Tumgik
#افضال احمد سید
urduchronicle · 10 months
Text
اردو ادب کے فروغ میں جتنا حصہ غزل کا ہے، کسی اور صنف کا نہیں، افتخار عارف
آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کے زیر اہتمام چار روزہ سولہویں عالمی اردوکانفرنس 2023 کے تیسرے روز ”اردو غزل کے مشاہیر“ کے عنوان سے سیشن منعقد کیاگیا، جس کی صدارت معروف شاعر افتخار عارف اور افضال احمد سید نے کی۔ جن مشاہیر پر گفتگو کی گئی ان میں منیر نیازی ، جگر مرادآبادی، ادا جعفری، پروین شاکر، ناصر کاظمی، احمد فراز ، اطہر نفیس، جون ایلیا، شکیل جلالی اور عرفان صدیقی شامل تھے۔ غزل کے ان مشاہیر پر…
Tumblr media
View On WordPress
0 notes
bazmeur · 1 year
Text
سمندر نے تم سے کیا کہا ۔۔۔ افضال احمد سید
سمندر نے تم سے کیا کہا افضال احمد سید جمع و ترتیب: اعجاز عبید ڈاؤن لوڈ کریں پی ڈی ایف فائل ورڈ فائل ٹیکسٹ فائل ای پب فائل کنڈل فائل مکمل کتاب پڑھیں….. جتنی دیر میں ایک روٹی پکے گی جتنی دیر میں ایک روٹی پکے گی میں تمھارے لیے ایک گیت لکھ چکا ہوں گا جتنی دیر میں ایک مشکیزہ بھرے گا تم اسے یاد کر کے گا چکی ہو گی اجنبی تم گیت کاہے سے لکھتے ہو نمک سے روٹی کاہے سے کھاتے ہو نمک…
Tumblr media
View On WordPress
0 notes
masailworld · 2 years
Text
مفتی سید افضال احمد ایک تعارف از قلم: محمد نعیم امجدی اسمٰعیلی
مفتی سید افضال احمد ایک تعارف از قلم: محمد نعیم امجدی اسمٰعیلی (بہرائچ شریف) فاضل جامعہ امجدیہ رضویہ گھوسی مئو یوپی (شعبۂ تخصص فی الفقہ الحنفی) مبسملاً وحامدا و مصليا و مسلماً قطرے سے گوہر اور شخص سے شخصیت بننا آسان نہیں ، یہ نہایت جگر سوزی اور پتاماری کا کام ہے یا پھر کسب سے زیادہ وہب کی کار فرمائی ہو، تو وہ شخصیتیں ایسی ہی ہوتی ہیں، جو گوہر ہی نہیں، گوہر آبدار و تابدار بن کر ہی پیدا ہوتی ہیں…
View On WordPress
0 notes
urdu-poetry-lover · 5 years
Text
Tumblr media
میں ڈرتا ہوں
-------------
میں ڈرتا ہوں
اپنے پاس کی چیزوں کو
چھوکر شاعری بنا دینے سے
روٹی کو مین نے چھوا
اور بھوک شاعری بن گئی
انگلی چاقو سے کٹ گئی
اور خون شاعری بن گیا
گلاس ہاتھ سے گر کر ٹوٹ گیا
اور بہت سی نظمیں بن گئیں
میں ڈرتا ہوں
اپنے سے تھوڑی دور کی چیزوں کو
دیکھ کر شاعری بنا دینے سے
درخت کو میں نے دیکھا
اور چھاؤں شاعری بن گئی
چھت سے میں نے چھانکا
اور سیڑھیاں شاعری بن گئی
عبادت خانے پر میں نے نگاہ ڈالی
اور خدا شاعری بن گیا
میں ڈرتا ہوں
اپنے سے دور کی چیزوں کو
سوج کر شاعری بنا دینے سے
میں ڈرتا ہوں
تمھیں سوچ کر
دیکھ کر
چھوکر
شاعری بنادینے سے
(افضال احمد سید)
2 notes · View notes
swstarone · 4 years
Photo
Tumblr media
رام مندر کی تعمیر: ’ایودھیا صرف تنازعے کا نہیں محبت کا بھی شہر ہے‘ افضال خانصحافی، ایودھیا10 منٹ قبل،AFP،تصویر کا کیپشنبابری مسحد کو ہندو قوم پرستوں نے چھ دسمبر 1992 کو منہدم کر دیا تھا، اب اس جگہ رام مندر تعمیر ہو گا، تعمیراتی کام کا افتتاح وزیر اعظم نریندر مودی کریں گے (فائل فوٹو)انڈیا کے وزیر اعظم نریندر مودی دنیا بھر کے ہندوؤں کی عقیدت کے مرکز ایودھیا میں رام مندر کی تعمیر کا افتتاح پانچ اگست کو کریں گے، لیکن افتتاح سے ایک ہفتے قبل ہی مندر کی تعمیر کا جشن شروع ہو چکا ہے۔یہ رام جنم بھومی مندر تقریباً 70 ایکڑ قطع ارض پر تعمیر کیا جائے گا۔رام جنم بھومی ہندو مذہب کے پیروکاروں کے لیے گہری عقیدت کا مرکز تو ہے ہی مگر اس مندر کے احاطے کے باہر درجنوں مساجد اور درگاہیں ایودھیا کے قدیم شہر کی ملی جلی وراثت کا پتہ دیتی ہیں۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ ایودھیا ہمیشہ امن کا شہر رہ�� ہے اور یہاں ہر مذہب کے ماننے والوں کو مکمل آزادی حاصل رہی ہے۔ کچھ عرصہ قبل انڈین سپریم کورٹ نے منہدم بابری مسجد کی متنازع زمین کی ملکیت کے حق کا فیصلہ رام جنم بھوی کے حق میں دیا تھا۔اب اس اراضی پر بھگوان رام کے ایک ‏عظیم الشان مندر کی تعمیر کا آغاز کیا جانے والا ہے۔ رام جنم بھومی جس علاقے میں واقع ہے وہاں کسی وقت مسلمانوں کی بڑی آبادی ہوا کرتی تھی۔اب بھی رام جنم کے لیے حاصل کی گئی زمین سے ملحقہ دس مساجد اور درگاہیں واقع ہیں، جہاں باضابطہ طور پر اذان، نماز اور سالانہ عرس وغیرہ بغیر کسی روک ٹوک کے منقعد کیے جاتے ہیں۔ یہ مساجد اور درگاہیں احاطے کی بیرونی دیواروں سے تقریباً سو سے دو سو میٹر کے دائرے میں واقع ہیں۔ اس علاقے میں ہندوؤں کی مذہبی کتاب ’رامائن‘ کی رام دھن اور مسجدوں سے دی جانے والی اذانوں کی صدائیں ایک ساتھ سنائی دیتی ہیں۔منہدم بابری مسجد میں تو نماز 23 دسمبر 1949 کے بعد سے نہیں ہو سکی تھی۔ ،،تصویر کا کیپشنرام مندر کے نزدیک واقع مسجد کا لاؤڈ سپیکر درست کیا جا رہا ہے (فائل فوٹو)مگر مندر کی زمین سے ملحقہ مساجد میں نماز ادائیگی کا سلسلہ مستقل طور پر جاری ہے۔ ان مساجد میں جوگیوں کی وہ مسجد بھی شامل ہے جسے تقریباً سو سال پہلے ایک ہندو سادھو نے تعمیر کرایا تھا۔رام جنم بھومی کے احاطے سے ملحقہ مسجدوں اور درگاہوں میں مسجد دوراہی کنواں، مالی مندر کے بغل والی مسجد، مسجد قاضیاں، مسجد امام باڑہ، مسجد ریاض، مسجد بدر پانجی ٹولہ، مسجد مدار، مسجد جوگیوں کی اور دو درگاہیں شامل ہیں۔ ان میں خانقاہ مظفریہ اور امام باڑہ قبل ذکر ہیں۔رام جنم بھومی سے تقریباً سو میٹر کے فاصلے پر واقع پانچ سو برس قدیم خانقاہ مظفریہ کے موجودہ سجادہ نشین سید اخلاق احمد لطیفی کہتے ہیں ’یہ حقیقت ہے کی یہ خانقاہ جو پانچ سو سال پرانی ہے، یہاں مستقل طور پر پانچ وقت کی اذان، نماز اور اس کے دوران قوالی اور وعظ جاری رہتا ہے۔‘’کبھی کسی ہندو کی طرف سے کوئی اعتراض نہیں کیا گیا۔ بلکہ مقامی ہندو تو ہمارے عرس میں اور ہمارے سبھی تہواروں میں شامل ہوتے ہیں۔ ادھر مندروں میں پوجا ہوتی ہے اور یہاں ہم لوگ نماز ادا کرتے ہیں اور عبادت کرتے ہیں۔‘حاجی اسد احمد ایودھیا میونسپل کارپوریشن کے کارپوریٹر ہیں اور رام کوٹ علاقے، جہاں رام جنم بھومی واقع ہے، کی نمائندگی کرتے ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ ’یہ ایودھیا کی عظمت ہے کہ جہاں مسجد ہندوؤں کے سب سے بڑے مندر سے متصل ہے اور ان مسجدوں سے جب اذان ہوتی ہے وہ باقی دنیا کو ’بقائے باہمی‘ کا پیغام دیتی ہے کہ کس طرح ایودھیا میں ہندوؤں اور مسلمانوں کے درمیان محبت اور خلوص قائم ہے۔‘،،تصویر کا کیپشنبابری مسجد کے انہدام کے بعد ممبئی میں ہوئے فسادات کا ایک منظررام جنم بھومی مندر کے اعلیٰ پجاری آچاریہ ستیندر داس رام جنم بھومی کے اطراف میں پھیلی ہوئی مساجد اور مزارات کے بارے میں کہتے ہیں کہ ’ہمارا تنازع صرف اس عمارت تک تھا جسے بابری مسجد کا نام دیا جاتا تھا، ہمارا کبھی کسی بھی مسلمان، مسجد یا مزار کے ساتھ کوئی تنازع رہا ہے نہ رہے گا۔‘آچاریہ ستیندر داس مزید کہتے ہیں کہ ’اس سے اچھا کیا منظر ہو سکتا ہے کہ رام جی کے مندر کے اطراف میں مساجد ہوں اور ان میں اذان، نماز ہو رہی ہو اور ادھر مندر میں پوجا اور بھجن ہو رہا ہے۔‘رام جنم بھومی کی ملکیت کے مختار ترلوکی ناتھ پانڈے کہتے ہیں ’ہماری کوئی دشمنی ایودھیا کے مسلمانوں سے نہیں ہے۔‘ ’ہمیں ایودھیا کے مزاروں اور مساجد سے کوئی مسئلہ نہیں ہے۔ تنازع صرف اس زمین کا تھا جہاں بابری مسجد بنی ہوئی تھی۔‘ان کا کہنا تھا کہ ’ہمیں یقین ہے کہ ایودھیا نگری اپنی فطرت کے مطابق پُرامن رہے گی اور یہاں رہنے والے ہندو اور مسلمان محبت سے اپنی زندگی گزاریں گے۔‘ خبرکا ذریعہ : بی بی سی اردو
0 notes
63newspk · 5 years
Photo
Tumblr media
پاکپتن: قائد انقلاب ڈاکٹر علامہ طاہر القادری کی 69 ویں سالگرہ عوامی ڈیرہ چک اچاڑکی پاکپتن میں قائد انقلاب ڈاکٹر علامہ طاہر القادری کی 69 ویں سالگرہ کا اہتمام کیا گیا جس میں ضلعی صدر تحریک منہاج القرآن سید ابو داؤد شاہ بخاری نے خصوصی خطاب کیا اس کے علاوہ سرپرست منہاج ویلفیئر پاکپتن حاجی نذیر احمد، راؤ محمد افضال، ظفر اقبال مصطفوی ناظم تحریک منہاج القرآن اور محمد شاہد رفیق سُسل سرپرست پی پی 191 تحریک منہاج القرآن کے علاوہ کارکنوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی
0 notes
dnanewshd · 5 years
Photo
Tumblr media
شہید جمہوریت بانی تحصیل و سابق وزیر قانوان چوہدری محمد فاروق شہید کی سالانہ 17ویں برسی آج منائی گئی کوٹلہ ارب علی خاںشہید جمہوریت بانی تحصیل و سابق وزیر قانوان چوہدری محمد فاروق شہید کی سالانہ 17ویں برسی منائی گئی، ہزاروں افراد کی شرکت،اجتماعی دعا پیر سید ضیالقاسمی شاہ مشہدی نے کرائی۔تفصیل کے مطابق بانی تحصیل سرائے عالمگیر سابق وزیر قانون بانی تحصیل سرائے عالمگیر محمد فاروق چوہدری اور انکے جانثار ساتھیوں کی 17ویں برسی انتہائی عقیدت و احترام سے سردار ہاؤس نہر کنارے منائی گئی آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا جس کی سعادت قاری افضال حسین کھمبی کی حاصل کی جبکہ بارگاہ رسالت مآب ﷺ میں عقیدت کے پھول نعت نعیم ساجد نے نچھاور کئے اور اجتماعی دعا پیر سید محمد ضیاء القاسمی شاہ مشہدی نے کروائی،برسی میں شرکت کرنے والوں میں صدر پی ٹی آئی صوبہ پنجاب اعجاز چوہدری،چوہدری طارق فاروق ایم ایل اے آزاد کشمیر، چوہدری،عثمان سعید ترجمان وزیر اعلیٰ پنجاب سیکرٹری انفارمیشن،سلیم سرور جوڑا صدر گجرات پی ٹی آئی و پارلیمانی سیکرٹری،شیراز گل جنرل سیکرٹری پی ٹی آئی کھاریاں،چوہدری شاہد سندھو کوٹ مومن،چوہدری لیاقت علی بھدر،ٹھکیدار چوہدری اشتیاق محمود آف سوکاسن آزاد کشمیر،سیٹھ اکرام رضا صدر تحصیل سرائے عالمگیر پی ٹی آئی،راجہ وقار رشید سینئر نائب صدر پی ٹی آئی سرائے عالمگیر،راجہ وقار گل،راجہ نوید انجم ایڈووکیٹ جنرل سیکرٹری،راجہ آفتاب منیر،چوہدری حق نواز،محمد شفیق نونی،محمد رضوان،محمد بشارت گجر،راجہ حسن سردار،مرزا مشیعت الرحمن ایڈووکیٹ،رضا الحق چوہدری،چوہدری حنیف میرہ،چوہدری محمد نوید میرہ،ماسٹر محمد ےٰسین،محمد عمران سرور،حاجی محمد ریاض چوہدری،چوہدری اللہ دتہ صابری،مرزا ذوالفقار حسین سابق ناظم سٹی سرائے عالمگیر،چوہدری محمد رئیس ٹھیکیدار،چوہدری قیصر فرید،چوہدری محمد افضل،چوہدری ممتاز طالب بھملہ،چوہدری لیاقت علی،چوہدری محمد یونس،چوہدری عمران احسن صدر بار ایسوسی ایشن سرائے عالمگیر،ڈاکٹر امجد پرویز،چوہدری طاہر رشید ایڈووکیٹ،ملک جاوید کھوہار،چوہدری محمد یونس کھیڑ،ڈاکٹر شکیل انور منہاس،چوہدری غلام محبوب سبحانی،اعجاز اسلم،چوہدری حنیف سابق چیئرمین،چوہدری فاروق سیکرٹری،مرزا رشید راشد ایڈووکیٹ،راجہ مناف جلالیہ پوران،مرزا سلیمان بیگ چنگس،رضوان اللہ چک نتھہ،چوہدری عاشق داموں چک،ملک مطلوب کھاہور،حاجی ملک اقبال اعوان،ملک مناف کھوہار،احمد ندیم گجر وائس صدر،چوہدری مختار احمد ڈھل،ساجد یوسف چھنی،شکیل احمد بسرا،چوہدری شاہد مرالہ،میاں مبین حیات،راجہ امجد بلانی،چوہدری جاوید اقبال ایڈووکیٹ،سمیت فاروق شہید فاؤنڈیشن رجسٹرڈ سرائے عالمگیر کے عہدیداران و ممبران سمیت چوہدری محمد فاروق شہید کے چاہنے والوں نے ہزاروں کی تعداد میں اجتماعی دعا میں شرکت کی اور شہید جمہوریت محمد فاروق چوہدری کی خدمات پر انہیں خراج عقیدت پیش کیا گیا ایم پی اے محمد ارشد چوہدری ایڈووکیٹ نے شرکت کرنے والے تمام افراد کا شکریہ ادا کیا۔
0 notes
khouj-blog1 · 5 years
Text
شریف فیملی کیخلاف نیب انکوائری حتمی مراحل میں داخل
New Post has been published on https://khouj.com/pakistan/140065/
شریف فیملی کیخلاف نیب انکوائری حتمی مراحل میں داخل
شریف فیملی کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں نیب کی انکوائری حتمی مراحل میں داخل ہو گئی ہے، پچاس سے زائدا فراد نے بیانات قلمبند کروا دیے ہیں۔ شہباز شریف خاندان کے خلاف تحریری بیان جمع کروانے والوں میں بینکنگ ماہرین، ایف بی آر، ایس ای سی پی اور شریف گروپ آف انڈسٹریز کے ملازمین شامل ہیں۔
شہباز شریف، حمزہ شہباز، سلمان شہباز سمیت فیملی کے دیگر ارکین کیخلاف نیب کی انکوائری حتمی مراحل میں داخل ہو چکی ہے۔ نیب نے 50 سے زائد افراد کے تحریری بیانات قلمبند کر لیے ہیں۔
مختلف نجی بینکوں میں مسلم ٹاؤن، کوپر روڈ، بادامی باغ، سرکلر روڑ اور کوٹ لکھپت برانچ سمیت 10 بینکوں کے افراد بھی شامل ہیں۔ ایف بی آر، ایس ای سی پی، پی اینڈ ڈی اور سرکاری ملازمین کے بیانات قلمبند کیے گئے ہیں۔ بیانات قلمبند کروانے والوں میں مزدور، ریٹرھی بان، پرائیویٹ افراد اور شریف گروپ آف انڈسٹریز کے ملازمین بھی شامل ہیں۔ فنانشل آفیسر شریف گروپ آف کمپنیز محمد عثمان، چیف اکاؤنٹس مسرور انور کے بیانات بھی ریکارڈ ہو گئے ہیں۔
اکاؤنٹنٹ فضل داد عباسی، قاسم قیوم، عاصم قیوم، افضال حیدر، منظور احمد اور مسرور انور کا بیان قلمبند کر لیا گیا ہے۔ محمد یونس، محمد نواز، محمد شریف جٹ، مزمل رضا، سید رضا، محمد حنیف اور محمد شفیق کے بیانات بھی ریکارڈ کا حصہ ہیں۔ ان کے علاوہ محمد اکبر، خواجہ حفیظ احمد، عبدالغفار، بشارت علی، شاہد رفیق، آفتاب محمود، مشتاق چینی اور ان کے صاحبزادے سمیت دیگر کے بیانات بھی قلمبند کیے گئے ہیں۔
نیب نے شریف فیملی کو منتقل ہونے والے رقوم سے متعلق ٹھوس شواہد حاصل کر لیے ہیں۔ شواہد کی روشنی میں آئندہ چند دنوں میں مزید اہم گرفتاریاں کی جا سکتی ہیں۔
0 notes
news6tvpakistan · 6 years
Link
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور، سابق ٹیسٹ کرکٹرز وسیم اکرم اور وقار یونس، معروف گلوکار عطاء اللہ خان عیسیٰ خیلوی اور فلم اسٹار ریما خان سمیت سینکڑوں شخصیات کو اعلیٰ سول ایوارڈ سے نوازا۔
(adsbygoogle = window.adsbygoogle || []).push({});
سول ایوارڈز دینے کی تقریب ایوان صدر میں منعقد ہوئی جس میں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے مختلف شعبہ ہائے جات میں اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی شخصیات میں اعزازات تقسیم کیے۔
(adsbygoogle = window.adsbygoogle || []).push({});
ڈاکٹر آ صف ایم الرحمان، ڈاکٹر ضیاء الحسن ،ڈاکٹرعنایت اللہ،عطاء اللہ عیسٰی خیلوی، یاسر شاہ اور شمیم احمدکو ستارہ امتیاز عطا کیا گیا۔
انجینئر معراج احمد شہید، اسد علی، بم دھماکے میں شہید نوابزادہ میر سراج رئیسانی اور شہید محمد ادریس کو ستارہ شجاعت کا اعزاز عطا کیا گیا۔
(adsbygoogle = window.adsbygoogle || []).push({});
محمد الیاس خان اور رومانیہ کی وجیہ حارث کو ستارہ پاکستان سے نوازا گیا۔
پروفیسر عبدالباری خان اور مائیکل جینسن، کرکٹر وسیم اکرم اور وقار یونس، ظہیر ایوب، غلام اصغر اور پروفیسر ڈاکٹر تصور حیات، شعیب سلطان اور صدرالدین ہاشوانی کو ہلال امتیاز دیا گیا۔
(adsbygoogle = window.adsbygoogle || []).push({});
سپاہی سبطین حیدر، شہید سپاہی کامران افضال کو ستارہ بسالت عطا کیا گیا۔
ریئر ایڈمرل زین ذوالفقار، ریئر ایڈمرل فیصل رسول لودھی، ریئر ایڈمرل زاہد الیاس، ریئر ایڈمرل محمد زبیر شفیق اور میجر جنرل ندیم احمد کو ہلال امتیاز دیا گیا۔
(adsbygoogle = window.adsbygoogle || []).push({});
کیپٹن شاہد فاروق، شہید کیپٹن جنید حفیظ، شہید سپاہی آفتاب احمد خان اور شہید سپاہی فتح اللہ، شہید کرنل سہیل عابد، شہید میجر علی سلطان ناصر، شہید لیفٹیننٹ ارسلان عالم ستی، شہید صوبیدار شوکت خان کو ستارہ بسالت عطا کیا گیا۔
(adsbygoogle = window.adsbygoogle || []).push({});
ایئر مارشل محمد خالد، ایئر وائس مارشل سلمان بخاری، میجر جنرل اظہر عباس، میجر جنرل امجد احمد، میجر جنرل فیض حمید کو ہلال امتیاز سے نوازا گیا۔ میجر جنرل عثمان حق، میجر جنرل طارق ضمیر، رئیر ایڈمرل محمد شفیق، میجر جنرل سعید اختر، میجر جنرل خالد جاوید، میجر جنرل خالد ضیاء، میجر جنرل سعید احمد، میجر جنرل امجد علی خٹک، میجر جنرل اظہر رشید، میجر علی عامر اعوان، میجر جنرل عابد لطیف، میجر جنرل محمد سعید کو ہلال امتیاز ملٹری دیا گیا۔
(adsbygoogle = window.adsbygoogle || []).push({});
معروف نیوز کاسٹر و اینکر عشرت فاطمہ، لقمان علی افضل، محمد اشرف علی مرحوم، فلم اسٹار ریما خان، راشد مسعود خان اور امان اللہ خان، ثناء اللہ گھمن، رشید مسعود خان اور امان اللہ خان کو صدارتی اعزاز حسن کارکردگی عطاکیا گیا۔
(adsbygoogle = window.adsbygoogle || []).push({});
خالد خان، محمد نعمان ظفر، وجاہت اللہ آفریدی، سید محمد عمر مبین جیلانی شہید اور محمد اقبال، سید نعمت اللہ، سید غائب علی شاہ، حاجی زاہد اور خوشحال خان، بریگیڈیئر رضوان افضال، محمد یونس، ساجد حسین، عمر ساجد شہید، سید فواد علی مرحوم، محب خان مرحوم اور شارخ زیدی، صائم شفایت مرحوم، حنیف بشیر، عمران عقیق، قمر زمان اور فیاض ٹیپو اور اکرم خان کو تمغہ شجاعت عطا کیا گیا۔
(adsbygoogle = window.adsbygoogle || []).push({});
عطااللہ خان عیسیٰ خیلوی، ادا کارہ مہوش حیات، پشتو موسیقار و گلوکار سردار علی ٹکر، سید علی عباس، محمد رفیق شاد اور خواجہ صفر علی، محمد یوسف گوندل، رانا محمد ضعیم اور مظہر اقبال، ڈاکٹر افتخار احمد، سید صبیح الدین رحمانی، شہزاد عالم، عظمیٰ سعید، ڈاکٹر اکرام علی ملک اور صوبیدار میجر ریٹائرڈ اللہ دتہ شہید کو تمغہ امتیاز عطا کیا گیا۔
(adsbygoogle = window.adsbygoogle || []).push({});
0 notes
urduchronicle · 10 months
Text
میر کے شعر پڑھ کر سوچتا ہوں قیامت تک ایسے شعر نہیں کہہ سکتا، افتخار عارف
آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کے زیر اہتمام چار روزہ ”سولہویں عالمی اردو کانفرنس 2023ء“ کے پہلے روز ”میر کی تین صدیاں“ پر سیشن کا انعقاد کیاگیا، جس کی صدارت معروف شاعرہ زہرا نگاہ اور نامور شاعر افتخار عارف نے کی۔ تحسین فراقی، افضال احمد سید اور فراست رضوی نے عنوان کی مناسبت سے گفتگو کی ، مبین مرزا نے نظامت کے فرائض انجام دیے۔ زہرا نگاہ نے اپنی گفتگو سے الگ سماں باندھا اور میر کی آزاد اور خود مختار…
Tumblr media
View On WordPress
0 notes
bazmeur · 7 years
Text
اگر ہم گیت نہ گاتے ۔۔۔ افضال احمد سیٓد
    اگر ہم گیت نہ گاتے
  نظمیں
  افضال احمد سید جمع و ترتیب: سید تصنیف حیدر، اعجاز عبید، محمد عظیم الدین
نوٹ: اس میں وہ نظمیں شامل نہیں ہیں جو آگ خریدار ہے نامی برقی مجموعے میں شائع کی جا چکی ہیں۔
  ڈاؤن لوڈ کریں
ورڈ فائل
ای پب فائل
کنڈل فائل
        جواہرات کی نمائش میں شاعر
    جواہرات کی نمائش کھلے آسمان کے نیچے نہیں ہوتی
شہر کی سب سے خوب صورت لڑکی وہاں نہیں آئے گی
(وہ پھولوں کی نمائش میں گئی…
View On WordPress
0 notes
Text
سعید شیخ کی والدہ ہیوسٹن میں انتقال کرگئیں
کراچی ہیوسٹن سسٹر سٹی کے صدراور ممتاز کمیونٹی رہنما محمد سعید شیخ کی والدہ صابرہ خاتون ہیوسٹن میں انتقال کرگئیں، وہ کینسر کے عارضہ میں مبتلا تھیں، نماز جنازہ مسجد حمزہ میں ادا کی گئی جس کے بعد ہیوسٹن کے الیمڈا میں واقع مسلم قبرستان فاریسٹ لان میں سپردخاک کردیا گیا۔
سعید شیخ کی والدہ کی تدفین کے موقع پر مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات اور کمیونٹی کے سینکڑوں افرادنے شرکت کی ۔
میئر ہیوسٹن سلویسٹر ٹرنر، کانگریس کی رکن شیلا جیکسن لی، کانگریس مین ال گرین، ممتاز کاروباری شخصیت سید جاوید انور، سعودی عرب کے قونصل جرنل سلطان سلطان ال انگاری اور مصر کے قونصل خانے سے خالد ریڈی سمیت منتخب حکام نے سعید شیخ اور ان کے بھائی محمد شفیق سے تعزیت کی ہے اور تعزیتی پیغام میں انکی والدہ کو خراج تحسین پیش کیا. جبکہ میئر ہیوسٹن سیلویسٹر ٹرنر کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ عنقریب سٹی ہیوسٹن کی جانب سے مسز خاتون کو سرکاری طور پر خراج تحسین پیش کیا جائے گا۔
سعید شیخ کی والدہ صابرہ خاتون کی نماز جنازہ میں جن اہم شخصیات نے شرکت کی ان میں ‎ پاکستان کے سابق قونصل جنرل محکمہ خارجہ پاکستان اسلام آباد کے ڈائریکٹر جنرل افضال محمود، کانگریس وومن شیلا جیکسن لی ، رکن کانگریس ال گرین کے رابطہ آفیسرو سیم مرچنٹ، اسلامی علوم اسلام آباد کے سربراہ محمد الیاس ، ڈیلس سے ساؤتھ ایشیا ڈیموکریسی واچ کے صدر امیر مکھانی ڈاریکٹر مسلم ڈیموکرٹک کاکس راجہ زاہد اختر خانزادہ آسٹن سے سی ای او سائبرٹیکس اقبال شیخ، طاہر جاوید ، شاہدجاوید، ڈیوڈ گوداون، الیکس چانگ، جاوید، ارادہ اخودواوا، کرسٹل مونٹیز، مسٹر ریاضی نیازی، سینیٹربابر غوری، اٹارنی نومی حسن حسین، سید اظفر، عمر خواجہ. دیگر ہیوسٹن کمیونٹی کے ارکین کے چیئرمین زینت فاؤنڈیشن غلام بمبئی والا، شاہ حلیم، آئیون سانچی، ڈاکٹر اشرف عباسی، ہارون شیخ، مجاہم، اپنا کے رہنماڈاکٹر یعقوب شیخ، راحی صدیقی، عائشہ خان، طارق خان، میاں نذیر، شاہد سنی، طارق ،حشمت آفریدی، شاہد بلال، محمود داؤد، ریو افضل فردوس، گل فراز خان، ڈاکٹر مائنٹ بٹ، شمیم ​​سید، محمود احمد، جمیل صدیقی، نجم شیخ، سراب عالم، راھان احمد، ڈاکٹر حسام، پی جسوتی، اقبال بدات، کامران صدیقی، جاوید اقبال اور بہت سی دیگر شخصیات شامل ہیں۔
The post سعید شیخ کی والدہ ہیوسٹن میں انتقال کرگئیں appeared first on Urdu Khabrain.
from Urdu Khabrain https://ift.tt/2OgdbLJ via Urdu News
0 notes
rebranddaniel · 6 years

from Urdu Khabrain https://ift.tt/2OgdbLJ via Urdu News Paper
0 notes
dnanewshd · 5 years
Photo
Tumblr media
گجرات کے نامور بزنس مین ، سابق چیئرمین پاکستان الیکٹرک فین مینو فیکچرز ایسوسی ایشن عدنان نسیم سیٹھی کی صاحبزادی ، رضوان نسیم سیٹھی، ریحان نسیم سیٹھی کی بھتیجی ڈاکٹر ماہم عدنان کی شادی حسن آفتاب سے انجام پا گئی۔ گجرات کے نامور بزنس مین ، سابق چیئرمین پاکستان الیکٹرک فین مینو فیکچرز ایسوسی ایشن عدنان نسیم سیٹھی کی صاحبزادی ، رضوان نسیم سیٹھی، ریحان نسیم سیٹھی کی بھتیجی ڈاکٹر ماہم عدنان کی شادی حسن آفتاب سے انجام پا گئی۔ تقریب کا اہتمام سیٹھی ہاو ¿س جی ٹی روڈ میں کیا گیا۔بارات کا استقبال، عدنان نسیم سیٹھی، ریحان نسیم سیٹھی، رضوان نسیم سیٹھی، عمیر سیٹھی اور دیگر فیملی ممبران نے کیا۔ تقریب میں قائم مقام گورنر پنجاب چوہدری پرویز الٰہی، چوہدری وجاہت حسین، چوہدری سلیم سرور جوڑا، سعادت نواز اجنالہ، چوہدری مبشر حسین، چوہدری شافع حسین،چوہدری نیئر حسین،چوہدری اظہر حسین،چوہدری بلال نیئر، آر پی او گوجرانوالہ طارق عباس قریشی، ڈی پی او گجرات سید توصیف حیدر، چوہدری ندیم اختر ملہی، خالد اصغر گھرال، میاں عمران مسعود، شیخ خاور رفیق، چوہدری اظہر حسین، کالم نگار توفیق بٹ، میاں محمد اعجاز، ڈی ایس پی سٹی رضا اعوان، چوہدری صفدر ممتاز سندھو، اورنگزیب بٹ، جاوید بٹ، چوہدری کلیم اللہ وڑائچ، صاحبزادہ سید سعید احمد شاہ گجراتی، چوہدری نجیب اشرف چیمہ، ڈی ایس پی حافظ امتیاز، چوہدری اعظم، چوہدری بلال نیئر، چوہدری علیم اللہ وڑائچ گورالی،چوہدری غلام عباس ملہی، ملک اظہار احمد اعوان، یاسر احسان پاک فین، ملک اعجاز احمد، میاں امان اللہ پاک فین، ناصر چیمہ، الحاج امجد فاروق، صفدر ممتاز سندھو،چوہدری افتخار احمد مٹو، میاں پرویز اخترپگانوالہ، چوہدری عثمان منظور دھدرا، مظفر حسین ڈار، میاں سلیم اللہ پاک فین،چوہدری علی عثمان پرواز فین، رزاق ڈار فیصل فین، چوہدری فاروق افگن کلاچور، چوہدری طاہر ترکھا، غیاث الدین پال، فرقان ایوب یونس فین، باو ¿ منیر پشاوری امین فین، افضل سماں، میر عبدالغفار سپین، ساجد شاہ، چوہدری اعجاز احمد، قاضی خالد سیف اللہ، علی بشارت راٹھور، قمر زمان گل، چوہدری محمد اصغر تیل والا، سید عاطف عظمت، سلیم بٹ، حاجی محمد شفیق رفیقی چائینہ فین، چوہدری شجاع زیب جوڑا، وحید زمان ڈوگہ، چوہدری رخسار میلو، شیرافگن، ارشد وحید بٹ، سلیم ارشد شیخ ناروے، چوہدری الیاس وڑائچ، حمزہ طارق، میجر نسیم اکبر فاروقی، انصر محمود گھمن، مرزا جمشید اقبال، علی انصر گھمن، شجاع زیب میر، الطاف حسین جعفری، جواد حسین جعفری، عاصم مشتاق بٹ، سینئر صحافی طفیل میر، وسیم اشرف بٹ، سید وقار گیلانی، سلیم بٹ، ارشد وحید بٹ، عمیر گھمن، چوہدری یوسف ساروچک، جاوید یعقو ب ڈار، ارشد محمود بٹ، میاں غلام محی الدین، شیخ جاوید، شیخ مسعود اختر الشیخ فین، شیخ خرم مسعود، رضوان سلیم بٹ، ذیشان زیب، عمیر افضل گوندل، نعمان جاوید، فیضان جاوید، چوہدری شمشاد اللہ ملہی، ندیم شہزاد کوکب، حاجی الیاس الرحمان ، چوہدری شہزاد گل، چوہدری شیراز گل، چوہدری محمد انور (ر) انسپکٹر، چوہدری جاوید سراج، حاجی کالے خان، ملک اسحاق اعوان، عدنان احسان واحد فین، چوہدری شیر امجد، وقاص سیٹھی، شیخ افضال احمد، مظہر وڑائچ نت، کبیر احمد میر، یاسر میر، امتیاز کوثر، سجاد لانیکا، چوہدری ندیم طفیل، جاوید اقبال ماجرہ، ملک صفدر حسین، ملک اسحاق اعوان، چوہدری علی عثمان پرواز فین، ندیم بٹ، اسلم زیب بٹ، توحید شاہ، خرم الطاف بھٹی نائب صدر گجرات چیمبر، چوہدری خرم، توحید شاہ، نوابزادہ سنی، شیخ محمد اقبال، ڈاکٹر ذکی بٹ، چوہدری اختر چھوکر کلاں، روحیل عظمت بٹ، مزین حمید بٹ، صابر علی چیمہ ایڈووکیٹ، سید عدیل عباس شاہ، شیخ محمد اسحاق، شیخ جاوید، نومان ظہیر بٹ، حاجی محمد ریاض، حاجی صغیر احمد، چوہدری عبداللہ اعجاز، سول جج صوفی نوید، رانا صلاح الدین، امان اللہ، منظو ر حسین ڈا، امان اللہ بٹ، ثناءاللہ بٹ، ارتضیٰ شاہ، چوہدری مظہر وڑائچ، چوہدری اظہر وڑائچ، سیٹھ علی اصغر، عالمگیر بوبی، ننھا پہلوان، الیاس ڈار، ساجد راٹھور، شیخ زوہیب اختر، سرجن ڈاکٹر اکرام، آفتاب احمد کینیڈا، رانا صلاح الدین، وقاص سیٹھی، قاضی ذوالفقار، مرزا سلیم صدیق، بلال جوڑا، سید توحید شاہ،شیخ وقار وحید، حاجی صغیر احمد و دیگر شریک تھے۔
0 notes
summermkelley · 6 years
Text
سعید شیخ کی والدہ ہیوسٹن میں انتقال کرگئیں
کراچی ہیوسٹن سسٹر سٹی کے صدراور ممتاز کمیونٹی رہنما محمد سعید شیخ کی والدہ صابرہ خاتون ہیوسٹن میں انتقال کرگئیں، وہ کینسر کے عارضہ میں مبتلا تھیں، نماز جنازہ مسجد حمزہ میں ادا کی گئی جس کے بعد ہیوسٹن کے الیمڈا میں واقع مسلم قبرستان فاریسٹ لان میں سپردخاک کردیا گیا۔
سعید شیخ کی والدہ کی تدفین کے موقع پر مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات اور کمیونٹی کے سینکڑوں افرادنے شرکت کی ۔
میئر ہیوسٹن سلویسٹر ٹرنر، کانگریس کی رکن شیلا جیکسن لی، کانگریس مین ال گرین، ممتاز کاروباری شخصیت سید جاوید انور، سعودی عرب کے قونصل جرنل سلطان سلطان ال انگاری اور مصر کے قونصل خانے سے خالد ریڈی سمیت منتخب حکام نے سعید شیخ اور ان کے بھائی محمد شفیق سے تعزیت کی ہے اور تعزیتی پیغام میں انکی والدہ کو خراج تحسین پیش کیا. جبکہ میئر ہیوسٹن سیلویسٹر ٹرنر کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ عنقریب سٹی ہیوسٹن کی جانب سے مسز خاتون کو سرکاری طور پر خراج تحسین پیش کیا جائے گا۔
سعید شیخ کی والدہ صابرہ خاتون کی نماز جنازہ میں جن اہم شخصیات نے شرکت کی ان میں ‎ پاکستان کے سابق قونصل جنرل محکمہ خارجہ پاکستان اسلام آباد کے ڈائریکٹر جنرل افضال محمود، کانگریس وومن شیلا جیکسن لی ، رکن کانگریس ال گرین کے رابطہ آفیسرو سیم مرچنٹ، اسلامی علوم اسلام آباد کے سربراہ محمد الیاس ، ڈیلس سے ساؤتھ ایشیا ڈیموکریسی واچ کے صدر امیر مکھانی ڈاریکٹر مسلم ڈیموکرٹک کاکس راجہ زاہد اختر خانزادہ آسٹن سے سی ای او سائبرٹیکس اقبال شیخ، طاہر جاوید ، شاہدجاوید، ڈیوڈ گوداون، الیکس چانگ، جاوید، ارادہ اخودواوا، کرسٹل مونٹیز، مسٹر ریاضی نیازی، سینیٹربابر غوری، اٹارنی نومی حسن حسین، سید اظفر، عمر خواجہ. دیگر ہیوسٹن کمیونٹی کے ارکین کے چیئرمین زینت فاؤنڈیشن غلام بمبئی والا، شاہ حلیم، آئیون سانچی، ڈاکٹر اشرف عباسی، ہارون شیخ، مجاہم، اپنا کے رہنماڈاکٹر یعقوب شیخ، راحی صدیقی، عائشہ خان، طارق خان، میاں نذیر، شاہد سنی، طارق ،حشمت آفریدی، شاہد بلال، محمود داؤد، ریو افضل فردوس، گل فراز خان، ڈاکٹر مائنٹ بٹ، شمیم ​​سید، محمود احمد، جمیل صدیقی، نجم شیخ، سراب عالم، راھان احمد، ڈاکٹر حسام، پی جسوتی، اقبال بدات، کامران صدیقی، جاوید اقبال اور بہت سی دیگر شخصیات شامل ہیں۔
The post سعید شیخ کی والدہ ہیوسٹن میں انتقال کرگئیں appeared first on Urdu Khabrain.
from Urdu Khabrain https://ift.tt/2OgdbLJ via Roznama Urdu
0 notes
dragnews · 6 years

from Urdu Khabrain https://ift.tt/2OgdbLJ via Today Pakistan
0 notes