Tumgik
#چیزوں
0rdinarythoughts · 2 years
Text
Tumblr media
اللہ تبارک وتعالیٰ ٹوٹی ہوئی چیزوں کو خوبصورتی سے استعمال کرتا ہے، ٹوٹے ہوئے بادل بارش برساتے ہیں، ٹوٹی ہوئی مٹی کھیت کے طور پر، ٹوٹی ہوئی فصل کے بیج، ٹوٹے ہوئے بیج نئے پودوں کو زندگی بخشتے ہیں۔ لہذا جب آپ محسوس کریں کہ آپ ٹوٹے ہوئے ہیں، تو یقین رکھیں کہ اللہ تعالی آپ کو کسی عظیم کام کے لیے استعمال کرنے کا ارادہ کر رہا ہے۔
Allāhﷻ uses broken things beautifully, broken clouds pour rain, broken soil sets as field, broken crop yield seeds, broken seeds give life to new plants. So when you feel you are broken, be rest assured that Allāh ﷻ is planning to utilize you for something great.
323 notes · View notes
kishmishwrites · 21 days
Text
اگر چہ ہم سمجھتے ہیں کہ دماغ کا انتخاب زیادہ درست ہے لیکن ان چیزوں کو ترک کرنا مشکل ہوتا ہے جنہیں ہمارا دل چنتا ہے
یہ ایک بہت ہی عام انسانی تجربہ ہے
دل اور دماغ کی باہمی کشمکش اکثر ہمیں مشکل میں ڈال دیتی ہے
دل کی خواہشات اکثر جذباتی اور فوری طور پر خوش کر دینے والی ہوتی ہیں لیکن دماغ کی باتیں منطقی اور طویل المدتی فائدے کی حامل ہوتی ہیں
7 notes · View notes
urdu-poetry-lover · 1 month
Text
کبھی کبھار تمہاری خواہش ہوتی ہے کہ تم سمجھو نہیں، کہ تم باریک بینی سے مشاہدہ نہ کرو، کہ چیزوں کو ان کے حال پر چھوڑ دو، کہ تم خاموش رہو بغیر کوئی ردعمل ظاہر کیے۔
اکثر اوقات، لاعلمی نقصان کو کم کر دیتی ہے۔
6 notes · View notes
urdu-shayri-adab · 2 months
Text
ایک ماں لکھتی ہیں!
وہ بھی کیا دن تھے جب میرا گھر ہنسی مذاق اور لڑائی جھگڑے کی آوازوں سے گونجتا تھا۔ہر طرف بکھری ہوئی چیزیں ۔ ۔ ۔ بستر پر پینسلوں اور کتابوں کا ڈھیر ۔ ۔ ۔ پورے کمرے میں پھیلے ہوئے کپڑے۔ میرا پورا دن ان کو کمرہ صاف کرنے اور چیزیں سلیقے سے رکھنے کے لیے ڈانٹنے میں گزرتا۔
صبح کے وقت ایک جاگتے ہی کہتا:
��اما مجھے ایک کتاب نہیں مل رہی
دوسرا چیختا:
میرے جوتے کہاں ہیں؟
ایک منمناتا:
ماما میری ہوم ورک والی ڈائری!
اور دوسرا رندھی آواز میں کہتا:
ماما میں اپنا ہوم ورک کرنا بھول گیا ۔ ۔ ۔
ہر کوئی اپنا اپنا رونا رو رہا ہوتا۔ اور میں چیختی کہ آپ کی چیزوں کا خیال رکھنا میری ذمہ داری نہیں ۔ ۔ ۔ اب آپ بڑے ہو گئے ہو، خود سنبھالو!
آج میں ان کے کمرے کے دروازے پر کھڑی ہوں. بستر خالی ہیں. الماریوں میں صرف چند کپڑے ہیں. جو چیز باقی ہے، وہ ہے ان کی خوشبو.
اور میں ان کی خوشبو محسوس کر کے اپنے خالی دل کو بھرنے کی کوشش کرتی ہوں۔
اب صرف ان کے قہقوں، جھگڑوں اور میرے گلے لگنے کی یاد ہے.
آج میرا گھر صاف ہے۔ سب کچھ اپنی جگہ پر ہے۔ یہ پرسکون، پرامن اور خاموش ہے ۔ ۔ ۔ زندگی سے خالی ایک صحرا کی طرح۔
وہ ان کا دروازے کھلے چھوڑ کر بھاگ جانا اور میرا چیختے رہنا کہ دروازے بند کرو۔ آج سب دروازے بند ہیں اور انہیں کھلا چھوڑ جانے والا کوئی نہیں۔
ایک کسی دوسرے شہر چلا گیا ہے اور دوسرا کسی دوسرے ملک۔ دونوں زندگی میں اپنا راستہ ڈھونڈ رہے ہیں۔
ہر بار وہ آتے ہیں اور ہمارے ساتھ کچھ دن گزارتے ہیں۔ جاتے ہوئے جب وہ اپنے بیگ کھینچتے ہیں تو یوں لگتا ہے جیسے میرا دل بھی ساتھ کھنچ رہا ہے۔
میں سوچتی ہوں کہ کاش میں ان کا یہ بیگ ہوتی تو ان کے ساتھ رہتی۔
لیکن پھر میں دعا کرتی ہوں کہ وہ جہاں رہیں آباد رہیں۔
اگر آپ کے بچے ابھی چھوٹے ہیں تو انہیں انجوائے کریں۔ ان کو گدگدائیں، ان کی معصوم حیرت کو شیئر کریں اور ان کی چھوٹی چھوٹی پریشانیوں کا مداوا کریں۔
گھر گندا ہے، کمرے بکھرے ہیں اور دروازے کھلے ہیں تو رہنے دیں۔ یہ سب بعد میں بھی ٹھیک ہو سکتا ہے۔ لیکن بچوں کے ساتھ یہ وقت آپ کو دوبارہ نہیں ملے گا.
3 notes · View notes
risingpakistan · 8 months
Text
عام انتخابات اور عوامی لاتعلقی
Tumblr media
عام انتخابات کے انعقاد میں گنتی کے دن باقی ہیں لیکن سوشل میڈیا کے علاوہ گراؤنڈ پر عام انتخابات کا ماحول بنتا ہوا نظر نہیں آرہا۔ کسی بڑی سیاسی جماعت کو جلسے کرنے کی جرات نہیں ہو رہی اور اگر کوئی بڑا سیاسی لیڈر جلسہ کرنے کی کوشش کرتا ہے تو اسے عوامی سرد مہری کا ��امنا کرنا پڑتا ہے اور میاں نواز شریف جیسا سینئر سیاستدان اپنی تقریر 20 منٹ میں سمیٹتے ہوئے وہاں سے نکل جانے میں ہی عافیت سمجھتا ہے۔ اگرچہ بعض جگہوں پر بلاول بھٹو اور مریم نواز جلسے منعقد کر رہے ہیں لیکن وہاں کی رونق ماضی کے انتخابی جلسوں سے یکسر مختلف ہے۔ پاکستان کا مقبول ترین سیاسی لیڈر اس وقت پابند سلاسل ہے اور اس کی جماعت کو جلسے کرنے کی اجازت نہیں جبکہ عوام اسی کی بات سننا چاہتے ہیں۔ جبکہ جنہیں 'آزاد چھوڑ دیا گیا ہے انہیں جلسے کرنے کی آزادی تو ہے لیکن عوام ان کی بات پر کان دھرنے کے لیے تیار نہیں۔ کراچی سے لے کر خیبر تک سنسان انتخابی ماحول ہے تقریریں ہیں کہ بے روح اور عوام ہیں کہ لا تعلق۔ 
اس لاتعلقی کی متعدد وجوہات ہیں۔ اس کی سب سے بڑی وجہ تحریک انصاف کے خلاف جاری کریک ڈاؤن ہے۔ الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کو اس کے انتخابی نشان سے محروم کر دیا اور ان کے نامزد امیدواروں کو بغیر نشان کے انتخابات لڑنے پر مجبور کیا گیا۔ ایک مرتبہ پھر وہی عمل دہرایا گیا جو 2017 میں میاں نواز شریف کی مسلم لیگ کے ساتھ کیا گیا تھا۔عمران خان اور ان کے اہم ساتھی مقدمات کی وجہ سے سلاخوں کے پیچھے ہیں اور وہ 9 مئی سمیت متعدد مقدمات کا سامنا کر رہے ہیں۔ ان اقدامات نے نہ صرف انتخابات کو متنازع بنا دیا ہے بلکہ انہیں عوام سے بھی دور کر دیا ہے۔ دوسری بڑی وجہ گزشتہ دو سال سے جاری شدید معاشی بحران ہے۔ شہباز حکومت نے عوام کی بنیادی استعمال کی چیزوں اور اشیاء خورد و نوش عوام کی پہنچ سے دور کر دیے تھے اور ان اقدامات کا نتیجہ یہ ہے کہ عام آدمی بجلی کا بل بھی ادا کرنے سے قاصر ہے۔ بیشتر عوام اپنے اور اپنے گھر والوں کے لیے دو وقت کی روٹی کا انتظام کرنے میں مصروف ہیں۔ انہیں اس بات سے کوئی غرض نہیں کہ انتخابات ہوتے ہیں یا نہیں اگلی حکومت کون بناتا ہے، حکومت کا اتحادی کون کون ہو گا اور اپوزیشن کس کا مقدر ٹھہرے گی۔
Tumblr media
انہیں تو اس بات سے غرض ہے کہ ان کے بچے کھانا کھا سکیں گے یا نہیں، وہ اپنے بچوں کی فیسیں ادا کر سکیں گے یا نہیں۔ شہباز حکومت کے اقدامات کے باعث آ�� معیشت اوندھے منہ پڑی ہے۔ ملازم پیشہ افراد اپنی ضروریات زندگی پورا کرنے کے لیے ایک سے زائد جگہوں پر ملازمتیں کرنے پر مجبور ہیں۔ کاروباری طبقہ جو پہلے ہی بے ہنگم ٹیکسوں کی وجہ سے دباؤ کا شکار تھا عوام کی کمزور ہوتی معاشی حالت نے اس کی کمر بھی توڑ کے رکھ دی ہے۔ مالی بد انتظامی اور سیاسی عدم استحکام نے معیشت کی ڈوبتی کشتی پر بوجھ میں اضافہ کر دیا ہے جس کی وجہ سے وہ معاشی دلدل میں دھنستی جا رہی ہے جس کے براہ راست اثرات عوام پر منتقل ہو رہے ہیں۔ نگراں حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نمایاں کمی کی ہے لیکن بدانتظامی کے باعث اس کے ثمرات عام آدمی تک نہیں پہنچ رہے۔ ذرائع نقل و حمل کے کرایوں میں کمی نہیں آئی نہ ہی بازار میں اشیائے صرف کی قیمتوں میں نمایاں کمی دیکھنے کو ملی ہے۔ جس کے باعث عوامی بیزاری میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے جو انہیں انتخابات اور انتخابی عمل سے دور کر رہا ہے۔ 
میری دانست میں اس کی تیسری بڑی وجہ ریاستی اداروں اور عام آدمی کے مابین اعتماد کا فقدان ہے عوام اس بات پر توجہ ہی نہیں دے رہے کہ آٹھ فروری کے انتخابات میں کون سی جماعت زیادہ نشستیں حاصل کرے گی کیونکہ ایک تاثر بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے کہ آپ جس کو چاہیں ووٹ دیں ایک مخصوص سیاسی جماعت کو ہی اقتدار کے منصب پر فائز کیا جائے گا۔ اس عدم اعتماد کے باعث بھی عوام اس انتخابی مشق سے لا تعلق نظر آتے ہیں۔ رہی سہی کسر الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کی گئی ووٹر لسٹوں نے پوری کر دی ہے۔ ان ووٹر لسٹوں میں بد انتظامی اور نالائقیوں کے ریکارڈ قائم ہوئے ہیں۔ بہت کم لوگ ایسے ہیں جن کے ووٹ ماضی میں قائم کردہ ��ولنگ اسٹیشن پر موجود ہیں۔ ووٹر لسٹوں میں غلطیوں کی بھرمار ہے، ایک وارڈ کے ووٹ دوسرے وارڈ کے پولنگ اسٹیشن پر شفٹ کر دیے گئے ہیں۔ الیکشن کمیشن کا سسٹم ابھی سے بیٹھ گیا ہے اور مخصوص نمبر پر کیے گئے میسج کا جواب ہی موصول نہیں ہوتا۔
ووٹر لسٹیں جاری ہونے کے بعد امیدواروں اور ان کے انتخابی ایجنٹوں میں عجیب بے چینی اور مایوسی کی کیفیت پیدا ہو گئی ہے۔ شہروں میں ووٹر لسٹوں کی یہ کیفیت ہے تو دیہات میں کیا حال ہو گا۔ اور اس پر مستزاد یہ کہ روزانہ انتخابات کے حوالے سے نت نئی افواہوں کا طوفان آ جاتا ہے جو امیدواروں کو بددل کرنے کے ساتھ ساتھ عوام میں غیر یقینی کی کیفیت پختہ کر دیتا ہے۔ اور پھر یہ سوال بھی اپنی جگہ موجود ہے کہ اگر ایک مخصوص گروہ کو انجینئرنگ کے ذریعے اقتدار پر مسلط کر بھی دیا گیا تو کیا وہ عوام کے دکھوں کا مداوا کر بھی سکے گا؟ عوام کی مشکلات کم کرنے کے لیے منصفانہ اور غیر جانبدارانہ انتخابات کی اشد ضرورت ہے جس میں تمام جماعتوں کو انتخاب میں حصہ لینے کے مساوی مواقع میسر ہوں اور ساتھ ساتھ ووٹر لسٹوں میں پائی جانے والی غلطیوں بے ضابطگیوں اور نالائقیوں کے مرتکب افراد کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔عوام کو ان کے جمہوری حق کے استعمال سے محروم کرنے کی سازش اگر کامیاب ہو گئی تو یہ ملک کے جمہوری نظام کے لیے اچھا شگون نہیں ہو گا۔
پیر فاروق بہاو الحق شاہ
بشکریہ روزنامہ جنگ
4 notes · View notes
ariesvibe · 1 year
Text
میں جتنی بھی کوشش کر لوں آگے بڑھنے کی، حالات کو یا پھر خود کو بدلنے کی، نا چاہتے ہوئے بھی ہمیشہ وہیں آ کھڑا ہوتا ہوں جہاں سے میں نکلا تھا۔ شاید میں مائل ہی ایسی عارضی اور ناپائیدار چیزوں کی طرف ہوتا ہوں جو کچھ وقت گزرنے کے بعد پہلے جیسی نہیں رہتی۔ اور میں حسبِ معمول ان چیزوں سے بہت امیدیں جوڑ لیتا ہوں۔ پھر جب وہ امیدیں ٹوٹتی ہیں تو ان کے ساتھ میں خود بھی ٹوٹ کر رہ جاتا ہوں۔ سچ کہوں تو میں اکتا گیا ہوں اس عمل سے اور اس کی وجہ سے مجھ میں اک احساس پیدا ہو گیا ہے کہ شاید میں ناکافی ہوں دوسرے لوگوں کے لیے یا شاید میں اس قابل ہی نہیں کہ کوئی مجھ سے جڑ سکے
7 notes · View notes
msanonymous · 1 year
Text
I broke my mother's ceramic pot today, it was her favourite, maybe that's why she doesn't like me looming in her kitchen I thought to myself, but after making it drop when I just knelt in front of it and stared at my wonderful work with my glassy eyes, mentally scolding myself for my stupid hands. She asked me “What’s wrong?” I just shook my head, I didn't know what to say or how to apologise for breaking something close to someone's heart. And when I still didn't make any attempt to avert my gaze from the mess. She came and knelt beside me, and started picking up the broken pieces.
”کوئی بات نہیں، اتنی چھوٹی چھوٹی چیزوں کے بارے میں زیادہ سوچا نہیں کرتے۔ زندگی میں کئ بار ہمسے ہماری بہت سی پسندیدہ چیزیں دور ہو جاتی، ٹوٹ جاتی، کھو جاتی ہے۔ چیزیں تو عارضی ہوتی، ہمیشہ ساتھ رہنے کے لئے نہیں ہوتی۔ ہا کُچھ دن اُنکی جگہ دل میں خالی سی لگتی ہے لیکن پھر وہ چیز کی جگہ کوئی اور چیز لے لیتی۔ پھر وہ خالی جگہ خالی نہیں لگتی۔ اللہ سے ہمیشہ اچھا گمان رکھو تو وہ بہترین نعم البدل آتا کرتا ہے۔ اُسکی ذات سے نا اُمید نہیں ہوا کرتے۔“
(“Don't worry, you shouldn't think too much about such small things. Many times in our life our favourite things get taken away from us, they get broken, they get lost. These things are temporary in our life, they are not meant to stay with us forever. Yes, for some days, their place in our heart feels empty, but then some other things come in our life and take their place. The empty space gets filled, and doesn't feel empty anymore. If you always think good of Allāh, He will reward you with something better than you lost. Never become hopeless from his side.”) she said, while sorting those shards.
”لیکن ان لوگوں کا کیا، جو ہمسے دور چلے جاتے ہیں، جن سے دوستیاں ٹوٹ جاتی ہے، جو ہمسے کھو جاتے ہے؟ وہ تو کبھی واپس نہیں آتے نا؟ نا اُنکی جگہ پے کوئی آپاتا ہے۔ اُنکی جگہ جو ہمارے دل میں رہتی ہے وہ تو ہمشہ خالی لگنے لگتی ہے اور خالی ہی رہ جاتی ہے۔ اور پھر اُنکے بنا زندگی بھی خالی سے لگنے لگتی ہے۔ دل بھی ادھورا سا ہو جاتا۔ اُن پسندیدہ لوگوں کا کیا؟“
(“But what about those people who go away from us, what about those with whom our friendship gets broken, whom we lost along the way? They never come back, do they? Their place in our heart never gets filled by someone else. Their place in our heart which always feels empty and forever remains empty. And then life without them, feels incomplete. And our heart feels incomplete. What about those favourite people of ours?”) I wanted to ask her, but then I didn't, because I remembered her last words-
”اللہ سے ہمیشہ اچھا گمان رکھو تو وہ بہترین نعم البدل آتا کرتا ہے۔ اُسکی ذات سے نا اُمید نہیں ہوا کرتے۔“
(“If you'll always think good of Allāh, He will reward you with something better than you lost. Never become hopeless from his side.”)
And I know He'll fill those empty parts of my heart somehow, soon, better than those I've lost, I just have to ask him.
7 notes · View notes
verses-n-moon · 1 year
Text
قسمت میں چیزوں کے خسارے ہوتے ہیں محبت کے نہیں۔
Tumblr media Tumblr media
Tum kisi din agar mujhe kho bhi dou to mere khone ko apni qismat ka likha smjh kar qabool mat karna. Mein khasara nahi hun, muhabbat hun. Yaad rakhna, qismat mein cheezon ke khasare houte hain, muhabbat ke nahi.
- Unknown
6 notes · View notes
shabazshabir · 1 year
Text
وَمِنَ النَّاسِ مَنۡ يَّتَّخِذُ مِنۡ دُوۡنِ اللّٰهِ اَنۡدَادًا يُّحِبُّوۡنَهُمۡ كَحُبِّ اللّٰهِؕ,
اور لوگوں میں سے کچھ ایسے بھی ہیں جو اللہ کو چھوڑ کر کچھ اور چیزوں کو اس کا ہمسر اور مدمقابلّ بنا دیتے ہیں وہ ان سے ایسی محبت کرنے لگتے ہیں جیسی اللہ سے کرنی چاہیے
(اَنْدَادًا“ میں ہر وہ چیز شامل ہے جو انسان کے دل پر مسلط ہو کر وہ مقام بنا لے جو اللہ تعالیٰ کا حق ہے۔)
#Surah_Al_Baqarah
2 notes · View notes
winyourlife · 2 years
Text
خوداعتمادی بڑھتی کیسے ہے
Tumblr media
سادگی اور اختصار کا سہارا لے کر تعریف کی جائے تو اپنی ذات پر یقین خود اعتمادی کہلائے گا۔ خوداعتماد زندگی کی اونچ نیچ کا بہتر مقابلہ کر سکتا ہے لہٰذا اس کی کامیابی کا امکان بھی زیادہ ہوتا ہے۔ اسی لیے مسابقت کے اس دور میں خود اعتمادی کو ذات کا حصہ بنانے کے خوب جتن کیے جاتے ہیں۔ آئن سٹائن نے کیا خوب کہا ہے ''زندگی بائیسکل کی طرح ہے۔ اپنا توازن قائم رکھنے کے لیے آپ کو بڑھتے رہنا ہوتا ہے۔‘‘ زیادتی عدم توازن پیدا کرتی ہے، اور خود اعتمادی کے معاملے میں بھی سچ یہی ہے۔ حد سے بڑھا ہوا اعتماد نخوت اور تکبر کے زمرے میں دھکیل دیتا ہے۔ اگر اپنی صلاحیتوں کو زیادہ سمجھ لیا جائے تو بنا بنایا کام بگڑ سکتا ہے، خوداعتمادی سے لبالب افراد کو مقابلوں اور امتحانوں میں ناکام ہوتے دیکھا گیا ہے۔ درجہ بندی، تفریق، ڈانٹ ڈپٹ اور بے جا اطاعت پسندی خود اعتمادی کی نشوونما میں رکاوٹ بنتے ہیں۔  ہمارے ہاں جتنا چال چل ان کا ہے خوداعتمادی میں کمی کا بھی کم و بیش اتنا ہی ہے، اور جس کے نقصانات بیش بہا اور ہمہ جہت ہیں۔ نقصان کو برداشت کیا جائے یا کچھ کیا جائے؟ اگر خود اعتمادی جبلی یا پیدائشی ہوتی ہے اور ہم اسے سیکھ نہیں سکتے، تو خوداعتمادی کی کمی کے شکار افراد کو اسے تقدیر کا لکھا مان لینا چاہیے۔ خوش قسمتی سے ایسا نہ��ں۔ یہ ایسی خصوصیت نہیں جو ہمیشہ ساتھ رہتی ہے۔ غربت، سانحات اور صدمات کے تھپیڑے انتہائی بااعتماد لوگوں کا اعتماد چھین لیتے ہیں جبکہ بہتر حالات اور جہدِ مسلسل کم اعتماد لوگوں کو ایسا بدلتی ہے کہ وہ پہچانے نہیں جاتے۔ کچھ لوگ محفل میں اس لیے بول نہیں پاتے کہ انہیں اپنی بات کرنے کا کوئی موقع مناسب ہی نہیں لگتا۔ کچھ محافل ایسی ہوتی بھی ہیں مگر خیال رہے کہ یہ خوداعتمادی میں کمی کی بھی علامت ہو سکتی ہے۔ بعض لوگ جب عوامی مقامات پر بات یا خطاب کرتے ہیں تو ان کے اوسان خطا اور دل کی رفتار تیز ہو جاتی ہے۔ بعض افراد زیادہ بااختیار یا باحیثیت فرد کے سامنے مناسب اندازِ بیاں اختیار کرنے سے قاصر ہوتے ہیں۔ ایسی علامات سے اعتماد کی صورت حال کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔ بعض اوقات انسان اپنے بارے میں برے احساسات میں گھر جاتا ہے، یہ احساس کبھی نمایاں ہوتا ہے اور کبھی وجود کے اندر کہیں دفن ہو کر رہ جاتا۔ یہ اپنا آپ منوانے اور قدم بڑھانے میں مانع ہوتا ہے، ڈر ہوتا ہے کہیں ہماری کمزوریاں عیاں نہ ہو جائیں۔ کمزوریاں کئی طرح کی ہو سکتی ہیں۔ ان کا تعلق شکل و صورت، قدوقامت، ذہانت، ماضی یا خاندانی پس منظر سے ہو سکتا ہے۔ خود اعتمادی کی تعمیر کے لیے آپ کا پہلا قدم اپنی طاقت اور کمزوری کی حقیقت پسندانہ جان کاری ہونا چاہیے اور اس کے لیے آپ کو اپنے اندر جھانکنا ہو گا۔ ان چیزوں کے بارے میں سوچیں جن سے اپنے بارے میں آپ برا محسوس کرتے ہیں۔ رنگت، وزن، بری عادت، کوئی بدسلوکی یا احساس جرم، آخر کون سی شے خوداعتمادی کی راہ میں رکاوٹ ہے! اگر یہ پکڑی گئی تو پھر اسے جڑ سے نکالنا اگلا مرحلہ ہو گا۔ کھانے کی عادات بدلنا ہیں یا ورزش کو روزمرہ کا حصہ بنانا ہے، ماضی کے کسی واقعے کی بازگشت کو ذہن سے کھرچنا ہے یا کوئی معاون متعلقہ کتاب پڑھنی ہے۔ صرف اپنی کمزوریوں کی شناخت کافی نہیں۔ یقینا بہت سے شاندار پہلو ذات کا حصہ ہوتے ہیں، انہیں بھی کھوجیں۔ اپنی کمزوریوں اور مضبوطی کا جائزہ لینے کے بعد آپ کا اعتماد بڑھ جائے گا۔ ماہرین نفسیات کہتے ہیں کہ آپ اپنا رویہ بدل کر اپنے احساسات کو بدل سکتے ہیں۔ مثلاً اگر ہم مسکراتے ہوئے چلنا شروع کر دیں تو ہمارے اندر خوشی کا احساس بڑھ جاتا ہے۔ اس سے منفی احساسات سے لڑنا آسان ہو جائے۔ ورزش کریں اور پوری نیند لیں۔ ان دونوں سے مزاج بہتر ہوتا ہے جس کا بالواسطہ اثر خوداعتمادی پر پڑتا ہے۔ اپنی بہتری کا جائزہ خود کو کوئی تیسرا فرد تصور کر کے لیں۔ کسی ایسے فرد کے بارے میں سوچیں جس سے آپ ملے ہوں اور وہ آپ کو بہت بااعتماد نظر آیا ہو، پھر اس سے سیکھنے کی کوشش کریں۔ زاویۂ نگاہ بدلیں، اگر خطاب یا پریزنٹیشن سے قبل اوسان خطا ہوتے ہیں تو اس امر پر توجہ مرکوز کریں کہ کس طرح دوسرے پر بہتر طور پر اثر انداز ہونا ہے۔  اپنی چال ڈھال اور اٹھنے بیٹھنے کو بہتر کریں۔ ڈھیلے اور سست نظر نہ آئیں۔ اپنے ہنر کو بڑھائیں، آپ جو کام کر رہے ہیں، اگر وہ آپ کرنے کے قابل نہیں تو آپ کا اعتماد کم ہو گا۔ نیز کمال پرستی یا پرفیکشنزم میں مبتلا نہ ہوں۔ سب سے اہم، اپنی زندگی کا مقصد بنائیں اور اسی پر توجہ مرکوز کریں۔ زندگی میں بے مقصدیت اعتماد کی راہ میں رکاوٹ بنتی ہے۔ رضوان عطا بشکریہ دنیا نیوز
2 notes · View notes
googlynewstv · 19 days
Text
قومی اسمبلی:اپوزیشن ارکان آئی پی پیز،بجلی بلوں کیخلاف پھٹ پڑے
قومی اسمبلی میں اپوزیشن ارکان آئی پی پیز، لوڈ شیڈنگ اوربجلی کےبھاری بلوں کیخلاف پھٹ پڑے۔ قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے کہاکہ حکومت کینس�� کا علاج ڈسپرین سے کررہی ہے۔لاسز کم کرنے کےلئے ٹرانسفارمر کی تعداد بڑھانے کی تجویز دیتے ہوئے کہا کہ گردشی قرضہ بڑھ رہا ہے ، پیمنٹ نہ آنے کی وجہ سے لوڈ شیڈنگ کررہے ہیں، معلوم ہی نہیں کہ چیزوں کے ساتھ نمٹا کیسے جاتا ہے۔ وفاقی وزیر مصدق ملک نے جواب دیا…
0 notes
0rdinarythoughts · 1 month
Text
"میرے پیٹ میں درد ہے، مجھے ہر وقت ان چیزوں کی یاد دلاتا ہے جن کے بارے میں میں نے خاموش رہنے اور نگلنے کا انتخاب کیا تھا۔"
“There is a pain in my stomach, reminding me all the time of the huge amount of things I chose to keep quiet about and swallow.”
22 notes · View notes
kishmishwrites · 4 months
Text
خوش رہنے کے کچھ قیمتی راز
خوش رہنا ہمارے کردار، اخلاق، مزاج اور عادتوں سے بہت جڑا ہے۔ دیکھئے! وہ کیا ویلیوز ہیں جو زندگی کو مطمئن اور خوشحال بناتی ہیں
1 شکر کیجئے، آنکھیں ٹھنڈی ہوں گی، ناشکری کریں گے زندگی عذاب بن جائے گی
2 ناراضگیوں سے بچیں کوئی اچھی چیز اچھی نہ لگے گی
3 کم کھائیں جب بھوک لگے تب کھائیں، کم سوئیں، جب تھکیں تب سوئیں۔ صحت اچھی ہوگی۔ اور کم بولیں۔ خاموشی حکمت ہے۔ بولیں تو تول کے
بعض مرتبہ چمنہ سے نکلے الفاظ ہمارے دشمن پیدا کر دیتے ہیں
4 نظروں کو آزاد نہ چھوڑیں۔ جتنا چھوڑیں گے اتنی ہی خواہشیں اور حسرتیں بڑھیں گی
5 جب کوئی چھوٹا بڑا فیصلہ کریں عدل سے کریں
6 کسی سے تکلیف ملے تو سوچئے کہ تقدیر میں لکھی تھی۔ معاف کردیں اور سوچیں کہ زیادتی آپ کے ساتھ ہوئی ہے تو آپ زیادتی کرنے والے سے بہتر ہیں
7 دوسروں کو ہرٹ نہ کیجئے۔ دوسروں کے جذبات، دل کا قیمتی چیزوں کی طرح احساس اور احتیاط کیجئے
8 فرصت کو ہرگز ضائع نہ کریں۔ اسکو خوب استعمال میں لائیں۔ عافیت مانگیں اور اس پر شکرگزار ہوں
9 دوسروں کو عزت دیں یہ واپس آپکے پاس آئے گی۔ حقداروں کو حق دیں۔ مہمان کی عزت کریں غیبت نہ کریں
10 جب ممکن ہو طلوع ہوتے اور ڈھلتے سورج کا نظارہ دیکھئے۔ اللہ سے باتیں کریں
11 نعمتیں گنیں۔ جو ملی ہیں ان میں سے کسی ایک سے محروم ہو جائیں یا یہ عذاب میں بدل جائے تو کیا ہوگا۔ مثلا اللہ نے اولاد دی وہ اسکے بجائے نافرمان ہوتی تو کیا ہوتا
12 رشتوں کو جوڑنے میں خوشی ہے، رشتے مت کاٹیں، زیادتیاں نہ کریں خوش رہیں گے
13 ایسے دوستوں سے زندگی خوبصورت ہے جو نصیحت کرکے آپکو سیدھے ٹریک پر رکھنے والے ہوں
14 اپنے اخلاق اچھے رکھئے۔ برے اخلاق والے کے دوست نہیں ہوتے
15 نیکیاں کرنا دل کو مطمئن کرتا ہے لیکن اخلاص نیت سے کریں ورنہ کوئی وزن نہیں ہوگا۔ اور گناہوں پر توبہ کیجئے ورنہ یہ بڑا مسئلہ بن جائیں گے
16 لوگوں کے کام آنا زندگی کی اصل خوشی ہے۔ دینے والے، کام آنے والے بنیں۔ آپ خود کیلئے ڈھیروں خیرخواہ اور دوست اکٹھے کرلیں گے۔ لوگوں کے مسئلے حل کردیں، اپنے مسئلے چھوٹے ہو جائیں گے۔ خود کو دوسرے کی جگہ رکھ کر دیکھئے
17 جس سے محبت کرتے ہیں اسکے ساتھ وقت گزاریئے۔ جس سے مسائل پیدا ہوتے ہیں کوشش کرکے فاصلہ رکھیں
18 صبر کیجئے۔ خود کو کنٹرول کرلیں۔ بڑے بڑے شعلے بجھ جائیں گے دکھوں اور غصے کے
19 دنیا اور خواہشات سے جتنا بے نیاز ہوں گے بڑے بڑے مسئلے چھوٹے سے رہ جائیں گے
20 شہرت سے عزت زیادہ اچھی ہے کیونکہ شہرت کے صدمے اور احتیاطیں بہت بڑی ہیں۔ جو اپنی تعریف پر خوش ہوتے ہیں وہ عام لوگ ہوتے ہیں۔ خاص بننا ہے تو اللہ کی خوشنودی پر خوش ہوں
21 جھوٹ نہ بولیں آپ پر اعتماد کیا جائے گا۔ حیا والی زندگی گزاریں آپکی عزت مال محفوظ ہوں گے
22 اپنے ٹارگٹ کیلئے تھکنے سے مت گھبرائیں، کیونکہ جب اچھا نتیجہ نکلے گا تو سب اچھا لگے گا
23 جتنی اللہ کی محبت دل میں زیادہ ہے۔ جتنا آپ رب کو پہچانیں گے زندگی خوبصورت ہو جائے گی
24 موت کے ڈر کی بجائے موت کی تیاری پر زیادہ توجہ دیں۔ آخر مریں گے تو اللہ تعالی کا دیدار اور جنت نصیب ہوگی
7 notes · View notes
urdu-poetry-lover · 1 year
Text
آرزو، ارمان، چاہت، مدعا کچھ بھی نہیں
تھا بہت کچھ پاس اب رہا کچھ بھی نہیں
کیسی کیسی قیمتی چیزوں سے اُٹھا ہے حجاب
دوستی، دلجوئی، ہمدردی، وفا کچھ بھی نہیں،
ن م
5 notes · View notes
asliahlesunnet · 3 months
Photo
Tumblr media
اگر نماز میں نکسیر پھوٹ جائے توکیاحکم ہے ؟ سوال ۲۱۴: جس انسان کی نماز میں نکسیر پھوٹ جائے، اس کے بارے میں کیا حکم ہے؟ کیا اس کا کپڑا خون آلود ہونے کی وجہ سے ناپاک ہو جائے گا؟ جواب :نکسیر پھوٹنے سے وضو نہیں ٹوٹنا، خواہ خون زیادہ ہو یا کم۔ اسی طرح سبیلین کے علاوہ جسم سے نکلنے والی باقی چیزوں سے بھی وضو نہیں ٹوٹتا، مثلاً: قے آنے اور زخموں سے نکلنے والے مادہ سے بھی وضو نہیں ٹوٹتا خواہ وہ کم ہو یا زیادہ کیونکہ یہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے ثابت نہیں اور اس مسئلہ میں اصل بقائے طہارت ہے اور یہ طہارت دلیل شرعی سے ثابت ہوتی ہے۔ جو چیز بمقتضائے دلیل شرعی ثابت ہو، وہ دلیل شرعی کے مقتضا کے ساتھ ہی ختم ہو سکتی ہے اور ایسی کوئی دلیل نہ��ں جس سے یہ معلوم ہوتا ہو کہ سبیلین کے علاوہ جسم کے کسی حصے سے خارج ہونے والی کوئی اور چیز بھی ناقض وضو ہے۔ لہٰذا نکسیر یا قے سے وضو نہیں ٹوٹے گا، خواہ وہ قلیل مقدار میں ہو یا کثیر مقدار میں، البتہ اگر آپ کو اس سے نماز میں پریشانی ہو اور اس کی وجہ سے خشوع کے ساتھ نماز پڑھنا ممکن نہ ہو تو اس میں بھی کوئی حرج نہیں کہ آپ نماز توڑ دیں۔ اسی طرح اگر خون کی وجہ سے مسجد کے آلودہ ہونے کا اندیشہ ہو تو نکسیر کے خون کے وجہ سے مسجد کی آلودگی کے پیش نظر نماز کا توڑ دینا واجب ہے۔ نکسیر کا کپڑوں پر گرنے والا خون معمولی مقدار میں ہوتا ہے اس سے کپڑا ناپاک نہیں ہوتا۔ فتاوی ارکان اسلام ( ج ۱ ص ۲۵۹ ) #FAI00163 ID: FAI00163 #Salafi #Fatwa #Urdu
0 notes
idararohaniamliyat · 3 months
Text
*🕌idara Rohani Amliyat*
*🕌 ادارہ روحانی عملیات 🕌*
🌹 عملیات سیکھنے والے حضرات کے لئے بہت بڑی خوشخبری🌹🙏🏻
*🌹 روحانی عملیات کورس🌹*
*🌹دعائے برہتیہ شریف عملیات کورس 3 روز ہدیہ 40 ہزار 🌹*
🌹 منجانب🌹👇🏻👇🏻👇🏻👇🏻
🕌 ادارہ روحانی عملیات🕌
🌹 *زیر نگرانی* 🌹👇🏻👇🏻👇🏻
*پیر طریقت رہبر راہ شریعت شیخ الروحانیات ماہر عملیات و تعویزات و طلسمات ماہر علوم مخفی و ماہر علوم روحانیت استاذ العاملین عامل باعمل و عامل کامل بابا توصیف علی سرکار حضرت علامہ مولانا مفتی محمد توصیف علی خان قادری چشتی برکاتی رضوی حشمتی دامت برکاتہم العالیہ*
🌹 یہ *دعائے برھتیہ شریف عملیات کورس* بہت ہی خاص الخاص عملیات کورس ہیں👇🏻 آپ یہ دعائے برہتیہ عملیات کورس کرنے کے بعد آپ عملیات کی دنیا🌍 کے بے👑 تاج بادشاہ بن جائیں گے پھر آپ عملیات کی🌍 دنیا کا کوئی بھی کام ہو کیسا بھی کام ہو آپ سب کام کرسکتے ہیں 🙏🏻 نزدیک سے بھی کر سکتے ہیں اور دور سے بھی کر سکتے ہیں
⭕ نوٹ ⭕👆🏻 اپ دعائے برہتیہ شریف کے عامل بننے کے بعد پھر اپ کو کسی بھی دوسرے عمل کی ہرگز ہرگز ضرورت ہی نہیں ہوگی 🙏🏻
🌹دعوت برہتیہ الہامی طور پر حضرت سلیمان بن داؤد علیہم السلام پر نازل ہوئی۔ پھر ان کے بعد ان کے وصی و جانشین حضرت آصف بن برخیا کو امانت اور وراثت کے طور پر ملی۔ ان کے بعد ان کے شاگردوں کی طرف منتقل ہوتی ہوئی عہد حاضر کے اکابر ومشائخ تک پہنچی ہے۔ اس دُعا کے عامل کے حکم سے کوئی مؤکل ۔ جن جنات۔ عفریت نوری ناری سفلی و علوی سرکشی و نافرمانی نہیں کر سکتا۔ موکلات واعوان کو حاضر کرنے اور ان سے کام لینے کے سلسلے میں واعمال خیر وشر میں کلی طور پر کامیاب وکامران ہوتا ہے اور بحکم خدا کسی بھی عمل میں اسے ناکامی نہیں ہوتی۔ دُعائے برہتیہ کو عہد سلیمانی یا ہیکل سلیمانی یا قسم سلیمانی بھی کہتے ہیں۔ سلیمان بن داؤد علیہما السلام نے اپنی سلطنت کے وقت سریانی زبان کے عظیم القدر اسماء جو تمام اسماء اور عزائم پر فضیلت رکھتے ہیں کے ساتھ کل جنات سے عہد لیا تھا تمام ارواح روحانیات و مؤکلات خواه علوی وسفلی ہو۔ ان اسماء کے تابع ہےجو شخص ان اسماء روحانی سے دعا کرتا ہے تمام ملائکہ روحانیت اس کی اجابت کو بہت جلد حاضر ہوتے ہیں اور ہر قسم کی خدمت بجالاتے ہیں اور ان اسماء کے حکم سے کوئی پیچھے نہیں رہ سکتا امام غزالی رضی اللہ تعالی عنہ فرماتے ہیں کہ یہ دعائے برہتیہ شریف اعمال روحانی کے ہر عمل میں کام اتے ہیں اس دعا سے بڑھ کر کوئی دعا نہیں ہے اس عظیمت سے بڑھ کر کوئی عظیمت نہیں ہے لکھنے والے اس دعا کے بڑی بڑی کتابیں بھی لکھ ڈالے تب بھی اس کے پورے خواص و فوائد نہیں لکھ سکیں گےدعائے برھتیہ عبرانی و سریانی کی مشہور و معروف دعوت برھتیہ میں اٹھائیس اسماء ہیں جو حروف ابجد اور منازل قمری سے منسوب ہیں ہر اسم کے بے شمار خواص و افعال ہیں روحانیت کے نصاب میں دعا برھتیہ کی دعوت شامل ہے اس وقت تک کوئی عامل عامل نہیں بن سکتا جب تک کہ وہ دعا مذکورہ کی ریاضت نہ کرے یہ ایک عظیم دعا ہے جو حضرت سلیمان بن داؤد علیہ السلام پر نازل ہوئی عہد قدیم کے تمام عاملین و کاملین نے اپنی اپنی کتب و رسائل میں اس عظیم دعا کا بڑی تفصیل سے ذکر کیا ہے دعائے برھتیہ شریف جس سے خطرناک سے ��طرناک جنات بھی جس کے موکلین سے ڈرتے ہیں یہ دعائے برھتیہ شریف نہایت ہی نایاب و لاجواب دعاء ہے اس کے موکلین کی طاقت کا اندازہ لگانا نا ممکن ہے اس دعا کے عامل کا وار عمل کبھی خالی نہیں جاتا ہے ہر عامل کا عمل دعاۓ برھتیہ شریف کے بغیر ادھورا اور نامکمل ہے اس دعاۓ برھتیہ شریف کے عامل کے حکم سے کوئی مؤکل جنات اور شیاطین نافرمانی نہیں کر سکتا اور دعاۓ برھتیہ کے عامل کو کسی عمل میں ناکامی نہیں ہوتی کیوں کہ تمام ارواح روحانیت علوی و سفلی تمام جنات و مؤکلات و شیاطین ان اسماۓ برھتیہ کے تابع ہیں تمام ملائیکہ و روحانیت اس کی اجابت کو بہت جلد حاضر ہوتے ہیں ہر قسم کی خدمت کرتے ہیں یہ اسماۓ برھتیہ اعمالِ روحانی میں ہر عمل میں کام کرتے ہیں کسی بھی مریض کو کسی بھی عمل کا دم کرتے وقت عمل کے آخر میں ان اسماۓ برھتیہ کو ایک یا تین بار پڑھ کا دم کیا جاۓ تو دم تیر کی طرح بجلی کی طرح تیز کریں اثر کرے گا کسی تعویذ پر اسماۓ برھتیہ دم کر کے مریض کو یا عامل اپنے کام میں لاۓ تو تعویذ گولی کی طرح اپنا اثر دکھاۓ گا اس کے علاوہ جتنی عزیمتیں اور قسمیں علوم روحانیہ میں ہیں ان تمام کے اس دعا کا عامل بے پرواہ ہوتا ہے تمام اعمال میں دعاۓ برھتیہ کے عامل کو تصرف حاصل ہوتا ہے مؤکلات کسی بھی جنات کو حاضر کرنے میں اور ان سے کام لینے کے سلسلے میں چیزوں کو مخفی اور ظاہر کرنے میں لوگوں کو بیمار کرنے اور شفا دینے کے اعمال میں خیر وشر ہمہ قسم میں کامیابی حاصل کرتا ہے یہ وہ اسما ہیں جو حضرت سلیمان علیہ السلام نے تمام جنات سے عہد لیا تھا🙏🏻
*⭕ نوٹ ⭕* 👆🏻 یہ دعائے برھتیہ عملیات کورس یہ کوئی معمولی کورس نہیں ہے یہ کوئی عام کورس نہیں ہے یہ بہت ہی خاص خاص عملیات کورس ہے ویسے تو دعائے برھتیہ کا کورس کافی عاملین کرواتے ہیں لیکن دعائے برھتیہ عملیات کورس جو ادارہ روحانی عملیات میں کروایا جاتا ہے یہ بہت ہی خاص الخاص کورس ہے بس سمجھدار کے لیے اشارہ ہی کافی ہے،اور دعائے برھتیہ کے عملیات یہ کوئی عام عملیات نہیں ہے،دعائے برھتیہ کے عملیات بہت ہی خاص خاص راز سینہ راز مخفی ایک لاکھ فیصد مجرب المجرب نایاب تجربہ شدہ ایک لاکھ فیصد گارنٹی شدہ عملیات ہیں،بس ان عملیات کو کرنے کی ہی دیر ہے فورن سے فورن عملیات کام کریں گے( اسرع من البرك الخاطف وريح العاصف) بجلی کی طرح تیز ترین کام کریں گے
ان شاءاللہ 👈🏻 کورس کرنے کے بعد صرف دعائے برھتیہ شریف سے آپ 🌍 دنیا کا ہر خیر و شر سب کام لے سکتے ہیں کر سکتے ہیں 🙏🏻 دعائے برھتیہ شریف سے ہر خیر و شر سب کام لیا جا سکتا ہے چند کام درج ذیل ہے
*مثلاً 👇🏻👇🏻👇🏻👇🏻*
*🌹 کسی بھی روحانی مخلوق موکل دیو ہمزاد جن جنات پری کو حاضر کرنا🌹
🌹🏆 خزانہ دفینہ کا پتہ لگانا اور نکالنا
💰 گو ڈاؤن کا مسئلہ لفٹنگ شفٹنگ پیسہ ایک جگہ سے دوسری جگہ ٹرانسفر کرنا
🍋 لیمبو اڑانا 🌹
💸 پیسوں کی بارش کرنا
🌹 سرکش شیاطین جن جنات کو جلانا 🙏🏻
🌹 یا سرکش شیاطین جن جنات کو قید کرنا یا بوتل میں بند کرنا 🙏🏻
🌹 کتنا بھی بڑا اگھوری جادوگر ہو اوگھڑ جادوگر ہو اس کو سزا دینا اس کی انکھیں پھوڑنا اس کا جادو اسی پر ڈبل رفتار سے واپس پلٹانا 🙏🏻
🌹⚗️ پانی میں حاضرات کرنا 🌹
🌹🪞شیشے میں حاضرات کرنا
🌹🕯️موم بتی میں حاضرات کرنا 🌹
🌹🪔 چراغ میں حاضرات کرنا
🌹 سایل کی آنکھیں بند کرکے حاضرات کرنا
🌹 خود پر عورت مرد پر بڑوں پر بچوں پر ہر عمر کے فرد پر سب پر حاضرات کرنا 🌹
🌹 ہتھیلی میں انگوٹھے میں حاضرات کرنا 🌹
🌹📿 تسبیح سے حاضرات کرنا🌹
🌹🗾 نقش میں حضرات کرنا
🌹 اور کسی بھی چیز پر حاضرات کرنا
🌹 مریض پر حاضرات کرنا 🌹
🌹 دور سے نزدیک سے جلب سحرg جادو کو حاضر کرنا🌹
🌹 کسی بھی جگہ سےہر قسم جنات شیاطین کو بھگانا🌹
🌹💍 انگوٹھی میں جن جنات موکلات کو حاضر کرنا
🌹 کسی کے جسم سے جنات کو بھگانا،اور نکالنا🌹
🌹 خود پر حاضرات کرنا، بڑوں پر بچوں پر سب پر حضرات کرنا حاضرات کرکے ہر کام لینا🌹
🌹 ہر قسم جادو جنات چڑیل آسیب ہمزاد نظر بد بندش جیسے تمام معاملات کو ختم کرنا🌹
🌹ہر بیماری کا علاج کرنا
🌹 دور سے نزدیک سے تشخیص و جادو جنات و بندش ہر قسم روحانی جسمانی امراض کا علاج کرنا
🌹 کسی بھی نوری ناری علوی سفلی موکلات و جن جنات کو حاضر کر کے ان سے کام لینا
🌹 مریض کے جسم میں حاضرات کرنا
🌹دور سے نظدیک سے جلب سحر تعویزات جادو کو حاضر کرنا🌹
🌹 ہر قسم امراض کا دم کرنا
🌹 حاضرات کرنا
🌹 محبوب، معشوق، بیوی، یا شوہر، لاپتہ شخص، چور، کسی کو بھی حاضر کرنا
🌹 قرض کی واپسی جیسے ہر قسم قضائے حاجت کا کام لینا🙏🏻
🌹 شادی کے لیے گھر والوں کو یا کسی کو بھی راضی کرنا
*
🌹 *حب،ڈب،محبت، عداوت،نفرت، طلاق، جدائی، بندش، ہلاکت، بیمار کرنا ہر قسم خیر و شر سب کام لینا*
🌹 وغیرہ،وغیرہ
🌹 غرض یہ کہ ہر کام کر سکتے ہیں جو خواہشمند حضرات عامل کامل بنا چاہتے ہیں عملیات سیکھنا چاہتے ہیں عملیات سیکھنے والے خواہشمند حضرات یہ کورس کرسکتے ہیں کورس ہونے کے بعد دعائے برھتیہ کے خاص الخاص اعمال کی کتاب اعمال دعائے برھتیہ پی ڈی ایف کی شکل میں دی جائے گی ان شاءاللہ🙏🏻
*⭕ ضروری نوٹ ⭕*
🙏🏻 اس عمل کورس کو سیکھنے کی سب سے بڑی سب سے اہم شرط یہ ہے 👇🏻
🙏🏻- *عامل سنی صحیح العقیدہ سنی بریلوی مسلمان ہو مسلک اعلیٰ حضرت والا ہو،پابند شرع ہو،* 🙏🏻
*👇🏻⭕ ضروری نوٹ⭕👇🏻*
👈🏻 یہ سب بہت ہی خاص اعمال ہیں جو کہ کتابوں میں نہیں ملتے ہیں لکیروں میں نہیں ملتے ہیں ایسے اعمال آپ کو کسی کے پاس کسی بھی کتابوں میں نہیں ملیں گے اور ایسے اعمال کسی عامل کامل استاد کے علاوہ ہر کسی کے پاس نہیں ہوتے ہیں یہ سب بہت ہی خاص راز مخفی سینے کے راز اعمال ہیں یہ کورس کرنے کے بعد آپ ایک زبردست عامل کامل بن کر خلق خدا کی خدمت کر سکو گے ان شاءاللہ اور آپ خود کو ناز و وہ فخر سے کہ سکو گے کے آپ واقعی میں عامل کامل ہو زیادہ تعریف نہیں کروں گا دانشمندی کے خلاف ہے بس سمجھدار کے لیے اشارہ کافی ہے یہ کورس کرنے کے بعد آپ کو کسی بھی کتاب یا کسی بھی دوسرے عامل یا عمل کی ضرورت نہیں ہوگی دعائے برھتیہ شریف کے اس کورس میں کامیابی کے بعد عامل عملیات کی دنیا کا بے👑 تاج بادشاہ بن جائے گا
Call WhatsApp Number
+91 90362 01349
*⭕ ضروری نوٹ⭕👇🏻*
👆🏻 یہ *دعائے برھتیہ عملیات کورس* اس کورس کو کرنے کے لئے آپ کو کہیں پر بھی آنے جانے کی ضرورت نہیں ہے 🙏🏻 یہ *دعائے برھتیہ عملیات کورس* آن لائن ہوگا آپ 🌍 دنیا کے کسی بھی کونے میں ہو 🌍دنیا کے کسی بھی ملک میں کیوں نہ ہو آپ اپنے گھر🏡 بیٹھے ہی یہ کورس باآسانی بہترین انداز سے کر سکتے ہیں اور اپنے 🏡 گھر بیٹھے ہی ماہر زبردست باعمل عامل کامل بن سکتے ہیں 🙏🏻اور خدمت خلق کر سکتے ہیں🙏🏻
Tumblr media
0 notes