Tumgik
#سکون
ariesvibe · 30 days
Text
.
2 notes · View notes
0rdinarythoughts · 11 months
Text
خود ہی اپنے لیے سکون کا باعث بنییے، جب باقی آپ کو ٹکڑوں میں چھوڑ کر چلے جاتے ہیں
Be your own comfort, when others leave you in pieces
57 notes · View notes
qalbtalk · 1 month
Text
جہاں دن میں صرف بے چینی ہوتی ہے، وہیں رات کو دل اور دماغ دونوں کھل جاتے ہیں۔ پھر کیا وقت اور کیا نیند۔۔۔ صرف خاموشی میں سکون ملتا ہے۔
jahan din main sirf bechayni hoti hai, waheen raat ko dil aur deemagh dono khul jaate hain. phir kya waqt aur kya neend… sirf khamooshi main sukoon milta hai.
11 notes · View notes
kishmishwrites · 16 days
Text
خاموشی
خاموشی، ایک ایسا لفظ جو اکثر نظر انداز کیا جاتا ہے، لیکن اس کی اہمیت کو ناقابل یقین طور پر کم نہیں کیا جا سکتا۔ ایک ایسا دوست جو کبھی دھوکہ نہیں دیتا، ایک ایسا ساتھی جو ہمیشہ ہمارے ساتھ رہتا ہے، اور ایک ایسا استاد جو ہمیں زندگی کے سب سے قیمتی سبق سکھاتا ہے۔
آج کے اس شور شرابے سے بھرے دور میں، خاموشی ایک ایسی نعمت ہے جسے ہم اکثر بھول جاتے ہیں۔ ہر طرف ہنگامہ، ہر طرف شور، اور ہر طرف باتیں۔ اس سب کے درمیان، خاموشی ایک ایسی پناہ گاہ ہے جہاں ہم اپنے آپ کو تلاش کر سکتے ہیں۔
خاموشی کے فوائد بے شمار ہیں۔ یہ ہمیں اپنے اندر کی آواز سننے کا موقع دیتی ہے۔ جب ہم خاموش ہوتے ہیں تو ہمارے دماغ زیادہ واضح طور پر سوچ سکتے ہیں۔ یہ ہمیں بہتر فیصلے کرنے میں مدد دیتی ہے۔ خاموشی سے ہم دوسروں کو بھی سننے کا موقع دیتے ہیں۔ کبھی کبھی لوگوں کو صرف سننے کی ضرورت ہوتی ہے۔
خاموشی سے ہم بہت سی الجھنوں سے بھی بچ سکتے ہیں۔ جب ہم زیادہ بولتے ہیں تو کبھی کبھی ایسی باتیں بھی نکل جاتی ہیں جن پر ہمیں بعد میں پچھتاوا ہوتا ہے۔ خاموشی سے ہمارے تعلقات بھی بہتر ہوتے ہیں۔ جب ہم خاموش ہوتے ہیں تو دوسرے لوگ ہمیں زیادہ توجہ سے سنتے ہیں اور ہماری باتوں کو زیادہ اہمیت دیتے ہیں۔
خاموشی سے ہم اپنی توانائی کو بھی بچا سکتے ہیں۔ جب ہم زیادہ بولتے ہیں تو ہماری توانائی ضائع ہوتی ہے۔ خاموشی سے ہم اپنی روح کو سکون دیتے ہیں۔
خاموشی ایک فن ہے، جسے سیکھا جا سکتا ہے۔ اگر ہم روزانہ کچھ وقت خاموشی کے لیے نکالیں تو ہم اس فن میں مہارت حاصل کر سکتے ہیں۔ ہم میڈٹیشن کر سکتے ہیں، یا کسی پرسکون جگہ پر بیٹھ کر خاموش رہ سکتے ہیں۔
خاموشی کا سفر آسان نہیں ہے۔ ہمارے اردگرد اتنا شور ہے کہ خاموشی کو برقرار رکھنا مشکل کام ہے۔ لیکن اگر ہم یہ فیصلہ کر لیں کہ ہم خاموش رہیں گے تو ہم ضرور کامیاب ہوں گے۔
خاموشی ہی زندگی کی اصل آواز ہے۔
7 notes · View notes
urdu-poetry-lover · 3 months
Text
مشاہدہ کرنے کی عادت ڈالیں ! سوچا کریں ! کہیں بھی ہوں کچھ بھی کریں ! اس کی گہرائی تک اترنے کی کوشش کیجئے !
چہرے پڑھا کیجئے !
جن باتوں سے آپ کو خود تکلیف ہو وہ کبھی دوسروں کے لئے نہ کی جائیں ۔۔۔
کوئی جب آپ کے گھر آئے تو کھلے دل کے ساتھ اس سے مل لیجئے اور اگر ان کے ساتھ بچے ہوں تو انکو سب سے زیادہ اہمیت دیجئے !
کسی کے گھر جائیں تو کبھی خالی ہاتھ نہ جائیں ۔۔اور چہرے کے تاثرات ضرور پڑھیں کہ کون آپ کو دل سے خوش آمدید کہتا ہے کون نہیں ۔۔ جو خوش دلی سے ملے اس سے جب دل چاہے ملیں ۔۔اور جو نہ ملے اسے چھوڑیں مت لیکن بس اتنا ملیں کہ صلہ رحمی کا فرض ادا ہوجائے ۔۔یاد رکھیں محبّتیں برابر نہیں ہوا کرتیں لیکن رشتے برابر ہوتے ہیں ۔۔
کسی کو کسی کی خاطر مت چھوڑیں چاہے کتنا ہی نزدیکی کیوں نہ ہو ۔۔ اللہ‎ کے لئے چھوڑیں جب بھی چھوڑیں ۔۔ اللہ‎ ایک نہ ایک دن لوگوں کو آپ کی موافقت میں کر دے گا ۔۔
اپنی ذمہ داریوں کو ادا کرنے سے کبھی بھی نہ گھبرائیں اور نہ اپنے کئے کو جتائیں ۔۔۔ جتانے والے کی کبھی کوئی عزت نہیں کیا کرتا ۔۔۔ خلوص نیت سے کریں گے تو خود اہم ہو جائیں گے ۔۔۔
توقعات رکھ کر خود کو نیچے مت گرنے دیں ۔۔کر کے بھول جائیں اسی میں سکون اور عزت ہے اللہ‎ کسی اور ذریعہ سے آپ کی قدر دانی کروا دے گا ۔۔
شکر کرنے کی عادت ڈالیں چاہے جیسے بھی حال��ت ہوں ۔۔حالات گذر جاتے ہیں اچھی یادیں ہمیشہ باقی رہتی ہیں ۔۔ معتبر رہیں !
جہاں بھی ہوں اپنی ذات کو تکبر سے پاک رکھنے کی کوشش کریں ! دوسرے کو سنیں اور خود جو بھی کہیں دل کش ہو کسی کے لئے اذیت نہ ہو ۔۔۔
بندے سے شکایت ہو یا دکھ ملے تو پہلے رب سے رجوع کیجئے وہ حالات کو آپ کے لئے آسان کر دیتا ہے اور اگر ایسا ہونے میں دیر ہو تو وہ حوصلہ تو بخش ہی دیتا ہے ۔۔۔
کسی کا عیب مت کریدیں ! پتہ چل بھی جائے تو چرچا مت کریں ۔۔۔اللہ‎ آپ کے عیب ڈھک دے گا ۔۔۔
انسانوں کی قربت چاہتے ہیں تو انسانوں سے دور رہیں اور رب کی قربت چاہتے ہیں تو انسانوں سے قریب رہیں ۔۔
بس یہی توازن قائم رکھ لینا ہماری کامیابی اور ہمارا سکون ہے ۔۔۔۔
8 notes · View notes
uroldhomie · 3 months
Text
Tumblr media
‎ہم فطرتاً اداس ہیں ورنہ ہمارے گھر ہر چیز دستیاب ہے یعنی سکون بھی
۔۔۔
9 notes · View notes
qalbofnight · 1 year
Text
Tumblr media
Ilm-o-Ishq (علم وعشق) KNOWLEDGE AND LOVE
عشق کی گرمی سے ہے معرکۂ کائنات علم مقام صفات، عشق تماشائے ذات
Ishq Ki Garmi Se Hai Maarka-e-Kainat Ilm Maqam-e-Sifat, Ishq Tamasha-e-Zaat
The universe is moved by the warmth of Love; Knowledge deals with the Attributes, Love is a vision of the Essence.
عشق سکون و ثبات، عشق حيات و ممات علم ہے پيدا سوال، عشق ہے پنہاں جواب
Ishq Sukoon-o-Sabat,Ishq Hayat-o-Mamat Ilm Hai Paida Sawal, Ishq Hai Pinhan Jawab!
Love is peace and permanence, Love is Life and Death, Knowledge is the rising question, Love is the hidden answer.
عشق کے ہيں معجزات سلطنت و فقر و ديں عشق کے ادنی غلام صاحب تاج و نگيں
Ishq Ke Hain Maujazat Saltanat-o-Faqr-o-Deen Ishq Ke Adna Ghulam Sahib-e-Taj-o-Nageen
Kingdom, faith and faqr are all miracles of Love, The crowned kings and lords are base slaves of Love.
عشق مکان و مکيں، عشق زمان و زميں عشق سراپا يقيں، اور يقيں فتح باب
Ishq Makan-o-Makeen, Ishq Zaman-o-Zameen Ishq Sarapa Yaqeen, Aur Yaqeen Fatah-e-Bab!
Love is the Space and the Creation, Love is Time and Earth! Love is conviction entire, and conviction is the key!
شرع محبت ميں ہے عشرت منزل حرام شورش طوفاں حلال، لذت ساحل حرام
Shara-e-Mohabbat Mein Hai Ishrat-e-Manzil Haraam Shorish-e-Toofan Halal, Lazzat-e-Sahil Haraam
The luxury of destination is forbidden in the religion of Love, Fighting the storms is permitted, but the comfort of the shore is forbidden.
عشق پہ بجلی حلال، عشق پہ حاصل حرام علم ہے ابن الکتاب، عشق ہے ام الکتاب
Ishq Pe Bijli Halal, Ishq Pe Hasil Haraam Ilm Hai Ibn-Ul-Kitab, Ishq Umm-Ul-Kitab!
Lightning is permitted to Love, Harvest is forbidden. Knowledge is the child of the Book, Love is the mother of the Book.
27 notes · View notes
moizkhan1967 · 1 month
Text
دل مضطرب
کوئی اسم ہو
جسے پڑھ کے کم ہو ملالِ جاں
جسے پھونک کر
یہ اداسیاں ذرا کم لگیں
وہ فشارِ رنج ہے روح میں
کہ فضائیں سبز قدم لگیں
میں ہنسوں تو سارے جہان کو
مری ہنستی آنکھیں بھی نم لگیں
دلِ مضطرب
کوئی چارہ گر
جو اسیرِ غم کی دوا کرے
ہو ذرا سکون خدا کرے
جو تھمی تھمی سی ہیں دھڑکنیں
انہیں اب نہ کوئی ملال ہو
دھرے سر یوں سینے پہ چارہ گر
کہ یہ سانس پھر سے بحال ہو
دلِ مضطرب
مرے آسماں سے یہ تیرگی نہیں ہٹ رہی
کوئی گرد سی ہے ملال کی
نہ وہ گھٹ رہی ہے نہ چھٹ رہی
دلِ مضطرب
کوئی نقش ہو جو بصارتوں میں کشید ہو
غمِ زندگی سے کہو
کہ اب مجھے خوشبوؤں کی نوید ہو
کوئی چاند چہرہ
دکھائی دے
تو اداس شخص کی عید ہو
دلِ مضطرب
کوئی اسم ہو۔۔۔۔۔۔۔
عدیل عبداللہ
3 notes · View notes
hussain-stuff · 1 month
Text
اے اللہ مجھے آنے والے بہترین دن عطا فرما، اور میرے نصیب ایسا لکھ دے جس سے میرا دل خوش ہو ، مجھے ذہنی سکون عطا کر اور میرے معاملات کو آسان کر دے آمین ثم آمین
5 notes · View notes
vibewithlaiba · 2 months
Text
یا اللّہ! اُن دلوں کو سکون دے جنہیں تیرے سِوا سنّے والا کوئی نہیں 💔
4 notes · View notes
urdu-shayri-adab · 2 months
Text
میں نے ایک بار ایک بہت کامیاب خاتون سے ان کی کامیابی کا راز پوچھا۔ وہ مسکرائیں اور مجھ سے کہنے لگیں…
"میں نے اس وقت کامیاب ہونا شروع کیا جب میں نے چھوٹی لڑائیاں چھوٹے لوگوں کے لیے چھوڑ دیں۔
میں نے ان لوگوں سے لڑنا چھوڑ دیا جو میری غیبت کرتے تھے…
میں نے اپنے سسرال والوں سے لڑنا چھوڑ دیا…
میں نے توجہ کے لیے لڑنا چھوڑ دیا…
میں نے لوگوں کی توقعات پر پورا اترنے کے لیے لڑنا چھوڑ دیا…
میں نے بے حس لوگوں سے اپنے حقوق کے لیے لڑنا چھوڑ دیا…
میں نے سب کو خوش کرنے کے لیے لڑنا چھوڑ دیا…
میں نے یہ ثابت کرنے کے لیے لڑنا چھوڑ دیا کہ وہ میرے بارے میں غلط تھے….
میں نے ایسی لڑائیاں ان لوگوں کے لیے چھوڑ دیں جن کے پاس لڑنے کے لیے اور کچھ نہیں…
اور میں نے اپنے وژن، اپنے خوابوں، اپنے خیالات اور اپنی تقدیر کے لیے لڑنا شروع کیا۔
جس دن میں نے چھوٹی لڑائیوں سے کنارہ کشی اختیار کی، وہ دن میری کامیابی اور سکون کا آغاز تھا۔"
کچھ لڑائیاں آپ کے وقت کے قابل نہیں ہوتیں…. سمجھداری سے انتخاب کریں کہ آپ کس کے لیے لڑیں۔
6 notes · View notes
ariesvibe · 1 year
Text
.
11 notes · View notes
0rdinarythoughts · 7 months
Text
Tumblr media Tumblr media
‏رمضان کا وقت مجھے ہر سال ہمیشہ حیران کر دیتا ہے،رمضان ایک ایسے وقت میں آتا ہے جب ہماری روحوں کو اس کی سب سے زیادہ ضرورت ہوتی ہے، ہمارے دماغوں کو سکون میں رکھنے کے لیے، ہمارے دلوں کو ٹھیک ،اور ہماری روحوں کو پاک کرنے کے لیے۔ یہ برکتوں، بخششوں اور دعاؤں کا جواب دینے والا مہینہ ہے
The time of Ramadan always surprises me every year, Ramadan comes at a time when our souls need it the most, to keep our minds at peace, our hearts right, and our souls. To purify This is the month of blessings, forgiveness and answering prayers
29 notes · View notes
hassanriyazzsblog · 1 month
Text
𝑨𝒍𝒍𝒂𝒉 𝒌 𝑵𝒂𝒂𝒎 𝒔𝒆, 𝑨𝒍𝒍𝒂𝒉 𝒌 𝑾𝒂𝒔'𝒕𝒆.
🌹🌹 𝗔𝗚𝗥𝗘𝗘𝗜𝗡𝗚 𝗧𝗢 𝗟𝗘𝗦𝗦𝗘𝗥 𝗘𝗩𝗜𝗟:
♦️ *_"A journey towards excellence"_* ♦️
✨ *Set your standard in the realm of*
*love !*
*(اپنا مقام پیدا کر...)*
؏ *تم جو نہ اٹھے تو کروٹ نہ لے گی سحر.....*
🔹 *100 PRINCIPLES FOR PURPOSEFUL*
*LIVING* 🔹
9️⃣1️⃣ *of* 1️⃣0️⃣0️⃣
*(اردو اور انگریزی)*
💠 𝗔𝗚𝗥𝗘𝗘𝗜𝗡𝗚 𝗧𝗢 𝗟𝗘𝗦𝗦𝗘𝗥 𝗘𝗩𝗜𝗟:
𝗨𝗺𝗮𝘆𝗿 𝗶𝗯𝗻 𝗛𝗮𝗯𝗶𝗯 𝗶𝗯𝗻 𝗞𝗵𝗮𝗺𝗮𝘀𝗵𝗮𝗵, 𝗮 𝗰𝗼𝗺𝗽𝗮𝗻𝗶𝗼𝗻 𝗼𝗳 𝘁𝗵𝗲 𝗣𝗿𝗼𝗽𝗵𝗲𝘁 𝗼𝗳 𝗜𝘀𝗹𝗮𝗺ﷺ, 𝘀𝗮𝗶𝗱 𝘁𝗵𝗮𝘁 𝗵𝗲 𝘄𝗵𝗼 𝗱𝗼𝗲𝘀 𝗻𝗼𝘁 𝘁𝗼𝗹𝗲𝗿𝗮𝘁𝗲 𝘁𝗵𝗲 𝗹𝗲𝘀𝘀𝗲𝗿 𝗲𝘃𝗶𝗹 𝗼𝗳 𝘁𝗵𝗲 𝗶𝗴𝗻𝗼𝗿𝗮𝗻𝘁 𝘄𝗼𝘂𝗹𝗱 𝗵𝗮𝘃𝗲 𝘁𝗼 𝗲𝗻𝗱𝘂𝗿𝗲 𝘁𝗵𝗲 𝗴𝗿𝗲𝗮𝘁𝗲𝗿 𝗲𝘃𝗶𝗹 𝗼𝗳 𝘁𝗵𝗲 𝗶𝗴𝗻𝗼𝗿𝗮𝗻𝘁.
(Al-Mujam alAwsat,Hadith No. 2258)
● 𝗝𝘂𝘀𝘁 𝗮𝘀 𝘁𝗵𝗲𝗿𝗲 𝗮𝗿𝗲 𝗶𝗻𝘁𝗲𝗹𝗹𝗶𝗴𝗲𝗻𝘁 𝗽𝗲𝗼𝗽𝗹𝗲 𝗶𝗻 𝘁𝗼𝗱𝗮𝘆’𝘀 𝘄𝗼𝗿𝗹𝗱, 𝘁𝗵𝗲𝗿𝗲 𝗮𝗿𝗲 𝗮𝗹𝘀𝗼 𝗶𝗴𝗻𝗼𝗿𝗮𝗻𝘁 𝗽𝗲𝗼𝗽𝗹𝗲.
● 𝗜𝗴𝗻𝗼𝗿𝗮𝗻𝘁 𝗽𝗲𝗼𝗽𝗹𝗲 𝗵𝘂𝗿𝘁 𝗼𝘁𝗵𝗲𝗿𝘀 𝗯𝗲𝗰𝗮𝘂𝘀𝗲 𝗼𝗳 𝘁𝗵𝗲𝗶𝗿 𝗶𝗴𝗻𝗼𝗿𝗮𝗻𝗰𝗲.
● 𝗧𝗵𝗶𝘀 𝗶𝘀 𝗮 𝘀𝗺𝗮𝗹𝗹 𝗽𝗿𝗼𝗯𝗹𝗲𝗺 𝗶𝗻 𝘁𝗵𝗲 𝗯𝗲𝗴𝗶𝗻𝗻𝗶𝗻𝗴.
● 𝗪𝗶𝘀𝗱𝗼𝗺 𝗿𝗲𝗾𝘂𝗶𝗿𝗲𝘀 𝗲𝗻𝗱𝘂𝗿𝗶𝗻𝗴 𝘁𝗵𝗶𝘀 𝘀𝗺𝗮𝗹𝗹 𝘀𝘂𝗳𝗳𝗲𝗿𝗶𝗻𝗴.
● 𝗧𝗵𝗲 𝗺𝗮𝗻 𝘄𝗵𝗼 𝗴𝗲𝘁𝘀 𝗲𝗻𝘁𝗮𝗻𝗴𝗹𝗲𝗱 𝘄𝗶𝘁𝗵 𝘁𝗵𝗲 𝗶𝗴𝗻𝗼𝗿𝗮𝗻𝘁 𝗼𝘃𝗲𝗿 𝗮 𝘀𝗺𝗮𝗹𝗹 𝗮𝗳𝗳𝗹𝗶𝗰𝘁𝗶𝗼𝗻 (𝗹𝗲𝘀𝘀𝗲𝗿 𝗲𝘃𝗶𝗹) 𝘂𝗹𝘁𝗶𝗺𝗮𝘁𝗲𝗹𝘆 𝘄𝗶𝗹𝗹 𝘀𝘂𝗳𝗳𝗲𝗿 𝗳𝗿𝗼𝗺 𝗴𝗿𝗲𝗮𝘁𝗲𝗿 𝗵𝗮𝗿𝗺 (𝗴𝗿𝗲𝗮𝘁𝗲𝗿 𝗲𝘃𝗶𝗹).
🌹🌹 _*And Our ( Apni ) Journey*_
*_Continues_ ...* *________________________________________*
*؏* *منزل سے آگے بڑھ کر منزل تلاش کر*
*مل جائے تجھکو دریا تو سمندر تلاش کر*
💠 *کم برائی پر راضی ہونا:*
عمیر بن حبیب بن خماشہ جو کہ رسول اللہ ﷺ کے صحابی ہیں، نے فرمایا کہ جو شخص جاہلوں کی چھوٹی برائی کو برداشت نہیں کرتا اسے جاہلوں کی بڑی برائی کو برداشت کرنا پڑے گا۔
(المعجم الاوسط، حدیث نمبر 2258)
● آج کی دنیا میں جس طرح ذہین لوگ ہیں اسی طرح جاہل بھی ہیں۔
● جاہل لوگ اپنی جہالت کی وجہ سے دوسروں کو تکلیف دیتے ہیں۔
● یہ شروع میں ایک چھوٹا سا مسئلہ ہوتا ہے۔
● حکمت یہ ہے کہ اس چھوٹی سی تکلیف کو برداشت کرنے کی ضرورت ہے۔
● جو آدمی کسی چھوٹی مصیبت (کم برائی) پر جاہلوں کے ساتھ الجھ جاتا ہے وہ آخر کار زیادہ نقصان (بڑی برائی) میں مبتلا ہوتا ہے۔
〰️〰️〰️〰️〰️〰️〰️〰️〰️
*بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم*
💠 *اور جاہلوں سے نہ الجھو :*
● شیطان تو حضرت آدم علیہ السلام کے وقت سے دشمن انسان ہے۔
● یہ جب غصہ دلائے جوش میں لائے فرمان الٰہی کے خلاف ابھارے جاہلوں سے بدلہ لینے پر آمادہ کرے تو اللہ تعالیٰ سے پناہ مانگ لیا کرو ۔
● وہ جاہلوں کی جہالت کو بھی جانتا ہے اور تیرے بچاؤ کی ترکیبوں کو بھی جانتا ہے۔
● جہالت رشد و ہدایت کے مقابلے میں ہے۔
● جہالت علم کے بالمقابل بھی ہے۔
● گمراہی اور بےعلمی گویا ہمسائے ہیں۔
● اعراض کس طرح کریں ، یعنی جاہلوں کو اپنے حال پر چھوڑ دیں۔
● نیز جو باتیں وہ کرتے اور جو برے اعمال وہ کرتے ہیں ان کو اہمیت نہ دیں اور اگر ایسے حالات سامنے آجائیں تو شریفانہ انداز اختیار کرکے گزر جائیں۔
● ان کے ساتھ بحث و تکرار نہ کریں جس کا نتیجہ ماسوائے کشیدگی کے اور کچھ نہیں ہوتا اور جس میں محض وقت اور قوت ضائع ہوتی ہے۔
● بعض اوقات سکون اور اعراض کی وجہ سے ان کا نفسیاتی علاج بھی ہوجاتا ہے۔
● یوں ان کے سرکش نفوس کی اصلاح ہوجاتی ہے۔
● اور یہ اصلاح بدکلامی اور بحث و مناظرے کے مقابلے میں زیادہ موثر ہوتی ہے۔
● جس کے نتیجے میں عناد اور نفرت پیدا ہوتی ہے۔
● مزید یہ کہ الجھاؤ کے نتیجے میں مخاطبین کی اصلاح ہوگی یا نہ ہوگی یہ بات مشکوک ہے۔
● البتہ الجھنے والا داعی بہرحال ان لوگوں سے دور ہوجاتا ہے جن میں اصلاح احوال اور قبولیت حق کا مادہ ہوتا ہے۔
● اور جب داعی لغو اور بدکلام لوگوں سے اعراض کردے۔
● تو وہ پروقارنظر آتا ہے۔
● اور لوگ دیکھتے ہیں کہ داعی کے مخالف لوگ جہالت میں مبتلا ہیں ، احمقانہ کام کرتے ہیں تو اس وجہ سے وہ عوام الناس کی نظروں میں گر جاتے ہیں۔
● ہر صاحب دعوت کو چاہئے کہ وہ اللہ کی ان ہدایات پر اچھی طرح غور و فکر کرے کیونکہ رب العالمین انسانی نفسیات کی داخلیات سے بھی اچھی طرح واقف ہے اسی لیے اس نے یہ ہدایات دی ہیں۔
🍃 *جہاں رہیے اللہ کے بندوں کے لیے باعث رحمت بن کر رہیں، باعث آزار نہ بنیں۔* 🍃
🍂 *اللہ سبحانہ وتعالی ہم سب کو نیک اعمال کرنے کی توفیق عطا فرمائیں* ۔۔۔
*آمین ثمہ آمین*
🌹🌹 *اور اپنا سفر جاری ہے....*
2 notes · View notes
muskaanayesha · 2 years
Text
Tumblr media Tumblr media
جَنُونی مٹی کا پُتلا ہے یہاں
آپ آنا تو سکون لیتے آنا
There is a delirious body of clay here
When you come, come with peace.
78 notes · View notes
urdu-poetry-lover · 3 months
Text
سکون مطلوب نہیں
ایک کہاوت ہے کہ جہاز بندر گاه میں زیاده محفوظ رہتے ہیں- مگر جہاز اس لئے نہیں بنائے گئے کہ وه بندر گاه میں کهڑے رہیں :
Ships are safer in the harbour , but they are not meant for that purpose.
انسان اگر اپنے ٹهکانے پر بیٹها رہے، وه نہ سفر کرے، نہ کوئی کام شروع کرے، نہ کسی سے معاملہ کرے، تو ایسا آدمی بظاہر محفوظ اور پر سکون هو گا- مگر انسان کو پیدا کرنے والے نے اس کو اس لئے پیدا نہیں کیا ہے کہ وه پر سکون طور پر ایک جگہ رہے اور پهر وه قبر میں چلا جائے-
انسان کو اس لیے پیدا کیا گیا ہے کہ وه کام کرے- وه دنیا میں ایک زندگی کی تعمیر کرے- اس مقصد کے لیے اس کو دنیا کے ہنگاموں میں داخل هونا پڑے گا- وه ہارنے اور جیتنے کے تجربات اٹهائے گا- اس کو کبهی نقصان هو گا اور کبهی فائده- اس قسم کے واقعات کا پیش آنا عین فطری ہے- اور ایسے واقعات و حوادث کا اندیشہ هونے کے باوجود انسان کے لئے یہ مطلوب ہے کہ وه زندگی کے سمندر میں داخل هو اور اپنی جدوجہد میں کمی نہ کرے-
مزید یہ کہ پر سکوں زندگی کوئی مطلوب زندگی نہیں- کیونکہ جو آدمی مستقل طور پر سکوں کی حالت میں هو اس کا ارتقاء روک جائے گا- ایسے آدمی کے امکانات بیدار نہیں هوں گے- ایسے آدمی کی فطرت میں چهپے هوئے خزانے باہر آنے کا موقع نہ پا سکیں گے-
اس کے برعکس ایک آدمی جب زندگی کے طوفان میں داخل هوتا ہے تو اس کی چهپی هوئی صلاحیتیں جاگ اٹهتی ہیں- وه معمولی انسان سے اوپر اٹهہ کر غیر معمولی انسان بن جاتا ہے- پہلے اگر وه چهوٹا سا بیج تها تو اب وه ایک عظیم الشان درخت بن جاتا ہے-
زندگی جدوجہد کا نام ہے- زندگی یہ ہے کہ آدمی مقابلہ کر کے آگے بڑهے- زندگی وه ہے جو سیلاب بن جائے نہ کہ وه جو ساحل پر ٹهہری رہے-
الرسالہ، جون 2000
مولانا وحیدالدین خان
7 notes · View notes