Tumgik
#شاعر افتخار افی
azharniaz · 2 years
Text
تو چپ ہی رہنا شاعر: افتخار افی
تو چپ ہی رہنا شاعر: افتخار افی
‏کسی بشر میں ہزار خامی اگر جو دیکھو تو چپ ہی رہنا کسی بشر کا جو راز پاؤ یا عیب دیکھو تو چپ ہی رہنا اگر منادی کو لوگ آئیں تمہیں کُریدیں تمہیں منائیں تمہاری ہستی کے گیت گائیں تمہیں کہیں کہ بشر میں دیکھی برائیوں کو بیان کر دو تو چپ ہی رہنا جواز یہ ہے دلیل یہ ہے ضعیف لمحوں کی لغزشوں کو حرام ناطے کی قربتوں کو ہماری ساری حماقتوں کو ہماری ساری خباثتوں کو وہ جانتا ہے وہ دیکھتا ہے مگر وہ چپ ہے اگر وہ چپ…
Tumblr media
View On WordPress
0 notes
iloveurdu · 3 years
Text
میں لوگو سے محبت میں انائیں چھوڑ دیتا ہوں
وفائیں یاد رکھتا ہو جفائیں چھوڑ دیتا ہوں
کھُلے رکھتا ہوں دل کے راستے ناراض لوگو پہ
میں واپس آنے والوں کی خطائیں چھوڑ دیتا ہوں
میں سب لوگو سے ملتا ہوں ادب سے بات کرتا ہوں
یہ شہرت اور بلندی کی ہوائیں چھوڑ دیتا ہوں
تکبُر شور کرتا ہے کرو تذلیل لوگوں کی
میں اپنے نفس کی ساری صدائیں چھوڑ دیتا ہوں
کوئی دل کو دُکھائے مُسکرا کے بات کرتا ہوں
نبیﷺ کو یاد رکھتا ہوں خطائیں چھوڑ دیتا ہوں
شاعر افتخار افی
7 notes · View notes
dhanaklondon · 4 years
Text
  خزینہ۶ شعروادب انٹرنیشنل مانچسٹر برطانیہ اور اُردو گلوبل نیٹ ورک کی جانب سے محفل مُشاعرہ کا اہتمام
17 فروری 2020 کی شام برستے بادلوں اور یخ بستہ ہواؤں کی سنگت میں خزینہ۶ شعروادب انٹرنیشنل مانچسٹر برطانیہ اور اُردو گلوبل نیٹ ورک کی جانب سے محفل مُشاعرہ کا اہتمام کیا گیا جس میں مصنف ڈرامہ نگار اور شاعر افتخار افی آف پاکستان کی کتاب یوکے یاترا کی تقریب رونمائ ہوئ محفل کی صدارت اور نظامت صابر رضا نے کی میزبانی کے فرائض چئر مین خزینہ شعروادب شیخ امتیاز اقبال اور نغمانہ کنول بانی و صدر خزینہ نے سر انجام دئیے
پروگرام کا آغاز سرور چشتی کی تلاوت و نعت رسول مقبول سے ہؤا ۔پروگرام کے پہلے حصے میں یوکے یاترا کی رونمائ ہوئ دوسرے حصے میں انٹر نیشنل مُشاعرہ پڑھا گیا جس میں نامور شعرا نے اپنا کلام پڑھ کر داد وصول کی اس محفل میں محمد عبداللہ ،ردا صاحبہ ، شبانہ کوثر جی ، محمد زمان صاحب ، محترم عظیم ملک جی سُر سنگیت کے بانی صحافی اور ٹی وی اینکر ، صاحبزادہ ہمایوں صاحب مقدس مجید گلوئینگ سٹارز ، محبوب الہی بٹ ، سپیکر اخبار کے ایڈیٹر اور شاعر ,شاہین بٹ ٹی وی اینکر ،طاہر چودھری اُردو ٹائمز ،سکندر نواز چئر میں کاروان ادب عبدل غفور کشفی شاعر ،برنلے ناہید کیانی شاعرہ ،عبدل غفار جی صنم ریسٹو رینٹ احمد شہزاد شاعر مسقط ،رانا رؤف جی سوشل ورکر افتخار ڈار جی سنگر سرور چشتی جی سی ای او نعت خواں ٹی وی چینل اونر ، محمد شہزاد علی مرزا اُردو گلوبل کے بانئ و چئیر میں ،شبنم مرزا شبانہ جی ڈاکٹر فصہ جی مصطفا یئہ شریف تنظیم ان کے بیٹے ، صابرہ ناہید جی خزینہ ، شگفتہ پرواز جی خزینہ ،ممتاز خان جی مصنف احمد شہزاد کی فیملی پامیلہ ملک خزینہ ،محمد حسنین خزینہ ، مقدسہ بانو خزینہ ، صابر رضا صاحب بانی و چ��یر میں کاروان ادب ،مسیح برادران گل صاحب ، جنید شیخ کرن جنید محمد علی نوید شاہ جی پی ٹی آئ مصور صاحب بزنس مین ، اور بے شمار دیگر سیاسی سماجی قد آور شخصیات نے شرکت کی پروگرام کے اختتام پر عشائیہ دیا گیا
#gallery-0-5 { margin: auto; } #gallery-0-5 .gallery-item { float: left; margin-top: 10px; text-align: center; width: 33%; } #gallery-0-5 img { border: 2px solid #cfcfcf; } #gallery-0-5 .gallery-caption { margin-left: 0; } /* see gallery_shortcode() in wp-includes/media.php */
اُردو گلوبل کے پانچ سالہ جشن کو نغمانہ کنول نے بطور ڈایریکٹر اُردو گلوبل مرزا شہزاد علی بانئ تنظیم اُردو گلوبل کے ساتھ مل کر کیک بھی کاٹا اور خزینہ کے جانب سے میاں عامر علی ، بیورو چیف ،محمد حسنین خزینہ ۔افتخار افی جی شاعر مصنف ڈرامہ رائٹر ،اور دیگر کو تعریفی اسناد سے نوازہ گیا ماحول کو گرم رکھنے کے لئے شبنم نے کشمیری چائے پیش کی مشہور سنگر افتخار ڈار نے اپنی سُریلی آواز میں کئ گیت سُنائے ۔ اور یوں رات گئے یہ پر لُطف محفل اختتام پزیر ہوئ الحمد لللہ  رپورٹ نغمانہ کنول شیخ بانئ و صدر خزینہ شعروادب انٹر نیشنل مانچسٹر برطانیہ
خزینہ۶ شعروادب انٹرنیشنل مانچسٹر برطانیہ اور اُردو گلوبل نیٹ ورک کی جانب سے محفل مُشاعرہ کا اہتمام خزینہ۶ شعروادب انٹرنیشنل مانچسٹر برطانیہ اور اُردو گلوبل نیٹ ورک کی جانب سے محفل مُشاعرہ کا اہتمام
0 notes