Tumgik
#مٹن
urdu-e24bollywood · 2 years
Text
بریانی بنانے کا نسخہ: مرغی اور مٹن کو چھوڑ کر کسی دن یہ بریانی کر لیں، کھانے کے بعد آپ کے منہ میں پانی آجائے گا۔
بریانی بنانے کا نسخہ: مرغی اور مٹن کو چھوڑ کر کسی دن یہ بریانی کر لیں، کھانے کے بعد آپ کے منہ میں پانی آجائے گا۔
بریانی کی ترکیب: بریانی جس کی پہچان ہر کسی کے منہ میں پانی آجاتی ہے۔ حیدرآباد سے لے کر دہلی اور لکھنؤ تک، بریانی پورے ہندوستان میں پھیلی ہوئی ہے۔ روسٹر بریانی ہو یا مٹن بریانی یا ویج بریانی، بریانی کی تمام شکلیں ہندوستان میں لوگوں کی طرف سے پسند کی جاتی ہیں۔ ایسے میں اب ہم نے آپ کے لیے بریانی کی ایک الگ قسم کی ترکیب پیش کی ہے جس کا انداز ان تمام بریانی سے بالکل مختلف ہے۔ یقیناً، ہم فوری طور پر آپ…
Tumblr media
View On WordPress
0 notes
pakistan-affairs · 2 years
Text
جیل جیسی بادشاہت کہاں؟
تیس ستمبر کو پنجاب کے محکمہ داخلہ کے انٹیلی جینس سینٹر ( پی آئی سی) نے آئی جی جیل خانہ جات، چیف سیکریٹری پنجاب، ایڈیشنل چیف سیکریٹری داخلہ اور وزیرِاعلیٰ دفتر کے ایڈیشنل سیکریٹری (لا اینڈ آرڈر) کو ڈسٹرکٹ جیل اٹک کے بارے میں ایک تحقیقی رپورٹ ارسال کی۔ مندرجات حسبِ ذیل ہیں۔ ’’ ڈسٹرکٹ جیل اٹک کرپشن اور بے قاعدگیوں کا گڑھ بن چکی ہے۔ تشدد ، اذیت رسانی، جنسی زیادتی اور منشیات کا فروغ مسلسل ہے۔ جیل انتظامیہ کی پشت پناہی کے سبب یہاں ڈرگ مافیا کے پنجے گڑے ہوئے ہیں اور منافع میں حصہ داری ہے۔ منشیات فروش جیل کے اندر سے اپنا کاروبار بلاخوف و خطر چلا رہے ہیں۔ یوں منشیات کے عادی قیدیوں کی تعداد بڑھ رہی ہے۔ اس کاروبار کے سرخیل دو قیدی منشیات فروش ہیں۔ ان میں سے ایک پر چودہ اور دوسرے کے خلاف آٹھ مقدمات درج ہیں۔ منشیات کی کھیپ ملاقاتیوں کے ذریعے جیل منتقل کی جاتی ہیں۔ چرس کی جو مقدار باہر پانچ سو روپے میں میسر ہے جیل میں اس کی قیمت تین سے ساڑھے تین ہزار روپے کے درمیان ہے۔ 
فی گرام آئس نامی نشہ بھی اسی قیمت پر دستیاب ہے۔ قیدی سے ملاقات کے عوض پانچ سو سے دو ہزار روپے رشوت طلب کی جاتی ہے۔ دس ہزار روپے کی ادائیگی پر قیدی کو جیل سپریٹنڈنٹ کے کمرے میں بٹھا کراہلِ خانہ کی ملاقات کروا دی جاتی ہے۔ کوئی قیدی باہر سے کھانا منگوانا چاہے تو ایک ہزار روپے میں ناشتہ، پانچ ہزار روپے میں چکن کڑاہی اور دس ہزار روپے میں مٹن کڑاہی منگوانے کی بھی سہولت ہے۔ سات برس قید بھگتنے والے ایک منشیات فروش کو پچاس ہزار روپے ماہانہ کے عوض گھر سے منگوائے کپڑے پہننے کی مستقل آزادی ہے۔ اسے روم کولر کی بھی سہولت حاصل ہے۔ وہ ضرورت کی ہر شے باہر سے منگوا سکتا ہے۔ عام قیدی ہفتے میں ایک بار فون پر گھر والوں سے بات کر سکتا ہے۔ مگر متمول ملزم کو تین بار فون کرنے کی سہولت حاصل ہے۔ قتل کے جرم میں قید پولیس کا ایک سابق ملازم بھی تیس ہزار روپے ماہانہ نذرانے کے بدلے مذکورہ سہولتیں برت رہا ہے۔
جیل میں ادویات کے نام پر چند پین کلرز دستیاب ہیں۔ البتہ متمول قیدی جیل ڈاکٹر کی پرچی پر باہر سے ادویات منگوا سکتے ہیں۔ لنگر خانے کے کام پر سو قیدی متعین ہیں۔ ان میں سے لگ بھگ ستر قیدی پانچ ہزار روپے ماہانہ رشوت دے کر مشقت سے جان چھڑا لیتے ہیں اور ان کی جگہ بے سہارا قیدی مشقت پر مجبور کیے جاتے ہیں۔ تحقیقی رپورٹ میں سفارش کی گئی ہے کہ اٹک جیل کے اندرونی معاملات کی تحقیقات اعلیٰ سطح پر کروائی جائیں اور تحقیقاتی کمیٹی کا سربراہ کم ازکم ایڈیشنل سیکریٹری کے مرتبے کا کوئی ایمان دار افسر ہو۔ ٹارچر اور تشدد کے رجحان کی سختی سے حوصلہ شکنی اور اس بابت محکمہ جیل کے حکام کی جدید تربیت کی بھی اشد ضرورت ہے۔ یہ سفارش بھی کی گئی ہے کہ قیدیوں سے ملاقات کے لیے آنے والی خواتین کے عزت و احترام اور حرمت کے تحفظ کے لیے جیل کے زنانہ عملے کو ذمے داریاں منتقل کی جائیں۔ یہ سفارش بھی کی گئی ہے کہ ذہنی مسائل سے دوچار یا منشیات کے عادی قیدیوں کو عام قیدی شمار کرنے کے بجائے ان کے علاج معالجے اور دیکھ بھال پر خصوصی توجہ دی جائے۔
قیدیوں کو متعدی امراض اور دیگر بیماریوں سے محفوظ رکھنے کے لیے محکمہ صحت پنجاب کو جیلوں میں تسلی بخش صحت سہولتوں کے قیام اور انتظام میں حصہ دار بنایا جائے۔ نہ اٹک جیل نئی ہے نہ اس سے متعلق رپورٹ حیرت ناک ہے۔پاکستان کی تقریباً ہر بڑی جیل کے بارے میں ہر کچھ عرصے بعد ایسی رپورٹیں سامنے آتی رہتی ہیں اور جانے کس الماری میں بند ہو جاتی ہیں۔ معزز جج اچانک چھاپے بھی مارتے رہتے ہیں۔ عدالتیں جیلوں کی اصلاحات کے بارے میں احکامات بھی صادر کرتی رہتی ہیں۔ کاغذ پر وقتاً فوقتاً اصلاحات ہوتی بھی دکھائی دیتی ہیں مگر عملی نتیجہ وہی ڈھاک کے تین پات۔ گزشتہ برس دسمبر میں ایک زیریں عدالت نے کراچی سینٹرل جیل کے چند قیدیوں کی شکایت پر آئی جی جیل خانہ جات کو فوری ایکشن لینے کا حکم دیا۔ شکایت یہ تھی کہ مفلوک الحال قیدیوں کو عدالت لانے لے جانے والی گاڑی میں دس دس کے گروہ میں باندھ کے بٹھایا جاتا ہے۔ البتہ جو قیدی رشوت دیں انھیں تین اور چار کی تعداد میں آرام سے سفر کی سہولت دی جاتی ہے۔
اس سال جنوری میں انکشاف ہوا کہ کراچی سینٹرل جیل میں قتل کے جرم میں عمر قید کاٹنے والے متمول مجرم شاہ رخ جتوئی سزا سنائے جانے کے بعد مختلف اوقات میں کل ملا کے بیس ماہ تک شہر کے ایک سرکاری اور تین نجی اسپتالوں میں بیماری کے بہانے شاہانہ زندگی گذارتا رہا، جب کہ جیل میں بھی اسے ’’ پیسہ پھینک تماشا دیکھ ’’ کے بدلے غیر معمولی آرام دہ سہولتیں میسر رہیں۔ شاہ رخ کے علاوہ بیس دیگر نامی گرامی قیدیوں کو جیل سے باہر جناح اسپتال اور نجی اسپتالوں میں بیماری کے نام پر داخل رہنے کی سہولت حاصل رہی۔ جب یہ خبر چینلوں پر نشر ہوئی تو فوری طور پر تمام وی آئی پی قیدیوں کو جیل منتقل کر دیا گیا۔ جیل کی پولیس محکمے کے اندر ایک آزاد اور بااختیار بادشاہت ہے، اگر کسی پر کرپشن ، بے قاعدگی اور ٹارچر کا الزام ثابت بھی ہو جائے تو اسے زیادہ سے زیادہ معطل کر دیا جاتا ہے یا پھر کسی اور جیل میں تبادلہ کر دیا جاتا ہے۔ جب میڈیا کا بخار ٹوٹتا ہے تو سب اپنے اپنے استھانوں پر واپس چلے آتے ہیں۔
کبھی کوئی اکا دکا ایمان دار افسر کسی جیل میں مقرر ہو جائے تو اس کے اردگرد وہ تانا بانا بنا جاتا ہے کہ وہ خود ہی اپنا تبادلہ کسی اور برانچ میں کروا کے جان چھڑانے کو ترجیح دیتا ہے۔ اس ماحول میں اگر کوئی انتظامی اہل کار دعوی کرے کہ اب جیلوں کا نظام پہلے سے بہتر ہے تو اس سے بحث میں الجھنے کے بجائے مسکراتے ہوئے آگے بڑھ جانے میں ہی عافیت ہے۔ جیل پاکستان جیسے ممالک میں آج بھی ایک فسطائی بادشاہت کی طرح چلائی جاتی ہے اور جیلر سے زیادہ بااختیار بادشاہ صرف قصوں کہانیوں میں ہی پایا جاتا ہے۔
وسعت اللہ خان   
بشکریہ ایکسپریس نیوز
0 notes
omega-news · 2 years
Text
مہنگائی سے کہرام برپا، 20 اشیا کے ریٹ بڑھ گئے
مہنگائی سے کہرام برپا، 20 اشیا کے ریٹ بڑھ گئے
منہ زور مہنگائی نے لوگوں کی سیٹی گم کردی . پیاز، ٹماٹر، چائے کی پتی، ڈبل روٹی، دالیں، مرغی، ، دودھ ، دہی ، مٹن ، انڈے، چاول اور صابن سمیت 20 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں گزشتہ ایک ہفتے کے دوران مزید اضافہ ہو گیا ہے۔ آٹا، دالیں، آلو، چنا، انڈے، چینی اور مرغی مزید مہنگی ہو گئی یہ بات وفاقی ادارہ شماریات کی جاری کردہ ہفتہ وار جائزہ رپورٹ میں بتائی گئی ہے۔ وفاقی ادارہ شماریات کی جاری کردہ جائزہ…
Tumblr media
View On WordPress
0 notes
arp-newz · 3 years
Text
ایک ہفتے میں 20 کلو آٹا 70 روپے مہنگا، سب سے زیادہ قیمت کس شہر میں ہے؟
ایک ہفتے میں 20 کلو آٹا 70 روپے مہنگا، سب سے زیادہ قیمت کس شہر میں ہے؟
ملک میں ایک ہفتے کے دوران 20 کلو آٹے کا تھیلا 70 روپے تک مہنگا ہو گیا۔    وفاقی ادارہ شماریات کے اعداد و شمار کے مطابق آٹا سب سے زیادہ مہنگا کراچی میں ہوا، کراچی میں 20 کلو آٹے کا تھیلا 1350 روپے تک فروخت ہوا۔   خیال رہے کہ  گزشتہ ہفتے پنجاب فلور ملز ایسوسی ایشن نے آٹے کا 20 کلو گرام کا تھیلا 30 روپے مہنگا کر دیا تھا۔   آٹے کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق چیئرمین پنجاب فلور ملز ایسوسی ایشن عاصم…
Tumblr media
View On WordPress
0 notes
desikhana1-blog · 5 years
Photo
Tumblr media
Aloo Gosht Recipe | آلو گوشت بنانے کا طریقہ | Mutton Potato Curry | Desi Khana Recipes For Recipe Please Click on The Below Link 👇👇👇👇 https://youtu.be/1JX-e3LoKRY #AlooGoshtRecipe #MuttonPotatoCurry #AlooGosht #MuttonRecipe #PotatoRecipe #DesiKhanaRecipes #DesiKhana #آلو_گوشت_بنانے_کا_طریقہ #آلو_گوشت #گوشت #آلو #مٹن https://www.instagram.com/p/BwqjwO_BNRJ/?utm_source=ig_tumblr_share&igshid=39khoxwufhk7
0 notes
kishmishwrites · 3 years
Text
اے مٹن پیارے مٹن
اے مٹن پیارے مٹن، پاک مٹن، پاک مٹن تجھ سے ہے میری باربی کیو پارٹی پُر امید معدہ میرا قوی، میرے ارادے ہیں غیور میرے بکرے میں فنا ہے، میرے بکرے میں شعور جاں فزا میرا تخیل ہے تو نمکیں ہے سخن اے میرے پیارے مٹن اے مٹن پیارے مٹن، پاک مٹن، پاک مٹن اے میرے پیارے مٹن تو دل افروز کبابوں کا تر و تازہ چمن تو مہکتے ہوئے چانپوں کا سہانا گلشن تو نواریز انا دل کا بہاری مٹن رنگ و آہنگ سے معمور تری کلیجی و شکم اے میرے پیارے مٹن اے مٹن، پیارے مٹن، پاک مٹن، پاک مٹن اے میرے پیارے مٹن میرا دل تیری محبت کا ہے جاں بخش دیار میرا ھاضمہ تیری حرمت کا ہے سنگین حصار میرے محبوب مٹن تجھ پہ اگر ھاضمہ ہو نثار میں یہ سمجھوں گا ٹھکانے لگا سرمایہ تن اے میرے پیارے مٹن اے مٹن، پیارے مٹن، پاک مٹن، پاک مٹن اے میرے پیارے مٹن اے مٹن پیارے مٹن
4 notes · View notes
cookingfever101 · 4 years
Text
1 note · View note
Text
بیف و مٹن Archives - UG News
بیف و مٹن Archives – UG News
اجزاء: قیمہ بیف یا مٹن 1 پاؤ کریلے 4 عدد گڑ…
منگولین بیف بیف کے پسندے ایک کلو لہسن پیسٹ دو کھانے کے چمچ پسی لال مرچ ایک چائے کا چمچ نمک حسب ذائقہ انڈے…
ڈرائی بیف چلی اجزاء: بون لیس ران کا گوشت آدھا کلو سویا سوس ایک کھانے کا چمچ نمک حسب ذائقہ اجینوموتو ایک…
گولاش اجزاء: مٹن آدھا کلو کوکنگ آئل…
View On WordPress
0 notes
shanisha06-blog · 6 years
Text
بیگم جان
ماری خواہشوں سے کب وفا رکھی تھی بیگم نے ہمیشہ سبزیوں سے ہی نبھا رکھی تھی بیگم نے نئے انداز سے گوبھی پکی ہے آج کھانے میں کہ جس کی دھوم مدت سے مچا رکھی تھی بیگم نے چکن کے خواب آنکھوں میں لیے دفتر سے آیا تھا مگر گوبھی کی سبزی بھی جلا رکھی تھی بیگم نے ہمیں تو ایک جیسی لگ رہی تھیں روٹیاں ساری مگر کچھ پر نشانی بھی لگا رکھی تھی بیگم نے جو ڈونگے کے کسی کونے میں تھا اک آخری آلو نظر اس پر تو پہلے سے جما رکھی تھی بیگم نے پریشاں تھا کہ بچے سبزیاں کھاتے نہیں لیکن الگ ان کے لیے ہانڈی بنا رکھی تھی بیگم نے اگر تازہ نہیں کھائی تو کل باسی کھلاؤں گی مجھے پہلے سے یہ دھمکی لگا رکھی تھی بیگم نے میں نے سوچا کہ اب کھا لوں تو کل شاید مٹن پکے پر اگلے روز بھی گوبھی پکا رکھی تھی بیگم نے​
5 notes · View notes
warraichh · 2 years
Text
جو سامنے ہے وہ تو دے دو
(وسعت اللّٰه خان)
پاکستان ان چند ممالک میں ہے جہاں کے باشندے اپنے ہی ملک کے بارے میں بہت کم جانتے ہیں یا یوں کہئے کہ انھیں وہ بتایا ہی نہیں جاتا جسے جاننا ان کا بنیادی حق ہے۔ اس نہ بتانے کے پیچھے یہ سوچ ہے کہ اگر ہر کس و ناکس جان گیا کہ پاکستان یہ کچھ ہے تو پھر یہ سوال اٹھے گا ہم کون ہیں۔ تم کون ہو اور یہ سب ایسا کیوں ہے ویسا کیوں نہیں۔ چنانچہ پچھلے ستر برس سے کوشش یہی ہے کہ پاکستانیوں کو ایک مخصوص معلوماتی ڈائٹ پلان پر ہی رکھا جائے۔ اور انھیں یہی بتایا جائے کہ آسمان بس اتنا ہی بڑا ہے جتنا کنوئیں کے اندر سے دکھائی دیتا ہے۔
دنیا میں پاکستان رقبے کے اعتبار سے چونتیسواں، آبادی کے اعتبار سے چھٹا بڑا ملک اور آٹھویں علانیہ جوہری طاقت ہے۔ پاکستان سمیت صرف پینتیس ممالک کے ہاں گلیشئیر کی شکل میں پانی محفوظ ہے۔دس بڑے گلیشئیروں میں سے ایک ( بیافو ) پاکستان میں ہے۔دنیا کے بیالیس ممالک کے پاس ساحل ہی نہیں جب کہ پاکستان کے پاس لگ بھگ سوا آٹھ سو کلومیٹر کی بحری پٹی ہے۔
دنیا کے سترہ ممالک میں دریا ہی نہیں اور پاکستان میں دنیا کے بائیسویں طویل دریا ( انڈس ) ایک سو تین ویں ( ستلج ) اور ایک سو باون ویں بڑے دریا ( چناب ) سمیت کوئی ایسا صوبہ یا زیرِ انتظام علاقہ نہیں جو دریا سے محروم ہو۔ جنوبی ایشیا جہاں دنیا کی پچیس فیصد آبادی رہتی ہے وہاں میٹھے پانی کی سب سے بڑی جھیل ( منچھر ) سمیت پاکستان کے پاس انتالیس قدرتی اور آٹھ انسانی جھیلیں ہیں۔ سب سے بڑا مصنوعی آبپاشی کا نہری نظام پاکستان میں ہے۔
اس کرہِ ارض کے بائیس ممالک کے باسیوں نے پہاڑ اگر دیکھا بھی ہوگا تو تصاویر میں دیکھا ہوگا مگر پاکستان میں نہ صرف دوسری (کے ٹو) اور نویں بلند چوٹی (نانگا پربت) ہے بلکہ یہ اکیلا ملک ہے جہاں دس عظیم پہاڑی سلسلوں میں سے تین پہاڑی سلسلے ( ہمالیہ ، قراقرم ، ہندوکش ) ایک دوسرے سے ہاتھ ملا رہے ہیں۔یورپ صحراؤں سے خالی براعظم ہے اور دنیا کا بیسواں بڑا صحرا ( تھر تا چولستان ) پاکستان میں ہے۔ سترہ ممالک کے باشندوں نے ریل ہی نہیں دیکھی اور پاکستان کے ہاں ستائیسواں بڑا عالمی ریلوے نیٹ ورک ہے۔
اب آئیے مٹی کی زرخیزی کی جانب۔ پاکستان گنے کی پیداوار کے لحاظ سے پانچواں اور چینی کی برآمد کے حساب سے نواں بڑا ملک ہے۔گندم کی پیداوار میں پاکستان دنیا میں آٹھویں درجے پے ہے۔ چاول کی برآمد کے اعتبار سے تھائی لینڈ اور ویتنام کے بعد تیسرے نمبر پر اور باسمتی کی پیداوار کے حساب سے پہلے نمبر پر ہے (بھارت دوسرے نمبر پر ہے )۔پیاز کی فصل کے اعتبار سے چین، بھارت اور امریکا کے بعد پاکستان چوتھے نمبر پر ہے۔ گرم مصالحوں کی برآمدی فہرست میں پاکستان پانچویں نمبر پر ہے۔ چنے کی پیداوار میں پاکستان بھارت کے بعد دوسرے نمبر پر ہے۔ دالوں کی پیداوار کے حساب سے پاکستان کی عالمی رینکنگ بیسویں ہے۔ کھجوروں کی پیداواری فہرست میں پاکستان چھٹا اور آم کی پیداوار کے لحاظ سے چوتھا بڑا ملک ہے۔
دریائی و زرعی ملک ہونے کے سبب یہاں مویشی بھی باافراط ہیں۔ اس کا اندازہ یوں ہوسکتا ہے کہ پاکستان میں سالانہ چونتیس ملین ٹن دودھ کی پیداوار ہے۔ اس اعتبار سے پاکستان بھارت ، امریکا اور چین کے بعد چوتھے نمبر پر ہے۔البتہ ڈیری مصنوعات بنانے والے بیس بڑے ممالک میں پاکستان شامل نہیں۔ بکریوں کی تعداد کے اعتبار سے چین اور بھارت کے بعد پاکستان تیسرا اور مٹن برآمد کرنے والے ممالک میں بارہویں نمبر پر ہے۔ اونٹوں کی تعداد کے لحاظ سے یہ چھٹا بڑا ملک ہے۔
مگر یہ سب بتانے کا مقصد کیا ہے جب ان نعمتوں سے سب سے کم فائدہ اگر کسی کو پہنچ رہا ہے تو وہ عام پاکستانی ہے۔ایک عالمی ادارے ووکس نے بائیس ممالک میں خوراک پر فی کس اخراجات کا جو عالمی جدول جاری کیا اس کے مطابق ایک عام جنوبی افریقی خاندان ہر روز اپنی بنیادی غذائی ضروریات پوری کرنے پر سو روپے کی آمدنی میں سے بیس روپے ، ایک بھارتی خاندان پچیس روپے ، ایک نائجیریائی خاندان ساڑھے انتالیس روپے خرچ کرتا ہے مگر پاکستان میں ایک خاندان اگر سو روپے روز کماتا ہے تو اس میں سے لگ بھگ سینتالیس روپے خوراک پر خرچ ہوجاتے ہیں۔
ورلڈ فوڈ پروگرام کے ایک سابق ڈائریکٹر برائے پاکستان ولف گینگ ہاربنگر کے بقول پاکستان میں گندم کی سب سے بڑی خریدار حکومت ہے۔ گندم کی پیداوار اس قدر ہے کہ ملکی ضروریات کے لیے ذخیرہ کرنے کے بعد بھی بیرونِ ملک برآمد ہوتی ہے۔ لیکن پاکستانیوں کو پانچ برس پہلے کے مقابلے میں آٹا تگنی قیمت پر مل رہا ہے۔ اس عرصے میں ملک کو سب سے زیادہ ریونیو فراہم کرنے والے صوبہ سندھ میں ناکافی غذائیت کم تو خیر کیا ہوتی اکیس سے بڑھ کے تئیس فیصد ہوگئی۔یہ انہونی بھی ہو رہی ہے کہ کئی خاندانوں کو خوراک خریدنے کے لیے بھی قرضہ لینا پڑتا ہے۔
مجھے یہ تو نہیں معلوم کہ ملاح کا حقہ سوکھا کیوں ہے ، چراغ تلے اندھیرا کیوں ہے۔میں یہ بھی نہیں جانتا کہ الزام حکومت کی ترجیحات پر منڈھا جائے یا یہ کہہ کے جان چھڑا لی جائے کہ یہ سب تو ہمیں ورثے میں ملا ہے۔ کوئی الہ دین کا چراغ تو ہے نہیں کہ راتوں رات سب کا پیٹ بھر دیں۔
مگر اے میرے منشور بازو اور مقدس گائیو ! تعلیم گئی بھاڑ میں ، صحت گئی جہنم میں ، روزگار کی بکواس رکھو اپنے پاس۔جو پاکستان کی زمین بفضلِ خدا پیدا کررہی ہے اگر وہی پیدا کاروں میں تقسیم کرنے کا نظام نہیں تو باقی کا کیا کروں؟ اسلحہ برائے امن کی نمائشیں سرآنکھوں پے۔ خوراک برائے امن کی نمائش کب ہوگی؟؟؟
ہماری ہی تمنا کیوں کرو تم
تمہاری ہی تمنا کیوں کریں ہم
چبا لیں خود ہی کیوں نہ اپنا ڈھانچہ
تمہیں راتب مہیا کیوں کریں ہم
(جون ایلیا)
0 notes
desikhana1-blog · 5 years
Photo
Tumblr media
Aloo Gosht Recipe | آلو گوشت بنانے کا طریقہ | Mutton Potato Curry | Desi Khana Recipes For Recipe Please Click on The Below Link 👇👇👇👇 https://youtu.be/1JX-e3LoKRY #AlooGoshtRecipe #MuttonPotatoCurry #AlooGosht #MuttonRecipe #PotatoRecipe #DesiKhanaRecipes #DesiKhana #آلو_گوشت_بنانے_کا_طریقہ #آلو_گوشت #گوشت #آلو #مٹن https://www.instagram.com/p/Bwqjr0tBmaq/?utm_source=ig_tumblr_share&igshid=qc50ew9segfy
0 notes
spotstory · 2 years
Photo
Tumblr media
اشیاء خوردونوش کی نئی قیمتوں کا تعین کرنے کے لئے ڈسٹرکٹ پرائس ریوئیو کمیٹی اجلاس، نرخنامے کے اجراء کے لئے تجاویز کو حتمی شکل دے دی گئی۔ سوات(سپاٹ سٹوری): ڈسٹرکٹ پرائس ریوئیو کمیٹی کا اجلاس ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سوات حامد علی خان کی زیرِ صدارت ڈپٹی کمشنر آفس سیدوشریف میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں کمیٹی ممبران شریک ہوئے۔ اجلاس میں ضلع سوات میں مارکیٹ میں موجود اشیاء خوردونوش سے متعلق مارکیٹ جائزہ پیش کیا گیا جبکہ کمیٹی نے دیگر اضلاع خصوصاََ ضلع پشاور میں رائج ریٹس کا بھی جائزہ لیا اور مختلف سفارشات پیش کی جس پر بحث کے بعد ضلع سوات کے لئے مشاورت کے بعد ریٹس کا تعین کیا گیا۔ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سوات حامد علی خان کا کہنا تھا کہ ماہ صیام کی آمد آمد ہے اور ایسے میں عوام کو ریلیف دینے کی کوشش کی جائے اور قیمتوں کے تعین میں عوامی مشکلات کو مدنظر رکھا جائے۔ کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اشیاء خوردونوش خصوصاً روزمرہ خوراکی اشیاء کے ریٹس کے تعین میں عوام کو ریلیف دیا جائے اور کم سے کم منافع کی شرح رکھی جائے۔ کمیٹی ممبران نے تجاوزات سے اتفاق کرتے ہوئے نئے قیمتوں کاتعین کیا۔ اجلاس میں فیصلہ ہوا کہ سوات میں سیلہ چاول کی قیمت 155 روپے، چاول باسمتی کرنل 150, چنا سفید ترکی موٹی 255 روپے، کرخہ لال لوبیا تجک 210 روپے، دال مونگ دھوتی 180 روپے، پکورہ 260 روپے، سویٹ اے کلاس 400 روپے، بسکٹ اے کلاس 400 روپے، سوجی 90 روپے، میدہ 90 روپے، میٹ بیف 470 روپے اور میٹ کچہ مٹن 950 روپے فی کلوگرام مقرر کرنے اور فی سموسہ اے کلاس 15 روپے رکھنے کی تجویز دی گئی ہے۔ (at Swat KPK Pakistan) https://www.instagram.com/p/Cbu6PeYK6ks/?utm_medium=tumblr
0 notes
breakpoints · 3 years
Text
بیوی نے مٹن کری نہ پکانے پر بھارتی شخص نے 100 بار پولیس اہلکاروں کو فون کیا۔
بیوی نے مٹن کری نہ پکانے پر بھارتی شخص نے 100 بار پولیس اہلکاروں کو فون کیا۔
رائٹرز/فائل۔ حیدرآباد: 20 سال کے درمیانی عمر میں ایک نشے میں دھت شخص نے ہندوستان میں 100 بار پولیس والوں کو بلایا کہ وہ اپنی بیوی کے خلاف مٹن سالن نہ پکانے پر شکایت درج کرائیں۔ این ڈی ٹی وی. یہ واقعہ جمعہ کی رات پیش آیا اور اس شخص کو بھی پولیس نے گرفتار کر لیا۔ اسے پریشانی پیدا کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا اور اسے حراست میں لے لیا گیا تھا۔ بھارتی چینل کی رپورٹ کے مطابق پولیس نے بعد ازاں…
Tumblr media
View On WordPress
0 notes
htvpakistan · 3 years
Text
مہنگائی میں0.67 فیصد کمی، 18.64فیصد پر آگئی
مہنگائی میں0.67 فیصد کمی، 18.64فیصد پر آگئی
ملک میں مہنگائی کی شرح میں مسلسل اضافہ کے بعد گزشتہ ہفتے میں مہنگائی کا زور ٹوٹ گیا۔ ہفتہ وار مہنگائی کی شرح میں 0.67 فیصد کمی واقع ہوئی ہے جب کہ سالانہ بنیادوں پر مہنگائی کی شرح18.64 فیصد رہی۔ آلو، انڈے، لہسن، مٹن بیف، دال مونگ، دال چنا، دال ماش، ویجیٹیبل گھی، سرسوں کا تیل اور تازہ دودھ سمیت20 اشیائے ضروریہ مہنگی جبکہ ٹماٹر، پیاز، چینی، گڑ، چکن، آٹا ،ایل پی جی اور چاول سمیت آٹھ اشیائے ضروریہ…
Tumblr media
View On WordPress
0 notes
desikhana1-blog · 5 years
Video
Aloo Gosht Recipe | آلو گوشت بنانے کا طریقہ | Mutton Potato Curry | Desi Khana Recipes For Recipe Please Click on The Below Link 👇👇👇👇 https://youtu.be/1JX-e3LoKRY #AlooGoshtRecipe #MuttonPotatoCurry #AlooGosht #MuttonRecipe #PotatoRecipe #DesiKhanaRecipes #DesiKhana #آلو_گوشت_بنانے_کا_طریقہ #آلو_گوشت #گوشت #آلو #مٹن https://www.instagram.com/p/BwqjlpuB8AJ/?utm_source=ig_tumblr_share&igshid=479fxd75i2gf
0 notes