کریں۔ یہ کیسزپی ٹی آئی نے نہیں بنائے، پہلے سے چل رہے ہیں۔ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ مداخلت کی پوزیشن میں ہیں نہ ہمارا اختیار ہے اور اپوزیشن ذات اور مفاد سے بالاتر ہو کر خطے کی بہتری کے لیے سوچے۔ کوشش ہے افغانستان میں امن ہو، جو امداد کرسکتے ہیں کر رہے ہیں۔ انکا کہنا تھا کہ افغان صدر اشرف غنی اور وزیر خارجہ سے مذاکرات ہوئے ہیں اور خطے کی دیگر قوتوں کا تعاون حاصل کرنے کی کوشش ہو رہی ہے۔ یمن اور مشرق وسطیٰ میں قیام امن ضروری ہے اور ایران کی برآمدات متاثر ہونے سے پٹرول کی قیمتیں بڑھیں۔ وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ ایران تیل پیدا کرنے والا ملک ہے، اس پر پابندیاں لگ رہی ہیں اور خطے کے حالات ٹھیک ہوجائیں، پٹرول کی قیمت نیچے آجائے گی۔ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ عافیہ صدیقی کی رہائی کے لیے سفارتی سطح پر کوششیں کررہے ہیں اور امریکی حکام سے کہا کہ عافیہ صدیقی کو قانونی حق دیا جائے۔ شکیل آفریدی نے پاکستان کے مفادات کے خلاف کام کیا۔ انکا کہنا تھا کہ عافیہ صدیقی، شکیل آفریدی جیسے معاملات پر سو دے بازی نہیں ہوتی ہے اور قانون سے بالاتر ہو کر کچھ نہیں کرسکتے ہیں۔ ہمارے ہاں سازش کا لفظ ہر چیز میں استعمال کیا جاتا ہے۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا مزید کہنا تھا کہ جتنی فضائی آلودگی لاہور میں اتنی کہیں نہیں ہے اور فصلوں کی باقیات کو جلانا ماحولیاتی آلودگی کا سبب ہے۔
0 notes
pukaarme-blog · 7 years ago
Photo
Tumblr media
ووٹ سےغرض نہیں،انسانیت کی خدمت میرانصب العین ہے: وزیراعظم لاہور: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ووٹ سےغرض نہیں،انسانیت کی خدمت میرانصب العین ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے بےسہارااور غریب افرادکےلیے شیلٹرہوم کا سنگ بنیاد رکھ دیا۔ اس موقع پروزیراعظم عمران خان نےمنصوبے کےمختلف حصوں کا دورہ بھی کیا جہاں انھیں منصوبے سے متعلق آگاہ کیا گیا۔ وزیراعظم عمران خان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو مبارکباد دیتا ہوں، پنجاب میں ایک  تاثر تھا کہ  وزیر  اعلیٰ بادشاہ ہوتا ہے یہ تصور عثمان بزدار نے ختم کر دیا ۔جنوبی پنجاب میں بنیادی سہولتوں کی بھی کمی ہے،جنوبی پنجاب میں ترقی کےلیےعثمان بزدار کو وزیراعلیٰ بنایاعثمان بزدار کاتعلق اس علاقے سے ہےجہاں بجلی نہیں ہے ۔ انھوں نے  مزید کہاکہ احساس اوررحم کے بغیرکوئی معاشرہ مکمل نہیں ہوسکتا،احساس اوررحم کےجذبےکےتحت شیلٹرہومزمنصوبےکاسوچا،عثمان بزدار کو وزیراعلیٰ پنجاب بنانے کا فیصلہ میرا تھا،ان کووزیراعلیٰ بنانے کافیصلہ کیا توتحفظات کیےگئے۔ وزیراعظم  عمران خان  نے کہاکہ جوسڑکوں پرسوئےہوتےہیں ان کوکس چیزکی ضرورت ہوگی وسائل نہیں احساس کی کمی کا شکار ہیں،کردارکی وجہ سےانسان فرشتوں سےبلندمرتبہ حاصل کرتاہے، پاکستان کوقائداعظم اورعلامہ اقبال کاپاکستان بنائیں گے،مدینہ دنیا کی پہلی فلاحی ریاست تھا،ملک ادائیگیوں کے بحران سے نکل چکا ہے،بےآواز لوگوں کی سہولت کے لیے اقدامات کررہے ہیں ووٹ سےغرض نہیں ہے انسانیت کی خدمت میرانصب العین ہے۔ وزیراعظم عمران خان  نے کہاکہ ملک کو ڈیفالٹ ہونے سے بچانے کےلیے اقدامات کیے،شیلٹرہومز منصوبے کے لیے ایک بورڈ تشکیل دیا جائےگا،شیلٹرہومزکےپانچوں سینٹرزکی کارکردگی کوریگولیٹ کیا جائےگاشیلٹرہومزمیں مخیرحضرات کھانابھی دیں گے
0 notes
pukaarme-blog · 7 years ago
Text
ڈی جی نیب کے انٹریو کیخلاف قومی اسمبلی میں تحریک استحقاق جمع
ڈی جی نیب کے انٹریو کیخلاف قومی اسمبلی میں تحریک استحقاق جمع
اسلام آباد : قومی اسمبلی کے اجلاس میں اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے ڈی جی نیب کے انٹریو کے معاملے پر تحریک استحقاق جمع کرا دی۔
قومی اسمبلی کا اجلاس اسپیکر اسد قیصر کے زیرصدارت ہوا جس میں اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے نجی ٹی وی کو دیے گئے ڈی جی نیب کے انٹرویو کے معاملے پر تحریک استحقاق جمع کروائی۔
جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ ڈی جی نیب نے ارکان اسمبلی کی ساکھ مجروح کرنے کی کوشش کی، ڈی جی نیب نے…
View On WordPress
0 notes
pukaarme-blog · 7 years ago
Text
توہین عدالت کیس : آسیہ بی بی کوملتان جیل سےرہاکردیاگیا
توہین عدالت کیس : آسیہ بی بی کوملتان جیل سےرہاکردیاگیا
ملتان : سپریم کورٹ آف پاکستان سے فیصلے کے بعد آسیہ بی بی کو ملتان جیل سے رہائی کے بعد اسلام آباد منتقل کر دیا گیا۔جیل ذرائع کے مطابق آسیہ بی بی کی روبکار ویمن جیل کو موصول ہوئی تھی، جس کے بعد آسیہ بی بی کو رہا کیا گیا۔ آسیہ بی بی کو9بجکر40منٹ پرملتان ایئرپورٹ سےروانہ کیاگیا اور 10 بجکر45منٹ پراسلام آباد ایئرپورٹ پہنچایاگیا۔ اس موقع پر ملتان ویمن جیل کےباہرسیکیورٹی کےغیرمعمولی انتظامات تھے،…
View On WordPress
0 notes