qaiserjalali786
qaiserjalali786
Qaiser JalaLi
11 posts
😍proud To Be A Naeemian❤
Don't wanna be here? Send us removal request.
qaiserjalali786 · 4 years ago
Text
#مانگنے_کا_مزہ_آج_کی_رات_یے🤲
معراج النبی صلی اللہ علیہ والہ وسلم تاریخ نبوت،تاریخ انسانیت حتی کہ پوری کائنات میں ایک محیر العقول واقعہ ہے،جس کی کوئی نظیر نہیں ملتی،اللہ تعالی نے قرآن مجید میں سورہ بنی اسرائیل کی پہلی آیہ مبارکہ میں صراحت کے ساتھ اور سورہ النجم کی ابتدائی اٹھارہ آیات میں اشارہ و کنایات کے ساتھ ذکر فرمایا ،مگر یہ اشارے ایسے ہیں جن کے بارے میں علم معانی میں کہا گیا ہے:"الاشاره أبلغ من التصريح"یعنی اشارہ صراحت سے زیادہ بلیغ ہوتا ہے اور اس کا پیغام زیادہ واضح اور موثر ہوتا ہے
👈سفر معراج، سفر محبت بھی ہے اور سفر عظمت بھی ہے یہ سفر محبت تین مراحل میں ہے
1_پہلا مرحلہ
سفر معراج کا پہلا مرحلہ مسجد الحرام سے مسجد اقصی تک کا ہے۔یہ زمینی سفر ہے یہ چونکہ انسانی دنیا کا حصہ ہے اس لئے اس ک وضاحت سے بیان کیا گیا ہے اور اس کا ثبوت نص قطعی سے ثابت ہے لہذا اس کا منکر کافر ہے۔سفر معراج کے اس حصے کو "اسراء"کہتے ہیں۔
حضرت علامہ بوصیری علیہ الرحمہ قصیدہ بردہ شریف میں فرماتے ہیں:
سريتَ من حرم ليلا الي حرم
كما سري البدرُ في داج من الظلم
ترجمہ:آپ صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے معراج کی شب حرم کعبہ سے حرم بیت المقدس تک اس شان سے سفر کیا جیسے چودھویں رات کا چاند سخت تاریک رات کے اندھیروں میں نور بکھیرتا ہوا چلتا ہے۔
2_دوسرا مرحلہ
سفر معراج کا دوسرا مرحلہ مسجد اقصی سے لے کر سدرة المنتھی تک ہے۔یہ کرہ ارض سے کہکشاؤں کے اس پار واقع نورانی دنیا تک سفر ہے۔اور اس حصے کا منکر گمراہ ہے ،اور اس حصے کو "معراج "کہتے ہیں۔
سدرة المنتھی یہ وہی مقام ہے جہاں ملائکہ کے سردار جبریل امین بھی رک گئے اور آقا سے عرض کی کہ
"لو دنوت انملة لاحترقت"
شیخ سعدی شیرازی جبریل امین کے اس جواب کو اپنے شعر میں یوں بیان فرماتے ہیں
اگر یکسر موئے برتر پرم
فروغ تجلے بسوزد پرم
3_تیسرا مرحلہ
سفر معراج کا تیسرا مرحلہ سدرة المنتھی سے آگے قاب قوسین اور اس سے بھی آگے تک ہے۔اور اس حصے کو "اعراج"کہتے ہیں
👈سفر معراج میں حضور اکرم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کو پانچ تحفے دیئے گئے
1-نبی پاک صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے شب معراج سر کی آنکھوں سے اپنے رب تعالی کو دیکھا۔عارف الراعی کلیم اللہ اور حبیب اللہ کے دیکھنے میں فرق بیان کرتے ہوئے فرماتے ہیں:
و ان قابلت لفظة لن تراني
بما كذب الفؤاد فهمّت معني
فموسي خر مغيشا عليه
و احمد لم يكن ليزيغ ذهنا
ترجمہ:"اگر تو لن ترانی اور ماکذب الفؤاد مارای کاآپس میں مقابلہ کرے تو تیری سمجھ میں آجائے گا کہ حقیقت کیا ہے۔موسی علیہ السلام بے ہوش ہو گئے جبکہ آقا علیہ السلام کی چشم اقدس بھی دنگ نہ ہوئی"
2-معراج کی رات اللہ پاک نے سورہ بقرہ کی آخری دو آیتیں سرکار کو عطا فرمائیں۔
3-نماز جو سرکار علیہ السلام کے صدقے ہمیں نصیب ہوئی۔
4-اللہ پاک نے شب معراج اپنے نبی کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم سے بغیر واسطے کے کلام فرمایا۔
5-معراج کی رات اللہ پاک کی طرف سے یہ خوشخبری امت محمدیہ کو دی گئی کہ جو شخص اللہ پاک کے ساتھ کسی کو شریک نہیں کرے گا اللہ پاک اس کی بخشش فرمادے گا۔
اللہ تعالی ہمیں اس رات میں کثرت سے عبادات کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ اور اللہ تعالٰی اپنے محبوب کے صدقے ہمارے گناہوں کو معاف فرمائے اور امت محمدیہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم پر اپنی رحمتوں کا نزول فرمائے آمین
✍قیصر جلالی۔۔۔۔۔۔۔
#لية_الاسرء
#ليلة_المعراج
#ليلة_الاعراج
#شب_معراج❤
Tumblr media
1 note · View note
qaiserjalali786 · 5 years ago
Text
عزم و ہمت کی چٹانوں کا ہمالہ سرفراز
پاک دھرتی کی فضاؤں کا اجالا سرفراز
#Dr_sarfraz_Naeemi
#Protection_of_the_Prophet_honor
#14february
#loveday2021
#Naeemian
Tumblr media
1 note · View note
qaiserjalali786 · 5 years ago
Text
#محبت_کے_نام_پر_بربادی
فی زمانہ ترقی اور روشن خیالی کے نام پر بے حیائی اور اخلاقی برائیوں کو خوب فروغ دیا جارہا ہے ۔محبت کے عالمی دن کے نام پر ہر سال 14فروری کو منایا جانے والا #ویلنٹائن_ڈے بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے جو درحقیقت محبت کے نام پر بربادی کا دن ہے۔ویلنٹائن نامی غیر مسلم کی یاد میں منائے جانے والے اس دن کو غیر اخلاقی حرکات اور احکام شریعت کی کھلم کھلا خلاف ورزی کا مجموعہ کہا جائے تو غلط نہ ہوگا۔
اس دن میں اللہ اور اسکے رسول صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی مختلف نافرمانیاں کرتے ہیں جیسے بے حیائی اور بے پردگی،ہاتھ اور پاؤں کا بدکاری کرنا،شراب نوشی کو فروغ ملنا،گانے باجے کا اہتمام،مہلک بیماری کا سبب،وغیرہ جو کہ اللہ اور اسکے رسول کی نافرمانی کا سبب بنتی ہیں
اور صد افسوس تو اس بات پر ہے کہ اس ویلنٹائن ڈے کے موقع پر اللہ اور اسکے رسول کی نافرمانی کے کاموں پر خوشی کا اظہار کرتے ہیں ۔اللہ تعالٰی ہمیں غیر مسلموں کے ہر انداز و طریقہ کار چھوڑ کر،اسلامی شعار و عادات کو اپنانے کی توفیق عطا فرمائے آمین
#NoValentineDay
#Jalali
Tumblr media
1 note · View note
qaiserjalali786 · 5 years ago
Text
Tumblr media
1 note · View note
qaiserjalali786 · 5 years ago
Text
#تاریخ_طبری_کا_مختصر_تعارف
اس کتاب کا نام "تاریخ الرسل والملوک " یا "تاریخ الأمم و الملوک"ہے، البتہ "تاریخ طبری" کے نام سے عوام و خواص میں مشہور ہے۔ علامہ طبری کی یہ تصنیف عربی تصانیف میں مکمل اور جامع تصنیف شمار کی جاتی ہے،تاریخی سلسہ میں سب سے جامع اور مفصل کتاب ہے۔یہ کتاب ان سے پہلے کے مؤرخین یعقوبی، بلاذری، واقدی، ابن سعد وغیرہ کے مقابلہ میں اکمل اور ان کے بعد کے مؤرخین، مسعودی، ابن مسکویہ، ابن اثیر اور ابن خلدون وغیرہ کے لیے ایک رہنما تصنیف بنی۔ معجم الادباء میں یا قوت حموی نے لکھا ہے کہ ابن جریر نے اپنی اس تالیف میں۳۰۲ ھ کے آخر تک کے واقعات کو بیان کیا اور بروز بدھ ۲۷ ربیع الاول ۳۰۳ھ میں اس کی تکمیل کی۔ بنیادی طور میں یہ عربی میں لکھی گئی تھی مگر اس کا ترجمہ اردو سمیت دنیا کی بیشتر مشہور زبانوں میں ہوچکا ہے۔
#JalaLi
#Tabrii📚
Tumblr media
1 note · View note
qaiserjalali786 · 5 years ago
Text
What misunderstanding?
Invert Image
Tumblr media
1 note · View note
qaiserjalali786 · 5 years ago
Text
‏"اِنَّهُ كَانَ تَوَّابًا"-
بے شک وہ بڑا توبہ قبول کرنے والا ہے. ❤
3 notes · View notes
qaiserjalali786 · 5 years ago
Text
‏انسان پتھر دل تب بنتا ہے جب اسکے جزبات ,احساسات اور محبت کو بار بار نیچا دیکھا کر ٹھکرا دیا جاتا ہے
#Bestlines
#feelings❤
1 note · View note
qaiserjalali786 · 5 years ago
Text
#islamic
#JummaMubarik
Tumblr media
1 note · View note
qaiserjalali786 · 5 years ago
Text
📷
Tumblr media
1 note · View note
qaiserjalali786 · 5 years ago
Text
#Jalali❤
Tumblr media
2 notes · View notes