Tumgik
#آڈیوز
googlynewstv · 2 months
Text
9مئی کی ناکام بغاوت ملک کیخلاف سازش تھی،عظمی بخاری
صوبائی وزیر اطلاعات عظمی بخاری کاکہنا ہے کہ 9مئی کی ناکام بغاوت ملک کیخلاف سازش تھی۔ وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے علی امین گنڈا پور کی جانب سے سانحہ 9مئی کی جوڈیشل انکوائری کیلئے پشاور ہائیکورٹ کو خط لکھنے کے ردعمل میں کہنا ہے کہ کے پی حکومت کا پشاور ہائیکورٹ کو جوڈیشل کمیشن بنانے کا خط عدالتی ہتھوڑے کے نیچے چھپنے کی ناکام کوشش ہے9مئی  کی ناکام بغاوت کی درجنوں ویڈیوز، تصویریں اور آڈیوز بطور…
0 notes
emergingpakistan · 1 year
Text
جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کو کن چیلنجز کا سامنا ہو گا
Tumblr media
جسٹس قاضی فائز عیسیٰ ملک کے 29 ویں چیف جسٹس بن گئے۔ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اب تک اس عہدہ پر فائز ہونے والے چیف جسٹس صاحبان سے اس بناء پر مختلف ہیں کہ انھیں عدلیہ سے باہر کرنے کی مسلسل کوشش ہوئی مگر جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی بہادری، ان کی اہلیہ کی مشکل حالات برداشت کرنے کی صلاحیت اور ان وکلاء اور سول سوسائٹی کی جدوجہد سے طالع آزما قوتوں کی سازش ناکام ہوئی۔ گزشتہ دس برسوں کی عدلیہ کی تاریخ کا جائزہ لیا جائے تو بہت سے حقائق آشکار ہوتے ہیں۔ جسٹس فائز عیسیٰ نے سپریم کورٹ کے سابق چیف جسٹس افتخار چوہدری کی بحالی کی تحریک میں بھرپور حصہ لیا تھا۔ ان کا تعلق کوئٹہ سے ہے مگر انھوں نے زیادہ تر وکالت کا وقت کراچی میں گزارا۔ وکلاء تحریک کے جلوسوں کو کور کرنے والے صحافی گواہی دیتے ہیں کہ فائز عیسیٰ ان جلوسوں میں اپنی اہلیہ اور بچوں کے ساتھ شریک ہوتے تھے، جب سابق صدر پرویز مشرف کے پی سی او کے تحت مقرر ہونے والے بلوچستان ہائی کورٹ کے جج صاحبان بشمول چیف جسٹس رخصت کر دیے گئے تو فائز عیسیٰ کو سپریم کورٹ کے چیف جسٹس افتخار چوہدری نے براہِ راست بلوچستان ہائی کورٹ کا چیف جسٹس مقرر کیا۔
انھوں نے بلوچستان ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کی حیثیت سے اخبارات میں کالعدم تنظیموں کی خبروں کی اشاعت پر پابندی عائد کر دی تھی۔ کوئٹہ میں 8 اگست 2016 کو مرکزی شاہراہ پر بلوچستان بار ایسوسی ایشن کے صدر بلال انور کانسی کو دہشت گردوں نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا تھا تو بلال انور کانسی کی میت سول اسپتال لے جائی گئی تو کوئٹہ کے وکیل سول اسپتال پہنچ گئے تھے۔ دہشت گردوں نے سول اسپتال کوئٹہ پر خودکش حملہ کیا۔ اس حملہ میں 70 کے قریب وکلاء شہید ہوئے تھے۔ سپریم کورٹ کے چیف جسٹس نے جسٹس فائز عیسیٰ پر مشتمل ٹریبونل اس معاملہ کی تحقیقات کے لیے قائم کیا تھا۔ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے اس خودکش دھماکے کے تمام محرکات کا گہرائی سے جائزہ لیا تھا اور رپورٹ تیار کی۔ اس رپورٹ میں سوال اٹھایا گیا تھا کہ افغانستان کی سرحد عبور کر کے خودکش حملہ آور کس طرح کوئٹہ میں اپنا ہدف پورا کرتے ہیں؟ اس وقت کے وزیر داخلہ چوہدری نثارکو جسٹس فائز عیسیٰ کی اس رپورٹ سے شدید صدمہ ہوا تھا۔ انھوں نے اس رپورٹ پر عملدرآمد میں کوئی دلچسپی نہیں لی اور ذرایع ابلاغ پر رپورٹ کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔
Tumblr media
2018 میں ایک مذہبی تنظیم نے انتخابی قوانین میں ہونے والی ترمیم کے خلاف راولپنڈی اور اسلام آباد کے سنگم فیض آباد چوک پر دھرنا دیا، یہ دھرنا کئی ہفتوں جاری رہا۔ اس دھرنا کے مقاصد واضح نہیں تھے۔ ایک معاہدہ کے بعد دھرنے کے شرکاء منتشر ہو گئے۔ سپریم کورٹ کے چیف جسٹس نے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کو اس غیر قانونی اجتماع کے بارے میں ازخود نوٹس کی سماعت کے لیے مقرر کیا۔ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے 6 فروری 2019 کو ایک جامع رپورٹ تیار کی۔ اس رپورٹ میں دھرنے کے ذمے داروں کا تعین کیا تھا۔ اس رپورٹ میں آزادئ صحافت اور آئین کے آرٹیکل 19 پر لگنے والی پابندیوں کا بھی حوالہ دیا گیا تھا۔ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے لکھا تھا کہ آئین کے آرٹیکل 19 کے مطابق اظہارِ رائے اور پریس کی آزادی بنیادی حقوق میں شامل ہے۔ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے ان معرکتہ الآراء فیصلوں پر سپریم کورٹ نے عملدرآمد پیدا کرنے میں کسی نے دلچسپی نہیں لی۔ صدر عارف علوی نے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف ریفرنس سپریم جوڈیشل کونسل میں پیش کیا۔ ان پر اپنی اہلیہ اور بچوں کے گوشوارے انکم ٹیکس میں جمع نہ کرانے کا الزام لگایا گیا۔
سپریم کورٹ نے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کو ان الزامات سے بری کر دیا مگر ان کی اہلیہ کے خلاف ایف بی آر کو تحقیقات کا حکم دیا لیکن ان پر بھی کوئی الزام ثابت نہیں ہوا۔ جسٹس فائز عیسیٰ کے خلاف تحریک انصاف کے جیالوں نے سوشل میڈیا پر حقائق کے منافی بہت سی وڈیوز وائرل کیں۔ سپریم کورٹ نے قاضی فائز عیسیٰ کیس میں صدر عارف علوی کے خلاف یہ فیصلہ تحریر کیا کہ انھوں نے ریفرنس بھیجتے وقت اپنا ذہن استعمال نہیں کیا۔ تحریک انصاف کے سربراہ نے اقتدار سے محروم ہونے کے بعد جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف ریفرنس بھیجنے کو غلطی قرار دیا اور اس کی ذمے داری سابق وزیر قانون ڈاکٹر فروغ نسیم پر عائد کی۔ بہر حال جسٹس قاضی فائز عیسیٰ بحال تو ہوئے مگر چیف جسٹس، ریٹائرڈ عمر عطاء بندیال نے کسی بھی اہم مقدمہ میں انھیں بنچ میں شامل نہیں کیا۔ جسٹس عطاء بندیال نے عدالتی تاریخ کی ایسی مثالیں قائم کیں کہ وہ ایک متنازعہ جج کی حیثیت سے تاریخ کا حصہ بن گئے۔
جسٹس عطاء بندیال نے تو اپنی ساس اور سینئر وکیل خواجہ طارق رحیم کی گفتگو کے آڈیو اور دیگر رہنماؤں کی گفتگو پر مشتمل آڈیوز کی تحقیقات کے لیے جسٹس فائز عیسیٰ پر مشتمل کمیشن کو تحقیقات سے روک دیا تھا۔ بہرحال اب جسٹس عطاء بندیال کا دور تو ختم ہوا اور قاضی فائز عیسیٰ صاحب کا امتحان شروع ہورہا ہے۔ انھوں نے حلف اٹھاتے ہوئے اپنی اہلیہ کو ساتھ کھڑا کر کے صنفی مساوات کی ایک نئی مثال قائم کی۔ اس وقت سپریم کورٹ میں 50 ہزار سے زائد مقدمات زیرِ التواء ہیں۔ گزشتہ دنوں جڑانوالہ میں مسیحی برادری کے گھروں پر حملے ہوئے۔ ان کے گھر جلائے گئے۔ اس برادری کے اکثر افراد کا تعلق غریب گھرانوں سے ہے۔ قاضی فائز عیسیٰ اپنی اہلیہ کے ساتھ مسیحی برادری کے ساتھ یکجہتی کے لیے جڑانوالہ گئے، یوں مظلوم طبقات سے یکجہتی کی ایک اعلیٰ مثال قائم کی مگر معاملہ یہ ہے کہ سپریم کورٹ کے سابق چیف جسٹس تصدیق حسین جیلانی نے اقلیتوں کے حالات کار کو بہتر بنانے کے لیے ایک معرکتہ الآراء فیصلہ دیا تھا۔
سپریم کورٹ نے اس فیصلہ پر عملدرآمد کے لیے ڈاکٹر شعیب سڈل پر مشتمل ایک کمیشن قائم کیا تھا۔ کمیشن نے اقلیتوں سے امتیازی سلوک ختم کرنے کے لیے اہم تجاویز پیش کی تھیں مگر ان تجاویز پر بھی مکمل طور پر عملدرآمد نہیں ہوا۔ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ سے امید کی جاتی ہے کہ وہ اس فیصلہ پر مکمل طور پر عملدرآمد کے لیے فوری اقدامات کریں گے۔ گزشتہ 23 برسوں سے لاپتہ افراد کا معاملہ کسی صورت حل نہیں ہو پایا۔ سابق چیف جسٹس افتخار چوہدری نے جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کی قیادت میں ایک کمیشن قائم کیا تھا۔ یہ کمیشن اپنی افادیت کھو چکا ہے۔ انسانی حقوق کی تنظیموں کا مسلسل یہ مطالبہ ہے کہ کسی اور غیر جانبدار اور بہادر جج کو اس کمیشن کا سربراہ مقرر کیا جائے۔
بشکریہ روزنامہ جنگ
0 notes
gamekai · 2 years
Text
آڈیو لیک؛ ایف آئی اے نے پرویز الہی کیخلاف تحقیقات شروع کردیں
 اسلام آباد: ایف آئی اے نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہی اور ان کے وکیل کی مبینہ آڈیو کی تحقیقات شروع کردی، فرانزک میں آڈیو اصل ثابت ہونے پر مقدمہ درج کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ سابق وزیراعلی پنجاب پرویز الہی کے آڈیو لیک کے معاملے میں وزیر داخلہ نے ایف آئی اے کو تحقیقات کی اجازت دے دی جس کے بعد ایف آئی اے نے لیک آڈیوز کی باقاعدہ تحقیقات شروع کردی۔ یہ پڑھیں :پرویز الہی اور انکے وکلا کی مبینہ آڈیو…
Tumblr media
View On WordPress
0 notes
apnibaattv · 2 years
Text
وزیراعظم شہباز شریف اور عمران خان کی آڈیو لیکس کا فرانزک آڈٹ کرایا جائے گا، رانا ثناء اللہ

وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ۔ – PID/فائل اسلام آباد: وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ بدھ کے روز اعلان کیا گیا کہ حکومت وزیر اعظم شہباز شریف اور پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان سے منسوب آڈیوز کا فرانزک آڈٹ کرائے گی۔ اس سے قبل آج سابق وزیراعظم کا الزام ہے۔ آواز کا کاٹنے انٹرنیٹ پر منظر عام پر آیا جس میں وہ اپنے اس وقت کے پرنسپل سیکرٹری اعظم خان کو امریکی سائفر کے ساتھ “کھیلنے” کی ہدایت کرتے ہوئے سنا جا سکتا…
Tumblr media
View On WordPress
0 notes
45newshd · 5 years
Text
مولانافضل الرحمان کے ”مارچ“ کی بھارتی میڈیا پر بڑے پیمانے پر کوریج،ویڈیوز اور آڈیوز کس نے فراہم کئے؟یہ پاکستان کی اپوزیشن اور پاک آرمی کے درمیان براہِ راست تصادم کا معاملہ ہے؟پاک فوج کے ریٹائرڈ کرنل کے چونکا دینے والے انکشافات

پاک فوج کے ایک اعلیٰ عہدے سے ریٹائرڈ افسر لیفٹننٹ کرنل (ر) غلام جیلانی خان اپنے ایک کالم میں لکھتے ہیں کہ یہ سطور بروز اتوار مورخہ3نومبر 2019ء کو قلمبند کی جا رہی ہیں۔ سہ پہر کے3بج رہے ہیں۔ میری بائیں ہاتھ کی ہتھیلی میں خارش طلب ہوئی جا رہی ہے اور دائیں آنکھ بھی صبح سے پھڑک رہی ہے۔بزرگوں سے سنا ہے کہ یہ کوئی نیک شگون نہیں ہوتے۔جب بھی یہ خارش اور پھڑک بیک وقت ظہور پذیر ہوتی ہے تو حکومت پر…
View On WordPress
0 notes
informationtv · 4 years
Text
بہت جلد لوگ اپنے مردہ رشتہ داروں سے بھی ’بات‘ کرسکیں گے حیرت انگیز ٹیکنالوجی تیار کرلی گئی

بہت جلد لوگ اپنے مردہ رشتہ داروں سے بھی ’بات‘ کرسکیں گے، حیرت انگیز … نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) مائیکروسافٹ کے ماہرین نے ایک ایسی حیران کن ٹیکنالوجی تیار کر لی ہے جس کے ذریعے لوگ اپنے مردہ رشتہ داروں کے ساتھ گفتگو کر سکیں گے۔ میل آن لائن کے مطابق یہ ’گھوسٹ بوٹ‘ (Ghostbot) ایپلی کیشن ہے جو مصنوعی ذہانت کی ٹیکنالوجی کے ذریعے مرنے والوں کی آڈیوز، ویڈیوز اور سوشل میڈیا پوسٹس کے ذریعے ان کے الفاظ کو…
View On WordPress
0 notes
sindhu0300 · 5 years
Text
ججوں کی آڈیوز، ویڈیوز اور تاریخی اعترافات
from Cultural and Natural BLOG https://ift.tt/2XZ8wWh via IFTTT
0 notes
aj-thecalraisen · 6 years
Text
آن ایئر اخلاقیات کی تعلیم، آف ایئر بدکلامی
واشنگٹن — 
دوسروں کو اخلاقیات کا سبق پڑھانے والے سینئر صحافیوں کی غیر اخلاقی گفتگو کی ویڈیوز سامنے آنے پر شہریوں نے غم و غ��ے کا اظہار کیا ہے۔
جیونیوز پر حالات حاضرہ کے پروگراموں میں شرکت کرنے والے حسن نثار اپنے غصیلے لہجے، بے باک تبصروں اور سخت الفاظ کے لیے مشہور ہیں۔ وہ بڑے سیاسی رہنماؤں کو اکثر تنقید کا نشانہ بناتے ہیں اور انھیں ملک کے اخلاقی زوال کا ذمے دار قرار دیتے ہیں۔
حال میں حسن نثار کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے جس میں وہ کسی خاتون پروڈیوسر کو گالیاں دیتے سنے جا سکتے ہیں۔ بظاہر ایسا لگتا ہے کہ خاتون پروڈیوسر کی وجہ سے ان کے پروگرام کی ریکارڈنگ میں تاخیر ہو رہی ہے اور اس پر وہ شدید غصے میں ہیں۔
چند دن پہلے دنیا نیوز کے بزرگ صحافی ہارون رشید کی ایک آڈیو منظر عام پر آئی تھی جس میں وہ ایک پولیس افسر سے فون پر بات کر رہے تھے۔ انھوں نے ایک ملزم کے بارے میں دریافت کیا اور آئی جی سے اپنے تعلقات کا حوالہ دیا۔ پولیس افسر کے مرعوب نہ ہونے پر انھوں نے تلخ کلامی کی اور اسے ایک جانور سے تشبہہ دے بیٹھے۔
ماضی میں کئی اور ٹی وی اینکروں کی ویڈیو بھی وائرل ہوچکی ہیں جن میں وہ بداخلاقی کرتے پائے گئے۔ مذہبی عالم کے طور پر پہچانے جانے والے عامر لیاقت حسین ایک ویڈیو میں علما کو ڈانٹتے اور گالیاں دیتے دکھائی دیے تھے۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ لیک ہونے والی آڈیوز اور ویڈیوز نے سینئر صحافیوں کا حقیقی چہرہ بے نقاب کردیا ہے۔ انھیں دوسروں پر تنقید کرنے سے پہلے اپنے اخلاق کو بہتر بنانا چاہیے۔
The post آن ایئر اخلاقیات کی تعلیم، آف ایئر بدکلامی appeared first on Urdu Khabrain.
from Urdu Khabrain https://ift.tt/2SoYDLU via Urdu News
0 notes
dani-qrt · 6 years
Text
آن ایئر اخلاقیات کی تعلیم، آف ایئر بدکلامی
واشنگٹن — 
دوسروں کو اخلاقیات کا سبق پڑھانے والے سینئر صحافیوں کی غیر اخلاقی گفتگو کی ویڈیوز سامنے آنے پر شہریوں نے غم و غصے کا اظہار کیا ہے۔

newestbalance · 6 years

dragnews · 6 years

from Urdu Khabrain https://ift.tt/2SoYDLU via Today Pakistan
0 notes
thebestmealintown · 6 years

from Urdu Khabrain https://ift.tt/2SoYDLU via India Pakistan News
0 notes
katarinadreams92 · 6 years

from Urdu Khabrain https://ift.tt/2SoYDLU via Hindi Khabrain
0 notes
rebranddaniel · 6 years

from Urdu Khabrain https://ift.tt/2SoYDLU via Urdu News Paper
0 notes
pakistan24 · 7 years
Photo
Tumblr media
دہشتگردوں نے فلور ملز کو ہیڈ کوارٹر بنایا پشاور کی ایک فلور ملز پر خفیہ اداروں کی کارروائی کے دوران انکشاف ہوا ہے کہ دہشت گردوں نے اسے ہیڈ کوارٹر بنایا اور دہشت گردی کے واقعات کی ذمہ داری کی ویڈیو اور پریس ریلیز بھی یہاں سے جاری کی جاتی تھیں _ سول اور فوجی خفیہ اداروں نے دعوٰی کیا ہے کہ پشاور پہاڑی پورہ فلور ملز کو کالعدم تنظم داعش پاکستان کے ہیڈکوراٹر کے طور پر استعمال کر رہی تھی،  تحقیقات میں معلوم ہوا ہے کہ فلور ملز سے باقاعدہ طور پر پریس ریلرز ویڈیو اور  آڈیوز پیغامات کے علاوہ دہشت گردی واقعات کی ذمہ داری قبول کرنے کی پریس ریلرز بھی جاری ہو رہی تھیں .فلور ملز سے پشاور سے ملک بھر میں دہشت گردی کی کاروائی  کی  منصوبہ بندی عمل درامد اسلحہ بارودی مواد ٹارگٹ کلنگ اور متعلقہ جگہوں کے نقشاجات بھی دیے جاتے تھے..حساس ادراوں سیمت سی ٹی ڈی نے تمام ثبوت اور دیگر شواہد فلور ملز سے حاصل کر لیے،  یہ انکشافت سامنے آیا ہے  کنٹرول افغنستان سے ہو رہا تھا...
0 notes