Tumgik
#بابا جی
shazi-1 · 7 months
Text
"بابا جی کھیت میں بھینس کو جوت کر ہل چلا رہا تھا اور چھپر میں بیل صاحب آرام فرما رہے تھے _ کسی سیانے کا گزر ہوا _
اس نے بابا جی سے پوچھا :
" یہ کیا تماشا ہے ؟
تم نے بیل کو چھپر کے نیچے باندھا ہے اور بھینس کو ہل میں جوت رکھا ہے ! "
بابا جی نے کہا :
" یہ بی بی شہر سے آئی ہے _ اس کی سہیلیوں نے اسے سمجھا کربھیجا تھا کہ دیہات میں مادہ جنس کو حقوق پورے نہیں ملتے ، لہذا تم پہلے ہی دن اپنے مالک سے اپنے حقوق کی بات کرنا _
اس نے مجھ سے مطالبہ کیا کہ مجھے بیل کے برابر حقوق چاہیں _"
میں نے کہا : " بیل تو ہل جوتتا ہے _"
اس نے کہا : " میں گھر میں قید ہو کر نہیں رہ سکتی _جو کام بیل کرتا ہے وہ میں بھی کر سکتی ہوں _"
چنانچہ میں نے اسے ہل جوتنے پر لگا دیا _ اب یہ خوشی خوشی کھیت میں بھی کام کرتی ہے اور دودھ بھی دیتی ہے _
بیل کے پاس کرنے کو کام نہیں ، لہذا وہ سارا دن چھپر میں آرام کرتا ہے اور بھینس کو مزید اپنے حقوق مانگنے پر اکساتا رہتا ہے _
عورت مارچ
9 notes · View notes
aiklahori · 5 months
Text
‏اُٹھ شاہ حُسینا ویکھ لے اسیں بدلی بیٹھے بھیس
ساڈی جِند نماݨی کُوکدی اسیں رُݪ گئے وِچ پردیس
(اے شاہ حسین اٹھ کے دیکھ لے، ہم نے اپنے طور طریقے بدل لیے، تبھی تو ہماری جان بےسکون ہے اور ہم پردیس (دنیا) میں دھکے کھا رہے ہیں)
ساڈا ہر دم جی کُرلاوندا، ساڈی نِیر وگاوے اَکّھ-
اساں جیوندی جانے مرگئے، ساڈا مادھو ہویا وَکھ
(ہم ہروقت روتے رہتے ہیں اور آنکھوں سے آنسو جاری، ایسا لگتا ہے کہ مادھو (محبوب) کے بچھڑ جانے سے ہم جیتے جی مر گئے ہیں)
سانوں سپّ سمے دا ڈنّگدا، سانوں پَل پَل چَڑھدا زہر
ساڈے اندر بیلے خوف دے، ساڈے جنگݪ بݨ گئے شہر
(وقت کے زہریلے سانپ نے ہمیں ڈس لیا ہے تو زہر لمحہ بہ لمحہ بڑھتا جا رہا ہے، ہمارے اندر خوف نے ڈیرے ڈال لیے ہیں ہمارے شہر جنگل بن گئے ہیں)
اساں شوہ غماں وِچ ڈُبدے، ساڈی رُڑھ گئی ناؤ پتوار
ساڈے بولݨ تے پابندیاں، ساڈے سِر لٹکے تلوار
(ہم ایسے غموں میں ڈوبے کہ ہماری کشتی بھی پانی کے ساتھ بہہ گئی، ایسا دور آگیا ہے کہ سچ بولنے بلکہ کچھ بھی بولنے پر پابندی ہے اور کہیں سے حکم کی اک تلوار ہر وقت ہمارے سروں پر لٹکتی رہتی ہے)
اساں نیناں دے کھوہ گیڑ کے کِیتی وتّر دل دی بھوں
ایہ بنجر رہ نماننڑی، سانوں سجّݨ تیری سَونھ
(ہم نے آنکھوں کے کنویں چلا کر دل کی زمین کو وتر یعنی نم کیا (مطلب رو رو کر ہمارا دل نرم ہوگیا) لیکن اے میرے محبوب تیری قسم! یہ سب کچھ کرنے کے باوجود راہیں ویران اور بنجر ہی رہیں)
اساں اُتوں شانت جاپدے، ساڈے اندر لگی جنگ
سانوں چُپ چپیتا ویکھ کے، پئے آکھݨ لوک ملنگ
(ایسا لگتا ہے ہم باہر سے پرسکون ہیں لیکن ہمارے اندر جنگ لگی ہوئی ہے (موجودہ ملکی حالات کی عکاسی)، ہمیں خاموش دیکھ کے لوگ ہمیں ملنگ (بیوقوف) کہتے ہیں (لیکن وقت سب کچھ بتائے گا ان شاءاللہ)
اساں کُھبھے غم دے کھوبڑے، ساڈے لمے ہو گئے کیس
پا تاݨے باݨے سوچدے، اساں بُݨدے رہندے کھیس
(ہم غموں میں ایسے کھو گئے کہ ہمارے بال (زلفیں) لمبے ہوگئے، ہم تانے بانے بنتے رہتے ہیں کہ کھیس چادریں بنانے سے شاید کوئی بہتری ہو جائے)
ہُݨ چھیتی دوڑیں بُلھیا، ساڈی سوݪی ٹنگی جان
تینوں واسطہ شاہ عنایت دا، نہ توڑیں ساڈا ماݨ
(اے بابا بلھے شاہ جلدی آجائیے ہماری جان سولی پر لٹکی ہے، آپ کو شاہ حسین کا واسطہ ہمارا مان اور بھروسا نہ توڑنا)
اساں پیریں پا لئے کُعھنگرو، ساڈی پاوے جِند دھمال
ساڈی جان لباں تے اپّڑی، ہُݨ چھیتی مُکھ وِکھاݪ
(ہم نے پیروں میں گھنگھرو باندھ لیے ہیں اور ہم دھمالیں اور لڈیاں ڈال رہے ہیں، ہماری جان، جان بلب ہے، جلدی جلدی اپنا منہ دکھا دیجیے)
ساڈے سر تے سورج ہاڑھ دا، ساڈے اندر سِیت سیال
بَݨ چھاں ہُݨ چیتر رُکھ دی، ساڈے اندر بھانبڑ باݪ
(ہمارے سر پر گرم سورج ہے لیکن ہمارا اندر ٹھنڈا ٹھار ہے، چیت یعنی بہار کی چھاؤں بن کے ہمارے ٹھنڈے جسم گرم کر دیجیے)
اساں مچ مچایا عشق دا، ساڈا لُوسیا اِک اِک لُوں
اساں خُود نوں بُھلّے سانوݪا، اساں ہر دم جپیا توں
(ہمارے اندر اتنا عشق (محبت) ہے کہ ہمارا لوم لوم جل رہا ہے، اور ہم نے آپ کا اتنا نام پکارا ہے کہ خود کو بھول گئے ہیں)
سانوں چِنتا چِخا چڑھاوݨ دی، ساڈے تِڑکݨ لَگے ہَڈّ
پَھڑ لیکھاں برچھی دُکھ دی ساڈے سینے دتی گَڈ
(غموں نے ہمیں بہت دکھ دیئے ہیں اور ہماری ہڈیاں بولنے لگ گئی ہیں، قسمت نے دکھوں کی درانتی ہمارے سینے میں گاڑھ دی ہے)
اساں دُھر تُوں دُکھڑے چاکدے ساڈے لیکھیں لکھیا سوگ
ساڈی واٹ لمیری دُکھ دی، ساڈے عُمروں لمے روگ
(ہم ہمیشہ سے دکھ ہی دیکھتے آ رہے ہیں اور ہمارے مقدر میں سوگ اور غم لکھا گیا ہے، ہماری دکھ بھری زندگی کے روگ بہت لمبے ہیں)
ساڈے ویہڑے پھوہڑی دُکھ دی، ساڈا رو رو چویا نور
ایہ اوکڑ ساڈی ٹاݪ دے، تیرا جیوے شہر قصور
(ہمارے اندر اتنا دکھ ہے کہ رو رو کر آنکھوں کا نور ختم ہوگیا ہے، ہماری یہ مشکلات اللہ کرے ختم ہو جائیں اور آپ کا شہر قصور ہنستا بستا رہے)
آ ویکھ سُخن دیا وارثا، تیرے جنڈیالے دی خیر
اَج پُتر بولی ماں دے پئے ماں ناݪ رکھݨ وَیر
(اے دانش و سخن کی باتیں کرنے والے بابا وارث شاہ آپ کے جنڈیالہ شہر کی خیر ہو، آ کے دیکھ لے کہ ماں بولی (پنجابی) کے بیٹے ہی اپنی ماں کے دشمن ہیں)
اَج ہیر تیری پئی سہکدی، اَج کَیدو چڑھیا رنگ
اَج تخت ہزارے ڈھے گئے، اَج اُجڑیا تیرا جَھنگ
(اس دور میں آپ کی ہیر (عورت ذات) سسکیاں بھر رہی ہے اور کیدو (برے لوگوں) پر رنگ چڑھا ہوا ہے، اب تو کئی تخت ہزارے (جھنگ جیسے ہمارے شہر) بھی برباد ہو رہے ہیں)
اَج بیلے ہو گئے سُنجڑے، اَج سُکیا ویکھ چنھا
اَج پِھرن آزُردہ رانجھڑے، اَج کھیڑے کر دے چاء
(اب بیلے اور ڈیرے ویران ہیں اور راوی و چناب سوکھے پڑے ہیں، اب رانجھے (دوسروں کا خیال رکھنے والے لوگ) غمزدہ پھرتے ہیں اور کھیڑے (برے لوگ) خوشیاں منا رہے ہیں)
اَج ٹُٹی ونجݪی پریت دی، اَج مُکے سُکھ دے گِیت
بَݨ جوگی دَر دَر ٹوݪھیا، سانوں کوئی نہ مِݪیا مِیت
(اب تو پیار کی بانسری بجانے ��الا بھی کوئی نہیں، سب بانسریاں اور سکون بھرے گیت ختم ہوگئے، ہم نے جگہ جگہ اچھا ساتھی ڈھونڈنے کی کوشش لیکن ہمیں ہمارا محبوب نہ ملا)
(بابا غلام حسین ندیمؔ)
(ترجمہ: قاسم سرویا)
source
4 notes · View notes
Text
​بہ تسلیمات نظامت اعلیٰ تعلقات عامہ پنجاب
لاہور، فون نمبر:99201390
ڈاکٹر محمد عمران اسلم/پی آر او ٹو سی ایم
ہینڈ آؤٹ نمبر 1004
وزیر اعلیٰ مریم نوازنے پنجاب بھر میں روایتی میلے بحال کرنیکا حکم دیدیا، انتظامیہ میلوں کے انعقاد کی حوصلہ افزائی اور سہولت کاری کرے
تمام نمایاں شہروں کی بیوٹیفکیشن کیلئے پی ایچ اے بنانے کا اعلان،ہر شہر میں ڈولفن فورس قائم کی جائے، ساہیوال ڈویژن میں امن وامان کی صورتحال بہتر بنانے کی ہدایت
ساہیوال میں کارڈیالوجی بلاک جلد از جلد فنکشنل کرنے کا حکم،ساہیوال میڈیکل کالج میں فکیلٹی کی کمی پوری کرنے کی ہدایت
پاکپتن میں مذہبی سیاحت کے فرو غ کیلئے جامع پلان طلب،بابا فرید گنج شکر کے مزار کی تعمیر و مرمت اورتزین و آرائش جلد مکمل کرنے کی ہدایت
ہڑپہ میں آثار قدیمہ کی حفاظت اور سیاحوں کے سہولت کیلئے پلاننگ کا جائزہ،ساہیوال اور اوکاڑہ میں ماڈل ایگری مال بنانے کی ہدایت
پچھلے چار پانچ سال کی خرابیاں دور کررہے ہیں،سب کچھ ٹھیک نہیں ہوچکا لیکن تیزی سے بہتری آرہی ہے:مریم نوازشریف
حلفاً اقرار کرتی ہوں کہ آج تک کوئی بندہ سفارش پر نہیں لگایا،پنجاب میں پوسٹنگ ٹرانسفر میرٹ پر ہورہی ہے
مہنگائی پہلی مرتبہ نیچے آئی ہے،یہ خود بخو دنہیں ہوا،اسکے پس منظر میں ہماری کاوشیں ہیں،پنجاب واحد صوبہ ہے جہاں 12،13اور14 روپے کی روٹی مل رہی ہے
حکومتی نرخوں پر یقین نہیں بلکہ زمینی حقائق کو خود چیک کرتی ہوں،ڈپٹی کمشنر کے پی آئی سکور کارڈبننے سے سختی کا سامنا کررہے ہیں
کسان کارڈ کیلئے 9لاکھ درخواستیں آئیں،چند دنوں میں کارڈ ایکٹو ہوگا اور ڈیڑھ لاکھ روپے تک قرض ملے گا
ہمت کارڈ پر ہر چار ماہ بعد 15ہزار روپے ملیں گے،بیواؤں اور غریب اقلیتی بھائیوں کیلئے منیارٹی کارڈ بھی ایشو کریں گے
پورے پنجاب میں صفائی کا نظام نہیں تھا،کمشنر کو زیرو ویسٹ کرنے کا ٹارگٹ دے دیا،گلی محلوں میں 10،10سال سے پڑی گندگی اٹھا رہے ہیں:وزیراعلیٰ
مہنگائی کم ہورہی ہے،وزیراعلیٰ مریم نواز بہترین کام کررہی ہیں،پہلی مرتبہ عوام کا پیسہ عوام کے پراجیکٹ پر لگتا دیکھ رہے ہیں:ارکان اسمبلی
وزیر اعلیٰ مریم نواز سے ساہیوال ڈویژن کے ارکان اسمبلی کی ملاقات،عوامی فلاحی پراجیکٹ لانے پر وزیراعلیٰ کو خراج تحسین
لاہور19ستمبر:…… وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے ساہیوال ڈویژن کے ارکان اسمبلی نے ملاقات کی،جس میں وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے ہر شہر کی بیوٹیفیکشن کیلئے پی ایچ اے بنانے کا اعلان کیاہے-وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے پنجاب بھر میں روایتی میلے بحال کرنے کا حکم دیا ہے-وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے ہدایت کی کہ ہر شہر میں انتظامیہ مقامی میلوں کی حوصلہ افزائی اورسہولت کاری کرے۔وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے آئی جی پولیس کو ہدایت کی کہ ہر شہر میں ڈولفن فورس قائم کی جائے۔وزیراعلی مریم نوازشریف نے ساہیوال میں کارڈیالوجی بلاک جلد از جلد فنکشنل کرنے کا حکم دیااور ساہیوال میڈیکل کالج میں فکیلٹی کی کمی پوری کرنے کی ہدایت کی-وزیراعلی مریم نوازشریف نے پاکپتن میں مذہبی سیاحت کے فرو غ کے لئے جامع پلان طلب کرلیا-وزیراعلی مریم نوازشریف نے بابا فرید گنج شکر کے مزار کی تعمیر و مرمت اورتزین و آرائش جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی -وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے ساہیوال ڈویژن میں امن وامان کی صورتحال بہتر بنانے کی ہدایت کی -ہڑپہ میں آثار قدیمہ کی حفاظت اور سیاحوں کے سہولت کیلئے پلاننگ کا جائزہ لیاگیا- وزیراعلی مریم نوازشریف نے ساہیوال اور اوکاڑہ میں ماڈل ایگری مال بنانے کی ہدایت کی او رکہاکہ پچھلے چار پانچ سال کی خرابیاں دور کررہے ہیں۔سب کچھ ٹھیک نہیں ہوچکا لیکن تیزی سے بہتری آرہی ہے۔حلفاً اقرار کرتی ہوں کہ آج تک کوئی بندہ سفارش پر نہیں لگایا۔پنجاب میں پوسٹنگ ٹرانسفر میرٹ پر ہورہی ہے۔پنجاب میں پہلی مرتبہ پرائس کنٹرو ل کیلئے باقاعدہ نیا ڈیپارٹمنٹ بنا رہے ہیں۔مہنگائی کے کنٹرول کیلئے پرائس کنٹرول کمیٹیاں دوبارہ تشکیل دی جاری ہیں۔انہو ں نے کہاکہ لائیو ڈیش بورڈ پراشیاء خوردونوش کے روزانہ ریٹ چیک کرتی ہوں۔مہنگائی پہلی مرتبہ نیچے آئی ہے،یہ خود بخو دنہیں ہوا،اس کے پس منظر میں ہماری کاوشیں ہیں۔گندم خریداری نہ کرنا غیر مقبول فیصلہ سمجھا گیا لیکن آٹے اورروٹی کی نیچے آگئی۔گندم کی قیمت بڑھنے سے کاشتکار کو فائدہ نہیں ہوتالیکن عوام کو روٹی مہنگی ملتی تھی۔عوامی پذیرائی نہیں چاہتی لیکن ایسے فیصلے کررہی ہوں جس سے عوام پر کم از کم بوجھ پڑے۔حکومتی نرخوں پر یقین نہیں بلکہ زمینی حقائق کو خود چیک کرتی ہوں۔پنجاب واحد صوبہ ہے جہاں 12،13اور14 روپے کی روٹی مل رہی ہے۔ڈپٹی کمشنر کے پی آئی سکور کارڈبننے سے سختی کا سامنا کررہے ہیں۔ڈپٹی کمشنر کے پی آئی میں عوام کی سہولت کیلئے چھوٹی بڑی ہر چیز شامل کی گئی ہیں۔ایڈمنسٹریشن صبح 6،7بجے سے رات گئے تک فیلڈ میں ہوتی ہے۔کسان کارڈ کیلئے 9لاکھ درخواستیں آئیں،چند دنوں میں کارڈ ایکٹو ہوگا اور ڈیڑھ لاکھ روپے تک قرض ملے گا۔آڑھتی کسان کو بلیک میل کرتا تھا،اس عذاب سے کسانوں کی جان چھوٹی۔انہوں نے کہاکہ کاشتکاروں کو مشورے دینے کیلئے ہزار زرعی گرایجویٹ انٹرن شپ پروگرام شروع کررہے ہیں۔اپنی چھت ……اپنا گھرپروگرام میں گھروں کی تعداد بڑھائیں گے،پانچ لاکھ سے زیادہ گھر دیں گے۔ محض ملکیتی کاغذات اورشناختی کارڈ پر ہاؤسنگ قرض فراہم کرنے کی پہلی اوربڑی سکیم لارہے ہیں۔اپنی چھت……اپنا گھر پروگرام کی ماہانہ قسط 14ہزا ر سے بڑھانے سے روک دیا۔چلڈرن ہارٹ سرجری کارڈ میں پرائیویٹ ہسپتال اورسرجن شامل کیے ہیں۔انہوں نے کہاکہ ہمت کارڈ پر ہر چار ماہ بعد 15ہزار روپے ملیں گے۔بیواؤں اور غریب اقلیتی بھائیوں کیلئے منیارٹی کارڈ بھی ایشو کریں گے۔تیل کی قیمت گرنے سے صرف پنجاب کرائے کم کرا رہا ہے۔وزیراعلی مریم نوازشریف نے کہاکہ پنجاب بھر میں 600روڈز بحال کررہے ہیں،ہر شہر میں سڑکوں کی حالت چند ماہ میں بدل جائے گی۔پورے پنجاب میں صفائی کا نظام نہیں تھا،کمشنر کو زیرو ویسٹ کرنے کا ٹارگٹ دے دیا۔گلی محلوں میں 10،10سال سے پڑی گندگی اٹھا رہے ہیں۔پولیس افسران کو عوام کی سہولت کیلئے مساجد میں جانے کی ہدایت کی ہے۔ارکان اسمبلی نے کہاہے کہ مہنگائی کم ہورہی ہے،وزیراعلیٰ مریم نوازشریف بہترین کام کررہی ہیں۔پاکستان مسلم لیگ (ن) کاشتکاروں کی حقیقی ہمدرد اورخیر خواہ ہے۔پہلی مرتبہ عوام کا پیسہ عوام کے پراجیکٹ پر لگتا دیکھ رہے ہیں۔ارکان اسمبلی نے عوامی فلاحی پراجیکٹ لانے پر وزیراعلیٰ کو خراج تحسین پیش کیا-ارکان اسمبلی نے ساہیوال ڈویژن کی سڑکیں بنانے پر وزیراعلیٰ کا شکریہ بھی ادا کیا-سینیٹر پرویز رشید،سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب،صوبائی وزیر اطلاعات و ثقاف عظمی زاہد بخاری،معاون خصوصی ذیشان ملک،ارکان اسمبلی، چیف سیکرٹری،آئی جی،چیئرمین پی اینڈ ڈی کمشنر ساہیوال شعیب اقبال سید، آر پی او، ڈی سی اوردیگر حکام بھی موجود تھے-
٭٭٭٭
0 notes
airnews-arngbad · 7 days
Text
 Regional Urdu Text Bulletin, Chhatrapati Sambhajinagar
Date : 16 September 2024
Time : 09.00 to 09.10 AM
آکاشوانی چھتر پتی سنبھا جی نگر
علاقائی خبریں
تاریخ  :  ۱۶ ؍ستمبر۲۰۲۴؁ ء
وقت  :  صبح  ۹.۰۰   سے  ۹.۱۰   بجے 
پہلے خاص خبروں کی سر خیاں  ... 
٭ ذاتی مفاد سے زیادہ قومی مفاد کو فو قیت دیں  ‘  نائب صدر جمہوریہ کی اپیل 
٭ ملک بھر میں 2؍ کروڑ  مکانات الاٹ کرنے کا وزیر اعظم کے ہاتھوں آغاز 
٭ مرکزی  و  ریاستی حکو مت کسانوں کے مفادمیں نہیں ہے  ‘  شرد پوار 
٭ چھتر پتی سنبھا جی نگر میں مراٹھواڑہ مُکتی سنگرام سے متعلق تصاویر پر مبنی نمائش کا اہتمام 
اور
٭ آج منا ئی جارہی ہے عید میلاد النبی  
اب خبریں تفصیل سے...
ذاتی مفاد کے بجائے قومی مفاد کو ترجیح دیں ۔ نائب صدر جمہوریہ جگدیپ دھنکھڈ نے یہ اپیل کی ہے ۔ وہ کل ریاست بھر کے  434؍ صنعتی تر بیتی اِداروں میں قائم کیے گئے سنوِدھان مندروں کا افتتاح کرنے کے بعد  اظہار خیال کر رہے تھے ۔ یہ افتتاح ممبئی کے ایلفِنسٹن کالج سے آن لائن طریقے کیاگیا ۔ انھوں نے مزید کہا کہ بھارت کا آئین ایک جامع آئین ہے ۔ انھوںنے کہا کہ ہمیںاِس کے بنیادی اصولوں کو سمجھنے کی ضرورت ہے ۔ جناب دھنکھڈ نے مزید کہا کہ جمہوریت کے عالمی دن کے موقعے پر سنوِدھان مندروں کا افتتاح کرنا یہ ایک یادگار لمحہ ہے ۔ انھوں نے کہا کہ اِن مندوروںکے سبب دستور سے متعلق واقفیت میں مزید اضافہ ہو گا ۔ انھوں نے کہا کہ آئین میں دیئے گئے ریزر ویشن کی کچھ لوگ مخالفت کر تےہیں تاہم  ریزر ویشن بھارتی آئین کی روح ہے ۔اپنی مخاطبت میں جناب دھنکھڈ نے نوجوانوں کو ملک کا نام روشن کرنے کی تر غیب بھی دی ۔
***** ***** ***** 
دوسری جانب نائب صدر جمہوریہ نے کل ناگپور میں  رام دیو بابا ڈیمڈ یو نیور سٹی کے ڈِجیٹل ٹاور کا بھی افتتاح کیا ۔ اِس 12؍ منزلہ  ڈجیٹل ٹاور میں کمپیوٹر سائنس  اور  اِنجینئرنگ  کی ضروریات پوری کرنے کے لیے جدید تیکنا لو جی دستیاب کی گئی ہے ۔ اِس کے علا وہ جناب دھنکھڈ نے اپنی اہلیہ  ڈاکٹر  سُدیش دھنکھڈ کے ساتھ  ’’  ایک  درخت ماں کے نام  ‘‘ مہم کے تحت مذکورہ یو نیور سٹی کے احا طے میں شجر کاری بھی کی ۔
***** ***** **** 
مرکزی حکو مت کے رفاہی منصبوں کے تحت ملک بھر میں تعمیر کیے گئے  2؍ کروڑ مکانات کل وزیر اعظم نریندر مودی کے ہاتھوں الاٹ کیے گئے ۔ یہ تقریب جھار کھنڈ کے رانچی میں منعقد کی گئی تھی ۔ اِس موقعے پر  46؍ ہزار مستفیدین کے پہلی مرتبہ گھر میں داخلہ جشن کا بھی اہتمام کیاگیا تھا ۔ مذکورہ منصبوں کے  مستفیدین کے بینک کھاتوں میں مجموعی طور پر  32؍ ہزار کروڑ  روپئے کی پہلی قسط بھی جمع کی گئی ۔ اِسی طرح وزیر اعظم رہائش اسکیم  (  دیہی  )  کے تحت  20؍ ہزار  مستفیدین میں وزیر اعظم کے ہاتھوں ہائوسنگ کی منظوری کےاجازت نامے بھی تقسیم کیے گئے ۔  اِس کے علا وہ وزیر اعظم نے اِس تقریب میں  6؍ وندے بھارت ٹرینوں کو بھی ہری جھنڈی دکھائی ۔ 
***** ***** ***** 
  دھنگر براد ری کو درج فہرست جماعتوں کے زمرے میں شامل کرنے کے لیے مثبت اقدام کیے گئے جا رہے ہیں۔ وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے نے یہ بات کہی ۔ انھوں نے بتا یا کہ یہ کام قانو نی اعتبار سے درست ہو گا   اور  اِس میں دیگر طبقات کے ساتھ نا انصافی نہیں ہو گی ۔  وزیر اعلیٰ نے کل سکل دھنگر سماج رابطہ کمیٹی کے وفد کے ساتھ ملا قات کی ۔ اِس موقعے پر وہ اظہار خیال کر  رہے تھے ۔
***** ***** ***** 
رکن پارلیمان شرد پوار نے کہا ہے کہ مرکز  و  ریاستی حکو مت کسانوں کے مفاد میں نہیں ہے ۔ وہ کل دھولیہ ضلعے کے سندھ کھیڑ میں منعقدہ کسانوں کے اجلاس میں بول رہے تھے ۔ انھوں نے کہا کہ حکومت کو کسانوں میں کوئی دلچسپی نہیں ہے ۔ جناب شرد پوار نے مزیدکہا کہ ریاست میں خواتین محفوظ نہیں ہے ۔
***** ***** ***** 
گزشتہ روز  اِنجینئروں کا قومی دن منا یاگیا ۔ اِسی منا سبت سے ناگپور میں منعقدہ تقریب میں تعمیرات عامہ کے وزیر  رویندر چوہان کے ہاتھوں  ریاستی سطح کے بہترین اِنجینئرس کو اعزاز سے نوازا گیا ۔ اِسی طرح نان ٹیکنیکل ملازمین کو بھی ایوارڈس سے نوازا گیا ۔ اِس موقعے پر جناب رویندر چوہان نے کہا کہ شعبہ تعمیرات عامہ میں ملک کی تعمیر کی صلاحیت ہوتی ہے ۔
***** ***** ***** 
آج  خاتم  الانبیاء حضرت محمد صلی اللہ علیہ و سلم کا یوم پیدائش  عید میلاد النبی منائی جا رہی ہے ۔ اِسی مناسبت سے آج میلاد محافل  اور  سیرت مجالس کا اہتمام کیاگیا ہے ۔ اِسی طرح جلوس محمدی کا بھی اہتمام کیاگیا ہے ۔
صدر جمہوریہ محتر مہ دروپدی مُر مو نے اہل وطن کو عید میلاد النبی کی مبارکباد پیش کی ہے ۔
***** ***** ***** 
عید امیلاد النبی ﷺ کی منا سبت سے آج چھتر پتی سنبھا جی نگر  ‘  ناندیڑ  اور  پر بھنی میںچھٹی کا اعلان کیاگیا ہے ۔ تینوں اضلاع کے کلکٹرس نے اِس بارے میںکل اطلاع نامہ جاری کیا  ۔ 
***** ***** *****
بیڑ ضلعے میں آئندہ  18؍ تاریخ  بُدھ کے روز عید میلاد النبی ﷺ منائی جائے گی ۔  اُس دن وہاں چھٹی ا علان کیاگیا ہے ۔بیڑ ضلع کلکٹر نے کل اِس خصوص میں اطلاع نامہ جاری کیا ۔ 
***** ***** *****
کل گنیش اُتسو کا اختتام ہو جائے گا ۔ گنیش وِسرجن کی تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں ۔ چھتر پتی سنبھا جی نگر میونسپل کارپوریشن کے منتظم  نیز  کمشنر  جی  شری کانت نے گنیش وِسر جن کے لیےتیار کیے گئے کنویں  اور  عارضی تالابوں کا کل معائنہ کیا  اور ضروری ہدایات دیں۔
***** ***** ***** 
لاتور میں گنیش وِسر جن جلوس کے لیے عوام کی سہولت  اور  حفاظت کو مد نظر رکھتے ہوئے شہر کے وِسرجن جلوس راستوں پر آمدو  رفت بند کر کے متبادل  راستوں کی سمت مو ڑ  دی جائے گی ۔ انتظامیہ نے اطلاع دی ہے کہ  کل صبح  10؍ بجے سے  رات  11؍ بج کر 55؍ منٹ تک متبادل راستے کھلے رہیں گے ۔
***** ***** ***** 
ریاستی وزیر برائے ہائوسنگ اتُل ساوے نے کہا ہے کہ مراٹھواڑہ مُکتی سنگرام کی جدو جہد  اور  قر بانیوں کی تاریخ سے اگلی نسلوں کوواقف کر وانا چا ہیے۔ مراٹھواڑہ مُکتی سنگرام سے متعلق تصاویر پر مبنی ایک نمائش  چھتر پتی سنبھا جی نگر کے سدارتھ گارڈن میں لگائی گئی ہے ۔اِس نمائش کی افتتاحی تقریب میں وہ کل اظہار خیال کر رہے تھے ۔اِس تقریب میں رکن پارلیمان بھاگوت کراڈ  اور  ضلع کلکٹر دلیپ سوامی بھی موجود تھے ۔ 
اِس موقعے پرضلع کلکٹر دلیپ سوامی نے مراٹھواڑہ مُکتی سنگرام کی تاریخ پر روشنی ڈالی ۔ ساتھ ہی اُنھوں نے نو جوانوں سے مُکتی سنگرام کی تاریخ سے واقفیت حاصل کرنے کی بھی اپیل کی ۔ 
یہ نمائش  اطلاعات  و  نشر یات کی مرکزی وزارت  اور  چھتر پتی سنبھا جی نگر میونسپل کارپوریشن کے اشتراک سے لگائی گئی ہے ۔ یہ نمائش آئندہ کل  یعنی  17؍ تاریخ تک  صبح  9؍ بجے سے شام  6؍ بجے تک عوام کے لیے کھلی رہے گی۔
***** ***** ***** 
کل منائے جانے والے مراٹھواڑہ مُکتی سنگرام کی سر کاری پرچم کشائی چھتر پتی سنبھا جی نگر کے سدھارتھ گارڈن میں وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے کے ہاتھوں کی جائے گی ۔ مُکتی سنگرام دن کی منا سبت سے سہیادری چینل پر آج  دوپہر  2؍ بجے   ’’  مُکتی سنگرام کہانی مراٹھواڑے کے جد و جہد کی  ‘‘  نامی دستاویزی فلم دکھائی جائے گی ۔ ثقافتی امور کے ریاستی وزیر سُدھیر منگنٹی وار نے شہر یان سے یہ فلم دیکھنے کی اپیل کی ہے ۔
***** ***** ***** 
بیڑ ضلعے کے نگراں وزیر دھننجئےمُنڈے نے کہا ہے کہ کا شتکار اپنی آمدنی میں اضا فہ کرنے کے لیے زراعت کے ساتھ ساتھ مویشی پر وری بھی کریں۔ وہ کل  بیڑ ضلعے کے پر لی تعلقے میں  مو ہا  اور  سر ساڑا کے مقام پر جانوروں کے دواخانوں کا افتتاح کرنے کے بعد اظہار خیال کر رہے تھے ۔انھوں نے بتا یا کہ اِن دواخانوں میں جانوروں کی سونو گرافی  اور  ایکسرے مشینیں بھی مہیا کی گئی ہے۔
***** ***** ***** 
مراٹھا ریزر ویشن کے لیے چھتر پتی سنبھا جی نگر میں بھوک ہڑ تال کر رہی راج شری اُمبرے نے اپنی بھوک ہڑتال ختم کردی ہے ۔ اسکولی تعلیم کے وزیر دیپک کیسر کر  اور  ضلعے کے نگراں وزیر عبد الستار سے بات چیت کرنے کے بعد کل انھوں نے اپنی بھوک ہڑتال ختم کر دی ۔ خیال رہے کہ اُمبرے گزشتہ 14؍ دنوں سے کرانتی چوک پر بھوک ہڑتال کر رہی تھیں۔
***** ***** ***** 
پر بھنی میں کل دھنگر سماج کی جانب سے میگھا لیہ کے گور نر  سی  ایچ  وِجئے شنکر کا استقبال کیاگیا ہے ۔یہ تقریب وسنت رائو نائک مراٹھواڑہ زرعی یو نیور سٹی میںمنعقدہ کی گئی تھی ۔ اِس موقعے پر  اپنے خطاب میں میگھالیہ کے گورنر نے کہا کہ  انفرادی  اور  سماجی تر قی کے لیے تعلیم نہایت ضروری ہے ۔ انھوں نے کہا کہ تعلیمی اِداروں کو  معاشی تر قی پر بھی زور دینا چا ہیے ۔ اِس تقریب میں  رکن اسمبلی رام پر ساد بورڈیکر  ‘  ڈاکٹر  رتنا کر گُٹے  ‘  رکن اسمبلی میگھنا بورڈیکر  اور  وائس چانسلر  ڈاکٹر  اِندر منی موجود تھے ۔ 
***** ***** *****
جائیکواڑی ڈیم میں 99؍ فیصد سے زیادہ پانی ذخیرہ ہو چکا ہے ۔ ڈیم میں فی الحال ڈھائی ہزار مکعب فیٹ فی سیکیڈ کی رفتار سے پانی کی آمد جاری ہے ۔ ڈیم کے دائیں حصے سے پانی  کا اخراج کیا جا رہا ہے۔
***** ***** *****
آخر میں اہم خبروں کی سر خیاں ایک مرتبہ پھر سن لیجیے  ...
٭ ذاتی مفاد سے پہلے قومی مفاد کو فو قیت دیں  ‘  نائب صدر جمہوریہ کی اپیل 
٭ ملک بھر میں 2؍ کروڑ  نئے مکانات الاٹمنٹ کا وزیر اعظم کے ہاتھوں آغاز 
٭ مرکزی  و  ریاستی حکو مت کسانوں کے مفادمیں نہیں ہے  ‘  شرد پوار 
٭ چھتر پتی سنبھا جی نگر میں مراٹھواڑہ مُکتی سنگرام سے متعلق تصاویر پر مبنی نمائش کا اہتمام 
اور
٭ آج منا ئی جارہی ہے عید میلاد النبی  
علاقائی خبریں ختم ہوئیں
آپ یہ خبر نامہ ہمارے یو ٹیوب چینل AIR چھتر پتی سنبھا جی نگر پر دوبارہ کسی بھی وقت سن سکتے ہیں۔
٭٭٭
0 notes
googlynewstv · 2 months
Text
عاشقوں کیلئے مشورے!
تحریر:عطا الحق قاسمی۔۔۔بشکریہ:روزنامہ جنگ اگر آپ محبت میں ناکامی کی وجہ سے پریشان ہیں اور اس پریشانی کی وجہ سے آپ کی راتوں کی نیند اڑ گئی ہے آنکھوں کے گرد سیاہ ہالے پڑ گئے ہیں، صحت خراب ہونا شروع ہو گئی ہے تو گھبرانے کی ضرورت نہیں۔آپ سیدھا ماڈرن عامل بابے کے دفتر میں تشریف لائیں انشااللہ محبوب آپ کے قدموں میں لوٹنے لگے گا ،جو آپ سے پہلے بابا جی کے دفتر میں پہنچا ہو گا۔عامل بابا صرف تعویذ ہی…
0 notes
music-beateeeee · 5 months
Text
هومان - آخرین شب
آلبوم پارانویا - Friend Zone
عرفان و هومان - عنکبوت 
کوروش ، هومان و آرون - فیریکم
آرون، ابری و رادی - گم و گور
یانگ صادن، آرون و هومان - جنازه
آرتا، آرون و آرمان میلادی - ۲۴/۷
ویناک - Cheef Keef
سپهر خلسه - هومان - دلم از دنیا گرفته
کوروش و آرون - بودا 
آیسم - هومان - آرون - ماه من
هومان و آرون - بی جنبه
کوروش - پارانویا
ریبار - میلگرد 
PAYKAR-Mohkam
Hichkas&Poobon-Har ye roz
سینازا - Money Talk
۰۲۱ کید - مودی
یانگ صادن - گمبرون سایفر
مسین - قاجار
دورچی - فراموشم کن
گاد پوری - تیرون
گاد پوری - مجبور برم
گاد پوری - محاله
گاد پوری - جامو خالی کنید
گاد پوری - هیچکی به جز تو
گاد پوری و صفت - قلپ قلپ
گادپوری - گرفته کارم
گادپوری - بوم
گادپوری - بلکس
جیدال - کفتربازی
۰۲۱ کید - کلاسی
ویناک - شمرون هیلز
گادپوری و حمید صفت و حصین - گوله
گادپوری - پاپ استار
گادپوری - باهم فرق داریم
گادپوری - گیج میره سرم
گادپوری - حیدری
گادپوری - بابا
گادپوری - فیل 
گادپوری - برو بابا
گادپوری - از یه جا به بعد
گادپوری - عاشق تو این خونم
گادپوری - ۴۶ تا ۳۴
گادپوری - یاد تو
گادپوری - زاکان
گاد پوری - یزی
علی سورنا - بوسه یهودا
گادپوری - شیب مرگ
اپیکور - اوجی اپیک
گادپوری - اجل
چرسی و بهزاد لیتو - فکر نمیکردم
۰۲۱ کید- پلنگی
گادپوری - خشم شب
گادپوری - اماله
حمید صفت - لاتی نو
دانیال - اجی مجی
سهراب ام جی - لول آپ
هیپهاپولوژیست - علم و گان
متین فتاحی - نمیتونم 
مسین - ابد و یک روز 
هیپهاپولوژیست - بیگ بنگ
مسلک - حوصله کار خاصی نیست
هیدن ، شایع - پیتزا 
دورچی - رز طلایی
متین فتاحی - هنوز گنگ ندیدی
علی اردوان و سهراب ام جی - دمی
ریبار - اگه برگردم عقب
سهراب ام جی - اگه بیای
0 notes
risingpakistan · 10 months
Text
جب شیر بلی کی تنخواہ پر کام کرنے لگے
Tumblr media
ویسے پچھتر برس میں ایسا کون سا وزیرِ اعظم یا وزیر گزرا ہے جو لاڈلا ہونے کی سند لیے بغیر اپنے عہدے پر آیا بھی ہو اور ٹک بھی پایا ہو۔ پچپن برس پہلے اپنے بچپن میں رحمے نائی کی دکان سے سردار موچی کے کھوکھے اور تانگہ سٹینڈ کے جیرو کوچوان تک ہر ماجھے ساجھے کن کٹے کو پورے تیقن سے یہی کہتے سنا کہ اگر کوئی امریکہ کا لاڈلا نہ ہو تو اس کی اجازت کے بغیر پتا تک نہیں ہلا سکتا۔ پھر اس آقا جاتی فہرست میں سعودی عرب بھی شامل ہو گیا۔ مگر آج کی جنریشن سمجھتی ہے کہ اب نہ وہ امریکہ رہا نہ اس کے ویسے وفادار۔ سعودی عرب بھی اب پہچانا نہیں جاتا۔ ان دونوں سمیت کسی کو بھی پاکستان کی شکل میں ویسٹ اوپن کارنر پلاٹ کی فی الحال ضرورت نہیں۔ یہ اکیسویں صدی ہے۔ زمانہ بدل گیا ہے۔ اب تو جرنیل جسے چاہیں وہی ہیرو۔ نہ چاہیں تو وہی ہیرو زیرو۔ جو خود کو لاڈلا نہیں سمجھتے انھیں بھی سردار اپنا کام نکلوانے کے لیے اٹھا کے لے جاتا ہے اور اپنی مرضی کے نکاح نامے اور طلاق نامے پر ایک ساتھ دستخط کروا لیتا ہے۔
سندھ کے ایک اسٹیبلشمنٹی چہیتے وزیرِ اعلی جام صادق علی کے بارے میں مشہور تھا کہ جس پر مہربان ہوتے تو سرکاری دکان پر دادا جی کی فاتحہ کے مصداق کوئی بھی پلاٹ یا قطعہِ اراضی بخش دیتے اور جب متعلقہ سیکریٹری ممنمناتا کہ حضور نے جو پلاٹ اپنے جس لاڈلے کو کوڑیوں کے مول بخشا ہے قانون میں اس کی گنجائش نہیں بنتی۔ اس اعتراضِ بے جا پر جام صاحب گرجتے کہ بابا میں نے تیرے کو سیکرٹری مفت کا مشورہ دینے کے لیے نہیں کام کرنے کے لیے رکھا ہے۔ میں نے آرڈر نکال دیا ہے اب اس کے لیے قانون ڈھونڈنا تیرا کام ہے۔ ورنہ قانون مجھے تیرے تبادلے یا ڈیموٹ کرنے یا او ایس ڈی بنا کے کراچی سے نکال کے کشمور میں پھینکنے کی بھی اجازت دیتا ہے۔ ذرا سی ترمیم و اضافے کے ساتھ یہ ’جام صادق ڈاکٹرائن‘ اسٹیبلشمنٹ بھی اپنا چکی ہے۔ مہربان ہو تو کھل جا سم سم، ہر مقدمہ خارج، ہر موڑ پر سرخ قالین، دانے دنکے کے اسیر ہر کبوتر کو لاڈلے کے کندھے پر بیٹھنے کا اشارہ، ہر قانون و ضابطہ موم کی ناک۔
Tumblr media
سنگ دل ہو جائے تو قدموں تلے سے وہی سرخ قالین کھینچ کر، کبوتروں کو سیٹی بجا کر واپس چھت پر اتار کر، بدلے حقائق کی چلچلاتی دھوپ میں ننگے پاؤں چلواتے ہوئے سوائے جیل کے ہر دروازہ ایک ایک کر کے بند، مقدمات کا مسلسل پتھراؤ، ایک مقدمے میں ضمانت کے بدلے دس نئے پرچے تیار اور کردار کشی کی واشنگ مشین میں ڈال کے دھلائی الگ۔ اب ہر لاڈلا تو ’آج بازار میں پابجولاں چلو‘ نہیں گا سکتا۔ کچھ سائیڈ پکڑ لیتے ہیں، کچھ سیاسی پلاسٹک سرجری کروا لیتے ہیں، کچھ ’باہرلے ملخ‘ چلے جاتے ہیں اور کچھ شیر معافی تلافی کر کے بلی کی تنخواہ پر کام کرنے کے لیے پھر سے آمادہ ہو جاتے ہیں۔ مسئلہ اسٹیبلشمنٹ نہیں ہے کیونکہ مالک مکان کبھی مسئلہ نہیں ہوتا۔ مسئلہ کرائے دار پیدا کرتے ہیں۔ حالانکہ تمام شرائط کاغذ پر طے ہوتی ہیں۔ مثلاً مالک مکان کی اجازت کے بغیر کوئی اضافی کیل دیوار میں نہیں ٹھونکی جائے گی۔ کوئی دروازہ، کھڑکی اور روشندان تبدیل نہیں ہو گا۔ دیواروں کو داغ دھبوں سے پاک رکھا جائے گا۔ کوئی شے تبدیل کروانی ہو تو مالک سے درخواست کی جائے گی۔ اگر اس نے مناسب سمجھا تو درخواست قبول کر لے گا۔ نہ سمجھا تو اس سے فالتو کی جرح نہ کی جاوے۔ کرایہ ہر ماہ کی طے شدہ تاریخ تک پہنچا دیا جائے یا جمع کرا دیا جائے۔
پانی کی موٹر مسلسل نہیں چلے گی۔ تمام یوٹیلٹی بلز باقاعدگی سے مقررہ تاریخ سے پہلے پہلے ادا کرنا ہوں گے۔ ٹوٹ پھوٹ کے نقصان کی بھرپائی بھی کرائے دار کی ذمہ داری ہو گی۔ کرایہ نامہ گیارہ ماہ کے لیے ہو گا۔ مالک مطمئن ہو گا تو معاہدے کی تجدید ہو گی ورنہ گھر خالی ��رنا پڑے گا۔ اور اگلا معاہدہ کم از کم دس فیصد اضافی کرائے کے ساتھ ہو گا۔ پھر بھی اگر مالک کو ضرورت ہو یا وہ جز بز ہو جائے تو ایک ماہ کے نوٹس پر گھر خالی کرا سکتا ہے تاکہ اسے اونچے کرائے پر کسی اور کو چڑھا سکے۔ جھگڑا تب شروع ہوتا ہے جب کرائے دار چھ ماہ گزرنے کے بعد اپنے تئیں انوکھا لاڈلا بن کے فرمائشیں شروع کر دیتا ہے، اضافی ایگزاسٹ فین لگوا دو، پانی کی موٹر پرانی ہے اس کی جگہ بڑی موٹر ہونی چاہیے۔ گیلری کی ریلنگ بدصورت ہے اسے بھی بدلنا ہو گا۔ اے سی کے بغیر گزارہ نہیں ہو سکتا لہذا سنگل کے بجائے ڈبل کنکشن کی تار بدلوا دو۔ گھر فوری طور پر خالی نہیں ہو سکتا۔ اس لیے دوسرے برس کے لیے بھی ابھی سے معاہدہ کر لو۔ زبردستی کی تو عدالت جاؤں گا اور کرایہ تمھیں دینے کے بجائے فیصلہ ہونے تک عدالت میں جمع کرواتا رہوں گا وغیرہ وغیرہ۔
تگڑے کرائے دار مالک مکان کو دبا لیتے ہیں۔ مگر ہم نے تو پچھلے پچھتر برس میں کرائے داروں کا سامان ہی سڑک پر دیکھا ہے اور احتجاج یا قانون کی دھمکی دینے پر مالک مکان کے مسٹنڈوں کے ہاتھوں چھترول اور پرچے کا اندیشہ الگ۔ ایسی صورت میں کم از کم اس محلے میں ایسے بدعقلوں کو کوئی اور اپنا مکان کرائے پر نہیں دیتا۔ ہم نے تو یہی دیکھا ہے بھیا۔ 
وسعت اللہ خان  
بشکریہ بی بی سی اردو
0 notes
urduzz · 10 months
Text
🖤❣️
❣️ عشق حقیقی🖤
ایک دن ایک جٹ بابا بلھے شاہ کے پاس آیا کہنے لگا" دنیا داری زیاده نہیں جانتاعشق حقیقی سمجھنا ہے_"
بابا جی نے کہا:" یہ بتاؤ دنیا میں سب سے زیادہ محبت کس سے کرتے ہو؟"
جواب دیا_" اپنی بھینس سے کرتا ہوں_"
بابا جی نے کہا:" آج سے تمہارا سبق یہی ہے کہ اسے دیکھتے _"
رہو چھ مہینےتک_"
بنده خوش ہو گیا _ چھ مہینے بعد حا ضر ہوا تو باباجی نے پوچھا کہ" کون؟"
اس نے کہا:"جٹ"
بابا جی نے پھر حکم دیا_" جاؤ اور چھ مہینے بعد آنا_"
جس دن وہ باباجی کو ملنے آیا تو دروازے سے سر ٹکرا کر واپس ہوجاتا, اندر نہیں جارہا تھا_ باباجی نے اس سے پوچھا_
" بھائی اندر کیوں نہیں آتے_"
کہنے لگا_" باباجی! اندر کیسے آؤں_میرے دونوں سینگ اس دروازے میں پھنس جاتے ہیں_"
بابا جی کے ہنستے ہوئے کہا_" جاؤ آج تمہارا سبق پورا ہوا_ عشق حقیقی یہی ہے کہ اپنی ذات کی نفی ہو جائے_"🖤❣️
urduz.com
kuch acha perho
#urduz #urduqoutes #urdushayari #urduwood #UrduNews #urdulovers #urdu #urdupoetry #awqalezareen
0 notes
santoshdasi · 1 year
Text
Hidden Secrets in Quran ( कुरान में छुपे रहस्य)।।Al Kabir Islamic Exclus...
*اللہ ایک*
جانئے *مذہب کیسے بن گئے*۔
اپنے پاکستانی مسلمان بھائیوں کے لیے خصوصی پیغام:-👇👇
کیا آپ جانتے ہیں؟؟؟؟
👉🏻 *کیا گوشت کھانے کا حکم اللہ کا دیا ہوا ہے؟؟؟*
👉🏻 *خدا سبحان وتعالی کیسا ہے؟ وہ کہاں رہتا ہے؟ اللہ کی عبادت کا صحیح خالص طریقہ کیا ہے؟
*👉🏻وہ خدا کون ہے؟ قرآن مجید کس کے بارے میں بتاتا ہے؟
👉🏻 *ہمارے پیارے نبی حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم نے زندہ بابا کس کو پایا؟*
👉🏻 *وہ مخبر کون ہے؟ جس کے بارے میں قرآن مجید کی سورہ فرقان 25 آیت 59 میں بھی لکھا ہے؟*
👉🏻 *قرآن مجید کی سورہ آس نمبر 42 آیت نمبر 1 اور 2 میں منظر کہف کے ان تین علامتی الفاظ کا کیا مطلب ہے؟*
👉🏻 *تمام خوشیوں کا خدا کون ہے؟ اور اسے حاصل کرنے کا طریقہ کیا ہے؟*
اگر آپ مزید بہت سے سوالوں کے جواب جاننا چاہتے ہیں تو پڑھیں # *بخبار سنت رامپال جی مہاراج جی* کی لکھی ہوئی پاک کتاب "*مسلمان قرآن کا علم نہیں سمجھتے*"
*ہر مسلمان بھائی کے مسائل کا حل*
تو آپ کس چیز کا انتظار کر رہے ہیں، جلدی سے اپنی مقدس کتاب منگوا لیں۔
*مسلمان_قرآن_کا_علم_نہیں_سمجھتے* .... اپنا حاصل کریں بلکل مفت👇
نام:-........
پتہ:-........
لینڈ مارک...
پن کوڈ/پوسٹ کوڈ...
ای میل:---
واٹس ایپ نمبر:-
موبائل فون کانمبر:-............
کمنٹ باکس میں دیں یا ہمیں واٹس ایپ کریں۔
+919992600852
+919812238507
+918950781981
*نوٹ*:- جن بھائیوں اور بہنوں نے اس علم کے لیے قرآن مجید کا حکم دیا ہے کہ مسلمان اس مقدس کتاب کو نہیں سمجھتے، ان سے گزارش ہے کہ اس کتاب کو پڑھنے کے بعد اوپر دیے گئے نمبرز پر میسج کرکے اپنی رائے سے آگاہ کریں۔ ، ست صاحب۔
*ستگورو رامپال جی نے قیدی کو رہا کیا، خدا کی جے
https://www.instagram.com/p/CvmxHY1SReA/?igshid=NjZiM2M3MzIxNA==
youtube
0 notes
idararohaniamliyat · 8 months
Text
👤كون كہتے ہیں کام نہیں ہوتا ان کو دعوت ہے ایک بار اپنی آخری امید سمجھ کر فوری رابطہ کریں اور کام کروائے مایوسی نہیں فوری کامیابی ہو گی🙏🏻💯
🌹پیر طریقت رہبر راه شریعت شیخ الروحانيات بابا جی سرکار استاذ العالمین ماہر علوم مخفی و روحانیت ماہر عملیات عامل با عمل عامل کامل
🌹عامل بابا توصيف على سركار🌹
حضرت علامہ مولانا مفتی محمد توصیف رضا خان قادری چشتی برکاتی رضوی حشمتی دامت برکاتہم العالیہ🌹
*+91 90362 01349*
🌹جب کہیں نہ ہو اپ کے مسائل کا حل تو بالکل بھی پریشان نہ ہو ہم سے فوری رابطہ کرے ہم کریں گے آپ کے تمام مسائل کا گھر بیٹھے فوری حل🙏🏻💯
🌹آپ کے تمام مسائل کا حل مکمل رازداری اور پوری %100000 گارنٹی سے گھر بیٹھے 3 دن میں یقینی فوری ہو گا🌹💯
🌹آپ کے تمام مسائل کا حل موکلات دیو اور جن جنات کے ذریعے ہو گا🙏🏻💯
🌹 اپ کا کوئی بھی مسئلہ ہو کیسا بھی مسئلہ ہو جیسے 👇🏻
❤️محبوب کو قدموں میں لانا ہو💯
❤️محبوب کو تابع کروانا ہو 💯
❤️محبوب کو واپس لانا ہو💯
💒 پسند کی شادی 💯
💞میاں بیوی میں محبت کروانا ہو 💯
💕بیوی یا شوہر کو واپس لانا ہو💯
💒 شادی کے لیے گھر والوں کو راضی کروانا ہو 💯
💔ناجائز تعلقات ختم کروانا ہو 💯
💔طلاق رکوانا یا کروانا ہو 💯
🌹 غرض یہ کہ اپ کا کوئی بھی مسئلہ ہو اپ کے تمام مسائل کے حل کے لیے فوری رابطہ کرے مایوسی نہیں فوری کامیابی ہوگی 🙏🏻💯
*Contact & Call & WhatsApp Number*
*+91 90362 01349*
Tumblr media
0 notes
engrfattah · 2 years
Photo
Tumblr media
ایک امیدوار ووٹ مانگنے کیلئے ایک بوڑھے آدمی کے پاس گیا اور انہیں 1000 روپے پکڑاتے ہوئے کہا بابا جی اس بار ووٹ مجھے دیں۔ بابا جی نے کہا:- بیٹا مجھے پیسہ نہیں چاہیئے پر تمہیں ووٹ چاہیئے تو ایک گدھا خرید کے لا دو۔ امیدوارکو ووٹ چاہیئے تھا وہ گدھا خریدنے نکلا مگر کہیں بھی 40000 سے کم قیمت کوئی گدھا نہیں ملا تو واپس آ کر بابا جی سے بولا :- مجھے مناسب قیمت پر کوئی گدھا نہیں ملا گدھا کم سے کم 40000 کا ھے اس لئے میں آپ کو گدھا تو نہیں دے سکتا پر 1000 دے سکتا ھوں۔ بابا جی نے کہا:- چوہدری صاحب مجھے اور شرمندہ نا کرو۔تمہاری نظر میں میری قیمت گدھے سے بھی کم ھے۔جب گدھا 40000 سے کم میں نہیں بکا۔تو میں 1000 میں کیسے بک سکتا ھوں. اس لیے اس دفعہ الیکشن میں سوچ سمجھ کر ووٹ دیں۔ اپنی اور اپنے ووٹ کی قدر کروائیں۔ صرف ہاتھ ملانے خیریت پوچھنے حال احوال کرنے چائے کی ایک پیالی پلانےپر ضمیر فروخت مت کریں ووٹ امانت ہے اور امانت کے بارے میں یقینا باز پرس ہوگی۔ https://www.instagram.com/p/CpPafDtMPJt/?igshid=NGJjMDIxMWI=
0 notes
airnews-arngbad · 19 days
Text
آکاشوانی چھتر پتی سنبھا جی نگر علاقائی خبریں تاریخ : 04 ؍ستمبر 2024 ء وقت : صبح 09.00 سے 09.10 بجے
پہلے خاص خبروں کی سر خیاں  ... 
٭  صدر جمہوریہ درو پدی مُرمو آج  لاتور  اور  ناندیڑ کے دورے پر  ‘ اُدگیر میں بودھ وِہیار کا
افتتاح کریں گی 
٭  موسلا دھار بارش کی وجہ سے ہوئے نقصانات کے پنچ نامے کر کےجلد از جلد راحتی کام کیے جائیں ’  وزیر اعلیٰ کی ہدایت 
٭ دیرینہ مطالبات کے لیے  ایس  ٹی  ملازمین ہڑ تال پر  ‘  آج وزیر اعلیٰ کے ساتھ کریں گے بات چیت
اور
٭ پیرس  پیرا لِمپک میں کل بھارت نے مزید 5؍ تمغے جیتے 
اب خبریں تفصیل سے...
 صدر جمہوریہ محتر مہ درو پدی مُرمو  آج  لاتور  اور  ناندیڑ ضلعے کا دورہ کریں گی ۔  وہ  اب سے  دیڑھ گھنٹہ بعد  یعنی  ساڑھے  دس بجے کے آس پاس  ناندیڑ طیرانگاہ پہنچے گی ۔ وہاں سے وہ ہیلی کاپٹر کے ذریعے اُدگیر کے لیے روانہ ہوں گی ۔ وہاں نو تعمیر کر دہ بودھ وِہار کا افتتاح صدر جمہوریہ کے ہاتھوں کیا جائے گا ۔اِس کے بعد  وہ  وزیر اعلیٰ خواتین کو باختیار بنا نے کی مہم  اور  حکو مت آ پ کے در پر   نا می مشترکہ مہم میں حصہ لیں گی ۔ سہ پہر ساڑھے چار بجے کے آس پا س  وہ  ناندیڑ طیرانگاہ واپس لوٹیں گی اور  سوا پانچ بجے  تخت شری سچ کھنڈ حضور صاحب گرو دوارا جائیں گی ۔
اِس کے بعد شام  تقریباً  6؍ بجے صدر جمہوریہ ناندیڑ طیرانگاہ سے دِلّی کے لیے روانہ ہو جائیں گی ۔
***** ***** ***** 
اِسی دوران کل ممبئی میں مہا راشٹر قانون ساز کونسل کا صد سالہ جشن صدر جمہوریہ محتر مہ درو پدی مُر مو کی خصوصی موجودگی میں منا یاگیا ۔ اِس موقعے پر اپنے خطاب میں صدر جمہوریہ نے کہا کہ خواتین کی جانب دیکھنے کا نظر یہ بدلنا ہم سب کی ذمہ داری ہے ۔ انھوں نے کہا کہ خواتین کی ہمہ جہت ترقی کے بغیر ملک کی تر قی ممکن نہیں ہے ۔
اِس تقریب میں سال 2018؁ء سے اب تک  بہترین اراکین  کے ایوارڈس تقسیم کیے گئے ۔ یہ ایوارڈ پانے والوں میں  قانون ساز کونسل کی ڈپٹی چیئر پر س  ڈاکٹر نیلم گورہے  ‘ اسمبلی کے نائب اسپیکر  نر ہر ی جھِرواڑ  ‘  باڑا صاحیب تھورات  ‘  مہا دیو جانکر  ‘  گوپی چند پڈڑ کر  ‘  سدابھائو کھوت  ‘  سُجیت سنگھ ٹھاکُر  ‘  ستیش چوہان  ‘  آنجہا نی   وِنائک میٹے  ‘  پرکاش سوڑنکے  ‘  سنجئے شِرساٹ  ‘ پر شانت بمب  ‘ گوپی کشن با جوریا  ‘ وکرم کاڑے  ‘ عبد اللہ خان درانی  ‘ پر گیا ساتو  ‘  ابھیمنیو پوار  ‘  رمیش بور نا رے  اور  رام سات پُتے  وغیرہ معززین کا شمار ہے ۔
***** ***** ***** 
صدر جمہوریہ محتر مہ درو پدی مُر مو نے کل چیتہ بھو می پر  جاکر  بھارت  رتن ڈاکٹر بابا صاحیب امبیڈکر کی یادگار پر گلہائے عقیدت پیش کیے ۔ اِسی طرح سِمبائسس یو نیور سٹی کے جلسہ تقسیم اسنادمیں بھی خطاب کیا ۔
***** ***** ***** 
وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے نے کہا ہے کہ   E-governance   کے سبب  وزیر اعلیٰ میری لاڈ لی بہن یو جنا کی رقم بر وقت خواتین کے کھاتوں میں جمع کر نا ممکن ہوا ہے ۔ وہ کل ممبئی میں E-governance   کے موضوع پر منعقدہ  27؍ ویں قومی کانفرنس کی افتتاحی تقریب میں بول رہے تھے ۔  اِس کانفرنس کا عنوان ہے  ’’  تر قی یافتہ بھارت   محفوظ اور   ابدی  ای  خدمات کی فراہمی  ‘‘  اِس تقریب میں ملک بھر سے ماہرین  اور  متعدد ریاستوں کے سرکاری افسرن موجود تھے ۔ اِس موقعے پر وزیر  اعلیٰ نے مزید کہا کہ ملک بھرمیں  E-governance   کو اختیار کرنے والی مہا راشٹر پہلی ریاست ہے ۔ 
***** ***** ***** 
وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے نے  مراٹھواڑہ  اور  وِدربھ کے کئی حصوں میں موسلا دھار بارش کے سبب  ہوئے نقصانات کے پنچ نامے  جلد از جلد کر کے راحتی کام کر نے کی ہدایت دی ہے ۔ انھوں نے انتظامیہ کو ہدایت دی کہ فصلوں  ‘ مویشیوں اور  گھروں کو پہنچے نقصان  کی مکمل معلومات حاصل کریں ۔ اسی طرح جن افراد کو محفوط مقامات پر منتقل کیاگیا ہے  اُن کی ہر ممکن معاونت کی جائے ۔ 
***** ***** ***** 
مراٹھواڑے کے  بیشتر اضلاع کے سر پرست وزراء  نے موسلا دھار  بارش کے باعث ہوئے نقصانات کا کل معائنہ کیا ۔ بیڑ ضلعے کے پر لی میں نگراں وزیر دھننجئے منڈے  نے  ‘  پر بھنی ضلعے میں رکن اسمبلی رتنا کر گُٹے  ‘  رکن اسمبلی  میگھنا بورڈیکر   اوررکن اسمبلی راہل پاٹل نے  اِسی طرح ناندیڑ  اور  لاتور  ضلعے میں گیریش مہا جن نے نقصانات کا معائنہ کیا ۔جالنہ ضلعے کے گھن سائونگی تعلقے میں موسلا دھار بارش کے باعث ہوئے نقصانات کا  رکن اسمبلی راجیش ٹو پے نے معائنہ کیا ۔ اِسی طرح منٹھا  اور  پر تور تعلقے میں موسلا دھار بارش کی وجہ سے ہوئے نقصانات کا رکن اسمبلی ببن رائو لو نیکر نے جائزہ لیا ۔ 
 چھتر پتی سنبھا جی نگر  اور  ہنگولی ضلعے میں نگراں وزیر عبد الستار نے کل موسلا دار بارش کے سبب ہوئے نقصانات کا معائنہ کیا ۔ اِس موقعے پر انھوں نے نقصانات کے پنچ نامے جلد از جلد کر کے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت دی۔
***** ***** ***** ***** ***** ***** 
یہ خبریں آکاشوانی چھتر پتی سنبھا جی نگر سے نشر کی جا رہی ہیں
***** ***** ***** ***** ***** ***** 
ناندیڑ ضلعے کے بھوکر تعلقے میں رینا پور سے گزر نے والی ندی میں تیر نے گیا ایک نوجوان تیز بہائو میں بہہ گیا ۔ اِسی طرح ندی میں تیر تے ہوئے ایک شخص  گال میں اُلجھ گیا تھا   اُسے نکالنے ندی میں اُترے  2؍ افراد بھی بہہ گئے ۔ اُن دونوں کی تلاش جاری ہے ۔
چھتر پتی سنبھا جی نگر  ضلعے کے کنڑ میں  اتوار کے روز ندی میں آئے سیلاب میں بہہ جانے والے نوجوان کو کل تلاش کر لیاگیا ۔ 
ہنگولی ضلعے میں 2؍ افراد سیلاب میں بہہ جانے کی وجہ سے اُن کی موت واقع ہو گئی ۔ 
***** ***** ***** 
ہنگولی ضلعے میں تقریباً  2؍ لاکھ  58؍ ہزار  898؍ ہیکٹر پر کھڑی فصلوں کا نقصان ہوا ہے ۔ 100؍ سے زیادہ پالتو جانور ہلاک ہو گئے ہیں ۔  اور  632؍مکانات منہدم ہو نے کی خبر ہے ۔ 
***** ***** ***** 
 جالنہ شہر کو آب رسانی کرنے والے گھانے واڈی آبی ذخیرے کی سطح آب  12؍ فیٹ تک پہنچ چکی ہے ۔ بھو کر دن تعلقے کے شیلود میں واقع دھامن ڈیم  صد فیصد بھر چکا ہے ۔ جس کے سبب بھو کر دن شہر سمیت پو رے تعلقے کے 25؍ دیہاتوں کو پانی کی بے فکری ہو گئی ہے ۔پربھنی ضلعے کے تقریباً سبھی بڑے آبی ذخائر بھر چکے ہیں ۔ اِن میں ماسوڑی ڈیم صد فیصد بھر چکا ہے ۔ اِسی طرح لوئر دودھنا  62؍ فیصد  اور  یلدری ڈیم  53؍ فیصد بھر چکا ہے ۔ 
چھتر پتی سنبھا جی نگر ضلعے کاجائیکواڑی ڈیم  90؍ فیصد سے زیادہ بھر چکا ہے ۔ لہذا کسی بھی وقت ڈیم سے گودا وری ندی میں پانی چھوڑا جا سکتا ہے ۔ متعلقہ انتظامیہ نے ندی کنا رے آباد سبھی دیہاتوں کو چوکس رہنے کا مشورہ دیا ہے ۔
بلڈھانہ ضلعے کا کھڈک پور نا آبی ذخیرہ مکمل طور پور بھر چکا ہے ۔ لہذا  ڈیم کے تمام  19؍ در وازے کل کھول دیے گئے ہیں ۔ انتظامیہ نے وین گنگا ندی کنا رے آباد  31؍  دیہاتوں کو چو کنا رہنے کا مشورہ دیا ہے ۔ 
***** ***** *****
پن بجلی پیدا کرنے کے منصوبے کے لیے نائب وزیر اعلیٰ دیویندر پھڑ نویس کی موجودگی میں کل 7؍ مختلف کمپنیوں کے ساتھ معاہدے  کیے گئے ۔ اس موقعے پر جناب پھڑ نویس نے کہا کہ اِن منصبوں کے ذریعے  40؍ ہزار  870؍ میگا واٹ بجلی تیار کی جائے گی ۔اِس کے علاوہ ریاست میں  2؍ لاکھ  14؍ ہزار  کروڑ  روپئے کی سر مایہ کاری ہو نے کی بھی توقع ہے ۔  انھوں نے بتا یا کہ اِن پن بجلی منصوبوں کے سبب  72؍ ہزار  سے زیادہ روز گار کے مواقع بھی دستیاب ہو ں گے ۔ جناب پھڑ نویس نے مزید کہا کہ ریاستی معیشت کو  3؍ ٹریلین  ڈالر تک پہنچا نے کی سمت یہ ایک بڑا قدم ہے ۔ 
***** ***** ***** 
اسٹیٹ ٹرانسپوٹ کارپوریشن  ایس ٹی  کے ملازمین کی متحدہ ٹاسک فورس نے  اپنے دیرینہ مطالبات کی تکمیل کے لیے بے مدت ہڑ تال کا اعلان کیا ہے ۔ اِس کی وجہ سے کل ریاست بھر میں ایس ٹی بسوں کے تقریباً  12؍ ہزار  دورے منسوخ ہو گئے ۔ 
اِسی دوران وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے نے آج ممبئی میں  مذکورہ ٹاسک فورس کی میٹنگ طلب کی ہے۔ عین تہواروں کے دنوں میں مسافروں کو پریشانی کا سامنا کر نا پڑے  ایسے کسی بھی کام سے گریز کریں ۔ اسٹیٹ ٹرانسپورٹ کارپوریشن نے اپنے ملازمین سے یہ اپیل کی ہے۔
***** ***** ***** 
 پیرس پیرا لِمپک میں بھارتی کھلاڑیوں نے کل  5؍ تمغے جیتے ۔ لڑ کیوں کی  400؍ میٹر ٹی  ٹوئنٹی دوڑ میں  دیپتی جیون جی  نے کانسے کا تمغہ حاصل کیا ۔ اِسی طرح مردوں کی لمبی چھلانگT-63 ؍ زمرے میں شرد کمار نے چاندی کا تمغہ  اور  مریپپن تھنگا ویلو  نے کانسے کا تمغہ حاصل کیا ۔ مردوں کے نیزہ بازی F-46؍ زمرے میں اجیت سنگھ نے چاندی کا  اور  سُندر گر جرن نے کانسے کا تمغہ جیتا ۔ 
اِس پیرا لمپِک میں بھارتی کھلاڑیوں نے اب تک  3؍ سونے کے  8؍ چاندی کے  اور  9؍ کانسے کے تمغے اِس طرح کُل  20؍ تمغے حاصل کر لیے ہیں۔
***** ***** ***** 
 خلد آباد کی سر زمین میں آرام فر ما  حضرت ��یخ منتجیب الدین زر زری زر بخش  ؒ  کے عرس کا اہتمام آئندہ  9؍  سے  17؍ تاریخ کے دوران کیاجائےگا۔ضلع کلکٹر دلیپ سوامی نے اِس عرس میں زائرین  اور  خواتین کے تحفظ کو یقینی بنا نے  کے لیے بہترین بندوبست کرنے کاہدایت دی ہے ۔  وہ کل خلد آباد عرس سے قبل تیاریوں کے جائزہ اجلاس میں اظہار خیال کر رہے تھے ۔
***** ***** ***** 
آخر میں اہم خبروں ک�� سر خیاں ایک مرتبہ پھر سن لیجیے  ...
٭  صدر جمہوریہ درو پدی مُرمو آج  لاتور  اور  ناندیڑ کے دورے پر  ‘ اُدگیر میں بودھ وِہیار کا
افتتاح کریں گی 
٭  موسلا دھار بارش کی وجہ سے ہوئے نقصانات کے پنچ نامے کر کےجلد از جلد راحتی کام کیے جائیں ’  وزیر اعلیٰ کی ہدایت 
٭ دیرینہ مطالبات کے لیے  ایس  ٹی  ملازمین ہڑ تال پر  ‘  آج وزیر اعلیٰ کے ساتھ کریں گے بات چیت
اور
٭ پیرس  پیرا لِمپک میں کل بھارت نے مزید 5؍ تمغے جیتے 
علاقائی خبریں ختم ہوئیں
آپ یہ خبر نامہ ہمارے یو ٹیوب چینل AIR چھتر پتی سنبھا جی نگر پر دوبارہ کسی بھی وقت سن سکتے ہیں۔
٭٭٭
0 notes
queima-em-mim · 4 years
Text
برسوں پہلے ایک بابا جی نے اشفاق احمد مرحوم کو گریبان سے پکڑ کر کیا وارننگ دی تھی ؟ آپ بھی جانیے - UGN
برسوں پہلے ایک بابا جی نے اشفاق احمد مرحوم کو گریبان سے پکڑ کر کیا وارننگ دی تھی ؟ آپ بھی جانیے – UGN
Tumblr media
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) نامور ادیب اور دانشور اشفاق احمد نے اپنے ایک ٹی وی پروگرام زاویہ میں واقع سنایا تھا جو میں قارئین سے شیئر کروں گا-ایک مرتبہ مجھے کسی شادی پر اسلام آباد جانے کا اتفاق ہوا، اسی شادی میں مجھے ایک پیغام ملا کہ ایک روحانی با با جی آپ سے ملناچاہتے ہیں-چنانچہ میں ان کے پاس گیا۔ انہوں نے مجھے دیکھتے ہی کہا۔ کہ تم آگئے ہو تو سنو ” تم اپنے پروگرام میں بڑے قصے کہانیاں سناتے…
View On WordPress
0 notes
officialkabirsaheb · 2 years
Text
سنت رامپال جی مہاراج کے روُپ میں دھرتی پر خود بھگوان آئے ہوئے ہیں۔
سنت رامپال جی مہاراج کے علاوہ کوئی بھی بابا و سنت دنیا بھر کے سبھی سدگرنتھوں کو پڑھ کر اُن سے آدھیاتمک نچوڑ نکال کر عوام کے سامنے پیش نہیں کر سکا۔ ہم جیوَوں پر یہ ثابت گیان پہنچا کر سنت رامپال جی مہاراج نے عوام پر احسان کیا ہے۔
#RealVasuDev_GodKabir
#RealSaviour_GodKabir
#EssenceOf_BhagwadGita
#ست_بھگتی_سے_فوائد
Tumblr media
3 notes · View notes
sajid-waseem-u · 3 years
Text
‏بابا جی کہتے ہيں:‏
پتر! درد وه ہوتا ہےجو ہميں دوسروں کو تکليف ميں ديکھ کر ہو ‏ورنہ‏اپنا درد تو جانوروں کو بھی محسوس ہوتا ہے:
14 notes · View notes
idararohaniamliyat · 8 months
Text
👤كون كہتے ہیں کام نہیں ہوتا ان کو دعوت ہے ایک بار اپنی آخری امید سمجھ کر فوری رابطہ کریں اور کام کروائے مایوسی نہیں فوری کامیابی ہو گی🙏🏻💯
🌹پیر طریقت رہبر راه شریعت شیخ الروحانيات بابا جی سرکار استاذ العالمین ماہر علوم مخفی و روحانیت ماہر عملیات عامل با عمل عامل کامل
🌹عامل بابا توصيف على سركار🌹
حضرت علامہ مولانا مفتی محمد توصیف رضا خان قادری چشتی برکاتی رضوی حشمتی دامت برکاتہم العالیہ🌹
*+91 90362 01349*
🌹جب کہیں نہ ہو اپ کے مسائل کا حل تو بالکل بھی پریشان نہ ہو ہم سے فوری رابطہ کرے ہم کریں گے آپ کے تمام مسائل کا گھر بیٹھے فوری حل🙏🏻💯
🌹آپ کے تمام مسائل کا حل مکمل رازداری اور پوری %100000 گارنٹی سے گھر بیٹھے 3 دن میں یقینی فوری ہو گا🌹💯
🌹آپ کے تمام مسائل کا حل موکلات دیو اور جن جنات کے ذریعے ہو گا🙏🏻💯
🌹 اپ کا کوئی بھی مسئلہ ہو کیسا بھی مسئلہ ہو جیسے 👇🏻
❤️محبوب کو قدموں میں لانا ہو💯
❤️محبوب کو تابع کروانا ہو 💯
❤️محبوب کو واپس لانا ہو💯
💒 پسند کی شادی 💯
💞میاں بیوی میں محبت کروانا ہو 💯
💕بیوی یا شوہر کو واپس لانا ہو💯
💒 شادی کے لیے گھر والوں کو راضی کروانا ہو 💯
💔ناجائز تعلقات ختم کروانا ہو 💯
💔طلاق رکوانا یا کروانا ہو 💯
🌹 غرض یہ کہ اپ کا کوئی بھی مسئلہ ہو اپ کے تمام مسائل کے حل کے لیے فوری رابطہ کرے مایوسی نہیں فوری کامیابی ہوگی 🙏🏻💯
*Contact & Call & WhatsApp Number*
*+91 90362 01349*
Tumblr media
0 notes